منگل, ستمبر 29, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 418

کورونا وائرس کی نئی شکل دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی پھیلنے لگی

0

کورونا وائرس کی نئی شکل کے کیسز اب سوئیڈن، کینیڈا، اسپین، جاپان سمیت 15 ملکوں تک پہنچ گئے ہیں۔

جنیوا: مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ – 19‘ کی نئی شکل برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایاگیا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کے کیسز اب سوئیڈن، کینیڈا، اسپین، جاپان سمیت 15 ملکوں تک پہنچ گئے۔

خیال رہے یوروپ کے مختلف ممالک میں طبی عملے اور کیئر ہوم کے مکینوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ قبرص (سائپرس) اور عمان میں بھی کورونا ویکسی نیشن شروع کردی گئی۔

کورونا وائرس سے بری طرح پریشان فرانسیسی حکومت تیسرے لاک ڈاؤن پر غور کررہی ہے۔

دریں اثنا آسٹریلیا کے سڈنی میں لوگ سال نو کے جشن کے لئے حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں۔

دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 7 لاکھ 27 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 64 ہزار 778 ہو چکی ہیں۔

مزید اسے بھی پڑھیں:

دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی نئی شکل کی تصدیق

کیمرون: بس کے خوفناک حادثے میں 60 مسافر کی موت

0
کیمرون: بس کے خوفناک حادثے میں 60 مسافر کی موت
کیمرون: بس کے خوفناک حادثے میں 60 مسافر کی موت

کیمرون میں بس کے خوفناک حادثہ میں 60 مسافروں کی موت ہوگئی۔ بس میں 70 افراد سوار تھے۔

یاؤنڈے: کیمرون میں بس کے خوفناک حادثہ میں تقریبا 60 مسافروں کی موت ہوگئی۔ مقامی میڈیا نے اس حادثہ کے بارے میں اطلاع دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 70 افراد سوار تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس یاؤندے کی طرف جارہی تھی اور نمیل گاؤں کے قریب ایک کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی۔

کورونا ویکسین: اسلام میں جان کی حفاظت سب سے اہم، سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کرنا ناجائز: مولانا خالد رشید فرنگی محلی

0

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ اگر کسی دوا میں کوئی حرام چیز بھی شامل ہو اور جان بچانے کے لئے اس کا کوئی متبادل نہ ہو تو وہ لی جا سکتی ہے۔

لکھنؤ: کورونا ویکسین کے سلسلے میں مسلمانوں میں ہو رہی مخالفت کے دوران سنی عالم مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ اسلام میں جان کی حفاظت سب سے اہم ہے۔
انہوں نے آج کہا ہے کہ اسلام میں سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کرنا ہی ناجائز ہے۔ بغیر کسی تصدیق کے کسی چیز کو حرام یا حلال کیسے کہا جا سکتا ہے؟ جو لوگ کورونا ویکسین کو حرام کہہ رہے ہیں۔ انہیں یہ بتانا چاہیے کہ انہوں نے کس ڈاکٹر سے جانکاری حاصل کی ہے۔

اسلام میں جان کی حفاظت

اسلام میں جان کی حفاظت کو سب سے اہم قرار دیا گیا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوا کے ذریعہ علاج کرانے کا حکم دیا ہے۔ کورونا بیماری سے پوری دنیا میں لاکھوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس بیماری کے علاج کا کوئی متبادل بھی نہیں ہے۔
اگر کسی دوا میں کوئی حرام چیز بھی شامل ہو اور جان بچانے کے لئے اس کا کوئی متبادل نہ ہو تو وہ لی جا سکتی ہے۔ میری سبھی سے گزارش ہے کہ پولیو ویکسین کی طرح کورونا ویکسین کے لئے افواہ نہ پھیلائیں بلکہ ویکسین کا انتظار کریں اور ڈاکٹر کی صلاح لیں۔

دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی نئی شکل کی تصدیق

0

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی شکل کی تصدیق کی گئی ہے، جو ملک میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وائرس کی یہ نئی شکل 70 فیصد زیادہ متعدی ہے۔

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل کے پائے جانے کے بعد متعدد یوروپی ممالک میں بھی پہلے سے 70 فیصد زیادہ متعدی شمار کی جانے والی کورونا وائرس کی نئی شکل کی تصدیق ہوگئی ہے۔

یوروپ کے علاوہ کورونا وائرس کی نئی شکل جاپان اور کناڈا جیسے ممالک میں بھی پائی گئی ہے۔

برطانیہ کے سفر کے بعد اسپین، سوئٹزرلینڈ، سویڈن اور فرانس واپس لوٹنے والے بہت سارے مسافروں میں کورونا وائرس کی اس نئی شکل کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے خدشات کافی بڑھ گئے ہیں۔

بی بی سی کی ایک خبر کے مطابق ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں جمعرات کے روز برطانیہ سے واپس آنے والے ایک شخص کے تین رشتہ داروں میں کورونا وائرس کی نئی شکل پائے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

