منگل, ستمبر 29, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 440

امریکی صدارتی انتخابات: بائیڈن کامیابی سے محض چھ الیکٹورل ووٹ سے دور

0
امریکی صدارتی انتخابات میں بائیڈن کامیابی سے محض چھ الیکٹورل ووٹ سے دور
امریکی صدارتی انتخابات میں بائیڈن کامیابی سے محض چھ الیکٹورل ووٹ سے دور

مسٹر بائیڈن نوادہ صوبہ میں بھی برتری بنائے ہوئے ہیں جس سے ان کے لئے وہائٹ ہاوس تک رسائی آسان ہوسکتی ہے۔ تاہم، رواں ہفتے کے آخر تک صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج متوقع ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات کے لیے گنتی جاری ہے جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن اور نائب صدر کے لیے ہندوستانی نژاد ان کی ساتھی امیدوار کملا ہیرس جیت کی جانب بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اب تک ہوئی گنتی میں مسٹر بائیڈن سخت مقابلے کے بعد مشیگن اور وسکانسن صوبوں میں جیت حاصل کرنے کے بعد 264 الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔امریکہ کا اگلا صدر بننے کے لیے انہیں 270 کے جادوئی اعدادوشمار تک پہنچنے کے لیے اب محض چھ الیکٹورل ووٹ کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار مسٹر بائیڈن نوادہ صوبہ میں بھی برتری بنائے ہوئے ہیں جس سے ان کی وہائٹ ہاوس تک پہنچنے کی راہ آسان ہوسکتی ہے۔ حالانکہ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج اس ہفتہ کے آخر تک آنے کی امید ہے۔

مسٹر بائیڈن منیسوٹا، نیوہیمشائر اور ایریزونا میں آگے چل رہے ہیں جبکہ ریپبلک پارٹی کے امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا، آئیووا، اوہیو، ٹکساس، نارتھ کیرولنا، پنسلوانیا اور جارجیا میں برتری بنائے ہوئے ہیں۔

مسٹر بائیڈن اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ چل رہا ہے اور دونوں ہی لیڈران اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کررہے ہیں لیکن دونوں ہی ابھی 270 کے اعدادوشمار سے دور ہیں۔

جارجیا میں ووٹوں کی گنتی روکنے کے لئے ٹرمپ پہنچے عدالت

0

ٹرمپ اس سے قبل مشیگن اور پینسلوینیا میں بیلٹ ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لئے عدالت میں اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے آبزروروں کو غیر قانونی طریقے سے انتخابات میں داخل ہونے سے محروم رکھا گیا۔

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جارجیا میں ووٹوں کی گنتی کو روکنے کے لئے عدالت پہنچ گئے ہیں۔

ایسوسیئٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو مشیگن اور پینسلوینیا میں بیلٹ ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لئے عدالت میں اپیل کی تھی۔ مسٹر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے آبزروروں کو غیر قانونی طریقے سے انتخابات میں داخل ہونے سے محروم رکھا گیا۔

ادھر فاکس نیوز کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار اس وقت آگے چل رہے ہیں۔ انہوں نے صدارتی عہدے کے لئے طے 270 الیکٹورل ووٹوں میں سے 264 ووٹ حاصل کرلئے ہیں، جبکہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 214 ووٹ ملے ہیں۔

جو بائیڈن ریاست مشی گن میں کامیاب: سی این این

0

جو بائیڈن نے ریاست مشی گن میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ گزشتہ الیکشن میں مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ اس ریاست میں کامیاب ہوئے تھے۔

واشنگٹن: امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ریاست مشی گن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ اطلاع سی این این نیوز چینل نے دی ہے۔

سی این این کے مطابق مسٹر بائیڈن اس کے ساتھ ہی 16مزید الیکٹورل ووٹ حاصل کریں گے۔ گزشتہ الیکشن میں مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ اس ریاست میں کامیاب ہوئے تھے۔

