اتوار, اکتوبر 4, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 299

اسرائیلی میزائل حملے میں ایک شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی

0
اسرائیلی میزائل حملے میں ایک شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی
اسرائیلی میزائل حملے میں ایک شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی

شامی صوبے حمص کے پالمیرا علاقے میں اسرائیلی میزائل حملے میں ایک شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

دمشق: شام کے صوبہ حمص کے پالمیرا علاقے میں اسرائیلی میزائل حملے میں ایک شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ شامی خبر رساں ادارے سانا (سیرین عرب نیوز ایجنسی ’ایس اے این اے‘) نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

سانا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ بدھ کی رات اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی شام میں مواصلاتی ٹاور اور کچھ قریب کے فوجی اڈوں کو ہدف بناتے ہوئے میزائل داغے۔

رواں ماہ شام کو نشانہ بنا کر کیا گیا یہ دوسرا اسرائیلی حملہ ہے۔ اس سے قبل 8 اکتوبر کو حمص کے دیہی علاقوں میں ٹی 4 ایئربیس کو ہدف بنا کر حملہ کیا گیا تھا۔

بی ایس ایف سرحد پر پنجاب، آسام اور بنگال میں 50 کلو میٹر اندر تک کرسکے گی گرفتاری

0
بی ایس ایف سرحد پر پنجاب، آسام اور بنگال میں 50 کلو میٹر اندر تک کرسکے گی گرفتاری
بی ایس ایف سرحد پر پنجاب، آسام اور بنگال میں 50 کلو میٹر اندر تک کرسکے گی گرفتاری

مرکزی وزارت داخلہ نے بی ایس ایف کے پنجاب، آسام اور مغربی بنگال میں دائرہ اختیار کو سرحد کے اندر 50 کلو میٹر تک بڑھانے اور اسے پولیس کی طرز پر ضبطی، تلاشی اور گرفتاری کا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے سرحدی علاقوں میں مختلف جرائم پر لگام لگانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے پنجاب، آسام اور مغربی بنگال میں دائرہ اختیار کو سرحد کے اندر 50 کلو میٹر تک بڑھانے اور اسے پولیس کی طرز پر ضبطی، تلاشی اور گرفتاری کا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے پیر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے کہا کہ بارڈر سیکیورٹی فورس اب مجرمانہ پینل کوڈ اور پاسپورٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت آسام، مغربی بنگال اور پنجاب میں سرحد سے ملک کے اندر 50 کلو میٹر تک یہ کارروائی کرسکے گی۔ پہلے اسے سرحد سے ملک کے اندر 15 کلو میٹر تک یہ کارروائی کرنے کا حق تھا۔

اگرچہ گجرات میں اس کے اختیار کا دائرہ 80 کلو میٹر سے کم کرکے 50 کلو میٹر کیا گیا ہے۔ جبکہ راجستھان میں کسی طرح کی تبدیلی نہ کرتے ہوئے اسے 50 کلو میٹر ہی رکھا گیا ہے۔

ناگا لینڈ، میزورم، تریپورہ، منی پور اور لداخ میں بھی بی ایس ایف کو یہ حق حاصل ہے۔ اگرچہ ان علاقوں اور جموں کشمیر و لداخ میں بی ایس ایف کے اختیار کا دائرہ طے نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے لئے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے بارڈر سیکیورٹی فورس ایکٹ 1968 میں ترمیم کی ہے۔

آسام میں سرکاری مدارس کو بند کرنے کے خلاف عبدالقیوم انصاری کے میمورنڈم پر آسام حکومت کو نوٹس جاری

0
آسام میں سرکاری مدارس کو بند کرنے کے خلاف عبدالقیوم انصاری کے میمورنڈم پر آسام حکومت کو نوٹس جاری
آسام میں سرکاری مدارس کو بند کرنے کے خلاف عبدالقیوم انصاری کے میمورنڈم پر آسام حکومت کو نوٹس جاری

