بدھ, ستمبر 30, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 413

کانگریس 15 جنوری کو بطو ’کسانوں کا یوم حقوق‘ منائے گی

0
کانگریس 15 جنوری کو بطور ’کسانوں کا یوم حقوق‘ منائے گی
کانگریس 15 جنوری کو بطور ’کسانوں کا یوم حقوق‘ منائے گی

کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں کسانوں کے تئیں کبھی کوئی حکومت اتنی بے دردی سے پیش نہیں آئی ہے۔ 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کے ساتھ بے رحمی سے پیش آکر ان کے حقوق کو کچل رہی ہے لہٰذا پارٹی 15 جنوری کو ’کسانوں کے یوم حقوق‘ کے طور پر منائے گی اور ریاستی ہیڈکوارٹر میں راج بھون کا محاصرہ کرے گی۔

کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کارکنان 15 جنوری کو ’کسانوں کے یوم حقوق‘ کے بطور کسانوں کے مطالبے کی تکمیل کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے اور اس کے لیے ریاست اور ضلع سطح پر دھرنا اور مظاہرے کا پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنان ’کسانوں کے یوم حقوق‘ کے دوران ریلی اور دھرنا منعقد کرنے کے بعد تمام ریاستی ہیڈکوارٹر میں راج بھون کے لیے مارچ کریں گے اور پورے ملک میں راج بھون کا محاصرہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں کسانوں کے تئیں کبھی کوئی حکومت اتنی بے دردی سے پیش نہیں آئی ہے۔ حکومت میٹنگ پہ میٹنگ کر کے کسانوں کو تھکانا چاہتی ہے لیکن کسان تھکنے کو تیار نہیں ہیں۔ وہ نہ جھکنے والے ہیں اور نہ ہی رکنے والے ہیں۔

مہاراشٹر کے بھنڈارہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 10 نوزائیدہ ہلاک

0
مہاراشٹر کے بھنڈارہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 10 نوزائیدہ ہلاک
مہاراشٹر کے بھنڈارہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 10 نوزائیدہ ہلاک

اسپتال ذرائع کے مطابق صبح نو بجے کے قریب چائلڈ کیئر وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی۔ اسپتال کے عملے نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی جس مین سات بچوں کو ہی بچایا جاسکا، بقیہ 10 بچے ہلاک ہوگئے۔

پونے: مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارہ کے ایک سرکاری اسپتال میں ہفتہ کے روز خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 10 نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے۔

اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر پرمود کھنڈاتے نے بتایا کہ چائلڈ کیئر وارڈ میں ایک سے تین ماہ تک کی عمر کے 17 بچوں کو رکھا گیا تھا۔ آج صبح ایک نرس نے دیکھا کہ اس وارڈ سے دھواں نکل رہا ہے، اس واقعہ کی ڈاکٹروں کو فوراً اطلاع دی گئی۔ اسپتال کے عملے نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی جس مین سات بچوں کو ہی بچایا جاسکا، بقیہ 10 بچے ہلاک ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق صبح نو بجے کے قریب چائلڈ کیئر وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن خدشہ ہے کہ یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر کھنڈاتے نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والے سات بچوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیر صحت صحت راجیش ٹوپے اور ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کیا اور اس واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

ٹرمپ کی ٹویٹ کی دوسری کوشش ٹوئٹر انتظامیہ نے بنادی ناکام، ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بلاک

0
ٹرمپ کی ٹویٹ کی دوسری کوشش ٹوئٹر انتظامیہ نے بنادی ناکام، ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بلاک
ٹرمپ کی ٹویٹ کی دوسری کوشش ٹوئٹر انتظامیہ نے بنادی ناکام، ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بلاک

موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹس کو ٹوئٹر نے فوری طور پر بلاک کردیا ہے اور اکاؤنٹ کو مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسرے سرکاری اکاؤنٹ ’پوٹس‘ سے ٹویٹ کی کوشش ٹوئٹر نے ناکام بنادی۔ امریکی صدر کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹس کو ٹوئٹر نے فوری طور پر بلاک کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق پوٹس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی متعدد ٹوئٹس کو فوری بلاک کردیا گیا ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے ’پوٹس‘ اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ٹوئٹس میں ٹرمپ نے ٹیک کمپنی، ڈیموکریٹس پر تنقید کی تھی۔ ٹرمپ کے ٹویٹ میں کہا ٹوئٹر کا پابندی لگانا کمیونیکیشن ایکٹ 230 کی خلاف ورزی ہے۔

ٹرمپ کا نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹس میں نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے انکار کیا تھا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے جو بائیڈن کی بطور امریکی صدر فتح کی توثیق کردی ہے اور اب ٹرمپ کے اقتدار کے چند روز ہی باقی ہیں۔

امریکی صدر نے ٹویٹ میں کہا کہ 20 جنوری کو نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔

موجودہ امریکی صدر کی نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں جانے سے انکار کے بعد یہ امریکہ کی 152 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی نے اپنے پیش رو کی تقریب میں شرکت نہ کی ہو۔

خیال رہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو عہدے کا حلف لیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بلاک

امریکہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق فسادات کو مزید بڑھاوا دینے کے خدشے کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 7 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لئے بلاک کردیا گیا تھا اور ساتھ ہی انہیں پابندی کی وارننگ بھی دے دی گئی تھی۔

اس حوالہ سے ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے 3 ٹویٹ ڈیلیٹ کیے گئے ہیں اور ان کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کیلئے بلاک کردیا گیا ہے۔

کینیڈا میں فائزر ویکسین لگوانے والے ڈاکٹروں کی موت کی جانچ ہو رہی ہے: محکمہ صحت

0

فلوریڈا کے ماؤنٹ سینائی میڈیکل سینٹر کے امراض نسواں کے ماہر ڈاکٹر گریگوری مائیک کا 18 دسمبر کو ویکسین کے قطرے لینے کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔

اوٹاوا: کینیڈا کے محکمہ صحت عامہ نے کہا ہے کہ فائزر ویکسین کا ٹیکہ لگوانے والے ڈاکٹر کی موت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہیڈی نیکیلمین نے گذشتہ منگل کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ ان کے شوہر فلوریڈا کے میامی بیچ میں واقع ماؤنٹ سینائی میڈیکل سینٹر کے امراض نسواں کے ماہر ڈاکٹر گریگوری مائیک کا 18 دسمبر کو ویکسین کے قطرے لینے کے بعد انتقال ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر مائیک کی قطرے پلانے کے تین دن بعد موت ہوگئی۔ جمعہ کے روز کینیڈا کے محکمہ صحت نے بتایا کہ ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری طرف بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے لئے امریکی مراکز نے بدھ کے روز کہا کہ اسے ڈاکٹر مائیک کی موت کے بارے میں معلوم ہے۔

جرمنی میں ایک بایوٹیک کمپنی کے ساتھ ویکسین تیار کرنے والی امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، حالانکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا خیال ہے کہ فلوریڈا کے ڈاکٹر کی موت میں اس ویکسین کا کوئی کردار نہیں ہے۔

ہندوستان کو اب مودی ٹرمپ دوستی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا: کانگریس

0
ہندوستان کو اب مودی ٹرمپ دوستی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا: کانگریس
ہندوستان کو اب مودی ٹرمپ دوستی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا: کانگریس

وزیر اعظم نریندر مودی نے احمدآباد میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ جبکہ کسی دوسرے ملک کے صدارتی انتخابات کے لیے اس طرح کی ریلی کا انعقاد خارجہ پالیسی کے خلاف ہوتی ہے۔ اب چونکہ ٹرمپ کی شکست پر مہر لگ چکی ہے، اس لیے ٹرمپ مودی دوستی کا خمیازہ مستقبل میں ہندوستان کو بھگتنا پڑے گا۔

