اتوار, اکتوبر 4, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 289

راہل گاندھی کا حکومت کو کورونا کے نئے ویریئنٹ کی بابت چوکنا رہنے کا مشورہ

0
راہل گاندھی کا حکومت کو کورونا کے نئے ویریئنٹ کی بابت چوکنا رہنے کا مشورہ
راہل گاندھی کا حکومت کو کورونا کے نئے ویریئنٹ کی بابت چوکنا رہنے کا مشورہ

راہل گاندھی نے حکومت ہند کو کورونا کے نئے ویریئنٹ کے بارے میں چوکنا رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطرناک ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت ہند کو کورونا کے نئے ویریئنٹ کے بارے میں چوکنا رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطرناک ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کا ایک نیا ویریئنٹ ملا ہے جو کہ بہت سنگین ہے اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی سب سے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اس لیے حکومت کو بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مسٹر گاندھی نے اس ویریئنٹ کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ’نئی شکل بہت سنگین خطرہ ہے۔ یہی صحیح وقت ہے جب حکومت ہند، تمام ہم وطنوں کو ویکسین سے تحفظ فراہم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے کام کرے۔ ایک شخص کی تصویر کے پیچھے ویکسینیشن کے خراب اعداد و شمار زیادہ دیر تک چھپائے نہیں جا سکتے‘۔

اسی کے ساتھ، اعداد و شمار بھی دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مکمل ویکسین شدہ آبادی کا 31.19 فیصد، گذشتہ ہفتے ہر روز 68 لاکھ افراد کو لگا ٹیکہ جبکہ دو کروڑ افراد کو یومیہ ٹیکہ لگانا چاہیے۔

کووڈ 19: بین الاقوامی پروازوں میں نرمی کے منصوبے پر ہو نظر ثانی: مودی

0
کووڈ 19: بین الاقوامی پروازوں میں نرمی کے منصوبے پر ہو نظر ثانی: مودی
کووڈ 19: بین الاقوامی پروازوں میں نرمی کے منصوبے پر ہو نظر ثانی: مودی

افریقہ میں ملے کورونا کے نئے ویریئنٹ کے سبب عالمی سطح پر پھیلے خوف کے درمیان ہفتہ کو کووڈ 19 وبا کی موجودہ صورتحال اور اس سے نمٹنے کے عنوان پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ

نئی دہلی: افریقہ میں ملے کورونا کے نئے ویریئنٹ کے سبب عالمی سطح پر پھیلے خوف کے درمیان ہفتے کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ 19 وبا کی موجودہ صورتحال اور اس سے نمٹنے کے عنوان پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔

مسٹر مودی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہندوستان میں بین الاقوامی پروازیں کھولنے کے منصوبے کا جائزہ لیں اور اس سمت میں احتیاط سے آگے بڑھیں۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق، اس میٹنگ میں مسٹر مودی کو کووڈ-19 کی نئی افریقی شکل کے بارے میں بتایا گیا، جسے عالمی ادارہ صحت نے اومیکرون کا نام دیا ہے۔ بیان کے مطابق مسٹر مودی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ نئے خطرے کے پیش نظر بچاؤ پر زیادہ توجہ دیں۔ بیان میں کہا گیا ہے، ’وزیر اعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نئے ابھرتے ہوئے شواہد (کووڈ-19 کی نئی شکل) کے پیش نظر بین الاقوامی سفر پر پابندیوں میں نرمی کے منصوبے کا جائزہ لیں‘۔

میٹنگ میں وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ وبا کے نئے خطرے کے پیش نظر عوام کو بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے جیسے کہ ماسک پہننا اور عوامی مقامات پر ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’خطرے میں پڑنے والے ممالک‘ سے آنے والے ہر مسافر کا اعلان کردہ قوانین اور ہدایات کے مطابق سختی سے طبی معائنہ کیا جائے گا۔

متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق بل پہلے ہی دن لوک سبھا میں لانے کا فیصلہ

0
متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق بل پہلے ہی دن لوک سبھا میں لانے کا فیصلہ
متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق بل پہلے ہی دن لوک سبھا میں لانے کا فیصلہ

حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا میں متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق بل پیش کرے گی۔

نئی دہلی: حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا میں زراعت کے تینوں متنازع قوانین کو منسوخ کرنے کا بل پیش کرے گی۔

