منگل, ستمبر 29, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 421

مھاراشٹر کے 21 اضلاع سے ہزاروں کسانوں کی کار ریلی دہلی میں جاری کسان تحریک کے لئے روانہ

0
Thousands of farmers from Maharashtra left for Delhi for the ongoing farmers' movement
Thousands of farmers from Maharashtra left for Delhi for the ongoing farmers' movement

اطلاعات کے مطابق، آل انڈیا کسان سبھا کی قیادت میں مہاراشٹر کے 21 اضلاع سے تعلق رکھنے والے کسان پیر کی صبح ناسک کے گولف کلب میدان میں جمع ہوئے اور وہاں سے انہوں نے اپنی ‘گاڑی جتھا’ (مارچ) مہم کا آغاز کیا۔

ممبئ: مرکزی حکومت کے زرعی قانون کے خلاف آج یہاں مھاراشٹر سے ہزاروں کسانوں کی کار ریلی دہلی میں جاری کسان احتجاج کے لئے روانہ ہوئی-

اطلاعات کے مطابق، آل انڈیا کسان سبھا (اے آئی کے ایس) کی قیادت میں ریاست کے 21 اضلاع سے تعلق رکھنے والے کسان پیر کی صبح ناسک کے گولف کلب میدان میں جمع ہوئے اور وہاں سے انہوں نے اپنی ‘گاڑی جتھا’ (مارچ) مہم کا آغاز کیا۔

کسانوں نے پہلے آئین ہند کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڑکر، شیواجی مہاراج اور جیوتی با پھلے اور دیگر مذہبی رہنماؤں کی یادگاروں پر گلہائے عقیدت پیش کیا اور پھر اپنی مہم کا آغاز کیا۔

انہوں نے کار ریلی سے قبل ایک احتجاجی جلسے کا بھی انعقاد کیا جس سے کسان رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے فوری طور پر زرعی بل واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی میں جاری کسان احتجاج سے اپنی یکجھتی کا اظہار کیا۔

اسے بھی پڑھیں:

کسان تحریک کے پیش نظر دہلی پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری

کسان تحریک کے پیش نظر دہلی پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری

0
کسان تحریک کے پیش نظر دہلی پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری
کسان تحریک کے پیش نظر دہلی پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری

کسانوں کے جاری احتجاج کی وجہ سے دہلی کی بہت سی سرحدیں اب بھی بند ہیں۔ اس کے پیش نظر دہلی پولیس نے آج ایک ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے جاری احتجاج کے پیش نظر دہلی پولیس نے پیر کے روز لوگوں کو پریشانیوں سے بچانے کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

کسانوں کی نقل و حرکت کی وجہ سے دہلی کی بہت سی سرحدیں اب بھی بند ہیں۔ اس کے پیش نظر دہلی پولیس نے آج ایک ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کے مظاہرے کی وجہ سے سنگھو، اوچنڈی، پیاؤ منیاری اور منگیش بارڈر بند ہیں۔ پولیس نے لوگوں کو لام پور، صفیہ آباد سابولی اور سنگھو اسکول ٹول ٹیکس بارڈر استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹکری اور ڈھانسا بارڈر بھی کسی بھی طرح کی آمد و رفت کے لئے بند ہے۔ جھٹیکرا بارڈر پیدل چلنے والوں اور ٹووہیلرز کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ جھرودہ بارڈر کا ایک کیرج وے کھلا ہے۔ اس کے علاوہ، دورالہ، کاپسہیڑا، بدوسرائے، رجوکری این ایچ ۔8، بجواسان، پالمم وہار اور ڈنڈہیرہ بارڈر کھلے ہوئے ہیں۔

دہلی-نوئیڈا موڑ پر چلا بارڈر کا ایک کیرج وے بند ہے، تاہم دہلی سے نوئیڈا کا روٹ کھلا ہوا لیکن نوئیڈا سے دہلی جانے والے روٹ پر کسان ہیں۔ غازی آباد سے دہلی جانے والے راستے کسانوں کے مظاہرے کی وجہ سے بند ہیں۔

