پیر, اکتوبر 5, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 274

شام میں 4 سال قبل ڈیم پر حملے میں امریکی فوج ملوث تھی: امریکی اخبار کا سنسنی خیز انکشاف

0
شام میں 4 سال قبل ڈیم پر حملے میں امریکی فوج ملوث تھی: امریکی اخبار کا سنسنی خیز انکشاف
شام میں 4 سال قبل ڈیم پر حملے میں امریکی فوج ملوث تھی: امریکی اخبار کا سنسنی خیز انکشاف

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیم کا بند ٹوٹتا تو لاکھوں افراد متاثر ہوتے، ہزاروں سیلاب میں مر سکتے تھے، تب پنٹاگن نے اس وقت حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

واشنگٹن: ایک امریکی اخبار نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ شام میں چار سال قبل ڈیم پر حملے میں امریکی فوج ملوث تھی، جس سے واشنگٹن نے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

’نیو یارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے شام کے شمالی علاقے رقہ میں ایسے ڈیم کو تباہ کیا جو ’نو اسٹرائیک لسٹ‘ پر موجود تھا، ٹاسک فورس نائن نے اس وقت امریکی فوج کے پاس موجود سب سے بڑے، 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم کے ذریعہ ڈیم کے پانچ منزلہ ٹاور کو تباہ کردیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیم کا بند ٹوٹتا تو لاکھوں افراد متاثر ہوتے، ہزاروں سیلاب میں مر سکتے تھے، تب پنٹاگن نے اس وقت حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

سعودی اتحادی فورسز کے یمن کی جیل پر حملے کی اقوام متحدہ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا

0
سعودی اتحادی فورسز کے یمن کی جیل پر حملے کی اقوام متحدہ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا
سعودی اتحادی فورسز کے یمن کی جیل پر حملے کی اقوام متحدہ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی اتحادی فورسز نے یمن کے شہر صعدہ کی جیل پر بمباری کی جس میں کم از کم سو قیدیوں کی ہلاکت کی رپورٹس سامنے آئی ہیں

نیویارک: یمن کی جیل پر فضائی حملے کی اقوام متحدہ نے سعودی اتحادی فورسز کے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سعودی اتحادی فورسز نے شمالی یمن کی ایک جیل پر فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں تقریباً سو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات پر مشتبہ ڈرون حملے اور سعودی شہروں پر بھی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فورسز نے یمن کے حوثیوں پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی اتحادی افواج نے یمن کے شہر صعدہ کی جیل پر بمباری کی جس میں کم از کم سو قیدیوں کی ہلاکت کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ جبکہ متعدد قیدی شدید زخمی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فورسز کے حملوں کے نتیجے میں صعدہ کے اسپتال میں 138 زخمیوں کو لایا گیا جبکہ دیگر شہروں کے اسپتالوں میں بھی زخمیوں کو پہنچائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سعودی اتحادی فورسز کے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سکریٹری جنرل نے کہا کہ انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر مؤثر اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صعدہ کی جس جیل پر حملہ کیا گیا اس میں مہاجرین کی بھی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے، اس حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ملبہ سے مزید لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔

اترپردیش: کشواہا و دیگر پارٹیوں کے ساتھ اویسی کا اتحاد

0

اویسی نے لکھنؤ میں جن ادھیکاری پارٹی لیڈر بابو سنگھ کشواہا اور پریورتن مورچہ کے وامن میشرام کی موجودگی میں ’بھاگیہ داری پریورتن مورچہ‘ کی تشکیل کا اعلان کیا۔ 

لکھنؤ: ملک کی کثیر الآبادی والے صوبہ اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کا بگل بجنے کے ساتھ ہی سیاسی پارٹیوں کے درمیان پری۔الیکشن اتحاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کڑی میں ہفتہ کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمن (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسد الدین اویسی نے سابق بی ایس پی لیڈر بابو سنگھ کشواہا کی قیادت میں’بھاگیہ داری پریورتن مورچہ‘ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

ہفتہ کو اویسی نے لکھنؤ میں جن ادھیکاری پارٹی لیڈر بابو سنگھ کشواہا اور پریورتن مورچہ کے وامن میشرام کی موجودگی میں ’بھاگیہ داری پریورتن مورچہ‘ کی تشکیل کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مورچہ میں شامل جنتا کرانتی پارٹی اور بہوجن مکتی پارٹی کے لیڈر بھی موجود تھے۔

