اتوار, اکتوبر 4, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 296

طالبان نے کالعدم فہرست سے نام نکالے جانے پر روسی صدر کے بیان کی تعریف کی

0
طالبان نے کالعدم فہرست سے نام نکالے جانے پر روسی صدر کے بیان کی تعریف کی
طالبان نے کالعدم فہرست سے نام نکالے جانے پر روسی صدر کے بیان کی تعریف کی

افغانستان روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کے امکان سے متعلق بیان دیا ہے۔

ماسکو: افغانستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کے امکان سے متعلق بیان دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ٹوئٹر پر مسٹر پوٹن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی وزارت خارجہ روس کے صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ باہمی تعاون کے اصول پر مبنی مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کو افغانستان کے بارے میں اپنے رویے میں ’مثبت تبدیلی‘ لانی چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے شروع میں مسٹر پوٹن نے کہا تھا کہ روس کو امید ہے کہ افغانستان میں صورتحال کو مثبت انداز میں فروغ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے ہونا چاہیئے۔

پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹس میں 10 ججوں کی تقرری کا اعلان

0
پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹس میں 10 ججوں کی تقرری کا اعلان
پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹس میں 10 ججوں کی تقرری کا اعلان

مرکزی حکومت نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹس میں 10 ججوں کی تقرری کا اعلان کیا۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے اتوار کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹس کے 10 ایڈیشنل ججز کو ترقی دے کر اسی ہائی کورٹ میں جج کے عہدے پر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

قانون و انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف کی طرف سے آج جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے 10 ایڈیشنل ججوں کو ترقی دے کر ان کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ججز جسٹس سویر سہگل، جسٹس (محترمہ) الکا سرین، جسٹس جس گرپریت سنگھ پوری، جسٹس اشوک کمار ورما، جسٹس سنت پرکاش، جسٹس (محترمہ) میناکشی آئی مہتا، جسٹس کرم جیت سنگھ، جسٹس وویک پوری، جسٹس (محترمہ) ارچنا پوری اور جسٹس راجیش بھردواج کو جج مقرر کیا گیا ہے۔

کیجریوال اور سنجے سنگھ 25 تاریخ کو سلطان پور کورٹ میں حاضر ہوں گے

0
کیجریوال اور سنجے سنگھ 25 تاریخ کو سلطان پور کورٹ میں حاضر ہوں گے
کیجریوال اور سنجے سنگھ 25 تاریخ کو سلطان پور کورٹ میں حاضر ہوں گے

کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ پیر کو سلطان پور میں ایم ایل اے کورٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمیت دیگر معاملات میں پیش ہوں گے۔

سلطان پور: دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال اور عام آدمی پارٹی رکن پالیمان سنجے سنگھ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمیت دیگر معاملات میں پیر کو سلطان پور میں ایم ایل اے کورٹ میں حاضر ہوں گے۔

وکیل انکش یادو نے اتوار کو بتایا کہ سال 2014 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران گوری گنج اور مسافر خانہ تھانے میں اس وقت کے عام آدمی پارٹی کے لوک سبھا امیدوار کمار وشواس کے انتخابی مہم کے دوران دہلی کے موجودہ وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔

گوری گنج سے جڑے معاملے میں پولیس نے اروند کیجریوال، کمار وشواس، ہری کرشنا، راکیش تیواری، اجئے سنگھ، ببلو تیواری کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت ایم پی۔ ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں چل رہی ہے۔

معاملے میں اروند کیجریوال اور کمار وشواس کی طرف سے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ جس پر سماعت کے بعد عدالت نے انہیں پیشگی ہدایت تک حاضری سے نجات دے د تھی۔ عدالت میں یہ عرضی تقریبا چھ سالوں زیر غور رہی جس میں پراسیکیوشن کی طرف سے پیروی میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی دے رہی تھی۔ جس کا نتیجہ ہے کہ مقدمے کی کاروائی کافی وقت سے التواء کا شکار ہے۔

ملک میں 100 کروڑ کووڈ ویکسینیشن سے نیا جوش: مودی

0
ملک میں 100 کروڑ کووڈ ویکسینیشن سے نیا جوش: مودی
ملک میں 100 کروڑ کووڈ ویکسینیشن سے نیا جوش: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں 100 کروڑ کووڈ ویکسینیشن سے نیا جوش اور نئی توانائی پیدا ہوئی ہے۔ مسٹر مودی نے اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش حکومتوں کی 100 فیصد کووڈ ویکسینیشن کی ستائش کی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں 100 کروڑ کووڈ ویکسینیشن سے نیا جوش اور نئی توانائی پیدا ہوئی ہے اور اعتماد پیدا ہوا ہے کہ ملک کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتا ہے۔

اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 82 ویں قسط میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک 100 کروڑ کووڈ ویکسینیشن کے بعد نئے جوش اور نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ویکسینیشن پروگرام کی کامیابی قوم کی طاقت اور سب کی کوششوں کا منتر ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 100 کروڑ کووڈ ویکسینیشن کا اعداد و شمار بہت بڑا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی لاکھوں چھوٹے، متاثر کن اور قابل فخر تجربات اور کئی مثالیں منسلک ہیں۔

100 کروڑ کووڈ ویکسینیشن کی کامیابی پر وزیر اعظم نے کہا:

ایک سو کروڑ کووڈ ویکسینیشن کی کامیابی پر وزیر اعظم نے کہا ’’میں اپنے ملک اور اپنے ملک کے لوگوں کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہوں۔ میں جانتا تھا کہ ہمارے ہیلتھ ورکرز ہم وطنوں کو ویکسین دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارے ہیلتھ ورکرز نے اپنی انتھک محنت اور عزم سے ایک نئی مثال قائم کی۔ انہوں نے جدت اور عزم کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا ایک نیا معیار قائم کیا۔

اتراکھنڈ کے باگیشور کی پونم نوتیال کے ساتھ اپنی گفتگو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز نے تمام چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو سیکیورٹی کور فراہم کیا ہے۔

مسٹر مودی نے اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش حکومتوں کی 100 فیصد کووڈ ویکسینیشن کی ستائش کی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں دن اضافہ

0
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں دن اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں دن اضافہ

مسلسل پانچویں دن گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اتوار کو مسلسل پانچویں دن گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر ہمہ وقتی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

بدھ کے روز ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ آج کے اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 113.46 روپے اور ڈیزل 104.38 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں سب سے زیادہ مہنگا پٹرول 116.26 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.64 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 111.24 روپے اور ڈیزل 102.93 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پیٹرول 111.34 روپے اور ڈیزل 103.23 روپے فی لیٹر ہے۔

رانچی میں پٹرول کے ساتھ ڈیزل نے بھی بنائی سنچری

رانچی میں پٹرول کے ساتھ ڈیزل نے بھی سنچری بنائی ہے۔ اب دونوں کی قیمتوں میں صرف 26 پیسے کا فرق ہے۔ یہاں پٹرول کی قیمت 101.89 روپے اور ڈیزل کی قیمت 101.63 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا ، دہلی این سی آر میں پٹرول 104.76 روپے اور ڈیزل 96.47 روپے فی لیٹر ہے۔

ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس مہینے میں اب تک ان دونوں کی قیمتیں 24 میں 19 دن بڑھ چکی ہیں۔ اس ماہ اب تک پٹرول 5.95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6.55 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچا رہا۔ ہفتے کے آخر میں گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں تیزی رہی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 0.92 ڈالر اضافے سے 85.53 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 1.09 ڈالر اضافے سے 82.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ پچھلے ہفتے بھی ان دونوں میں تقریباً تین فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 107.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

شہر کا نام————— پیٹرول   —————  ڈیزل

دہلی —————    107.59 —————— 96.32
ممبئی -————— 113.46 —————— 104.38
چنئی —————   104.52 -—————   100.59
کولکتہ ————    108.11 ——————  99.43

بہار کے وزیر اعلیٰ نے باقی لوگوں کو جلد ویکسین لگانے کی دی ہدایت

0
بہار کے وزیر اعلیٰ نے باقی لوگوں کو جلد ویکسین لگانے کی دی ہدایت
بہار کے وزیر اعلیٰ نے باقی لوگوں کو جلد ویکسین لگانے کی دی ہدایت

بہار کے وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ چھ ماہ میں چھ کروڑ کورونا ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرنے کے بعد باقی لوگوں کو تیزی سے ٹیکہ لگائیں۔

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج افسران کو ہدایت دی کہ وہ چھ ماہ میں چھ کروڑ کورونا ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرنے کے بعد باقی لوگوں کو تیزی سے ٹیکہ لگائیں۔

ہفتہ کو یہاں ایک آنے مارگ میں واقع سنکلپ میں محکمہ صحت کی طرف سے منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مسٹر نتیش کمار نے بتایا کہ گھر گھر سروے کے دوران جن باقی لوگوں کی شناخت کی گئی ہے انہیں جلد از جلد ٹیکہ لگایا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ ایک بار پھر سروے کروائیں تاکہ کوئی بھی کورونا ویکسین لینے سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے بتایا کہ "ہم نے چھ ماہ میں چھ کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مجموعی طور پر چھ کروڑ 42 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین کی خوراک دی گئی ہے جن میں پہلی اور دوسری خوراک شامل ہے۔ جب تمام لوگوں کو کورونا ویکسین لگ جائے گی تو یہ ریاست کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی اور لوگ کورونا انفیکشن سے بھی محفوظ رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ 28 اکتوبر اور 07 نومبر کو کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے خصوصی مہم مکمل طور پر تیار ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ چھٹ بڑا تیوہار ہے اور دیوالی کے حوالے سے پوری طرح چوکنا رہیں۔ کورونا ٹیسٹ اور ویکسینیشن کا کام جاری رکھیں۔