خیال رہے کسان تحریک کا آج 25 واں دن ہے۔

بیلاروس میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران 150 سے زائد افراد گرفتار

0
More than 150 people have been arrested in Belarus over anti-government protests
More than 150 people have been arrested in Belarus over anti-government protests

9 اگست کو بیلاروس کے صدارتی انتخابات کے بعد صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو چھ سال کے لئے دوبارہ منتخب کیا گیا تھا اس کے بعد سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

ماسکو: بیلاروس میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران 150 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ غیر رجسٹرڈ ویزنا ہیومن رائٹس سنٹر نے یہ اطلاع دی ہے۔

ویزنا ویب سائٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اتوار کے روز بیلاروس کے مختلف شہروں میں 151 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کو دارالحکومت منسک سے حراست میں لیا گیا۔

اس سے قبل منسک سٹی ایگزیکٹیو کمیٹی کے محکمہ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس افسران نے دارالحکومت میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے 100 کے قریب افراد کو حراست میں لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 9 اگست کو بیلاروس کے صدارتی انتخابات کے بعد صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو چھ سال کے لئے دوبارہ منتخب کیا گیا تھا اس کے بعد سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ حزب اختلاف کی پارٹیاں اس انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام لگا رہی ہیں۔

ایک نظر ادھر بھی:

لندن میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ میں 60 افراد گرفتار

سعودی عرب کی سرحدیں ایک ہفتے کے لئے بند، بین الااقوامی پروازیں معطل

0
سعودی عرب کی سرحدیں ایک ہفتے کے لئے بند، بین الااقوامی پروازیں معطل
سعودی عرب کی سرحدیں ایک ہفتے کے لئے بند، بین الااقوامی پروازیں معطل

برطانیہ میں کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں، سعودی حکومت نے اپنی سرحدوں کو ایک ہفتے کے لئے بند کرنے اور بین الاقوامی پروازوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قاہرہ: مملکت سعودی عرب نے برطانیہ میں کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں اپنی ملکی سرحدوں کو ایک ہفتے کے لئے بند کرکے بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے میڈیکل کے داخلی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پابندی کو مزید ایک ہفتہ کیلئے بڑھایا جاسکتا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق وہ تمام افراد جو یوروپی ممالک کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک سے بھی سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں کورونا وائرس کی ایک نئی لہر چل رہی ہے، کو دو ہفتوں تک گھر پر آئسو لیشن میں رہنا پڑے گا۔ جن لوگوں نے گزشتہ تین مہینوں میں ان ممالک کا دورہ کیا ہے ان کو کورونا ٹسٹ سے گزرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر وہاں کی حکومت نے لندن سمیت ملک کے دیگر حصوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا ہے جہاں کورونا وبا زیادہ پھیل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سے ممالک نے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کے قوانین کی ترتیب میں تاخیر کا سبب کورونا وائرس کو بتاتے ہوئے امت شاہ این آر سی کے سوال پر خاموش

0

شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب ٹالتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے قوانین ابھی نہیں بنے ہیں۔

کلکتہ: مغربی بنگال کے دو روزہ دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب ٹالتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے قوانین ابھی نہیں بنے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے ہم نے اس جانب توجہ نہیں دی ہے اور اس وقت ملک اتنے بڑے مہم کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

امت شاہ این آر سی کے سوال پر خاموش

پریس کانفرنس کے دوران ایک نامہ نگار نے مرکزی وزیر داخلہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ آپ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی سے متعلق کورونا لوجی کی بات کرتے تھے مگر ایک سال بیت جانے کے باوجود شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ نہیں ہوا ہے اور این آر سی کا۔ اس سوال کے جواب پر امت شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے قوانین نہیں بنے ہیں۔ جب یہ قانون بن جائیں گے اور ملک کے حالات پرامن ہوجائیں گے تو شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کردیا جائے گا۔ تاہم امت شاہ نے این آر سی کے نفاذ سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا۔

