منگل, ستمبر 29, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 423

یوپی اور بنگال کی انتخابی سیاست میں اترنے کے لئے اویسی کی جماعت تیار، چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کا عندیہ

0

 

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے آج لکھنؤ کے ایک ہوٹل میں سہیل دیو سماج پارٹی کے سربراہ راج بھر سے ملاقات کی اور یوپی میں چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کر کے الیکشن لڑنے کا عندیہ دیا۔ وہیں بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم نے مغر بی بنگال کے سال 2021 کے انتخابات کی تیاریاں بھی شروع نہیں کی ہیں باوجود اس کے حکمراں جماعت ٹی ایم سی خائف ہے اور اس کی سربراہ و وزیر اعلی بے بنیاد الزامات کی ایک مہم چھیڑ رکھی ہے۔

لکھنؤ: مہاراشٹر اور بہار میں پارٹی کی آبیاری کرنے کے بعد اترپردیش میں پارٹی کے لئے زمین تلاشنے کی کوشش میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے آج لکھنؤ کے ایک ہوٹل میں سہیل دیو سماج پارٹی کے سربراہ و بی جے پی حکومت میں سابق وزیر اوم پرکاش راج بھر سے ملاقات کی اور یوپی میں چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کر کے الیکشن لڑنے کا عندیہ دیا۔

بدھ کو لکھنؤ میں ایک ہوٹل میں راج بھر سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ہم دونوں آپ کے روبرو تشریف فرما ہیں۔ ہم ایک ساتھ ہیں اور راج بھر جی کی قیادت میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی الزامات کے درمیان ہمارا کارواں یوں ہی آگے بڑھے گا۔ اس موقع پر پیس پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر منان نے ایم آئی ایم کی رکنیت حاصل کی۔

پریس کانفرنس کے دوران مغربی بنگال کی وزیر اعلی پر تنقید

پریس کانفرنس کے درمیان انہوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم نے مغر بی بنگال کے سال 2021 کے انتخابات کی تیاریاں بھی شروع نہیں کی ہیں باوجود اس کے حکمراں جماعت ٹی ایم سی خائف ہے اور اس کی سربراہ و وزیر اعلی ممتا بنرجی بے بنیاد الزامات کی ایک مہم چھیڑ رکھی ہے۔

ممتا بنرجی پر طنز کستے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بی جے پی سے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا لیکن اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی بی جے پی کی حکومت میں ممتا بنرجی شراکت دار تھی۔ جب گجرات میں فسادات ہوئے تھے اس وقت انہیں اقلیتوں کی یاد نہیں آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو پارٹی حکومت سازی میں بی جے پی کی اتحادی رہی ہو اس سے اقلیتوں کو کتنی امید رکھنی چاہئے۔

ٹی ایم سی پر مغربی بنگال میں بی جے پی کے لئے راہ ہموار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مسٹر اویسی نے کہا کہ ٹی ایم سی مغربی بنگال میں بی جے پی کے لئے راہ ہموار کررہی ہے۔ ایسا سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں دیکھا گیا جب بی جے پی نے 17سیٹوں پر جیت درج کی۔ مسٹر اویسی ممتا بنرجی کے ذریعہ لگائے جارہے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘اسدالدین اویسی کو پیسوں سے کوئی نہیں خرید سکتا۔ ممتا کو اپنے گھر کے بارے میں فکر کرنی چاہئے۔ ان کے کافی افراد بی جے پی میں شمولیت اختیا ر کررہے ہیں۔

بی جے پی وزیر محسن رضا نے کہا، ” ملک کو توڑنے والے لوگ ایک اسٹیج پر آرہے ہیں”

