پیر, اکتوبر 5, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 260

روس یوکرین جنگ: ہلاکتوں کی تعداد 564 ہوگئی: اقوام متحدہ

0
روس یوکرین جنگ: ہلاکتوں کی تعداد 564 ہوگئی: اقوام متحدہ
روس یوکرین جنگ: ہلاکتوں کی تعداد 564 ہوگئی: اقوام متحدہ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے

نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے شہریوں کی تعداد 564 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

دریں اثنا امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس کے کسی اقدام سے ناٹو کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکہ ردعمل دے گا، خواہ اس سے عالمی جنگ ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔

یوروپی یونین نے بھی ماسکو پر پابندیوں کا دائرہ مزید بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب یوٹیوب نے بھی روس کے سرکاری میڈیا چینلز فوری طور پر بلاک کردیئے اور روس نے اپنے اتحادی بیلاروس کو جدید ترین اسلحہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کے لوگوں کے لئے اگلے پانچ سال میں 10 سال کی خدمت کریں گے: جرنیل سنگھ

0
پنجاب کے لوگوں کے لئے اگلے پانچ سال میں 10 سال کی خدمت کریں گے: جرنیل سنگھ
پنجاب کے لوگوں کے لئے اگلے پانچ سال میں 10 سال کی خدمت کریں گے: جرنیل سنگھ

آپ کے پنجاب انچارج جرنیل سنگھ نے کہا یہ جتنی بڑی جیت ہے، ہمارے لئے یہ اتنی ہی بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ پنجاب کے لوگوں کو عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینے پر فخر محسوس ہو، ہماری پارٹی ایسا کرکے دکھائے گی

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے پنجاب انچارج جرنیل سنگھ نے ریاست کے عوام کو اسمبلی انتخابات میں زبردست اکثریت دینے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ان کی پارٹی پنجاب کے لوگوں کے لئے اگلے پانچ سال میں دس سال کی خدمت کرکے دکھائے گی۔

مسٹر سنگھ نے جمعرات کو کہا، ’’آج پنجاب کے لوگوں کی جیت ہوئی ہے۔ پنجاب نے تبدیلی کا من بنایا تھا۔ وہ کانگریس حکومت سے اکتا چکے تھے، اس لئے انہوں نے عام آدمی پارٹی پر بھروسہ ظاہر کیا۔ یہ جتنی بڑی جیت ہے، ہمارے لئے یہ اتنی ہی بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ پنجاب کے لوگوں کو عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینے پر فخر محسوس ہو، ہماری پارٹی ایسا کرکے دکھائے گی۔‘‘

پنجاب کے لوگوں نے پرانے رہنماؤں کی چھٹی کی

پنجاب میں اتنا بڑا مینڈیٹ ملنے کے پیچھے سب سے بڑی بنیاد کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر سنگھ نے کہا، ’’اگر آپ نتیجے دیکھیں گے تو بڑے بڑے دھرندھر رہنماؤں کو لوگوں نے مسترد کردیا۔ اس کا مطلب ہے کہ لوگ ان سے اکتا چکے تھے۔ کئی بار انہیں آزما چکے تھے، لیکن یہ رہنما پنجاب کو بہتر کرنے کے بجائے صرف بربادی کی طرف لے کر گئے ہیں۔ لوگوں نے پرانے رہنماؤں کے پرفارمنس کو دیکھ کر ان کی چھٹی کی ہے اور عام آدمی پارٹی پر بھروسہ ظاہر کیا ہے۔پنجاب کے لوگوں نے دیکھا کہ آپ پارٹی نے دہلی میں بھی عام لوگوں کو موقع دیا اور دہلی کی حکومت نے عوام کے حق میں کام کئے۔‘‘

آپ کے پنجاب انچارج اور دہلی کی تلک نگر سیٹ سے رکن اسمبلی نے کہا، ’’ایک موقع دینا اسی کیجریوال کو‘ یہ نعرہ پارٹی کے ذریعہ نہیں، بلکہ لوگوں کے ذریعہ بنایا گیا تھا۔ بے روزگاری، مافیہ راج یا بے ادبی کانڈ کے قصورواروں کو سزا دلانے جیسے پنجاب کے جتنے بھی بڑے مسئلے ہیں، ان پر سب سے پہلے کام شروع کریں گے۔ پھر اس کے بعد گارنٹیوں کو پورا کریں گے، جتنا کہا تھا اس سے زیادہ ہی کرکے دیں گے۔ ہم پانچ سال بعد اپنے کام دکھا کر ووٹ مانگیں گے۔‘‘