سی بی ایس ای کا سی ٹیٹ امتحان 31 جنوری کو ہوگا

0

کورونا وبا کے درمیان سماجی دوری اور دیگر احتیاطی تدابیر قائم رکھنے کے لیے سی بی ایس ای کی جانب سے 135 شہروں میں سی ٹیٹ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی جانب سے انتظامی کاموں کی وجہ سے ملتوی کی گئی 14ویں سینٹرل ٹیچنگ ایلیجیبلٹی ٹیسٹ (سی ٹی ای ٹی) اب 31 جنوری 2021 کو منعقد کی جائے گی۔ اس سلسلے میں سی بی ایس ای نے بدھ کے روز نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ 

کورونا وبا کے درمیان سماجی دوری اور دیگر احتیاطی تدابیر قائم رکھنے کے لیے سی بی ایس ای کی جانب سے 135 شہروں میں سی ٹیٹ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اس سے پہلے پانچ جولائی 2020 کو 112 شہروں میں اس کا انعقاد کیا جانا تھا۔ نئے شہروں کی فہرست میں لکھیم پور، نوگاؤں، بیگوسرائے، گوپال گنج، پورنیہ، روہتاش، سہرسہ، سارن، بھلائی/دُرگ، بلاس پور، ہزاری باغ، جمشید پور، لدھیانہ، امبیڈکر نگر، بجنور، بلند شہر، دیوریا، گونڈہ، مین پوری، پرتاپ گڑھ، شاہجہاں پور، سیتا پور اور اودھم سنگھ نگر شامل ہے۔ 

سی بی ایس ای نے نوٹیفکیشن میں کہا، ’کورونا وائرس وبا کے سبب امیدواروں کو ہونے والی پریشانی کے پیش نظر انھیں شہر چننے کے آپشن میں اصلاح کے لیے ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ سات سے 16 نومبر تک آن لائن کے آپشن میں اصلاح کر سکتے ہیں۔

امیدواروں کی جانب سے منتخب شہروں میں انھیں ایڈجسٹ کرنے کی مکمل کوشش کی جائے گی لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا تو امیدوار ان کی جانب سے منتخب چار شہروں کے علاوہ کوئی بھی شہر الاٹ کیا جا سکتا ہے۔

ہم جیت رہے ہیں: جوبائیڈن، ہم جیت چکے: ٹرمپ

0

امریکی نیٹ ورکس کے مطابق ڈیموکریٹ نے ایوان نمائندگان میں اکثریت برقرار رکھی ہے، جوبائیڈن نے 238 جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیئے ہیں۔

واشنگٹن: ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے جہاں امریکی عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جیت کا اعلان کر دیا ہے۔

صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج آنے سے پہلے جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ان کے حامی یقین رکھیں وہ کامیابی کے راستے پر ہیں۔ دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ اپنے طور پر وہ الیکشن جیت چکے ہیں اور انہیں ایک شاندار فتح حاصل ہوئی ہے۔

جوبائیڈن نے کہا ہے کہ الیکشن کون جیتے گا یہ میرا یا ٹرمپ کا فیصلہ نہیں بلکہ عوام کا فیصلہ ہوگا۔ ویسے بعض ریاستوں کے نتائج ان کے حق میں توقع سے زیادہ اچھے رہے۔ اس لئے جن لوگوں نے بھی ڈیموکریٹکس کے لیے مہم چلائی اور محنت کی وہ ان سب کے شکر گزار ہیں۔

امریکی نیٹ ورکس کے مطابق ڈیموکریٹ نے ایوان نمائندگان میں اکثریت برقرار رکھی ہے، جوبائیڈن نے 238 جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیئے ہیں۔ باوجودیکہ 19 ریاستوں میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کو ہی برتری حاصل ہے، 16 ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن آگے ہیں۔ ابھی 16 ریاستوں سے صدارتی انتخاب کے نتائج آنا باقی ہیں۔

