پیر, جولائی 6, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 298

دہلی میں پاکستانی دہشت گرد اے کے 47 اور ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ گرفتار

0
دہلی میں پاکستانی دہشت گرد اے کے 47 اور ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ گرفتار
دہلی میں پاکستانی دہشت گرد اے کے 47 اور ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ گرفتار

دہلی میں پاکستانی دہشت گرد گرفتار، ہینڈ گرینیڈ اور اے کے 47 جیسے مہلک ہتھیار اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ایک پاکستانی دہشت گرد کو اے کے 47 اور ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام محمد اشرف ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے اسے جمنا پار کے لکشمی نگر علاقے سے گرفتار کیا۔

اس سے ہینڈ گرینیڈ اور اے کے 47 جیسے مہلک ہتھیار اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ اشرف نیپال کے راستے ہندوستان میں داخل ہوا تھا۔ وہ تہواروں کے دوران یہاں کسی بڑے واقعہ کو انجام دینے آیا تھا۔

شوپیاں جھڑپ: ٹی آر ایف سے منسلک تین دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

0
شوپیاں جھڑپ: ٹی آر ایف سے منسلک تین دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری
شوپیاں جھڑپ: ٹی آر ایف سے منسلک تین دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں میں گذشتہ شب چھڑنے والے تصادم میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے تلرن علاقے میں گذشتہ شب چھڑنے والے تصادم میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

کشمیر زون پولیس نے منگل کی صبح اس تصادم آرائی کے بارے میں ٹویٹ کے ذریعے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں تصادم آرائی میں لشکرطیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین دہشت گرد مارے گئے ہیں جن کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہلوک دہشت گردوں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا۔

دریں اثنا کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ مہلوک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت مختار شاہ ساکن گاندربل کے بطور ہوئی ہے جو سری نگر میں بہار سے تعلق رکھنے والے مزدور وریندر پاسوان کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکیورٹی فورسز نے پیر کی شام شوپیاں کے تلرن علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ اس دوران ایک مقام پر چھپے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی ایک تلاشی پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

خطہ میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ ہے: کم جونگ ان

0
خطہ میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ ہے: کم جونگ ان
خطہ میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ ہے: کم جونگ ان

گزشتہ دنوں شمالی کوریا نے اقوام متحدہ اور دنیا کو نظر انداز کرتے ہوئے انتہائی خطرناک قسم کے کچھ بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جس کے بعد سے اس کے پڑوسیوں اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

پیویونگ: شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے خطے میں تمام تر کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے دیا ہے۔

دفاع سے متعلق افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران شمالی کوریا کے آمر حکمراں کم جونگ ان نے جنوبی کوریا پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوجی توازن بگاڑنے کی کوششیں خطے کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔

خیال رہے گزشتہ دنوں شمالی کوریا نے اقوام متحدہ اور دنیا کو نظر انداز کرتے ہوئے انتہائی خطرناک قسم کے کچھ بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جس کے بعد سے اس کے پڑوسیوں اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

لکھیم پور واقعہ کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج

0
لکھیم پور واقعہ کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج
لکھیم پور واقعہ کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج

کانگریس نے لکھیم پور واقعہ کے خلاف احتجاج میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو برخاست کرنے کی مانگ پر آج پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ کیا

نئی دہلی: کانگریس نے لکھیم پور واقعہ کے خلاف احتجاج میں اور اس واقعہ کے لئے مبینہ طور پر ذمہ دار مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو برخاست کرنے کی مانگ پر آج پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

کانگریس کی اترپردیش کی انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کی راجدھانی لکھنو میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے سامنے بیٹھ کر مون ورت رکھا۔ محترمہ واڈرا نے لکھیم پور کھیری کے واقعہ کے لئے مبینہ طور پر قصوروار مسٹر مشرا کو برخاست کرنے کی مانگ کی اور کہا کہ کانگریس ناانصافی کے خلاف لڑائی لڑتی رہے گی۔ اس دوران وہاں بڑی تعداد میں پارٹی کارکن موجود رہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو فوری طور پر عہدہ سے ہٹانے کی مانگ

