ہفتہ, اکتوبر 3, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 331

مدھیامک امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو ممتا بنرجی نے مبارک باد پیش کی

0
مدھیامک امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو ممتا بنرجی نے مبارک باد پیش کی
مدھیامک امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو ممتا بنرجی نے مبارک باد پیش کی

کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال امتحان کو رد کردیا گیا ہے۔ نویں کلاس اور دسویں جماعت کے داخلی امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر نتائج مرتب کئے گئے ہیں۔ اس سال مغربی بنگال مدھیامک امتحان کے نتائج صد فیصد رہے ہیں۔

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مدھیامک امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے شاندار مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال امتحان کو رد کردیا گیا ہے۔ نویں کلاس اور دسویں جماعت کے داخلی امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر نتائج مرتب کئے گئے ہیں۔ اس سال مغربی بنگال مدھیامک امتحان کے نتائج صد فیصد رہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مدھیامک امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبا کو میری جانب سے مبارک باد ہے۔ دل کی گہرائیوں سے میری دعا ہے کہ آپ مستقبل میں چمکتے رہیں اور زندگی میں بہت کچھ حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھیں۔ والدین اور اساتذہ کو بھی نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

ممتا بنرجی نے آگے لکھا ہے کہ طلباء کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ اور اساتذہ اور ان طلبا کی مدد کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

حزب اختلاف کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کے مانسون سیشن کے پہلے دن لوک سبھا کی کارروائی نہیں چل سکی

0

حزب اختلاف کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کے مانسون سیشن کے پہلے دن پیر کو لوک سبھا میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا۔ ایوان کی کارروائی منگل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

نئی دہلی: کسانوں، افراط زر، پٹرول، ڈیزل کے داموں کے سلسلے میں حزب اختلاف کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کے مانسون سیشن کے پہلے دن پیر کو لوک سبھا میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا۔ ایوان کی کارروائی منگل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

دو التواء کے بعد تیسری مرتبہ جیسے ہی سہ پہر ساڑھے تین بجے ایوان کا اجلاس شروع ہوا کانگریس، ترنمول کانگریس، دراوڑ مننترا کھزگم، شرومنی اکالی دل اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکین ڈائس کے ارد گرد جمع ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ ان لوگوں نے تختیاں بھی اٹھا رکھیں تھیں جس میں کسانوں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں، مہنگائی کے بارے میں نعرے لکھے گئے تھے۔ اسپیکر اوم برلا نے تمام ممبران سے اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی گزارش کی۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کو ہر موضوع اور ایشو پر بات کرنے کا کافی مواقع دیئے جائیں گے۔

حکومت کسی بھی مسئلے پر بات کرنے کے لئے تیار ہے

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بھی کہا کہ وہ ایوان کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ حکومت کسی بھی مسئلے پر بات کرنے کے لئے تیار ہے۔ مسٹر برلا نے یہ بھی کہا کہ جب حکومت نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مسئلے پر بات کرنے کے لئے تیار ہے تو ممبران کو اپنی نشستوں پر بیٹھنا چاہئے۔

اس کے بعد اسپیکر نے مرکزی وزیر مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس اشوینی وشنو کو بلایا جنہوں نے شور مچانے کے دوران سیاستدانوں، صحافیوں اور اسرائیلی سافٹ ویئر کے استعمال سے متعلق دیگر اہم شخصیات کی جاسوسی کے الزامات کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر ایک بیان پڑھ کر حکومت کے مؤقف کی وضاحت کی۔

انہوں نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس سنسنی کے پیچھے جو بھی وجہ ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ہندوستان میں قائم پروٹوکول کی وجہ سے غیر قانونی طور پر کسی کی جاسوسی یا نگرانی ممکن نہیں ہے۔