جوبائیڈن نے جہاں نیوہیپمشائر میں کامیابی حاصل کر لی وہیں الاباما میں سینیٹ کی نشست ری پبلکن کے پاس ہی برقرار رہی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض انتخابی نتائج روکنے کو فراڈ قرار دے کر صورتِ حال پر سپریم کورٹ جانے کا اشارہ بھی دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ واضح طور پر جیت رہے تھے کہ اچانک سب کچھ روک دیا گیا، نتائج آتے آتے رک گئے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ امریکی عوام کے ساتھ دھوکا اور بڑا فراڈ ہے، سپریم کورٹ جائیں گے تاکہ تمام ووٹنگ کو روک دیا جائے۔

امریکہ میں رائے دہندگان کے لئے اقتصادی، نسلی اور عدم مساوات اہم مسائل

0
امریکہ میں اقتصادی مسائل
امریکہ میں اقتصادی مسائل

34 فیصد رائے دہندگان کے لئے معیشت ایک بڑا مسئلہ ہے۔ 21 فیصد کے لئے نسلی عدم استحکام بنیادی مسئلہ ہے، جبکہ صرف 18 فیصد نے کورونا وائرس کی وبا کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیا۔

واشنگٹن: امریکہ میں اقتصادی مسائل اور نسلی عدم استحکام رائے دہندگان کے لئے سب سے اہم مسائل ہیں، جب کہ رائے دہندگان میں صرف ایک تہائی ووٹرز کووڈ – 19 کو ایک اہم مسئلہ سمجھتے ہیں۔

سی این این نیوز چینل کے ذریعہ کئے گئے سروے میں 34 فیصد رائے دہندگان نے معیشت کو ایک بڑا مسئلہ قراردیا۔ اسی دوران 21 فیصد نے نسلی عدم استحکام کو بنیادی مسئلہ قرار دیا، جبکہ صرف 18 فیصد نے کورونا وائرس کی وبا کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ کووڈ – 19 سے امریکہ بری طرح متاثر ہے اور اس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں اور متاثرین کے معاملہ میں دنیا میں پہلے نمبر ہے۔ اسی طرح 11 فیصد رائے دہندگان نے جرائم، سیکیورٹی اور صحت کی دیکھ بھال کی پالیسی کو ایک اہم مسئلہ قرار دیا۔

یہ اعداد و شمار فون کے ذریعے 115 مقامات پر 7،774 رائے دہندگان کے درمیان کرائے گئے سروے کے ساتھ 4،919 ووٹروں کے ساتھ تیار کیے گئے ہیں۔

ارنب گوسوامی ممبئی پولیس کی حراست پر جاوڈیکر نے ایسا رد عمل ظاہر کیا

0
ارنب گوسوامی ممبئی پولیس کی حراست پر جاوڈیکر نے ایسا رد عمل ظاہر کیا
ارنب گوسوامی ممبئی پولیس کی حراست پر جاوڈیکر نے ایسا رد عمل ظاہر کیا

ارنب کو آج ان کے گھر سے پولیس حراست میں لیا گیا۔ ارنب نے پولیس پر اپنے ساتھ مارپیٹ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی میں بدھ کی صبح ریپبلک کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ارنب کو پولیس نے آج ان کے گھر سے حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے پولیس پر اپنے ساتھ مارپیٹ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔

مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹر پر ارنب پر پولیس کی کارروائی کی مذمت کی ہے اور اسے ایمرجنسی کے واقعہ سے تشبیہ دی ہے۔ 

پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کو ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو پولیس حراست میں لئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمیں ایمرجنسی کی یاد دلا دی۔

جناب جاوڈیکر نے ٹویٹ کیا،’’ہم مہاراشٹر میں پریس کی آزادی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔یہ پریس کے ساتھ برتاؤ کا طریقہ نہیں ہے۔ اس نے ہمیں ایمرجنسی کی یاد دلا دی،اس وقت بھی پریس کے ساتھ ایس اہی کیا گیا تھا۔