جموں میں کانگریسی کارکنوں نے راجو بھون کے سامنے مون ورت کا اہتمام کیا اور مسٹر مشرا کو فوری طور پر عہدہ سے ہٹانے کی مانگ کی۔ اس پروگرام میں کانگریس کی ریاستی انچارج رجنی پاٹل کے ساتھ ہی کانگریس کے کئی اہم لیڈروں نے حصہ لیا۔ پارٹی کارکنوں نے مغربی بنگال میں لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی قیادت میں مون ورت میں حصہ لیا۔

مہاراشٹر میں کانگریسی کارکنوں نے ریاستی صدر نانا پٹولے کی قیادت میں مون ورت رکھا جس میں کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر بالا صاحب تھروٹ، ممبئی کانگریس کے ایگزیکٹو صدر بھائی جگتاپ، چرن سنگھ سپرہ، سابق وزیر اعلی اشوک چوان کئی دیگر اہم لیڈروں نے حصہ لیا۔

تریپورہ میں ریاستی صدر براجیت سنہا اور دیگر سینئر لیڈروں نے مون ورت میں حصہ لیا۔ دہلی میں ریاستی صدر چودھری انل کمار کی قیادت میں مون ورت رکھ کر گاندھیائی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ ریاستی صدر ریونت ریڈی کی قیادت میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے مون ورت رکھا۔ ہماچل پردیش کے شملہ میں ریاستی صدر کلدیپ سنگھ راٹھوڑ کی قیادت میں مون ورت رکھ کر مسٹر مشرا کو مرکزی کابینہ سے ہٹانے کی مانگ کی۔

پونچھ میں تصادم: جی سی او سمیت پانچ فوجی جوان جاں بحق، آپریشن جاری

0
پونچھ میں تصادم: جی سی او سمیت پانچ فوجی جوان جاں بحق، آپریشن جاری
پونچھ میں تصادم: جی سی او سمیت پانچ فوجی جوان جاں بحق، آپریشن جاری

پونچھ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان چھڑنے والے ایک تصادم میں ایک افسر سمیت پانچ فوجی جوان جاں بحق ہو گئے۔

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کے روز سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان چھڑنے والے ایک تصادم میں ایک افسر سمیت پانچ فوجی جوان جاں بحق ہو گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سرنکوٹ کے چھامرر جنگلات میں گولہ باری کے تبادلے کے بعد اب ضلع راجوری کے بھانگائی نامی گاؤں میں طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کی صبح سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان چھڑنے والی ایک تصادم آرائی کے دوران ایک جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او) اور چار دیگر فوجی جوان جان بحق ہوئے۔

انہوں نے مہلوک فوجیوں کی شناخت نائب صوبیدار جسوندر سنگھ، سپاہی مندیپ سنگھ، گجن سنگھ اور سراج سنگھ ساکنان پنجاب اور سپاہی ویساکھ ایچ ساکن کیرلہ کے طور پر کی ہے۔

قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکیورٹی فورسز نے پیر کی صبح سرنکوٹ کے ڈیرا کی گلی علاقے کے متصل دیہات کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا۔

دہشت گردوں کی ایک تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ

انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک جگہ چھپے دہشت گردوں نے ایک تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

جموں میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل دیویندر آنند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوجی جوانوں نے ایک خفیہ اطلاع کی بنا پر سرنکوٹ علاقے میں ایک کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

انہوں نے بتایا: ‘علاقے میں چھڑنے والے تصادم کے دوران ایک جی سی او اور دیگر چار فوجی جوان زخمی ہوئے۔ انہیں نزدیکی طبی مرکز لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے’۔

ایک رپورٹ کے مطابق پونچھ کے سرنکوٹ میں فوجی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے بھاری مسلح دہشت گردوں کا راجوری کے بھانگائی میں فوج سے آمنا سامنا ہوا ہے اور طرفین کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔

مذاکرات کا تیرہواں دور: چین کے سخت موقف کی وجہ سے زیر التوا مسائل حل نہیں ہو سکے

0
مذاکرات کا تیرہواں دور: چین کے سخت موقف کی وجہ سے زیر التوا مسائل حل نہیں ہو سکے
مذاکرات کا تیرہواں دور: چین کے سخت موقف کی وجہ سے زیر التوا مسائل حل نہیں ہو سکے

