پیر, اکتوبر 5, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 261

ایک اور معاملے میں اعظم خان کو ملی ضمانت، دو اور مقدموں میں ضمانت کا رہے گا انتظار

0

اعظم خان کو زیر التوا تین معاملوں میں سے ایک میں ملی ضمانت، جیل سے باہر آنے کے لئے ابھی 2 اور مقدموں میں ضمانت کا کرنا ہوگا انتظار

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما و رام پور ایم پی اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ نے جعل سازی کے ایک معاملے میں آج ضمانت دے دی۔ تاہم دیگر دو معاملے زیر التوا ہونے کی وجہ سے ابھی وہ جیل میں ہی رہیں گے۔

اعظم خان گذشتہ دو سالوں سے متعدد مقدمات میں سیتا پور جیل میں قید ہیں۔ آج عدالت نے جعل سازی کے ایک معاملے میں ان کی ضمانت کی عرضی منظور کی ہے۔ جبکہ ہنوز دیگر دو کیسز زیر التوا ہیں۔

الہ آباد ہائی کورٹ میں جسٹس رمیش سنگھ کی واحد بنچ نے اپنے عہدے کے غلط استعمال سے متعلق ایک کیس میں آئی پی سی کی دفعہ 505(02) کے تحت درج کیس پر سماعت کرتے ہوئے ضمانت عرضی منظور کرلی۔

اعظم خان کی جانب سے پیش وکیل نے اپنے جرح میں عدالت سے کہا کہ ان کے مؤکل لمبے عرصے سے جیل میں قید ہے اور اس کیس میں ان کے خلاف درج مقدمہ کی ہنوز مجسٹریٹ عدالت میں اسکروٹنی ہونی ہے۔ ساتھ ہی یہ معاملہ سیاست سے متاثر دکھائی دیتا ہے۔

ضمانت کی مخالفت

وہیں ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے پراسیکیوشن نے اپنے بحث میں کہا کہ متعلقہ کیس کی رپورٹ عرضی گذار علامہ ضمیر نقوی کی جانب سے حضرت گنج کوتوالی میں یکم فروری سال 2019 کو فائل کردی گئی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ سال 2014 کا ہے، لیکن حکومت کے اثر کی وجہ سے رپورٹ درج نہیں کی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ متعدد کیس درج ہونے کے بعد سماج وادی سینئر رہنما اعظم خان نے 26 فروری 2020 کو عدالت میں مع اپنے بیوی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کے ساتھ خودسپردگی کی تھی۔ جہاں سے عدالت نے تینوں کو جیل بھیج دیا تھا۔ دس ماہ بعد تزئین فاطمہ کو ضمانت مل گئی تھی جبکہ بیٹے عبداللہ 23 مہینوں بعد جیل سے باہر آئے، وہیں اعظم خان ہنوز سیتاپور جیل میں قید ہیں۔

2017 میں اعظم خان پر 84 معاملات ہوئے درج

ملحوظ رہے کہ موصول دستاویزات کے مطابق اعظم خان کو کل 87 مقدموں کا سامنا ہے جن میں سے 84 ایف آئی آر 2017 میں یوپی میں بی جے پی حکومت بننے کے بعد اگلے دو سالوں میں درج کی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ ان 84 میں سے 81 معاملے سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے اور بعد میں درج کئے گئے ہیں۔

ایس پی لیڈر کو 87 مقدموں میں سے 84 معاملوں میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے تین معاملے زیر التوا تھے جن میں سے ایک میں آج ضمانت مل گئی ہے۔ جیل سے باہر آنے کے لئے ابھی انہیں 2 مقدموں میں ضمانت کا انتظار کرنا ہوگا۔

روس کا انسانی راہداری بنانے کے لیے جنگ بندی کا اعلان

0
روس کا انسانی راہداری بنانے کے لیے جنگ بندی کا اعلان
روس کا انسانی راہداری بنانے کے لیے جنگ بندی کا اعلان

روس نے انسانی راہداری بنانے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا، یہ جنگ بندی کا انحصار یوکرین کے رویے پر ہوگا

ماسکو: روس نے یوکرین سے شہریوں کے محفوظ انخلاء کے لیے انسانی راہداری بنانے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

