جمعرات, اکتوبر 1, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 379

ٹکیت پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار لوگوں کو بھیجا گیا دو دن کے ریمانڈ پر

0
ٹکیت پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار لوگوں کو بھیجا گیا دو دن کے ریمانڈ پر
ٹکیت پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار لوگوں کو بھیجا گیا دو دن کے ریمانڈ پر

راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے کے معاملہ میں گرفتار 16 لوگوں کو آج کشن گڑھ باس عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے تمام کو دو دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا۔

الور: راجستھان میں الور ضلع کے تتار پور تھانہ علاقہ میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے کے معاملہ میں گرفتار لوگوں کو عدالت نے دو دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے کے معاملہ میں گرفتار 16 لوگوں کو آج کشن گڑھ باس عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے تمام دو دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ جمعہ کو بانسور میں میٹنگ کرنے جاتے وقت تتارپور چوراہے پر مسٹر ٹکیت کے قافلہ پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا تھا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔ مسٹر ٹکیت پر کالی سیاہی بھی پھینکی گئی تھی۔

اے آئی ایم آئی ایم کے اخترالایمان نے ترقیاتی کاموں سے متعلق اپنی سرگرمیوں کی بتائی تفصیلات

0
اے آئی ایم آئی ایم کے اخترالایمان نے ترقیاتی کاموں سے متعلق اپنی سرگرمیوں کی بتائی تفصیلات
اے آئی ایم آئی ایم کے اخترالایمان نے ترقیاتی کاموں سے متعلق اپنی سرگرمیوں کی بتائی تفصیلات

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بہار کے جناب اختر الایمان اپنے حلقے کے علاوہ عمومی طور پر بہار میں تعلیم صحت و دیگر ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے مسلسل ایوان میں آواز بلند کر رہے ہیں

کشن گنج: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بہار کے ریاستی صدر اور امور اسمبلی حلقہ سے منتخب ایم ایل نے آج اپنے حلقہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد کسی بھی سیاسی نمائندے کا جو بنیادی کام ہے وہ ہے اسمبلی میں اپنے اس حلقے کے مسائل کو اٹھانا جس کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے بہار کی اسمبلی میں اقلیتوں، دلتوں اور خصوصی طور پر اسمبلی حلقہ امور بیسا کے مسائل کو کافی مضبوطی کے ساتھ اٹھانے کی بات کہی۔

نامہ نگاروں سے بات چیت کرنے کے بعد انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے کہا کہ تعلیم اور صحت کے حوالے سے اسکول اور ہاسپیٹل کے کاموں سے متعلق خاص طور پر سوالات کئے گئے اور اس کے نتائج اب سامنے آنے لگے ہیں۔ اسکول کی کئی عمارتیں بند پڑی تھیں انہیں کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایوان میں تعلیمی پالیسی پر بحث کرتے ہوئے تعلیم، اردو اور مدارس سے متعلق مسلسل سوالات کئے گئے ہیں۔

حال ہی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بہار کے ریاستی صدر اور فلور لیڈر جناب اخترالایمان نے تعلیمی پالیسی پر بات کرتے ہوئے ایوان میں حکومت بہار کی تعلیم سے متعلق کارکردگی پر کئی اہم سوال اٹھائے، اردو اور مدارس کے حوالے سے سرکاری کی پالیسیوں کو دوہرا رویہ قرار دیا۔

بہار کی تعلیمی پالیسی اور تعلیم کی کٹوتی بجٹ کے تعلق سے عوام کی تکلیف اور بہار میں موجودہ تعلیمی صورت حال پر اپنے خیالات کا اسمبلی میں پرزور اظہار کرتے ہوئے اس پر سوالات اٹھائے گئے۔

ایوان میں حکومت بہار سے سے بہار کے غریبوں، دلتوں، پچھڑے لوگوں کے بچوں کی تعلیم پر کام کرنے میں اپنا دیانت دارانہ رول ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا، لیکن ساتھ ہی 2014-15 میں بجٹ کا 18.8 فیصد پیسہ دیا گیا تھا اور 2020 میں اس میں ایک فیصد کی کٹوتی پر بھی سوال اٹھایا گیا۔