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے اور زرعی قانون کی منسوخی بل 2021 لوک سبھا کے پہلے دن کے ایجنڈے میں درج ہے۔

خیال رہے وزیر اعظم نریندر مودی نے 29 نومبر کو ہی ان بلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ بدھ کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق اس بل کو منظوری دی گئی۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس وقت کہا تھا کہ حکومت سرمائی اجلاس کے پہلے ہفتے میں ہی ترجیحی بنیادوں پر متنازع زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کرے گی۔

اس کے پیش نظر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے وہپ جاری کرتے ہوئے اپنے اپنے اراکین کو پہلے دن ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے۔

تینوں نئے زرعی قوانین گزشتہ سال ستمبر میں منظور کیے گئے تھے لیکن کسانوں کی کئی تنظیموں نے ان قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے گزشتہ سال 26 نومبر سے ان کے خلاف احتجاج اور دھرنا شروع کر دیا تھا۔ کسانوں کی تنظیمیں اس وقت سے ان قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

عالمی بازار میں تیل اوندھے منہ گرا، پھر بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

0
عالمی بازار میں تیل اوندھے منہ گرا، پھر بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
عالمی بازار میں تیل اوندھے منہ گرا، پھر بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

آج مسلسل 23 ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

نئی دہلی: افریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کی نئی اقسام کی دریافت کے ساتھ ہی ہندوستان اور امریکہ سمیت بڑی معیشتیں اپنے اسٹریٹجک ذخائر کو جاری کرنے کا اعلان کرنے کے دباؤ میں خام تیل ہفتے کے آخر میں بین الاقوامی مارکیٹ اوندھے منہ گر گیا۔ اور آج مسلسل 23 ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ہندوستان اور امریکہ سمیت بیشتر بڑی معیشتوں کی جانب سے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر سے تیل جاری کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی کئی ممالک میں کورونا کی نئی اقسام کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن نافذ ہونے کا امکان ہے۔ طلب میں کمی کے خدشے کی وجہ سے ہفتے کے آخر میں امریکی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر خام تیل کی قیمت میں 13 فیصد تک کی گراوٹ آئی۔ برینٹ کروڈ 10 فیصد سے زیادہ گر کر 72.72 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 70 ڈالر سے 13.046 فیصد گھٹ کر 68.17 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

ہندوستان اور امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے خام تیل نکالنے کا اعلان کیا

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار نہ بڑھانے کے بعد ہندوستان اور امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے خام تیل نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ چین، جاپان اور جنوبی کوریا پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ذخائر سے تیل جاری کرے۔  ہندوستان 50 لاکھ بیرل تیل چھوڑے گا۔ ہندوستان کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر 38 ملین بیرل ہے اور یہ ملک کے مشرقی اور جنوبی ساحل پر واقع ہیں۔

مرکزی حکومت کی طرف سے دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی نے ملک میں دونوں ان ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی لائی ہے۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا ہے، جس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔

گھریلو بازار میں 23 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں

گھریلو بازار میں 23 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر کا نام ————   پٹر ول    —————   ڈیزل 

دہلی —————     103.97-—————   86.67
ممبئی-——————109.98—————— 94.14
چنئی ——————  101.40 —————— 91.43
کولکاتہ ————     104.67——————-89.79

سپریم کورٹ نے راکیش استھانا کی تقرری پر مرکز کو نوٹس جاری کیا

0
سپریم کورٹ نے راکیش استھانا کی تقرری پر مرکز کو نوٹس جاری کیا
سپریم کورٹ نے راکیش استھانا کی تقرری پر مرکز کو نوٹس جاری کیا

مرکزی حکومت کے ذریعہ مسٹر راکیش استھانا کی تقرری کو دہلی ہائی کورٹ نے 12 اکتوبر کو قانونی قرار دیا تھا اور اس تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کمشنر کے طور پر راکیش استھانا کی تقرری کے سلسلے میں جمعہ کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اے ایس بوپنا نے مرکزی حکومت کے علاوہ گجرات کیڈر کے 1984 بیچ کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر مسٹر استھانا کو نوٹس جاری کیا ہے۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ مسٹر استھانا کی تقرری کو دہلی ہائی کورٹ نے 12 اکتوبر کو قانونی قرار دیا تھا اور اس تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے دو ہفتے کے اندر جواب دینے کو کہا