آسام میں سرکاری مدارس کو بند کرنے کے خلاف بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین اور آل انڈیا اقلیتی تعلیمی بورڈ کے سربراہ عبدالقیوم انصاری کے میمورنڈم پر این سی ایم نے آسام حکومت کو اس ضمن میں نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔

نئی دہلی: بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین اور آل انڈیا اقلیتی تعلیمی بورڈ کے سربراہ عبدالقیوم انصاری کی آسام میں سرکاری مدارس کو بند کئے جانے کے خلاف قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) کو توجہ دلانے پر این سی ایم نے آسام حکومت کو اس ضمن میں نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔

اقلیتی کمیشن نے چیف سکریٹری حکومت آسام کے نام جاری نوٹس میں کہا ہے کہ آل انڈیا اقلیتی تعلیمی بورڈ کی طرف سے آسام حکومت کے سرکاری مدارس کو بند کئے جانے کے سلسلے میں میمورنڈم موصول ہوا ہے۔ اس ضمن میں این سی ایم نے حکومت آسام سے درخواست کی ہے کہ اس کی صحیح صورت حال اور اسٹیٹس رپورٹ سے قومی اقلیتی کمیشن کو واقف کرایا جائے۔ این سی ایم نے این سی ایم ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کے تحت یہ نوٹس جاری کیا ہے۔

مسٹر انصاری نے گزشتہ دنوں قومی اقلیتی کمیشن کے چیرمین سے ملاقات کرکے اس جانب توجہ مبذول کرائی تھی اور کہا تھا کہ یہ اقلیتوں کی تعلیم کرنے کے حق کے خلاف ہے۔ساتھ ہی کہا تھا کہ اس ضمن میں انہوں نے حکومت آسام کے فیصلے کے خلاف گوہاٹی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

کئی فریقوں نے حکومت آسام کے فیصلے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا

واضح رہے کہ حکومت آسام نے تمام سرکاری مدارس کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا تھا اور بہت سے بند بھی کئے گئے تھے۔ جس کے خلاف بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری نے گوہاٹی ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا ہے۔ ساتھ ہی کئی فریقوں نے حکومت آسام کے فیصلے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

دریں اثناء گوہاٹی ہائی کورٹ نے وہاں کے متعدد فریق کی رٹ پٹیشن پر حکومت آسام کے فیصلے پر مارچ 2022 تک کے لئے روک لگادی ہے۔

متعدد فریقوں نے 12 فروری 2021 کے حکومت آسام کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کو گوہاٹی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس میں راحت کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالت نے تمام فریق کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اس پر 31 مارچ 2021 تک کے لئے اسٹے جاری کردیا۔ عدالت نے راحت دیتے ہوئے کہا کہ آسام کے سرکاری مدارس میں مالی سال 2021-22 تک اپنی تعلیم مکمل کرسکتے ہیں۔ مالی سال یعنی 2021-22 کے امتحان اور اس کے نتائج آنے تک یہ راحت جاری رہے گی۔ امتحان کے نتائج آنے کے بعد مدرسہ بورڈ تحلیل ہوجائے گا۔

اس معاملے کی اگلی سماعت 17 نومبر کو ہوگی۔

ملک میں 96.43 کروڑ سے زائد کووڈ ویکسینیشن

0
ملک میں 96.43 کروڑ سے زائد کووڈ ویکسینیشن
ملک میں 96.43 کروڑ سے زائد کووڈ ویکسینیشن

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 50.63 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسینز لگائے گئے

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 50.63 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسینز لگائے گئے جس سے کل ویکسینیشن 96.43 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 50 لاکھ 63 ہزار 845 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ ملک میں کل ویکسینیشن 96 کروڑ 43 لاکھ 79 ہزار 212 تک جا پہنچی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22844 کووڈ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 42 ہزار 901 ہو گئی ہے اور یہ شرح 98.06 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 15823 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت ملک میں دو لاکھ سات ہزار 653 کووڈ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور یہ شرح 0.61 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 25 ہزار 399 کووڈ ٹسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 58 کروڑ 63 لاکھ 63 ہزار 442 کووڈ ٹسٹ ہو چکے ہیں۔

