منگل, ستمبر 29, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 422

بہار: پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم میں دھوکہ دہی کا انکشاف

0

مرکزی حکومت کی جاری کی گئی مستفید افراد کی فہرست میں ضلع سمستی پور کے ایک ہزار 593 انکم ٹیکس دہندگان کسانوں نے فرضی طریقے سے پی ایم کسان سمان ندھی اسکیم کا فائدہ لیا ہے۔ مرکزی حکومت نے مستفید کسانوں کے کھاتوں کا جب آدھار کارڈ سے لنک کرکے سافٹ ویئر کے ذریعہ تحقیقات کی تب اس بڑے فراڈ کا انکشاف ہوا۔

سمستی پور: بہار کے ضلع سمستی پور میں پردھان منتری کسان سمان نیدھی اسکیم کے تحت دھوکہ دہی کرکے انکم ٹیکس ادا کرنے والے کسانوں کے ذریعہ کروڑوں روپے لینے کے معاملے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر وکاس کمار نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ضلع کے 225153 کسانوں کو پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کا فائدہ مل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے مستفید کسانوں کے کھاتوں کا جب آدھار کارڈ سے لنک کرکے سافٹ ویئر کے ذریعہ تحقیقات کی تب اس بڑے فراڈ کا انکشاف ہوا۔

مرکزی حکومت کی جاری کی گئی مستفید افراد کی فہرست میں ضلع سمستی پور کے ایک ہزار 593 انکم ٹیکس دہندگان کسانوں نے فرضی طریقے سے اس اسکیم کا فائدہ لیا ہے۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی ہدایت پر پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کا فائدہ لے رہے ان کسانوں سے رقم واپس لینے کے لئے نوٹس جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ضلع کے 1593 مستفید افراد میں سے 9 انکم ٹیکس ادا کرنے والے کاشتکاروں نے اس اسکیم کے تحت لی گئی 76 ہزار روپے کی رقم ڈی بی ٹی کے ذریعہ حکومت ہند کو واپس کردی ہے۔ محکمہ زراعت کو غلط معلومات دے کر اس اسکیم سے فائدہ اٹھا رہے کسانوں کو نوٹس جاری کرکے کہا گیا ہے کہ اسکیم کے تحت ملی رقم مقررہ حد کے اندر لوٹا دیں۔ اگر جو کاشتکار رقم واپس نہیں کریں گے تو ان کے خلاف سرٹیفکیٹ کیس درج کرائے جائیں گے۔

افغانستان: خوفناک دھماکے میں 15 بچے ہلاک، دیگر 20 زخمی

0

غزنی کے صوبائی گورنر کے ترجمان وحید اللہ جمعہ زادہ نے بتایا کہ ایک شخص بیٹری رکشہ چلا رہا تھا اور اس کے گاؤں میں داخل ہوتے ہی بچوں نے اسے گھیر لیا۔ اسی دوران یہ دھماکہ ہوا۔ جس میں 15 بچے ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ گاؤں کے ایک ایسے گھر کے قریب ہوا جہاں قرآن خوانی کی تقریب ہورہی تھی۔ 

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں ہوئے ایک خوفناک دھماکے میں 15 بچے ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے۔
افسران اور پولیس ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ غزنی کے ضلع گیلان میں جمعہ کے روز ہوئے زبردست دھماکے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

چند عینی شاہدین نے بتایا کہ ممکنہ طور پر یہ بچے ایک خریدار کو ہتھیار بیچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تبھی اس میں یہ دھماکہ ہوگیا۔ طالبان دہشت گردوں نے بھی کہا ہے کہ یہ دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا ہے۔

یہ دھماکہ گاؤں کے ایک ایسے گھر کے قریب ہوا جہاں قرآن خوانی کی تقریب ہورہی تھی۔

غزنی کے صوبائی گورنر کے ترجمان وحید اللہ جمعہ زادہ نے بتایا کہ ایک شخص بیٹری رکشہ چلا رہا تھا اور اس کے گاؤں میں داخل ہوتے ہی بچوں نے اسے گھیر لیا۔ اسی دوران یہ دھماکہ ہوا۔ ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ قطر کی راجدھانی دوحہ میں افغانی حکام اور طالبان کے مابین بات چیت شروع ہونے کے باوجود ملک میں تشدد جاری ہے۔

