ہفتہ, اکتوبر 3, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 314

سینئر صحافی چندن مترا کے انتقال پر صدر کا اظہار تعزیت

0
سینئر صحافی چندن مترا کے انتقال پر صدر کا اظہار تعزیت
سینئر صحافی چندن مترا کے انتقال پر صدر کا اظہار تعزیت

صدر جمہوریہ نے سینئر صحافی چندن مترا کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سینئر صحافی چندن مترا کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر کووند نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا ’’مسٹر چندن مترا ایک بہترین صحافی تھے اور ایک ممبر پارلیمنٹ کے طور پر ان کی مدت کار نے ان کی صلاحیت میں اضافہ کیا‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ہندی زبان کی ریاستوں اور ان کی تاریخ پر ان کی مضبوط گرفت تھی۔ ان کے انتقال سے ہندوستانی صحافتی دنیا میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔ ان کے کنبے اور دوستوں کے تئیں میری دلی تعزیت‘‘۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15-15 پیسے کی کمی

0
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15-15 پیسے کی کمی
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15-15 پیسے کی کمی

آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.77 روپے فی لیٹر رہا۔

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود آج دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ کل ان کی قیمتوں میں سات دن کے بعد 15-15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.77 روپے فی لیٹر رہا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.77 روپے فی لیٹر رہا۔

گزشتہ روز بین الاقوامی بازار میں بریٹ کروڈ 1.30 ڈالر فی بیرل گر کر 71.69 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 0.81 ڈالر کم ہوکر 67.59 ڈالر فی بیرل رہا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر کا نام ——— پٹرول —————    ڈیزل 

دہلی ————— 101.34 —————— 88.77

ممبئی ————— 107.39 —————— 96.33

چنئی ————— 99.08 -—————- 93.38

کولکتہ ———— 101.77 —————— 91.84

افغانستان: طالبان اور نامعلوم بندوق برداروں کے درمیان تصادم، 4 لوگوں کی موت، پانچ زخمی

0
افغانستان: طالبان اور نامعلوم بندوق برداروں کے درمیان تصادم، 4 لوگوں کی موت، پانچ زخمی
افغانستان: طالبان اور نامعلوم بندوق برداروں کے درمیان تصادم، 4 لوگوں کی موت، پانچ زخمی

افغانستان کے پروان صوبے میں تصادم میں 4 لوگوں کی موت، پانچ زخمی ہوگئے۔ افغانستان سے امریکی اور اتحادی فورسز کی مکمل واپسی کے بعد اس ملک پر طالبان کا کنٹرول ہوگیا ہے۔

کابل: افغانستان کے پروان صوبے میں طالبان اور نامعلوم بندوق برداروں کے درمیان تصادم میں چار لوگوں کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابھی اس بات کا پتہ نہیں چلا ہے کہ مہلوکین میں کوئی طالبانی رکن ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی اور اتحادی فورسز کی مکمل واپسی کے بعد اس ملک پر طالبان کا کنٹرول ہوگیا ہے۔

گائے کو قومی جانور قرار دیا جائے اور گائے کا تحفظ ہندؤں کا بنیادی حق ہونا چاہیے: الہ آباد ہائی کورٹ

0
گائے کو قومی جانور قرار دیا جائے اور گائے کا تحفظ ہندؤں کا بنیادی حق ہونا چاہیے: الہ آباد ہائی کورٹ
گائے کو قومی جانور قرار دیا جائے اور گائے کا تحفظ ہندؤں کا بنیادی حق ہونا چاہیے: الہ آباد ہائی کورٹ

الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو یہ تجویز دی کہ گائے کو قومی جانور قرار دیا جائے اور اس کے تحفظ کو ہندؤں کا بنیادی حق قرار دیا جائے۔

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے گئو کشی کے ایک معاملے میں داخل ضمانت کی عرضی پر سماعت کے دوران سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو یہ تجویز دی کہ گائے کو قومی جانور قرار دیا جائے اور اس کے تحفظ کو ہندؤں کا بنیادی حق قرار دیا جائے۔