ممبئی پولیس نے ر ارنب گوسوامی کو 53 سالہ انٹیریئر ڈیزائنر انوے نائک کو خودکشی کرنے کے لئے اکسانے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ارنب کو آرکیٹیکٹ انوے کو خودکشی کےلئے اکسانے کے معاملے میں گرفتار کیا۔ آرکیٹیکٹ انوے نے مئی 2018 میں خودکشی کی تھی۔

انوے نے اپنے خودکشی نوٹ میں الزام لگایا تھا کہ وہ خودکشی کےلئے مجبور ہے۔ اس نے ارنب پر 5.40 کروڑ روپے کی بقایا رقم کی ادائیگی نہیں کرنے کا ذکرکیا تھا۔

ایڈیٹرز گلڈ نے گرفتاری کی مذمت کی

ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف ارنب گوسوامی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی تشویشناک اقدام قرار دیا ہے۔

ایڈیٹرز گلڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہم اچانک گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور اسے انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہیں”۔

گلڈ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے اور میڈیا کی تنقیدی رپورٹنگ کے خلاف ریاست کی طاقت کا استعمال نہ کی جائے۔

ریپبلک ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ ان کے چیف ایڈیٹر کی گرفتاری کے وقت، عمارت کے احاطے میں پولیس کی 8 گاڑیاں اور کم سے کم 40–50 پولیس اہلکار موجود تھے، جن میں سے بہت سے افراد مسلح تھے۔

شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے دفاع کیا

شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے ارنب کی گرفتاری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی پولیس قانون کی پیروی کرتی ہے۔ مسٹر راوت نے کہا کہ جب ارنب کو حراست میں لیا گیا تو مہاراشٹرا پولیس نے اس قانون کی پیروی کی۔

اگر پولیس کے پاس کسی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ کارروائی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ریاست میں ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت حکومت اقتدار میں آئی ہے، کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

بہار میں اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے کے لئے ووٹ ضرو کریں: راہل

0
بہار میں اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے کے لئے ووٹ ضرو کریں: راہل
بہار میں اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے کے لئے ووٹ ضرو کریں: راہل

بہار میں آج دوسرے مرحلے میں 17 ضلعوں کی 94 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ پہلے مرحلے میں 28 اکتوبر کو 16 ضلعوں کی 71 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی اور آخری مرحلے میں سات نومبر کو باقی 78 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اسمبلی انتخابات میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں بھی بہار کے ووٹروں سے پسند کی نئی حکومت کا چناؤ کرنے کے لئے لازمی طور پر ووٹنگ کرنے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر گاندھی نے منگل کی صبح ٹویٹ کیا، ’’آج بہار کے کچھ ضلعوں میں ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ ہے۔ ووٹ ضرور کریں تاکہ آپ کی پسند کی نئی حکومت بنے۔‘‘

انہوں نے بہار میں انتخابی تشہیر کے اپنے پروگرام کی بھی معلومات دی اور لکھا، ’’آج آپ سب سے ملنے بہار کے کوڑھا اور کشن گنج آرہا ہوں۔ بڑھتی بے روزگاری، کسانوں پر آفات، کمزور معیشت جیسے کئی مسئلوں پر بات ہوگی۔‘‘

واضح رہے کہ بہار میں دوسرے مرحلے میں 17 ضلعوں کی 94 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہونی ہے۔ پہلے مرحلے میں 28 اکتوبر کو 16 ضلعوں کی 71 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی اور آخری مرحلے میں سات نومبر کو باقی 78 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے اور دس نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

آندھرا پردیش میں اسکول دوبارہ کھل گئے، کووڈ – 19 کے اصولوں پر سختی سے عمل

0
آندھرا پردیش میں اسکول دوبارہ کھل گئے، کووڈ - 19 کے اصولوں پر سختی سے عمل
آندھرا پردیش میں اسکول دوبارہ کھل گئے، کووڈ - 19 کے اصولوں پر سختی سے عمل