تعلیم کی صورت حال سے متعلق اسمبلی میں سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا گیا کہ 2012-13 میں ایک سو چون لاکھ بچوں کا اندراج تھا جبکہ 2018-19 میں گھٹ کر ایک سو اکتالیس لاکھ رہ گیا ہے (یعنی ایک کروڑ اکتالیس لاکھ) بچے رہ گئے ہیں۔ دس لاکھ سے زیادہ بچوں کے اندراج میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اگر سرکار تعلیم پر کام کر رہی ہے تو یہ کمی کیوں کر آئی۔

نئی تعلیمی پالیسی پر بات کرتے ہوئے اسمبلی میں کہا گیا کہ 30 بچوں پر ایک ٹیچر کی بات کہی جا رہی ہے، جبکہ پٹنہ میں 53 بچوں پر، مونگیر میں 51 بچوں پر، پورنیہ یں 75 بچوں پر ایک ٹیچر ہے، اور ہمارے حلقے کے ہفنیہ ہائی اسکول میں 600 بچوں پر صرف دو ٹیچر ہیں۔

ٹیچروں کی کمی سے متعلق ایوان میں اواز بلند کیا گیا  اور کہا گیا کہ جو لوگ ٹی ای ٹی کوالیفائی کیے ہیں ان کی بحالی کا راستہ صاف ہونا چاہیے اور جن کی بحالی اب تک نہیں ہوئی ان کو بحال کیا جانا چاہیے۔ تعلیمی مراکز کی مدرسین کو نہ ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ٹریننگ کالجوں میں اردو ٹیچروں کی کمی کی بات کی گئی اور ان کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔

مدرسہ ایجوکیشن اور اقلیت کی تعلیم سے متعلق حکومت کے موقف پر سوال کرتے ہوئے فلور لیڈر نے کہا کہ 2459 کے 814 زمرے کے مدارس جن کی رپورٹ آچکی ان کو بھی آج حکومت منطوری نہیں دی رہی ہے۔

ہائی کورٹ نے مدارس کے مدرسین کے پنشن کی بات کہی ہے اس کے باوجود حکومت پینشن دینے کے لیے تیار نہیں ہے، تو بہار کے تعلیمی نظام کی صورتحال کی کیا بات کریں۔

بہار میں اقلیتوں کے حالت اور اردو کی حالت سب سے خراب ہے۔ اردو بولنے والی آبادی کی حالت سب سے خراب ہے۔ اردو بولنے والی آبادی سے متعلق حکومت کا دوہرا رویہ ۔

2006 میں اسی حکومت نے فارسی کی تعلیم بند کردی اور اب مئی 2020 میں ایک لیٹر جس کا نمبر 779 ہے جاری کرکے اس کے ذریعہ اردو مضمون کو اختیاری مضمون قرار دیا گیا ہے، جس سے اردو کی تعلیم کا راستہ تقریبا مسدود ہو گیا ہے جب کہ اردو دوسری سرکاری زبان ہے اور بہار میں تقریبا دو کروڑ لوگوں کی مادری زبان ہے۔

ایوان میں اردو ذریعہ تعلیم کے حوالے سے کہا گیا کہ آئین ہند کا حوالہ دے کر کہا جا رہا ہے کہ بنیادی تعلیم اردو (مادری زبان) میں دی جائے گی لیکن اردو مشاورتی کمیٹی کی بحالی نہیں ہوئی، اردو لائبریری میں اب تک بحالی نہیں ہوئی۔ مدرسہ شمس الہدی جو ایک قدیم مدرسہ ہے وہاں پر بھی نو مدرسین کی جگہ صرف تین مدرسین ہیں اور جونیئر سیکشن میں بارہ مدرسین کی جگہ محض ایک مدرس بحال ہے۔ اردو تحقیقات عربی و فارسی میں میں اسٹاف ندارد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقے کے ایک مقام ہفنیہ میں 20 برس سے ایک ہسپتال بند پڑا تھا اسے کھولنے کا کام کیا جارہا ہے۔ اسی گاؤں میں ایک ہائی اسکول ہے جس میں محض دو اساتذہ تھے، وہاں ٹیچرز اضافہ کرکے چار کر دئے گئے ہیں۔