الہ آباد ہائی کورٹ جاوید نامی ایک ملزم کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کررہا تھا۔ جاوید پر گئو کشی کا الزام ہے۔ معاملے کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شیکھر یادو نے آج اپنے سخت تبصرے میں مزید کہا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ جب کسی ملک کے تہذیب و ثقافت اور اس کے عقیدے کو نقصان پہنچایا جاتا ہے تو ملک کمزور ہوجاتا ہے‘۔

جسٹس شیکھر یادو نے جاوید کی ضمانت کی عرض کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ جاوید نے گائے کی چوری کے بعد اس کو ذبح کیا ہے اورا س کا گوشت بھی اس کے پاس ملا ہے۔ یہ ملزم کا پہلا گناہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی وہ ایسا عمل سرزد کر چکا ہے اور گائے ذبیحہ کی وجہ سے سماجی ہم آہنگی کو زک پہنچا ہے۔ کورٹ کا ماننا ہے کہ اگر ایسے افراد کو ضمانت دی گئی تو باہر جاکر وہ پھر ایسے ہی عمل کا ارتکاب کریں گے اور اس سے سماجی ماحول کو نقصان پہنچے گا۔

ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 379 اور انسداد گئو کشی ایکٹ کی سیکشن 3،5،8 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بائیڈن نے ٹرمپ کو افغانستان سے ’ذلت آمیز‘ انخلا کا ذمہ دار ٹھہرایا

0
بائیڈن نے ٹرمپ کو افغانستان سے ’ذلت آمیز‘ انخلا کا ذمہ دار ٹھہرایا
بائیڈن نے ٹرمپ کو افغانستان سے ’ذلت آمیز‘ انخلا کا ذمہ دار ٹھہرایا

افغانستان سے ذلت آمیز انخلا کے لئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے انخلا کی آخری تاریخ کے فیصلے پر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا۔

واشنگٹن: افغانستان سے ذلت آمیز انخلا کے لئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے انخلا کی آخری تاریخ کے فیصلے پر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا۔ جس کے باعث کابل میں 100 سے 200 امریکیوں سمیت معاونت فراہم کرنے والے افغان شہری ملک سے باہر نہیں جاسکے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم سے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں جو بائیڈن نے طالبان کی تیز رفتار پیش رفت کے خلاف معزول افغان حکومت کی نااہلی پر تنقید کی۔ جس کے باعث امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں کو جلد بازی اور ذلت آمیز راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار پر بھی تنقید کی۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طے شدہ معاہدے کے تحت ’گزشتہ برس 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کی اجازت دی گئی جن میں طالبان کے بعض جنگی کمانڈر بھی شامل تھے جنہوں نے ابھی کنٹرول سنبھالا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے صدارتی دفتر سنبھالا، طالبان 2001 کے بعد سے اپنی مضبوط ترین فوجی پوزیشن میں تھے جو ملک کے تقریبا آدھے حصے کو کنٹرول کر رہے تھے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ عہدیداروں کا خیال ہے کہ 100 سے 200 امریکی افغانستان میں ہیں جس میں چند ملک چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کے پاس دہری شہریت ہے اور وہ طویل عرصے سے رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ان کو نکالنے کے لیے پرعزم ہے۔

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر کیلی فورنیا کے ساحل پر حادثے کا شکار

0
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر کیلی فورنیا کے ساحل پر حادثے کا شکار
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر کیلی فورنیا کے ساحل پر حادثے کا شکار

امریکہ کے پیسیفک فلیٹ نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع کہ امریکی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر سین ڈیاگو، کیلی فورنیا کے ساحل پر حادثے کا شکار ہوگیا۔

واشنگٹن: امریکی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر سین ڈیاگو، کیلی فورنیا کے ساحل پر حادثے کا شکار ہوگیا۔

امریکہ کے پیسیفک فلیٹ نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔

ٹوئٹر پر بتایا گیا کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن (سی وی این۔ 72) کا ہیلی کاپٹر ایم ایچ۔ 60 ایس ہیلی کاپٹر منگل کو معمول کی پرواز کے دوران سین ڈیاگو ساحل سے قریب 60 سمندری میل کی دوری پر سمندر میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