وہیں ریاست میں ہورہی نئی سیاسی ڈیولمپنٹ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بی جے پی وزیر محسن رضا نے کہا کہ ملک کو توڑنے والے لوگ ایک اسٹیج پر آرہے ہیں۔ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی نے یوپی میں انتخابات لڑنے کی بات کہی تھی۔ ان لوگوں کو چاہئے کہ یہ سبھی ایک اسٹیج پر آجائیں۔ ہمیں اس کی بالکل بھی فکر نہیں ہے۔ ان کے ایک ساتھ آنے سے یہ واضح ہوگیا کہ ملک کو توڑنے والے اب ایک اسٹیج پر آرہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ یوپی کا سیاسی پارہ کافی گرم ہوچکا ہے۔ منگل کو عام آدمی پارٹی نے بھی یوپی اسمبلی انتخابات میں میدان میں اترنے کا علان کیا تھا۔ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو پہلے ہی اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ آئندہ انتخابات کے لئے چھوٹی و ہم خیال پارٹیوں کا ایک اتحاد تیار کرنے کی کوشش میں ہیں۔

مغربی بنگال کے مسلمان ممتا بنرجی کی جاگیر نہیں: اویسی

0
مغربی بنگال کے مسلمان ممتا بنرجی کی جاگیر نہیں: اویسی
مغربی بنگال کے مسلمان ممتا بنرجی کی جاگیر نہیں: اویسی

اسدالدین اویسی نے کہا کہ "اب تک آپ نے صرف فرمان بردار میر جعفرز اور صادقوں کے ساتھ ہی معاملہ کیا ہے۔ آپ ان مسلمانوں کو پسند نہیں کرتے جو خود سوچتے ہو اور بات کرتے ہیں۔”

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ذریعہ اے ایم آئی ایم کی تنقید اور بی جے پی کی بی ٹیم قرار دئے جانے کے بعد اسد الدین اویسی نے آج ممتا بنرجی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنگال کے مسلمان ممتا بنرجی کی جاگیر نہیں ہیں۔ ممتا بنرجی نے ایک جلسے میں کہا تھا کہ بی جے پی کروڑوں روپے خرچ کرکے حیدرآباد کی ایک پارٹی کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

مسٹر اویسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ مسلمان جو اپنے لئے سوچتے اور بولتے ہیں، ممتا بنرجی انہیں پسند نہیں کرتیں۔ ترنمول کانگریس کی سپریموکے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اویسی نے لکھا ہے کہ کوئی بھی انہیں پیسے سے نہیں خرید سکتا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے ٹویٹ کیا، "اب تک آپ نے صرف فرمان بردار میر جعفرز اور صادقوں کے ساتھ ہی معاملہ کیا ہے۔ آپ ان مسلمانوں کو پسند نہیں کرتے جو خود سوچتے ہو اور بات کرتے ہیں۔

اویسی نے لکھا ہے کہ خود آپ اپنے لوگوں کے بکھرنے سے خوف زدہ ہیں۔ آپ کے لوگ بی جے پی میں جارہے ہیں اس لئے آپ بے چین ہیں۔ اویسی نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما نے بہار کے لوگوں کی توہین کی ہے جنہوں نے اے ایم آئی ایم کو ووٹ دیا۔

مسٹر اویسی نے کہا کہ نام نہاد سیاسی جماعتیں بی جے پی سے شکست کے لئے ہمیں مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔اپنی ناکامیوں کے لئے مجھے کیسے ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں۔

سنبھل: بس – ٹینکر میں ٹکر، 8 کی موت، 36 سے زائد افراد زخمی

0

پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے گرام مانکپور کی مڑھیا کے نزدیک یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب علی گڑھ ڈیپو کی بس ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آدھی بس پوری طرح سے تباہ ہوگئی جبکہ ٹینکر کے اگلے حصے کے پرخچے اڑ گئے۔

سنبھل: اترپردیش کے ضلع سنبھل کے دھناری علاقے میں بدھ کو گھنے کہرے کے درمیان آگرہ ۔ مرادآباد نیشنل ہائی وے پر روڈ ویز بس اور گیس ٹینکر میں ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں بس سوار آٹھ مسافروں کی موت ہوگئی، جبکہ 36 سے زیادہ افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تعزیت پیش کی۔ زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

