پیر, اکتوبر 5, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 255

امریکی صدر نے روسی صدر کو قصائی کہہ دیا

0
امریکی صدر نے روسی صدر کو قصائی کہہ دیا
امریکی صدر نے روسی صدر کو قصائی کہہ دیا

پولینڈ میں یوکرین کے پناہ گزینوں سے ملاقات کے بعد جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ ان کا صدر پیوتن کے بارے میں کیا خیال ہے تو بائیڈن نے کہا وہ قصائی ہے

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوتن کو قصائی قرار دے دیا۔

پولینڈ میں یوکرین کے پناہ گزینوں سے ملاقات کے بعد جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ ان کا روسی صدر پیوتن کے بارے میں کیا خیال ہے تو بائیڈن نے کہا وہ قصائی ہے۔

خیال رہے کہ اس کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پولینڈ میں یوکرین کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات کے دوران امریکی صدر نے یوکرین کے حکام کو مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملاقات میں امریکہ نے یوکرین کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا تھا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

0
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری، ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 113.88 روپے اور 98.13 روپے فی لیٹر

نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ کمپنیوں نے مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی یہاں پٹرول 99.11 روپے اور ڈیزل 90.42 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے، جبکہ ہفتہ کو پٹرول کی قیمت 98.61 اور ڈیزل 89.87 تھی۔

تیل کمپنیوں نے 137 دن کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ شروع کردیا ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ چھ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 113.88 روپے اور 98.13 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ آرہا ہے۔ لندن برینٹ کروڈ 120.65 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.23 فیصد اضافے کے ساتھ 112.60 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔

میٹرو………..پٹرول………..ڈیزل

دہلی………..99.11……..90.42
کولکتہ………108.53……93.57
ممبئی …………113.88………98.13
چنئی ………….104.90………95.00

رام پور ہاٹ قتل عام کی سی بی آئی جانچ شروع

0

کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر سی بی آئی نے رام پور ہاٹ قتل عام کی جانچ شروع کردی ہے

کلکتہ: کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر رام پور ہاٹ قتل عام کی سی بی آئی نے جانچ شروع کردی ہے۔ سی بی آئی کے سینئر افسران کی ایک ٹیم نے بوگتوئی پور کا دورہ کیا۔

سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ فارنسک ٹیم کے اہلکار بھی تھے۔

نامعلوم افراد نے 21 مارچ کو گاؤں میں 10 گھروں کو آگ لگا دی تھی، جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

تقریباً 20 ارکان پر مشتمل سی بی آئی کی ٹیم گھر کے اندر گئی جہاں سات لوگوں کی جلی ہوئی لاشیں ملی تھیں۔

سی بی آئی کے سینئر افسران نے کہا کہ ہم آج سے تفتیش شروع کر رہے ہیں۔ ہمیں جنگی بنیادوں پر جانچ کرنی ہے۔

سی بی آئی کی ایک یونٹ سنٹرل فارنسک سائنس لیبارٹری کے سلیوتھس نے بھی تباہ شدہ مکانات کا دورہ کیا اور نمونے اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعہ کو بیر بھوم قتل کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دی اور اپنی پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے لیے 7 اپریل کی آخری تاریخ مقرر کی۔

فوجیوں کی ہلاکت پر روس اور یوکرین کے متضاد دعوے

0
فوجیوں کی ہلاکت پر روس اور یوکرین کے متضاد دعوے
فوجیوں کی ہلاکت پر روس اور یوکرین کے متضاد دعوے

روسی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈونباس کے علاقے میں یوکرین کو ایک چوتھائی فوج سے محروم کر دیا گیا ہے

جنیوا: روس اور یوکرین کی جانب سے ایک دوسرے کے فوجی مارنے کی تعداد کے حوالے سے متضاد دعوے کئے جا رہے ہیں۔

روس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 14 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک اور 16 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

روسی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈونباس کے علاقے میں یوکرین کو ایک چوتھائی فوج سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ایک روسی جنرل کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں 1 ہزار 351 روسی فوجی مارے گئے ہیں، جبکہ 3 ہزار 825 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس جنگ میں اب تک 16 ہزار روسی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

