جمعرات, اکتوبر 1, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 384

کسانوں کے 26 مارچ کے بھارت بند کو کانگریس کی عملی حمایت: نانا پاٹولے

0
کسانوں کے 26 مارچ کے بھارت بند کو کانگریس کی عملی حمایت: نانا پاٹولے
کسانوں کے 26 مارچ کے بھارت بند کو کانگریس کی عملی حمایت: نانا پاٹولے

کسانوں کی تنظیموں نے 26 مارچ کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے جسے کانگریس کی بھرپور عملی حمایت رہے گی اور کانگریس کے کارکنان و عہدیداران اس دن ریاست بھر میں بھوک ہڑتال کریں گے۔

ممبئی: مرکز کی بی جے پی حکومت کے ذریعے کسانوں پر مسلط کیے گئے سیاہ زرعی قوانین سے ملک بھر کے کسان اور ان کی زراعت تباہ ہونے والی ہے۔ ایک جانب اگر مودی حکومت کسانوں کو سرمایہ داروں کا غلام بنا رہی ہے تو دوسری جانب پٹرول، ڈیژل و کوکنگ گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام کا جینا دوبھر بنارہی ہے۔ اس مہنگائی سے نہ صرف غریب بلکہ ملازمت پیشہ و اوسط طبقے کے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ ملک میں افراتفری کی حالت پیدا ہوچکی ہے مگر مودی حکومت ہے کہ کمبھ کرن کی نیند سو رہی ہے۔ اس سوئی ہوئی حکومت کو بیدار کرنے کے لیے کسانوں کی تنظیموں نے 26 مارچ کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے جسے کانگریس کی بھرپور عملی حمایت رہے گی اور کانگریس کے کارکنان و عہدیداران اس دن ریاست بھر میں بھوک ہڑتال کریں گے۔ یہ اطلاع آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے دی ہے۔

سینئر کانگریسی لیڈران و وزراء سمیت ممبئی میں بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے ہیں

اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے نانا پٹولے نے مزید کہا کہ کسانوں کی تنظیموں کی جانب سے بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی جانب سے 26 مارچ کو صبح 11 بجے سے 4 بجے تک ریاست بھر میں ضلع و تعلقہ ہیڈ آفس کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے والے ہیں۔ ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ، سینئر کانگریسی لیڈران و وزراء سمیت ممبئی میں بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے ہیں۔ جبکہ ناگپور میں چندرکانت ہنڈورے، امراؤتی میں کنال پاٹل، اورنگ آباد میں شیواجی راؤ موگھے، پونے میں بسوراج پاٹل، ناسک میں ایم ایل اے پرنیتی شندے تو تھانے میں نسیم خان پارٹی کے عہدیداران وکارکنان کے ساتھ بھوک ہڑتال کرنے والے ہیں۔

بی جے پی حکومت کو کسی کی کوئی پرواہ

نانا پٹولے نے کہا کہ سیاہ زرعی قوانین کے خلاف کسان دہلی کی سرحد پر گزشتہ 100 دنوں سے دھرنا دیے بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس احتجاج میں تقریباً 300 کسان شہید ہوچکے ہیں۔ مودی حکومت نے ابتداء میں بات چیت کا دکھاوا کیا لیکن قوانین کو رد کرنے پر رضامند نہیں ہوئی۔ زرعی قوانین میں تبدیلی کی وجہ سے راشننگ بند ہونے والی ہے جس کی وجہ سے غریب و محنت کش لوگوں کو بھوکوں مرنے کی نوبت آجائے گی۔ لیکن ہٹلر کی مانند مودی حکومت اس بارے میں کچھ بولنے کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔ دوسری جانب یہی مودی حکومت ایندھن کی قیمتوں پر من مانے طریقے سے ٹیکس لگاکر غریبوں کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ پٹرول 100 روپئے تو کوکنگ گیس سلنڈر کی قیمت 850 روپئے تک پہونچ چکا ہے۔ مگر مرکز کی بی جے پی حکومت کو کسی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ سیاہ زرعی قوانین کی وجہ سے ملک تباہ ہوجائے گا۔

شوپیاں میں مسلح تصادم، 4 دہشت گرد ہلاک، تلاشی مہم جاری

0
شوپیاں میں مسلح تصادم، 4 دہشت گرد ہلاک، تلاشی مہم جاری
شوپیاں میں مسلح تصادم، 4 دہشت گرد ہلاک، تلاشی مہم جاری

