پیر, اکتوبر 5, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 256

نریندر مودی کی موجودگی میں دھامی اور 8 وزراء کی حلف برداری

0
نریندر مودی کی موجودگی میں دھامی اور 8 وزراء کی حلف برداری
نریندر مودی کی موجودگی میں دھامی اور 8 وزراء کی حلف برداری

مسٹر پریم چند اگروال نے حلف برداری کی تقریب میں سنسکرت میں حلف لیا۔ تقریب میں محترمہ ریکھا آریہ روایتی کمونی لباس میں توجہ کا مرکز رہیں

دہرادون: گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں بدھ کے روز یہاں پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان کے ساتھ آٹھ وزراء نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔

پروگرام میں گورنر نے مسٹر ستپال مہاراج، مسٹر پریم چند اگروال، مسٹر گنیش جوشی، ڈاکٹر دھن سنگھ راوت، مسٹر سبودھ اونیال، محترمہ ریکھا آریہ، مسٹر چندن رام داس اور مسٹر سوربھ بہوگنا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

مسٹر پشکر سنگھ دھامی نے بدھ کے روز پریڈ گراؤنڈ میں وزیر اعلیٰ کا حلف لینے سے پہلے سنتوں پر پھول چڑھائے اور ان کا آشیرواد لیا۔

مسٹر پریم چند اگروال نے حلف برداری کی تقریب میں سنسکرت میں حلف لیا۔ تقریب میں محترمہ ریکھا آریہ روایتی کمونی لباس میں توجہ کا مرکز رہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع و سیاحت اجے بھٹ، مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت میناکشی لیکھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر، اترپردیش کے نگراں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، گوا کے نگراں وزیر اعلی پرمود ساونت، راجستھان کی سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے، سابق وزیر اعلی اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک، سابق وزیر اعلی اور ایم پی تیرتھ سنگھ راوت، سینئر عہدیدار اور دیگر معززین موجود تھے۔

چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس ایس سندھو نے پروگرام کی نظامت کی۔

سابق رکن پارلیمنٹ اور چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ آر کے رانا کا دہلی ایمس میں انتقال

0
سابق رکن پارلیمنٹ اور چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ آر کے رانا کا دہلی ایمس میں انتقال
سابق رکن پارلیمنٹ اور چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ آر کے رانا کا دہلی ایمس میں انتقال

اہل خانہ کے مطابق آر کے رانا کے پیٹ اور لیور میں پانی بھر گیا تھا، اسی وجہ سے انہیں آکسیجن کی کمی ہوگئی تھی اور انہیں رانچی کے ریمس میں دو دنوں تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا

رانچی: جھارکھنڈ میں چارہ گھوٹالہ معاملے کے سزا یافتہ اور بہار کے سابق رکن پارلیمنٹ آر کے ۔ رانا کا آج نئی دہلی واقع ایمس میں انتقال ہوگیا۔

اہل خانہ کے مطابق آر کے رانا کے پیٹ اور لیور میں پانی بھر گیا تھا، اسی وجہ سے انہیں آکسیجن کی کمی ہوگئی تھی اور انہیں رانچی کے ریمس میں دو دنوں تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ملٹی آرگن فیلیر کی وجہ سے انہیں کل ہی رانچی سے بذریعہ ایئر ایمبولینس دہلی ریفر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 16 مارچ کو رانچی کے ہوٹوار واقع برسا منڈا مرکزی جیل میں بند آر کے رانا کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں ریمس کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا۔ بعد میں انہیں ریمس کے ٹراما سینٹر لایا گیا اور وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ لیکن چھ دنوں تک ریمس میں علاج کرانے کے بعد بھی ان کی طبعیت میں کوئی بہتری نہیں آئی، جس کے بعد منگل کو انہیں دہلی ایمس لے جایا گیا۔

سابق رکن پارلیمنٹ آر کے رانا کے قریبی اور اہل خانہ کا الزام ہے کہ ریمس میں ان کا مکمل علاج نہیں ہو پایا اور دہلی ریفر کرنے میں تاخیر ہوئی۔

غور طلب ہے کہ چارہ گھوٹالہ کے ڈرونڈا خزانے سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کے ساتھ ہی آر کے رانا کو بھی 5 سال کی سزا اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بھی اضافہ

0

قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں پھر 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ کمپنیوں نے منگل کو بھی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا

نئی دہلی: روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے 137 دنوں کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں آج دونوں ایندھن کی قیمتوں میں پھر 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ کمپنیوں نے منگل کو بھی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

اس اضافے کے بعد راجدھانی میں پٹرول 80 پیسے بڑھ کر 97.01 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 80 پیسے کے اضافے کے ساتھ 88.27 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 85 پیسے بڑھ کر بالترتیب 111.67 روپے اور 95.85 روپے فی لیٹر ہو گئیں۔

یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل اور قدرتی گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشے پر تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج منگل کے مقابلے میں اعداد و شمار میں اضافہ ہوا ہے۔ لندن برینٹ کروڈ 1.55 فیصد اضافے کے ساتھ 117.27 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.39 فیصد اضافے کے ساتھ 110.79 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

میٹرو……….    پٹرول……….   ڈیزل
دہلی ………….97.01…….. 88.27
کولکتہ ……    106.34…….91.42
ممبئی …………111.67………95.85
چنئی ………. 102.91………92.95

جنگ زدہ یوکرین کے شہر ماریوپول میں 2 بم دھماکے، مچی افراتفری

0
جنگ زدہ یوکرین کے شہر ماریوپول میں 2 بم دھماکے، مچی افراتفری
جنگ زدہ یوکرین کے شہر ماریوپول میں 2 بم دھماکے، مچی افراتفری

روس نے کہا ہے کہ اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو اسی صورت یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کریں گے

کیف: جنگ زدہ یوکرین کے شہر ماریوپول میں دو بم دھماکوں کے بعد افراتفری پھیل گئی اور کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی آواز دوردراز علاقوں میں بھی سنی گئی۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ماریوپول میں 2 لاکھ سے زائد افراد ابھی تک پھنسے ہیں۔

دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو اسی صورت جوہری ہتھیار استعمال کریں گے۔ ملکی سلامتی سے متعلق اصول متعین اور سب کے سامنے ہیں۔

یوکرین روس کی جنگ کے کے حوالے سے ترجمان پنٹاگن نے کہا کہ روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا ممکنہ استعمال تباہ کن ہوسکتا ہے۔

روس کا یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تردید

0
روس کا یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تردید
روس کا یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تردید

روس نے یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو مسترد کر دیا ہے

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن کے چیف ترجمان دیمتری پیسکوف نے یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

منگل کو سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں مسٹر پیسکوف نے بار بار جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تردید کی۔

"اگر یہ ہمارے ملک کے لیے ایک وجودی خطرہ بن کر ابھرتا ہے، تو ایسا ہو سکتا ہے،” انہوں نے کہا۔

فروری میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ ’’اگر کوئی ہمارے راستے میں کھڑا ہوتا ہے یا ہمارے شہریوں کو دھمکیاں دینے کی کوشش کرتا ہے تو وہ جان لے کہ روس فوراً جواب دے گا اور اس کے نتائج کچھ یوں ہوں گے۔‘‘ جیسا کہ آپ نے پوری تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یوکرین کے بارے میں پوتن کی سوچ اب حاصل ہو گئی ہے، مسٹر پیسکوف نے کہا، "نہیں، یہ ابھی تک حاصل نہیں ہوا ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن پلان کے مطابق جاری ہے اور ہم اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اس دوران انہوں نے مسٹر پوتن کے مطالبات کو دہرایا کہ "ہماری مہم کا مقصد صرف یوکرین کی فوجی صلاحیت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔” یہ ایک حصہ تھا اور ساتھ میں لوہانسک اور ڈونیٹسک بھی الگ الگ ملک بن چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روس نے صرف فوجی اہداف پر حملہ کیا، شہریوں پر نہیں۔

یوکرین بحران پر زیلنسکی نے پوپ فرانسس سے کی بات

0
یوکرین بحران پر زیلنسکی نے پوپ فرانسس سے کی بات
یوکرین بحران پر زیلنسکی نے پوپ فرانسس سے کی بات

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویٹیکن سٹی کے پوپ فرانسس کو روسی فوجی کارروائی کے دوران ملک میں انسانی بحران کے بارے میں آگاہ کیا

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کو ویٹیکن سٹی کے پوپ فرانسس کو ملک میں روسی فوجی کارروائی کے درمیان انسانی بحران سے آگاہ کیا۔