پنجاب: عاپ نے تاریخ رقم کی، دو تہائی سے زیادہ سیٹوں پر فتح کا جھنڈا لہرایا

0
عاپ نے تاریخ رقم کی، دو تہائی سے زیادہ سیٹوں پر فتح کا جھنڈا لہرایا
عاپ نے تاریخ رقم کی، دو تہائی سے زیادہ سیٹوں پر فتح کا جھنڈا لہرایا

پنجاب میں سیاسی تجربہ کرنے والی عام آدمی پارٹی نے تاریخ رقم کی، برسوں سے ریاست میں برسراقتدار کانگریس اور شرومنی اکالی دل کو لگا بڑا جھٹکا

چنڈی گڑھ: پنجاب میں سیاسی تجربہ کرنے والی عام آدمی پارٹی (عاپ) نے کانگریس اور شرومنی اکالی دل کے دہائیوں پرانے غلبہ کو تباہ کرتے ہوئے دو تہائی سے زیادہ سیٹوں پر فتح کا جھنڈا لہرایا ہے۔

حکمراں کانگریس پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ برسوں سے ریاست میں برسراقتدار کانگریس اور شرومنی اکالی دل کو دھچکا لگا ہے۔ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اور کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو کے علاوہ کانگریس سے الگ ہو کر پنجاب لوک کانگریس پارٹی بنانے والے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اور اکالی لیڈر پرکاش سنگھ بادل کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آپ نے 117 سیٹوں والی پنجاب اسمبلی میں 83 سیٹیں جیتی ہیں اور اس کے امیدوار نو اسمبلی حلقوں میں آگے ہیں۔

کانگریس نے صرف 14 سیٹیں جیتی ہیں اور اس کا امیدوار چار سیٹوں پر آگے ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے دو اور اکالی دل نے تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

آپ نے ان انتخابات میں پارٹی کے سینئر لیڈر بھگونت مان کو وزیر اعلیٰ کا چہرہ بنایا تھا۔ مسٹر مان دھوری سیٹ سے 58,000 سے زیادہ ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔

پلوامہ تصادم: ایک دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

0
پلوامہ تصادم: ایک دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری
پلوامہ تصادم: ایک دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ تصادم آرائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بٹہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا، جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ تصادم آرائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے نائینہ بٹہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریش شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشکوک مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

بائیڈن روس اور یوکرین کے معاملہ پر ترکی کے اردگان سے کریں گے بات چیت

0
بائیڈن روس اور یوکرین کے معاملہ پر ترکی کے اردگان سے کریں گے بات چیت
بائیڈن روس اور یوکرین کے معاملہ پر ترکی کے اردگان سے کریں گے بات چیت

امریکی صدر جو بائیڈن اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کے ساتھ فون پر بات کریں گے تاکہ روس اور یوکرین جنگ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے معاملے پر جمعرات کو ترک صدر رجب طیب اردگان سے فون پر بات چیت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، "صدر بائیڈن ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ فون پر بات کریں گے تاکہ روس اور یوکرین کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے”۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کال صبح 10:00 بجے (امریکی وقت) پر ہونے والی ہے۔

جیسا کہ اس کے مغربی پڑوسی پر روسی حملہ تیسرے ہفتے میں داخل ہوا، 20 لاکھ سے زیادہ لوگ پہلے ہی خونریزی سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہو چکے ہیں، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد مہاجرین کی سب سے بڑی نقل مکانی ہے۔ یوکرین کی فوج نے جمعرات کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں کسی بھی پیش رفت کی تردید کی، سوائے خارکیف اور میکولائیو کے شہروں میں روسی پیش قدمی کے۔