بحریہ اور کئی ساحلی محافظ کی تلاش اور بچاؤ مہم جاری ہے۔

پیرو بس حادثہ میں 29 افراد کی موت، متعدد زخمی

0
پیرو بس حادثہ میں 29 افراد کی موت، متعدد زخمی
پیرو بس حادثہ میں 29 افراد کی موت، متعدد زخمی

پیرو میں مسافر بس کے حادثے کا شکار ہوکر گڈے میں گرجانے سے کم از کم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

لیما: پیرو میں منگل کے روز ایک مسافر بس کے حادثے کا شکار ہوکر گڈے میں گرجانے سے کم از کم 29 لوگوں کی موت اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ راجدھانی لیما کے ہوانکوس سے جوڑنے والی مرکزی شاہراہ پر مقامی وقت کے مطابق آج صبح چار بجے پیش آیا۔ حادثہ بس ڈرائیور کے کنٹرول کھودینے کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شام میں دہشت گردوں کا حملہ، چار فوجی کی موت، آٹھ زخمی

0
شام میں دہشت گردوں کا حملہ، چار فوجی کی موت، آٹھ زخمی
شام میں دہشت گردوں کا حملہ، چار فوجی کی موت، آٹھ زخمی

شام میں دہشت گردوں نے سرکاری ایجنسیوں اور مقامی فوج پر حملہ کیا جس میں 4 فوجیوں کی موت ہوگئی اور تقریباً 8 دیگر زخمی ہوگئے۔

دمشق: شام کے دارا صوبہ میں دہشت گردوں نے سرکاری ایجنسیوں اور مقامی فوج پر حملہ کیا جس میں 4 فوجیوں کی موت ہوگئی اور تقریباً 8 دیگر زخمی ہوگئے۔

شام میں متحارب فریقوں کے درمیان مصالحت کے روسی مرکز کے نائب سربراہ ایڈمرل وادیم کلت نے منگل کو یہ جانکاری دی۔

مسٹر کلت نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبہ دارا کے دارالبلد علاقے میں صورتحال بہت خراب ہے۔ کئی سرکاری ایجنسیوں اور قانون و انتظام بنائے رکھنے کے لئے تعینات سرکاری دستوں پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں چار شامی فوجوں کی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

ناگور سڑک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے معاوضہ

0
ناگور سڑک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے معاوضہ
ناگور سڑک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے معاوضہ

وزیر اعظم دفتر نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نے ناگور سڑک حادثے میں ہلاک لوگوں کے کنبوں کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کے ناگور میں ایک سڑک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے معاوضے کی رقم منظوری کی ہے۔

وزیر اعظم دفتر نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نے حادثے میں ہلاک لوگوں کے کنبوں کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی۔

اس سے قبل اس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا ’’راجستھان کے ناگور میں پیش آنے والا ہولناک سڑک حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ میں ان تمام لوگوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ زخمیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آج صبح راجستھان کے ناگور ضلع میں شری بالاجی کے قریب ایک ٹریلر کے جیپ سے ٹکرانے سے جیپ میں سوار 11 افراد ہلاک اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔

کابل ایئرپورٹ سے جلد ہی گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بحال ہوں گی: طالبان

0
کابل ایئرپورٹ سے جلد ہی گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بحال ہوں گی:طالبان

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ سے پروازیں دوبارہ شروع کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

کابل: طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد کابل ایئرپورٹ سے جلد ہی پروازیں بحال کردی جائیں گی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ’’ہماری ٹیم شہری ہوا بازی کے لئے ہوائی اڈے پر کام شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے اور جلد ہی گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بحال کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈہ پر کام کی بحال سے متعلق زیادہ تر تکنیک کو نقصان پہنچا ہے، جسے درست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس سے قبل طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ سے پروازیں دوبارہ شروع کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمارا مقصد گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بحال کرنا ہے۔ بین الصوبائی گھریلو پروازوں کو تجارتی نقطہ نظر سے دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان پروازوں کو جلد از جلد شروع کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