جمعرات, اکتوبر 1, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 383

اگلے چیف جسٹس آف انڈیا کے لئے جسٹس این وی رمن کے نام کی سفارش

0
اگلے چیف جسٹس آف انڈیا کے لئے جسٹس این وی رمن کے نام کی سفارش
اگلے چیف جسٹس آف انڈیا کے لئے جسٹس این وی رمن کے نام کی سفارش

جسٹس رمن نے سائنس اور قانون میں گریجویشن کے بعد 10 فروری 1983 سے قانون کے پیشے سے آغاز کیا۔ اپنے وکالت کے کریئر کے دوران انہوں نے نہ صرف آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں بلکہ مرکزی انتظامیہ ٹریبونل (سی اے ٹی) اور سپریم کورٹ میں بھی پریکٹس کی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج این وی رمن اگلے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ہوں گے۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے جو 23 اپریل کو رٹائر ہو رہے ہیں نے جسٹس رمن کے نام کی سفارش کی ہے۔

جسٹس رمن نے سائنس اور قانون میں گریجویشن کے بعد 10 فروری 1983 سے قانون کے پیشے سے آغاز کیا۔ اپنے وکالت کے کریئر کے دوران انہوں نے نہ صرف آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں بلکہ مرکزی انتظامیہ ٹریبونل (سی اے ٹی) اور سپریم کورٹ میں بھی پریکٹس کی۔

27 جون 2000 کو آندھرا پردیش ہائی کورٹ کا مستقل جج مقرر ہونے کے بعد انہیں 13 مارچ سے 20 مئی 2013 تک اسی ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ بعد میں انہیں ترقی دیکر 2 ستمبر 2013 کو دہلی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ 17 فروری 2014 کو ا انہیں اعلی عدالت میں ترقی دی گئی۔

جسٹس رمن 26 اگست 2022 کو رٹائر ہونے والے ہیں۔ عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس سمیت 34 منظور شدہ ججز ہیں اور فی الوقت سپریم کورٹ میں 29 ججز ہیں۔

راجیہ سبھا نے اے محمد جان کو خراج تحسین پیش کیا

0
راجیہ سبھا نے اے محمد جان کو خراج تحسین پیش کیا
راجیہ سبھا نے اے محمد جان کو خراج تحسین پیش کیا

چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے صبح دس بجے ایوان بالا کی کارروائی کا آغاز کیا اور محمد جان کے انتقال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر محمد جان ایک وفادار سیاسی اور سماجی کارکن تھے۔

نئی دہلی: ایوان بالا راجیہ سبھا میں بدھ کے روز اپنے مرحوم ممبر اے محمد جان کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس کے بعد ایوان کو ایک گھنٹہ کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے صبح دس بجے ایوان کی کارروائی کا آغاز کیا اور محمد جان کے انتقال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر محمد جان ایک وفادار سیاسی اور سماجی کارکن تھے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز تمل ناڈو میں انتہائی نچلے درجے سے کیا تھا۔

ایوان نے مسٹر محمد جان کو خاموش خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے بعد چیئرمین نے صبح 10.30 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کیلئے ایوان کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

منگل کو تمل ناڈو کے سابق وزیر اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے رکن راجیہ سبھا محمد جان کا انتقال ہوگیا، وہ 72 سال کے تھے۔ انہوں نے بے چینی کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں ضلع رانی پیٹ کے والجاپیٹ جنرل اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ وہ اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم چلانے کے بعد اپنے آبائی ضلع رانی پیٹ واپس لوٹے تھے۔

خیال رہے مسٹر محمد جان اس وقت کی وزیر اعلی جے للیتا کی کابینہ میں پسماندہ طبقات کے وزیر تھے۔

کورونا وائرس غیر معینہ مدت تک ساتھ رہے گا: بورس جانسن

0
کورونا وائرس غیر معینہ مدت تک ساتھ رہے گا: بورس جانسن
کورونا وائرس غیر معینہ مدت تک ساتھ رہے گا: بورس جانسن

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پوری زندگی اس وبائی امراض کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے اثرات سے نکلنے میں کئی سال لگیں گے۔

اپنی رہائش ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس غیرمعینہ مدت تک ساتھ رہے گا۔

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پوری زندگی اس وبائی امراض کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب حکومت کے چیف میڈیکل ایڈوائزر پروفیسر کرس وائٹی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پائے جانے والی احساس محرومی لوگوں کی صحت پر طویل عرصے تک بڑے پیمانے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 112 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد سوا لاکھ سے متجاوز کر گئی ہے۔

کولوراڈو فائرنگ: مشتبہ شخص پر 10 افراد کے قتل کے الزامات

0
کولوراڈو فائرنگ: مشتبہ شخص پر 10 افراد کے قتل کے الزامات
کولوراڈو فائرنگ: مشتبہ شخص پر 10 افراد کے قتل کے الزامات

گزشتہ روز فائرنگ کا یہ واقعہ کولوراڈو کی ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کنگ سپر مارکیٹ میں ہوئی جس میں اے آر پندرہ رائفل استعمال کی گئی تھی۔