مسٹر زیلنسکی نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’پوپ فرانسس سے بات کی۔ روسی فوجیوں کی طرف سے انسانی راہداریوں کی ناکہ بندی اور اس سے پیدا ہونے والی مشکل انسانی صورتحال کے بارے میں پوپ کو مطلع کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ انسانی مصائب کے خاتمے میں پوپ کے ثالثی کے کردار کو سراہا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’یوکرین اور امن کی دعا کرنے کے لیے شکریہ‘۔

قبل ازیں کیف کے میئر ویٹالی کلِٹسکو نے پوپ کو ایک خط لکھ کر یوکرین کے دارالحکومت آنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا، ’پوپ کا کیف میں رہنے سے زندگی کو بچانے اور ہمارے شہر، ملک اور اس سے باہر امن بحال کرنے میں اہم کردار ثابت ہوگا‘۔

سی این این نے اطلاع دی ہے کہ میئر نے پوپ کو مشورہ دیا کہ اگر وہ یوکرین میں ذاتی طور پر پیش نہیں ہوسکتے تو صدر زیلنسکی کے ساتھ مشترکہ ویڈیو کانفرنس کرلیں۔

سی این این کے مطابق پوپ نے جنگ کے خاتمے کی اپیل کی اور انہوں نے ثالثی کی پیشکش بھی کی۔

سینسیکس اور نفٹی میں ایک فیصد سے زیادہ اضافہ

0
سینسیکس اور نفٹی میں ایک فیصد سے زیادہ اضافہ
سینسیکس اور نفٹی میں ایک فیصد سے زیادہ اضافہ

زبردست خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، جس سے سینسیکس 1.22 فیصد اور نفٹی 1.16 فیصد کا اضافہ درج کرنے میں کامیاب رہے

ممبئی: عالمی سطح پر ملنے والے مثبت اشاروں کے ساتھ ہی، گھریلو سطح پر توانائی، تیل و گیس، آئی ٹی، ٹیک اور بینکنگ جیسے گروپوں میں زبردست خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، جس سے سینسیکس 1.22 فیصد اور نفٹی 1.16 فیصد کا اضافہ درج کرنے میں کامیاب رہے۔

بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 696.81 پوائنٹس بڑھ کر 57989.30 پوائنٹس کی سطح پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 197.90 پوائنٹس کے اضافے سے 17315.50 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری سست رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ صرف 0.17 فیصد بڑھ کر 23701.38 پوائنٹس کی سطح پر اورا سمال کیپ 0.15 فیصد بڑھ کر 27852.64 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای کی کل 3513 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1780 سرخ نشان میں رہیں اور 1629 سبز نشان میں پہنچ سکیں۔ 104 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر، زیادہ تر بڑے انڈیکس میں تیزي کا رجحان درج کیا گیا، جن میں ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 3.15 فیصد، جاپان کا نکئی 1.48 فیصد، جرمنی کا ڈی ایکس 0.86 فیصد، برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.55 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.19 فیصد کا اضافہ شامل ہے۔

لالو پرساد کی طبیعت بگڑی، دہلی کے ایمس جانے کی تیاری

0
لالو پرساد کی طبیعت بگڑی، دہلی کے ایمس جانے کی تیاری
لالو پرساد کی طبیعت بگڑی، دہلی کے ایمس جانے کی تیاری

آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی ہے، میڈیکل بورڈ کی سفارش کے بعد لالو پرساد کو دہلی ایمس لے جانے کی تیاری کی جارہی ہے

رانچی: جھارکھنڈ میں چارہ گھوٹالہ کے ڈورنڈا خزانے سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں سزا یافتہ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی ہے۔

ان کا کریٹنین لیلول 4.1 سے بڑھ کر 4.6 ہوگیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی میٹنگ طلب کی گئی۔ اس میٹنگ میں تمام ماہر ڈاکٹروں نے مسٹر پرساد کی موجودہ صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں ہایئر سینٹر (ایمس دہلی) ریفر کرنے کی سفارش جیل انتظامیہ سے کی ہے۔ ریمس کے پیئنگ وارڈ میں زیر علاج مسٹر پرساد کی طبیعت بگڑنے کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہیڈ ڈاکٹر ودیا پتی کی صدارت میں منگل کو میڈیکل بورڈ کی میٹنگ ہوئی۔