روسی حکام نے منگل کے روز کہا کہ روس یوکرین میں اپنی کارروائیوں کو روک رہا ہے تاکہ لوگوں کو، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ایک انسانی راہداری بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ روس غیر ملکی سفارت خانوں کی مسلسل اپیلوں کے ساتھ ساتھ تقریباً تمام بستیوں سے یوکرینی شہریوں کے انخلاء کی درخواست کے پیش نظر ایک انسانی راہداری بنانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ جنگ بندی کا انحصار یوکرین کے رویے پر ہوگا۔

روس نے یوکرین پر اپنے ہی لوگوں اور غیر ملکی شہریوں کو مختلف شہروں سے باہر جانے سے روکنے کا الزام بھی لگایا ہے۔

روس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے یوکرینی مدد یا شراکت داری کے بغیر خصوصی فوجی آپریشن کے علاقوں سے 44187 بچوں سمیت 173773 افراد کو محفوظ نکالنے میں کامیاب رہا ہے۔

یورپی یونین گیس کے لیے روس پر انحصار کم کرنے کے لیے آپشنز کی تلاش میں

0
یورپی یونین گیس کے لیے روس پر انحصار کم کرنے کے لیے آپشنز کی تلاش میں
یورپی یونین گیس کے لیے روس پر انحصار کم کرنے کے لیے آپشنز کی تلاش میں

یورپی یونین کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے کہا کہ اس کے لیے یوروپی یونین اپنی گرین ڈیل کو تیز اور اپنی معیشت کو پائیدار بنانے کے لیے ایک بلیو پرنٹ تیار کرے گی

بروسیلز: یورپی یونین (ای یو) گیس، تیل اور کوئلے کے لیے روس پر انحصار کم کرنے کے لیے آپشنز تلاش کر رہی ہے۔

یوروپی یونین کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے یہ بات اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈریگی کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے یوروپی یونین اپنی گرین ڈیل کو تیز اور اپنی معیشت کو پائیدار بنانے کے لیے ایک بلیو پرنٹ تیار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یوروپی یونین اپنی توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر کام کرے گی۔ کووڈ-19 اور روس-یوکرین جنگ کے درمیان صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے نجات دلانے کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ یوروپی یونین کو مستقبل میں اپنی توانائی کی مارکیٹ کے ڈھانچے، خاص طور پر قابل تجدید توانائی کی نمائندگی کے لیے ایک بڑے حصے کا تعین کرنا ہو گا۔

پابندیوں میں توسیع کی گئی تو گیس کی سپلائی بند کر دی جائے گی: روس

0

روس کو سبق سکھانے کے لیے امریکہ اور اس کے اتحادی روسی تیل کی درآمدات پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک روسی تیل پر پابندیاں عائد کرتے ہیں تو روس جرمنی کو جانے والی اپنی اہم گیس پائپ لائن کو بند کر دے گا۔

بی بی سی نے منگل کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے خبردار کیا ہے کہ روسی تیل کو مسترد کرنے سے عالمی منڈیوں کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے، جس سے تیل کی قیمتیں دوگنی سے بھی زیادہ ہو کر 300 ڈالر فی بیرل ہو جائیں گی۔

یوکرین پر فوجی کارروائی کے جواب میں روس کو سبق سکھانے کے لیے امریکہ اور اس کے اتحادی روس کے تیل کی درآمدات پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم جرمنی اور ہالینڈ نے پیر کو اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔

قابل ذکر ہے کہ یوروپی یونین اپنی تقریباً 40 فیصد گیس اور 30 ​​فیصد تیل روس سے خریدتی ہے۔ روس سے سپلائی متاثر ہونے کی صورت میں متبادل سپلائی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔

مسٹر نوواک نے کہا کہ یوروپی منڈی میں روسی تیل کا متبادل فوری طور پر تلاش کرنا ناممکن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں دوسرے ذرائع بھی مل جائیں تو وہ بہت مہنگے پڑیں گے۔

روس قدرتی گیس پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا اور خام تیل پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

یوکرین مغربی ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ روس پر ایسی پابندیاں عائد کرے۔

اعظم گڑھ: ایس پی ۔ بی جے پی کے حامیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ

0

ضلع اعظم گڑھ میں سماج وادی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہونے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے

اعظم گڑھ: اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے سدھاری پولیس اسٹیشن علاقے کے شرف الدین پور گاؤں میں پولنگ اختتام پذیر ہونے سے کچھ دیر پہلے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہونے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