واشنگٹن: امریکہ کی ایک ریاست کولوراڈو کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص پر 10 افراد کے قتل کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق 21 برس کے حملہ آور کی شناخت احمد علیسا کے نام سے کی گئی۔ ملزم کو بولڈر کاؤنٹی کی جیل منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کا مقصد تاحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ کا یہ واقعہ ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کنگ سپر مارکیٹ میں ہوئی جس میں اے آر پندرہ رائفل استعمال کی گئی تھی۔ اس فائرنگ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

انتخابی ریلی کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی دائر، الیکشن کمیشن سے کئی سوالات

0
انتخابی ریلی کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی دائر، الیکشن کمیشن سے کئی سوالات
انتخابی ریلی کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی دائر، الیکشن کمیشن سے کئی سوالات

انتخابی ریلی میں کورونا کے اصول و ضوابط کی پاسداری نہیں کئے جانے پر کلکتہ شہریوں کے ایک گروپ نے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آخر انتخابات ملتوی کیوں نہیں کئے جا رہے ہیں۔

کلکتہ: انتخابی جلسے اور جلوس میں کورونا کے اصول و ضوابط کی پاسداری نہیں کئے جانے پر کلکتہ شہریوں کے ایک گروپ نے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا کی دوسری مہم آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس کے باوجود سیاسی جماعتوں کے جلسے و جلوس میں کورونا وائرس کے اصول و ضوابط پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مداخلت نہیں کی

مفاد عامہ کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کے متنبہ کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی تھی کہ سیاسی جماعتوں کے جلسے و جلوس میں کورونا وائرس کے اصول و ضوابط پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے مداخلت نہیں کی ہے۔ اگر سیاسی جماعتوں کے جلسے و جلوس پر روک نہیں لگائی گئی تو سیاسی جماعتوں کے جلسے و جلوس کی وجہ سے کورونا وائرس کا خطر ہ کئی گنا بڑھ جائے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آخر انتخابات ملتوی کیوں نہیں کئے جا رہے ہیں۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اس معاملے کی سماعت اگلے ہفتے کریں گے۔

الیکشن کمیشن سے کئی سوالات

عرضی گزار سومناتھ رائے کے وکیل، شیامک باگچی نے بتایا کہ کلکتہ ہائی کورٹ میں عوامی مفادات میں قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے کہ موجودہ صورت حال میں انتخابات کیوں ہو رہے ہیں۔ مدعی یہ بھی جاننا چاہتے تھے کہ انفیکشن کی روک تھام کے لئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ کورونا صورتحال میں، حکومت نے پولنگ ورکرز اور سرکاری ملازمین کے لئے ویکسین فراہم کی ہیں۔ لیکن اس صورتحال میں، حکومت نے میٹنگ میں جانے والے لوگوں کی بڑی تعداد کے لئے کیا کیا ہے؟ کیس میں یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا الیکشن کمیشن نے انسانی حقوق کے نفاذ کے لئے کووڈ قواعد کی تعمیل کی ہے؟

ریاست میں کورونا کی صورتحال تشویشناک موڑ لینا شروع

اسمبلی میں رائے دہندگی کے پیش نظر، ریاست میں کورونا کی صورتحال تشویشناک موڑ لینا شروع کر رہی ہے۔ ریاست میں ایک بار پھر انفیکشن پھیل رہا ہے۔ خاص طور پر کلکتہ شہر می بہت سنگین ہے۔  پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، ریاست میں 60 افراد نئے متاثر ہوئے ہیں۔ دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5 لاکھ 80 ہزار 999 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں 5 لاکھ 8 ہزار 116 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھر لوٹ آئے ہیں۔ بنگال میں صحت یاب ہونے کی شرح 97.61 فیصد ہے۔

قومی دارالحکومت بل پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ، کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی

0
قومی دارالحکومت بل پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ، کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی
قومی دارالحکومت بل پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ، کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی

کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے دہلی میں حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے حقوق سے متعلق قومی راجدھانی ترمیمی بل پر آج راجیہ سبھا میں زور دار ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی چار مرتبہ ملتوی کی گئی اور بعد میں چھ بجکر دس منٹ پر پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔

نئی دہلی: قومی راجدھانی ترمیمی بل پر آج کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے راجیہ سبھا میں زوردار ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے چار بار ملتوی کئے جانے کے بعد ایوان کی کارروائی پورے دن کیلئے ملتوی کردی گئی۔

کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے دہلی میں حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے حقوق سے متعلق قومی راجدھانی ترمیمی بل پر آج راجیہ سبھا میں زور دار ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی چار مرتبہ ملتوی کی گئی اور بعد میں چھ بجکر دس منٹ پر پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے جیسے ہی یہ بل ایوان میں پیش کیا کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس کی سخت مخالفت کی۔ ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ اس میں دہلی حکومت کے اختیارات پر سخت حملہ کیا گیا ہے۔

دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی کے اراکین نے بھی بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے شوروغل کیا۔  ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے اراکین سے پرسکون رہنے کی اپیل کی لیکن اس کا اثر نہیں ہونے پر انہوں نے کارروائی پندرہ منٹ کے لئے پانچ بجکر 24 منٹ تک ملتوی کردی۔ اس کے بعد کارروائی پندرہ۔پندرہ منٹ کے لئے تین بار ملتوی کی گئی اور پھر پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔

امریکہ میں ایک اور فائرنگ میں 10 افراد کی موت

0
امریکہ میں ایک اور فائرنگ میں 10 افراد کی موت
امریکہ میں ایک اور فائرنگ میں 10 افراد کی موت

امریکہ میں ایک اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

واشنگٹن: امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک پولیس افسر سمیت 10 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

یہ واقعہ پیر کے روز کولاراڈو ریاست میں گراسری (کیرانہ کے سامان) کے ایک بازار میں ہوا، جہاں ایک بندوق بردار اچانک سے فائرنگ کرنے لگا جس سے 10 افراد کی موت ہو گئی۔

عینی شاہدین نے گولی باری کے اس واقعہ کا ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر اپلوڈ کر دیا۔ پیر کے روز مشتبہ شخص اچانک گراسری اسٹور میں داخل ہوا اور تقریباً 14:30 بجے فائرنگ کرنے لگا۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس درمیان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے بھگت سنگھ، سکھ دیو، راج گرو کو پیش کیا خراج عقیدت 

0
وزیراعظم نے بھگت سنگھ، سکھ دیو، راج گرو کو پیش کیا خراج عقیدت 
وزیراعظم نے بھگت سنگھ، سکھ دیو، راج گرو کو پیش کیا خراج عقیدت 

وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’آزادی کے انقلابی سفیر امر شہید ویر بھگت سنگھ ، سکھ دیو اور راج گرو کو شہیدی دیوس پر صدہا سلام۔ ماں بھارتی کے ان عظیم سپوتوں کی قربانیاں ملک کی ہر نسل کے لیے باعث تحریک رہے گی۔ جے ہند!‘

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج ’شہیدی دیوس‘ کے موقع پر بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’آزادی کے انقلابی سفیر امر شہید ویر بھگت سنگھ ، سکھ دیو اور راج گرو کو شہیدی دیوس پر صدہا سلام۔ ماں بھارتی کے ان عظیم سپوتوں کی قربانیاں ملک کی ہر نسل کے لیے باعث تحریک رہے گی۔ جے ہند!‘

ساتھ ہی مسٹر مودی نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں جنگ آزادی میں ان تینوں انقلابیوں کا ذکر کرتے ہوئے جلیاں والا باغ سمیت دیگر اہم واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش: بس – آٹو کی ٹکر میں 10 افراد ہلاک، 3 زخمی

0
مدھیہ پردیش: بس - آٹو کی ٹکر میں 10 افراد ہلاک، 3 زخمی
مدھیہ پردیش: بس - آٹو کی ٹکر میں 10 افراد ہلاک، 3 زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں مرینا کی جانب سے جانے والے آٹو کی ٹکر سامنے آنے والی بس سے ہو گئی۔

گوالیار: مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کی پرانی چھاؤنی تھانہ حلقے میں آج صبح بس اور آٹو کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر میں آٹو سوار سمیت 10 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر تین زخمی ہو گئے، جنھیں استپال میں داخل کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرینا کی جانب سے جانے والے آٹو کی ٹکر سامنے آنے والی بس سے ہو گئی۔  اس حادثے میں آٹو سوار سمیت 10 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے ہیں جنھیں قریب کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں نو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

بینکنگ سیکٹر میں کارپوریٹ گروپوں کے داخلے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں: انوراگ

0
بینکنگ سیکٹر میں کارپوریٹ گروپوں کے داخلے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں: انوراگ
بینکنگ سیکٹر میں کارپوریٹ گروپوں کے داخلے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں: انوراگ

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر میں کارپوریٹ گروپوں کے داخلے کی اجازت سے متعلق آر بی آئی نے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس معاملے میں صارفین کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر ہی آگے فیصلہ ہوگا۔

نئی دہلی: خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر نے پیر کو لوک سبھا میں کہا کہ بینکنگ کے شعبے میں کارپوریٹ گروپوں کے داخلے کی اجازت دینے کے سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے اور صارفین کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر ہی آگے کوئی فیصلہ ہوگا۔

مسٹر ٹھاکر نے وقفہ سوال کے دوران ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ بینکنگ کے شعبے میں کارپوریٹ گروپوں کے داخلے کی اجازت سے متعلق آر بی آئی نے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس معاملے میں صارفین کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر ہی آگے فیصلہ ہوگا۔

لوک سبھا میں بی ایس پی کے رتیش پانڈے کے ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں کوئی بینک نہیں چل رہا ہے۔ ایچ ڈی ایف سی، آئی سی آئی سی آئی اور کچھ دیگر بینک ہیں جن میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ہے۔ یہ کہنا کافی جلد بازی ہوگی کہ کارپوریٹ سیکٹر آئے گا تو سرمایہ خود کی کمپنی میں لگا لے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور آر بی آئی کی طرف سے بھی فیصلہ صارفین کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر لیا جائے گا۔