اتوار, اکتوبر 4, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 307

افغان مہاجرین خسرہ کی ویکسینیشن کے 21 دن بعد امریکہ میں داخل ہو سکیں گے: سی ڈی سی

0
افغان مہاجرین خسرہ کی ویکسینیشن کے 21 دن بعد امریکہ میں داخل ہو سکیں گے: سی ڈی سی

سی ڈی سی نے بائیڈن انتظامیہ کو سفارش کی ہے کہ وہ افغانستان کے مہاجرین کو خسرہ کی ویکسین لینے کے 21 دن بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے۔

واشنگٹن: امریکی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز (سی ڈی سی) نے بائیڈن انتظامیہ کو سفارش کی ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو خسرہ کی ویکسینیشن کے 21 دن بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے۔

پولیٹیکو میگزین کی رپورٹ کے مطابق اب تک بیرون ملک امریکی فوجی اڈوں میں رہنے والے تقریبا 60 فیصد افغان شہریوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے۔ وہیں 127 تارکین وطن کو خسرہ سے متاثر ہونے کے بعد نیو میکسیکو کے ہولومن ایئر فورس بیس پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین ساکی کے مطابق امریکہ اور بیرون ملک تمام فوجی مقامات پر افغان مہاجرین کے خسرہ سے متاثر ہونے کے اب تک سات کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ 10 ستمبر کو ایسے چار کیسز سامنے آنے کے بعد امریکہ نے افغان مہاجرین کو لے جانے والی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

امریکہ کا نومبر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

0
امریکہ کا نومبر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ
امریکہ کا نومبر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

امریکہ نے نومبر سے مکمل ویکسین والے افراد پر سے تمام سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

امریکہ نے نومبر سے ویکسین والے افراد پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ نے نومبر سے ویکسین شدہ افراد پر سے تمام سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا ہے کہ مکمل ویکسین والے مسافر نومبر سے امریکہ کا سفر کر سکیں گے۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ گزشتہ سال سے سفری پابندی کے شکار ملکوں سے غیر امریکی شہریوں کو امریکہ آنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

دریں اثنا برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’ہمارے یوکے/یو ایس ورکنگ گروپ کے تعاون سے نومبر سے ٹرانس اٹلانٹک پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔‘‘

قبل ازیں، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے برطانوی شہریوں کو جنہوں نے کورونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لی ہیں، نومبر سے سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کے لیے تیار ہے۔

اب تک برطانیہ میں تقریبا ساڑھے چار کروڑ افراد کو کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

کنگنا رناوت ہتک عزت معاملے میں عدالت میں پیش ہوئی

0
کنگنا رناوت ہتک عزت معاملے میں عدالت میں پیش ہوئی
کنگنا رناوت ہتک عزت معاملے میں عدالت میں پیش ہوئی

اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف 14 ستمبر کو عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے رناوت کے خلاف وارننگ جاری کی اور پیر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت پیر کو مغربی مضافاتی علاقے اندھیری کی ایک عدالت میں نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے اپنے خلاف دائر ہتک عزت کے معاملے میں پیش ہوئی۔

مسٹر جاوید اختر نے محترمہ رناوت کے خلاف 14 ستمبر کو عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے رناوت کے خلاف وارننگ جاری کی اور پیر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

دریں اثنا، رناوت کے وکیل نے آج معاملہ کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے لیے ایک درخواست دی۔ درخواست کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

چرنجیت سنگھ چنی نے پنجاب کے 16 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف

0
چرنجیت سنگھ چنی نے پنجاب کے 16 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف
چرنجیت سنگھ چنی نے پنجاب کے 16 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف

پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت نے آج گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں چرنجیت سنگھ چنی کو پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے عہدے کا حلف دلایا۔

چنڈی گڑھ: کیپٹن امریندر سنگھ حکومت میں وزیر رہے چرنجیت سنگھ چنی نے آج پنجاب کے 16 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ گورنر پنجاب بنواری لال پروہت نے آج گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر مسٹر چنی کو عہدے کا حلف دلایا۔