دریں اثناء، جاپان 29 دسمبر سے کورونا وائرس کی نئی شکل پھیلنے کے پیش نظر غیر ملکی شہریوں کے ملک میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

سوئٹزرلینڈ واحد ملک ہے جس نے کرسمس کے موقع پر غیر ملکی سیاحوں کے لئے اپنی سرحدیں کھول رکھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بڑی تعداد میں برطانوی باشندے وہاں چھٹیاں منانے پہنچے ہيں۔

ڈنمارک، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈ اور آسٹریلیا میں لوگوں کو کورونا وائرس کی نئی شکل کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ برطانیہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) کی ایک نئی شکل دریافت کی گئی ہے، جو ملک میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کورونا وائرس کی یہ نئی شکل 70 فیصد زیادہ متعدی ہے۔

اسے بھی پڑھیں:

برطانیہ، جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل و صورت سے نائب صدر کو متعارف کرایا گیا

پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، چار افراد ہلاک

0

پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گلگت بلتستان کے منی مرگ میں حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔

اسلام آباد: گلگت-بلتستان علاقے میں اتوار کے روز پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ کے شکار ہونے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروس پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) نے یہ اطلاع دی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ "پاکستان کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گلگت بلتستان کے منی مرگ میں حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر سپاہی عبد القادر کی لاش کو نکال رہا تھا۔ آئی ایس پی آر نے حادثے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی ہیں۔

کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی

0
کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کو فون پر جان سے مارنے کی دی گئی دھمکی
کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کو فون پر جان سے مارنے کی دی گئی دھمکی

کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کو نامعلوم شخص نے فون پر دھمکی دی ہے۔ جس نمبر سے دھمکی آمیز کال دی گئی ہے اس کا تعلق بہار سے ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔

غازی آباد: زرعی قوانین سے دستبرداری کے لئے احتجاج کرنے والے کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کو نامعلوم شخص نے فون پر دھمکی دی ہے۔ اس سلسلہ میں کسان رہنما نے مقامی کوشامبی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

راکیش ٹکیت نے بتایا کہ ہفتہ کی شام ساڑھے چار بجے ان کے فون پر ایک نامعلوم شخص نے انھیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کے احتجاج کے پلیٹ فارم سے مندروں کے بارے میں تبصرے کررہے ہیں۔ انہیں اپنی حفاظت کیلئے کتنے ہتھیار چاہئے جمع کرلیں کیونکہ ان کا قتل کردیا جائے گا۔ فون پر دھمکی ملنے کے بعد راکیش سنگھ ٹکیت نے دیر شام پولیس افسران سے اس سلسلے میں تحریری شکایت کی ہے۔

پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ گیانیندر سنگھ نے بتایا کہ راکیش سنگھ ٹکیت کے سیکیورٹی نظام کے حوالے سے ٹھوس انتظامات کیے جارہے ہیں۔ پولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے. انہوں نے بتایا کہ اسے جس نمبر سے دھمکی آمیز کال دی گئی ہے اس کا تعلق بہار سے ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:

عآپ کی وارننگ: زرعی قانون واپس نہیں ہوئے تو عآپ ہریانہ میں بی جے پی ممبران اسمبلی کا گھیراؤ کرے گی

ٹینیسی کے گورنر کی ٹرمپ سے ایمرجنسی کے اعلان کرنے کی اپیل

0
ٹینیسی کے گورنر کی ٹرمپ سے ایمرجنسی کے اعلان کرنے کی اپیل
ٹینیسی کے گورنر کی ٹرمپ سے ایمرجنسی کے اعلان کرنے کی اپیل

جمعہ کے روز کرسمس کے موقع پر نیش ول میں دھماکہ ہوا تھا، جس سے 41 کاروبار متاثر ہوئے ہیں جن کو حکومت کی مدد کی ضرورت ہے۔

ماسکو: امریکی ریاست ٹینیسی کے گورنر بل لی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کرسمس کے موقع پر نیش ول میں ہونے والے دھماکے کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان کرنے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر لی نے ایک خط لکھا ’’میں صدر ٹرمپ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نیش وِل میں ہونے والے دھماکے کے بعد ریاست ٹینیسی میں ایمرجنسی کا اعلان کریں‘‘۔ خط میں انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجہ سے 41 کاروبار متاثر ہوئے ہیں جن کو حکومت کی مدد کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز نیش ول میں دھماکہ ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر اس دھماکے میں کسی کے مارے جانے کی کوئی خبر نہیں تھی۔ لیکن نیش ول کے پولیس چیف جان ڈریک نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ کسی انسان کے ہونے کا امکان ہے۔

عآپ کی وارننگ: زرعی قانون واپس نہیں ہوئے تو عآپ ہریانہ میں بی جے پی ممبران اسمبلی کا گھیراؤ کرے گی

0

حکومت نے اگر جلد ہی تینوں زرعی قوانین واپس نہیں لیتی ہے تو عآپ کسانوں کی حمایت میں بی جے پی رہنماؤں کا گھیراؤ کرے گی۔

