بدھ, جون 24, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 57

میزورم اسمبلی انتخاب: کانگریس نے امیدواروں کی فہرست جاری کی، دیکھیں تفصیل

0
میزورم-اسمبلی-انتخاب:-کانگریس-نے-امیدواروں-کی-فہرست-جاری-کی،-دیکھیں-تفصیل

کانگریس نے میزورم میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر پیر کے روز 40 اسمبلی حلقوں میں سے 39 حلقوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ کانگریس نے آئیزول مشرق-1 انتخابی حلقہ سے لال سانگلورا رالتے کو میدان میں اتارا ہے جہاں سے فی الحال میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) کے صدر اور وزیر اعلیٰ جورم تھانگا رکن اسمبلی ہیں۔ امیدواروں کی یہ فہرست ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انتخابی تشہیر کے لیے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی میزورم پہنچے ہوئے ہیں۔

کانگریس کے ذریعہ میزورم اسمبلی انتخاب کے لیے جاری امیدواروں کی فہرست میں پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر للساوتا کا نام بھی شامل ہے۔ پارٹی کی طرف سے جاری امیدواروں کی فہرست کے مطابق للساوتا کو آئیزول مغرب-3 اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ آئیزول مشرق-1 سے لال سنگلورا راتلے، آئیزول مغرب-1 سے آر للبیاکتھانگا اور پلاک سے آئی پی جونیئر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ امیدواروں کی مکمل فہرست آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ میزورم کی سبھی 40 اسمبلی سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہونے والی ہے اور 3 دسمبر کو نتائج برآمد ہوں گے۔ میزورم اسمبلی کی مدت کار 17 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ شمال مشرق کی اس ریاست میں میزو نیشنل فرنٹ فی الحال برسراقتدار ہے۔ اگر گزشتہ اسمبلی انتخاب کی بات کریں تو اس میں میزو نیشنل فرنٹ نے 26 سیٹیں جیتی تھیں۔ جورام پیپلز موومنٹ کو 8 اور کانگریس کو 5 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔

دہلی ہائی کورٹ سے راحت نہیں ملی تو سپریم کورٹ پہنچے نیوز کلک کے بانی پربیر پرکایستھ

0
دہلی-ہائی-کورٹ-سے-راحت-نہیں-ملی-تو-سپریم-کورٹ-پہنچے-نیوز-کلک-کے-بانی-پربیر-پرکایستھ

نیوز پورٹل ’نیوز کلک‘ کے بانی پربیر پرکایستھ اور اسی ادارہ سے منسلک امت چکرورتی اس وقت پولیس کی گرفت میں ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں انھیں ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اب اس معاملے پر دونوں نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ سینئر وکیل کپل سبل نے پربیر اور امت کی گرفتاری معاملے کو سپریم کورٹ میں رکھتے ہوئے کہا کہ 73 سالہ صحافی (پربیر) کو بغیر نوٹس کے گرفتار کیا گیا ہے اور ہائی کورٹ نے بھی راحت نہیں دی۔ کپل سبل نے گرفتاری کو جائز بتانے والے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج پیش کرتے ہوئے معاملے کی سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی گزارش کی ہے۔ کپل سبل کی بات پر چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے معاملے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو یو اے پی اے کے تحت پربیر اور امت کی گرفتاری اور اس کے بعد پولیس حراست میں بھیجے جانے کے معاملے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس کی کارروائی کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کرتے ہوئے جسٹس تشار راؤ گیڈیلا نے کہا تھا کہ ’’عدالت کو دونوں عرضیاں سماعت کے لیے اہل نہیں لگیں۔‘‘

واضح رہے کہ پربیر پرکایستھ اور امت چکرورتی کو دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے 3 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ان دونوں نے گرفتاری اور 7 دن کی پولیس حراست کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی اور راحت کے طور پر فوری رِہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ذیلی عدالت نے 10 اکتوبر کو انھیں 10 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