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر آج مرکز اور مسٹر استھانا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے دو ہفتے کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے 18 نومبر کو جلد سماعت کی سینئر وکیل پرشانت بھوشن کی اپیل پر اس معاملے میں آج سماعت کی اجازت دی تھی۔ مسٹر بھوشن نے ’خصوصی تذکرہ‘ کے تحت اپیل کی تھی، جسے قبول کرلیا گیا تھا۔

اس سے قبل ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جیوتی سنگھ نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا تھا۔

مسٹر استھانا کو مرکزی وزارت داخلہ نے اس سال 27 جولائی کو ان کی ریٹائرمنٹ سے چار دن پہلے تقرری کی تھی۔ وہ 31 جولائی کو ریٹائر ہونے والے تھے۔

صدر عالم نے قانون کے خلاف تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی۔ اس معاملے میں سینٹر فار پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (سی پی آئی ایل) نامی ایک رضاکار تنظیم (این جی او) کی جانب سے سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے مداخلت کی درخواست دائر کی تھی۔ مسٹر بھوشن نے اس سے قبل سپریم کورٹ میں تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے ایک پی آئی ایل دائر کی تھی۔

مرکزی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ مسٹر استھانا کی تقرری دہلی کے مستقبل کے سیکیورٹی چیلنجوں کے پیش نظر ان کے وسیع تجربے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ماضی میں بھی اس طرح کی کئی تقرریاں ہوئی ہیں۔

سعودی عرب کا ہندوستان سمیت پانچ دیگر ممالک کے درمیان براہ راست پرواز شروع کرنے کا اعلان

0
سعودی عرب کا ہندوستان سمیت پانچ دیگر ممالک کے درمیان براہ راست پرواز شروع کرنے کا اعلان
سعودی عرب کا ہندوستان سمیت پانچ دیگر ممالک کے درمیان براہ راست پرواز شروع کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے ہوائی مسافروں کے سفر کو آسان بنانے کے لئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے یکم دسمبر سے ہندوستان، پاکستان، انڈونیشیا، مصر اور دیگر دو ممالک کے درمیان براہ راست پرواز سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاض: سعودی عرب نے ہوائی مسافروں کے سفر کو آسان بنانے کے لئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے یکم دسمبر سے ہندوستان اور دنیا کے پانچ دیگر ممالک سے براہ راست پروازیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان جمعرات کو کیا گیا۔

ہندوستانی سفارت خانے نے اس فیصلے کے لئے ریاض میں سعودی اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ فضائی سروس دونوں ممالک کی دوستی کو ایک نئی جہت تک لے جائے گی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے ہندوستان کے لیے براہ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ ہم اس فیصلے پر سعودی اتھارٹی کے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ فضائی سروس ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی اور یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی جہت پر لے جائے گی۔

سعودی عرب نے جمعرات کو ہندوستان، پاکستان، انڈونیشیا، مصر اور دیگر دو ممالک کے درمیان براہ راست پرواز سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب ان ممالک سے سفر کرنے والے مسافر کو سعودی عرب میں 14 دن تک قرنطینہ میں نہیں رہنا پڑے گا۔

سعودی پریس ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ نئے حکم نامے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ برازیل اور ویتنام بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہیں جہاں سعودی عرب سے براہ راست فلائٹ سروس شروع کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان ممالک سے سفر کرنے والے مسافروں کو اب صرف پانچ دن ادارہ جاتی قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ گرچہ ملک سے باہر ان کے ویکسینیشن کی حیثیت کچھ بھی ہو۔

پریاگ راج: ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل

0
پریاگ راج: ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل
پریاگ راج: ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل

اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے پھاپھا مئو علاقے میں ایک ہی کنبے کے چار اراکین کا قتل کردیا گیا۔ ان کے سر پر کلہاڑی سے کئے گئے حملے کے زخم ہیں۔