امریکہ شیئر بازار میں چینی کمپنیوں کی راہیں ہوئیں مشکل

0

امریکی صدر نے ایک ایسے قانون پر دستخط اور منظوری دے دی ہے جس کے نتیجے میں چینی کمپنیوں پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کام کرنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔ اس قانون کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کام کرنے والی کمپنیوں کو یہ بتانا ہوگا کہ اس کا مالک کون ہے اور اس کو چلاتا کون ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسے قانون پر دستخط اور منظوری دے دی ہے جس کے نتیجے میں چینی کمپنیوں پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کام کرنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔ وہائٹ ​​ہاؤس نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔

ریلیز کے مطابق 18 دسمبر 2020 کو صدر نے ایس 945 پر دستخط اور منظوری دی، جو غیر ملکی کمپنیوں کے احتساب کا تعین کرتی ہے، جس میں غیر ملکی حکومت کے زیر ملکیت یا ان کے زیر کنٹرول کمپنیوں کو بھی ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ ساتھ سخت حفاظتی قواعد پر عمل کرنا ہوگا۔ آڈٹ کے طے شدہ معیارات کے پیش نظر پبلک کمپنی اکاؤنٹس سپروائزر بورڈ سے بھی منظوری لینی ہوگی۔

امریکی کانگریس کے ایوان زیریں اور ایوان نمائندگان نے اس ماہ اس قانون کی منظوری دی، جبکہ سینیٹ نے اسے مئی میں ہی منظور کرلیا تھا۔ اس قانون کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کام کرنے والی کمپنیوں کو یہ بتانا ہوگا کہ اس کا مالک کون ہے اور اس کو چلاتا کون ہے۔

بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات، ممتا حکومت کو سپریم کورٹ کا نوٹس

0

مغربی بنگال میں جھوٹے مقدمات کے خلاف بی جے پی لیڈروں کی عرضیوں پر سپریم کورٹ نے ممتا سرکار کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف کوئی بھی قابل سزا کارروائی پر فی الحال روک لگا دی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات کی بابت جمعرات کے روز ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس رشی کیش رائے کی بینچ نے بی جے پی رہنماؤں ارجن سنگھ، سوربھ سنگھ، پرنو کمار سنگھ اور کیلاش وجے ورگیہ کی عرضیوں پر سنوائی کے دوران ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

عدالت عظمیٰ نے بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف کوئی بھی قابل سزا کارروائی پر فی الحال روک لگا دی ہے اور معاملے کی سنوائی آئندہ ماہ تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

افغانستان میں امریکہ کا فراہم کردہ اربوں ڈالر کے سکیورٹی آلات غائب

0
افغانستان میں امریکہ کا فراہم کردہ اربوں ڈالر کے سکیورٹی آلات غائب
افغانستان میں امریکہ کا فراہم کردہ اربوں ڈالر کے سکیورٹی آلات غائب

افغانستان (سی ایس ٹی سی۔اے) کو مئی 2019 سے اپریل 2020 تک 365 دنوں کے دوران دستیاب تفصیلات میں صرف 40 فیصد سامان پایاگیاہے۔

واشنگٹن: افغانستان میں سلامتی دستوں کو امریکہ کے محکمہ دفاع کے ذریعہ فراہم کیے گئے اربوں ڈالر کے فوجی آلات غائب ہیں اور انکا پتہ نہیں چلاہے۔

افغانستان کے تعمیرنو سے متعلق خصوصی انسپکٹر جنرل نے ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ جمعرات کو جاری کی گئی رپورٹ میں ایس آئی جی آر نے بتایاکہ افغانستان (سی ایس ٹی سی۔اے ) کو مئی 2019 سے اپریل 2020 تک 365 دنوں کے دوران دستیاب تفصیلات میں صرف 40 فیصد سامان پایاگیاہے۔

اس کے علاوہ سی ایس ٹی سی ۔اے کو دیے گئے 12681آلات میں میں سے کم سے کم 678 نہیں ملے ہیں۔