ایوان کی کارروائی میں تعاون کرنے کی اپیل

مسٹر وشنو کے بیان کے بعد مسٹر برلا نے دوبارہ ممبروں سے اپیل کی کہ وہ پرسکون ہوجائیں اور اپنی جگہوں پر بیٹھ جائیں اور ایوان کی کارروائی میں تعاون کریں لیکن اس کا حزب اختلاف کے ممبروں پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس کے بعد اسپیکر نے منگل کی صبح 11 بجے تک ایوان کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

اس سے قبل ایک مرتبہ کی التوا کے بعد جیسے ہی دوپہر 2 بجے ایوان شروع ہوا کانگریس، ترنمول کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) وغیرہ جیسے اپوزیشن جماعتوں کے ممبران نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لئے ہوئے اسپیکر کے پوڈیم کے گرد جمع ہوگئے اور نعرے لگانے لگے۔

پریذائیڈنگ چیئرمین راجندر اگروال نے اپوزیشن اراکین سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر بیٹھیں اور ایوان کی کارروائی کو چلنے دیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس پر مسٹر اگروال نے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک گھر ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے دن کی کارروائی صبح گیارہ بجے شروع ہوئی تو وزیر اعظم نریندر مودی اپوزیشن ممبروں کی شدید ہنگامے کی وجہ سے اپنی وزراء کی کونسل کے نئے ممبران کو متعارف نہیں کرا سکے۔ شدید ہنگامے کے باعث اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کردی۔

حکومت ہر تیکھے سوال کا جواب دے گی، اپوزیشن کو ایوان میں پرامن ماحول پیدا کرنا ہوگا: مودی

0
حکومت ہر تیکھے سوال کا جواب دے گی، اپوزیشن کو ایوان میں پرامن ماحول پیدا کرنا ہوگا: مودی
حکومت ہر تیکھے سوال کا جواب دے گی، اپوزیشن کو ایوان میں پرامن ماحول پیدا کرنا ہوگا: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت کورونا وبا پر پارلیمنٹ اور اس کے باہر دونوں جگہ بحث کرنے اور سیاسی جماعتوں کو تمام معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں حزب اختلاف اور عوام کے ہر تیکھے سوال کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ لیکن اس کے لئے حزب اختلاف کو پرامن ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

مسٹر مودی نے پیر کو شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں آج میڈیا کو دیے ایک بیان میں ایوان میں حسن طریقے سے کام کاج ہونے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا ’’ایوان میں یہ سیشن نتیجہ خیز ثابت ہو، معنی خیز بحث کے لئے وقف ہو، ملک کے عوام جو جواب چاہتے ہیں، وہ جواب دینے کے لئے سرکار پوری طرح تیار ہے‘‘۔

تمام اپوزیشن کے لیڈروں سے گزارش ہے کہ وہ تیکھے اور دھاردار سوالات پوچھیں اور ایوان میں پرسکون ماحول برقرار رکھیں، جس سے حکومت کو جواب دینے کا موقع مل سکے۔ اس سے عوام تک حقائق پہنچانے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے عوام کا اعتماد بڑھتا ہے، ترقی کی رفتار تیز ہوتی ہے۔

حکومت دونوں ایوانوں کے لیڈروں کے ساتھ کورونا کی صورتحال پر منگل کی شام کو بات کرنے کے لئے تیار