حصار: ہریانہ ریاستی عام آدمی پارٹی (عآپ) نے وارننگ دی ہے کہ مرکزی حکومت نے اگر جلد ہی تینوں زرعی قوانین واپس نہیں لیے تو پارٹی کسانوں کی حمایت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماؤں کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

عآپ ضلع صدر سنجے بورا کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے زرعی قانون واپس لینے کے مطالبہ کے تعلق سے نلوا حلقے کے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ اسمبلی ڈپٹی اسپیکر رنبیر گنگوا سے ملاقات کی۔ انہیں اس تعلق سے ایک میمورنڈم پیش کیا اور اس مطالبے کو مناسب پلیٹ فارم پر اٹھانے کے لیے کہا۔ مسٹر گنگوا نے وفد کو ان کا مطالبہ مناسب پلیٹ فارم پر رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

عآپ لیڈران نے کہا کہ کسان گزشتہ ایک ماہ سے سڑکوں پر بیٹھے ہیں لیکن مرکز کی بی جے پی حکومت ان کے مطالبات پورے کرنے کے بجائے محض باتوں سے انہیں ورغلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عآپ پوری طرح سے کسانوں کے ساتھ ہے اور ان کی ہر جدوجہد میں ہمیشہ ساتھ رہے گی۔

اسے بھی پڑھیں:

مجلس نے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کی

فون پے کے بزنس ایپ پر اب مقامی زبانوں میں صوتی معلومات

0

اب کسی بھی صارف کو اپنے فون کی اسکرین چیک کرنے، یا کسی بینک ایس ایم ایس کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نئی دہلی: ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم فون پے نے اپنے کاروباری ایپ پر 9 سے زیادہ مقامی زبانوں میں صوتی معلومات کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فون پے نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کاروبار کے مصروف ترین اوقات کے دوران، خریداروں کو آواز کے ذریعہ معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی جو وصول کی جانے والی رقم کا اعلان کرتی ہیں، جس سے کسی صارف کو اپنے فون کی اسکرین چیک کرنے، یا کسی بینک ایس ایم ایس کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کمپنی نے فون پے فار بزنس ایپ کو 2018 میں لانچ کیا تھا، جو انگریزی، ہندی، مراٹھی، بنگالی، گجراتی، تمل، تیلگو، ملیالم، کنڑ، اوڈیہ اور آسامی میں دستیاب ہے۔

اس وقت اسے پورے ہندوستان میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ تجارتی شراکت دار استعمال کررہے ہیں۔

فون پے ایپ متعدد مصنوعات اور لانچوں کے بارے میں معلومات ان کی آسان ترین زبان میں تاجروں کو بھیجتا ہے۔ جب کسی کاروباری کو ایپ پر آن بورڈ کیا جاتا ہے تو فون پے فیلڈ ٹیم بھی تعلیمی مواد شیئر کرتی ہے جو انہیں مختلف مصنوعات اور سہولیات کی خصوصیات کے بارے میں مختلف زبانوں میں معلومات فراہم کرتی ہے، جس میں بغیر کسی رکاوٹ کے سائن اپ عمل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

‘لو جہاد’ روکنے کے لئے مدھیہ پردیش مذہبی آزادی بل 2020 کو ریاستی کونسل کی منظوری

0
'لو جہاد' روکنے کے لئے مدھیہ پردیش مذہبی آزادی بل 2020 کو ریاستی کونسل کی منظوری
'لو جہاد' روکنے کے لئے مدھیہ پردیش مذہبی آزادی بل 2020 کو ریاستی کونسل کی منظوری

ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ جب یہ بل قانون کی شکل اختیار کرے گا تو پھر 1968 کا فریڈم آف ریلیجنس ایکٹ ختم ہوجائے گا۔ 

 

بھوپال: مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے صرف دو دن پہلے، آج یہاں ریاستی کابینہ نے لو جہاد اور مذہب کی تبدیلی کو روکنے سے متعلق اہم مدھیہ پردیش مذہبی آزادی بل 2020 کو منظوری دے دی۔

ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے وزرا کی مجلس کی میٹنگ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ اس بل میں مذہب تبدیل کرنے کو روکنے کے لئے سخت التزام کئے گئے ہیں۔ اس میں سزا کے بہت سخت الترامات ہیں اور بہت سارے التزامات ملک میں فی الحال صرف اسی ریست میں کئے گئے ہیں۔

مسٹر مشرا نے کہا کہ جب یہ بل قانون کی شکل اختیار کرے گا تو پھر 1968 کا فریڈم آف ریلیجنس ایکٹ ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کو پیر سے شروع ہونے والے اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

جعلسازی سے یا دیگر طریقے سے کسی کا مذہب تبدیل کرانے کی کوشش نہیں کرسکے گا۔ کوئی بھی شخص مذہب تبدیل کرنے کی تحریک یا سازش نہیں کرسکے گا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس بل میں مذہب تبدیل کرنے اور کرانے والوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے لئے سخت سزا التزام کیا گیا ہے۔

ایک نظر ادھر بھی:

لو جہاد قانون بنانے والے محبت سے ناآشنا: ابھیشیک مشرا