دریں اثنا، بائیڈن نے امریکہ میں روسی تیل، مائع قدرتی گیس اور کوئلے کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، اس اقدام سے روس کو جنگ کے لیے ضروری اقتصادی وسائل سے محروم کر دیا جائے گا۔

روس اور یوکرین کے معاملے میں ترکی کشمکش میں

تنازعہ کے آغاز کے بعد سے، ترکی اتحادی روس اور یوکرین کے درمیان سفارتی کشمکش پر چل رہا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں، انقرہ نے اسٹریٹجک آبنائے باسفورس کو "جنگجو ممالک” کے جنگی جہازوں کے لیے بند کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ کیف نے انقرہ سے روسی جنگی جہازوں کو روکنے کا کہا تھا لیکن اس نے اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ دریں اثنا، روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق، اپنے ترک ہم منصب Mevlut Cavusoglu کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو امن اور استحکام کے مفاد میں یوکرائنی بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے تعمیری قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

گزشتہ ہفتے یوکرین کے جنگ زدہ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے رجب طیب اردگان کو بتایا کہ وہ ترکی کے شہروں استنبول یا انقرہ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کے مطابق، اداکار سے سیاستدان بننے والے اداکار نے اردگان کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ترکی کے کسی بھی شہر میں پیوٹن سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اردگان نے پوٹن کو اس پیشکش کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

ابتدائی رجحانات: اترپردیش-منی پور میں بی جے پی کو ابتدائی برتری، گوا-اتراکھنڈ میں کانگریس اور پنجاب میں آپ آگے

0
ابتدائی رجحانات: اترپردیش-منی پور میں بی جے پی کو ابتدائی برتری، گوا-اتراکھنڈ میں کانگریس اور پنجاب میں آپ آگے
ابتدائی رجحانات: اترپردیش-منی پور میں بی جے پی کو ابتدائی برتری، گوا-اتراکھنڈ میں کانگریس اور پنجاب میں آپ آگے

پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی اترپردیش اور منی پور میں آگے

نئی دہلی: پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی اترپردیش اور منی پور میں آگے ہے۔ اتراکھنڈ اور گوا میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں کانگریس 14 سیٹوں پر، عآپ 22 سیٹوں پر، شرومنی اکالی دل 5 سیٹوں پر، بی جے پی دو سیٹوں پر آگے ہے۔ منی پور میں مقابلہ بی جے پی کے حق میں یک طرفہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

اتراکھنڈ میں 70 میں سے 24 سیٹوں کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی 11 اور کانگریس 13 سیٹوں پر آگے ہے۔

ان پانچ ریاستوں میں 690 سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے شروع ہوئی۔ ابتدا میں ڈاک کے ذریعے موصول ہونے والے بیلٹ کی گنتی کی گئی۔ تمام ریاستوں میں ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کرائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کی نگرانی کے لیے 671 مبصر، 130 پولیس مبصر، 10 خصوصی مبصر تعینات کیے ہیں۔

گوا میں 40 سیٹوں کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

کرناٹک: وہاٹس ایپ پر پاکستان کا جھنڈا پوسٹ کرنے پر شیوموگا کالج میں کشیدگی

0
کرناٹک: وہاٹس ایپ پر پاکستان کا جھنڈا پوسٹ کرنے پر شیوموگا کالج میں کشیدگی
کرناٹک: وہاٹس ایپ پر پاکستان کا جھنڈا پوسٹ کرنے پر شیوموگا کالج میں کشیدگی

شیوموگا میں حجاب پر بات چیت کے دوران ایک طالبہ کی طرف سے وہاٹس ایپ گروپ میں پاکستان کا جھنڈا پوسٹ کرنے پر شروع ہوا تنازعہ زور پکڑنے لگا

شیوموگا: کرناٹک کے شیوموگا میں حجاب پر بات چیت کے دوران ایک طالبہ کی طرف سے وہاٹس ایپ گروپ میں پاکستان کا جھنڈا پوسٹ کرنے پر منگل کو شروع ہوا تنازعہ زور پکڑنے لگا ہے۔

