اتوار, اکتوبر 4, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 306

عراق میں واقع ترکی کے فوجی کیمپ پر میزائل حملے

0
عراق میں واقع ترکی کے فوجی کیمپ پر میزائل حملے
عراق میں واقع ترکی کے فوجی کیمپ پر میزائل حملے

عراق کے شمالی صوبے نینوی میں ترکی کے فوجی کیمپ پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ کیمپ کے پاس پانچ میزائل گرے ہیں، جن میں سے تین میں دھماکہ ہوا ہے۔

انقرہ: عراق کے شمالی صوبے نینوی میں ترکی کے فوجی کیمپ پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ تاہم جانی و مالی نقصانات کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

شفق نیوز ایجنسی نے سیکیورٹی ایجنسیوں کے ذرائع کے حوالے سے جمعہ کی دیر رات کو بتایا کہ موصل کے شمال میں ترکی فوج کے زیلکان کیمپ پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

کیمپ کے پاس پانچ میزائل گرے ہیں، جن میں سے تین میں دھماکہ ہوا ہے۔ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی فوج کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) اور اس سے وابستہ گروہوں سے لڑنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

سینسیکس اب ایک لاکھ کی سطح کو چھو سکتا ہے

0
سینسیکس اب ایک لاکھ کی سطح کو چھو سکتا ہے
سینسیکس اب ایک لاکھ کی سطح کو چھو سکتا ہے

سینسیکس نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں 50 ہزار سے 60 ہزار تک کی سطح کو چھو لیا ہے۔ جس طرح گھریلو اور عالمی سرمایہ کاروں کا ہندوستان کے سلسلے میں رخ بنا ہوا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ سینسیکس اب ایک لاکھ کی سطح کو چھو سکتا ہے۔

نئی دہلی: ملک کے بڑے اسٹاک مارکیٹ بی ایس ای کے ہفتے کے اختتام پر 30 شیئروں والے حساس انڈیکس سینسیکس نے پہلی بار 60 ہزار کا ہندسہ عبور کیا، اب یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ کچھ ہی برسوں میں ایک لاکھ کو بھی عبور کر سکتا ہے۔

سینسیکس میں مسلسل پانچ ہفتوں تک تیزی رہی ہے۔ سینسیکس نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں 50 ہزار سے 60 ہزار تک کی سطح کو چھو لیا ہے۔ جس طرح گھریلو اور عالمی سرمایہ کاروں کا ہندوستان کے سلسلے میں رخ بنا ہوا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ سینسیکس اب ایک لاکھ کی سطح کو چھو سکتا ہے۔

تاہم، تجزیہ کاروں نے اس امکان کا اظہار کیا کہ مارکیٹ اس وقت جس اونچائی پر ہے اس میں تیز اصلاح کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ سنتوش مینا (ہیڈ آف ریسرچ، سواستک انویسٹ مارٹ لمیٹڈ) نے بتایا کہ "ابھی ہم سال 2003-2007 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی طرح رجحان دیکھ رہے ہیں، جو کہ اگلے 2-3 سال تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں جس طرح کے رجحانات دیکھے جا رہے ہیں اس کے پیش نظر اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ قریبی مدت میں ایک تیز کرکشن دیکھا جا سکتا ہے۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان

انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ اس کے پیش نظر سینسیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی طرف جا سکتا ہے۔ سرمایہ کاروں کو یہ بھی مشورہ دیا جا رہا ہے کہ جب 10 سے 20 فیصد کی کرکشن کا امکان ہو تب بھی سرمایہ کاری کریں کیونکہ یہ سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین موقع ہے۔

موتی لال اوسوال فنانشل سروسز لمیٹڈ کے سربراہ ریسرچ گوتم ڈوگل نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

کورونا ویکسین: اب فون کال کے ذریعے دوسری خوراک لینے کی ترغیب دی جائے گی

0
کورونا ویکسین: اب فون کال کے ذریعے دوسری خوراک لینے کی ترغیب دی جائے گی
کورونا ویکسین: اب فون کال کے ذریعے دوسری خوراک لینے کی ترغیب دی جائے گی

