بدھ, ستمبر 30, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 396

کسان لیڈر کی گرفتاری کے خلاف جموں میں شدید احتجاج، ‘مرکزی حکومت ہائے ہائے’ جیسے لگائے نعرے

0
کسان لیڈر کی گرفتاری کے خلاف جموں میں شدید احتجاج، 'مرکزی حکومت ہائے ہائے' جیسے لگائے نعرے
کسان لیڈر کی گرفتاری کے خلاف جموں میں شدید احتجاج، 'مرکزی حکومت ہائے ہائے' جیسے لگائے نعرے

احتجاجی لوگ، جن میں اکثریت سکھ مرد و زن کی تھی، نے قومی شاہراہ کو کچھ دیر کے لیے بند کیا نیز ‘جموں و کشمیر پولیس ہائے ہائے، مرکزی حکومت ہائے ہائے’ جیسے نعرے لگائے۔

جموں: دہلی پولیس کے ہاتھوں جموں میں ایک کے خلاف منگل کو یہاں جموں – پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔

احتجاجی لوگ، جن میں اکثریت سکھ مرد و زن کی تھی، نے قومی شاہراہ کو کچھ دیر کے لیے بند کیا نیز ‘جموں و کشمیر پولیس ہائے ہائے، مرکزی حکومت ہائے ہائے’ جیسے نعرے لگائے۔

احتجاج کے حاشئے پر ایک سکھ احتجاجی نے نامہ نگاروں کو بتایا: ‘وہ دلی گئے تھے پاکستان نہیں۔ دلی بھارت کی راجدھانی ہے۔ وہاں کوئی بھی جا سکتا ہے۔ وہاں لاکھوں لوگ رہتے ہیں۔ جموں و کشمیر سے صرف مہیندر سنگھ اور مندیپ سنگھ کو اس لئے گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ وہ یہاں کسانوں کی آواز بلند کر رہے تھے’۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘مودی حکومت طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ یہ سرعام دیکھا جا رہا ہے۔ جو بھی اس حکومت کے خلاف بولتا ہے اس کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جاتا ہے۔ جھوٹے مقدمے درج کئے جا رہے ہیں۔ پرامن طریقے سے احتجاج کرنے کے حقوق کو کچلا جا رہا ہے’۔

واضح رہے کہ دلی پولیس کی ایک ٹیم نے جموں سے یوم جمہوریہ کے موقع پر پیش آنے والے لال قلعہ تشدد واقعے میں مبینہ طور ملوث ہونے کے پاداش میں ایک کسان لیڈر سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ دلی پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے جموں پولیس کی مدد سے پیر کی شام جموں سے ایک کسان لیڈر سیمت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

لال قلعہ تشدد: جموں سے ایک کسان رہنما سمیت دو افراد دہلی پولیس کے ہاتھوں گرفتار

0
لال قلعہ تشدد: جموں سے ایک کسان رہنما سمیت دو افراد دہلی پولیس کے ہاتھوں گرفتار
لال قلعہ تشدد: جموں سے ایک کسان رہنما سمیت دو افراد دہلی پولیس کے ہاتھوں گرفتار

دہلی کرائم برانچ کے مطابق دونوں گرفتار شدگان نے لال قلعہ تشدد واقعے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ دونوں کو دہلی منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جموں: دہلی پولیس کی ایک ٹیم نے جموں سے یوم جمہوریہ کے موقع پر پیش آنے والے لال قلعہ تشدد واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے پاداش میں ایک کسان لیڈر سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے جموں پولیس کی مدد سے پیر کی شام جموں سے ایک کسان لیڈر سیمت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت 45 سالہ مہیندر سنگھ ساکن چھاتھہ جموں، جو جموں و کشمیر یونائیٹڈ کسان فرنٹ کے چیئرمین ہیں اور 23 سالہ مندیپ سنگھ ساکن گول جگرال جموں کے بطور ہوئی ہے۔

دہلی کرائم برانچ کے مطابق دونوں گرفتار شدگان نے لال قلعہ تشدد واقعے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو دہلی منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گرفتار شدگان کی فوری رہائی کے لئے اہلخانہ و رشتہ داروں کا احتجاج