خیال رہے کہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگی نے اس سے قبل کہا تھا کہ بنگال میں جنوری سے شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کردیا جائے گا۔

بنگال کے دو وزہ دورے کے دوران امت شاہ شمالی 24 پرگنہ کے متوا برادری کے گڑھ کا دورہ کرنے والے تھے۔مگر ذارئع کے مطابق شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ میں تاخیر کی وجہ سے اس دورے کو رد کردیا گیا ہے۔
مغربی بنگال میں غیرقانونی دراندازی کے لئے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ جب تک مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کا اقتدار ہے اس وقت تک بنگلہ دیش سے دراندازی کا سلسلہ نہیں روکے گا۔ غیرقانونی دراندازی روکنے کے لئے بی جے پی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔

غیر قانونی دراندازی کے لئے مرکزی حکومت ذمہ دار

ترنمول کانگریس دراندازی کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہراتی رہی ہے کہ سرحد کی حفاظت مرکزی فورسیس کی ہے۔ اس لئے اگر غیر قانونی دراندازی ہوتی ہے تو اس کے لئے بھی مرکزی حکومت ذمہ دار ہے۔

اس سے قبل شانتی نکتین میں روڈ شو کے بعد امت شاہ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں متعدد روڈ شوز میں شرکت کی اور اس کا اہتمام کیا لیکن اس سے پہلے کبھی بھی اتنا بڑا روڈ شو نہیں دیکھا ہے۔ یہ روڈ شو ممتا بنرجی حکومت کے خلاف لوگوں کے غم و غصے کی عکاس ہے۔ یہ ہجوم نریندر مودی جی کے ترقیاتی ایجنڈے پر لوگوں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور کے سونار بنگلہ کا خواب پورا کیا جائے گا اور بنگال کی عظمت واپس دلائی جائے گی۔

امت شاہ نے باہری قرار دئیے جانے پر کہا کہ ممتا بنرجی اپنا دماغی توازن کھودی ہیں۔ انہیں ملک کی سالمیت اور اتحاد کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال اس طرح کی تنگ نظری کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ کیا ممتا بنرجی کے زمانے میں اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور نرسمہا راؤ بنگال کا دورہ نہیں کرتے تھے۔

بلیا: 15 سالہ پرانے اغوا کیس میں 6 مجرموں کو عمر قید کی سزا

0

اترپردیش کے بلیا ضلع میں دو بچوں کے 15 سالہ پرانے اغوا کیس میں 6 مجرموں کو عمر قید اور دس دس ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

بلیا: اترپردیش میں بلیا ضلع کے اڈیشنل سیشن جج (اول) چندر بھان سنگھ نے دو بچوں کے اغوا کے 15 سال پرانے مقدمے میں چھ مجرموں کو عمر قید اور دس دس ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی۔

استغاثہ فریق کے مطابق ریوتی کی رہنے والی کنک پانڈے نے سات مارچ 2005 کو تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے دو چچا زاد بھائی رتنیش اور شبھم کوچنگ جارہے تھے۔ راستے میں بائیک سوار بدمعاشوں نے ان کا اغوا کرلیا۔

پولیس نے اس معاملے میں گوپال نگر سے بچے کو برآمد کرتے ہوئے میر حسن اور پردیپ کو گرفتار کیا تھا۔ جانچ کے دوران پولیس نے اس معاملے میں چار اور ملزمین گوپال نگر کے اصغر، ریوتی کے منیر اور بہار صوبے کے سیوان ضلع کے رگھوناتھ پور علاقے کے نرہن کے رہنے والے ستیندر اور سرل کو بھی ملزم پاتے ہوئے عدالت میں سبھی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔

اس مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ہفتہ کو جج نے دونوں فریقوں کی دلیل سننے کے بعد سھبی چھ ملزمین کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کے ساتھ ساتھ دس دس ہزار روپے کا جرمانہ لگایا۔

نیپال کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش کا فیصلہ

0
نیپال کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش کا فیصلہ
نیپال کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش کا فیصلہ

کاٹھمنڈو پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح اولی حکومت کی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں صدر کو وفاقی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کاٹھمنڈو: نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے اتوار کے روز غیر متوقع طور پر سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے صدر بدیادیوی بھنڈاری کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا۔

’کاٹھمنڈو پوسٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح اولی حکومت کی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں صدر کو وفاقی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر توانائی برشمین پن نے کہا ’’آج کی میٹنگ میں کابینہ نے صدر کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا‘‘۔

مسٹر اولی پر آئنی کونسل ایکٹ سے متعلق ایک آرڈیننس واپس لینے کا دباؤ تھا جسے انہوں نے منگل کو جاری کیا تھا جس پر صدر نے اپنی منظوری بھی دی تھی۔

چینی کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

0

چین میں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ہونے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 12:46 بجے اینڈا شہر کے ایک کیمیکل پلانٹ میں پیش آیا۔ دھماکے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی، جسے اس دن صبح تک بجھایا نہیں جاسکا۔

بیجنگ: چین کے شمال مشرقی صوبے ہیئلونگ ژیانگ میں ایک کیمیائی پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 12:46 بجے اینڈا شہر کے ایک کیمیکل پلانٹ میں پیش آیا۔ دھماکے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی، جسے اس دن صبح تک بجھایا نہیں جاسکا۔

ابتدائی اطلاعات میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ دو افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ آج صبح لاپتہ افراد کی لاشوں کی تلاشی کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔ اس واقعہ میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دھماکے کی وجوہات کے بارے میں معلوم کیا جارہا ہے۔ وزارت ماحولیات کی ایک ٹاسک فورس نے ماحول میں کسی بھی مضر کیمیائی مادے کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لئے دھماکے کی جگہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یوپی: خاتون اساتذہ کا 2 سالہ اور مرد اساتذہ کا 5 سالہ خدمات کے بعد ہوگا تبادلہ

0
یوپی: خاتون اساتذہ کا 2 سالہ اور مرد اساتذہ کا 5 سالہ خدمات کے بعد ہوگا تبادلہ
یوپی: خاتون اساتذہ کا 2 سالہ اور مرد اساتذہ کا 5 سالہ خدمات کے بعد ہوگا تبادلہ

اترپردیش کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے لئے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور مرد امیدوار 18 تا 22 دسمبر کے درمیان آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

پریاگ راج: اترپردیش کے سرکاری اسکولوں کے ٹیچروں کے لئے جاری ہدایات میں بیسک ایجوکیشن کونسل نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے خاتون ٹیچر کو 2 سال اور مرد ٹیچر کو 5 سال کی خدمات پوری کرنے کے بعد انہیں بین ضلعی تبادلہ کا فائدہ دیا جائے گا۔

بیسک ایجوکیشن کونسل کے سکریٹری پرتاپ سنگھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ خاتون ٹیچر جو شادی کے بعد تبادلے کا فائدہ لے چکی ہیں دوبارہ تبادلے کا فائدہ نہیں لے سکتی ہیں۔ خواتین اور مرد امیدوار 18 تا 22 دسمبر کے درمیان آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ درخواست فارم دینے کے بعد 22 تا 24 دسمبر کے درمیان ضلع سطح پر کاؤنسلنگ اور آن لائن تصدیق ہوگی۔ 26 دسمبر کو بی ایس اے کی جانب سے کاؤنسلنگ کے بعد ڈاٹا لاک کیا جائے گا۔