اس معاملہ پر ضلع کے سہیادری سائنس کالج میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ اس کے خلاف طلبا مظاہرہ کررہے ہیں اور ملزم طالبہ کے خلاف انتظامیہ سے کارروائی کرنے کی مانگ کررہے ہیں۔ کالج کے طلبا نے اس معاملہ میں منگل کو بھی مظاہرہ کیا تھا اور ملزم طالبہ کے خلاف کارروائی کی مانگ کی تھی۔

مظاہرین طلبا ملزم طالبہ کے خلاف ملک سے غداری کا معاملہ درج کرنے اور اسے کالج سے برخاست کرنے کی مانگ کررہے ہیں۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے کارکن بھی اس مظاہرہ میں شامل ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ حجاب کے معاملہ پر بات چیت کے دوران ایک طالبہ نے وہاٹس ایپ گروپ میں ہندوستانی پرچم پوسٹ کیا تو طالبہ نے اس کے جواب میں پاکستان کا جھنڈا پوسٹ کردیا۔

مظاہرین طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک میمورنڈم سونپا ہے اور انتظامیہ نے ملزم طالبہ کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کالج انتظامیہ اس معاملہ میں قانونی صلاح لے رہی ہے۔

خیال رہے کہ ہندو کارکن کے قتل کے بعد شیوموگا میں بڑے پیمانہ پر تشدد ہوا تھا۔

شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے دن اضافہ، سرمایہ کاروں نے کمائے 2.51 لاکھ کروڑ

0
شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے دن اضافہ، سرمایہ کاروں نے کمائے 2.51 لاکھ کروڑ
شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے دن اضافہ، سرمایہ کاروں نے کمائے 2.51 لاکھ کروڑ

شیئر بازار میں اس تیزی سے بی ایس ای کا بازار کیپٹلائزیشن گذشتہ سیشن میں 24110831.04 کروڑ روپے کے مقابلے آج 252663.79 کروڑ روپے بڑھ کر 24362494.83 کروڑ روپے ہوگئی۔ اس طرح سرمایہ کاروں نے 2.51 لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں

ممبئی: روس-یوکرین جنگ کی وجہ سے شدید فروخت کی وجہ سے گراوٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی شدید خریداری سے شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے دن اضافہ ہوا۔ اس دوران شیئر بازار میں دو فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے 2.52 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔

بی ایس ای کا 30 شیئر والے سنسیئری انڈیکس سینسیکس 1223.24 پوائنٹس بڑھ کر 54647.33 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 331.90 پوائنٹس بڑھ کر 16345.35 پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیاں بھی دباؤ میں تھیں، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 2.37 فیصد بڑھ کر 22961.84 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.16 فیصد بڑھ کر 26583.64 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

شیئر بازار میں اس تیزی سے بی ایس ای کا بازار کیپٹلائزیشن گذشتہ سیشن میں 24110831.04 کروڑ روپے کے مقابلے آج 252663.79 کروڑ روپے بڑھ کر 24362494.83 کروڑ روپے ہوگئی۔ اس طرح سرمایہ کاروں نے 2.51 لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں۔

اس تیزی کے باوجود بی ایس ای میں دھات 0.69 فیصد، پاور 0.03 فیصد اور یوٹیلٹی 0.10 فیصد شامل ہیں۔ باقی تمام گروپ ریئلٹی 3.16 فیصد، انرجی 3.58 فیصد، آٹو 2.92 فیصد، فائینانس 2.14 فیصد، بینکنگ 1.76 فیصد اور کیپٹل گڈز 2.02 فیصد کے ساتھ کلیدی طور پر شامل ہیں۔

کل 3435 کمپنیوں کا کاروبار

بی ایس ای میں کل 3435 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2657 ہرے نشان میں اور 684 سرخ نشان میں تھیں جبکہ 94 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر یورپی بازار میں اضافہ ہوا جبکہ ایشیائی بازار سرخ رنگ میں رہیں۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 2.11 فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 4.97 فیصد منافع میں، جبکہ جاپان کا نکئی 0.30 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.67 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.13 فیصد گراوٹ میں رہا۔

ایگزٹ پول محض ایک اندازہ ہیں جو غلط ثابت ہوتے ہیں

0

حالیہ اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول کے بعد حتمی نتائج کیا ہوں گے یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔ اس لیے دل تھام کر 10 مارچ کا انتظار کریں