آدھی بس پوری طرح سے تباہ

پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے گرام مانکپور کی مڑھیا کے نزدیک یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب علی گڑھ ڈیپو کی بس ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آدھی بس پوری طرح سے تباہ ہوگئی جبکہ ٹینکر کے اگلے حصے کے پرخچے اڑ گئے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) چکریش مشرا نے بتایا کہ ٹینکر گیس لے کر علی گڑھ کی طرف سے مرادآباد جارہا تھا جبکہ بس مرادآباد سے علی گڑھ جارہی تھی۔ مانکپور کی مڑھیا کے نزدیک ٹینکر نے گنا لدی ٹرالی سے سائڈ لیا۔ کہرا زیادہ گھنا تھا اور ڈرائیور نے اسپیڈ بڑھا کر اوورٹیک کیا۔ اسی وقت مرادآباد کی طرف سے علی گڑی جارہی سرکاری بس سے اس کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ سڑک حادثے کی اطلاع ملتے ہی کئی تھانوں کی فورس پہنچ چکی ہے وہیں محکمہ صحت نے ہائی وے کے اسپتالوں کو الرٹ کردیا ہے۔ ایمبولنس کے ذریعہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایس پی نے ابھی پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ وہیں ذرائع نے بتایا کہ موقع سے آٹھ لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ابھی بھی مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔ راحت رسانی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

غریبوں سے ایک روپیہ بھی لئے بغیر تلنگانہ میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر: تارک راما راو

0

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راو چاہتے ہیں کہ غریب افراد عزت نفس کے ساتھ زندگی گذاریں۔ اسی لئے غریب افراد کی عزت نفس کی علامت کے طور پر یہ مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔ ملک کی کسی بھی ریاست نے اس طرح کے مکانات غریبوں کیلئے تعمیر نہیں کئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا کہ ریاست میں غریبوں کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا سہرا وزیر اعلی کے چندر شیکھرراو کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے شہر حیدرآباد کے ونستھلی پورم کے بھوانی نگر میں 324 ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح کیا اور یہ مکانات استفادہ کنندگان کے حوالے کئے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت 9714 کروڑ روپے کے خرچ سے ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات غریبوں کے لئے تعمیر کررہی ہے۔

ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کا مقصد

انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راو چاہتے ہیں کہ غریب افراد عزت نفس کے ساتھ زندگی گذاریں۔ اسی لئے غریب افراد کی عزت نفس کی علامت کے طور پر یہ مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔ ملک کی کسی بھی ریاست نے اس طرح کے مکانات غریبوں کیلئے تعمیر نہیں کئے ہیں۔ دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور دیگر شہروں میں بھی غریبوں کیلئے ایسے مکانات تعمیر نہیں کئے گئے۔

ڈبل بیڈروم مکانات میں ڈبل بیڈروم، ایک ہال، ایک کچن سمیت دو باتھ روم بھی بنائے گئے ہیں۔ ایسے ایک مکان کی تعمیر پر 9 لاکھ روپے کا صرفہ ہورہا ہے۔ تقریبا 50 لاکھ روپے مالیت کے مکانات وزیراعلی نے غریب افراد کو دیئے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایک روپیہ بھی غریبوں سے لئے بغیر وزیراعلی ان کیلئے مکانات تعمیر کروا رہے ہیں۔ کمرشیل اپارٹمنٹ کی طرز پر ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے۔

انہوں نے ان مکانات کے اطراف صاف ستھرے اور بہتر ماحول کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مکانات حاصل کرنے والوں سے خواہش کی کہ وہ مکانات کے قریب کچرہ نہ ڈالیں۔ اپنے اطراف کے ماحول کو صاف رکھیں تاکہ بیماریوں سے بچا جاسکے۔ اس مقصد کے لئے کمیٹیاں بھی قائم کی جائیں۔

کسانوں کی تحریک دارالحکومت میں 20 ویں دن بھی جاری

0

دہلی کی سرحدوں پر قریب چالیس کسان تنظیموں کی جانب سے مسلسل دھرنا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور وہ لمبے وقت تک جدوجہد کی بات کررہے ہیں۔ حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے کسانوں کی جانب سے کل ایک دن کی بھوک ہڑتال کی گئی تھی۔

