اتوار, اکتوبر 4, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 302

مہاراشٹر: احمد نگر ضلع کے 61 گاؤں میں مکمل لاک ڈاؤن

0
مہاراشٹر: احمد نگر ضلع کے 61 گاؤں میں مکمل لاک ڈاؤن
مہاراشٹر: احمد نگر ضلع کے 61 گاؤں میں مکمل لاک ڈاؤن

مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں کورونا معاملات میں اضافہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے 61 گاؤں میں مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔

پونے: مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں کورونا معاملات میں اضافہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے پیر سے 13 اکتوبر تک 61 گاؤں میں مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔ ان گاؤں میں کسی بھی جگہ پر پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر حکم امتناعی سے متعلق احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔

احمد نگر ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر راجندر بھونسلے نے بتایا کہ ان گاؤوں میں روزانہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں کورونا پازیوٹی شرح پانچ فیصد سے زیادہ درج کی گئی ہے۔ اس کے مد نظر ان گاؤوں میں حکم امتناعی جاری کرنے کے ساتھ ہی لاک ڈاؤن بھی لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضلع کے سنگم نیر، شری گونڈہ، راہتا، پارنیر، اکولے، کرجت، کوپرگاؤں، نواسہ اور دیگر کو ملاکر 13 تعلقہ کورونا سے بری طرح متاثر ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں صرف ادویات، دودھ اور ضروری خدمات کی فراہمی معمول کے مطابق رہے گی۔

انہوں نے لوگوں سے ضلع انتظامیہ کی ہدایات کو ماننے اور صورت حال معمول پر آنے تک ان کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

محکمہ صحت کے ایک افسر نے بتایا کہ ضلع میں گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ 500 سے 800 معاملے آ رہے تھے اور فعال مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر دس فیصد سے زیادہ ہو گئی تھی۔ جس کے پیش نطر موجودہ حالات میں مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا تھا۔

اسرائیل نے تین ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کر دی

0
اسرائیل نے تین ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کر دی
اسرائیل نے تین ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کر دی

اسرائیل نے تین ممالک بلغاریہ، برازیل اور ترکی پر سے کورونا پابندیاں ختم کر دیں ہیں اور اب اسرائیلی شہری ان ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

یروشلم: اسرائیل نے پیر کو تین ممالک بلغاریہ، برازیل اور ترکی پر عائد کورونا پابندیاں ختم کر دی ہیں اور اب اسرائیلی شہری ان ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ ان ممالک میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا کہ یہ تینوں ممالک اسرائیلی سیاحوں کے پسندیدہ مقامات ہیں اور کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسرائیلی عوام کو جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

اس کے ساتھ اب اسرائیل آنے والے سیاحوں کو صرف 24 گھنٹے قرنطینہ پر عمل کرنا پڑے گا جب تک کہ ان کی کووڈ رپورٹ منفی نہیں آتی۔

سپریم کورٹ نے کہا، 12 ستمبر کا این ای ای ٹی-یو جی سی امتحان منسوخ نہیں ہوگا

0
سپریم کورٹ نے کہا، 12 ستمبر کا این ای ای ٹی-یو جی سی امتحان منسوخ نہیں ہوگا
سپریم کورٹ نے کہا، 12 ستمبر کا این ای ای ٹی-یو جی سی امتحان منسوخ نہیں ہوگا

سپریم کورٹ نے کہا کہ ایم بی بی ایس اور اس کے مختلف میڈیکل کورسز کے لیے 12 ستمبر کو منعقد ہونے والے این ای ای ٹی-یو جی سی امتحان کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ ایم بی بی ایس اور اس کے مختلف میڈیکل کورسز کے لیے 12 ستمبر کو منعقد ہونے والے این ای ای ٹی-یو جی سی امتحان کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور بی آر گوائی کی بینچ نے امتحان کو منسوخ کرنے والی رٹ پٹیشن کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ امتحان میں بدسلوکی سے متعلق صرف پانچ ایف آئی آر درج کئے جانے کی وجہ سے ہم اس امتحان کو منسوخ کرنے کا حکم نہیں دے سکتے جس میں تقریبا ساڑھے سات لاکھ طلباء حاضر ہوئے تھے۔

بینج نے سماعت کے آغاز میں اس عرضی کو غیر ضرروی قرار دیتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا اشارہ دیا تھا لیکن بعد میں کہا کہ یہ رقم اس وکیل سے وصول کی جانی چاہئے جس نے اس درخواست کے لیے غلط مشورہ دیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ 12 ستمبر 2021 کو ہونے والے این ای ای ٹی امتحان میں دھاندلی کی گئی تھی اور اس معاملے میں پانچ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