تحریر: ڈاکٹر یامین انصاری

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات 7 مارچ کو مکمل ہو گئے۔ اب انتظار ہے 10 مارچ کا، جب امیدواروں کی قسمت کا پٹارہ کھلے گا۔ مگر اس سے پہلے امیدواروں، سیاستدانوں، سیاسی پنڈتوں اور عوام کی دھڑکنیں تیز ہو گئی ہیں۔دھڑکنوں کو مزید تیز کرنے کا کام کیا ہے مختلف ایجنسیوں اور نیوز چینلوں کے سروے یعنی ایگزٹ پولز نے۔ جن پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں، ان میں اترپردیش، اترا کھنڈ، پنجاب، منی پور اور گوا شامل ہیں۔

ان سبھی ریاستوں میں نتائج کا اعلان ایک ہی دن کیا جائے گا۔ تاہم نتائج کے حتمی اعلان سے پہلے سبھی نیوز چینلوں نے مختلف ایجنسیوں اور اداروں کے ساتھ مل کر ان پانچوں ریاستوں کے انتخابات کے ایگزٹ پول جاری کردئے۔ ا ن کے ذریعہ یہ بتانے کی کوشش کی کہ ان ریاستوں میں اگلی سرکار کس پارٹی کی بن سکتی ہے۔ یہ ایگزٹ پول ووٹنگ کے دوران کئے گئے سروے کی بنیاد پر تیار کئے جاتے ہیں اور اس کے نتائج کو حتمی نہیں مانا جاسکتا۔ اکثر ایسا ہوا ہے کہ انتخابی نتائج ان ایگزٹ پولز کے بالکل برعکس آئے ہیں، جبکہ کئی بار یہ صحیح بھی ثابت ہوئے ہیں۔پھر بھی یہ ایگزٹ پول محض ایک اندازہ ہے، حتمی نتائج نہیں۔

ایگزٹ پول در اصل ایک نفسیاتی کھیل ہے

ایگزٹ پول در اصل لوگوں کو ذہنی طور پر تیار کرنے کا ایک نفسیاتی کھیل ہے۔ حالیہ انتخابات کے بعد دکھائے گئے ایگزٹ پول کے ذریعہ لوگوں کو اس بات پر آمادہ کیا جا رہا ہے کہ آئے گی تو بی جے پی ہی۔ جبکہ انتخابات کے دوران زمینی سطح پر حالات کچھ اور ہی تصویر بیان کر رہے تھے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ انتخابات کے دوران بی جے پی کے خلاف نظر آنے والا ماحول، حزب اختلاف کے لیڈران کے انتخابی جلسوں میں امڈنے والی بھیڑ، ٹی وی چینلوں اور یو ٹیوب چینلوں پر نظر آنے والا عام لوگوں کا غصہ اور ناراضگی، کسان، نوجوان، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسئلوں پر بغلیں جھانکتے بی جے پی لیڈر، انتخابی جلسوں میں نظر آنے والی خالی کرسیاں، اس کے امیدواروں کو مختلف مقامات پر عوام کی ناراضگی کا سامنا، تمام کوششوں کے باوجود مذہبی اور ذات پات کی بنیاد پر لوگوں کے جذبات بھڑکانے میں ناکامی سب کے سامنے ہے۔

ووٹنگ مشینوں میں گڑبڑی

ان سب کے بعد بھی اگر بی جے پی کامیاب ہوجاتی ہے، تو پھر ہمیں انتخابی عمل پر نظر ثانی کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ ان انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے جو کردار ادا کیا ہے، اس پر مختلف سطحوں پر بار بار سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ووٹنگ مشینوں میں گڑبڑی اور کچھ مقامات پر انتخابی عملہ اور افسران کی جانبداری کی خبروں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ جب بھی ای وی ایم پر سوالات اٹھتے ہیں تو وہ حزب اختلاف کی جانب سے ہی اٹھائے جاتے ہیں، آخر حکمراں جماعت پر کوئی فرق کیوں نہیں پڑتا؟