پولیس نے بتایا پولنگ ختم ہونے کے آخری مرحلے میں اعظم گڑھ صدر سے ایس پی امیدوار درگا پرساد یادو اور بی جے پی امیدوار اکھلیش مشرا کے حامی ایک دوسرے کے سامنے آگئے اور تشدد پھوٹ پڑا۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر پتھر بازی کی جس میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ علاقے میں کشیدگی ہے اور ایس پی و بی جے پی امیدواروں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوراگ آریہ نے بتایا کہ حالات کنٹرول میں ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے کہ کن وجوہات کی بنا پر یہ حالات پیدا ہوئے اور اسی کی بنیاد پر آگے کی کاروائی کی جائے گی۔ خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

عالمی عدالت انصاف میں روس یوکرین تنازع پر سماعت شروع

0

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں سماعت شروع ہوئی

ہیگ: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے معاملے پر پیر کے روز ہالینڈ کے ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف میں سماعت شروع ہوئی۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس معاملے کی سماعت منگل کے روز بھی ہوگی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی عدالت انصاف اقوام متحدہ کے اہم عدالتی ادارے کے طور پر تنازعات کے پرامن حل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یوکرین نے 26 فروری کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں روس کے خلاف نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا کے معاہدے کے تحت کارروائی شروع کرنے اور روس کو یوکرین میں تمام فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت دینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

ظلم کرنے والوں کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف: زیلنسکی

0

روس کی جانب سے یوکرین پر مزید حملوں کے انتباہ کے بعد زیلنسکی نے اپنے خطاب میں برہمی کا اظہار کیا

کیف: پڑوسی ملک روس کی جانب سے جنگ کا شکار ہونے والے ملک یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ظلم کرنے والوں کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔

انہوں نےروس کے حملوں کے دوران بچوں، خواتین پر ظلم کرنے والوں کو سزائیں دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
روس کی جانب سے یوکرین پر مزید حملوں کے انتباہ کے بعد زیلنسکی نے اپنے خطاب میں برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ قتل عام ہے، ناصرف قتل عام بلکہ سوچا سمجھا قتل عام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم معاف نہیں کریں گے، ہم نہیں بھولیں گے، ہم ہر اس شخص کو سزا دیں گے جس نے ہماری سرزمین پر ظلم کیا ہے، ظلم کرنے والوں کے لیے اس زمین پر قبر کے سوا کوئی پرسکون جگہ نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ روسی افواج نے آج یوکرین کے شہروں کو ہوائی، زمینی اور سمندری راستوں سے مزید حملوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا جس کا مقصد خونریز تنازع سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا ہے۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے 54 سیٹوں پر ووٹنگ کا آغاز

0

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے

لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے نو اضلاع کی 54 نشستوں کے لیے پہلے سے طے شدہ انتخابی شیڈول کے مطابق پیر کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس مرحلے میں اعظم گڑھ، مؤ، جونپور، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزا پور، بھدوہی اور سون بھدرا اضلاع کی 51 اسمبلی سیٹوں پر شام 6 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان کے علاوہ 3 سیٹوں چندولی ضلع کی چکیہ (محفوظ) اور سون بھدرا ضلع کی رابرٹس گنج اور دودھی (محفوظ) سیٹوں پر رائے دہندگان شام 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

الیکشن کمیشن سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہونے کے فوراً بعد دیہی علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی قلیل تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹروں سے سورج نکلنے کے بعد گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچنے کی توقع ہے۔

پولنگ عملے کی پولنگ ٹیمیں اتوار کی شام دیر گئے تک پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ چکی تھیں تاکہ ووٹنگ کا عمل بروقت شروع کیا جا سکے۔

اہم بات یہ ہے کہ پولنگ کے ساتویں مرحلے میں 2.06 کروڑ ووٹر ای وی ایم میں 75 خواتین امیدواروں سمیت 613 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پولنگ کے اس مرحلے میں 1.09 کروڑ مرد، 97.08 لاکھ خواتین اور 1027 تیسری جنس کے ووٹر ہیں۔

انتخابات کے آخری مرحلے میں 12,210 پولنگ مراکز میں سے 23,614 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ہوگی۔ پرامن، آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے 52 جنرل آبزرور، 09 پولیس مبصر اور 17 ایکسپینڈیچر آبزرور بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