دریں اثنا مہیندر سنگھ کے اہلخانہ اور دیگر رشتہ داروں نے پیر کی شام دیر گئے ستوری چوک میں گرفتار شدگان کی فوری رہائی کے لئے احتجاج درج کیا۔

مہیندر سنگھ کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا: ’میرے شوہر کو ایک پولیس افسر نے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن پر طلب کیا اور اس کے بعد ان کا فون بند آرہا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ پھر ہمیں معلوم ہوا کہ انہیں گرفتار کرکے دہلی منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ لال قلعہ میں جس دن تشدد کا واقعہ پیش آیا اس دن ان کے شوہر وہاں موجود نہیں تھے۔

ادھر مذکورہ دو افراد کی گرفتاری کے خلاف لوگوں نے منگل کے روز یہاں جموں- پٹھان کوٹ قومی شاہراہ کو بند کرکے احتجاج درج کیا۔

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کورونا سے متاثر

0
مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کورونا سے متاثر
مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کورونا سے متاثر

مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے ٹویٹر پر خود یہ اطلاع دی کہ انہیں علاج کے لئے راشد پورہ کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر مسٹر جلیل نے ٹویٹر پر خود یہ اطلاع دی۔ انہیں علاج کے لئے راشد پورہ کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/imtiaz_jaleel/status/1363920410132144128?s=19

گجرات میونسپل کارپوریشن کی انتخابی مہم کے بعد وہ تین دن قبل اورنگ آباد آئے تھے۔ ان کی طبیعت اس وقت بگڑ رہی تھی جس کی وجہ سے وہ گھر میں کسی سے نہیں ملے اور خود کو آئیسولیشن میں رکھا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ پازیٹو آئی۔ مسٹر جلیل نے اپنے رابطے میں آئے سبھی لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔

کٹیہار میں ٹرک اور اسکارپیو کے تصادم سے چھ کی موت، تین زخمی

0
کٹیہار میں ٹرک اور اسکارپیو کے تصادم سے چھ کی موت، تین زخمی
کٹیہار میں ٹرک اور اسکارپیو کے تصادم سے چھ کی موت، تین زخمی

اسکارپیو میں سوار سبھی لوگ شادی کے لئے لڑکا دیکھنے پورنیہ گئے تھے اور واپس پورنیہ سے سمستی پور کے روسٹرا کی طرف لوٹ رہے تھے کہ کوسی پل کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے اسکارپیو ٹکرا گئی۔

کٹیہار: بہار کے ضلع کٹیہار کرسیلا تھانہ علاقہ میں منگل کی صبح دو گاڑیوں کے درمیان ہوئی ٹکر سے چھ افراد کی موت ہو گئی اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر 31 پر کوسی پل کے نزدیک ٹرک اور اسکارپیو کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں اسکارپیو میں سوار 6 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

اسکارپیو میں سوار سبھی لوگ شادی کے لئے لڑکا دیکھنے پورنیہ گئے تھے اور واپس پورنیہ سے سمستی پور کے روسٹرا کی طرف لوٹ رہے تھے کہ کوسی پل کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے اسکارپیو ٹکرا گئی۔ مرنے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر طویل جام لگ گیا۔ حادثے کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچ گئی پولیس جے سی بی کے ذریعے تباہ شدہ گاڑیوں کے ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہے۔

شام کے ادلب ڈی اسکیلیشن زون پر دہشت گردوں کے 28 حملے

0
شام کے ادلب ڈی اسکیلیشن زون پر دہشت گردوں کے 28 حملے
شام کے ادلب ڈی اسکیلیشن زون پر دہشت گردوں کے 28 حملے

دہشت گردوں نے شام کے صوبہ ادلب میں 12 حملے، لتاکیہ میں 11، حلب میں تین اور صوبہ حماہ میں دو مرتبہ حملے کئے۔ شامی فریق کے مطابق حملوں کی تعداد 24 بتائی گئی ہے۔