دونوں ممالک کے فوجی کمانڈروں کے درمیان مذاکرات کا تیرہواں دور جو چین کے سخت موقف کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری ہے، زیر التوا مسائل حل نہیں ہو سکے۔

نئی دہلی: مشرقی لداخ میں کشیدگی کو حل کرنے کے لیے اتوار کو دونوں ممالک کے فوجی کمانڈروں کے درمیان مذاکرات کا تیرہواں دور جو چین کے سخت موقف کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری ہے، زیر التوا مسائل حل نہیں ہو سکے۔

پیر کی صبح جاری بیان میں فوج نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ہندوستان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ یہ تعطل مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ یکطرفہ طور پر صورتحال کو تبدیل کرنے کی چین کی کوششوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ اب یہ ضروری ہے کہ چین باقی علاقوں میں زیر التوا مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے تاکہ لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ امن اور دوستانہ ماحول قائم ہو سکے۔

زیر التوا مسائل کے حل سے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کی راہ ہموار ہوگی

ہندوستان نے زور دے کر کہا کہ زیر التوا مسائل کے حل سے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کی راہ ہموار ہوگی۔ ہندوستانی فریق نے مسائل کو حل کرنے کے لیے مثبت اور تعمیری تجاویز پیش کیں۔ لیکن چینی فریق نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور نہ ہی اس سمت میں آگے بڑھنے کی کوئی تجویز پیش کی، نتیجتاً مذاکرات کے دوران زیر التوا مسائل حل نہیں ہو سکے۔

اتوار کی صبح 10.30 بجے شروع ہونے والے مذاکرات کا تیرہواں دور چینی سرحد پر واقع ’مولڈو گیریژن‘ میں شام 7 بجے تک جاری رہا۔

دو ماہ سے زائد کے وقفے کے بعد ہونے والے مذاکرات کے تیرہویں دور میں ہندوستانی وفد کی قیادت فائر اینڈ فیوری کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن نے کی جبکہ چینی فریق نے جنرل وانگ ہوژیانگ کی قیادت میں مذاکرات میں حصہ لیا۔ مذاکرات کی تفصیلات بتاتے ہوئے فوج نے کہا کہ میٹنگ بنیادی طور پر مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ تنازعات کے زیر التوا مسائل کو حل کرنے پر مرکوز رہا۔

ہندوستان نے اصرار کیا کہ چین نے دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف ایکچول کنٹرول پر حالات کو بدلنے کی کوشش کی۔ اس لیے اب چین کو اس صورتحال کو حل کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔ ہندوستانی فریق نے کہا کہ ایسا کرنا دوشنبہ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان حالیہ مذاکرات کے مطابق ہوگا۔

خیال رہے، اس بات چیت میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں فریق زیر التوا مسائل کو جلد از جلد حل کریں گے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آگ مزید بھڑکی، پٹرول 112.96 روپے، ڈیزل 102.25 روپے

0
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آگ مزید بھڑکی، پٹرول 112.96 روپے، ڈیزل 102.25 روپے
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آگ مزید بھڑکی، پٹرول 112.96 روپے، ڈیزل 102.25 روپے

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اس ہفتے کا آغاز بھی ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا ہے۔

پیر کو مسلسل ساتویں دن پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 104.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 110.38 روپے اور ڈیزل 101 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں کے بارے میں بات کی جائے تو رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک جیسی ہونے جا رہی ہیں۔ پٹرول 98.99 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.39 روپے فی لیٹر ہے۔

مسلسل پانچ دن کی تیزی کے بعد پیر کو ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی، لیکن اس کے بعد سے یہ تیزی برقرار ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ پچھلے 10 دنوں میں پٹرول 2.80 روپے اور اسی عرصے میں ڈیزل بھی 3.30 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں زبردست اضافہ

اوپیک ممالک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار چار لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جبکہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