ممبئی: امریکی جمہوریت کو تہہ و بالا کرنے والے گزشتہ کل کے واقعے کے ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ جیسے غیر ذمہ دار شخص کے لیے لاکھوں روپئے خرچ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے احمدآباد میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ جبکہ کسی دوسرے ملک کے صدارتی انتخابات کے لیے اس طرح کی ریلی کا انعقاد خارجہ پالیسی کے خلاف ہوتی ہے، لیکن ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے لیے خارجہ پالیسی کے تمام اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس طرح کی ریلی کا انعقاد کیا۔ اب چونکہ ٹرمپ کی شکست پر مہر لگ چکی ہے، اس لیے ٹرمپ و مودی کی دوستی کا خمیازہ مستقبل میں ہندوستان کو بھگتنا پڑے گا۔ یہ باتیں آج یہاں کانگریس کے ترجمان و سابق ایم ایل اے اننت گاڈگل نے کہی ہیں۔

گاڈگل نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں نئے سرے سے کورونا پھیلنے کی شروعات ہونے کے باوجود وہاں کے وزیراعظم کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا۔ انگلینڈ کے وزیراعظم نے اب وہ دورہ بھی رد کردیا ہے جس کی وجہ سے ہندوستان کو شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے۔

اس کے علاوہ ہندوستان کے پڑوسی ممالک نیپال، سری لنکا و بھوٹان کے سیاسی حالات نیز ان ممالک پر چین کی بڑھتے اثرات کی وجہ سے مودی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی واضح ہوچکی ہے۔

اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کے سبب آٹھویں دور کی بات چیت پھر بے نتیجہ

0
اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کے سبب آٹھویں دور کی بات چیت پھر بے نتیجہ
اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کے سبب آٹھویں دور کی بات چیت پھر بے نتیجہ

حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ قوانین کو واپس لینا ممکن نہیں ہے۔ حالانکہ حکومت قوانین میں ترمیم کے لیے تیار ہے۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ اپنی تحریک جاری رکھیں گے اور حکومت تینوں زرعی اصلاحاتی قوانین کو واپس نہیں لیا تو وہ 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی نکالیں گے۔

نئی دہلی: کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین آٹھویں دور کی بات چیت فریقین کے اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کے سبب جمعہ کے روز پھر بے نتیجہ رہی۔ فریقین حالانکہ 15 جنوری کو پھر بات چیت کرنے پر راضی ہو گئے میٹنگ شروع ہونے سے قبل کسان رہنماؤں نے کہا کہ اپنی تحریک جاری رکھیں گے اور حکومت تینوں زرعی اصلاحاتی قوانین کو واپس نہیں لیا تو وہ 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی نکالیں گے۔

دوسری جانب حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ قوانین کو واپس لینا ممکن نہیں ہے۔ حالانکہ حکومت قوانین میں ترمیم کے لیے تیار ہے۔

غورطلب ہے کہ کسانوں اور حکومت کے مابین ساتویں دور کی بات چیت بھی بے نتیجہ ثابت ہوئی تھی۔

اسے بھی پڑھیں:

راہل نے شہریوں کو کسان تحریک سے جڑنے کی اپیل کی، اویسی نے کہا کسانوں کو دبا رہی ہے بی جے پی

کشن گنج میں کار اور پک اپ وین کی ٹکر میں تاجر کی موت

0
کشن گنج میں کار اور پک اپ وین کی ٹکر میں تاجر کی موت
کشن گنج میں کار اور پک اپ وین کی ٹکر میں تاجر کی موت

کشن گنج حادثہ میں مرنے والے کی شناخت سہرسہ بنگاﺅں باشندہ 40 سالہ چھوٹو جھا کے طور پرکی گئی ہے۔ زخمیوں میں 35 سالہ امت کمار اور 25 سالہ پلو و جھا شامل ہیں۔ تینوں چائے پتی کی تجارت کرتے ہیں۔