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین کی تلنگانہ کے وزیر داخلہ سے ملاقات، تلنگانہ میں مدرسہ ایجوکیش بورڈ قائم کرنے کی گزارش

0
بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین کی تلنگانہ کے وزیر داخلہ سے ملاقات، تلنگانہ میں مدرسہ ایجوکیش بورڈ قائم کرنے کی گزارش
بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین کی تلنگانہ کے وزیر داخلہ سے ملاقات، تلنگانہ میں مدرسہ ایجوکیش بورڈ قائم کرنے کی گزارش

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین عبدالقیوم انصاری نے تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی سے گزارش کی کہ تلنگانہ میں مدارس کے استحکام اور مسلم طلباء و طالبات کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ قائم کریں۔

حیدرآباد: بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین عبدالقیوم انصاری نے تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی سے گزارش کی کہ وہ تلنگانہ میں مدارس کے استحکام اور مسلم طلباء و طالبات کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ قائم کریں۔ انہوں نے یہ گزارش ان سے ملاقات کے دوران کی۔

مسٹر عبدالقیوم انصاری جو ان دنوں حیدرآباد کے دورے پر ہیں، وزیر داخلہ سے کہا کہ وہ تلنگانہ کے مدارس کو بورڈ سے رجسٹرڈ کروائیں تاکہ اساتذہ کو سرکاری تنخواہیں طلبہ کو مفت یونیفارم، کتابیں، انفراسٹرکچر، تعلیم اور اسٹے فنڈ مل سکے۔ انہوں نے بہار میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی بدولت تعلیمی انقلاب سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔

مسٹر محمد محمود علی نے عبدالقیوم انصاری کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تجویز کو وزیر اعلی کو پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اقلیت دوست ہیں ‘اردو کے عاشق ہیں‘ اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا۔ 200 سے زائد مائناریٹی ریسڈنشیل اسکولس و کالجس قائم کرکے لاکھوں اقلیتوں کے طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کئے۔ ان کا دور امن و آتشی کا دور ہے۔ مسلمان کی جان و مال محفوظ ہیں۔ اس موقع پر آل انڈیا اقلیتی تعلیم بورڈ تلنگانہ چیٹر کے صدر شیخ عبدالرحمن بھی موجود تھے۔

اجودھیا کینٹ کے نام سے جانا جائے گا فیض آباد جنکشن: یوگی

0
اجودھیا کینٹ کے نام سے جانا جائے گا فیض آباد جنکشن: یوگی
اجودھیا کینٹ کے نام سے جانا جائے گا فیض آباد جنکشن: یوگی

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو مرکزی حکومت کو فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام ایودھیا کینٹ رکھنے کی سفارش بھیجی ہے۔

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو مرکزی حکومت کو فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام ایودھیا کینٹ رکھنے کی سفارش بھیجی ہے۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر (سی ایم او) نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی جس میں کہا گیا ہے، ’یو پی سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر ’اجودھیا کینٹ‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

غور طلب ہے کہ کسی بھی ریلوے اسٹیشن کے نام کی سفارش ریاستی حکومت کرتی ہے۔ اب مرکزی وزارت داخلہ کا کام ہے کہ وہ ریاستی حکومت کی سفارش پر فیصلہ کرے اور اسے ریلوے کو مطلع کرے، جس کے بعد ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کیا جائے گا۔

اس سے قبل 2018 میں یوگی حکومت نے فیض آباد ضلع کا نام بدل کر اجودھیا کیا تھا۔ بی جے پی حکومت نے الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج اور مغل سرائے کو پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن ریلوے اسٹیشن کردیا۔ حال ہی میں، جھانسی ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ’ویرانگانا لکشمی بائی ریلوے اسٹیشن‘ رکھنے کی مانگ نے بھی زور پکڑ لیا ہے۔

اسٹیشن اور شہروں کے نام تبدیل کرنے کے پیچھے یوگی حکومت کی دلیل

اسٹیشن اور شہروں کے نام تبدیل کرنے کے پیچھے یوگی حکومت کی دلیل یہ ہے کہ مغل ہمارے ہیرو نہیں ہو سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ مغلوں کے نام سے منسوب شہروں، اسٹیشنوں اور عجائب گھروں (میوزیم) کے نام تبدیل کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

