منگل, ستمبر 29, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 420

بی جے پی ایم ایل اے کی شادی میں کورونا قانون کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم

0
بی جے پی ایم ایل اے کی شادی میں کورونا قانون کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم
بی جے پی ایم ایل اے کی شادی میں کورونا قانون کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم

پونہ شہر کے پولیس کمشنر ڈاکٹر شیشوے نے بی جے پی رکن اسمبلی کی شادی کی تقریب میں کورونا قانون کی دھجیاں اڑانے اور تقریب میں مہمانوں کی اکثریت کو بغیر ماسک پہنے پائے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

ممبئ: مہاراشٹر کے پونہ شہر کے پولیس کمشنر ڈاکٹر شیشوے نے آج یہاں گذشتہ دنوں شہر میں منعقدہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کی شادی کی تقریب میں کورونا بیماری سے متعلق معاشرتی دوری بنائے رکھنے والی رہنمایانہ ہدایتوں کی دھجیاں اڑانے اور تقریب میں مہمانوں کی اکثریت کو بغیر ماسک پہنے پائے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

شادی کی تقریب میں چندرکانت پاٹل اور دیویندر فڈنویس کی شرکت 

پولیس کمشنر نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ کمشنر کو حکم دیا ہے کہ وہ اس ضمن میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کریں۔ واضح رہے کہ شادی کی اس تقریب میں ریاست کے بی جے پی کے سربراہ چندرکانت پاٹل اور سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے بھی شرکت کی تھی۔

رام ستپوتے ریاست کے شولاپور شہر سے پہلی مرتبہ بی جے پی کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اتوار کے روز انکی شادی کا استقبالیہ پونہ شہر میں منعقد کیا گیا تھا جسکا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا اور وہ ریاست کے سیاسی گلیاروں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

ویڈیوز میں بی جے پی کے قدآور لیڈران بغیر ماسک پہنے نظر آئے

ویڈیوز میں بی جے پی کے قدآور لیڈران چندرکانت پاٹل، دیویندر فڈنویس، پرساد لاڑ اور دیگر کو بغیر ماسک پہنے لوگوں سے انتہائی قریب سے بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جو کورونا وبا کے دوران معاشرتی دوری بنائے رکھنے والے اصولوں کے خلاف ہے۔

مرکزی حکومت و ریاستی حکومتوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے لئے جو رہنمایانہ خطوط مرتب کئے ہیں اسکے مطابق شادی کی تقریب سمیت کسی بھی سماجی تقریب میں صرف پچاس 50 افراد ہی کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ مذکورہ شادی کی اس تقریب میں بیک وقت ہال میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔

حکومت کووڈ ویکسینیشن کا کام کب شروع کرے گی: راہل گاندھی

0
حکومت کووڈ ویکسینیشن کا کام کب شروع کرے گی: راہل گاندھی
حکومت کووڈ ویکسینیشن کا کام کب شروع کرے گی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے  براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو کووڈ ویکسین کے قطرے پلائے جاچکے ہیں، ہندوستان میں کووڈ کے خلاف ویکسی نیشن کب شروع کی جائے گی؟

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں کووڈ وبا کو روکنے کے لئے ویکسینیشن مہم شروع ہوچکی ہے۔ اب تک لاکھوں افراد کو یہ ویکسین مل چکی ہے لیکن ہمارے یہاں اس بارے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے براہ راست سوال کیا کہ اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو کووڈ ویکسین کے قطرے پلائے جاچکے ہیں، لہذا وہ (مسٹر مودی) بتائیں کہ ہندوستان میں کووڈ کے خلاف ویکسی نیشن کب شروع کی جائے گی۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے مسٹر مودی سے سوال کیا ’’اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو کووڈ کے قطرے پلائےجا چکے ہیں۔ یہ عمل چین، امریکہ، برطانیہ، روس میں شروع ہوچکا ہے۔ مسٹر مودی مجھے بتائیں کہ ہندوستان کا نمبر کب آئے گا۔‘‘