کورونا ویکسین مہم وقتا فوقتا چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ مستفیدین کو ویکسین دینا ہے۔ حکومت لوگوں کو مکمل طور پر ویکسینٹ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پٹنہ: کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں عوام کو دی جانی چاہئیں، حکومت اور محکمہ صحت لوگوں کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے کی کوشش میں منہمک ہے۔ زیادہ سے زیادہ مستفیدین کو ویکسین دینے کے مقصد سے کووڈ ویکسینیشن مہا ابھیان وقتا فوقتا چلایا جا رہا ہے۔ حکومت لوگوں کو مکمل طور پر ویکسینٹ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اسی سلسلے میں جمعہ کے روز اے این کالج پٹنہ میں این ایس ایس (نیشنل سروس اسکیم) یونٹ اور کیئر انڈیا کے درمیان ایم او یو (مفاہمت کی یادداشت) پر دستخط ہوئے۔ اس مفاہمت کی یادداشت کے مطابق اے این کالج کا این ایس ایس یونٹ اور کیئر انڈیا کے رضاکار پٹنہ کے مختلف مقامات پر اسٹریٹ ڈراموں اور دیگر ذرائع سے لوگوں کو کورونا کی روک تھام اور ویکسینیشن کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔

مفاہمت کی یادداشت پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ایس پی شاہی، این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر رتنا امرت، ڈاکٹر ابھیشیک دت اور کیئر انڈیا کی جانب سے سنیل بابو، ڈائریکٹر، کووڈ کیئر ٹاسک فورس، کیئر انڈیا اور سمت کمار، سینئر اسٹریٹجک پروگرام منیجر نے دستخط کیے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے این کالج پٹنہ کے پرنسپل پروفیسر ایس پی شاہی نے کہا کہ نیشنل سروس اسکیم طلباء کی شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ ویکسینیشن مہم سے جوڑ کر ویکسینٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

ہر طالب علم فائدہ اٹھانے والوں کو فون کر کے حوصلہ افزائی کرے گا

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ٹیم لیڈر، کیئر انڈیا، پٹنہ کی مون سون موہنتی نے کہا کہ ہر طالب علم دن بھر میں دس سے پندرہ ان فائدہ اٹھانے والوں کو فون کر کے حوصلہ افزائی کرے گا جو دوسری خوراک سے اب دور ہیں۔ اس کے لیے ہر طالب علم کو محض ایک منٹ کا وقت ملے گا۔ مون سون موہنتی نے بتایا کہ اس سے ان مستحقین کو حوصلہ ملے گا جو دوسری خوراک لینے سے کسی بھی وجہ سے محروم ہیں۔

کورونا آگاہی پر ایک پینٹنگ مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ جس میں کالج کی طالبہ سویتا کماری نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جس کے لئے انہیں شیلڈ سے نوازا گیا۔ کورونا وائرس سے بچاؤ اور ویکسینیشن کی اہمیت پر کالج کے این ایس ایس کے رضاکاروں اور کیئر انڈیا کے رضاکاروں نے نکڑ ناٹک کا بھی اہتمام کیا۔ اظہار تشکر ڈاکٹر ابھیشیک دت نے کیا، اس پروگرام میں کالج کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ارون کمار، پروفیسر کلا ناتھ مشرا، پروفیسر ترپتی گینگوار، ڈاکٹر ودیا بھوشن، یشاشوی سنگھ، مختلف شعبہ جات کے طلباء اور این ایس ایس کے رضاکار موجود تھے۔

لوگوں کو آیوشمان اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہیے

0
لوگوں کو آیوشمان اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہیے
لوگوں کو آیوشمان اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہیے

کینسر کی شکار مہرتاباں خانم نے آیوشمان اسکیم کی مدد سے مفت علاج کرایا

گیا: پچپن سالہ مہر تاباں خانم کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ اس سکون کی وجہ کینسر سے لڑنے کے دوران ضروری علاج کے اخراجات میں ان کا پریشان نہ ہونا ہے۔ جب پیسے کی کمی کینسر جیسی بیماریوں کے علاج میں رکاوٹ بن گئی تو آیوشمان اسکیم کارڈ معاون کے طور پر سامنے آیا۔ آج مہر تاباں آیوشمان یوجنا کی مدد سے مہاویر کینسر انسٹی ٹیوٹ، پٹنہ میں بہتر علاج کرانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ضلع کے بارہ چٹی بلاک کی رہائشی مہر تاباں خانم کو اس وقت حیرت ہوئی جب انہیں معلوم ہوا کہ انہیں اس سال جنوری میں چھاتی کا کینسر ہے۔ ایک سادہ دیہی گھرانے سے تعلق رکھنے والی مہر تاباں نے اپنے علاج اور اخراجات کی فکر شروع کر دی۔ گھر والے اسے پٹنہ کے مہاویر کینسر ہسپتال لے گئے جہاں علاج کا عمل شروع ہوا۔ اس دوران ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا، پھر پیسے کی کمی کی وجہ سے خدشات بڑھ گئے، لیکن اس دوران آیوشمان اسکیم کے بارے میں معلومات موصول ہوئیں۔ آیوشمان اسکیم کے تحت علاج کے بارے میں معلومات لینے کے بعد ایک کارڈ بنایا گیا اور پھر وہاں ان کا ضروری علاج کیا جانا ممکن ہوسکا۔

جن کے پاس آیوشمان کارڈ ہے انہیں اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے

مہر تاباں نے بتایا کہ زندگی اور موت صرف اور صرف اللہ کے دائرہ اختیار میں ہے، لیکن مریض کے لیے سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ علاج کے لیے پیسہ کہاں سے آئیں گے۔ آیوشمان کارڈ نے ان جیسے بہت سے لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اللہ کسی کو کوئی بیماری نہ دے، پھر بھی کوئی نہیں جانتا کہ کون اور کب کیسے بیمار ہوجائے۔ وہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ ایسے تمام لوگ جن کے پاس آیوشمان کارڈ ہے اور وہ کسی بیماری میں مبتلا بھی ہیں، پھر انہیں اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے تاکہ علاج کے اخراجات میں پریشانی سے بچا جا سکے۔

آیوشمان بھارت پروگرام کے ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر نیلین موریہ نے بتایا کہ آیوشمان بھارت پروگرام کے تین سال مکمل ہوچکے ہیں اور اس دوران کئی غریب خاندانوں کو اس پروگرام سے جوڑا گیا ہے۔ انہیں اس سکیم کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے عوامی بیداری بھی لائی گئی ہے۔ کارڈ بنانے کا کام پنچایت کی سطح پر کیمپ موڈ میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے ضلع کے باشندگان سے اپیل کی ہے کہ اس تعلق سے بنیادی صحت مرکز سے ضروری معلومات لینے کے بعد اپنا کارڈ بنوالیں۔

مالی سال 2022 میں جی ڈی پی کی شرح 7.5 فیصد ہو سکتا ہے: اے ڈی بی

0
مالی سال 2022 میں جی ڈی پی کی شرح 7.5 فیصد ہو سکتا ہے: اے ڈی بی
مالی سال 2022 میں جی ڈی پی کی شرح 7.5 فیصد ہو سکتا ہے: اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ گھریلو طلب اور برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح مالی سال 2021 میں 10 فیصد پر برقرار رہ سکتی ہے۔ لیکن یہ نرم پڑ کر مالی سال 2022 میں 7.5 فیصد ہو سکتا ہے۔

نئی دہلی: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بدھ کے روز کہا کہ گھریلو طلب اور برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح مالی سال 2021 میں 10 فیصد پر برقرار رہ سکتی ہے۔ لیکن یہ نرم پڑ کر مالی سال 2022 میں 7.5 فیصد ہو سکتا ہے۔

اے ڈی بی نے اپنی ’ایشیین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک 2021‘ کی اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہا ہے کہ مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں کورونا وبا کی دوسری لہر سے خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ اس نے گھریلو کھپت اور شہری شعبے پر بھی اثر ڈالا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہا کہ کورونا ویکسینیشن میں تیزی سے اضافے نے وبا کے اثرات کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تاجروں، عام لوگوں اور صحت کے شعبے کی تیاری نے وبا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔

دوسری لہر کے اثرات کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے

ہندوستان میں اے ڈی بی کے ڈائریکٹر تاکیو کونشی نے کہا ’’ہندوستانی معیشت میں بحالی کے بہتر آثار دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ دوسری لہر کے اثرات کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے۔ حکومت کے ویکسینیشن اقدامات، مالی محرک پیکجز اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے مزید وسائل کے ساتھ ساتھ صحت کے اقدامات کو مضبوط بنانے نے تیزی سے صحت یاب ہونے میں بہت مدد کی ہے‘‘۔

ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے کہا ہے کہ مالی سال 2021 کی تین آخری سہ ماہیوں میں معیشت میں تیز ترقی کی توقع کی جا رہی تھی۔ کیونکہ ای ویبل، موبیلٹی ڈیٹا اور پی ایم آئی میں بہتری کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر کے باوجود موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی 20.1 فیصد کی رفتارسے بڑھی ہے۔ نجی کھپت اور سرمایہ کاری کمزور رہنے کی توقع ہے کیونکہ دوسری لہر میں لوگوں کی آمدنی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ خرچ کرنے کی صلاحیت اور کریڈٹ اتارنے کو بھی متاثر کررہی ہے۔

تاہم حکومت کے قومی مونیٹائزیشن پلان کے ساتھ سرکاری اور بنیادی ڈھانچے کے اخراجات میں اضافے کی توقع ہے۔ زرعی شعبہ میں تیزی برقرار رہ سکتی ہے۔ عالمی طلب سے برآمدات کو بڑھا سکتی ہے۔

اے ڈی بی نے کہا کہ ممکنہ طور پر تیل کی عالمی قیمتوں میں آ رہی تیزی کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے افراط زر کا دباؤ برقرار رہے گا۔

شمالی کشمیر: قصبہ ہندوارہ میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو دہشت گرد سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا

0
شمالی کشمیر: قصبہ ہندوارہ میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو دہشت گرد سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا
شمالی کشمیر: قصبہ ہندوارہ میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو دہشت گرد سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا

شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی ایک ساتھی کو غلط فہمی ہونے پر گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا۔

سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں گذشتہ شام ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی ایک ساتھی کو غلط فہمی ہونے پر گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ہندوارہ میں منگل کی شام ایک پولیس فالوور نے ایک مندر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات ایک سنتری نے اس کو دہشت گرد سمجھا اور اس پر گولیاں چلائیں۔
انہوں نے کہا مذکورہ پولیس فالوور نے کانوں میں ہیڈ فون لگایا تھا جس کی وجہ سے اپنے ساتھی کی آوازوں کو نہ سن سکا۔

مذکورہ ذرائع نے کہا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا۔ وہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

متوفی پولیس اہلکار کی شناخت وجے دھر ولد کرشن دھر ساکن لنگیٹ ہندوارہ کے بطور ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ میں سہیل شاہین طالبان حکومت کے سفیر نامزد

0
اقوام متحدہ میں سہیل شاہین طالبان حکومت کے سفیر نامزد

افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو خط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیر نامزد کیا۔

کابل: عالمی میڈیا سے ملنے والی خبروں کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو خط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیر نامزد کیا۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ترجمان نے طالبان وزیر خارجہ کے خط کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق افغانستان کی اقوام متحدہ کی نشست کے لئے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے، اس کمیٹی میں امریکہ، چین اور روس اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا پیر سے پہلے اس معاملے پر میٹنگ کا امکان نہیں اس لیے شبہ ہے کہ طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اقوام متحدہ سے خطاب نہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس پیر27 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔ میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان کے سفیرکو قبول کرنا ایک اہم قدم ہوگا۔

چہار رخی خریداری کے زور پر سینسیکس پھر 59 ہزاری

0
چہار رخی خریداری کے زور پر سینسیکس پھر 59 ہزاری
چہار رخی خریداری کے زور پر سینسیکس پھر 59 ہزاری

اسٹاک مارکیٹ نے منگل کو دوبارہ مضبوطی حاصل کی۔ اس دوران بی ایس ای سینسیکس دوبارہ 59 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگیا اور نفٹی 17500 کے نشان تک پہنچنے میں بھی کامیاب رہا۔

