ہفتہ, اکتوبر 3, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 310

اسرائیل نے غزہ پٹی سے داغے گئے دوسرے راکٹ حملہ کو بھی ناکام بنا دیا: آئی ڈی ایف

0
اسرائیل نے غزہ پٹی سے داغے گئے دوسرے راکٹ حملہ کو بھی ناکام بنا دیا: آئی ڈی ایف
اسرائیل نے غزہ پٹی سے داغے گئے دوسرے راکٹ حملہ کو بھی ناکام بنا دیا: آئی ڈی ایف

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دوسرا راکٹ حملہ بھی ناکام بنا دیا ہے۔

ماسکو: اسرائیلی فوج نے 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں غزہ پٹی سے کئے گئے دوسرے راکٹ حملہ کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے پیر کی علی الصبح ٹوئٹر پر کہا ’’غزہ سے دہشت گردوں نے آج رات دوسری بار اسرائیلی شہریوں پر راکٹ داغے۔ آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے راکٹ کو مار گرایا اور شہریوں کو محفوظ بنایا‘‘۔

کچھ منٹ پہلے آئی ڈی ایف نے کہا تھا کہ جنوبی اسرائیل میں فضائی حملوں کے سائرن بند ہو گئے ہیں۔ آئی ڈی ایف نے اتوار کی شام کہا کہ آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کو مار گرایا۔ اس نے اتوار کی صبح کہا کہ اسرائیلی فوج نے سنیچر کو غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف راکٹ لانچ کے جواب میں غزہ پٹی میں ایک راکٹ پروڈکشن پلانٹ سمیت حماس کے کئی ٹھکانوں پر حملے کئے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ویسٹ بینک میں سینکڑوں فلسطینیوں کی اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے گولے داغے گئے اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غزہ سے جمعہ کی دیر رات اسرائیل پرایک راکٹ داغا گیا۔ آئی ڈی ایف نے ہفتے کی صبح کہا کہ اس نے راکٹ حملے کے جواب میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ کے بطور بھوپیندر پٹیل کی حلف برداری کل

0
گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ کے بطور بھوپیندر پٹیل کی حلف برداری کل
گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ کے بطور بھوپیندر پٹیل کی حلف برداری کل

گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل کل ریاست کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔

گاندھی نگر: گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل کل ریاست کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔ حکمراں بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل نے مسٹر پٹیل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ مسٹر پٹیل کل تنہا حلف لیں گے۔ پارٹی تنظیم کے ساتھ بات چیت کے بعد اس کے بعد آئندہ ایک یا دو روز میں وزراء کے ناموں کا اعلان ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے کے لیے کوئی بحث نہیں ہوئی ہے۔

اس سے پہلے مسٹر پٹیل نے وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری دینے اور ان پر اعتماد ظاہر کر نے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے مسٹر پاٹل، سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور محترمہ آنندی بین پٹیل کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مسٹر پٹیل نے کہا کہ ان پر کئے گئے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے وہ باقی ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھائیں گے۔ اور اس کے لیے تنظیم کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں وزیر اعلیٰ بنانے کے بارے میں پہلے سے کچھ معلومات تھی، مسٹر پٹیل نے کہا کہ پہلے سے بتانا بی جے پی کا طریقہ نہیں ہے۔

مسٹر بھوپیندر گورنر ہاؤس پہنچے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

آج شام مسٹر بھوپیندر گورنر ہاؤس پہنچے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی مبصر نریندر سنگھ تومر اور پرہلاد جوشی (دونوں مرکزی وزراء) اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ترون چگھ، ریاستی سربراہ سی آر پاٹل اور ریاستی انچارج بھوپندر یادو، سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور کئی سابق وزراء موجود تھے۔ لیکن سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل کی عدم موجودگی پر ان کی ناراضگی کی قیاس آرائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف الیکشن پر مبنی پارٹی نہیں ہے بلکہ اس کے کارکن ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ وہ آج شام راج بھون جائیں گے اور گورنر آچاریہ دیورت سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گے اور کل حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ گجرات میں وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے اچانک استعفیٰ کے ایک دن بعد آج زبردست سیاسی ہنگامہ آرائی اور قیاس آرائیوں کے درمیان بھوپندر رجنی کانت پٹیل کو ان کا جانشین منتخب کیا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ محترمہ آنندی بین پٹیل کے قریبی 59 سالہ مسٹر پٹیل 2017 کے الیکشن میں ہی پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ وہ محترمہ پٹیل کے انتخابی حلقہ احمدآباد کے گھاٹلوڈیا سے ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ گھاٹلوڈیا مسٹر پٹیل کی اپنی ذات پاٹیدار برادری اکثریت والا اسمبلی حلقہ ہے۔