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک گراف بھی پوسٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چین میں اب تک زیادہ تر لوگوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ اس کے بعد امریکہ اور برطانیہ ہے اور چوتھے نمبر پر روس ہے۔

اگلے سال 23 مارچ کو اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات

0

 

اسرائیل میں آئندہ سال 23 مارچ کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے اسپیکر یریو لیون نے یہ اطلاع دی۔

تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے اسپیکر یریو لیون نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات اگلے سال 23 مارچ کو ہوں گے۔
لیون نے میٹنگ کے بعد کنیسٹ ٹی وی چینل کو بتایا کہ ’’اس وقت کنیسٹ کو تحلیل کیا جارہا ہے۔ 24 ویں کنیسٹ کا انتخاب 23 مارچ 2021 کو ہوگا ‘‘۔

پپو یادو کی قیادت میں کسانوں کی حمایت کر رہے جاپ کارکنان پر چلا پولیس کا ڈنڈا

0

کسانوں کی حمایت میں ”کسان نیائے مارچ“ نکال رہے جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان پر پولیس نے کی لاٹھی چارج، کئی کارکنان زخمی ہوگئے۔ اس دوران پپو یادو بیچ سڑک پر لیٹ گئے۔

پٹنہ: کسان تحریک کی حمایت میں ”کسان نیائے مارچ“ نکال رہے جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان پر آج ہوئی پولیس لاٹھی چارج میں متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت پٹنہ میں بائی پاس کے پہاڑی سے جاپ سپریمو اور سابق رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کی قیادت میں کسان تحریک کی حمایت میں بڑی تعداد میں کارکنان نے مارچ نکالا۔ مارچ جیسے ہی کچھ آگے بڑھا تو پولیس نے روکنے کی کوشش کی لیکن کارکنان گورنر ہاﺅس کی جانب پیش قدمی پر بضد تھے۔

پولیس اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے سنیئر افسران کے سمجھانے کے باوجود جب کارکنان نہیں مانے تب پہلے واٹر کینن کا استعمال کیا، جس سے بھگڈر کی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ ان سب کے مابین مسٹر یادو بیچ سڑک پر لیٹ گئے۔ اس دوران کارکنان مشتعل ہوگئے، جس کی وجہ سے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ لاٹھی چارج سے کچھ کارکنان زخمی بھی ہوگئے۔

کسان تحریک سے 14 ہزار کروڑ روپے کا نقصان، حکومت سے جلد سے جلد احتجاج کو ختم کرنے کا مطالبہ

0

دہلی کی سرحدوں پر دھرنے پر بیٹھے کسانوں کے احتجاج کے سبب دہلی، ہریانہ، راجستھان اور اترپردیش کے علاقوں میں تقریبا 14 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

نئی دہلی: تجارتی تنظیم ایسوسی ایشن آف آل انڈیا مرچنٹس کنفیڈریشن نے دعوی کیا ہے کہ دہلی کی سرحدوں پر دھرنے پر بیٹھے کچھ ریاستوں کے کسانوں کے احتجاج کے سبب دہلی، ہریانہ، راجستھان اور اترپردیش کے علاقوں میں تقریبا 14 ہزار کروڑ روپے کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔

کنفیڈریشن نے منگل کو یہ جائزہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بیس فیصد ٹرک ملک کی دوسری ریاستوں سے دہلی نہیں آ رہے ہیں۔ دہلی سے دوسری ریاستوں کو بھیجے جانے والے سامان پر بھی بری طرح اثر پڑا ہے۔ تاہم، دہلی میں ضروری اشیا سمیت دیگر اشیا کی کوئی قلت نہیں ہے۔

فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہلی میں اصل سپلائی قریبی ریاستوں سے ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ دوسری ریاستوں سے بھی سامان دہلی آتا ہے۔ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے تقریبا 14 ہزار کروڑ روپے کا کاروبار کا نقصان ہوچکا ہے۔ کنفیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد احتجاج کو ختم کرے تاکہ عام کاروبار کو بحال کیا جاسکے۔

اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں روزانہ تقریبا 50 ہزار ٹرک مختلف ریاستوں سے ملک بھر میں سامان لاتے ہیں اور روزانہ 30 ہزار کے قریب ٹرک دہلی سے باہر دوسری ریاستوں میں جاتے ہیں۔ سامان کی نقل و حرکت عام طور پر دہلی – جے پور، دہلی – متھورا، آگرہ ایکسپریس وے، دہلی – غازی آباد، دہلی – چندی گڑھ روٹ وغیرہ سے ہوتی ہے۔ سڑک کی ان نقل و حرکت کی وجہ سے، ان پر ٹریفک درہم برہم ہے۔

کورونا سے متعلق رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے الزام میں سریش رینا سمیت 34 افراد گرفتار

0

ممبئی پولیس نے ایک کلب میں چھاپہ مارا جہاں کورونا کی خلاف ورزی کے الزام میں ہندوستانی ٹیم کے سابق بلے باز سریش رینا، مشہور گلوکار گرو رندھاوا سمیت 34 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

ممبئی: ہندوستانی ٹیم کے سابق بلے باز سریش رینا کو ممبئی ہوائی اڈے کے پاس کورونا سے متعلق رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے معاملے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔

پولیس نے ممبئی کے ایک کلب میں چھاپہ مارا جہاں کورونا کی خلاف ورزی کے الزام میں رینا، مشہور گلوکار گرو رندھاوا سمیت 34 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ ساہر پولیس تھانہ کے سینئر افسر نے بتایاکہ کووڈ – 19 سے متعلق رہنماخطوط کی خلاف ورزی کے معاملے میں حراست میں لئے گئے لوگوں میں رینا اور رندھاوا بھی شامل ہیں۔ حالانکہ ملزمین کو بعد میں بیل پر رہا کردیا گیا۔

ممبئی پولیس نے بتایاکہ رینا سمیت 34 ملزمین کو دفعہ 188،269 کے تحت اور عالمی وبا کی دفعہ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ ان لوگوں کی گرفتاری ڈریگن فلائی پب سے ہوئی جہاں کورونا کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی گئی۔

واضح رہے کہ پیر کے روز مہاراشٹر حکومت نے کورونا  وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے رات کو کرفیو نافذ کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ نئے سال کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ممبئی میں 22 دسمبر سے پانچ جنوری تک کئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

کولگام تصادم: لشکر طیبہ کے 2 دہشت گرد گرفتار

0
کولگام تصادم: لشکر طیبہ کے 2 دہشت گرد گرفتار
کولگام تصادم: لشکر طیبہ کے 2 دہشت گرد گرفتار

کشمیر کے ضلع کولگام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین تصادم کے بعد لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں منگل کی علی الصبح سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین مختصر تصادم کے بعد لشکر طیبہ سے وابستہ ۲ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 34 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع کولگام کے ٹونگڈونو علاقے کو منگل کی علی الصبح محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اہل خانہ، جنہیں جائے تصادم پر طلب کیا گیا، کی طرف سے اپیلوں کے بعد دو دہشت گردوں نے سرنڈر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سرنڈر کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ نامی دہشت گرد تنظیم سے ہے۔

دریں اثنا کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کولگام میں مختصر تصادم کے بعد دو دہشت گردوں نے سرنڈر کیا اور یہ دونوں دہشت گرد پی ڈٰ پی لیڈر حاجی پرویز احمد کے ذاتی محافظ کے قتل میں ملوث تھے۔

آگرہ میں دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ، کارسوار 5 افراد زندہ جل گئے