مسٹر مودی نے کہا کہ حکومت کورونا وبا پر پارلیمنٹ اور اس کے باہر دونوں جگہ بحث کرنے اور سیاسی جماعتوں کو تمام معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ایوانوں کے لیڈروں کے ساتھ کورونا وبا کی صورتحال پر منگل کی شام کو بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے لیڈروں سے اس کے لئے وقت نکالنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا ’’کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لیا ہے۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں بھی اس پر معنی خیز بحث ہو اور ترجیحی بنیادوں پر ہو۔ تمام لیڈر اپنی تجاویز پیش کریں، اس سے کورونا کے خلاف لڑائی میں نیا پن آ سکتا ہے، خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔ ایوان کے تمام لیڈروں سے میں نے اپیل کی ہے کہ وہ کل شام کو وقت نکالیں، تو میں انہیں کورونا سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنا چاہتا ہوں۔ میں کورونا وبا کے سلسلے میں وزرائے اعلیٰ سے بھی بات کر چکا ہوں‘‘۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے وہاں موجود تمام لوگوں سے بھی کورونا سے محتاط رہنے اور اس کے لئے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ شخص اپنے بازو پر کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے کے بعد کورونا سے مقابلہ کرنے کے لئے قابل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ’’امید ہے کہ آپ سب کو ویکسین کا ایک ڈوز لگ گیا ہوگا۔ سب سے درخواست ہے کہ ایوان میں بھی ہم سب کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے میں بھی تعاون پیش کریں۔ یہ ویکسین بازو پر لگائی جاتی ہے، تو آپ ’باہوبلی‘ بن جاتے ہیں۔

سنبھل میں سڑک کنارے کھڑے باراتیوں کو بس نے کچلا، سات کی موت، دس سے زائد زخمی

0
سنبھل میں سڑک کنارے کھڑے باراتیوں کو بس نے کچلا، سات کی موت، دس سے زائد زخمی
سنبھل میں سڑک کنارے کھڑے باراتیوں کو بس نے کچلا، سات کی موت، دس سے زائد زخمی

اترپردیش کے ضلع سنبھل میں دیر رات تقریباََ ایک بجے باراتی بس سے چھپرا گاؤں واپس لوٹ رہے تھے۔ راستے میں اچانک بس کا ٹائر پھٹ گیا۔ ڈرائیور نے بس سڑک کے کنارے کھڑی کردی اور ٹائر تبدیل کرنے لگا۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

سنبھل: اترپردیش کے ضلع سنبھل کے بہجوئی علاقے میں بس کے خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑے باراتیوں کو ایک دیگر تیز رفتار بس نے کچل دیا۔ جس کی وجہ سے سات باراتیوں کی موت اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ دھناری کے علاقہ میں چھپرا کے رہنے والے ستیش کے بیٹے وویک کی بارات اتوار کے روز چاندوسی کے سیتا آشرم پر گئی۔ دیر رات تقریباََ ایک بجے باراتی بس سے چھپرا گاؤں واپس لوٹ رہے تھے۔ راستے میں مراد آباد – علی گڑھ قومی شاہراہ پر لہراون گاؤں میں اچانک بس کا ٹائر پھٹ گیا۔

ڈرائیور نے بس سڑک کے کنارے کھڑی کردی اور ٹائر تبدیل کرنے لگا۔ اسی دوران باراتی بھی بس سے نیچے اتر کر سڑک کے کنارے بس کے پیچھے کھڑے ہو گئے، تبھی پیچھے سے آ رہی ایک تیز رفتار بس نے باراتیوں کو کچل ڈالا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چھپرا کے رہنے والے ویرپال (60)، ونیت کمار (32) چھوٹے سنگھ (35)، رگھویندر (35)، راکیش (55)، ابھئے (18) اور بھورے 40 کی موتع ہوگئی اور وجیندر، ابھیشیک، اروند، سنی، گووند دس سے زائد باراتی زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو بہجوئی سی ایچ سی پہنچایا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

ونئے وشوم اور منوج جھا نے دیا تحریک التوا کا نوٹس

0
ونئے وشوم اور منوج جھا نے دیا تحریک التوا کا نوٹس
ونئے وشوم اور منوج جھا نے دیا تحریک التوا کا نوٹس

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن آج سے شروع ہو رہا ہے اور ان دونوں لیڈروں نے چیئرمین کو مکتوب ارسال کر کے قواعد 267 کے تحت تحریک التوا کا نوٹس دیا ہے۔

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر ونئے وشوم اور راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر منوج جھا نے راجیہ سبھا میں قواعد 267 کے تحت تحریک التوا کا نوٹس دیا ہے۔