عرضی میں عدالت عظمیٰ سے دوبارہ امتحان لینے کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے یکسر مسترد کر دیا۔

پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والے ولکس کی سڑک حادثے میں دردناک موت

0
پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والے ولکس کی سڑک حادثے میں دردناک موت
پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والے ولکس کی سڑک حادثے میں دردناک موت

سویڈن کے کارٹونسٹ لارس ولکس جنہوں نے پیغمبر اسلام کا خاکہ بنایا تھا، ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔

اسٹاک ہوم: سویڈن کے کارٹونسٹ لارس ولکس جنہوں نے پیغمبر اسلام کا خاکہ بنایا تھا، ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ ’واشنگٹن ٹائمز‘ نے یہ رپورٹ سویڈش میڈیا کے حوالے سے دی ہے۔

ولکس کی عمر 75 سال تھی۔ یہ حادثہ اتوار کو جنوبی سویڈن کے قصبے مارکریڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ پولیس کی سیکیورٹی میں کہیں جا رہا تھا۔ روزنامہ ’دی ڈیگنز نیہیئٹر‘ (ڈی این) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ولکس کے ساتھی نے اس کی موت کی تصدیق کی ہے۔

سویڈش پولیس نے حادثے کی اطلاع دی ہے لیکن کسی کے نام جاری نہیں کیے۔

پولیس نے کہا ’’اتوار کی سہ پہر مارکریڈ کے باہر ای 4 پر ایک کار اور ٹرک میں ٹکر ہوئی۔ ساؤتھ زون میں حادثے کے وقت دو پولیس افسران گاڑی میں بحیثیت گارڈ سفر کر رہے تھے۔ اس حادثے میں تینوں ہلاک ہو گئے ہیں‘‘۔

پولیس کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کیسے ہوا، معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

خیال رہے 2007 میں پیغمبر اسلام کا اسکیچ بنانے کے بعد مسلمانوں کی ناراضگی کی وجہ سے ولکس کو پولیس سیکیورٹی دی گئی تھی۔

ممتا کی بھوانی پور میں فتح کی ہیٹ ٹرک، وزیر اعلی کا عہدہ محفوظ

0
ممتا کی بھوانی پور میں فتح کی ہیٹ ٹرک، وزیر اعلی کا عہدہ محفوظ
ممتا کی بھوانی پور میں فتح کی ہیٹ ٹرک، وزیر اعلی کا عہدہ محفوظ

ممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ پر ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے یہاں تیسری بار فتح کی ہیٹ ٹرک کی اور اسی کے ساتھ ہی اپنا وزیر اعلی کا عہدہ محفوظ کرلیا ہے۔

کولکتہ: ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اتوار کو بھوانی پور سیٹ پر ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے یہاں تیسری بار جیت کی ہیٹ ٹرک کی اور اسی کے ساتھ ہی اپنا وزیر اعلی کا عہدہ محفوظ کرلیا ہے۔

محترمہ بنرجی نے اپنی نزدیکی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پرینکا ٹبریوال کو 58,832 ووٹوں سے شکست دی۔ ووٹوں کے اعداد و شمار کے لحاظ سے اس بار ان کی جیت کا فرق بھی سب سے زیادہ ہے۔

محترمہ بنرجی کی سیاسی زندگی

پانچ جنوری 1955 کو پیدا ہوئی محترمہ بنرجی 1970 کی دہائی کے دوران کانگریس میں شامل ہوئیں اور 1984 میں جادوپور پارلیمانی حلقہ سے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سومناتھ چٹرجی کو شکست دیکر اپنا پہلا الیکشن جیتا تھا۔ وہ 1989 میں اس سیٹ پر سی پی ایم کی مالنی بھٹا چاریہ سے الیکشن میں شکست کھاگئیں، لیکن 1991 میں نوتشکیل شدہ کولکتہ جنوبی پارلیمانی حلقہ کے طور پر اس سیٹ کو پھر سے اپنے قبضہ میں لیا۔ اس کے بعد 1996, 1998, 1999, 2004 اور 2009 کے عام انتخابات میں کولکتہ جنوبی سیٹ پر اپنی جیت کا سفر جاری رکھا۔