سرکاری منصوبوں کی تشہیر کے لیے فوج کے استعمال کی کوشش خطرناک: جئے رام رمیش

0
سرکاری-منصوبوں-کی-تشہیر-کے-لیے-فوج-کے-استعمال-کی-کوشش-خطرناک:-جئے-رام-رمیش

کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت پر اپنے سیاسی فائدے کے لیے فوج کا استعمال کیے جانے کو لے کر زوردار حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں حکومت کے ذریعہ سرکاری منصوبوں کی تشہیر کے لیے فوج کا استعمال کیے جانے کو گھٹیا کوشش ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے اس معاملے میں فوری مداخلت کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک میڈیا رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فوج ملک بھر میں سرکاری منصوبوں کی تشہیر میں مدد کرے گی۔ اسی پر کانگریس کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے اپنے پوسٹ میں اس میڈیا رپورٹ کو بھی منسلک کیا ہے جس میں اس سے متعلق خبر شائع ہوئی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری (مواصلات) جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج پورے ملک کی فوج ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہماری بہادر فوج کبھی بھی ملک کی داخلی سیاست کا حصہ نہیں بنی۔ انھوں نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ساڑھے نو سال کی حکومت کے دوران مہنگائی، بے روزگاری اور سبھی محاذ پر ناکام رہنے کے بعد مودی حکومت اب فوج سے اپنی سیاسی تشہیر کرانے کا بے حد گھٹیا کوشش کر رہی ہے۔ فوج کی سیاست کاری کرنے کی یہ کوشش بے حد خطرناک قدم ہے۔‘‘

جئے رام رمیش نے اپنے پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ ’’ہندوستانی افواج کی اعلیٰ کمانڈر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جی سے ہماری گزارش ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کر کے مودی حکومت کو اس غلط قدم کو فوراً واپس لینے کی ہدایت دیں۔‘‘

اپوزیشن یکم نومبر کے مباحثہ سے بھاگ رہی ہے: مان

0
اپوزیشن-یکم-نومبر-کے-مباحثہ-سے-بھاگ-رہی-ہے:-مان

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں اب یکم نومبر کو یوم پنجاب کے موقع پر ریاست سے متعلق مسائل پر بحث کرنے کے ان کے چیلنج سے بھاگ رہی ہیں، کیونکہ انہیں خوف ہے کہ ان کے بے نقاب ہونے کا اندیشہ ہے۔

جاری ایک بیان میں مسٹر مان نے الزام لگایا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما  ان لوگوں کے ساتھ ملی بھگت کر رہے ہیں جو ریاست کو برباد کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اب وہ یکم نومبر کی بحث میں آنے سے گریز کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان رہنماؤں کے ہاتھ اور آتما ریاست کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ پنجاب اور پنجابیوں کے ساتھ مبینہ طور پر غداری کی ہے جسے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بحث اس بات پر مرکوز ہوگی کہ پنجاب کو کس نے لوٹا اور کیسے اور ریاست سے جڑے ہر معاملے بشمول بھائی بھانجے، بھانجی، جانبداری، ٹول پلازے، نوجوان، زراعت، تجارت، دکاندار، گربانی کی نشریات اور دریا کا پانی ہر معاملے میں بحث ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان لیڈروں نے ان تمام ایشوز پر پنجاب کے ساتھ غداری کی ہے جس کے لیے انہیں عوام کے سامنے جوابدہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما آئیں یا نہ آئیں بحث کے لیے ان رہنماؤں کی کرسیاں وہیں رہیں گی۔

مسٹر مان نے الزام لگایا کہ پچھلی حکومتوں کے دوران یہ لیڈر زبردستی لوگوں کے کاروبار میں حصہ لیتے تھے۔ یہ لیڈران اندھی لوٹ مار کے مرتکب ہوئے ہیں اور اب سچ کے سامنے آنے سے خوفزدہ ہیں اور بحث سے بچنے کے لیے ایک کے بعد ایک بہانے بنا رہے ہیں۔