شوپیاں کے مانی ہل میں مسلح تصادم کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ چار دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور ان کی تحویل سے ایک 47 رائفل اور دو پستول بر آمد کئے گئے۔

سری نگر: جنوبی ضلع شوپیاں کے مانی ہل میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ چار دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے مانی ہل میں تصادم کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ چار دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے اور مہلوک دہشت گردوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا ایک فوج نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مانی ہل تصادم میں چار دہشت گرد مارے گئے اور ان کی تحویل سے ایک 47 رائفل اور دو پستول بر آمد کئے گئے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق تصادم کے دوران ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا ہے تاہم سرکاری سطح پر ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے مانی ہل میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دیر گئے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔

مشرقی آسٹریلیا میں طاعون پھیلنے کا خطرہ

0
مشرقی آسٹریلیا میں طاعون پھیلنے کا خطرہ
مشرقی آسٹریلیا میں طاعون پھیلنے کا خطرہ

ابھی دنیا میں کورونا وائرس کا خطرہ ختم بھی نہیں ہوا ہے کہ اب یہ سننے میں آرہا ہے کہ مشرقی آسٹریلیا میں طاعون پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ہر طرف پھیلی چوہوں کی بدبو نے جینا مشکل کردیا ہے۔

کینبرا: ابھی دنیا میں کورونا وائرس کا خطرہ ختم بھی نہیں ہوا ہے کہ اب اب یہ سنا جارہا ہے کہ مشرقی آسٹریلیا میں طاعون پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ مقامی آبادی گھروں میں گھستے، فصلوں کو تباہ کرتے ہزاروں چوہوں سے پریشان ہو گئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ماحول میں ہر طرف پھیلی چوہوں کی بدبو نے جینا مشکل کردیا ہے۔ اسپتالوں میں مریض بھی چوہوں کے کاٹنے سے بچ نہیں پارہے ہیں۔ یہاں بھی چوہوں کی خوب افزائش ہورہی ہے۔

شہری متوقع طوفانی بارشوں کو چوہوں کی آفت سے نجات کا ذریعہ قرار دے رہے ہیں۔

میانمار: مختلف شہروں میں جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ جاری

0
میانمار: مختلف شہروں میں جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ جاری
میانمار: مختلف شہروں میں جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ جاری

عالمی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق میانمار کے شہر مندالے میں میڈیکل اسٹاف سمیت سینکڑوں افراد نے احتجاجی مارچ کیا اور جمہوریت کے حق میں نعرے لگائے۔

ینگون: فروری میں منتخب سرکار کی برخاستگی اور سیاسی لیڈروں کی گرفتاری کے میانمار کے مختلف شہروں میں جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہر مندالے میں میڈیکل اسٹاف سمیت سینکڑوں افراد نے احتجاجی مارچ کیا اور جمہوریت کے حق میں نعرے لگائے۔

مونی وا نامی قصبہ میں مظاہرین پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

یکم فروری سے اب تک مرنے والے مظاہرین کی تعداد دو سو پچاس سے زیادہ ہوگئی۔

دریں اثنا تائیوان میں میانمار برادری نے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا اور میانمار میں ہلاک ہونے والے مظاہرین کی یاد میں پھول رکھے۔

وینزویلا میں ایسٹر پر سخت لاک ڈاؤن

0
وینزویلا میں ایسٹر پر سخت لاک ڈاؤن
وینزویلا میں ایسٹر پر سخت لاک ڈاؤن

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ایسٹر پر سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ مادورو نے ٹویٹر پر نشر ہونے والی ایک میٹنگ میں کہا ’’اس مدت کے دوران ہیلتھ سروسز اور خوردونوش جیسی خدمات جاری رہیں گی۔‘‘

بیونس آئرس: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ایسٹر کے موقع پر سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

مسٹر مادورو نے اتوار کے روز ٹویٹر پر نشر ہونے والی ایک میٹنگ میں کہا ’’اس مدت کے دوران ہیلتھ سروسز اور خوردونوش جیسی خدمات جاری رہیں گی۔‘‘

مسٹر مادورو کے مطابق ملک میں کورونا وائرس خاص طور پر برازیلین اسٹرین کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