بعد میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں ڈاکٹر ودیاپتی نے بتایا کہ لالو پرساد ڈائبٹیز، بلڈ پریشر، امراض قلب، کڈنی مرض، کڈنی اسٹون، تھیلی سیمیا، پروسٹیٹ کا بڑھنا، یوریک ایسیڈ کا بڑھنا، برین سے منسلک بیماری، کمزور ایمیونیٹی ، دائیں کندھے کی ہڈی کا مسئلہ، آنکھوں سے کم نظر آنا سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ میڈیکل بورڈ کی سفارش کے بعد لالو پرساد کو دہلی ایمس لے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

چارہ گھوٹالے کے دوسرے سزا یافتہ آر کے رانا کی کی بھی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ آر کے رانا کے پیٹ اور لیور میں پانی بھر گیا ہے۔ اس وجہ سے انہیں آکسیجن کی کمی ہو رہی ہے اور فی الحال انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق آر کے رانا کی حالت ایسی ہے، جیسے وینٹی لیٹر پر ملٹی آرگن فیلیئر سسٹم والے مریض کو رکھا جاتاہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں بھی ہایئر سینٹر ریفر کیا ہے۔ اور ایئر ایمبولینس کے ذریعہ انہیں دہلی لے جانے کا نظم کیا جا رہا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے ایوان بالا میں مچا دی ہلچل، کارروائی ملتوی

0

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان بالا میں ہنگامہ، ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی

نئی دہلی: ایوان بالا راجیہ سبھا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر اپوزیشن نے منگل کو ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھنے کے بعد کہا کہ انہیں ضابطہ 267 کے تحت متعدد ارکان کے نوٹس موصول ہوئے ہیں جنہیں خارج کردیا گیا ہے۔

اس کے بعد جب انہوں نے وقفہ صفر شروع کرنے کی کوشش کی تو ڈولا سین، سشمیتا دیو اور ترنمول کانگریس کے دیگر ارکان نعرے لگاتے ہوئے چیئرپرسن کے پوڈیم کے سامنے آ گئے۔ ان کی حمایت میں کانگریس، سماج وادی پارٹی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور زور زور سے بولنا شروع کردیا۔ ترنمول کانگریس کے ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مسٹر نائیڈو نے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر واپس جائیں اور پرسکون ہوجائیں، لیکن اس کا ارکان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

عالمی بازار کے مثبت اشارے کے باوجود شیئر بازار کی تیزی پر لگا بریک

0
عالمی بازار کے مثبت اشارے کے باوجود شیئر بازار کی تیزی پر لگا بریک
عالمی بازار کے مثبت اشارے کے باوجود شیئر بازار کی تیزی پر لگا بریک

عالمی بازار کے مثبت اشارے کے باوجود، کاروباری ہفتے کے پہلے دن شیئر بازار کی گذشتہ دو دن کی تیزی پر بریک لگ گیا

ممبئی: عالمی بازار کے مثبت اشارے کے باوجود، ایس بی آئی، ایل ٹی، ایچ ڈی ایف سی، ریلائنس، آئی ٹی سی اور ٹاٹا اسٹیل جیسی بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے دن شیئر بازار کی گذشتہ دو دن کی تیزی پر بریک لگ گیا۔

بی ایس ای کا تیس شیئر والا کا سینسری انڈیکس سینسیکس 571.44 پوائنٹس کم ہو کر 57292.49 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 169.45 پوائنٹس کم ہو کر 17117.60 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی لیکن چھوٹی کمپنیوں کی طرف سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا نظریہ مضبوط ہوا۔ اس دوران مِڈ کیپ 162.82 پوائنٹس کم ہو کر 23661.79 پر آگیا، جبکہ اسمال کیپ 104.74 پوائنٹس کے اضافے سے 27811.06 پر آگیا۔

بی ایس ای کے 16 گروپ حصص فروخت کے دباؤ میں گر گئے۔ اس دوران سی ڈی جی ایس 0.87، ایف ایم سی جی 1.46، فائنانس 1.13، انڈسٹریز 0.64، آئی ٹی 0.58، ٹیلی کام 0.58، یوٹیلٹیز 1.89، آٹو 0.99، بینکنگ 1.30، کیپٹل گڈس 1.12، تیل اور گیس 0.88، ریئلٹی 0.68، ٹیک 0.77 اورپاور کے گروپ کے شیئر 1.81 فیصد اتر گئے۔

عالمی بازار میں تیزی کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای 0.71، جرمنی کے ڈی اے ایکس 0.05، جاپان کی نکئی 0.65 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.89 فیصد گر گیا۔