جی 20 افغان ہوائی اڈوں کو چلانے میں مدد کرے گا

0
جی 20 افغان ہوائی اڈوں کو چلانے میں مدد کرے گا
جی 20 افغان ہوائی اڈوں کو چلانے میں مدد کرے گا

جی 20 کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جی 20 بھی کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کو مکمل طور پر آپریشنل رکھنے کے لیے مالی مدد کرتا ہے‘‘۔

روم: جی 20 ممالک افغانستان کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کریں گے تاکہ ملک کے ہوائی اڈے آسانی سے چلتے رہیں۔

افغانستان کے مسئلے پر جی 20 رہنماؤں کی ایک ورچوئل میٹنگ ایک دن پہلے روم کے دارالحکومت اٹلی میں ہوئی۔ خیال رہے جی 20 گروپ کی سربراہی اس وقت اٹلی کر رہا ہے۔

جی 20 کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جی 20 بھی کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کو مکمل طور پر آپریشنل رکھنے کے لیے مالی مدد کرتا ہے‘‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جی 20 افغانستان کے دیگر ہوائی اڈوں کو تجارتی پروازوں کے لیے دوبارہ کھولنے کی بھی حمایت کرتا ہے۔

کووڈ 19 کے دوران دنیا بھر میں دس کروڑ سے زیادہ لوگ غریب ہو گئے: گوٹیرس

0
کووڈ 19 کے دوران دنیا بھر میں دس کروڑ سے زیادہ لوگ غریب ہو گئے: گوٹیرس
کووڈ 19 کے دوران دنیا بھر میں دس کروڑ سے زیادہ لوگ غریب ہو گئے: گوٹیرس

کووڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے دنیا بھر میں دس کروڑ سے زائد افراد خط افلاس کے نیچے آگئے ہیں اور چار ارب سے زائد لوگوں کو کوئی سماجی امداد نہیں ملی ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کووڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے دنیا بھر میں دس کروڑ سے زائد افراد خط افلاس کے نیچے آگئے ہیں اور چار ارب سے زائد لوگوں کو کوئی سماجی امداد نہیں ملی ہے۔

پیر کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے کووڈ ۔ 19 کے بحران کے لیے وقف، فنڈ ایونٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گوٹیرس نے کہا، “وبائی بیماری نے دس کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت میں رہنے پر مجبور کیا ہے۔ چار ارب سے زیادہ لوگوں کو بہت کم یا کوئی سماجی سپورٹ نہیں ہے، نہ ہی صحت کی دیکھ بھال کے منصوبے ہیں اور نہ ہی کوئی آمدنی کا تحفظ ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ ویکسین کی غیر مساوی تقسیم دنیا بھر میں نئی ​​بیماریوں سے لاکھوں اموات کا سبب بنے گی اور معاشی سست روی کی مدت کو طویل کرے گی جو غریب ممالک کو سب سے زیادہ متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا، "ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے ایک جرات مندانہ اجتماعی کوشش ہے جو ایک پائیدار اور جامع عالمی بحالی کے قابل ہوگی۔”

شیئر بازار میں تیزی جاری، سینسیکس میں 149، نفٹی میں 46 پوائنٹس کا اچھال

0
شیئر بازار میں تیزی جاری، سینسیکس میں 149، نفٹی میں 46 پوائنٹس کا اچھال
شیئر بازار میں تیزی جاری، سینسیکس میں 149، نفٹی میں 46 پوائنٹس کا اچھال

زبردست خریداری کی وجہ سے ہفتے کے دوسرے دن بھی میں شیئر بازار میں تیزی جاری رہی۔

ممبئی: غیر ملکی بازاروں کی گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر ٹائٹن، بجاج آٹو، بجاج فِن سرو، ایس بی آئی میں زبردست خریداری کی وجہ سے ہفتے کے دوسرے دن بھی میں شیئر بازار میں تیزی جاری رہی۔