ماسکو: شام کے ادلب ڈی اسکیلیشن زون پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گرد تنظیم جبہ النصرہ (روس میں کالعدم قرار) نے 28 مرتبہ گولہ باری کر کے حملہ کیا۔
شام میں اپوزیشن کے صلح مرکز میں روس کی وزارت دفاع کے نائب سربراہ ریئر ایڈم ویاچسلاو سائتنک نے یہاں بتایا ’’دہشت گرد تنظیم جبہ النصرہ نے ادلیب ڈی اسکیلیشن زون پر 28 مرتبہ گولہ باری کر کے حملہ کیا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ ادلب میں 12 حملے، لتاکیہ میں 11، حلب میں تین اور صوبہ حماہ میں دو مرتبہ حملے کئے۔ انہوں نے کہا کہ شامی فریق کے مطابق حملوں کی تعداد 24 بتائی گئی ہے۔

امت شاہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بنک شال میٹروپولیٹن عدالت میں منتقل

0
امت شاہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بنک شال میٹروپولیٹن عدالت میں منتقل
امت شاہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بنک شال میٹروپولیٹن عدالت میں منتقل

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے ذریعہ دائر ہتک عزت کا مقدمہ بنک شال میٹروپولیٹن عدالت میں پیر کو منتقل کردیا گیا۔

کولکتہ: مغربی بنگال میں سالٹ لیک میں ودھان نگر کی ایک خصوصی عدالت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے ذریعہ دائر ہتک عزت کا مقدمہ بنک شال میٹروپولیٹن عدالت میں پیر کو منتقل کردیا گیا۔

اس معاملے کی سماعت ایم پی ۔ ایم ایل اے عدالت میں پیر کو شروع ہوئی تھی تو مسٹر شاہ کی جانب سے ایڈوکیٹ برجیش جھا نے عدالت کو بتایا کہ مسٹر شاہ کو بھیجوائے گئے سمن نوٹس میں پتہ غلط تھا۔ اس پر ودھان نگر کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے یہ معاملہ بنک شال میٹروپولیٹن عدالت میں منتقل کردیا۔

نیلامی کے فوراً بعد وراٹ کوہلی کے میسج سے جذباتی ہوئے محمد اظہرالدین

0
نیلامی کے فوراً بعد وراٹ کوہلی کے میسج سے جذباتی ہوئے محمد اظہرالدین
نیلامی کے فوراً بعد وراٹ کوہلی کے میسج سے جذباتی ہوئے محمد اظہرالدین

نیلامی کے بعد محمد اظہرالدین اس وقت بے حد جذباتی ہوگئے جب وراٹ کوہلی کا ان کو میسج آیا جس میں ان کی تعریف کی گئی تھی۔ اظہرالدین نے بتایا ’’نیلامی کے دو منٹ بعد وراٹ بھائی کا میسج آیا جس میں لکھا تھا ’ویلکم ٹو آر سی بی‘، آل دی بیسٹ، وراٹ ہیئر۔

نئی دہلی: گزشتہ مہینے ممبئی کے خلاف سید مشتاق علی ٹرافی میں محض 54 گیندوں پر 137 رن کی طوفانی اننگز کھیلنے والے جارح بلے باز محمد اظہرالدین نے اپنی بلے بازی سے سبھی کو متاثر کیا تھا جس کا فائدہ انہیں 18 فروری کو آئی پی ایل کی نیلامی میں بھی ملا اور رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) کی ٹیم نے ان کے بیس پرائس 20 لاکھ میں انہیں خریدا۔ اس کے ساتھ ہی بنگلور کی ٹیم نے کیرالہ کے اس جارح وکٹ کیپر بلے باز اظہرالدین کا وراٹ کوہلی کے ساتھ کھیلنے کے خواب کو بھی پورا کردیا۔

محمد اظہرالدین کو وراٹ کا میسج ’ویلکم ٹو آر سی بی‘

نیلامی کے بعد محمد اظہرالدین اس وقت بے حد جذباتی ہوگئے جب وراٹ کوہلی کا ان کو میسج آیا جس میں ان کی تعریف کی گئی تھی۔ اظہرالدین نے بتایا ’’نیلامی کے دو منٹ بعد وراٹ بھائی کا میسج آیا جس میں لکھا تھا ’ویلکم ٹو آر سی بی‘، آل دی بیسٹ، وراٹ ہیئر۔ اس پیغام نے مجھے کافی جذباتی کردیا۔ یہ ایسا تھا کہ جس کے بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ مجھے میسج کریں گے‘‘۔