تین ہزار امریکی رضاکار یوکرین کے لئے لڑنے کے لئے ہیں تیار

0
تین ہزار امریکی رضاکار یوکرین کے لئے لڑنے کے لئے ہیں تیار
تین ہزار امریکی رضاکار یوکرین کے لئے لڑنے کے لئے ہیں تیار

فیس بک پر یوکرینی مسلح افواج کے ذریعہ ایک پوسٹ میں بھی کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ جنگ کا تجربہ رکھنے والے لوگوں کی تلاش کررہے ہیں جو روسی حملے کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہوں گے

نیویارک/کیف: روس کے حملے کا مقابلہ کرنے میں مدد کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی بٹالین میں شامل ہونے کے یوکرین کے اعلان پر تقریباً تین ہزار امریکی رضاکاروں نے اتفاق کا اظہار کیا ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کئے گئے ایک جذباتی ویڈیو میں 16 ہزار غیر ملکی رضاکاروں کی ’بین الاقوامی فوج‘ کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے رضاکاروں سے ’یوکرین ،یورپ اور دنیا کی حفاظت میں شامل ہونے‘ کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے پاس کھونے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے، لیکن ہماری اپنی آزادی ہے۔‘‘

وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق، نئی اکائی – یوکرین کے علاقائی دفا کی بین الاقوامی فوج، غیر ملکیوں کے ذریعہ تقرری کی جائے گی جو یوکرینین کے ساتھ مل کر روسی حملہ آوروں کو پیچھے ہٹانے کے لئے تیار ہیں۔

یوکرین کے بین الاقوامی دفاعی فوج میں شامل ہونے کے خواہش مند غیر ملکی شہریوں کے لئے سبھی ضروری معلومات والی ایک ویب سائٹ شروع کی گئی ہے۔

مسٹر زیلنسکی کے پیغام کا ذکر فیس بک پر یوکرینی مسلح افواج کے ذریعہ ایک پوسٹ میں بھی کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ جنگ کا تجربہ رکھنے والے لوگوں کی تلاش کررہے ہیں جو روسی حملے کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

حکومت نے رضاکاروں کے لئے ویزا ضرورتوں کو پہلے معطل کردیا ہے۔

دس ہزار ہندوستانیوں سمیت 1.30 لاکھ غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے میں مدد کی گئی: یوکرین

0
دس ہزار ہندوستانیوں سمیت 1.30 لاکھ غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے میں مدد کی گئی: یوکرین
دس ہزار ہندوستانیوں سمیت 1.30 لاکھ غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے میں مدد کی گئی: یوکرین

یوکرین کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے 2500، ترکی کے 1700 اور ازبکستان کے 200 طلبہ کے انخلاء میں بھی مدد کی گئی ہے

کیف/نئی دہلی: یوکرین کی حکومت نے اتوار کو کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے میں دس ہزار ہندوستانیوں سمیت ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے میں مدد کی گئی ہے۔

یوکرین کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے 2500، ترکی کے 1700 اور ازبکستان کے 200 طلبہ کے انخلاء میں بھی مدد کی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو بحفاظت اور جلد از جلد یوکرین چھوڑنے میں مدد جاری ہے۔ دوسرے ممالک میں سفارتی مشن اپنے شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکالنے کی کوششوں میں زیادہ فعال ہونے اور یوکرین کی وزارت خارجہ کے ساتھ بہ ضابطہ رابطہ قائم رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو یوکرین سے محفوظ طور پر اور جتنی جلدی ہو سکے ملک چھوڑنے کے لیے مدد جاری ہے۔ دیگر ممالک کے سفارتی مشن سے اپنے شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکالنے کی کوششوں میں زیادہ فعال ہونے اور یوکرین کی وزارت خارجہ کے ساتھ بہ ضابطہ رابطہ قائم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

بیان میں غیر ملکی حکومتوں سے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے یہ مطالبہ کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ فوراً روک دیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود یوکرین کی حکومت نے مغربی سرحد پر تمام چوکیوں کو 24 گھنٹے کھلا رکھا ہے۔ یہاں چیکنگ کے عمل کو زیادہ سے زیادہ آسان بنایا گیا ہے اور مطلوبہ دستاویزات کی فہرست کو کم سے کم کیا گیا ہے۔