اسد الدین اویسی نے مورچہ کی تشکیل کے اعلان کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے خطاب میں کہا کہ مورچہ میں کل پانچ پارٹیاں شامل ہیں جس کے کنوینر جن ادھیکاری پارٹی کے صدر بابو سنگھ کشواہا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد اگر عوام مورچے کو اقتدار سونپتے ہیں تو مورچے کی جانب سے دو وزیر اعلی ہوں گے جن میں سے ایک او بی سی سماج سے ہوگا اور دوسرا دلت سماج کی نمائندگی کرے گا۔

مورچہ کی قیادت والی حکومت کے تین نائب وزرائے اعلی ہوں گے

انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی مورچہ کی قیادت والی حکومت کے تین نائب وزرائے اعلی ہوں گے جن میں سے ایک مسلمان ہوگا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ مسلم وزیر اعلی کی بات کرنے والے اویسی کے مورچہ میں مسلم وزیر اعلی کیوں نہیں ہوگا، پر اویسی نے کہا کہ ہم نے نائب وزیر اعلی اور تعداد کی بنیاد پر شراکت داری کی بات کہی ہے اور اب بھی اسی پر قائم ہیں۔

وہیں سابق بی ایس پی لیڈر و بھاگیہ داری پریورتن مورچہ کے کنوینر بابو سنگھ کشواہا نے کہا کہ مورچہ کا وہی نظریہ ہے جو آئین کی چاہت اور اس کی منشی ہے۔ ہمارا پہلا نعرہ ہے کہ ’جس کی جتنی بھاگیہ داری اس کی اتنی حصہ داری‘ ہم ذات پر مبنی مردم شماری کے حامی ہیں اور حکومت بننے پر پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کے ساتھ بہن بیٹیوں کو سیکیورٹی اور اقلیتوں کو وظائف فراہم کئے جائیں گے۔

مورچے کا دروازہ دیگر پارٹیوں کے لئے بھی کھلا ہے

پریورتن مورچہ کے وامن میشرام نے اتحاد کو دیگر پارٹیوں کے لئے کھلا ہونے کی بات کہتے ہوئے دعوی کیا کہ اس اتحاد کے اعلان کے بعد الیکشن میں جو لڑائی بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان تھی وہ لڑائی اب بی جے پی اور اس مورچے کے درمیان ہوگئی اور سماج وادی پارٹی تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔انہوں نے کہا ابھی مزید پارٹیوں سے بات چیت جاری ہے۔ مورچے کا دروازہ بند نہیں ہوا ہے۔

ملحوظ رہے کہ 403 اسمبلی نششتوں والے یوپی میں 58 سیٹوں پر نامزدگی کی آخری تاریخ ختم ہوچکی ہے اب یہ مورچہ بقیہ 348 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گا۔ اسد الدین اویسی کی ایم آئی ایم مرحلے کی متعدد سیٹوں سمیت 27 امیدواروں کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔

دلچسپ ہے کہ بی جے پی اور ایس پی سے اتحاد نہ ہونے کے بعد اسدالدین اویسی کی ایم آئی ایم و دیگر چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کا اعلان کرنے والے بابو سنگھ کشواہا کا تعلق او بی سی سماج سے ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق یوپی میں موریہ، کشواہا اور شاکیہ 6 فیصدی کے ساتھ او بی سی کی تیسری بڑی ذات ہیں۔

مانا جاتا ہے کہ بابو سنگھ کشواہا کا ان ذاتیوں میں کافی مقبولیت ہے۔ وہیں اویسی مسلموں اور بامسیف و بہوجن مکتی پارٹی دلت سماج کو ووٹروں کو اپنی جانب مائل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

ممبئی: فلک بوس عمارت میں آتشزدگی، 7 ہلاک، ٹریفک متاثر

0
ممبئی: فلک بوس عمارت میں آتشزدگی، 7 ہلاک، ٹریفک متاثر
ممبئی: فلک بوس عمارت میں آتشزدگی، 7 ہلاک، ٹریفک متاثر

جنوبی ممبئی کے گنجان آباد تاردیو علاقے میں آج صبح بیسویں منزل پر آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی اور سات افراد ہلاک

ممبئی: جنوبی ممبئی کی گنجان آبادی والے علاقے تاردیو میں آج صبح بیسویں منزل پر لگی آگ کے نیتجے میں افراتفری مچ گئی ہے اور سات لوگوں کی موت کی اطلاع ہے جبکہ متعدد دھویں سے دم گھٹنے سے بیمار ہوگئے ہیں۔ راحتی کام زور و شور سے جاری ہے۔ کملا نامی عمارت مشہور بھاٹیہ اسپتال سے متصل ہے۔

فائربریگیٹڈ کے مطابق آگ عمارت کی 18 ویں منزل پر لگی ہے۔ متعدد افراد کو بحفاظت عمارت سے نکالا جاچکا ہے۔