0
آگرہ میں دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ، کارسوار 5 افراد زندہ جل گئے
آگرہ میں دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ، کارسوار 5 افراد زندہ جل گئے

آج صبح تقریبا ساڑھے چار بجے آگرہ کے کھنڈولی علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر دہلی کی طرف جارہی ایک کار اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں آگے چل رہے کنٹینر کے ڈیزل ٹینک سے ٹکرا گئی جس سے اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگرہ: اتر پردیش کے آگرہ کے کھنڈولی علاقے میں آج صبح یمنا ایکسپریس وے پر ایک دلدوز سڑک حادثہ میں کار میں سوار پانچوں افراد آگ سے زندہ جل گئے جس سے ان کی موت ہوگئی۔

اس دلدوز سڑک حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ببلو کمار نے  جائے حادثہ سے واپس آنے کے بعد یہ اطلاع دیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح تقریبا ساڑھے چار بجے کھنڈولی علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر ٹول کے قریب دہلی کی طرف جارہی ایک کار اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں دوسری لائن میں آگے چل رہے کنٹینر کے ڈیزل ٹینک سے ٹکرا گئی جس سے اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ کار میں سوار پانچوں افراد کی جلنے سے موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹینر میں بھی آگ لگی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت ان کے آئی کارڈ کی بنیاد پر کار ڈرائیور سندیپ، ساکن عالم باغ اور اناؤ کے اور اس علاقہ کے مرلی منوہر بتائے گئے ہیں۔ پولیس دوسروں کی شناخت کے لئے کوشاں ہیں۔

ایک نظر ادھر بھی:

مدھیہ پردیش: سڑک حادثہ میں سات کی موت، پانچ زخمی

بیوی کے ترنمول میں شامل ہونے کے بعد سومترا خان کا طلاق دینے کا اعلان

0

بشنو پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سومترا خان نے روتے ہوئے کہا کہ سوجاتا منڈل نے جو قدم اٹھایا ہے ممکن ہے کہ ان کے لئے بہتر ہوگا مگر میرے تعلقات ان سےختم ہوگئے ہیں۔ میں جلد ہی ان کو طلاق کا نوٹس بھیجواؤں گا۔

کلکتہ: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی یوتھ ونگ کے صدر سومترا خان نے کہا کہ آج کا دن ان کے لئے مایوسی والا دن ہے۔ وہ اپنی اہلیہ سوجاتا منڈل خان کے اس قدم سے دکھی ہیں اور جب انہوں نے یہ قدم اٹھا لیا ہے تو میں نے سوجاتا منڈل کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران سومترا خان کی آنکھوں میں آنسو

بشنو پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سومترا خان نے روتے ہوئے کہا کہ سوجاتا نے جو کچھ قدم اٹھایا ہے ممکن ہے کہ ان کے لئے بہتر ہوگا مگر میرے تعلقات ان سےختم ہوگئے ہیں میں جلد ہی ان کو طلاق کا نوٹس بھیجواؤں گا۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں سوجاتا نے ہی سومترا خان کے انتخابی مہم کی پوری ذمہ داری اٹھائی تھی۔ انتخابی مہم کے دوران ترنمول کانگریس کے خلاف سخت بیانات بھی دئے تھے۔ سوجاتا بی جے پی میں بہت ہی زیادہ سرگرم تھیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے سوجاتا اور سومترا کے درمیان تعلقات بہتر نہیں تھے اور دونوں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے تھے۔ اس درمیان سوجاتا نے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سومترا خان بیوی سوجاتا کے اس قدم سے کافی مایوس

سومترا خان نے کہا کہ وہ سوجاتا کے اس قدم سے کافی مایوس ہیں۔ میں جلد ہی انہیں طلاق کا نوٹس بھیجوں گا۔ انہوں نے کہا ممکن ہے کہ سوجاتا کا قدم بہتر ہوگا مگر میرے تعلقات ان سے ختم ہوگئے۔ اگر آپ زندگی میں بڑی غلطی کرتے ہیں تو میں طلاق کا نوٹس بھیجتا ہوں آ، اس پر دستخط کریں۔

بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سومترا خان نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے ان کے گھر کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔ سیاست کرتے وقت مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میرے ہی گھر کی لکشمی کب چوری ہوگئی۔ دس سالوں سے میرا ان سے تعلق تھا۔ مگر آج ہم دونوں اس مقام پر آگئے ہیں۔ آج میں نے سوجاتا کو خان کے لقب سے رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ براہ کرم آئندہ سے آپ اپنے نام کے ساتھ خان نہیں لگائیں گی۔ میں بی جے پی کے لئے کام کرتا رہوں گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سوجاتا کو سیکیورٹی ملنی چاہیے۔

بی جے پی خیمے میں زلزلہ، ممبر پارلیمنٹ سومترا خان کی اہلیہ سوجاتا منڈل ترنمول میں شامل

0

ترنمول کانگریس کے نصف درجن ممبران اسمبلی کو دودن قبل ہی بی جے پی میں شامل کرکے ممتا بنرجی کو جھٹکا دیا گیا تھا۔ ترنمول نے بھی سوجاتا منڈل کو پارٹی میں شامل کرکے جواب دیا ہے۔

کلکتہ: دو دن قبل ہی ترنمول کانگریس کے نصف درجن ممبران اسمبلی کو بی جے پی میں شامل کرکے ممتا بنرجی کو جھٹکا دینے کی کوشش کئے جانے کے بعد ترنمول کانگریس نے بھی بی جے پی یوتھ ونگ کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ سومترا خان کی اہلیہ سوجاتا منڈل کو ترنمول کانگریس میں شامل کرکے جواب دیا ہے۔

سوجاتا منڈل خان نے آج ترنمول کانگریس کے ہیڈکوارٹر میں سینئر ممبر پارلیمنٹ سوگت رائے کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سومترا خان 2014 میں ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ اس وقت بنگال یوتھ فرنٹ کے سربراہ بھی ہیں۔

شوبھندو ادھیکاری لیڈر نہیں بلکہ غنڈہ ہیں

ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سوجاتا منڈل نے کہا کہ بی جے پی کے پاس زمینی حقیقت نہیں ہے۔ اس لئے ترنمول کانگریس کے لیڈرو ں کو وزیر اور نائب وزرائے اعلیٰ کی لالچ دے کر پارٹی میں شامل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوبھندو ادھیکاری لیڈر نہیں ہیں بلکہ غنڈہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی چھوڑ کر ترنمو ل کانگریس میں سکون کی سانس لینے کے لئے آئی ہوں۔

خیال رہے کہ سومترا خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان کچھ دنوں سے اختلافات ہیں۔

بی جے پی نااہل لوگوں کو جگہ دیتی ہے

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نااہل لوگوں کو جگہ دیتی ہے۔ پارٹی کے لئے لڑنے والوں کو بی جے پی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ سوجاتا نے کہا کہ شوبھندو ادھیکاری لیڈر نہیں ہے بلکہ ظالم ہے میں انہیں لیڈر نہیں مانتی ہوں۔ لوگوں کو خوف زدہ کرکے سیاست کررہے ہیں۔ اس سوال پر کہ سومترا خان بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوں گے؟ سوجاتا نے کہا کہ ’’اگر سومترا عقل مند ہیں تو ترنمول کانگریس میں واپس آ جائیں گے۔

سوجاتا نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت میں مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی اگلی حکومت بنے گی۔
گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں سومترا خان کی جیت میں سوجاتا نے ہی اہم کردار ادا کیا تھا۔ چونکہ بشن پور لوک سبھا حلقے میں سومترا خان کو جانے کی اجازت نہیں تھی تو سوجاتا خان ہی مہم چلاتی تھیں۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر بھی کیا تھا۔