کشن گنج: بہار میں کشن گنج ضلع کے کرلی کورٹ تھانہ علاقہ میں آج صبح کار اور پک اپ وین کی ٹکر میں ایک تاجر کی موت ہوگئی۔ سب ڈویژنل پولیس افسر انور جاوید انصاری نے جمعہ کو یہاں بتایاکہ کار سوار تین نوجوان سہرسہ سے مغربی بنگال کے سلی گوڑی کام سے جارہے تھے۔

گھنے کہاسے کی وجہ سے نیشنل ہائی وے نمبر 327 ( ای ) بہادر گنج ۔ ٹھاکر گنج شاہراہ پر کار کی سمت مخالف سے آرہی پک اپ وین سے سیدھی ٹکر ہوگئی۔ اس واقعہ میں تاجر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔

جناب انصاری نے بتایاکہ متوفی کی شناخت سہرسہ بنگاﺅں باشندہ 40 سالہ چھوٹو جھا کے طور پرکی گئی ہے۔ زخمیوں میں 35 سالہ امت کمار اور 25 سالہ پلو و جھا شامل ہیں۔ تینوں چائے پتی کی تجارت کرتے ہیں۔

زخمیوں کو پورنیہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائیور پک اپ وین چھوڑکر موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔

راہل نے شہریوں کو کسان تحریک سے جڑنے کی اپیل کی، اویسی نے کہا کسانوں کو دبا رہی ہے بی جے پی

0
راہل نے شہریوں کو کسان تحریک سے جڑنے کی اپیل کی، اویسی نے کہا کسانوں کو دبا رہی ہے بی جے پی
راہل نے شہریوں کو کسان تحریک سے جڑنے کی اپیل کی، اویسی نے کہا کسانوں کو دبا رہی ہے بی جے پی

راہل گاندھی نے ملک کےشہریوں سےکسان تحریک سے جڑنے کی اپیل کی ہے، ادھر اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی چین کے بجائے کسانوں کو دبا رہی ہے

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے  جمعہ کے روز کہا ہے کہ ملک کا کسان زرعی مخالف قوانین کو مسترد کرنے کے لئے احتجاج کر رہا، اس لیے ہر شہری کو ان سے جڑکر ان کا ساتھ دینا چاہئے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ملک بھر کا کسان دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت کر رہا ہے۔ اس لئے سب کو مل کران کی اس تحریک کو آگے بڑھانے میں ان کا ساتھ دینا چاہئے اوران کی آواز بلند کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا "پُر امن تحریک جمہوریت کاایک لازمی جزو ہوتا ہے۔ ہمارے کسان بہن بھائی جو تحریک چلا رہے ہیں، اسے پورے ملک سے حمایت مل رہی ہے۔ آپ بھی ان کی حمایت میں آواز جوڑ کر اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں تاکہ زراعت مخالف قوانین ختم ہوں۔ کسان کے لیے بولے بھارت۔”

ادھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین کے قومی صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے آج ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ "بھاجپا سرکار چین کو دبانے کے بجائے کسانوں اور سی اے اے، این آر سی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں دبا رہی ہے۔”

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت اگر کسان تحریک ختم کرکے کسانوں کی گھرواپسی چاہتی ہے تو اس کے لیے اسے کاشت کاری سے متعلق تینوں قوانین واپس لینے کا اعلان کرنا ہوگا۔

محترمہ واڈرہ نے کانگریس کے ان اراکین پارلیمنٹ اور ارکین اسمبلی سے جمعہ کے روز ملاقات کی جو کسان تحریک کی حمایت میں گذشتہ 32 دنوں سے یہاں جنتر منتر پر دھرنا دے رہے ہیں۔ انہوں نے ان منتخب نمائندوں سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران یہ اظہار خیال کیا۔

پرینکا گاندھی نے کانگریس کے رہنماؤں سے کہا کہ "ہم سبھی کسان تحریک کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔” انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر حال میں کسانوں کی بات سن کر ان کی تحریک ختم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا،’اس کا حل یہی ہے کہ حکومت قانون واپس لے۔ اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے

[ہمس لائیو]

ٹرمپ حامیوں کا کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ، 4 کی موت، کرفیو نافذ

0

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر پرتشدد مظاہرہ امریکی جمہوریت کی عکاس نہیں ہے، آج کے واقعے سے بہت دکھ ہوا اور امریکی جمہوریت کو نقصان پہنچا۔

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے انتخابی نتائج کو بدلوانے اور منتخب قرار دئیے جانیوالے صدر جوزف بائیڈن کی جگہ مسٹر ٹرمپ کو ہی برقرار رکھنے کی ضد میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ پرتشدد واقعات کے نتیجے میں چار لوگوں کے مارے جانے کے بعد حکومت کی منظوری کے بعد واشنگٹن میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور کیپیٹل ہل کی عمارت کو بھی لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مسٹر ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد رکاوٹیں اور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے واشنگٹن میں واقع کیپیٹل ہل کی عمارت کے اندر گھس گئی تھی جنہیں کسی طرح قابو میں کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر خارش والا اسپرے کیا گیا۔

جھڑپوں کے دوران کئی پولیس جوان زخمی

جھڑپوں کے دوران کئی پولیس جوان زخمی ہوئے جبکہ ایک خاتون گولی لگنے کے باعث زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ خبروں کے مطابق شروع میں امریکی محکمہ دفاع نے فوج کو طلب کرنے کا انتظامیہ کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر پرتشدد مظاہرہ امریکی جمہوریت کی عکاس نہیں ہے، آج کے واقعے سے بہت دکھ ہوا اور امریکی جمہوریت کو نقصان پہنچا۔

کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن

قوم سے برسر موقع خطاب میں جو بائیڈن نے کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملے کو امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ صدر ٹرمپ سرکاری ٹی وی پر آ کر مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کریں اور مظاہرہ ختم کرنے کو کہیں۔ نومنتخب صدر کے اس مطالبے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین سے پرامن رہنے اور منتشر ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے حامیوں سے پیار ہے لیکن وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور واپس گھروں کو چلے جائیں۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد ان کے حامی ہوئے منتشر

موجودہ امریکی صدر کے اعلان کے بعد ان کے حامی منتشر ہو گئے اور سڑکوں پر سناٹا چھا گیا جبکہ پولیس نے کیپیٹل ہل کی عمارت کو مظاہرین سے خالی کروا کر اس کا کنٹرول سنبھال لیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کیپیٹل ہل کی عمارت میں مظاہرین کے داخل ہونے کو ناقابل قبول گردانتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

نریندر مودی کا امریکہ میں رونما ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار

0

امریکہ میں حالیہ اختتام پذیر ہوئے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے ہیں۔ وہاں اسی ماہ اقتدار کی منتقلی ہونی ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے واشنگٹن میں رونما ہوئے پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اقتدار کی منتقلی پرامن طریقے سے ہونا لازمی ہے۔

امریکہ میں حالیہ اختتام پذیر ہوئے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے ہیں۔ وہاں اسی ماہ اقتدار کی منتقلی ہونی ہے۔ اقتدار میں تبدیلی سے قبل بدھ کے روز واشنگٹن میں رونما ہوئے پر تشدد واقعات میں ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے، جبکہ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔

امریکہ میں ہزاروں کی تعداد میں ٹرمپ کے حامیوں نے سینیٹ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی اور نعرے بازی کرتے ہوئے کئی علاقوں میں داخل ہو کر قبضہ بھی کیا۔

مسٹر مودی نے واشنگٹن میں رونما ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’واشنگٹن ڈی سی میں رونما ہوئے پرتشدد واقعات کی خبروں سے وہ دکھی ہوئے ہیں۔ اقتدار کی منتقلی پرامن طریقے سے ہونا ضروری ہے۔ اس طرح کے مظاہروں کے ذریعے جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا‘‘۔