نٹھاری کانڈ : سریندر کولی اور منیندر سنگھ پنڈھیر تمام مقدمات سے بری، سزائے موت منسوخ

0
نٹھاری-کانڈ-:-سریندر-کولی-اور-منیندر-سنگھ-پنڈھیر-تمام-مقدمات-سے-بری،-سزائے-موت-منسوخ

نوئیڈا کے مشہور نٹھاری کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ نے سریندر کولی اور منیندر سنگھ پنڈھیر کو ان تمام معاملات سے بری کر دیا ہے، جنہیں نٹھاری کیس میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے سریندر کولی کو 12 مقدمات میں اور منیندر سنگھ پنڈھیر کو دو مقدمات میں دی گئی موت کی سزا کو منسوخ کر دیا۔ ہائی کورٹ نے غازی آباد کی سی بی آئی عدالت کی طرف سے سنائی گئی موت کی سزا کو منسوخ کر دیا۔ ہائی کورٹ نے ان مقدمات میں دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔

ہائی کورٹ نے دونوں مجرموں کی 14 درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ سریندر کولی نے 12 مقدمات میں دی گئی سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ جبکہ منیندر سنگھ پنڈھیر نے دو مقدمات میں دی گئی سزا کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

ہائی کورٹ نے ثبوت اور گواہوں کی عدم موجودگی پر مجرموں کو بری کر دیا۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے سی بی آئی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ تاہم رمپا ہلدر قتل کیس میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں نے سریندر کولی کی سزائے موت کو برقرار رکھا تھا۔ اس ثبوت کی بنیاد پر ان دونوں کو رمپا ہلدر قتل کیس میں سزائے موت سنائی گئی۔

ہائی کورٹ کی جانب سے درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 15 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جسٹس اشونی کمار مشرا اور جسٹس ایس ایچ اے رضوی کی ڈویژن بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ واضح رہےنٹھاری سکینڈل سال 2006 میں سامنے آیا تھا۔

ہائی کورٹ میں 134 کام کے دنوں میں اپیل کی سماعت ہوئی۔ سریندر کولی کی موجودہ بارہ درخواستوں میں سے پہلی درخواست سال 2010 میں دائر کی گئی تھی۔ تاہم ان درخواستوں کے علاوہ ہائی کورٹ نے کولی کی کچھ عرضیوں کو بھی نمٹا دیا ہے۔ ایک کیس میں سزائے موت کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے کیس میں تاخیر کی بنیاد پر اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ملزمان کی جانب سے عدالت میں دلیل دی گئی ہے کہ اس واقعے کا کوئی عینی شاہد نہیں ہے۔ انہیں صرف سائنسی اور حالاتی شواہد کی بنیاد پر مجرم ٹھہرایا گیا اور موت کی سزا سنائی گئی۔ سزائے موت کو منسوخ کرنے کی اپیل کی گئی۔

پسماندہ مسلم پرسنل لاءبورڈ کا قیام وقت کی اہم ضرورت: سلیم پرویز

0
پسماندہ-مسلم-پرسنل-لاءبورڈ-کا-قیام-وقت-کی-اہم-ضرورت:-سلیم-پرویز

پسماندہ مسلمان پوری طرح سے متحدہ ہوجائیں اور پسماندہ مسلم پرسنل لاءبورڈ کی تشکیل کریں۔ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین سلیم پرویز نے کل  پٹنہ کے گاندھی سنگرہال میں سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد تقریب میں یہ اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کی حصولیابی کے لئے پسماندہ مسلمان خود کو متحد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی شخصیت عظیم تھی  اور یہی وجہ تھی کہ نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ وہ جب بھی بیرون ملک گئے وہاں لوگوں نے ان کے لئے پلکیں بچھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کے حیات و خدمات سے لوگوں کو سبق لینے کی ضرورت ہے۔ سلیم پرویز نے کہا کہ میں مرتے دم تک مدرسہ کی خدمت کرتا رہوں گا۔