حالیہ انتخابات میں ایک شکایت

ایسی بھی شکایتیں آتی رہتی ہیں کہ ووٹر نے بٹن کسی دوسری پارٹی کا دبایا، لیکن ووٹ بی جے پی کے کھاتے میں گیا۔ حالیہ انتخابات میں ایک شکایت تو یہ بھی آئی کہ یوپی میں کسی جگہ پر سماجوادی پارٹی کے بٹن کو چپکا دیا گیا تھا۔ یعنی گاؤں دیہات یا ناخواندہ افراد کو اندازہ ہی نہیں ہوگا کہ ان کا ووٹ پڑ گیا یا نہیں۔ لہذا ووٹنگ کے عمل کو جب تک بالکل شفاف نہیں بنایا جائے گا اور الیکشن کمیشن حکمراں جماعت کا آلہ کار نظر آئے گا، سوالات تو اٹھتے ہیں رہیں گے۔

جہاں تک ایگزٹ پول کی بات ہے تو یہ ووٹنگ کے بعد کا ایک سروے ہوتا ہے۔ اس سے کچھ حد تک ووٹ ڈالنے کے بعد ووٹر کا مزاج معلوم ہوتا ہے۔ ایگزٹ پول کا مقصد رائے دہندگان سے جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر انتخابات کے نتائج کی پیشین گوئی کرنا ہے۔ یہ ایگزٹ پول کئی اداروں اور نیوز چینلوں کے ذریعے کروائے جاتے ہیں۔ اسی طرح ووٹ ڈالنے سے پہلے عوام کا موڈ جاننے کے لیے ایک سروے کیا جاتا ہے، اسے اوپنین پول کہتے ہیں۔ جبکہ ووٹنگ کے بعد ہونے والے سروے کو ایگزٹ پول کہا جاتاہے۔

ایگزٹ پول پر پابندی لگانے کا مطالبہ

دوردرشن نے سب سے پہلے1996ء میں ایگزٹ پول شروع کیا تھا۔ جب رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کے بعد جا رہے تھے۔ ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے کس کو ووٹ دیا؟ اس بنیاد پر کئے گئے سروے سے جو جامع نتائج سامنے آئے، انہیں ایگزٹ پول کا نام دیا گیا۔ 1998ء میں الیکشن کمیشن نے رائے شماری اور ایگزٹ پول پر پابندی لگا دی۔ تاہم بعد ازاں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔ 2009ء میں ایک بار پھر ایگزٹ پول پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا۔ پھر قانون میں ترمیم کی گئی، جس کے مطابق حتمی ووٹ ڈالے جانے تک انتخابی عمل کے دوران ایگزٹ پول نہیں دکھائے جا سکتے۔

2022ء کے ایگزٹ پول کے نتیجوں پر متفق یا غیر متفق ہونے سے پہلے 2017ء کے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول پر بھی نظر ڈال لینا چاہئے۔ 2017ء میں ان ریاستوں کے ایگزٹ پول میں کیا کہا گیا تھا اور نتائج کیا رہے؟ یوپی میں پچھلی بار یعنی 2017ء میں بھی سات مرحلوں میں انتخابات ہوئے تھے۔ کسی نے اپنے سروے میں بتایا تھا کہ بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی تو کسی نے اکثریت کے قریب پہنچایا تھا اور کسی نے پیشن گوئی کی کہ بی جے پی اکثریت سے بہت دور رہے گی۔ نتائج اس کے برعکس آئے۔

پنجاب الیکشن کے ایگزٹ پول کی پیشین گوئی بھی صحیح نہیں

بی جے پی کو تمام ایگزٹ پولز سے بہت زیادہ سیٹیں ملیں۔ ایکسس کے سروے میں بی جے پی اتحاد کو سب سے زیادہ279 سیٹیں دی گئیں، لیکن بی جے پی اتحاد نے 325 سیٹیں جیتیں۔ بی جے پی نے اکیلے312 سیٹیں جیتی تھیں۔ وہیں اتراکھنڈ میں بھی 2017ء میں اندازہ صحیح ثابت نہیں ہوا۔ چانکیہ نے بی جے پی کو53 سیٹیں دی تھیں، جبکہ ایکسس سروے نے 46 سے53 سیٹوں کی پیشن گوئی کی تھی۔ نتیجہ میں بی جے پی کو کسی بھی دوسرے سروے سے زیادہ سیٹیں ملیں۔2017ء کے پنجاب الیکشن میں ایگزٹ پول کی پیشین گوئی بھی صحیح نہیں رہی تھی۔ سبھی ایگزٹ پول عام آدمی پارٹی کو سب سے زیادہ سیٹیں دے رہے تھے، لیکن عام آدمی پارٹی صرف20 سیٹوں پر سمٹ گئی اور کانگریس نے77 سیٹیں جیت کر مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی تھی۔