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن آج سے شروع ہو رہا ہے اور ان دونوں لیڈروں نے چیئرمین کو مکتوب ارسال کر کے قواعد 267 کے تحت تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔

مسٹر وشوم اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کچھ لوگوں کے فون ٹیپ کئے جانے سے متعلق رپورٹوں کے معاملے پر اور مسٹر جھا نے کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران لوگوں کی اموات سے متعلق اعداد و شمار میں تضاد کے معاملے پر بحث کرانے کے لئے تحریک التوا پیش کی ہے۔

افغانستان میں 967 طالبانی دہشت گرد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

0
افغانستان میں 967 طالبانی دہشت گرد ہلاک، 500 سے زائد زخمی
افغانستان میں 967 طالبانی دہشت گرد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

افغانستان کے 20 صوبوں اور نو شہروں میں طالبان کے خلاف لڑائی جاری ہے۔ مختلف حصوں میں گزشتہ چار دنوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 967 طالبانی دہشت گرد مارے گئے اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

کابل: افغانستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ چار دنوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 967 طالبانی دہشت گرد مارے گئے اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان سیکیورٹی اور ڈیفنس فورسز کے ترجمان جنرل اجمل شنواری نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے 20 صوبوں اور نو شہروں میں طالبان کے خلاف لڑائی جاری ہے۔  انہوں نے کہا ’’صورتحال میں بہتری کی توقع ہے۔ ایک فوجی جنرل کی حیثیت سے میں یقین دلاتا ہوں کہ تمام افغان علاقوں کا بہادری کے ساتھ دفاع کیا جائے گا‘‘۔

ٹولو نیوز کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی صوبہ تخار کے طالقان شہر کے بیرونی علاقہ میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ یہاں کے رہنے والے مقامی لوگوں نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے گزشتہ دو ہفتوں سے شہر کو کنٹرول میں لے رکھا ہے۔

طالقان کے رہائشی عبدالکریم نے بتایا ’’صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ طالبان کی فائرنگ نے یہاں کے مکانات کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’حکومت کو شہر کو اس صورتحال سے باہر نکالنے کی کوشش کرنی چاہئے‘‘۔

جودھ پور: مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

0
جودھ پور: مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک
جودھ پور: مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

راجستھان کے جودھ پور شہر میں مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت ہو گئی۔ آگ گھر کے ایک کمرے میں لگی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور ایف ایس ایل ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

جودھ پور: راجستھان کے جودھ پور شہر میں مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پال روڈ پر واقع سبھاش نگر میں اتوار شام سبھاش چودھری کے مکان میں آگ لگنے سے بزرگ جوڑے سبھاش چودھری (81) اور نیلم چودھری (76)، ان کی بڑی بیٹی پلووی (50) اور چھوٹی بیٹی لاونیا (40) کی جھلس کر موت ہو گئی۔

کنبے میں بزرگ جوڑے کی ایک بیٹی معذور تھی اور دوسری بیٹی اسکول میں ٹیچر تھی۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ہمسایوں ںے گھر میں دھواں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور فائر بریگیڈ کی گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔ آگ گھر کے ایک کمرے میں لگی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور ایف ایس ایل ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ عمر رسیدہ والدین اور معذور بہن کی دیکھ بھال پلوی ہی کرتی تھی۔ واقعہ کے بعد انتظامیہ اور پولیس کے اعلی عہدیداروں نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔

اترپردیش اسمبلی الیکشن: یوگی الیکشن جیتے تو یو پی چھوڑ دوں گا: منور رانا

0
اترپردیش اسمبلی الیکشن: یوگی الیکشن جیتے تو یو پی چھوڑ دوں گا: منور رانا
اترپردیش اسمبلی الیکشن: یوگی الیکشن جیتے تو یو پی چھوڑ دوں گا: منور رانا