روٹا اور امور مارکیٹ کی جو تاریخی تبدیلی ہوئی ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے، جس میں ٹوائیلیٹ کا انتظام کرایا گیا ہے۔ ان مارکیٹوں میں بے جا وصولی کی جاتی تھی اسے روکنے کا کام کیا گیا ہے۔ بجلی سے متعلق کام بند پڑے تھے اب ان کاموں کو اس سر نو شروع کیا جا رہا ہے۔ در اصل بنیادی کاموں پر توجہ دی جارہی ہے۔

سیلاب میں جن کی زمینیں کٹ گئیں تھیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا، اب ہماری کوشش سے حکومت نے حال ہی میں 30 لوگوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ سیلاب کے سبھی متاثرین کو معاوضہ ملے۔ کئی مقامات پر اس سلسلے میں ہم انکوائری بھی کروا رہے ہیں۔

بہار قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ، ایم ایل اے جانب اختر الایمان نے امور اسمبلی سے متعلق مسائل کو خاص طور پر بڑی طاقت کے ساتھ ایوان کے اندر حکومت کے سامنے پیش کیا، جو مندرجہ ذیل ہیں:

1) ڈی بی آر ۔27 آر۔ 250 (رسیلی گھاٹ پول کی تعمیر جس کی ڈی پی آر (ویلیٹڈ پروجیکٹ رپورٹ) بن رہی ہے۔

2) بی آر 128 بی (کھاڑی پل) ڈی پی آر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بن رہا ہے۔

3) نجی اراضی پر مٹی کاٹنے پر انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اس سے متعلق ایم ایل اے صاحب نے ایوان میں یہ معاملہ اٹھایا ہے، لہذا جناب وزیر نے واضح کردیا ہے کہ رعیتی زمین پر مٹی کاٹنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

4) ہفنیہ ہائی اسکول میں پہلے صرف 02 اساتذہ مقرر تھے اب اساتذہ کی تعداد بڑھ کر 04 ہوگئی ہے۔

5) ہفنیہ اسپتال جو پچھلے 20 سالوں سے بند تھا، ایم ایل اے صاحب نے پہلے اسپتال کا تالا کھولا اور ساتھ ہی ساتھ ڈاکٹروں اور نرسوں نے بھی اپنی خدمت آسانی سے فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔

6) روٹا اور امور میں گرلز ہاسٹل کی تعمیر اب تک زیر التوا تھی۔ جب یہ معاملہ منسٹر کے سامنے ایوان میں پیش کیا گیا تو محترم وزیر نے واضح کردیا ہے کہ دونوں ہاسٹلوں کی تعمیراتی کام مئی 2021 تک مکمل ہوجائے گا۔

7) امور اور بیسا بلاکوں میں، بجلی تاروں اور پولوں کی صورتحال بھی ایوان میں پیش کیا گیا جس کے جواب میں وزیر توانائی نے اپنے جواب میں واضح کیا ہے کہ کام جاری ہے اور باقی کام بھی جلد کیا جائے گا۔

8) ڈاکٹروں کی کمی کے بارے میں بھی ایوان میں ہونے والے سوال کے جواب میں، محترم وزیر نے کہا کہ محکمہ نے ڈاکٹروں کی تقرری کے سلسلے میں ریاستی ٹیکنیکل کمیشن کو ایک خط لکھا ہے، ڈاکٹروں کو بہت جلد بحال کردیا جائے گا۔

9) پورے بہار میں محصولاتی عملے کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ جب یہ معاملہ معزز ایم ایل اے نے قانون ساز اسمبلی میں اٹھایا تو وزیر نے اس سوال کی حیثیت کو قبول کرتے ہوئے اپنے جواب میں کہا کہ محصولات کے عملے کو جلد بحال کردیا جائے گا۔

کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر حملے کے معاملے میں 16 افراد گرفتار

0
کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر حملے کے معاملے میں 16 افراد گرفتار
کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر حملے کے معاملے میں 16 افراد گرفتار

جمعہ کو بانسور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تتارپور چوراہے پر کسان لیڈر راکیش ٹکیت کے قافلے پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا تھا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔

الور: راجستھان میں ضلع الور کے تتارپور تھانہ پولیس نے کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے کے معاملے میں 16 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ان میں سے ایک سابق طلبا یونین کے صدر کلدیپ یادو کے علاوہ منیش، مونو، وپن، انکیت، لوکیش، روی، پرمود، ہیمنت، نتیش سمیت 16 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک گاڑی بھی ضبط کی ہے۔

دوسری طرف اس معاملے پر اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے رہنماؤں میں الزام تراشی کا دورہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ کانگریس رہنما اور ریاست کے وزیر ٹیکارام جولی نے اس واقعہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو بانسور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تتارپور چوراہے پر مسٹر ٹکیت کے قافلے پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔

کورونا وائرس وبا کے دوران سبھی ممالک تعلیم کا تحفظ کریں: انتونیو گٹیرس 

0
کورونا وائرس وبا کے دوران سبھی ممالک تعلیم کا تحفظ کریں: انتونیو گٹیرس 
کورونا وائرس وبا کے دوران سبھی ممالک تعلیم کا تحفظ کریں: انتونیو گٹیرس 

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کے مطابق موجودہ حالات میں تقریباً ایک ارب طلبا اسکول بند ہونے اور کورونا وائرس سے متعلق دیگر پابندیوں کے سبب متاثر ہوئے ہیں۔

ماسکو: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے سبھی ممالک سے کورونا وائرس سے متعلق لاک ڈاؤن کے درمیان تعلیم کو بچانے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر گٹیرس جمعہ کی تاخیر شب ٹوئٹر پیج پر لکھا ’’اس فیصلہ کن گھڑی میں، سبھی ممالک سے تعلیم کے تحفظ اور محدود ایکسز ڈیوائسز کی ریکوری کے استعمال، ڈیجیٹل کنیکٹوٹی اور سیکھنے کی صلاحیت میں توسیع کرنے کی اپیل کرتا ہوں ‘‘۔

مسٹر گٹیرس کے مطابق موجودہ حالات میں تقریباً ایک ارب طلبا اسکول بند ہونے اور کورونا وائرس سے متعلق دیگر پابندیوں کے سبب متاثر ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں پولیس اور مظاہرین کا تصادم

0
میکسیکو میں پولیس اور مظاہرین کا تصادم
میکسیکو میں پولیس اور مظاہرین کا تصادم

میکسیکو میں مظاہرہ کرنے والی خواتین ملک کے جنوبی حصے میں سلواڈور کی خاتون کی پولیس اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے دوران ہوئی موت پر احتجاج کررہی تھیں۔

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی راجدھانی میکسیکو سٹی سے کم از کم 250 حقوق نسواں کے کارکنوں نے پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔

یونیورسل نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق، حقوق نسواں کارکنوں نے جمعہ کے روز نیشنل پلیس کی دھات کی باڑ توڑ دی اور خاتون پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

مظاہرہ کرنے والی خواتین ملک کے جنوبی حصے میں سلواڈور کی خاتون کی پولیس اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے دوران ہوئی موت پر احتجاج کررہی تھیں۔

فرانس میں ٹیکہ کاری کے بعد دو افراد کی موت: اے این ایس ایم

0
فرانس میں ٹیکہ کاری کے بعد دو افراد کی موت: اے این ایس ایم
فرانس میں ٹیکہ کاری کے بعد دو افراد کی موت: اے این ایس ایم

کئی یوروپی ممالک نے خون کے تھکے جمنے کی رپورٹ ملنے کے بعد سے مارچ کے وسط میں ہی ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال پر روک لگادی تھی۔

پیرس: فرانس کی نیشنل ایجنسی فار میڈیسن اینڈ ہیلتھ پروڈکٹس سیفٹی (اے این ایس ایم) نے کہا کہ 19 مارچ سے 25 مارچ کے درمیان ایسٹرازینیکا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے والوں میں سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اے این ایس ایم نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران، خون کے تھکے جمنے کے 3 معاملے سامنے آئے تھے، جن میں سے دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس میں ٹیکہ کاری مہم کی شروعات سے ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال کے بعد 12 ایسے معاملے درج کئے ہیں جن میں سے چار لوگوں کی موت ہو چکی ہیں۔