دریں اثنا امریکہ کی جانب سے فوجی امداد کا پہلا پیکیج جنگ سے متاثرہ یوکرین پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ نے یوکرین کے لیے 8 سوملین ڈالر مالیت کی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ 3 روز میں مزید امدادی پیکیج یوکرین بھیجے جائیں گے۔

فرانس، ترکی اور یونان نے یوکرین میں لوگوں کا انخلاء کرنے کے لیے مشن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانسیسی صدر میکرون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جو لوگ ماریوپول سے نکلنا چاہتے ہیں، ان کو مدد دیں گے۔

فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ماریوپول کے میئر سے بات کر لی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشن ماریوپول بھیجنے کے معاملے پر روس کے صدر ولادیمیر پیوتن سے بات کروں گا۔

ملک میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

0
ملک میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری
ملک میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

تیل کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے، جس کی وجہ سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں میں 3.20 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے

نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ گزشتہ پانچ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ ہوا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ یہاں اب پٹرول 98.61 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ جبکہ جمعہ کو پٹرول کی قیمت 97.81 اور ڈیزل کی قیمت 89.07 تھی۔

تیل کمپنیوں نے 137 دن تک ’رعایت و راحت‘ دینے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے، جس کی وجہ سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں میں 3.20 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 113.35 روپے اور 97.55 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔

یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل اور قدرتی گیس کی سپلائی متاثر ہونے پر تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اس کی وجہ سے خام تیل 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ آ رہا ہے۔ لندن برینٹ کروڈ 120.65 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.23 فیصد اضافے کے ساتھ 112.60 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

میٹرو…………. پٹرول ………….ڈیزل

دہلی …………. 98.61  …………..89.87

کولکتہ …………108.01…………..93.01

ممبئی ………….113.35…………..97.55

چنئی ……………104.43………….94.47

یوگی نے دوسری بار یوپی کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا

0
یوگی نے دوسری بار یوپی کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا
یوگی نے دوسری بار یوپی کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا

مودی کی موجودگی میں یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی کے وزیر اعلی اور کیشو پرساد موریہ نے نائب وزیر اعلی کا حلف لیا

لکھنؤ: اترپردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل نے یوگی آدتیہ ناتھ کو جمعہ کے روز ملک کے کثیر آبادی والے صوبہ یوپی کے وزیر اعلی کی حیثیت سے دوسری بار حلف دلایا ہے۔ ان کے ساتھ گورنر نے برجیش پاٹھک اور کیشو پرساد موریہ کو نائب وزیر اعلی کا حلف دلایا۔

ریاستی راجدھانی کے اکانا اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے حلف برداری تقریب میں ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل نے16 کابینی وزراء، 14مملکتی وزراء برائے آزادانہ چارج اور 20 وزراء کو مملکتی وزیر کے حیثیت سےحلف دلایا۔

تقریب میں متعدد معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

تقریب میں وزیر اعظم مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت متعدد مرکزی وزراء، بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراء سمیت متعدد معروف سیاسی و سماجی شخصیات و بی جے پی کارکنان موجود رہے۔

یوگی کابینہ میں کابینی وزیر کی حیثیت سےحلف لینے والوں میں سریش کمار کھنہ، سوریہ پرتاپ شاہی، سوتنتر دیو سنگھ، بیبی رانی موریہ، لکشمی نارائن چودھری، جیویر سنگھ، دھرمپا سنگھ، نند گوپال گپتا نندی، بھوپیندر چودھری، انل راج بھر، جتن پرساد، راکیش سچان، اروند کمار شرما، یوگیندر اپادھیائے، آشیش پٹیل،سنجئے نشاد کے نام شامل ہیں۔

وہیں مملکتی وزیر (آزادانہ چارج ) کی حیثیت سے حلف لینے والو ں میں نتن اگروال، کپل دیو اگروال، روندر جیسوال، سندیپ سنگھ، گلاب دیوی، گریش چندر یادو، دھرمویر پرجاپتی، اسیم ارون، جے پی ایس راٹھور، دیا شنکر سنگھ، نریندر کشیپ، دنیش پرتاپ سنگھ، ارون کمار سکسینا، دیا شنکر مشر ’دیالو‘ کے نام شامل ہیں۔