فائربریگیڈ اسٹیشن نانا چوک پر واقع ہے، اس لیے فائر انجن اور عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ آگ کے شعلے کئی کلومیٹر کے فاصلے سے نظر آرہے ہیں اور دھواں اٹھ رہا ہے۔ اب تک عملہ لوگوں کو بچانے میں مصروف ہے۔آگ بھجا نے لیے لیویٹر وین کو بائیکلہ سے طلب کرلیا ہے کیونکہ عمارت میں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

نمائندے نے جائے حادثہ پر دیکھا کہ ڈی جے دادا جی روڈ ایک مصروف ترین شاہراہ ہے اور حاجی علی درگاہ تا چوپاٹی ۔اوپیرا ہاوس کو جوڑتی ہے۔ احتیاطا موٹر گاڑیوں کی آمد بند کردی گئی ہے۔ یہ علاقہ مشہور ممبئی سینٹرل اسٹیشن سے نزدیک ہے اور یہ ایک تجارتی علاقہ ہے۔

ہندوستان کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے میں مصروف پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلوں پر پابندی

0
ہندوستان کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے میں مصروف پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلوں پر پابندی
ہندوستان کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے میں مصروف پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلوں پر پابندی

اطلاعات و نشریات وزارت نے ہندوستان کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے میں مصروف 35 یوٹیوب پر مبنی نیوز چینلوں، دو ویب سائٹوں، دو ٹوئٹر اکاؤنٹ، دو انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ساتھ ایک فیس بک اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یہ تمام چینلز اور اکاؤنٹس پاکستان سے چل رہے تھے اور بے بنیاد ہندوستان مخالف خبریں اور دیگر مواد پھیلا رہے تھے۔

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات وزارت نے ہندوستان اور ہندوستان کے اہم لوگوں کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کرنے والے 35 یوٹیوب پر مبنی نیوز چینلوں، دو ویب سائٹوں، دو ٹوئٹر اکاؤنٹ، دو انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ساتھ ایک فیس بک اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

انفارمیشن سکریٹری اپوروا چندا نے جمعہ کو ایک خصوصی پریس کانفرنس میں اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ان چینلز کے ذریعے ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ چلایا جا رہا ہے۔ یہ تمام چینلز اور اکاؤنٹس پاکستان سے چل رہے تھے اور بے بنیاد ہندوستان مخالف خبریں اور دیگر مواد پھیلا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی خود مختاری کے لیے خطرہ ہیں اور بالواسطہ طور پر انفارمیشن اور نیوز نیٹ ورک کے ذریعے ایک طرح سے ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 69 اے کا استعمال کرتے ہوئے انہیں بلاک کیا گیا ہے۔

ان 35 یوٹیوب اکاؤنٹس کے صارفین کی تعداد

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری وکرم سہائے نے کہا کہ ان 35 یوٹیوب اکاؤنٹس کے کل صارفین کی تعداد ایک لاکھ 21 کروڑ سے زیادہ تھی اور ان کی ویڈیوز کو 132 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا گیا تھا۔

وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے کسی بھی چینل، پورٹل، ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو ہندوستان کے خلاف سازش کرے گا، ملک کو تقسیم کرے گا اور عوام کو گمراہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بڑے ممالک نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے اور خود یوٹیوب نے بھی ایسے چینلز بند کر دیے ہیں۔

وزارت کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق ہندوستانی خفیہ ایجنسیاں ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے تھیں اور ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فوری کارروائی کی سفارش کی تھی۔

سعودی اتحاد کی یمن میں باغیوں پر بمباری، 70 افراد ہلاک

0
سعودی اتحاد کی یمن میں باغیوں پر بمباری، 70 افراد ہلاک
سعودی اتحاد کی یمن میں باغیوں پر بمباری، 70 افراد ہلاک

سعودی فوجی اتحاد کی یمن میں باغیوں پر بمباری میں تیزی آگئی ہے اور اتحادی افواج کے حملے میں جیل تباہ ہوگئی جس سے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔

الریاض: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ابو ظہبی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سعودی فوجی اتحاد کی یمن میں باغیوں پر بمباری میں تیزی آگئی ہے اور اتحادی افواج کے حملے میں جیل تباہ ہوگئی جس سے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کی حوثی باغیوں کے مضبوط شہر صعدہ پر بمباری کے نتیجے میں جیل تباہ ہوگئی، 3 بچوں سمیت 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 138 زخمی ہیں۔