کئی یوروپی ممالک نے خون کے تھکے جمنے کی رپورٹ ملنے کے بعد سے مارچ کے وسط میں ہی ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال پر روک لگادی تھی۔ اگرچہ ٹیکہ کاری اور خون کے تھکے جمنے کے درمیان کوئی راست تعلق نہیں ملا ہے۔ عوام میں ٹیکہ کاری کے تئیں اعتماد بحال کرنے کے لئے یوروپی یونین کے ممالک کے کئی لیڈران نے ایسٹرازینیکا کا ٹیکہ لگوایا ہے۔

میانمار میں بگڑتے حالات پر سلامتی کونسل فکر مند: کوئے

0
میانمار میں بگڑتے حالات پر سلامتی کونسل فکر مند: کوئے
میانمار میں بگڑتے حالات پر سلامتی کونسل فکر مند: کوئے

سلامتی کونسل کے ارکان نے میانمار میں پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کے استعمال اور خواتین و بچوں سمیت سینکڑوں شہریوں کی موت کی سخت مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار میں بگڑتے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی فوج سے بہت زیادہ صبر سے کام لینے اور بات چیت کو آگے بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ویتنام کے سفیر ڈانگ دین کوئے نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا ’’سلامتی کونسل کے ارکان نے میانمار میں تیزی سے خراب ہو رہے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کے استعمال اور خواتین و بچوں سمیت سینکڑوں شہریوں کی موت کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ’’سلامتی کونسل کے ارکان نے فوج سے بہت زیادہ صبر سے کام لینے کی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے دہرایا کہ انسانی حقوق کا پوری طرح احترام کرنے اور میانمار کے لوگوں کی مرضی، مفادات کے مطابق بات چیت اور صلاح مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سبھی فریقین سے تشدد سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے‘‘۔

الیکشن کمیشن نے نندی گرام میں ہوئے تشدد کے واقعات سے متعلق رپورٹ طلب کی

0
الیکشن کمیشن نے نندی گرام میں ہوئے تشدد کے واقعات سے متعلق رپورٹ طلب کی
الیکشن کمیشن نے نندی گرام میں ہوئے تشدد کے واقعات سے متعلق رپورٹ طلب کی

ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے بوئل کے علاقے میں پولنگ بوتھ کے باہر ہونے والے واقعہ اور اس سے قبل ہی کیش پور کے علاقے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی۔

کلکتہ: الیکشن کمیشن نے نندی گرام میں بوئل علاقے جہاں کے بوتھ کا دورہ وزیر اعلیٰ ممتا نرجی نے کیا تھا میں ہوئے تشدد کے واقعات پر رپورٹ طلب کی ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نندی گرام میں متعدد بوتھس کا دورہ کیا۔ ممتا بنرجی کے خلاف ان کے ہی سابق ساتھی شوبھندو ادھیکاری سے مقابلہ ہے۔

ممتا بنرجی جیسے ہی بوئل بوتھ پر پہنچیں وہاں بی جے پی حامیوں نے جے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔ ممتا بنرجی کے دورے کے بعد وہاں پر تشدد کے واقعات ہوئے۔ مرکزی فورسیس نے امن قائم کرنے کی بھر پور کوشش کی۔

ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے بوئل کے علاقے میں پولنگ بوتھ کے باہر ہونے والے واقعہ اور اس سے قبل ہی کیش پور کے علاقے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی۔

جمعرات کی صبح مغربی مدنی پور کے علاقے کیش پور میں ترنمول کانگریس کے ایک کارکن کو مبینہ طور پر چاقو سے وار کرکے ہلاک کردیا گیا۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 30 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر غیر فعال ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور امت شاہ کے اشارے پر کمیشن کام کر رہا ہے۔

حکومت چھوٹی بچت اسکیموں پر سود کی شرحوں میں کٹوتی کے فیصلے سے پلٹی

0
حکومت چھوٹی بچت اسکیموں پر سود کی شرحوں میں کٹوتی کے فیصلے سے پلٹی
حکومت چھوٹی بچت اسکیموں پر سود کی شرحوں میں کٹوتی کے فیصلے سے پلٹی