امریکہ کے نیو کلائی سیکیورٹی سمیت اہم محکموں پر بڑا سائبر حملہ: رپورٹ

0

رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے نیو کلائی سیکیورٹی سمیت اہم محکموں پر بڑا سائبر حملہ کرکے ہیکروں نے خفیہ معلومات حاصل کی ہے۔ اس سائبر حملے سے امریکی وزارت دفاع پینٹاگون، وزارت تجارت، ہوم لینڈ سیکیورٹی، خزانہ اور قومی ادارہ صحت بھی متاثر ہوئے ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ کے نیو کلائی ہتھیاروں کی ذمہ داری سنبھالنے والے نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (این این ایس اے) اور محکمہ توانائی کے نیٹ ورک پر بڑا سائبر حملہ کرکے ہیکروں نے خفیہ معلومات حاصل کی ہے۔
امریکی میڈیا کمپنی پولیٹیکو نے جمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں ان محکموں کے عہدیداروں کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق فیڈرل انرجی ریگولیٹری کمیشن (ایف ای آر سی) اور الاموس نیشنل لیبارٹریوں کے علاوہ محکمہ توانائی کے متعدد دفاتر کے نیٹ ورک میں بھی مشکوک سرگرمیوں کا پتہ چلا ہے.
امریکہ کی سائبر سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) نے اس سے قبل جمعرات کے روز حکومت کے تمام محکموں کو متنبہ کرتے ہوئے بڑے سائبر حملے کے تعلق سے جانکاری دی تھی۔ اس سائبر حملے سے امریکی وزارت دفاع پینٹاگون، وزارت تجارت، ہوم لینڈ سیکیورٹی، خزانہ اور قومی ادارہ صحت بھی متاثر ہوئے ہیں۔
روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اے پی ٹی 29 نامی ہیکنگ گروپ اس سائبر حملے کا ذمہ دار ہے۔ اس گروپ کو ڈیوک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کا تعلق مبینہ طور پر روس سے ہے۔ امریکہ میں روسی سفارتخانے نے میڈیا کے ان دعووں کو مسترد کردیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کسانوں سے خطاب کریں گے

0

وزیر اعظم نریندر مودی سہ پہر دو بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کسانوں سے خطاب کریں گے۔ کسانوں کو ان کانفرنسوں میں نئے زرعی قوانین کی فائدہ مند دفعات کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں چار سطحی کسان بہبود پروگرام اور کانفرنسوں کے حوالے سے جمعہ کو یہاں ایک اجلاس میں تفصیلی ہدایات دیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، مسٹر چوہان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہدایت دی کہ کلکٹر ان پروگراموں کی پوری تیاری کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرے اور کاشتکاروں کو آج ہی معلومات بھیجے۔ ریاستی سطح کی جنرل کانفرنس رائے سن میں ہوگی، جس میں وزیر اعلی شامل ہوں گے۔ دیگر کانفرنسیں ضلعی، ترقیاتی بلاک اور گرام پنچایت کی سطح پر ہوں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

کسان کانفرنس کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں کلکٹروں کو تفصیلی ہدایات

مسٹر چوہان نے کسان کانفرنس کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں کلکٹروں کو تفصیلی ہدایات دیں۔ کسان کانفرنس میں، خریف 2020 میں فصلوں کے نقصانات کے لئے امدادی رقم کاشتکاروں کے کھاتوں میں منتقل کردی جائے گی۔ اس سے تقریباً 35 لاکھ 50 ہزار کسان مستفید ہوں گے۔ ان کاشتکاروں کے اکاؤنٹ میں تقریبا 1600 کروڑ کی رقم بھیجی جائے گی۔

مسٹر چوہان رائے سین میں ریاستی سطح کے مرکزی پروگرام میں حصہ لیں گے، جس میں تقریباً 20 ہزار کسان شامل ہوں گے۔ دوسرے اضلاع میں، وزیر ان پروگراموں میں کسانوں کو امدادی رقم تقسیم کریں گے۔ اسی طرح کے پروگرام بلاک اور دیہی سطح پر بھی ہوں گے۔

مسٹر چوہان کی کسان بہبود پروگرام کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت

مسٹر چوہان نے کہا کہ اسی طرح کے پروگرام بلاک اور دیہی سطح پر بھی ہوں گے۔ اس طرح ، مسٹر چوہان نے چار سطحی بڑے کسان بہبود پروگرام کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 35 لاکھ کسانوں کو 1600 کروڑ روپے کی امدادی رقم تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے والوں کو بھی فوائد فراہم کیے جائیں گے۔ کسان کریڈٹ کارڈ کی تقسیم بھی اسی عرصے کے دوران کی جائے گی۔ محکمہ زراعت، محکمہ دیہی ترقی، محکمہ ریونیو خصوصی طور پر پروگرام کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے اور دیگر محکمے تعاون کریں گے۔