سعودی اتحاد نے یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر بمباری کرکے کمیونیکیشن مرکز تباہ کردیا جسکے بعد یمن بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔

اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب سلامتی کونسل نے باغیوں کے ابوظہبی پر حملے کی مذمت بھی کی ہے۔

دنیا ایک نئی قسم کے تصادم کے دہانے پر ہے: گوٹریس

0
دنیا ایک نئی قسم کے تصادم کے دہانے پر ہے: گوٹریس
دنیا ایک نئی قسم کے تصادم کے دہانے پر ہے: گوٹریس

مسٹر گوٹریس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 2022 کے لیے اپنی ترجیحات پیش کرتے ہوئے دنیا کی موجودہ حالت کے بارے میں پانچ ایشوز اٹھائے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ دنیا ایک نئی قسم کے نرم تصادم کے دہانے پر ہے، جو سرد جنگ سے بھی بدتر ہے۔

مسٹر گوٹریس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 2022 کے لیے اپنی ترجیحات پیش کرتے ہوئے دنیا کی موجودہ حالت کے بارے میں پانچ ایشوز اٹھائے۔ اپنی پریزنٹیشن کے بعد پریس بریفنگ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دنیا ’دوسری سرد جنگ‘ کے دہانے پر ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ دنیا دوسری سرد جنگ کے دہانے پر نہیں، بلکہ ایک بدتر صورتحال سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا "دہانے (دوسری سرد جنگ) پر نہیں، لیکن ہم ایک نئی شکل دیکھ رہے ہیں۔ میں اسے سرد جنگ نہیں کہوں گا، میں اسے گرم جنگ نہیں کہوں گا۔ شاید میں اسے ٹکراؤ کی ایک نئی شکل کہوں گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ سرد جنگ کے کچھ اصول تھے۔ یہ دو گروہوں کے درمیان تھا۔ دونوں گروپوں میں سے ہر ایک کا اپنا فوجی اتحاد اور تنازعات کی روک تھام کا واضح طریق کار تھا۔

انہوں نے کہا ’’جس طرح سے سرد جنگ موجود تھی اس کے بارے میں پیشین گوئی کی ایک خاص سطح تھی۔ اب ہم بہت زیادہ افراتفری کا شکار ہیں، بہت کم پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔ ہمارے پاس بحران سے نمٹنے کے لیے کوئی اوزار نہیں ہے۔ درحقیقت، ہم ایک خطرناک صورتحال میں رہتے ہیں۔‘‘

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے چانسلر نے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کردی

0
مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے چانسلر نے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کردی
مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے چانسلر نے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کردی

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے چانسلر نے یکساں سول کوڈ کو لے کر سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔

نئی دہلی: مولانا آزاد اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے چانسلر نے یکساں سول کوڈ کو لے کر سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ درخواست گزار فیروز بخت احمد مجاہد آزادی اور ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے پوتے ہیں۔

عرضی میں مرکز کو یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ صنفی انصاف، جنسی مساوات اور خواتین کے وقار کے تحفظ کے لیے یونیفارم سول کوڈ کی ضرورت ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ یکساں سول کوڈ کا مسودہ تیار کرنے کے لیے مرکز کو براہ راست عدالتی کمیشن یا ایک اعلیٰ سطحی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔

عرضی گزار فیروز بخت احمد نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنی زیر التوا عرضی کو سپریم کورٹ منتقل کرنے کی مانگ کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شادی کی کم از کم عمر، طلاق کی بنیاد، نان نفقہ، بچہ گود لینے، بچے کی سرپرستی، وراثت اور ترکہ میں پائے جانے والے تضادات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

مرد کی بالادستی کی بنیاد پر دقیانوسی تصورات (patriarchal stereotypes) پر مبنی امتیازی سلوک کو کوئی سائنسی حمایت حاصل نہیں ہے۔ خواتین کے خلاف عدم مساوات کو فروغ دینے کی مخالفت ہونی چاہیے۔ ہندوستان میں فوجداری (کرمنل) قوانین یکساں ہیں اور سب پر یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں، چاہے ان کے مذہبی عقائد کچھ بھی ہوں لیکن دیوانی (سول) قوانین عقیدے سے متاثر ہوتے ہیں اور ان کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

فیروز بخت احمد نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکرکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ کو آئین میں ایک "مطلوبہ” اقدام کے طور پر شامل کیا گیا تھا، لیکن فی الحال یہ "رضاکارانہ” ہے۔

پٹیشن میں کہا گیا کہ "اسے آئین میں ایک پہلو کے طور پر شامل کیا گیا تھا جو اس وقت پورا ہو گا جب قوم اسے قبول کرنے کے لیے تیار ہو گی اور یو سی سی کو سماجی قبولیت حاصل ہوسکے گی”۔