نئی دہلی: زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف کسان تنظیموں کی تحریک قومی دارالحکومت میں 20 ویں دن بھی جاری رہا۔ کسان تنظیموں کی جانب سے دہلی کی سرحدوں کے نزدیک دھرنا مظاہرہ جاری رہا۔
اس دوران کسان تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کو تینوں زرعی اصلاحات قوانین کو واپس لے لینا چاہئے۔  فصلوں کے کم از کم امدادی قیمت کو قانونی درجہ دینا چاہئے۔
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا ہےکہ کسانوں کو تحریک کا راستہ چھوڑ کر بات چیت سے مسئلہ کا حل کرنا چاہئے۔ دہلی کی سرحدوں پر قریب چالیس کسان تنظیموں کی جانب سے مسلسل دھرنا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور وہ لمبے وقت تک جدوجہد کی بات کررہے ہیں۔
حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے کسانوں کی جانب سے کل ایک دن کی بھوک ہڑتال کی گئی تھی۔ کچھ کسان تنظیموں نے زرعی اصلاحات قوانین کی حمایت بھی کی ہے۔

کورونا وائرس: ڈاکٹروں کو راحت دینے کا سپریم کورٹ کا مشورہ

0

مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ ڈاکٹروں کو کچھ راحت (تعطیل) دینے پر غور کرے گی۔ یہ یقین دہانی اس وقت کرائی گئی جب کچھ ججوں پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈاکٹروں کو چھٹی دینے پر غور کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے منگل کے روز سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی ڈیوٹی پر تعینات طبی عملہ (ڈاکٹروں) کو کچھ راحت (تعطیل) دینے پر غور کرے گی۔

مرکزی حکومت نے یہ یقین دہانی اس وقت کرائی جب جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈاکٹروں کو چھٹی دینے پر غور کرنے کا مشورہ دیا۔

جسٹس بھوشن نے کہا کہ پچھلے سات آٹھ مہینوں سے مسلسل کورونا وائرس کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں کی ذہنی صحت پر اثر پڑ سکتا ہے۔ لہذا انہیں راحت دینے پر غور کرنا چاہئے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت عظمی کو یقین دلایا کہ وہ (حکومت) بنچ کے مشورے پر غور کرے گی۔ عدالت کورونا کے مریضوں کے مناسب علاج اور اسپتالوں میں لاشوں کی باعزت نگہداشت کے معاملے کی سماعت کررہی تھی۔

کورونا وائرس سے متعلق ایک اور معاملے میں عدالت عظمی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ لوگوں کی بڑی تعداد ایسی ہے جو ماسک پہننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف اس بات پر اکتفا نہیں کیا جاسکتا کہ کسی ریاست نے ماسک نہیں پہننے والوں سے 80 یا 90 کروڑ روپے جرمانہ وصول کرلیا ہے۔

بی جے پی اور آر ایس ایس کا ’’حقیقی ہندو ازم‘‘ سے کوئی تعلق نہیں، یہ لوگ نفرت کے پیامبر ہیں: ممتا بنرجی

0

جلپائی گوڑی میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ نفرت انگیز سیاست سے بنگال کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس دونوں’’حقیقی ہندو نہیں‘‘ ہیں یہ لوگ صرف نفرت پھیلانے میں یقین رکھتے ہیں۔

کلکتہ: وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج شمالی بنگال کے عوام سے بی جے پی کو نکال باہر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تعلق بنگال کی ثقافت اور کلچر سے نہیں ہے۔ نفرت انگیز سیاست سے بنگال کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس دونوں’’حقیقی ہندو نہیں‘‘ ہیں یہ لوگ صرف نفرت پھیلانے میں یقین رکھتے ہیں۔

جلپائی گوڑی میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دس سالوں میں شمالی بنگال کی ترقی کے لئے بہت کچھ کیا۔ اس کے باوجود ہمیں شمالی بنگال سے ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔ باہر سے آنے والی بی جے پی نے تمام سیٹوں پر جیت حاصل کی۔ آخر ہمارا قصور کیا تھا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی اپنے مخصوص مفاد کے لئے بنگال پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اصل میں وہ ہندو نہیں ہیں۔ ان کا رام کرشن یا سوامی  ویویکانند کے نظریات اور فکر سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ یہ لوگ صرف نفرت پھیلانے میں یقین رکھتے ہیں۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے اپریل، مئی میں ہونے کے امکانات