خام تیل میں اضافے کے بعد امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر استعمال کرنے کی بات کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے خام تیل کی برآمدات روکنے کا بھی اشارہ کیا، جس کی وجہ سے خام تیل قیمتیں دوبارہ بڑھنے لگیں۔ پیر کو سنگاپور میں خام تیل کی تجارت کا آغاز فائدہ کے ساتھ ہوا۔ برینٹ کروڈ 0.99 ڈالر اضافے سے 83.38 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.35 ڈالر سے بڑھ کر 80.70 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 104.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 101.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.80 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس وقت بھوپال میں پٹرول 112.96 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 102.25 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر ————— پٹرول   ——————  ڈیزل
دہلی ————— 104.44 —————— 93.17
ممبئی————— 110.38 —————— 101.00
چنئی————— 101.76 —————— 97.56
کولکتہ————  105.05 —————— 96.24

لکھیم پور تشدد معاملے کے کلیدی ملزم آشیش مشرا کو جیل

0
لکھیم پور تشدد معاملے کے کلیدی ملزم آشیش مشرا کو جیل
لکھیم پور تشدد معاملے کے کلیدی ملزم آشیش مشرا کو جیل

لکھیم پور تشدد معاملے میں پولیس نے مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا عرف مونو کو جیل بھیج دیا ہے۔

لکھیم پور کھیری: اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے تکونیا میں گذشتہ اتوار کو پیش آئے سڑک حادثے میں آٹھ افراد کی ہوئی اموات کے معاملے میں پولیس نے مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا عرف مونو کو جیل بھیج دیا ہے۔

ہفتہ کو کرائم برانچ کے دفتر میں ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے آسیش کو 12 گھنٹوں کے لمبی پوچھ گچھ کے بعد دیر رات 10:50 بجے گرفتار کرلیا گیا۔ ان کا میڈیکل کرانے کے بعد پولیس نے رات کو ہی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جہاں سے عدالت نے انہیں پیر تک جوڈیشیل حراست میں جیل بھیج دیا۔

لکھیم پور تشدد کے کلیدی ملزم کئی سوالوں کا جواب نہیں دے رہا ہے

ایس آئی ٹی کی قیادت کر رہے پولیس سب انسپکٹر اپیندر اگروال نے دیر رات میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ آشیش پولیس سے پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کررہا ہے اور کئی سوالوں کا جواب نہیں دے رہا ہے۔ لہذا اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپوزیشن کے جارح رخ اور سپریم کورٹ کے سخت رخ کے بعد پولیس نے مرکزی مملکتی وزیر کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کرکے آشیش کو جمعہ کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ لیکن وہ جمعہ کو پولیس لائن حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد پولیس نے ایک اور نوٹس جمعہ کو چسپاں کیا۔ حالانکہ اس نوٹس کو دھیان میں رکھتے ہوئے وہ ہفتہ کو صبح 11:38 بجے پولیس لائن حاضر ہوا تھا۔

ایس آئی ٹی کی ٹیم نے صبح گیارہ بجے اس سے پوچھ گچھ شروع کی۔ تقریبا 12 گھنٹے کی لمبی پوچھ گچھ کے بعد ڈی آئی جی نے رات تقریبا 11 بجے باہر نکل کر میڈیا نمائندوں کو آشیش کی گرفتاری کی اچانک خبر دی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آشیش ساتھ لائے شواہد سے یہ صاف نہیں کرسکا کہ وہ واقعہ کے وقت کہاں تھا۔ ساتھ لائے ویڈیو میں تکونیا میں واقع ہونے والے پرتشدد واقع کے وقت دنگل میں ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ آشیش کی صفائی اور شواہد کی تصدیق نہیں ہو سکی جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے ملزم آشیش کے سامنے 40 سوالوں کی فہرست رکھی تھی۔ پوچھ گچھ کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرائی گئی تھی۔ ملزم دس لوگوں کا حلف نامہ لے کر آیا تھا جنہوں نے قبول کیا تھا کہ واقعہ کے وقت ملزم دنگل میں موجود تھا۔ اس کے علاوہ وہ ویڈیو کی پین ڈرائیو ثبوت کے طور پر ساتھ لے کر آیا تھا۔