وہ بنیادی طور پر سے احمدآباد کے ہی رہنے والے ہیں۔ ان کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی ایک بارپھر بی جے پی کا سب کو حیران کردینے والا فیصلہ آیا ہے۔ حالانکہ پہلے کی قیاس آرائیوں کے مطابق مسٹر پٹیل پاٹیدار برادری سے ہی تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے نام کی دور دورتک کوئی بات چیت نہیں تھی۔

افغانوں کو امداد فراہم کرنے میں طالبان کو شامل کرنا اہم: گٹیرس

0
افغانوں کو امداد فراہم کرنے میں طالبان کو شامل کرنا اہم: گٹیرس
افغانوں کو امداد فراہم کرنے میں طالبان کو شامل کرنا اہم: گٹیرس

سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے کہا کہ طالبان کو شامل کرنا اور افغانوں کو امداد مہیا کرنا انسانی تباہی اور معاشی کساد بازاری دونوں سے بچنے کے لیے اہم ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے ہفتے کے روز کہا کہ طالبان کو شامل کرنا اور افغانوں کو امداد مہیا کرنا انسانی تباہی اور معاشی کساد بازاری دونوں سے بچنے کے لیے اہم ہے۔

مسٹر گٹیرس نے طالبان کو موثر ڈھنگ سے شامل کرنے کے لیے ممالک کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا، ’1947 سے اقوام متحدہ افغانستان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ان لوگوں کی انسانی امداد کرنے میں اہم کردار ہے جو اب مایوسی کی صورتحال میں ہیں۔

مسٹر گٹیرس نے افغانستان میں یو این ایڈ مشن کے بارے میں کہا کہ ملک کی موجودہ بے یقینی کے پیش نظر نئے انتظامات کرنا مشکل ہوگا۔

پاکستان میں کابل کے لیے کمرشیل پروازیں پیر سے ہوں گی بحال

0
پاکستان میں کابل کے لیے کمرشیل پروازیں پیر سے ہوں گی بحال
پاکستان میں کابل کے لیے کمرشیل پروازیں پیر سے ہوں گی بحال

پاکستان نے 13 ستمبر سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے لیے کمرشیل پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشل ایئرلائنس (پی آئی اے) نے 13 ستمبر یعنی پیر سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے لیے کمرشیل پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئرلائن نے ہفتے کے روز اس کی اطلاع دی۔

پی آئی اے کے افسر نے کہا کہ افغانستان کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کابل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس درمیان پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ پاکستان کو فلائٹ آپریشن کے لیے تمام ٹیکنیکل منظوری مل گئی ہے اور ایک ایئربس اے 320 جیٹ مسافروں کو اسلام آباد سے کابل لے جانے والا ہے۔

پی آئی اے کے افسران کے مطابق گذشتہ ماہ کے آخر میں پی آئی اے نے کابل میں اپنے آپریشن کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا تھا۔

اتر پردیش میں لوگوں نے تبدیلی کے لیے اپنا من بنا لیا ہے: پرینکا گاندھی

0
اتر پردیش میں لوگوں نے تبدیلی کے لیے اپنا من بنا لیا ہے: پرینکا گاندھی
اتر پردیش میں لوگوں نے تبدیلی کے لیے اپنا من بنا لیا ہے: پرینکا گاندھی