مسٹر احمد کہتے ہیں کہ "جب یہ قانون نافذ ہو جائے گا تو یہ ان قوانین کو آسان بنائے گا جو فی الحال مذہبی عقائد کی بنیاد پر مختلف ہیں جیسے کہ ہندو بل، شریعت قانون وغیرہ جیسے پیچیدہ قوانین کو آسان بنائے گا۔ یکساں شہری قانون تمام شہریوں پر لاگو ہوگا، چاہے ان کا عقیدہ کچھ بھی ہو۔

عرضی گزار فیروز بخت احمد مجاہد آزادی ہند اور بھارت کے اولیں وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے پوتے ہیں۔ احمد نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں استدلال کیا ہے کہ ہندوستان میں فوجداری قوانین یکساں ہیں اور سب پر یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں، چاہے ان کے مذہبی عقائد کچھ بھی ہوں، شہری قوانین عقیدے سے متاثر ہوتے ہیں اور ان کی اجازت نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹری عملے کے مطابق درخواست 10 روز میں سماعت کے لیے آنے کا امکان ہے۔

دہلی فسادات-2020 کے معاملے میں پہلی سزا، ایک مجرم کو پانچ سال قید

0

سنہ 2020 کے دہلی فسادات کے معاملے میں پہلی بار کسی شخص کو سزا سنائی گئی اس سے قبل کئی ملزمان بری ہو چکے تھے۔

نئی دہلی: یہاں کی ایک عدالت نے دارالحکومت دہلی میں 2020 کے فسادات سے متعلق ایک معاملے میں جمعرات کو ایک شخص کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

سمجھا جاتاہے کہ سنہ 2020 کے فسادات کے معاملے میں پہلی بار کسی شخص کو سزا سنائی گئی اس سے قبل کئی ملزمان بری ہو چکے تھے۔

ایڈیشنل سیشن جج وریندر بھٹ کی عدالت نے دنیش یادو کو مختلف فوجداری مقدمے بشمول فسادات، ڈکیتی اور آتش زنی میں ملوث ہونے کے ثبوت کی بنیاد پر مجرم قرار دیا۔

مشرقی دہلی کے کرکڑڈوما کی اس عدالت نے 6 دسمبر کو شنوائی مکمل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

یہ معاملہ گوکُل پوری کے بھاگیرتھی وِہار کا ہے، جہاں 25 دسمبر 2020 کے فسادات ہوئے تھے۔ استغاثہ نے الزام لگایا تھا کہ 150-200 افراد کے بے قابو ہجوم نے کئی گھروں پر حملہ کیا۔ بے قابو ہجوم کی جانب سے لوٹ مار اور آتش زنی کے واقعات پیش آئے۔ دنیش کے پڑوسی پر ایک مسلم خاندان کی طرف سے لوٹ مار، آتش زنی اور فسادات کرنے کا الزام لگایا تھا۔

دنیش کو 3 جون 2020 کو دیگر ایک فوجداری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بہار میں سردی کا ستم اپنے شباب پر، راحت کی امید نہیں

0

بہار میں سردی کا ستم اپنے شباب پر ہے۔ پٹنہ سمیت کئی اضلاع کا کم ازکم درجہ حرارت سات سے 10 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پٹنہ: کہرا اور کنکنی سے نبرد آزما بہار کے لوگوں کو فی الحال سردی سے راحت ملنے کی امید نہیں دکھ رہی ہے۔

بہار میں سردی کا ستم اپنے شباب پر ہے۔ پٹنہ سمیت کئی اضلاع کا کم ازکم درجہ حرارت سات سے 10 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وہیں، نہ صرف صبح اور رات کے وقت بلکہ دوپہر میں بھی دھند سے لوگوں کو راحت نہیں مل رہی ہے۔ درجہ حرارت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور پہاڑی علاقوں سے آرہی پچھیا ہوا سے پورے دن کپکپانے والی سردی محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، ریاست کے لگ بھگ 13 اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری کے نیچے آگیا ہے۔ پٹنہ، مظفر پور، گیا، پورنیہ، بھاگلپور، سپول، مشرقی چمپارن، ارریہ، دربھنگہ اور گوپال گنج اضلاع میں گذشتہ 48 گھنٹوں سے کولڈ ڈے کی صورتحال برقرار ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں تک بھی اس سے راحت کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سردی کی موجودہ صورتحال آئندہ دو دنوں تک جاری رہے گی۔ بالخصوص پچھیا ہوا کا قہر سردی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