منی پورمیں 2017ء میں کسی کو اکثریت نہیں ملی اور سبھی ایگزٹ پول غلط نکلے۔ ایگزٹ پول میں انڈیا ٹی وی کے سی ووٹرز نے بی جے پی کو اکثریت کے قریب پہنچا دیا تھا۔ اس کے برعکس کانگریس کی نشستیں کافی کم بتائیں۔ نتائج اس کے برعکس نکلے۔ تاہم، بعد میں بی جے پی کئی کانگریس ایم ایل ایز کو توڑ کر حکومت بنانے میں کامیاب رہی۔ ریاست میں 60 نشستیں ہیں اور اکثریت حاصل کرنے کے لئے 31سیٹیں درکار ہوتی ہیں۔ کانگریس نے 28 سیٹیں جیتیں، جبکہ بی جے پی کے 21 امیدوار کامیاب ہوئے۔

2017ء کے گوا اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول

اسی طرح 2017ء میں گوا اسمبلی انتخابات کے تقریباً تمام ایگزٹ پول کی پیشین گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔ سبھی نے بی جے پی کو اکثریت کے بہت قریب بتایا تھا، لیکن نتائج مختلف نکلے۔ دہلی کے پچھلے تین اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔

ایگزٹ پولز میں عام آدمی پارٹی کو کم سیٹیں دی گئیں۔ تاہم جب نتیجہ آیا تو ’آپ‘ نے ہر الیکشن میں سب کو حیران کر دیا۔ 2018ء چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول میں بھی بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلے کی بات کی جا رہی تھی۔ تاہم کانگریس نے زبردست جیت درج کی۔

لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول بھی ناکام

اسی طرح 2004ء کے لوک سبھا انتخابات میں تمام ایگزٹ پولز نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کے قیام کی پیش گوئی کی تھی۔ تاہم انتخابی نتائج اس کے برعکس آئے۔ جہاں این ڈی اے کو189 سیٹیں ملیں، وہیں یو پی اے نے222 سیٹیں جیتیں اور ڈاکٹر منموہن سنگھ وزیر اعظم بنے۔ 2009ء کے لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول بھی ناکام ثابت ہوئے۔ ایگزٹ پول میں کہا گیا کہ این ڈی اے کو برتری حاصل ہوگی، مگر تنہا کانگریس نے206 اور یو پی اے کو 262 سیٹیں حاصل ہوئیں۔ لہذا ابھی 10 مارچ تک دل تھام کر حتمی نتیجوں کا انتظار کریں۔

(مضمون نگار انقلاب دہلی کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر ہیں)
[email protected]

_مضمون میں پیش کیے گئے افکار و آراء سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں_

پاکستان میں دھماکہ، 4 اموات، 35 سے زائد زخمی

0

پولیس کے مطابق دھماکہ کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ابتدائی تفتیش جاری ہے

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں منگل کو صدر عارف علوی کے شہر کے دورے کے دوران ایک دھماکہ میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 35 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

دھماکہ ایک کھلے علاقے کے قریب ہوا جہاں سبی کا سالانہ میلہ ہو رہا تھا۔

ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ صدر عارف علوی کے میلے کے دورے کے دوران ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ابتدائی تفتیش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام کو دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پولیس کو سبی میں سیکیورٹی مضبوط کرنے اور واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مسٹر بزنجو نے کہا کہ دھماکہ سالانہ جشن اور صوبے میں مجموعی طور پر امن کو خراب کرنے کی کوشش تھی۔

گزشتہ ہفتے پشاور کے قصہ خوانی بازار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از کم 57 افراد جاں بحق اور 194 زخمی ہوئے تھے۔