محترمہ پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے کانگریس لیڈروں کے ساتھ لکھنؤ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد آج کہا کہ ریاست کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور کانگریس ذمہ داری کے نعرے کے ساتھ انتخابات کے لیے زور سے دستک دے رہی ہے۔

نئی دہلی: اتر پردیش کی انچارج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز کہا کہ ریاست کے لیڈروں کے ساتھ ملاقاتوں میں موصولہ اطلاعات سے یہ واضح ہے کہ ریاست کے لوگ موجودہ حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔

محترمہ پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے کانگریس لیڈروں کے ساتھ لکھنؤ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد آج کہا کہ ریاست کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور کانگریس ذمہ داری کے نعرے کے ساتھ انتخابات کے لیے زور سے دستک دے رہی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا “کانگریس کے دفتر میں ہونے والی ریاستی تنظیم کی میٹنگوں میں عہدیداروں اور ضلع سطح کے لیڈروں سے رپورٹیں اور رائے لی گئی ہیں۔ اتر پردیش میں لوگوں نے تبدیلی کے لیے اپنا من بنا لیا ہے۔ کسانوں، نوجوانوں، خواتین، کاروباری طبقے اور عام لوگوں کی آواز بن کر کانگریس تبدیلی کے عزم کے ساتھ ایک مضبوط متبادل کے طور پر ابھرے گی”۔

آج صبح بھی انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ اس بار الیکشن کمیٹی میں سینئر اراکین، نوجوانوں، خواتین اور تنظیم کے عہدیداروں کی شرکت کی وجہ سے بہت نتیجہ خیز بحث ہوئی۔ ‘سب کی بھاگیداری – سب کی ذمہ داری’ کے نعرے کے ساتھ کانگریس پارٹی نے الیکشن کے لیے زوردار دستک دی ہے۔

حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ

0
حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ
حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ

آئی ڈی ایف نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ’’آج رات اسرائیل پر غزہ سے داغے گئے راکٹ کے جواب میں ہم نے حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا‘‘۔

تل ابیب: اسرائیل حفاطتی دستوں (آئی ڈی ایف) نے جوابی کارروائی میں غزہ پٹی میں حماس اسلامک تحریک کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق جمعہ کی دیر رات اسرائیل میں غزہ پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا تھا، لیکن آئرن ڈوم ایریل ڈیفنس سسٹم نے اسے روک دیا۔

آئی ڈی ایف نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ’’آج رات اسرائیل پر غزہ سے داغے گئے راکٹ کے جواب میں ہم نے حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا‘‘۔

کوٹے ڈی آئیور میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں پانچ ہلاک

0
کوٹے ڈی آئیور میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں پانچ ہلاک
کوٹے ڈی آئیور میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں پانچ ہلاک

کوٹے ڈی آئیور کے شمالی حصے میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہو جانے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ حادثے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔

ماسکو: کوٹے ڈی آئیور کے شمالی حصے میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہو جانے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔

ایجنس فرانس ۔ پریس کی رپورٹ کے مطابق ایم آئی 24 بُرکینا فاسو کے ساتھ سرحد کے نزدیک ایک جاسوسی مشن کے دوران جمعہ کی صبح حادثے کا شکار ہوگیا۔

حادثے کے اسباب کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حادثے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔

شمال مشرقی چین میں گیس دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک، پانچ زخمی

0
شمال مشرقی چین میں گیس دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک، پانچ زخمی
شمال مشرقی چین میں گیس دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک، پانچ زخمی

چین میں لیوننگ صوبے کے ڈالیان شہر میں گیس دھماکہ میں آٹھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے

ڈالیان: چین میں لیوننگ صوبے کے ڈالیان شہر میں ہفتے کی صبح ایک رہائشی عمارت میں سلنڈر کے رساؤ سے ہوئے گیس دھماکہ میں آٹھ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اور مقامی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ آگ پر کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پایا گیا۔ اس واقعے میں اب تک آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔  زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تین کروڑ سے زائد افراد نے سرکاری اسکیم کا فائدہ اٹھایا: ممتا بنرجی