اس موقع پر قرارداد منظور کر مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی جینتی تمام تعلیمی اداروں میں منانے کو لازمی کیا جائے، جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کا نام ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے منسوب کیا جائے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انجینئرنگ کالج ڈاکٹر ذاکر حسین انجینئرنگ کالج کا نام بدل کر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام انجینئرنگ کالج کیا جائے، ملک کے موسیقی اداروں کا نام استاد بسم اللہ خاں، نوشاد اور محمد رفیع و موسیقی کے دیگر عظیم ہستیوں کے نام سے منسوب کیا جائے، ملک کے آرمی ادارہ کا نام عبدالحمید کے نام پر کیا جائے اور ملک کے تمام یونیورسٹیوں میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام پر چیئر قائم کی جائے۔

آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ اس سے خطاب کرنے والوں میں راشٹریہ جنتادل کے رکن کونسل رام بلی سنگھ، جنتادل یونائیٹیڈ کی ترجمان انجم آرا، اے این سنہا انسٹی ٹیوٹ کے حبیب اللہ انصاری، بہار اردو اکیڈمی کے سابق وائس چیئرمین پروفیسرعبدالواحد انصاری، پسماندہ مسلم محاذ کے ترجمان محمد شبیر احمد، فیاض احمد فیضی، زلیخا خاتون،ہمایوں انصاری، قاسم انصاری، سہیل انصاری، شمیم مکھیا، عارف اقبال، نورحسن آزاد، عارف انصاری (گیا) نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آج ملک بھر میں بارش کا الرٹ، سردی کا ہونے لگا احساس

0
آج-ملک-بھر-میں-بارش-کا-الرٹ،-سردی-کا-ہونے-لگا-احساس

اب ملک بھر میں موسم کا انداز بدلنے لگا ہے۔ جہاں پہلے گرمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا اب موسم کی وجہ سے ریلیف ملنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اکتوبر تک کئی ریاستوں میں بارش ہونے والی ہے، جس کے بعد سردی محسوس ہوگی۔ اس کے علاوہ کیرالہ اور تمل ناڈو میں اگلے دو دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

دہلی-این سی آر میں صبح سے سردی محسوس ہونے لگی ہے، حالانکہ دن کے وقت چلچلاتی دھوپ کی وجہ سے گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو راجدھانی دہلی سمیت این سی آر میں بارش ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی پیر (16 اکتوبر) کو اتراکھنڈ، جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، مظفرآباد میں ہلکی بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ کئی ریاستوں میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ یوپی اور راجستھان میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ یمنوتری دھام اور اونچائی والے علاقوں میں بھاری برف باری ہوگی، جس کے بعد یہ پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی اور اتوار کی دوپہر تک یمونوتری دھام کی اونچی پہاڑیوں سمیت سپت رشی کنڈ میں بھاری برفباری ہوئی۔ دوسری جانب جنوبی ریاستوں میں بھی بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ کیرالہ اور تمل ناڈو میں پہلے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کے بعد اب محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور طوفان کا بھی امکان ہے۔

ممبئی میں عظیم الشان میلاد النبی  کانفرنس منعقد

0
ممبئی-میں-عظیم-الشان-میلاد-النبی -کانفرنس-منعقد

منہاج  انٹرفیتھ  وویلفیئر فاؤنڈیشن نے ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے ڈونگری  میں  عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کانفرنس منعقد کی  اس کانفرنس میں مختلف مذاہب اور مذہبی عقائد رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔اس کانفرنس میں عالم شہرت یافتہ ڈاکٹر  طاہر القادری کی کتاب ریلیشن مسلم اینڈ نان مسلم  کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا۔یہ کتاب قرآن کی حدیث کی روشنی میں مسلموں کے غیر مذاہب کے ساتھ تعلقات پر مبنی ہے۔