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعرات کے روز اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2020-21 کی آخری سہ ماہی میں چھوٹی بچت اسکیموں پر جس شرح سے سود مل رہا تھا، وہ شرح سود 2021-22 کی پہلی سہ ماہی میں بھی برقرار رہے گا۔

نئی دہلی: چھوٹی بچت اسکیموں پر شرح سود میں کٹوتی فیصلے سے پلٹے ہوئے حکومت نے جمعرات کو کہا کہ ان اسکیموں پر حسب سابق سود ملتا رہے گا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعرات کے روز اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2020-21 کی آخری سہ ماہی میں چھوٹی بچت اسکیموں پر جس شرح سے سود مل رہا تھا، وہ شرح سود 2021-22 کی پہلی سہ ماہی میں بھی برقرار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ سود کی شرحوں میں کٹوتی کے سلسلے میں جو احکامات جاری کئے گئے تھے، ان کو واپس نہیں لیا جارہا ہے اور ان پر حسب سابق سود ملتا رہے گا۔ وزارت خزانہ ان اسکیموں پر ہر تین ماہ بعد  شرح سود کا اعلان کرتی ہے۔

واضح ر ہے کہ حکومت نے چھوٹی بچت اسکیموں پر شرح سود میں آدھے فیصد سے ایک فیصد کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس سے پی پی ایف پر شرح سود 46 سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔ اس طرح 46 برسوں میں پہلی مرتبہ شرح سود 7 فیصد سے کم ہوکر 6.4 فیصد پر آگئی تھی۔ اسی طرح نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی شرح سود 6.8 فیصد سے کم کر 5.9 فیصد کردی گئی تھی۔

اس کے ساتھ ہی سکنیا سمردھی یوجنا پر شرح سود کو بھی 7.6 فیصد سے کم کر کے 6.9 فیصد کر دیا تھا۔ سینئر سٹیزن کی بچت اسکیموں پر شرح سود کو 7.4 فیصد سے کم کر کے 6.5 فیصد کردیا گیا تھا۔ کسان وکاس پتر پر بھی سود کی شرح 6.9 فیصد سے کم کر کے 6.2 فیصد کردی گئی تھی۔ پوسٹ آفس سیونگ اسکیم پر شرح سود کو چار فیصد سے کم کرکے ساڑھے تین فیصد کردیا گیا۔

بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری

0
بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری
بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری

مغربی بنگال کی سب سے مشہور نندی گرام اسمبلی سیٹ پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے، جہاں سے ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے سابق وزیر شوبھندو ادھیکاری آمنے سامنے ہیں۔

نئی دہلی: مغربی بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعرات کو 69 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔

اس مرحلے میں مغربی بنگال کی سب سے مشہور نندی گرام اسمبلی سیٹ پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے، جہاں سے ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے سابق وزیر شوبھندو ادھیکاری آمنے سامنے ہیں۔

مغربی بنگال میں آج 30 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان میں ساؤتھ 24 پرگنہ کی 4 سیٹوں، بنکورا کی 8، ایسٹ مدنی پور 9، مغربی مدنی پور کی 9 سیٹیں شامل ہیں۔ 30 سیٹوں کے لئے 171 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 152 مرد اور 19 خواتین ہیں۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے 3،210 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

ریاستوں کی چار اسمبلیوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی 800 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ان میں سے 22 کمپنیاں صرف نندی گرام میں رہیں گی۔ حساس بوتھ پر دو سیکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے نندی گرام کے پولنگ بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے ہیں۔ یہاں انتخابات کی ویڈیو گرافی اور ویب کاسٹنگ بھی ہوگی۔

وہیں آسام کی 39 سیٹوں پر جمعرات کو ووٹنگ جاری ہے۔ ان سیٹوں پر 345 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آسام کی 39 سیٹوں پر 73،44،631 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ووٹ دیں گے اس میں 37،34،537 مرد، 36،09،959 خواتین اور 135 ووٹر ٹرانسجینڈر ہیں۔ آسام میں دوسرے مرحلے میں چار وزیر انتخابات لڑ رہے ہیں۔