0
تین کروڑ سے زائد افراد نے سرکاری اسکیم کا فائدہ اٹھایا: ممتا بنرجی
تین کروڑ سے زائد افراد نے سرکاری اسکیم کا فائدہ اٹھایا: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ تین کروڑ سے زائد لوگوں نے ”دوارے سرکار“ کی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ کم از کم تین کروڑ لوگوں نے”دوارے سرکار“ کی اسکیم سے فائدہ اٹھایا تھا۔

ممتا بنرجی نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے یہ دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ 16 اگست سے اب تک تین کروڑ سے زائد لوگوں نے سرکاری منصوبے کے تحت مختلف سرکاری اسکیموں کا فائدہ مل چکا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے سرکاری ملازمین کو مبارکباد بھی دی ہے۔

انہوں نے لکھا، ”16 اگست سے آج تک تین کروڑ سے زائد لوگوں نے سرکاری یوجنا کے تحت کیمپوں میں جا کر مختلف سرکاری منصوبوں کا فائدہ اٹھایا ہے۔ میں اس کے لیے بہت خوش ہوں۔ اس کامیابی میں سرکاری افسران کا کردار بہت بڑا ہے۔ بنگال کے لوگوں کا بھی بہت شکریہ

قابل ذکر ہے کہ انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس مہتواکانکشی منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت مختلف مقامات پر کیمپ لگائے گئے تھے جن میں لوگوں کو مختلف سرکاری اسکیموں کے فوائد دیے گئے تھے۔

یوپی اسمبلی انتخابات میں اپنی طاقت کا احساس کرائے گی مجلس: اویسی

0
یوپی اسمبلی انتخابات میں اپنی طاقت کا احساس کرائے گی مجلس: اویسی

اسد الدین اویسی نے آج یہاں دعوی کیا کہ یوپی اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی ایک مضبوط سیاسی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔

بارہ بنکی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے آج یہاں دعوی کیا کہ سال 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی ایک مضبوط سیاسی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔

انہوں نے جمعرات کو یہاں کٹرا علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014 کے بعد صرف مسلم ہی ‘بھیڑ تنتر’ کا شکار ہوتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف مسجد اور مسلم ہی یوپی میں نشانے پر ہیں اور کوئی اپوزیشن پارٹی اس کی مخالفت نہیں کرتی ہے۔

بارہ بنکی میں گذشتہ دنوں منہدم کی گئی مسجد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘کیا وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جواب دے سکتے ہیں کہ بارہ بنکی میں مسجد کو شہید کر کے آئین کی دھجیاں کیوں اڑائی گئیں۔ بدایوں کے سابق رکن پارلیمان دھرمیندر یادو کے پاس بھی لفظ نہیں تھے جب بدایوں میں مسجد منہدم کی گئی۔ حقیقت میں یہی یوپی کا اصلی چہرہ ہے۔

بی جے پی کے اشارے پر مسلم کا استحصال کیا جا رہا ہے

مسٹر اویسی نے کہا کہ ‘ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سیکولرزم کو جان بوجھ کر کمزور کیا گیا ہے۔ دلت بھی نشانے پر ہیں۔ بی جے پی کے اشارے پر مسلم کا استحصال کیا جا رہا ہے جبکہ ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کا کردار خاموش تماشائی کا ہے جنہوں نے تین طلاق اور سی اے اے کے سلسلے میں کھل کر کچھ نہیں کہا۔

پارٹی کے یوتھ ونگ کے ضلع صدر فیض الرحمان کی رہائش گاہ پر میٹنگ سے پہلے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کارکنوں سے ملاقات کر کے انہیں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مشغول ہونے کو کہا۔

دلچسپ ہے کہ ضلع انتظامیہ نے مسٹر اویسی کو بدھ کی رات فیض الرحمان کی رہائش گاہ پر میٹنگ کرنے کی اجازت دی تھی۔ ضلع انتظامیہ نے میٹنگ میں کووڈ پروٹوکول کا حوالہ دیتے ہوئے 50 سے کم لوگوں کی شرکت کی اجازت دی تھی۔ مسٹر اویسی یوپی کے تین روزہ دورے کے بعد آج شام حیدرآباد کے لئے روانہ ہوگئے۔