منہاج انٹرفیتھ  وویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر  زبیر احمد انصاری کے مطابق یہ تنظیم مختلف مذاہب کے لوگوں کے ساتھ برابری کا سلوک  کرنے والی ایسی کانفرنسوں کو فروغ دیتی ہے۔ یہ ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں جہاں مختلف مذاہب اور عقائد کے لوگ اپنی بات رکھتے ہیں مختلف مذاہب کے متعلق معلومات ایک دوسرے سے ساجھا  کرتے ہیں ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے یہ ایک بہتر موقع ہوتا ہے۔

ممبئی کے ممبا دیوی حلقے کے رکن اسمبلی امین پٹیل  نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شمولیت کی۔ امین پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم کی ذریعے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنا بیحد ضروری ہے تاکہ مختلف مذاہب کے مابین اخوت اور بھائی چارہ قائم ہو۔

 اس سے ہم ایک دوسرے کی تفکری روایات کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ امن اور تعاون کی سوچ کو پروان چڑھاتے ہیں۔ اس وقت یہ بہت اہم ہے جب دنیا بھر میں مذہبی تناؤ کی شدت بڑھ رہی ہے اور ہمیں اپنے معاشرتی ، ملکی ترقی فلاح و بہبود اور روحانی مفاہمت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

کانفرنس کے عنوان کے حوالے سے مقررین نے یک آواز میں اس بات کا اقرار کیا کہ رسول اللہ  کی ذاتِ رحمت نہ کہ صرف مسلمانوں کے لئے بلکہ پوری عالم انسانیت کے لئے ہے کیونکہ  وہ محبت، ہمدردی، اور رحم کے پیغام لے کرآئے ہیں۔  یہی وہ نبی ہیں جو پوری انسانیت کو محبت اور انصاف کا پیغام دیتے رہے، جو ہر شخص کی حقوق اور عزت کی حفاظت کرتے رہے۔ انکی محبت اور رحمت کی ایک روشنی کے طور پرہمیں اپنے عقائد کے مختلف لوگوں کے ساتھ ایک ہموار راستے پر لے جاتی ہے۔ انکے پیغام کو پہنچانے کا یہ وقت ہے جب ہمیں محبت اور امن کی ضرورت ہے، اور وہ رسول  اللہ   ہیں جو ان مقاصد کی روشنی میں ہمیں راہ دکھاتے ہیں۔

کانفرنس کے اختتام پر پوری انسانیت کے لئے بالعموم اور معزز وطن ہند کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا اور صدر منہاج انٹرفیتھ و ویلفئیر فاونڈیشن  حاجی رفیق احمد خان  کے مطابق ایسے پروگرام پورے ملک میں منعقد کئے جاتے ہیں اور کئے جائیں گے۔

کانفرنس کے اہم خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر ارشد القادری اسلامی ریسرچ اسکالر، گراہم ہیڈن، کرائسٹ چرچ اسکول کے  پرنسپل، مفتی عمیر قاسمی،  نائب امام، فرید خان، اردو کاروان کے صدر، ڈاکٹر سوامی ویداتماویش، گروکل کانگڑی یونیورسٹی ، ڈاکٹر لکشمن شرما، نعت خوان، شاکر شہاب، جماعت اسلامی ہند کے جنرل سیکرٹری، مادھاو بروے نور، نعت خوان  ، کاظم ملک ، کیریر کونسلر شامل تھے۔

اسرائیل نے فلسطین پر زبردستی قبضہ کیا :شرد پوار

0
اسرائیل-نے-فلسطین-پر-زبردستی-قبضہ-کیا-:شرد-پوار

کل ممبئی کے علاقائی دفتر میں عہدیداروں کی ایک میٹنگ کے دوران این سی پی کے صدر شرد پوار نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ پر اپنا ردعمل دیا۔اس ملاقات میں انہوں نے فلسطین کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین جنگ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ وہاں کی زمینیں اور مکانات فلسطین کے تھے، اسرائیل نے ان پر قبضہ کر لیا۔