محترمہ بنرجی نے کچھ سیاسی اختلافات کے سبب 1997 میں کانگریس چھوڑ دی اور آل انڈیا ترنمول کانگریس قائم کی۔ کچھ ہی وقت میں ان کی پارٹی مغربی بنگال میں اہم اپوزیشن جماعت کے طور پر ابھری۔ 2011 میں بھوانی پور ضمنی انتخابات میں سی پی ایم کی نندنی مکھرجی کو 54,213 ووٹوں سے شکست دی اور ریاست کی وزیراعلی منتخب ہوئیں۔ انہوں نے 2016 میں بھوانی پور سے کانگریس کی دیپا داس منشی کو 25,301 ووٹوں کے فرق سے شکست دیکر دوسری بات جیت حاصل کی۔

اس برس مارچ اپریل میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں ایک بار پھر زبردست جیت حاصل کی لیکن محترمہ بنرجی نندی گرام اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے شوبھندو ادھیکاری سے محض 1736 ووٹوں سے شکست کھا گئی۔ انہوں نے گزشتہ پانچ مئی کو تیسری بار وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیا۔ ایک لازمی عمل کے تحت انہیں چھ مہینے یعنی پانچ نومبر تک کسی بھی اسمبلی سیٹ پر جیت حاصل کرنی تھی اور بھوانی پور سے منتخب رکن اسمبلی شاون دیو چٹو پادھیائے ان کے وزیر اعلی کے عہدہ پر برقرار رہنے کا راستہ ہموار کرنے کے لئے یہ سیٹ چھوڑ دی۔

بھوانی پور کی جیت واضح کرتی ہے کہ بنگال کے لوگ کیا چاہتے ہیں، نندی گرام کی سازش کا آج جواب دیا گیا ہے: ممتا بنرجی

0
بھوانی پور کی جیت واضح کرتی ہے کہ بنگال کے لوگ کیا چاہتے ہیں، نندی گرام کی سازش کا آج جواب دیا گیا ہے: ممتا بنرجی
بھوانی پور کی جیت واضح کرتی ہے کہ بنگال کے لوگ کیا چاہتے ہیں، نندی گرام کی سازش کا آج جواب دیا گیا ہے: ممتا بنرجی

گزشتہ بھوانی پور سے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے امیدوار شوبھن دیب نے بی جے پی کے امیدوار کو 26 ہزار ووٹوں سے ہرایا تھا۔ اس مرتبہ ممتا بنرجی نے ریکارڈ 57,632 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ 2011 کے ضمنی انتخاب سے بھی یہ بڑی کامیابی ہے۔

کلکتہ: بھوانی پور سے اسمبلی انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ نندی گرام میں مجھے سازش کے تحت بہت ہی کم ووٹوں سے ہرایا تھا مگر آج بھوانی پور کے عوام نے مجھے کامیابی دلاکر دنیا کو بتا دیا کہ بنگال کیا چاہتا ہے۔

انہوں نے بھوانی پور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بھوانی پور کے عوام کا ہمیشہ مقروض رہوں گی بھوانی میں ممتا بنرجی کی جیت یقینی ہونے کا اعتراف تو بی جے پی لیڈران بھی کررہے تھے۔ بی جے پی امیدوار پرینکا تبریوال مستقل محنت کررہی تھی اس کی وجہ سے ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے سامنے یہ بڑا چیلنج تھا کہ ممتا بنرجی کی جیت کے مارجن کو اسمبلی انتخابات کے مقابلے دوگنا کرنا ہے۔

ممتا بنرجی نے ریکارڈ 57,632 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی

گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے امیدوار شوبھن دیب نے بی جے پی کے امیدوار کو 26 ہزار ووٹوں سے ہرایا تھا۔ اس مرتبہ ممتا بنرجی نے ریکارڈ 57,632 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ 2011 کے ضمنی انتخاب سے بھی یہ بڑی کامیابی ہے۔

گزشتہ اسمبلی انتخابات میں جن وارڈوں میں ترنمول کانگریس کی کارکردگی بہتر نہیں تھی اس مرتبہ ترنمول کانگریس نے بھوانی اسمبلی حلقے کے تمام وارڈوں میں جیت حاصل کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا ‘ہم کسی وارڈ میں نہیں ہارے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ہم کسی بھی وارڈ میں نہیں ہارے ہیں۔ کسی بھی وارڈ کے لوگوں نے ہمیں ناپسند نہیں کیا ہے یہ ایک ریکارڈ ہے۔ یہاں تک کہ جب 2016 میں اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کو ایک یا دو وارڈوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ لیکن اس بار ہم کسی ایک وارڈ میں نہیں ہارے ہیں۔