شاعر منور رانا نے کہا کہ اویسی کی وجہ سے اگر ریاست میں بی جے پی جیتی اور یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ وزیراعلی بنے تو وہ یوپی چھوڑ کر کولکاتا واپس چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوپی میں مسلمانوں کے ووٹ تقسیم ہوجاتے ہیں۔

لکھنٔو: شاعر منور رانا نے کہا کہ اگلے برس اترپردیش اسمبلی الیکشن میں بھی اگر یوگی آدتیہ ناتھ کی جیت ہوتی ہے تو وہ ریاست چھوڑکر کولکاتا میں بس جائیں گے۔

انہوں نے سنیچر کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اویسی مسلمانوں کے ووٹ تقسیم کرنے اور بی جے پی کی مدد کرنے اترپردیش آئے ہیں۔

منور رانا نے کہا کہ اویسی کی وجہ سے اگر ریاست میں بی جے پی جیتی اور یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ وزیراعلی بنے تو وہ یوپی چھوڑ کر کولکاتا واپس چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوپی میں مسلمانوں کے ووٹ تقسیم ہوجاتے ہیں۔

اویسی یوپی آکر یہاں کے مسلمانوں کو ورغلا رہے ہیں

اویسی یوپی آکر یہاں کے مسلمانوں کو ورغلا رہے ہیں۔ اس طرح وہ مسلمانوں کے ووٹ بینک کو تقسیم کرکے بی جے پی کی مدد کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں اے ٹی ایس کی جانب سے راجدھانی میں دہشت گردوں کی گرفتاری سے متعلق منور رانا نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لئے یہ سب کیا جارہا ہے۔ بی جے پی کا ایک ہی کام ہے کہ کسی بھی طریقے سے مسلمانوں کو پریشان کرو۔ چاہے وہ تبدیلی مذہب قانون یا آبادی پر قابو پانے کے قانون کا معاملہ ہو یا پھر دہشت گردی کے نام پر گرفتاری۔

اس سے قبل ایک اور دو جولائی کی رات مشہور شاعر منور رانا کے لکھنٔو کے لال کنواں واقعے فلیٹ پر رائے بریلی پولیس نے ان کے بیٹے تبریز رانا کی تلاش میں چھاپہ مارا تھا۔ کارروائی کے تعلق سے منور رانا اور ان کی بیٹیوں نے پولیس پر نازیبا الزمات عائد کئے تھے۔ 28 جون کو رائے بریلی میں رانا کے بیٹے تبریز پر جان لیوا حملہ ہوا تھا۔

منور رانا کے گھر پر پولیس کی چھاپہ ماری

وہیں پولیس نے رائے بریلی میں چار لوگوں کو گرفتار کرنے کی بات کہی تھی کہ تبریز رانا نے چار چاچاؤں اور چچیرے بھائیوں کو پھنسانے کے لئے خود اپنی کار پر فائرنگ کرائی تھی۔ سازش رچنے کے سلسلے میں اس کی تلاش میں چھاپہ مارا گیا تھا۔

منور رانا کا الزام تھا کہ رات کے وقت اچانک پولیس ان کے فلیٹ پر آئی اور دروازہ پیٹنے لگی۔ اس سے گھر والے دہشت زدہ ہوگئے۔ دروازہ کھولا تو 8، 10 پولیس اہلکار فلیٹ میں داخل ہوگئے اور ہر کمرے میں تبریز کو تلاش کرنے لگے۔

منور رانا کے کنبے کی خواتین اور بچیوں نے دیر رات پولیس کے ایسے گھر میں داخل ہونے کی مخالفت کی۔ الزام ہے کہ جب ویڈیو بنانا شروع کیا تو ایک پولیس اہلکار نے ان کا موبائل چھین لیا تھا۔

ممبئی میں چٹان کھسکنے سے 12 افراد ہلاک، تین زخمی

0
ممبئی: چمبور میں چٹان کھسکنے سے 12 افراد ہلاک، تین زخمی
ممبئی: چمبور میں چٹان کھسکنے سے 12 افراد ہلاک، تین زخمی