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے پھاپھا مئو علاقے میں ایک ہی کنبے کے چار اراکین کا قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لال موہن گنج گاؤں باشندہ پھول چند (50)، بیوی مینو (45)، بیٹی سپنا (17) اور بیٹا شیو (13) کے ساتھ رہتا تھا۔ دیر رات کسی وقت نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ان کا قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سروسریشٹھ ترپاٹھی نے بتایا کہ صبح واقعہ کی اطلاع پولیس کو ملی۔ پولیس مقتولین سے ملنے والوں کے بارے میں اطلاعات اکٹھا کررہی ہے۔ گھر کے اندر چار لوگوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ان کے سر پر کلہاڑی سے کئے گئے حملے کے زخم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں باہر برآمدے میں جبکہ لڑکی کی لاش گھر کے اندر ملی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ کنبے سے موصول اطلاع کے مطابق پھول چند نے سال 2019 اور 2021 میں زمینی تنازع میں ایس ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس کیس میں کوئی کاروائی نہ ہونے کا انہیں پر الزام تھا۔ اس کے بارے میں جانکاری یکجا کرتے ہوئے سخت کاروائی کریں گے۔

مسٹر ترپاٹھی نے بتایا کہ مشتبہ افراد پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ واقعہ کا جلد ہی انکشاف کردیا جائے گا۔

شیئر مارکیٹ میں تیزی، سنسیکس 454 اور نفٹی میں 121 پوائنٹس کا اضافہ

0
شیئر مارکیٹ میں تیزی، سنسیکس 454 اور نفٹی میں 121 پوائنٹس کا اضافہ
شیئر مارکیٹ میں تیزی، سنسیکس 454 اور نفٹی میں 121 پوائنٹس کا اضافہ

آج شیئر مارکیٹ میں تیزی آئی اور بی ایس ای کا نڈیکس 454.10 پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 58,795.09 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 121.20 پوائنٹ کی تیزی لیکر 17,536.25 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔

ممبئی: عالمی بازار میں تیزی کے درمیان مقامی سطح پر ریلائنس انڈسٹریز کے شیئروں میں چھ فیصد سے زیادہ اضافہ کی بدولت آج شیئر مارکیٹ ایک دن کی گراوٹ سے نکل کر مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔

ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے گیسی فکیشن انڈرٹیکنگ کو مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کو ٹرانسفر کرنے کے لئے ایک اسکیم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے اس اعلان کے بعد آج اس کے شیئر کی قیمت میں چھ فیصد سے زیادہ کی تیزی درج کی گئی۔

نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 17,536.25 پوائنٹ پر پہنچ گیا

آر آئی ایل کے اس اعلان سے آج شیئر مارکیٹ میں تیزی آئی اور بی ایس ای کا انڈیکس 454.10 پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 58,795.09 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 121.20 پوائنٹ کی تیزی لیکر 17,536.25 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زور رہا۔ مڈکیپ 174.79پوائنٹ بڑھ کر 25,675.41 پوائنٹ اور اسمال کیپ 247.69 پوائنٹ چڑھ کر 28,822.75 پوائنٹ پر رہا۔

بی ایس ای میں مجموعی طورپر 3411 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2114 میں خریداری جبکہ 1178 میں فروخت ہوئی جبکہ 119 مستحکم رہیں۔ این ایس ای میں 25 ہرے اور 25 لال نشان پر رہیں۔

اس دوران بی ایس ای میں توانائی گروپوں کے شیئر نے سب سے زیادہ 4.47 فیصد کا فائدہ کمایا۔ اسی طرح بیسک میٹریلس 0.54، ہیلتھ کے ئر 1.53، آئی ٹی 0.89، مواصلات 1.51، یوٹلی ٹیز 1.26، کنزیومر ڈیوریبلس 0.63، تیل اور گیس 1.19، پاور 0.69، ٹیک 0.98 اور ریلٹی گروپ 1.86فیصد چڑھا۔ بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رخ رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.13، جرمنی کا ڈیکس 0.30، جاپان کا نکئی 0.67 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.22فیصد سبقت میں رہا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.24فیصد اتر گیا۔

بنگال بی جے پی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی تیاریاں، جمعرات کو دہلی میں ہوگی میٹنگ

0
بنگال بی جے پی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی تیاریاں، جمعرات کو دہلی میں ہوگی میٹنگ
بنگال بی جے پی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی تیاریاں، جمعرات کو دہلی میں ہوگی میٹنگ

بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ تنظیمی سطح پر بڑے پیمانے پر ردوبدل کی تیاری کر رہی ہے۔