ترنمو ل کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے اپریل یا پھر مئی میں ہونے کے امکانات ہیں۔ اس لئے ہمیں شمالی بنگال میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ممتا بنرجی شمالی بنگال کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ انتخابی حکمت عملی طے کرنے اور ترنمول کانگریس کے لیڈروں، ورکروں سے ملاقات کریں گے۔ جلپائی گوڑی اور علی پوردوار اضلاع کے بوتھ صدور کے ساتھ ایک کور کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کو بھی گجرات بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آئی پی ایس افسران کو دہلی طلب کرکے ریاست کے معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کے نام پر دھوکہ

ممتا بنرجی نے بنگلہ دیش سے آنے والے رفیوجیوں کا اعتماد جیتنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے نام پر دھوکہ دیا جارہا ہے۔ ہم نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ ریاست میں تمام پناہ گزیں نہ صرف ہندوستانی شہری ہیں بلکہ وہ جس جگہ پر آباد ہیں وہ ان کی ملکیت ہے اور کوئی بھی ان کی زمین نہیں چھین سکتا ہے۔

شمالی بنگال میں گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ممتا بنرجی کو کراری شکست

خیال رہے کہ شمالی بنگال میں لوک سبھا انتخابات میں ممتا بنرجی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب ممتا بنرجی دوبارہ اس کو حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہیں۔ شمالی بنگال میں کوچ بہار، علی پوردوار، جلپائی گوڑی، دارجلنگ، رائے گنج، بالورگھاٹ، شمالی مالدہ اور جنوبی مالدہ سمیت آٹھ لوک سبھا نشستوں میں سے ممتا بنرجی کی پارٹی ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔ 7 سیٹوں پر بی جے پی کو کامیابی ملی اور ایک جنوبی مالدہ کی سیٹ پر کانگریس کے ابو ہاشم خان چودھری نے کامیابی حاصل کی۔

شمالی بنگال کی راج بنشی برادری کا دبدبہ ہے۔ اور شمالی بنگال کے 30 فیصد آبادی ان پر مشتمل ہے۔ شمالی بنگال کی 54 سیٹوں میں سے 50 سیٹوں پر راج بنشی کا اہم کردار ہے۔ ممتا بنرجی ان کے اعتماد کو حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہیں۔

آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں دردناک سڑک حادثہ، 4 بچے ہلاک، دیگر 8 افراد زخمی

0

پولیس ذرائع کے مطابق، چرچ میں ہونے والے دعائیہ اجتماع میں شرکت کے لئے 40 افراد پیدل جارہے تھے کہ تیز رفتار لاری نے ان کو روند ڈالا۔ حادثے میں 15سالہ جھانسی، 15سالہ سشمیتا، 10سالہ ومشی اور 10سالہ ہرش وردھن ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار بچے ہلاک اور دیگر 8 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ خطرناک حادثہ کرنول۔چتور ریاستی شاہراہ پر یراگنٹلہ گاؤں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بے قابو لاری نے ان کو روند ڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، چرچ میں ہونے والے دعائیہ اجتماع میں شرکت کے لئے 40 افراد پیدل جارہے تھے کہ تیز رفتار لاری نے ان کو روند ڈالا۔ اس حادثہ میں 15سالہ جھانسی، 15سالہ سشمیتا، 10سالہ ومشی اور 10سالہ ہرش وردھن ہلاک ہوگئے۔ جھانسی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ سشمیتا، ومشی اور ہرش وردھن نے نندیال کے سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی۔

زخمیوں کو علاج کے لئے نندیال کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ سرکاری اسپتال میں ہیجان انگیز مناظر دیکھے گئے کیونکہ مرنے والے بچوں کے والدین اور زخمیوں کے رشتہ داروں کو اشکبار دیکھا گیا۔ دو طلبہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اس حادثہ کے بعد لاری کا ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے اس لاری کا تعاقب کیا اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ حادثہ میں مرنے والے بچوں کے ماں باپ اور رشتہ داروں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ ان کے علاقوں میں مایوسی چھائی ہوئی ہے۔