بھوانی پور کے عوام نے ایک بار پھر مجھے حوصلہ دیا ہے

ممتا بنرجی نے بھوانی پور میں فتح کی اہمیت کو بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھوانی پور گرچہ ایک چھوٹا مرکز ہے۔ لیکن اس کا دائرہ بڑا ہے۔ پورا بنگال آج بھوانی پور کی طرف دیکھ رہا تھا اور پورے بنگال کو تکلیف ہوئی جب ہم نے تمام انتخابات جیتے لیکن نندی گرام میں میں ہار گئی۔ بنگال کے عوام نے مجھے حوصلہ دیا اور کام جاری رکھنے کی اپیل کی۔ بھوانی پور کے عوام نے ایک بار پھر مجھے حوصلہ دیا ہے۔ میں ہمیشہ کے لیے مقروض ہوں۔ صرف میں ہی نہیں، میری پارٹی اور ترنمول کانگریس خاندان اور بنگال کے لوگ انہیں یاد رکھیں گے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ نندی گرام کے نتائج پر میں زیادہ نہیں بولوں گی ،نندیگرام واقعہ ابھی تک زیر التوا ہے، اس لیے وہ اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی، لیکن بھوانی پور نے واضح کر دیا ہے کہ بنگال دراصل کیا چاہتا ہے۔

ممتا نے کہا کہ میں دو انگلیوں سے فتح نہیں دکھاؤں گی۔ تین انگلیاں فتح کی نشانیاں دکھاتی ہیں۔ کیونکہ ہم تین جگہ جیت گئے ہیں۔

آج پھر پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے ہوا مہنگا

0
آج پھر پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے ہوا مہنگا

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے 80 ڈالر فی بیرل کے آس پاس برقرار رہنے کے دباؤ میں اتوار کو مسلسل چوتھے دن ڈیزل 30 پیسے اور پٹرول 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے 80 ڈالر فی بیرل کے آس پاس برقرار رہنے کے دباؤ میں اتوار کو مسلسل چوتھے دن ڈیزل 30 پیسے اور پٹرول 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد، دارالحکومت دہلی میں پٹرول 102.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.77 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پٹرول گزشتہ چھ دنوں میں سے پانچ میں 1.20 پیسے مہنگا ہو ا ہے۔ ڈیزل کے دام بھی 10 میں سے آٹھ دنوں میں 2.15 روپے فی لیٹر بڑھ گئے۔ پچھلے ہفتے جس طرح پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، اس سے مہنگا ئی بڑھنے والی ہے۔

ہفتے کے آخر میں امریکی مارکیٹ میں کاروبار بند ہونے پر، بریٹ کروڈ 80 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 102.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.77 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے بعد بھی، دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 99.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.38 روپے فی لیٹر پر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر —————   پٹرول    ——————    ڈیزل
دہلی ————— 102.39 —————— 90.77
ممبئی -————— 108.43 ————— 98.48
چنئی ————— 100.01 -—————- 95.31
کولکتہ ———— 103.07 —————— 93.87

سابق فٹ بالر ڈینزل فرانکو اور لینی ڈی گاما ترنمول کانگریس میں شامل

0
سابق فٹ بالر ڈینزل فرانکو اور لینی ڈی گاما ترنمول کانگریس میں شامل
سابق فٹ بالر ڈینزل فرانکو اور لینی ڈی گاما ترنمول کانگریس میں شامل

سابق فٹ بالر ڈینزل فرانکو اور گوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر لینی ڈی گاما نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

پنجی: سابق فٹ بالر ڈینزل فرانکو اور گوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر لینی ڈی گاما نے ہفتہ کو ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔

ایم پی پرسون بنرجی، مغربی بنگال کے وزیر مملکت برائے کھیل منوج تیواری اور گوا کے ترنمول کانگریس لیڈر یتیش نائیک کی موجودگی میں فرانکو اور ڈی گاما نے شمالی گوا کے سالیگاؤں میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر ڈی گاما نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تعریف کی اور کہا کہ ترنمول سپریمو کسی سے نہیں ڈرتیں جبکہ فرانکو نے کہا کہ وہ یہ کہتے ہوئے نہیں ڈرتے کہ وہ اس پارٹی کے رکن ہیں جو مغربی بنگال سے ہے۔

مسٹر نائک نے کہا کہ صرف ترنمول کانگریس ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تب ہی ممکن ہوگا جب ہم سب مل کر کوشش کریں۔

اس سے قبل حال ہی میں گوا کے سابق وزیر اعلی لوئزنہو فیلیرو نے کولکتہ میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

گاندھی جینتی: مہاتما گاندھی اور شاستری جی کو ملک نے پیش کیا خراج عقیدت

0
گاندھی جینتی: مہاتما گاندھی اور شاستری جی کو ملک نے پیش کیا خراج عقیدت
گاندھی جینتی: مہاتما گاندھی اور شاستری جی کو ملک نے پیش کیا خراج عقیدت

گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عدم تشدد کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

نئی دہلی: ملک ہفتہ کو اپنے دو عظیم سپوتوں مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کا یوم پیدائش منا رہا ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عدم تشدد کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

دارالحکومت میں گاندھی جی کی سمادھی راج گھاٹ اور شاستری جی کی سمادھی وجئے گھاٹ پر اہم خراج عقیدت کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں مختلف مقامات پر میٹنگوں اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی دن میں آن لائن پنچایت سمیتیوں اور پانی کی کمیٹیوں کے نمائندوں سے خطاب کریں گے۔

آج گاندھی جی کی 152 ویں سالگرہ ہے۔ وہ 2 اکتوبر 1869 کو پوربندر، گجرات میں پیدا ہوئے۔ وہ سچائی اور عدم تشدد کے علمبردار تھے۔ ان کا اصل نام موہن داس کرم چند گاندھی تھا۔

شاستری جی کا جنم 2 اکتوبر 1904 کو مغل سرائے میں ہوا تھا۔ وہ 9 جون 1964 سے 11 جنوری 1966 کو اپنی موت تک تقریباً اٹھارہ ماہ تک وزیر اعظم رہے۔ اس اہم عہدے پر ان کا دور اقتدار بے مثال تھا۔ انہوں نے جئے جوان، جئے کسان کا نعرہ دیا۔

شیئر بازار 59 ہزار پوائنٹس کی بلندی سے بھی گرگیا

0
شیئر بازار 59 ہزار پوائنٹس کی بلندی سے بھی گرگیا
شیئر بازار 59 ہزار پوائنٹس کی بلندی سے بھی گرگیا

مسلسل گزشتہ چار دنوں سے جاری فروخت کے دباؤ کے تحت منگل کو 60،000 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح سے گرنے کے بعد شیئر بازار آج 59 ہزار پوائنٹس کی بلندی سے بھی گرگیا۔

ممبئی: گھریلو سطح پر گزشتہ چار دنوں سے مسلسل جاری فروخت کے دباؤ میں منگل کو 60 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح سے گرنے کے بعد شیئر بازار آج 59 ہزار پوائنٹس کی بلندی سے بھی گرگیا۔

غیر ملکی بازاروں کی کمی سے مایوس سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر آج بجاج فنسرو، ماروتی، ایئرٹیل، ایشین پینٹ، بجاج فنانس اور ایچ ڈی ایف سی سمیت 19 کمپنیوں میں ہوئی فروخت سے بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس جمعہ کے روز 19 360.78 پوائنٹس گرکر 59 ہزار پوائنٹس سے نیچے 58765.58 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 86.10 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17532.05 پوائنٹس پر رہا۔ اس طرح منگل سے لے کر آج تک سینسیکس 1300 سے زائد پوائنٹس ٹوٹ چکا ہے۔

بڑی کمپنیوں کی طرح، جہاں درمیانی کمپنیوں میں فروخت ہوئی، وہیں چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاروں کا اعتماد نظر آیا۔ اس دوران بی ایس ای مڈ کیپ 28.89 پوائنٹس کی کمی سے 25،224.20، پوائنٹس پر رہا۔ جبکہ اسمال کیپ 133.88 پوائنٹس کے اضافے سے 28،215.62 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

این ایس ای میں 24 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ

بی ایس ای میں کل 3408 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 1809 میں تیزی اور 1420 میں مندی رہی۔ جبکہ 179 کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 24 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا جبکہ 26 کی قیمتیں گر گئیں۔

اس دوران 11 گروپ کے شیئر گرے جبکہ آٹھ میں اضافہ ہوا۔ رئیلٹی نے زیادہ سے زیادہ 1.56 فیصد نقصان اٹھایا۔ اسی طرح ٹیلی کام 1.31، ٹیک 0.77، کیپیٹل گڈز 0.21، بینکنگ 0.52، آٹو 0.21، آئی ٹی 0.63، انڈسٹریل 0.16، فنانس 0.70، سی ڈی جی ایس 0.08 اور ایف ایم سی جی 0.04 فیصد اتر گئے۔ وہیں باقی آٹھ گروپوں میں 0.85 فیصد تک اضافہ ہوا۔

غیر ملکی منڈیوں میں کمی کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.98، جرمنی کا ڈیکس 0.79، جاپان کا نکئی 2.31 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.36 فیصد کم ہوا۔ جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.90 فیصد کا اضافہ ہوا۔