ان کے بعد مسٹر سکھجندر سنگھ رندھاوا اور او پی سونی نے بھی حلف لیا۔ انہیں ڈپٹی چیف منسٹر بنایا گیا ہے حلف برداری کی تقریب میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی جس کی وجہ سے میڈیا اہلکاروں کو سخت گرمی میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

حلف برداری کی تقریب کے درمیان راہل گاندھی گورنر ہاؤس پہنچے۔ ان کے ہمراہ پنجاب امور کے انچارج ہریش راوت، ہریش چودھری، اجے ماکن، سابق وزیر اعلیٰ راجندر کور بھٹال، ریاستی کانگریس پارٹی کے صدر نوجوت سنگھ سدھو، ورکنگ صدر کلجیت سنگھ ناگڑ، سکھویندر سنگھ ڈینی اور سنگت سنگھ گلجیان، رانا کے پی سنگھ اور ترپٹ راجندر سنگھ باجوہ، ارونا چودھری، بلبیر سنگھ سدھو، منپریت سنگھ بادل، رانا گورمیت سنگھ سوڈھی، سکھبندر سنگھ سرکاریا، وجے اندر سنگلا، رضیہ سلطانہ، گورپریت سنگھ کانگڑ، سادھو سنگھ دھرم سوت، ایم پی پرتاپ سنگھ باجوہ، سنیل جاکھڑ، مہندر سنگھ کے پی، چیئرمین، پنجاب اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ انڈسٹریل ٹریننگ لال سنگھ، چیئرمین، پنجاب منڈی بورڈ بھی موجود تھے۔

ایک ملک، ایک الیکشن پر ابھی غور نہیں: الیکشن کمشنر

0
ایک ملک، ایک الیکشن پر ابھی غور نہیں: الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ایک ملک، ایک الیکشن ایک آئینی عمل ہے، اس کے لئے کتنا وقت درکار ہوگا، کہا نہیں جا سکتا۔

ماؤنٹ آبو: چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا ہے کہ ایک ملک، ایک الیکشن ابھی زیر غور نہیں ہے۔

مسٹر سشیل چندرا نے اتوار کو یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ایک ملک، ایک الیکشن ایک آئینی عمل ہے، اس کے لئے کتنا وقت درکار ہوگا، کہا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ بڑھانے کے لئے پولنگ بوتھوں پر بجلی، پانی، ٹوائلیٹ، چارجنگ اور سیلفی پوائنٹ جیسی سہولیات کا اضافہ کیا جائے گا۔ پولنگ مراکز میں اضافہ کرکے ووٹروں کی رسائی آسان بنائی جائے گی۔ اب پرائیویٹ اسکولوں میں بھی پولنگ مرکز کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوانوں کے نام سو فیصد ووٹر لسٹ میں جوڑے جائیں، اس پر پورا فوکس کیا جا رہا ہے۔ ووٹروں میں خواتین کی شراکت داری پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

مسٹر سشیل چندرا نے ملک میں ووٹنگ فیصد بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں سبھی کا ووٹ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں خصوصی مختصر نظر ثانی پروگرام 2022 میں کوئی بھی اہل ووٹر لسٹ میں درج ہونے سے محروم نہ رہے۔

پنجاب کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے چرنجیت سنگھ چنی

0
پنجاب کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے چرنجیت سنگھ چنی

چرنجیت سنگھ چنی آج پنجاب کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔

چنڈی گڑھ: چرنجیت سنگھ چنی (58) جو پنجاب کی سبکدوش کیپٹن امریندر حکومت میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اور انڈسٹریل ٹریننگ کے وزیر تھے، آج پنجاب کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب راج بھون میں صبح 11 بجے رکھی گئی ہے جہاں گورنر بنواری لال پروہت مسٹر چنی کو اپنے عہدے کا حلف دلائیں گے۔ اس موقع پر کانگریس کے ریاستی امور کے انچارج ہریش راوت، پارٹی کے مرکزی مبصر اجے ماکن اور ہریش چودھری اور کیپٹن امریندر سنگھ سمیت پارٹی کے ایم ایل اے اور دیگر سینئر لیڈرز اور سرکردہ شخصیات بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