ممبئی کے مضافاتی علاقے چمبور کے ماہول گاؤں میں چٹان کھسکنے کا ایک حادثہ رونما ہوا۔ جس میں بارہ افراد کے ہلاک ہونے اور تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصل ہوئی ہے۔

ممبئی: کل رات اور آج صبح موسلادھار بارش کے سبب ممبئی کے مضافاتی علاقے چمبور کے ماہول گاؤں میں چٹان کھسکنے کا ایک حادثہ رونما ہوا۔ جس میں بارہ افراد کے ہلاک ہونے اور تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصل ہوئی ہے۔ جبکہ راحتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید افراد کا ملبے میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے ایک بیان میں کہا، این ڈی آر ایف کے پہنچنے سے قبل مقامی افراد اور میونسپل و فائر بریگیڈ اہلکاروں کی مدد سے 10 لاشوں کو نکالا گیا جبکہ این ڈی آر ایف ٹیم کے ذریعہ 1 خاتون کی لاش کو نکالا گیا۔

این ڈی آر ایف نے مزید کہا، "مزید 6 سے 8 افراد کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔ کمانڈ انسپکٹر راہول کے ماتحت این ڈی آر ایف کی ٹیم مقام حادثہ پر موجود ہے اور سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔”

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ صبح 6.30 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب درخت گرنے سے مکان کی مستقل دیوار منہدم ہو گئی۔

امدادی کاروائیاں جاری ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

روس کی امریکہ کو وسط ایشیا میں فوجی اڈے دینے کی پیشکش: روسی اخبار

0
روس کی امریکہ کو وسط ایشیا میں فوجی اڈے دینے کی پیشکش: روسی اخبار

اخبار کے مطابق امریکہ نے روسی پیشکش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا۔ اڈے دینے کی پیشکش جنیوا میں ملاقات کے دوران دی گئی۔

ماسکو: ماسکو سے شائع ہونے والے ایک اخبار کا کہنا ہے کہ روس نے امریکہ کو وسط ایشیا میں فوجی اڈے دینے کی پیشکش کی ہے۔ تاہم امریکہ نے روسی پیشکش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا ہے۔

روسی اخبار کا دعویٰ ہے کہ صدر پوتن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جون میں افغانستان کی نگرانی کے لئے تاجکستان اور کرغزستان میں اڈے بنانے کی پیش کش کی تھی۔

اس طرح، روسی اڈوں کے استعمال سے افغانستان پر نگاہ رکھنا امریکہ کے لئے ممکن ہوجائے گا۔

اخبار کے مطابق، امریکہ نے روسی پیش کش پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ اڈہ فراہم کرنے کی پیش کش جنیوا میں ایک میٹنگ کے دوران کی گئی تھی۔

روس کی امریکہ کو فوجی اڈے کے ساتھ ساتھ ہوائی نگرانی کا ڈیٹا بھی فراہم کرنے کی پیش کش

روس نے امریکہ کو فوجی اڈے کے ساتھ ساتھ ہوائی نگرانی کا ڈیٹا بھی فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ تاہم روسی یا امریکی عہدیداروں کی طرف سے اس خبر کے بارے میں کوئی تصدیق یا تردید کا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ اس خبر پر یقین کرنا بہت مشکل لگتا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے روس اور امریکہ ایک دوسرے کے دشمن رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے طویل سرد جنگ لڑی ہے۔ دونوں ممالک نے دفاع میں کبھی بھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیا۔ تاہم، روسی یا امریکی عہدیدار ہی ان سب معاملے کی حقیقت بتا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کے بعد سے ہی بین الاقوامی میڈیا میں یہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ امریکہ اس خطے میں کہیں ایسا فوجی اڈہ حاصل کرنا چاہتا ہے جہاں سے وہ آسانی سے افغانستان کی نگرانی کر سکے۔