وراٹ بھائی کے ساتھ کھیلنے کا ہمیشہ سے میرا خواب رہا

اظہرالدین وراٹ کوہلی کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں، اس پیغام کے بعد وہ کافی جذباتی ہوگئے تھے۔ انہوں نے اسپورٹس کرڈا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’اس پر میں کافی خوش ہوں۔ وراٹ بھائی کو میں کرکٹ آئیکان مانتا ہوں۔ ان کے ساتھ کھیلنے کا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے۔ میں ان کی ٹیم کا حصہ بن کر کافی پرجوش اور خوش ہوں۔

انہوں نے اپنی بلے بازی کے سلسلے میں کہا، میں سلامی بلے باز ہوں۔ میں ٹیم کو اچھی شروعات دے سکتا ہوں اور اگر مجھے اچھی شروعات مل جائے تو لمبی اننگز بھی کھیل سکتا ہوں۔ لیکن ساتھ ہی سب سے اہم بات ہے کہ ٹیم کی ضرورت کیا ہے۔ میں ہمیشہ ٹیم کی ضروریات پر نظر رکھوں گا اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق خود کو بدلنے کے لئے تیار رہوں گا۔

صرف 54 گیندوں پر 137 رن کی طوفانی اننگز

واضح رہے کہ کیرالہ کے اس بلے باز نے گزشتہ مہینے صرف 54 گیندوں پر 137 رن کی طوفانی اننگز کھیلی تھی۔ یہ اننگز کی بھی ہندوستانی کھلاڑی کے ٹی 20 میں کھیلی گئی تیسری سب سے تیز سنچری اننگز ہے۔ اس اننگز کی بدولت کیرالہ نے محض 16 اوور میں ہی 198 رن کا ہدف حاصل کرلیا تھا۔ انہوں نے اپنی اننگ کے دوران 9 چوکے اور اور 11 لمبے چھکے لگائے تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 253.70 رن تھا۔

نئی تعلیمی پالیسی اردو زبان کی ترقی اور توسیع میں بھی مددگار: شیخ عقیل

0
نئی تعلیمی پالیسی اردو زبان کی ترقی اور توسیع میں بھی مددگار: شیخ عقیل
نئی تعلیمی پالیسی اردو زبان کی ترقی اور توسیع میں بھی مددگار: شیخ عقیل

قومی فروغ اردو کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی مادری زبان کی ترقی اور اس میں تدریسی علوم کی تعلیم پر زور دیتی ہے۔ اس کے لئے ریاستوں میں خصوصی اکیڈمیاں بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بھوپال: قومی فروغ اردو کونسل (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ نافذ کی جانے والی نئی تعلیمی پالیسی کی شقوں سے اردو زبان کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔
بھوپال میں اردو تعلیم کے شعبے میں سرگرم انوارالعلوم سوسائٹی کے پروگرام میں شرکت کے بعد ڈاکٹر احمد نے یہاں ’یواین آئی‘ سے گفتگو میں کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی مادری زبان کی ترقی اور اس میں تدریسی علوم کی تعلیم پر زور دیتی ہے۔ اس کے لئے ریاستوں میں خصوصی اکیڈمیاں بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور بجٹ میں اس کے لئے مناسب التزامات ہیں اور یہ التزامات اردو زبان کی ترقی اور توسیع میں مددگار ثابت ہوں گی۔

اردو صرف ایک مخصوص طبقہ کی زبان نہیں

اردو کے علاوہ عربی، انگریزی اور ہندی زبان کے ماہر ڈاکٹر احمد نے بتایا کہ ان التزامات کا استعمال اردو زبان سے متعلق اداروں اور ماہرین کے ذریعہ اس زبان کی مزید ترقی کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو صرف ایک مخصوص طبقہ کی زبان نہیں ہے۔ ملک میں ایسی بہت ساری مثالیں موجود ہیں، جہاں مخصوص طبقہ کے علاوہ بھی لوگ اردو سیکھ رہے ہیں۔
ایک درجن سے زیادہ کتابوں کے مصنف ڈاکٹر عقیل احمد نے یہ بھی کہا کہ حالیہ برسوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے این سی پی یو ایل کے سالانہ بجٹ میں دو گنا سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اردو زبان کی ترقی کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ این سی پی یو ایل اس سمت میں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