نائب وزرائے اعلیٰ کے حلف برداری کے بارے میں فیصلہ حلف برداری سے عین قبل لیا جاسکتا ہے

فی الوقت مسٹر چنی کے ہی بطور وزیر اعلیٰ حلف لینے کی بات سامنے آ رہی ہے۔ تاہم، ان کے ساتھ دو نائب وزرائے اعلیٰ کے حلف برداری کے بارے میں آوازیں باز گشت کر رہی تھیں، جس میں وزیر خوراک، سپلائی اور صارفین امورکے وزیر بھارت بھوشن آشو اور سماجی تحفظ، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر ارونا چودھری کے نام سامنے آئے تھے۔ ہائی کمان کی جانب سے اشارے یا حکم ملنے پر اس بارے میں فیصلہ حلف برداری سے عین قبل لیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل مسٹر چنی کو گزشتہ اتوار کو پنجاب کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا، جس کی اطلاع مسٹر راوت نے ٹویٹ کے ذریعہ دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مسٹر چنی کو پارٹی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر منتخب ہونے کے بعد مسٹر چنی مسٹر راوت اور ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے ہمراہ راج بھون پہنچے اور حکومت بنانے کے لیے ایم ایل اے کی حمایت کا خط گورنر کو دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے اپنا نام فائنل کرنے پر پارٹی ہائی کمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

چمکور صاحب اسمبلی حلقہ سے تین بار ایم ایل اے رہنے والے مسٹر چنی کو 16 مارچ 2017 کو کیپٹن حکومت میں کابینہ کا وزیر بنایا گیا۔ مسٹر چنی ’رامداسیا سکھ برادری‘ سے تعلق رکھتے ہیں اور درج فہرست ذات کے زمرے سے ہیں۔ وہ ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور کیپٹن امریندر کی جگہ لیں گے۔

برطانوی اور فرانسیسی وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات منسوخ

0
برطانوی اور فرانسیسی وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات منسوخ

برطانوی اور فرانسیسی وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات کو آگے کی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں رہنماؤں کے درمیان لندن میں ہونے والی دو طرفہ ملاقات بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

لندن: برطانوی وزیر دفاع بین والیس اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی کے درمیان ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔

یہ اقدام امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ نے فرانس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 66 بلین ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدے کے اعلان کے بعد کیا ہے۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ فرانکو برٹش کونسل کے شریک چیئرمین پیٹر ریکٹس نے اتوار کو اخبار کو بتایا کہ اجلاس کو آگے کی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں رہنماؤں کے درمیان لندن میں ہونے والی دو طرفہ ملاقات بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایک بے مثال اقدام میں فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے گذشتہ ہفتے کینبرا اور واشنگٹن کے اپنے فرانسیسی سفیروں کو واپس بلا لیا۔ انہوں نے یہ قدم آسٹریلیا کے ذریعہ فرانس کے بجائے برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ 66 بلین امریکی ڈالر کا دفاعی معاہدہ کرنے کے بعد اٹھایا۔

پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے چرنجیت سنگھ چنی

0
پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے چرنجیت سنگھ چنی
پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے چرنجیت سنگھ چنی

کانگریس نے کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد پنجاب حکومت میں کابینہ وزیر رہے چرنجیت سنگھ چنی کو ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد پنجاب حکومت میں کابینہ وزیر رہے چرنجیت سنگھ چنی کو ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس کے پنجاب کے انچارج ہریش راوت نے ٹویٹ کر کے اتوار کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر چنی کو متفقہ طور پر کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ دریں اثنا چنڈی گڑھ میں موجود کانگریس کے مرکزی انچارج اجے ماکن نے کہا ہے کہ مسٹر چنی گورنر سے مل کر آج ہی حکومت سازی کا دعویٰ کریں گے۔

مسٹر چنی پنجاب کے ایک مقبول دلت لیڈر ہیں اور وہ چمکور صاحب اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ امریندر حکومت میں کابینہ سطح کے تکنیکی تعلیم کے وزیر رہے ہیں۔