این سی پی صدر نے مزید کہا، "ملک کے سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور اٹل بہاری واجپئی کا کردار فلسطین کی مدد کرنا تھا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نے بدقسمتی سے اسرائیل کا ساتھ دے کر اصل مالکان کی مخالفت کی ہے۔ این سی پی کا کردار واضح ہے کہ وہ اصل مالکان اور محنت کش لوگوں کے حق میں ہے۔

اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے ملک میں کافی سیاست چل رہی ہے۔ اس کو لے کر کانگریس نے فلسطین کی حمایت میں قرارداد پاس کی تھی جس کے بعد بی جے پی لیڈروں نے کانگریس پر حملہ کیا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر ہمانتا بسوا سرما نے تو کانگریس پارٹی کا موازنہ پاکستان سے کیا تھا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ نے حماس کے حامیوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی بات بھی کی تھی۔

حماس کے حملے کے بعد اسرائیل غزہ میں فضائی حملے کر رہا ہے۔ دریں اثناء اسرائیل نے شمالی غزہ کے شہریوں کو جنوب کی طرف جانے کی وارننگ جاری کی تاکہ وہ زمینی حملہ کر سکے۔

این سی پی پروگرام میں شرد پوار سمیت پارٹی کے کئی بڑے لیڈروں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں این سی پی سربراہ شرد پوار نے کارکنوں کی رہنمائی کی۔ اس دوران این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل، جتیندر اواد، انل دیشمکھ، راجیش ٹوپے اور ممبئی کے تمام عہدیدار اور کارکنان وہاں موجود تھے۔

مہاراشٹرا میں سڑک حادثہ، 12 زائرین ہلاک ، 18 زخمی

0
مہاراشٹرا-میں-سڑک-حادثہ،-12-زائرین-ہلاک-،-18-زخمی

مہاراشٹرا ضلع کے ویجا پور تعلقہ میں سمرودھی ایکسپریس وے پر ایک بار پھر خوفناک سڑک حادثہ رونما ہوا جس میں امراوتی ضلع میں واقع مشہور صوفی سنت سیلانی بابا کی درگاہ کی زیارت کرکے لوٹے زائرین کی منی بس ہائ وے پر کھڑی ٹرک سے ٹکرا گئ جس کے نتیجے میں 12 افراد کی موقع واردات پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، مہاراشٹر کے اپوزیشن لیڑران اور دیگر نے حادثے میں مسافروں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی، ، نے ہر ہلاک شدگان کے لواحقین کو 2-2-لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50,000 روپے مالی مدد دینے کا اعلان کیا،جب کہ شنڈے نے مہلک متاثرین کے لئے 5-5-لاکھ روپے معاوضہ اور سانحہ میں تمام زخمیوں ے مکمل مفت علاج کا اعلان کیا-

موصلہ اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ کل رات تقریباً ایک بجے یہ حادثہ۔پیش آیا جب زائرین کی بس وائجا پور کے قریب سمرودھی ایکسپریس وے پر جبارگاؤں ٹول پلازہ کے قریب کھڑی ٹریک سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں چھ خواتین اور ایک چار ماہ کا بچہ سمیت بارہ افراد کی موت ہو گئی ہے اور حادثے میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام مسافر ناسک ضلع کے پاتھارڈی اور اندرا نگر کے رہائشی ہیں۔زخمیوں کو چھترپتی سمبھاجی نگر اور ویجا پور کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال (جی ایم سی ایچ) میں داخل کرایا گیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں شامل ایک خاتون اور ایک عمر رسیدہ شخص کی حلت تشویشناک ہیں ۔