آندھرا پردیش میں آج سے اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔ تعلیمی سال 2020-21 کو 30 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔  کارپوریٹ اور پرائیویٹ اسکولز ہنوز نہیں کھولے گئے ہیں۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں آج سے اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں جس کے لئے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

تعلیمی سال 2020-21 کو 30 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اسکولز مرحلہ وار طور پر کھلیں گے۔ روزانہ کے شیڈول سے لے کر مڈ ڈے میل تک کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ کووڈ – 19 کی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیاجائے۔ نویں اور دسویں جماعتوں کی کلاسز کا آج سے آغاز ہوا۔ صبح میں پرنسپلز کی جانب سے کورونا سے متعلق بیداری پیدا کی گئی۔

کارپوریٹ اور پرائیویٹ اسکولز ہنوز نہیں کھولے گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کے معاملات میں کمی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اسکولز کھولنے کا فیصلہ لیا ہے۔ریاست میں مرحلہ وار طور پر اسکولز کھولے جائیں گے۔

مارچ میں کورونا کے پیش نظر ریاست کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے۔ طلبہ ہر متبادل دن دوپہر تک جماعتوں میں شرکت کریں گے۔ ہر کلاس روم میں صرف 16 طلبہ تک گنجائش رکھی گی ہے۔ اس کے لئے سماجی دوری کے پروٹوکول پر عمل کیاجائے گا۔ ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور جسمانی دوری برقرار رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے جس پر ہر بچہ عمل کررہا ہے۔ کلاسز کا آغاز صبح 9.15 بجے ہوا جو 1.45 تک چلائی جارہی ہیں۔ دوپہر میں اُن طلبہ کے لئے آن لائن کلاسس چلائی جارہی ہیں جو اسکولس نہیں آرہے ہیں۔

اقامتی اسکولز میں 23 نومبر تک ہاسٹل کی سہولت دستیاب

تعلیمی سال 2020-21 کو 30 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے جس میں جملہ 180دن کام کے ہوں گے۔ گھر میں رہنے کو ترجیح دینے اور آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے بھی متبادل انتظامات کئے گئے ہیں اور ٹیکنالوجی تک طلبہ کی دستیابی کی بنیاد پر یوٹیوب چینل اور دوردرشن کے ساتھ مخصوص موبائل ایپس شروع کئے گئے ہیں۔ جہاں تک اقامتی اسکولس کا تعلق ہے ان میں 23 نومبر تک ہاسٹل کی سہولت دستیاب رہے گی اور ان طلبہ کو ترجیح دی جارہی ہے جن کے پاس رہنے کے لئے متبادل جگہ نہیں ہے۔

بہرائچ: سڑک حادثے میں کچھوچھہ سے لوٹ رہے 6 زائرین ہلاک، 10 زخمی

0
بہرائچ: سڑک حادثے میں کچھوچھہ سے لوٹ رہے 6 زائرین ہلاک، 10 زخمی
بہرائچ: سڑک حادثے میں کچھوچھہ سے لوٹ رہے 6 زائرین ہلاک، 10 زخمی

کچھ عقیدت مند ضلع امبیڈکر نگر کے کچھوچھہ میں زیارت کیلئے گئے تھے۔ زیارت کے بعد لکھیم پور کیلئے لوٹ رہے تھے۔

بہرائچ: اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے پریاگ پور علاقہ میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں وین سوار چھ زائرین کی موت ہوگئی، جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ عقیدت مند ضلع امبیڈکر نگر کے کچھوچھہ شریف میں زیارت کیلئے گئے تھے۔ زیارت کے بعد وین سوار اتوار کی شب تقریباً 12 بجے لکھیم پور کیلئے لوٹ رہے تھے۔

پریاگ پور کے علاقے میں گونڈا بہرائچ شاہراہ پر شیوڈھا موڑ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی، جس سے وہ الٹ گئی۔ حادثے میں چھ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔

تمام زخمیوں کو بہرائچ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے، جس میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