معاشرتی دوری پر عمل کرنے کی ہدایت

مسٹر چوہان نے ہدایت دی کہ معاشرتی دوری پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ تمام کسان ماسک کا استعمال کریں۔ پروگرام ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ پورا کیا جائے۔

وزیراعظم سہ پہر دو بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کسانوں سے خطاب کریں گے

مسٹر چوہان کے خطاب کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی سہ پہر دو بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کسانوں سے خطاب کریں گے۔ کسانوں کو ان کانفرنسوں میں نئے زرعی قوانین کی فائدہ مند دفعات کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

مسٹر چوہان نے کہا کہ ان کے ساتھ ساتھ، زرعی ترقی سے متعلق کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ کانفرنسوں میں کسان قوانین کی دفعات کے بارے میں تفصیلی معلومات دی جائیں گی۔ ہر ضلع میں تقریباً 1000 کسان شریک ہوں گے۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ یہ پروگرام مختلف علاقائی چینلز اور ویب کاسٹ کے ذریعہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ آج کانفرنسوں کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے۔

عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے پھاڑیں زرعی قوانین کی کاپیاں، دہلی اسمبلی میں ہنگامہ

0

مودی حکومت کے زرعی شعبے سے جڑے تین قوانین کا جمعرات کو دہلی اسمبلی میں شدید مخالفت ہوئی۔ عآپ کے ممبران نے دہلی اسمبلی میں زرعی قوانین کی کاپیاں پھاڑ دیں اور جے جوان جے کسان کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ جو قانون کسانوں کے حق میں نہیں ہے، اسے قبول نہیں کریں گے۔

نئی دہلی: نریندر مودی حکومت کے زرعی شعبے سے جڑے تین قوانین کا جمعرات کو دہلی اسمبلی میں شدید مخالفت ہوئی۔ برسراقتدار جماعت عام آدمی پارٹی (عآپ) کے اراکین اسمبلی کی جانب سے ایوان میں قانون کی کاپیاں پھاڑنے سے ہنگامہ ہوگیا۔
دہلی اسمبلی کا آج ایک روزہ خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس کے آغاز میں ہی وزیر ٹرانسپورٹ اور ماحولیات کیلاش گہلوت نے ایک قرارداد خط پیش کیا، جس میں تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی بات کہی گئی۔
تجویز پر بحث کے دوران حکمراں جماعت کے مہیندر گوئل اور سومناتھ بھارتی نے ایوان میں زرعی قوانین کی کاپیاں پھاڑیں اور جے جوان جے کسان کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ جو قانون کسانوں کے حق میں نہیں ہے، اسے قبول نہیں کریں گے۔
عآپ پارٹی زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کررہے کسانوں کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ پارٹی تینوں قوانین کو کسانوں کے خلاف بتاکر انہیں فوری واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے۔

سپریم کورٹ کا مشورہ کسانوں کی اخلاقی جیت: اے آئی کے ایس سی سی

0
سپریم کورٹ کا مشورہ کسانوں کی اخلاقی جیت: اے آئی کے ایس سی سی
سپریم کورٹ کا مشورہ کسانوں کی اخلاقی جیت: اے آئی کے ایس سی سی

کسان تنظیم نے کہا کہ وزیراعظم ملک کو جھوٹ کہہ رہے ہیں کہ ان قانونوں سے کسانوں کی زمین نہیں چھنے گی اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) جاری رہے گی۔

نئی دہلی: آل انڈیا کسان سنگھرش کورڈنیشن کمیٹی (اے آئی کے ایس سی سی) نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ تجویز کی گئی کمیٹی کا فائدہ کسانوں کو زرعی اصلاحات قانون کو واپس لینے کے بعد ہی ہوگا اور عدالت کا مشورہ کسانوں کی اخلاقی جیت ہے۔

اے آئی کے ایس سی سی نے عدالت میں اس معاملے پر ہوئی سماعت کے بعد جاری ردعمل میں کہا کہ دہلی کی تحریک تین زرعی قانون اور بجلی قانون – 2020 کی واپسی تک جاری رہے گا۔ کسان ہمیشہ اپنی رائے رکھتے رہے ہیں۔