بی ایس ای کا 30 شیئر والا کا سینسری انڈیکس سینسیکس 148.53 پوائنٹس بڑھ کر 60،284.31 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) 46 پوائنٹس بڑھ کر 17991.95 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای مڈکیپ 0.65 فیصد بڑھ کر 26،147.96 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.26 فیصد بڑھ کر 29،582.26 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3478 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1772 میں تیزی جبکہ 1573 میں مندی جبکہ 133 مستحکم رہے۔ این ایس ای میں 31 قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ 19 گر گئیں۔

بی ایس ای کے پانچ گروپ نے 0.87 فیصد تک کمی کی، جبکہ باقی 14 نے ان کی قیمتوں میں تیزی میں دیکھی گئی۔ اس دوران، کنزیومر ڈیوریبلس میں سب سے زیادہ 2.78 فیصد مستحکم تھی۔

اسی طرح دھات 1.05، ایف ایم سی جی 1.16 اور سی ڈی جی ایس میں بھی 1.25 فیصد اضافہ ہوا۔ ان کے علاوہ باقی گروپس میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی بازاروں میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.54، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.32، جاپان کا نکی 0.94، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.43 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.25 فیصد گر گیا۔

دہلی میں پاکستانی دہشت گرد اے کے 47 اور ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ گرفتار

0
دہلی میں پاکستانی دہشت گرد اے کے 47 اور ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ گرفتار
دہلی میں پاکستانی دہشت گرد اے کے 47 اور ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ گرفتار

دہلی میں پاکستانی دہشت گرد گرفتار، ہینڈ گرینیڈ اور اے کے 47 جیسے مہلک ہتھیار اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ایک پاکستانی دہشت گرد کو اے کے 47 اور ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام محمد اشرف ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے اسے جمنا پار کے لکشمی نگر علاقے سے گرفتار کیا۔

اس سے ہینڈ گرینیڈ اور اے کے 47 جیسے مہلک ہتھیار اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ اشرف نیپال کے راستے ہندوستان میں داخل ہوا تھا۔ وہ تہواروں کے دوران یہاں کسی بڑے واقعہ کو انجام دینے آیا تھا۔

شوپیاں جھڑپ: ٹی آر ایف سے منسلک تین دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

0
شوپیاں جھڑپ: ٹی آر ایف سے منسلک تین دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری
شوپیاں جھڑپ: ٹی آر ایف سے منسلک تین دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں میں گذشتہ شب چھڑنے والے تصادم میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے تلرن علاقے میں گذشتہ شب چھڑنے والے تصادم میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

کشمیر زون پولیس نے منگل کی صبح اس تصادم آرائی کے بارے میں ٹویٹ کے ذریعے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں تصادم آرائی میں لشکرطیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین دہشت گرد مارے گئے ہیں جن کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہلوک دہشت گردوں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا۔

دریں اثنا کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ مہلوک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت مختار شاہ ساکن گاندربل کے بطور ہوئی ہے جو سری نگر میں بہار سے تعلق رکھنے والے مزدور وریندر پاسوان کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکیورٹی فورسز نے پیر کی شام شوپیاں کے تلرن علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ اس دوران ایک مقام پر چھپے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی ایک تلاشی پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

خطہ میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ ہے: کم جونگ ان

0
خطہ میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ ہے: کم جونگ ان
خطہ میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ ہے: کم جونگ ان

گزشتہ دنوں شمالی کوریا نے اقوام متحدہ اور دنیا کو نظر انداز کرتے ہوئے انتہائی خطرناک قسم کے کچھ بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جس کے بعد سے اس کے پڑوسیوں اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

پیویونگ: شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے خطے میں تمام تر کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے دیا ہے۔

دفاع سے متعلق افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران شمالی کوریا کے آمر حکمراں کم جونگ ان نے جنوبی کوریا پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوجی توازن بگاڑنے کی کوششیں خطے کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔

خیال رہے گزشتہ دنوں شمالی کوریا نے اقوام متحدہ اور دنیا کو نظر انداز کرتے ہوئے انتہائی خطرناک قسم کے کچھ بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جس کے بعد سے اس کے پڑوسیوں اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