کلکتہ: بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ تنظیمی سطح پر بڑے پیمانے پر ردوبدل کی تیاری کر رہی ہے۔ ریاستی بی جے پی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو دہلی میں مرکزی قیادت کے ساتھ ریاست کے اعلیٰ لیڈروں کی میٹنگ ہونی ہے۔ اس میں ریاست میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انتظام کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ ممکنہ ریاستی کمیٹی کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار کمیٹی میں خواتین ارکان اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کی جگہ ڈاکٹر سوکانتا مجمدار کو نیا صدر بنایا گیا ہے۔ ان کی جانب سے پہلی دسمبر میں نئی ​​کمیٹی کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

31 رکنی ریاستی کمیٹی بنانے پر بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ دسمبر کے اوائل میں اس کا اعلان متوقع ہے۔ کمیٹی میں 12 نائب صدر، پانچ جنرل سیکرٹری، 12 سیکرٹری، ایک خزانچی ہوگا۔

تریپورہ اور میگھالیہ کے سابق گورنر تتھاگت رائے کے خلاف پولیس اور خواتین کمیشن میں شکایت درج

0
تریپورہ اور میگھالیہ کے سابق گورنر تتھاگت رائے کے خلاف پولیس اور خواتین کمیشن میں شکایت درج
تریپورہ اور میگھالیہ کے سابق گورنر تتھاگت رائے کے خلاف پولیس اور خواتین کمیشن میں شکایت درج

تریپورہ اور میگھالیہ کے سابق گورنر اور مغربی بنگال بی جے پی کے سابق صدر تتھاگت رائے کے ذریعہ یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی نے بڑے پیمانے پر روپے اور خواتین کا استعمال کیا ہے۔

کلکتہ: تریپورہ اور میگھالیہ کے سابق گورنر اور مغربی بنگال بی جے پی کے سابق صدر تتھاگت رائے کے ذریعہ یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی نے بڑے پیمانے پر روپے اور خواتین کا استعمال کیا ہے۔ اب کلکتہ میں مقیم ایک وکیل نے کلکتہ پولیس اور مغربی بنگال کمیشن برائے خواتین میں الگ الگ شکایتیں درج کرائی ہیں۔

شکایت کنندہ اور کلکتہ ہائی کورٹ کے وکیل سیون بنرجی نے کہا کہ رائے نے یہ الزامات ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں تریپورہ اور میگھالیہ کے سابق گورنر تتھاگت رائے پر انتخابات کے دوران کچھ بی جے پی لیڈروں کی طرف سے خواتین اور پیسے کا استعمال کرنے کے سنگین الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بنرجی نے کہا کہ انہوں نے خواتین کے بارے میں رائے کے دعوے کے سلسلے میں مغربی بنگال کمیشن برائے خواتین میں ایک اور شکایت درج کرائی ہے۔

رقم کے لین دین اور خواتین کے استعمال کرنے کے سنگین الزمات

انہوں نے کہا کہ انہوں نے رقم کے لین دین اور خواتین کا استعمال کرنے کے سنگین الزمات لگائے ہیں۔ یہ تعزیرات ہند کے تحت قابل سزا جرم ہیں۔ بنرجی نے 19 نومبر کو پولیس میں شکایت درج کرائی اور ایک ہفتہ بعد کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

دوسری جانب بنگال کے سابق گورنر رائے نے کہا کہ وہ اپنے ریمارکس پر قائم ہیں اور اس سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

جب ان کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو، انہوں نے کہا کہ "ہاں، میں اس کے بارے میں جانتا ہوں… میں اس شخص سے پوچھوں گا جس نے شکایت کی ہے کہ انہیں قانون کے بارے میں اپنے علم میں اضافہ کرنا چاہیے۔ میں نے یہ بیان کس خاتون کے خلاف دیا ہے، کیا وہ اس کے بارے میں بتا سکتا ہے؟

رائے نے ہفتہ کو کہا تھا کہ انہوں نے فی الحال بی جے پی کی ریاستی اکائی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائے نے ہفتے کے روز مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا، ’’میں ٹوئٹر پر لوگوں سے تعریف حاصل کرنے کے لیے یہ نہیں لکھ رہا ہوں۔ میں یہ پارٹی کو یہ بتانے کے لیے کر رہا ہوں کہ کچھ لیڈر خواتین اور پیسے کے اثر میں آ گئے ہیں۔