کسان تنظیم نے کہا کہ وزیراعظم ملک کو جھوٹ کہہ رہے ہیں کہ ان قانونوں سے کسانوں کی زمین نہیں چھنے گی اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) جاری رہے گی- یہ دعوی لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے ہے۔ دودھ پروڈکشن کے کو آپریٹو سرکاری کمیٹیوں کو فروغ دیا، نجی کمپنیوں کو برباد کیا ہے۔

اے آئی کے ایس سی سی نے کہا ہے کہ عدالت کے ذریعہ حکومت کو مشورہ کسانوں کی اخلاقی جیت ہے۔ کسان ہمیشہ ہی اپنی رائے رکھنے کے لئے تیار رہے ہیں۔ لیکن اگر کوئی کمیٹی بنتی ہے تب بھی دہلی کی تحریک تین زرعی قانون اور بجلی قانون واپس ہونے تک جاری رہے گی۔

کمیٹی کا بننا تب فائدے مند ہوگا اگر پہلے یہ قانون واپس لئے جائیں اور اے آئی کے ایس سی سی نے کہا کہ وزیراعظم کسانوں کے اپوزیشن کے ذریعہ گمراہ کئے جانے کے پرانے راگ کو الاپ رہے ہیں۔ جبکہ سچ یہ ہے کہ وہ خود ملک کو گمراہ کررہے ہیں۔

انہوں نے اپنی پرانی وضاحت کو دہرایا ہے کہ کسان کی زمین نہیں جائے گی، ایم ایس پی سرکاری خرید جاری رہیں گے، قانون کسانوں کے لئے موقع پیدا کررہے ہیں، جبکہ ان کے سارے قدم اسے غلط ثابت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کیا غلط دعوی

اے آئی کے ایس سی سی نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ غلط دعوی کیا کہ دودھ پروڈکشن کو غیر سرکاری نجی شعبہ نے فروغ دیا، جبکہ حکومت حمایت یافتہ کو آپریٹو کمیٹیوں سے دودھ کا شعبہ بڑھا اور بعد میں نجی شعبہ کے گھسنے سے دودھ کی قیمت گھٹ گئی۔

دو دن پہلے انہوں نے صنعت کاروں سے کھیتی میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے کہا تھا۔ ان کے وزیر کہتے ہیں کہ نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے ایک لاکھ کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

حکومت کا دستاویز ’پٹنگ فارمرس فرسٹ‘ کہتا ہے کہ ان قانونوں سے ایگری بزنس کے لئے موقع کھلیں گے۔ ان قانونوں سے مودی حکومت کسانوں کو نہیں غیر ملکی کمپنیوں اور کارپوریٹ کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔

اے آئی کے ایس سی سی کی ورکنگ گروپ نے آئندہ 20 دسمبر کو صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہر گاؤں میں اس تحریک میں شہید ہوئے پنجاب اور ہریانہ کے 30 جنگجوؤں کا یوم خراج عقیدت منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سنگھو اور ٹکری، شاہ جہاں پور اور پلول میں کسانوں کی حصہ داری بڑھ رہی ہے۔ غازی پور میں بڑی تعداد میں لوگوں کے آنے کی امید ہے۔ ایکتا کونسل، مہاراشٹر کے 1000 لوگ آج پلول پہنچیں گے اور گجرات کے 100 لوگ شاہ جہاں پور پہنچیں گے۔

افغانستان: دہشت گردانہ حملہ میں 13 سیکیورٹی فورسز ہلاک

0
افغانستان میں امریکہ کا فراہم کردہ اربوں ڈالر کے سکیورٹی آلات غائب
افغانستان میں امریکہ کا فراہم کردہ اربوں ڈالر کے سکیورٹی آلات غائب

صوبائی اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر آباد کے علاقے میں سیکیورٹی کی ناکہ بندی پر دہشت گردوں کے حملے میں 13 سیکیورٹی فورسز ہلاک ہوگئے۔

کابل: افغانستان کے شمالی صوبے باگلان میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں کم از کم 13 سیکیورٹی فورسز ہلاک ہوگئے۔

صوبائی اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر آباد کے علاقے میں سیکیورٹی کی ناکہ بندی پر دہشت گردوں کے حملے میں 13 سیکیورٹی فورسز ہلاک ہوگئے۔ صوبہ باگلان کے ترجمان جاوید بشارت نے حملے کی تصدیق کی ہے لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دہشت گرد تنظیم طالبان نے بھی ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