جبکہ مملکتی وزراء میں مینکیشور سنگھ، دنیش کھٹک، سنجئے گوڑ، بلدیو سنگھ اولکھ، اجیت پال، جسونت سینی، رام کیشو نشاد، منوہر لال منو کوری، سنجئے گنگوار، برجیش سنگھ، کے پی ملک، سریش راہی، سومیندر تومر، انوپ پردھام والمیکی، پرتبھا شکلا، راکیش راٹھر گرو، رجنی تیواری، ستیش شرما، دانش آزاد انصاری، وجئے لکشمی گوتم نے حلف لیا ہے۔

یوگی کابینہ میں کن کو جگہ نہیں ملی؟

دلچسپ ہیں کہ ستیش مہانا، رما پتی شاستری، جئے پرتاپ سنگھ، شری کانت شرما، سدھارتھ ناتھ سنگھ، آشوتوش ٹنڈن، ڈاکٹر نریندر سنگھ، رام نریش اگنیہوتری، سریش رانا، ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری، اشوک کٹاریا، شری رام چوہان ایسے نام ہیں جو سابقہ حکومت میں وزیر تھے، لیکن اس بار انہیں یوگی کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے۔

جبکہ گلاب دیوی اور سندیپ سنگھ کو کو مملکتی وزیر سے مملکتی وزیر ( آزدانہ چارج) کے عہدے پر پرموشن دیا گیا ہے۔ سندیپ سنگھ کلیان سنگھ کے پوتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 10مارچ کو یوپی اسمبلی انتخابات کے آئے نتائج میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 273 سیٹوں پر جیت درج کیا تھا۔

حجاب تنازعہ: سپریم کورٹ کا مقررہ تاریخ دینے سے انکار

0

حجاب پہننے پر پابندی کو جاری رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے چند گھنٹے بعد، اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا، اس کے بعد کئی عرضیاں دائر کی گئیں

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ‘حجاب’ کے معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کے لیے جمعرات کو کوئی مقررہ تاریخ طے کرنے سے انکار کر دیا۔

چیف جسٹس این۔ وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے سینئر وکیل دیودت کامت کے ذریعہ جلد سماعت کے لئے کسی مقررہ تاریخ پر درج کرنے کی التجا کو مسترد کردیا۔ مسٹر کامت نے کرناٹک میں 28 مارچ سے ہونے والے امتحانات (بشمول درخواست گزار) کا حوالہ دیتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی کچھ طالبات کی درخواست کی سماعت کے لیے فہرست بنانے کی درخواست کی تھی۔

مسٹر کامت کی جانب سے ‘خصوصی ذکر’ کے دوران امتحان کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے معاملے کو سماعت کے لئے درج کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس نے کہا، "اس کا امتحان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔”

چیف جسٹس نے 16 مارچ کو فوری سماعت کی درخواست کے پیش نظر ہولی کے بعد اس معاملے پر غور کرنے کا اشارہ دیا تھا۔

سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے اس معاملے کو انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے 16 مارچ کو خصوصی ذکر کے دوران فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔

اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی کو جاری رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے چند گھنٹے بعد، اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ اس کے بعد کئی عرضیاں دائر کی گئیں۔

درخواست گزاروں میں شامل نبا ناز نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو وکیل انس تنویر کے ذریعہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

0
سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ
سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

سی این جی کی قیمت میں اس اضافے کے ساتھ ہی، راجدھانی دہلی میں نئی ​​قیمت 59.01 روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے

نئی دہلی: ملک میں سی این جی کی تقسیم کرنے والی کمپنی اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) نے جمعرات کو گاڑیوں میں ایندھن کی شکل میں استعمال ہونے والی کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

کمپنی کی طرف سے یہ اضافہ آج سے نافذ کر دیا گیا ہے۔ سی این جی کی قیمت میں اس اضافے کے ساتھ ہی، راجدھانی دہلی میں نئی ​​قیمت 59.01 روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔

ایک روپے کے اضافے کے ساتھ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں قیمت 61.58 روپے، مظفر نگر، میرٹھ اور شاملی میں 66.26 روپے، گروگرام میں 67.68 روپے، ریواڑی میں 69.48 روپے، کرنال اور کیتھل میں 67.68 روپے، کانپور، ہمیر پور اور فتح پور میں 70.8 روپے، اجمیر، پالی اورراجسمند میں 69.31 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