وینزویلا کو فروری میں روس سے کورونا وائرس ویکسین اسپوتنک وی کی پہلی کھیپ ملی ہے، جس کے بعد اس ملک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم چلانے کی اجازت دی گئی۔

افلو کے طلبہ کی حمایت کرنے والی عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ زیر حراست

0
افلو کے طلبہ کی حمایت کرنے والی عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ زیر حراست
افلو کے طلبہ کی حمایت کرنے والی عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ زیر حراست

عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ، افلو طلبہ کے احتجاج سے اظہار یکجہتی کررہے تھے۔  یونیورسٹی کے 30 طلبہ کو پولیس نے تقریباً 9 بجے شب حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: ہاسٹلس کو کھولنے اور دیگر مطالبات پر احتجاج کرنے والے حیدرآباد کی انگلش اینڈ فارن لینگویج یونیورسٹی (افلو) کے طلبہ کی حمایت کرنے والی عثمانیہ یونیورسٹی کے تقریباً 30 طلبہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

یہ طلبہ، افلو طلبہ کے احتجاج سے اظہار یکجہتی کررہے تھے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کی طلبہ تنظیموں، اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) اور آل انڈیا اسٹوڈنٹ فیڈریشن (اے آئی ایس ایف) کے جہدکاروں کو عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے تقریباً 9 بجے شب حراست میں لے لیا۔

انتظامیہ پر طلبہ کے مطالبات پر توجہ نہ دینے کا الزام

پولیس نے کہا کووڈ کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ان طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ 14 مارچ کو ایفلو کے طلبہ کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ یونیورسٹی کے گیٹ کے باہر پرامن احتجاج کررہے تھے۔ ایفلو کے طلبہ نے کہا کہ انتظامیہ سینکڑوں طلبہ کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جو آن لائن کلاسس کی وجہ سے جدوجہد کا شکار ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ طلبہ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرے۔

ان طلبہ نے الزام لگایا کہ اندرون ایک ہفتہ انتظامیہ نے دو مرتبہ پولیس کو طلب کرتے ہوئے طلبہ کو حراست میں بھیج دیا۔ طلبہ نے کہا کہ انہوں نے تفصیلی تجاویز انتظامیہ کو داخل کی ہیں جس میں کہا گیا کہ یو جی سی کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق جملہ تعداد کے 50 فیصد طلبہ کو یونیورسٹی کیمپس میں تعلیم کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 18 فروری کو تجاویز داخل کرنے کے باوجود یونیورسٹی کے انتظامیہ نے طلبہ سے ملاقات نہیں کی۔ اس کے بجائے انہوں نے 18 فروری کی شام ایک سرکلر جاری کیا جو ہمارے مطالبات کے خلاف تھا۔ ان طلبہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ہاسٹل میں جگہ دی جائے اور انہیں دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔

بنگال میں الیکشن کمیشن کا حکم جاری، سیاسی تقریروں پر عائد ہوئی پابندی

0
بنگال میں الیکشن کمیشن کا حکم جاری، سیاسی تقریروں پر عائد ہوئی پابندی
بنگال میں الیکشن کمیشن کا حکم جاری، سیاسی تقریروں پر عائد ہوئی پابندی

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مغربی بنگال میں ایک حکم جاری کیا ہے جس میں غیر مستقل طور پر سیاسی تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کولکاتا: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مغربی بنگال میں ایک حکم جاری کرکے غیر مستقل طور پر سیاسی تقریروں پر پابندی عائد کردی۔ ریاست میں مثالی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کے دوران بورڈ کے کاموں کے لیے مںتخب کیے گئے لوگوں کو مدت کار ختم ہونے کے باوجود جو شہری مقامی بلدیہ میں ایڈمنسٹریٹر کے دفاتر کو سنبھالے ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا، ’کمیشن نے آئین کی دفعہ 324 کے تحت اپنے کامل اختیارات کے تحت میونسپل کارپوریشن سے متعلق حکم جاری کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جن سابقہ میئر/چیئرمین کا اپنا دفتر ختم ہو گیا ہے اور سیاسی طور پر متعلق ہیں اور ان کے متعلق متعینہ مدت کار کے مکمل ہونے پر ریاستی حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر انھیں مقرر کیا گیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت دی گئی ہے کہ عبوری طور پر ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے جہاں شہری مقامی بلدیہ کے اہم کام در حقیقت منفی طور پر متاثر ہوتے ہیں یا پھر الیکشن مثالی ضابطہ اخلاق کے سبب مہم چلانے میں مشکل ہوتی ہے۔ اس سے انتخابی عمل کی غیر جانبداری کے بارے میں رائے دہندگان کے ذہن میں کسی طرح کا اندیشہ ہوتا ہے لیکن کمیشن کے ضابطے کی بنیاد پر ایسا نہیں ہونے دے گا۔