این آئی سی کی جانب سے درخواست فارم کی بنیاد پر 26 دسمبر کو فہرست تیار کی جائے گی۔ 29 دسمبر کو این آئی سی کی جانب سے تیار فہرست کا جائزہ لیا جائےگا اور 30 دسمبر کو تبادلے کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ جمعہ ہی سے تبادلے کے آن لائن درخواست دینے کے سلسلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس ضمن میں بیسک ایجوکیشن کونسل نے تبادلے کے لئے ضروری ہدایات جاری کی ہیں تاکہ امیدواروں کو کسی قسم کے شکوک وشبہات نہ ہوں اور جو امیدوار اس کے اہل ہیں اور اپنا تبادلہ چاہتے ہیں وہ فارم پر کرسکیں۔

شوبھندو ادھیکاری 9 ممبران اسمبلی کے ساتھ امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں ہوئے شامل

0

شوبھندو ادھیکار ی نے آج ترنمول کانگریس سے 21 سالہ رشتہ ختم کرتے ہوئے 9 ممبران اسمبلی کے ساتھ امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ ترنمول کانگریس سے دوری بنانے کے بعد پہلی مرتبہ ممتا بنرجی کے خلاف جارحانہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ آپ پہلے نمبر پر نہیں ہوں گے۔ آپ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کلکتہ: سابق ریاستی وزیر شوبھندو ادھیکار ی نے آج ترنمول کانگریس سے 21 سالہ رشتہ ختم کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں مدنی پور میں عوامی جلسے میں بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

ترنمول کانگریس سے دوری بنانے کے بعد پہلی مرتبہ ممتا بنرجی کے خلاف جارحانہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ آپ پہلے نمبر پر نہیں ہوں گے۔ آپ دوسرے نمبر پر ہیں۔ شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ میری ماں گائتری دیوی ہے میں کبھی بھی ماں سے غدار نہیں ہوسکتا ہے۔ شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ امت شاہ ملک کے وزیر داخلہ ہیں۔ وہ میرے بڑے بھائی ہیں اور میں ان کا چھوٹا بھائی ہوں۔ امت شاہ نے جو وعدے کئے ہیں اس کو انہوں نے پورا کیا ہے۔

شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ میں نے بنگال کی ترقی کے لئے ترنمول کانگریس چھوڑا ہے۔ میں بنگال کی سرزمین کا قرض دار ہوں اور اس کو ادا کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ گزشتہ دس سالوں میں بنگال میں ترقی روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عہدہ کی لالچ میں بی جے پی میں شامل نہیں ہوا ہوں۔ بطور کارکن بی جے پی میں کام کرتا رہوں گا۔ ایک ایک بوتھ پر جاؤں گا۔ میں پارٹی کا جھنڈا اور دیوار لکھنے کو تیار ہوں۔

امت شاہ کو باہری کہنے پر انہوں نے کہا کہ پہلے ہم ہندوستانی ہیں پھر بنگالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلکتہ اور دہلی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے ابھیشیک بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کو بھتیجا تباہ کردے گا۔

بی جے پی میں شامل ہونے والے ممبران اسمبلی

شوبھندو ادھیکاری کے ساتھ سنیل منڈل (ممبر پارلیمنٹ)، دسرتھ ترکے (سابق ممبر)، بنسری میتی (ایم ایل اے، نارتھ کانتی، مشرقی میدنا پور) ، تاپسی منڈل (ایم ایل اے، ہلدیہ، مشرقی میدنی پور)، اشوک ڈنڈا (ایم ایل اے، تملوک، مشرقی مدنی پور)، سددیپ مکھرجی (ایم ایل اے، پرولیا)، بسجیت کندو (ایم ایل اے، کالنا)، ساکت پنجا (ایم ایل اے، مشرقی بردوان)، شیلبھدرا دت (ممبر اسمبلی بارک پور، شمالی 24 پرگنہ)، دیپالی بسواس (ایم ایل اے)، گزول ( مالدا)، سکرا منڈا (ایم ایل اے، نگرکاٹا، جلپائی گورڑی)، شیام پرساد مکھرجی (سابق وزیر) بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