فیض آباد ریلوے اسٹیشن کا نام اجودھیا کینٹ میں تبدیل کرنے کی درخواست اجودھیا سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ للو سنگھ اور بی جے پی لیڈر شوبھناتھ دوبے نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر ریلوے اور وزیر اعلیٰ سے کی تھی۔ للو سنگھ اور بی جے پی لیڈر شوبھ ناتھ دوبے نے مرکزی اور ریاستی قیادت کے علاوہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

بی جے پی لیڈر شوبھناتھ دوبے کہتے ہیں کہ یہ رام نگری ہے، یہاں صرف رام رام جے سیتا رام کا ورد کیا جانا چاہیے، شہر کا نام ان کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس ریاست کا نام اجودھیا ہونا چاہیے۔

القاعدہ رہنما عبدالحمید المطار شام میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک

0
القاعدہ رہنما عبدالحمید المطار شام میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک
القاعدہ رہنما عبدالحمید المطار شام میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک

شام میں امریکی فضائی حملے میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے رہنما عبدالحمید المطار مارے گئے۔

واشنگٹن: دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے رہنما عبدالحمید المطار شام میں امریکی فوج کے ایک فضائی حملے میں مارے گئے۔

سینٹرل کمانڈ کے ترجمان میجر جان رگسبی نے جمعہ کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا ’’دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا رہنما عبدالحمید المطار آج شمال مغربی شام میں امریکی افواج کے ایک فضائی حملے میں مارا گیا۔

ان حملوں میں کسی شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس آپریشن کے لیے ایم کیو 9 طیارے استعمال کیے گئے تھے۔

کسان غازی پور بارڈر سے ہٹے نہیں ہیں: بھارتیہ کسان یونین

0
کسان غازی پور بارڈر سے ہٹے نہیں ہیں: بھارتیہ کسان یونین
کسان غازی پور بارڈر سے ہٹے نہیں ہیں: بھارتیہ کسان یونین

بھارتیہ کسان یونین نے ٹویٹ کر کے کہا ’’کسان بھائیو یہ افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ غازی پور بارڈر خالی کیا جا رہا ہے۔ یہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے، ہم یہ دکھا رہے ہیں کہ راستہ کسانوں نے نہیں دہلی پولیس نے بند کیا ہے‘‘۔

نئی دہلی: بھارتیہ کسان یونین نے تین زرعی قوانین کو مسترد کر نے کے مطالبے کے سلسلے میں جاری تحریک کے تحت دہلی-اترپردیش سرحد پر غازی پور چوکی پر جاری دھرنے کو ہٹائے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

بھارتیہ کسان یونین نے جمعرات کی دوپہر ٹویٹ کر کے کہا ’’کسان بھائیو یہ افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ غازی پور بارڈر خالی کیا جا رہا ہے۔ یہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے، ہم یہ دکھا رہے ہیں کہ راستہ کسانوں نے نہیں دہلی پولیس نے بند کیا ہے‘‘۔

احتجاج میں سڑکوں کو طویل عرصے تک بند رکھنے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے سخت موقف کے بعد بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے آج قومی شاہراہ 24 کے دہلی تا غازی پور مرغا منڈی کی طرف جانے والی سروس لین کو خود کھلوا دیا۔

کسان رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سڑک بند نہیں کی بلکہ پولیس نے اسے بند کر رکھا ہے۔

دریں اثناء سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کسانوں کے احتجاجی مقام کے نزدیک پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔ بی کے یو لیڈر راکیش ٹکیت نے دھرنے کے مقام پر صحافیوں سے کہا ’’اب ہم دہلی جائیں گے اور بتائیں گے کہ راستہ کھلا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ پوچھنے پر کہ دہلی میں کہاں جائیں گے کے سوال پر کہا ’اب ہم پارلیمنٹ جائیں گے جہاں قانون بنتا ہے‘۔

سپریم کورٹ میں ایک عرضی پر شنوائی کے دوران جمعرات کو مرکزی حکومت کو ایک مرتبہ پھر واضح طور پر کہا کہ کہ کسانوں کو احتجاج کا حق ہے، لیکن اس کی وجہ سے سڑکوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اس معاملے کی اگلی سماعت 7 دسمبر کو

سپریم کورٹ نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کسان تنظیموں سے چار ہفتوں میں اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 7 دسمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ متحدہ کسان مورچہ کے بینر تلے 40 سے زائد کسان تنظیمیں دس ماہ سے زائد عرصے سے تین زرعی قوانین کی منسوخی اور دیگر مطالبات کے سلسلے میں دارالحکومت دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہی ہیں۔