دہلی کی ایک عدالت نے ممتا بنرجی کی بہو اور بھتیجے ابھیشیک بنرجی کو دہلی طلب کیا

0
دہلی کی ایک عدالت نے ممتا بنرجی کی بہو اور بھتیجے ابھیشیک بنرجی کو دہلی طلب کیا
دہلی کی ایک عدالت نے ممتا بنرجی کی بہو اور بھتیجے ابھیشیک بنرجی کو دہلی طلب کیا

ای ڈی کے ذریعہ دائر ایک کیس کی بنیاد پر دہلی کی ایک عدالت نے ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجیرا بنرجی کو طلب کیا ہے۔

کلکتہ: ای ڈی کے ذریعہ دائر ایک کیس کی بنیاد پر دہلی کی ایک عدالت نے ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجیرا بنرجی کو طلب کیا ہے۔

اس سے قبل ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی اور روجیرا بنرجی کو کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں دہلی طلب کیا تھا۔ روجیرا بنرجی کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ای ڈی کی جانب سے دائر کیس میں طلب کیا ہے۔ اس سے قبل روجیرا نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرکے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے پر حکم امتناعی حاصل کرنے کیلئے اپیل کی ہے۔

ای ڈی آفس میں ابھیشیک سے 9 گھنٹے تک پوچھ تاچھ

ای ڈی نے روجیرہ کو سمن جاری کرکے دہلی میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو بھی طلب کیا گیا۔ ابھیشیک ای ڈی آفس میں پیش ہوئے اور ان سے 9 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی۔ لیکن روجیرا کورونا کا عذر پیش کرتے ہوئے پیش نہیں ہوئیں۔ انہوں نے ای ڈی سے کہا یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ دو بچوں کے ساتھ کورونا کی صورتحال میں دہلی کا سفر کریں۔ دریں اثنا ای ڈی نے ابھیشیک کو 21 ستمبر کو دہلی واپس طلب کیا ہے۔ اس کے بعد اس نے ای ڈی کے سمن کو چیلنج کیا اور دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

اس دوران دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ کا سمن ان کے پاس پہنچ گیا۔ ای ڈی کی جانب سے دائر ایک کیس میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انہیں 30 ستمبر کو پیش ہونے کو کہا ہے۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ کوئلہ اسمگلنگ کیس میں روجیرہ نرولا بنرجی کو بار بار طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہو رہی ہیں۔  وکلاء کے مطابق یہ مقدمہ ابھیشیک روجیرہ نے قانونی جنگ کے ایک حصے کے طور پر دائر کیا تھا۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا روجیرا دیوی کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوں گی یا نہیں۔

وزیر اعظم کی عوام سے تحائف کی نیلامی میں شرکت کی اپیل

0
وزیر اعظم کی عوام سے تحائف کی نیلامی میں شرکت کی اپیل
وزیر اعظم کی عوام سے تحائف کی نیلامی میں شرکت کی اپیل

اولمپک کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کے نیزے کی قیمت 1.5 کروڑ روپے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مومنٹو (یادگاری) اور تحائف کی نیلامی میں حصہ لیں اس سے ملنے والی رقم دریائے گنگا کی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔

اتوار کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا ’’کئی برسوں میں مجھے بہت سے تحائف اور مومنٹو ملے ہیں جن کی نیلامی کی جا رہی ہے۔ ان میں ہمارے اولمپک کھلاڑیوں کی طرف سے دی گئی خصوصی یادگاری بھی شامل ہے۔ اس نیلامی میں آپ لوگ شامل ہوں۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم ’نمامی گنگے اسکیم‘ کے لیے استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں حال ہی میں ختم ہونے والے اولمپکس کھیلوں کے بعد کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں یہ یادگاری دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت ثقافت وزیر اعظم کی طرف سے موصول ہونے والے تحائف اور مومنٹو کی آن لائن نیلامی کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کی سالگرہ پر شروع ہونے والی یہ نیلامی 7 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ نیلامی کے عمل میں تقریبا 1300 تحائف شامل کیے گئے ہیں۔ اولمپک کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کے نیزے کی قیمت 1.5 کروڑ روپے ہے۔