کمپیوٹر مراکز کو وسعت دینے اور اردو زبان کو روزگار سے مربوط کرنے کی کوششیں

ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ کونسل نے اس سے متعلقہ کمپیوٹر مراکز کو وسعت دینے اور اردو زبان کو روزگار سے مربوط کرنے کے لئے بہت ساری کوششیں کی ہیں۔ ان کوششوں کی وجہ سے متعلقہ ٹرینی نہ صرف کمپیوٹر کی تربیت حاصل کررہے ہیں، بلکہ وہ ملازمت کے اہل بھی بن رہے ہیں۔ اس طرح کے مراکز پورے ملک میں چل رہے ہیں۔ ایسے مراکز کو سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فعال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کونسل اردو زبان سے وابستہ لوگوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے لئے بھی کوششیں کررہی ہے۔ اردو زبان کے گاؤں گاؤں تک فروغ کیلئے عربی اور فارسی زبان کے ماہرین کو بھی کونسل سے وابستہ اور ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

نائیجر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 انتخابی اہلکار ہلاک

0
نائیجر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 انتخابی اہلکار ہلاک
نائیجر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 انتخابی اہلکار ہلاک

آزاد قومی انتخابی کمیشن (سی ای این آئی) کے ارکان گاڑی میں سوار تھے جو اتوار کو صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کے لئے گوتھے خطہ کا سفر کرنے والے تھے۔ دھماکے میں ان میں سے سات کی موت ہوگئی۔

نیامے: نائیجر کے جنوب مغرب میں واقع گوتھے خطہ میں بارودی سرنگ کی زد میں آ جانے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ اطلاع آزاد قومی انتخابی کمیشن (سی ای این آئی) کے قریبی ذرائع نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس گاڑی میں علاقائی سی ای این آئی مشن کے ارکان سوار تھے جو اتوار کو صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کے لئے خطے کا سفر کرنے والے تھے۔ دھماکے میں ان میں سے سات کی موت ہوگئی۔

یہ بارودی سرنگ دہشت گردوں نے بچھا رکھی تھی۔ مغربی افریقی ملک کے مغربی حصے میں القاعدہ کے قریبی شدت پسندت تنظیم اسلامی مغرب، انصار الدین اور دیگر دہشت گرد گروہ برسوں سے شدید حملے کر رہے ہیں۔

دسویں مرحلے کی بات چیت: ہندوستان اور چین باہمی اتفاق سے زیر التواء مسائل کریں گے حل 

0
دسویں مرحلے کی بات چیت: ہندوستان اور چین باہمی اتفاق سے زیر التواء مسائل کریں گے حل 
دسویں مرحلے کی بات چیت: ہندوستان اور چین باہمی اتفاق سے زیر التواء مسائل کریں گے حل 

تقریبا 16 گھنٹے طویل مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے مابین معاہدے کی بنیاد پر رابطے اور بات چیت کو جاری رکھیں گے۔ زمینی سطح پر صورتحال کو مستحکم بنائیں گے اور زیر التواء معاملات کو مرحلہ وار حل کریں گے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن اور دوستی کی فضا پیدا ہوسکے۔

نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے فوجی حکام نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول سے متصل علاقوں میں گزشتہ سال پیدا ہونے والے تعطل سے متعلق زیر التواء مسائل باہمی اتفاق سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ممالک کے فوجی کمانڈروں کے مابین ہفتہ کے روز چین کی سرحد پر واقع مولڈو علاقے میں دسویں مرحلے کی بات چیت ہوئی۔ مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریبا 16 گھنٹے طویل مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے مابین معاہدے کی بنیاد پر رابطے اور بات چیت کو جاری رکھیں گے۔ زمینی سطح پر صورتحال کو مستحکم بنائیں گے اور زیر التواء معاملات کو مرحلہ وار حل کریں گے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن اور دوستی کی فضا پیدا ہوسکے۔

دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو پیگونگ جھیل علاقے میں پیشگی چوکیوں پر تعینات فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کے عمل کو ہموار طریقے سے مکمل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے مکمل ہونے سے مغربی سیکٹر میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے علاقوں سے متعلق اس طرح کے معاملات کو حل کرنے کی بنیاد تیار ہو گی اور یہ ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے مغربی خطے میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے علاقوں سے متعلق زیر التواء امور کے بارے میں کھل کر سنجیدگی سے اور تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