انا ہزارے آئے سامنے، دی بھوک ہڑتال کی دھمکی

0

انا ہزارے نے وزیر زراعت کو ارسال کئے گئے مکتوب میں کہا کہ 5 فروری 2019 کو وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ اور کئی دوسرے لیڈروں کی درخواست پر بھوک ہڑتال ختم کر دی تھی۔ انہیں تحریری یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ اب وہ کہیں بھی اور کسی وقت بھی بھوک ہڑتال شروع کریں گے، حکومت کو اس تعلق سے اطلاع دے دی جائے گی۔

نئی دہلی: ملک میں جاری کسان تحریک کے دوران معروف سماجی کارکن انا ہزارے نے کسانوں کے مسائل کے سلسلے میں بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی دی ہے۔

انا ہزارے نے وزیر زراعت کو ارسال کئے گئے مکتوب میں کہا کہ 5 فروری 2019 کو وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ اور کئی دوسرے لیڈروں کی درخواست پر بھوک ہڑتال ختم کر دی تھی۔ انہیں تحریری یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ اب وہ کہیں بھی اور کسی وقت بھی بھوک ہڑتال شروع کریں گے، حکومت کو اس تعلق سے اطلاع دے دی جائے گی۔

انا ہزارے نے کہا کہ کمیشن فار ایگریکلچر کاسٹ اینڈ پرائس کو الیکشن کمیشن جیسا آئینی درجہ دے کر خود مختاری دینا، سوامی ناتھن کمیشن کی سفارش کے مطابق زرعی پیداوار کی قیمت سی 2 + 50 طے کرنا، پھلوں، سبزیوں اور دودھ کے لئے منیمم سپورٹ پرائس لاگو کرنا، کسانوں کو قرض سے مبرا کے لئے اقدامات کرنا، درآمدات اور برآمدات کی پالیسی کا تعین کرنا، جدید تکنیکی زرعی آلات اور پانی بچانے کے لئے ڈریپ ایریگیشن جیسی سہولت پر 80 فیصد گرانٹ دینا، ان تمام مطالبات پر غوروخوض کر کے صیحح فیصلہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ کمیٹی میں مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت، نیتی آیوگ کے ممبر رمیش چند سمیت دیگر ممبر شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی 30 اکتوبر 2019 سے پہلے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

5 فروری 2019 کی زیر التوا بھوک ہڑتال پھر سے شروع

انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کی رپورٹ کے تحت مرکزی حکومت مذکورہ معاملات پر مناسب کارروائی کرے گی۔ اس طرح کی تحریری یقین دہانی 5 فروری 2019 کو وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ اور مہاراشٹر کے اس وقت کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے رالیگن سدھی آ کر کرائی تھی۔ اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا۔ اس لئے پانچ فروری 2019 کی زیر التوا بھوک ہڑتال پھر سے شروع کرنے کی سوچ شروع ہوگئی ہے۔ جلد ہی بھوک ہڑتال کہاں اور کب شروع کرنی ہے، تاریخ کے طے ہونے کے بعد آپ کو اطلاع دے دی جائے گی۔

امریکہ نے ترکی کی دفاعی صنعت پر لگائی پابندی

0

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مصطفی ڈینس، سیرہاٹ گینکوگلو اور فاروق یزیت دفاعی صنعت کے صدارتی عہدے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان سبھی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واشنگٹن: امریکہ نے روس سے ایس – 400 میزائل سسٹم خریدنے کے لئے پیر کے روز ترکی کی دفاعی صنعتوں اور اس کے صدر سمیت تین دیگر عہدیداران پر پابندی عائد کردی۔
امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مصطفی ڈینس، سیرہاٹ گینکوگلو اور فاروق یزیت دفاعی صنعت کے صدارتی عہدے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان سبھی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اس سلسلے میں الگ سے کہا ’’امریکہ نے روس سے سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم ایس – 400 خریدنے اور روس کے اہم اسلحہ برآمد کرنے والے یونٹ روسوبورون ایکسپورٹ کے ساتھ ایک اہم لین دین میں جان بوجھ کر الجھنے کے لئے ترکی کی دفاعی صنعت پر پابندی عائد کی ہے۔