پوچھ گچھ کے دوران آشیش سے ایک تحریری بیان لیا گیا

پوچھ گچھ کے دوران آشیش سے ایک تحریری بیان اس کے وکیل کی موجودگی میں لیا گیا۔ آشیش کے وکیل اودھیش کمار نے کہا کہ ان کا موکل نوٹس کا احترام کرتا ہے اور جانچ میں ہر طرح سے تعاون دینے کو تیار ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ڈی آئی جی اور ایس پی رینک کے افسر موجود رہے۔

وہیں جمعہ کی رات لکھنؤ پولیس نے چھاپہ مار کر آشیش کے دوست انکت داس کے گھر سے ایس یو وی برآمد کی جو واقعہ کے دن وہاں موجود تھی۔ حالانکہ پولیس انکت کو گرفتار نہیں کرسکی لیکن اس کے ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے۔ انکت بی ایس پی رکن پارلیمان اکھلیش داس کا بھتیجہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشرا ٹینی نے اپنے بیٹے کی بے گناہی کا دعوی کیا تھا۔ آشیش کے نیپال فرار ہونے کی خبر پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ گھر پر ہے اور جانچ میں پورا تعاون دینے کو تیار ہے۔

پولیس نے تشدد کے معاملے میں آشیش کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 302،120بی، 304اے، 147 ،148،149،179 اور 338 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

متھرا سڑک حادثے میں چار کی موت، دیگر چار زخمی

0
متھرا سڑک حادثے میں چار کی موت، دیگر چار زخمی
متھرا سڑک حادثے میں چار کی موت، دیگر چار زخمی

اترپردیش کے ضلع متھرا میں ایک سڑک حادثے میں میاں ۔ بیوی سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی۔

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا کے چھاتا کوتوالی علاقے میں ایک سڑک حادثے میں میاں ۔ بیوی سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے اتوار کو بتایا کہ نیشنل ہائی وے -2 پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گرو گرام سے رائے بریلی جا رہی کار کھڑے ٹرک میں پیچھے سے ٹکرا گئی جس سے ایک ہی کنبے کے چار اراکین کی موت ہوگئی۔

مہلوکین کی شناخت دھرمیندر (35) ان کی بیوی لکشمی (30)، کثملتا (26) اور موہنی (19) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ پوجا (22)، انیردھ (06)، انجو، موہت زخمی ہوگئے۔ کار کو ٹرک سے نکالنے کے بعد ہی سبھی زخمیوں اور مہلوکین کو باہر نکالا جاسکا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

0
 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری
 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہفتے کے آخر میں اضافے کے دوران اتوار کو مسلسل چھٹے دن پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہفتے کے آخر میں اضافے کے دوران اتوار کو مسلسل چھٹے دن پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول بھی 104.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.82 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ممبئی میں پٹرول 110.12 روپے اور ڈیزل 100.66 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

ابھی ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مسلسل پانچ دن کے اضافے کے بعد اس ہفتے کے پہلے دن پیر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، لیکن منگل سے ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر

دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 104.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.82 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پچھلے 10 دنوں میں پٹرول 2.95 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈیزل بھی 15 دنوں میں 4.20 روپے فی لیٹر بڑھ گیا ہے۔ اس ماہ میں اب تک پٹرول 2.50 روپے اور ڈیزل 2.95 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

اوپیک ممالک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں چار لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

خام تیل میں اضافے کے بعد امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر استعمال کرنے کی بات کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے خام تیل کی برآمدات کو روکنے کا بھی اشارہ کیا۔ جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنے لگیں۔ برینٹ کروڈ 0.44 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 82.39 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.05 ڈالر سے بڑھ کر 79.35 ڈالر فی بیرل رہا۔

بھوپال میں پٹرول 112.69 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 101.91 روپے فی لیٹر

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 104.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.82 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 104.40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.45 روپے فی لیٹر پر ہے۔ اس وقت بھوپال میں پٹرول 112.69 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 101.91 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر—————  پٹرول     —————— ڈیزل
دہلی ————— 104.14 —————— 92.82
ممبئی————— 110.12 —————— 100.66
چنئی ————— 101.53 -—————- 97.26
کولکتہ —————104.80 —————— 95.93