ہاسٹل کھولنے کے لئے دھرنا دینے والے ایفلو طلبہ گرفتار

0
ہاسٹل کھولنے کے لئے دھرنا دینے والے ایفلو طلبہ گرفتار
ہاسٹل کھولنے کے لئے دھرنا دینے والے ایفلو طلبہ گرفتار

حیدرآباد کی انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو) کے طلبہ نے ہاسٹل کھولنے کے لئے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر دھرنا دیا جس میں لکھا گیا تھا کہ تقریبا 44 فیصد طلبہ ناقص انٹرنیٹ، 17.8 فیصد طلبہ مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو) کے طلبہ نے ہاسٹل کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب احتجاجی دھرنا دیا۔

ان طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر دھرنا دیا جس میں لکھا گیا تھا کہ تقریبا 44 فیصد طلبہ ناقص انٹرنیٹ، 17.8 فیصد طلبہ مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ ان طلبہ نے کہا کہ تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ہاسٹلس کھولے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مکانات میں رہنے والے تقریبا 48 فیصد طلبہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان لاک کے بعد ہاسٹلز کو دوبارہ کھولنا چاہئے، لیکن حکام اس سلسلے میں کوتاہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ان طلبہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ طلبہ اور طلبہ تنظیموں کے لیڈروں نے بڑی تعداد میں اس دھرنے میں حصہ لیتے ہوئے یونیورسٹی حکام کے خلاف شدید برہمی کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ یوجی سی کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق یونیورسٹی کو کھولا جائے۔ طلبہ،ہاسٹلز کے نہ کھلنے کی وجہ سے کرائے کے مکانات میں مقیم ہیں جس کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.78 ارب ڈالر کا اضافہ

0
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.78 ارب ڈالر کا اضافہ
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.78 ارب ڈالر کا اضافہ

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 12 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے جو زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے 1.40 ارب ڈالر کے اضافے سے 540.02 بلین ڈالر ہو گئے۔

ممبئی: 12 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1.78 ارب ڈالر کے اضافے سے یہ 582.03 ارب ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتہ اس میں 4.25 ارب ڈالر سے گھٹ کر یہ 580.29 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 12 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے جو زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے 1.40 ارب ڈالر کے اضافے سے 540.02 بلین ڈالر ہو گئے۔

اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر میں 3.36 کروڑ ڈالر کے اضافے سے یہ 34.55 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ والا ریزرو فنڈ زیر جائزہ ہفتہ میں 2 ملین ڈالر کی کمی سے 4.96 بلین ڈالر رہا
لیکن اسپیشل ڈرائنگ رائٹس 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 1.50 بلین ڈالر رہ گیا۔

لندن میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج میں 33 افراد گرفتار

0
لندن میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج میں 33 افراد گرفتار
لندن میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج میں 33 افراد گرفتار

لندن پولیس نے ہفتہ کے روز کہا کہ کووڈ 19 کے پروٹوکول کے مطابق گھر سے باہر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے باوجود لوگ ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے اور مارچ کرتے ہوئے وہائٹ ​​ہال اور پارلیمنٹ ہاؤس کی سرکاری عمارتوں کی طرف بڑھنے لگے۔

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران کم از کم 33 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ہفتہ کے روز کہا کہ کووڈ 19 کے پروٹوکول کے مطابق گھر سے باہر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے باوجود لوگ ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے اور مارچ کرتے ہوئے وہائٹ ​​ہال اور پارلیمنٹ ہاؤس کی سرکاری عمارتوں کی طرف بڑھنے لگے۔

سٹی پولیس نے ٹوئٹ کیا ’’وسطی لندن میں احتجاج میں شرکت کرنے پر پولیس افسران نے 18:45 بجے 33 افراد کو گرفتار کیا ہے‘‘۔ بیشتر لوگوں کو کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے ریلی سے قبل 60 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ پریتی پٹیل کو کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے لکھا تھا۔