آئی جی ایل نے آج ہی گھریلو پائپ نیچرل گیس (پی این جی) کی قیمت میں ایک روپے کے اضافے کے ساتھ نئی قیمت جاری کردی ہے۔

پی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی دہلی میں اس کی قیمت 36.61 روپے فی ایس سی ایم ہو گئی ہے، جب کہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں اسے 35.86 روپے فی ایس سی ایم کے حساب سے صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں جہاں خام تیل کی قیمت مسلسل اتار چڑھاؤ کے درمیان 100 ڈالر سے اوپر جا رہی ہے۔ وہیں ملک میں توانائی کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی، پی این جی اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

روس کا گوگل کو بلاک کرنے کا اعلان

0
روس کا گوگل کو بلاک کرنے کا اعلان
روس کا گوگل کو بلاک کرنے کا اعلان

روس کے کمیونیکیشن ریگولیٹر نے الزام لگایا ہے کہ گوگل یوزرس کو یوکرین میں روسی فوجی مہم کے بارے میں غلط خبریں بتا رہا ہے

ماسکو: روس کے کمیونیکیشن ریگولیٹر نے یہ اعلان کیا ہے کہ ان کے ذریعہ الفابیٹ انک کے گوگل کی نیوز ایگریگیٹر سروس کو بلاک کیا جارہا ہے۔ الجزیرہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

ریگولیٹر نے الزام لگایا ہے کہ گوگل یوزرس کو یوکرین میں روسی فوجی مہم کے بارے میں غلط خبریں بتا رہا ہے۔

اس سے قبل، یوٹیوب نے روسی حکومت کی میڈیا تنظیم آرٹی سمیت کئی روسی چینلز کو اپنے ویڈیوز کے ساتھ چلنے والے اشتہارات سے پیسہ کمانے پر روک لگادی تھی یعنی کہ انہیں ڈیمونیٹائز کردیا تھا۔ اس کے علاوہ گوگل نے بھی روس میں آن لائن اشتہارات کی فروخت روک دی تھی۔

روسی فوج کو بدنام کرنے والے کسی بھی واقعہ کی رپورٹ کو غیرقانونی قراردئے جانے کے ایک نئے روسی قانون کی منظوری کے بعد روس کے اسٹیٹ میڈیا واچ ڈاگ روسکومناڈزور نے روسی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی درخواست پر یہ کارروائی کی ہے۔

یوکرین میں روسی فوجی آپریشن میں تقریباً 64 ہسپتالوں پر حملہ: ڈبلیو ایچ او

0
یوکرین میں روسی فوجی آپریشن میں تقریباً 64 ہسپتالوں پر حملہ: ڈبلیو ایچ او
یوکرین میں روسی فوجی آپریشن میں تقریباً 64 ہسپتالوں پر حملہ: ڈبلیو ایچ او

یوکرین میں ایک ماہ قبل روسی فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 64 ہسپتالوں پر حملے ہو چکے ہیں

واشنگٹن: یوکرین میں تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئے روسی فوجی آپریشن کے بعد سے یہاں تقریباً 64 اسپتالوں پر حملے کئے جا چکے ہیں۔ اس کی تصدیق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کی ہے، جس کی اطلاع الجزیرہ نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں دی ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 24 فروری سے 21 مارچ کے دوران حملوں میں روزانہ دو سے تین اسپتالوں کو نقصان پہنچا اور کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔

یوکرین مسلسل روس پر یہاں کے ہسپتالوں اورطبی مراکز پر حملے کا الزام لگاتا رہا ہے۔ ان میں ماریوپول میں واقع بچوں اور حاملہ خواتین کا ایک ہسپتال بھی شامل ہے۔

تاہم روس نے یوکرین کے شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات کی بار بار تردید کی ہے۔

یوکرین میں جاری فوجی مہم کے پیش نظر یہاں اسپتالوں کی دوبارہ تعمیر نو کی جا رہی ہے تاکہ زخمیوں کا علاج کیا جا سکے اور لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرائی جا سکیں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ تقریباً 1,000 ہسپتال یا طبی مراکز ایسے ہیں جو یا تو روسی سرحد کے قریب ہیں یا روس کے زیر قبضہ علاقے میں ہیں۔