ممبئی: عالمی سطح سے مثبت اشاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر چہار رخی خریداری کے زور پر پچھلے سیشن کی گراوٹ سے ابرتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ نے منگل کو دوبارہ مضبوطی حاصل کی۔ اس دوران بی ایس ای سینسیکس دوبارہ 59 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگیا اور نفٹی 17500 کے نشان تک پہنچنے میں بھی کامیاب رہا۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا انڈیکس سینسیکس 140 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58530.06 پوائنٹس پر کھل گیا۔ اس کے بعد، فروخت کا دباؤ بننا شروع ہوا اور دوپہر سے پہلے یہ کم ہوکر 57232.54 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ تاہم، اس کے بعد خریداری شروع ہوئی اور مضبوطی کے ساتھ یورپی مارکیٹ کھلنے کی وجہ سے، یہ ٹریڈنگ کے آخری سیشن میں خریداری سے 59084.51 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں، یہ 0.88 فیصد یعنی 514.34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پچھلے دن کے 58490.93 پوائنٹس کے مقابلے میں 59005.27 پوائنٹس پر رہا۔

اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 54 پوائنٹس کے اضافے سے 17450.50 پوائنٹس پر کھل گیا۔ یہ سیشن کے دوران کم 17326.10 اور زیادہ سے زیادہ 17578.35 کے درمیان تھا۔ آخر میں، یہ 0.95 فیصد کے اضافے کے ساتھ 17562 پوائنٹس پر بند ہوا یعنی 165.10 پوائنٹس جو پچھلے سیشن کے 17396.90 پوائنٹس کے مقابلے میں تھا۔ نفٹی میں شامل 50 کمپنیوں میں سے 40 سبز اور 10 سرخ رنگ میں رہیں۔

بی ایس ای میں بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری پر کم زور دیا گیا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈکیپ 0.79 فیصد اضافے سے 24792.12 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.14 فیصد اضافے سے 27529.12 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اودھم پور میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے

0
اودھم پور میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے
اودھم پور میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے

جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھر علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھر علاقے میں منگل کے روز ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھر علاقے میں بھارتی فوج کا ایک چیتا ہیلی کاپٹر بظاہر تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے سبب گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں جہاز کے دونوں پائلٹ شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔ مہلوک پائلٹوں کی شناخت میجر روہت کمار اور میجر انوج راجپوت کے طور پر کی گئی ہے۔

فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ ضلع اودھم پور کے پٹنی ٹاپ علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹوں کو نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد وہاں مقامی لوگ اور فوجی اہلکار پہنچے جنہوں نے زخمی پائلٹوں کو چارپائیوں میں اٹھا کر قریبی طبی مرکز منتقل کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا: ‘بدقمستی سے دونوں پائلٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے’۔

قبل ازیں ضلع مجسٹریٹ اودھم پور اندو کنول چب نے یو این آئی کو بتایا کہ ہم حقائق کا پتہ لگا رہے ہیں۔

اودھم پور- ریاسی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سلیمان چودھری نے بتایا کہ ہمیں اس واقعے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ہے اور ٹیموں کو جائے واردات کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل تین اگست کو ضلع کٹھوعہ کے بھسولی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

صحت، اعلیٰ تعلیم اور پولیس کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت: ذبیح اللہ مجاہد

0
صحت، اعلیٰ تعلیم اور پولیس کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت: ذبیح اللہ مجاہد
صحت، اعلیٰ تعلیم اور پولیس کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت: ذبیح اللہ مجاہد

طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ صحت، اعلیٰ تعلیم، اسکول، پولیس اور عدلیہ کے سیکٹر میں خواتین کی فوری ضرورت ہے۔

کابل: طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ صحت، اعلیٰ تعلیم، اسکول، پولیس اور عدلیہ کے سیکٹر میں خواتین کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اداروں میں خواتین نے کام شروع کردیا ہے کچھ میں جلد کام شروع کر دیں گی۔

اپنے بیان میں مسٹر ذبیح اللّٰہ نے کہا کہ گذشتہ حکومت میں وزارت خواتین امور صرف نام کی وزارت تھی، اسلام میں خواتین کے حقوق کے مطابق جدید ادارہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

مسٹر ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ خواتین کی رہ جانے والی تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ طالبان نے خواتین کی وزارت کو وزارتِ اخلاقیات میں تبدیل کردیا ہے۔