اتوار, مئی 24, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 246

دیوریا میں خوفناک سڑک حادثہ، چھ لوگوں کی موت، 4 زخمی

0
دیوریا میں خوفناک سڑک حادثہ، چھ لوگوں کی موت، 4 زخمی
دیوریا میں خوفناک سڑک حادثہ، چھ لوگوں کی موت، 4 زخمی

دیوریا ضلع کے گوری بازار علاقے میں دیر رات بولیرو اور بس کے درمیان تصادم میں چھ لوگوں کی موت اور چار لوگ شدید زخمی ہو گئے

دیوریا: اترپردیش میں دیوریا ضلع کے گوری بازار علاقے میں پیر کی دیر رات بولیرو اور بس کے درمیان تصادم میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور چار لوگ شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس افسر رودرپور، جلجیت سنگھ نے بتایا کہ کچھ لوگ پیر کی رات دیر گئے کشی نگر ضلع سے ایک بولیرو میں تلک تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے کہ گوری بازار علاقے میں پنہا موڑ پر، جب بولیرو سواری کو لے جانے والی بس سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں رام پرکاش، وشیشتھا، انکور پانڈے، رامانند موریہ، رام سمجھ اور ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جو ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج رہی ہے۔ اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کرکے حکومت نے لوٹ مار کا نیا طریقہ نکالا ہے: کانگریس

0
جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کرکے حکومت نے لوٹ مار کا نیا طریقہ نکالا ہے: کانگریس
جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کرکے حکومت نے لوٹ مار کا نیا طریقہ نکالا ہے: کانگریس

ملک میں مہنگائی نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں ہول سیل مہنگائی 14.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور عام آدمی کی زندگی مہنگائی کی دلدل کی وجہ سے مسلسل مشکل ہوتی جا رہی ہے

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ہر حال میں عام آدمی کو لوٹنے میں لگی ہوئی ہے اور اب وہ ضروری استعمال کے سامان پر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافہ کرکے ایک نئے طریقے سے عام آدمی کو لوٹنے کی تیاری کر رہی ہے۔

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کو کہا کہ حکومت نے عام استعمال کی کئی اشیاء پر جی ایس ٹی بڑھانے کی تیاری کی ہے اور اس سے وہ عوام سے 1.5 لاکھ کروڑ روپے وصول کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی تیاری جی ایس ٹی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی ہے اور وہ عوام کی جیبیں کاٹنے کا نیا طریقہ نکال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جن اشیاء پر جی ایس ٹی پانچ فیصد سے بڑھا کر آٹھ فیصد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ان میں مصالحہ جات، چپاتی، تیل، چائے، کافی، چینی، مٹھائیاں، کوئلہ، بائیو گیس، کسان کی کھاد، جان بچانے والی ادویات، ایک ہزار روپے قیمت کے جوتے۔ چپل، اگربتی، بزرگوں کی چھڑی، سماعت کے آلات، نابینا افراد کے لیے گھڑیاں، قالین وغیرہ شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں ہول سیل مہنگائی 14.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور عام آدمی کی زندگی مہنگائی کی دلدل کی وجہ سے مسلسل مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کھلبلی، سینسیکس ایک ماہ کی کم ترین سطح پر

0
اسٹاک مارکیٹ میں کھلبلی، سینسیکس ایک ماہ کی کم ترین سطح پر
اسٹاک مارکیٹ میں کھلبلی، سینسیکس ایک ماہ کی کم ترین سطح پر

ایشیائی بازار کے کمزور رخ سے مایوس سرمایہ کاروں کی آئی ٹی، ٹیک، فنانس، ٹیلی کمیونیکیشن، بینکنگ اور رئیلٹی سمیت چودہ گروپوں میں فروخت سے اسٹاک مارکیٹ میں آج ہاہاکار مچ گیا

ممبئی: روس-یوکرین کے بحران کے مزید گہرے ہونے اور امریکی فیڈ ریزرو کے شرح سود میں تیز اضافے کی وجہ سے ایشیائی بازار کے کمزور رخ سے مایوس سرمایہ کاروں کی آئی ٹی، ٹیک، فنانس، ٹیلی کمیونیکیشن، بینکنگ اور رئیلٹی سمیت چودہ گروپوں میں فروخت سے اسٹاک مارکیٹ میں آج ہاہاکار مچ گیا۔

بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1172.19 پوائنٹس گر کر قریب ایک ماہ کی کم ترین سطح پر اور 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 57,166.74 پوائنٹس پر آگیا۔ اس سے پہلے اس سال 21 مارچ کو سینسیکس 57,292.49 پوائنٹس پر کھڑا تھا۔

اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 302.00 پوائنٹس گر کر 17,173.65 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں پر بھی فروخت کا غلبہ رہا۔ مڈ کیپ 0.95 فیصد گر کر 24,747.35 پوائنٹس اورا سمال کیپ 1.01 فیصد گر کر 29,223.81 پوائنٹس پر آگیا۔

اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل 3670 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2062 فروخت اور 1462 خریدے گئے، جب کہ 146 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح 26 کمپنیاں سرخ نشان پر جبکہ 24 سبز نشان پر رہیں۔

 لکھیم پور کھیری تشدد: آشیش مشرا کی ضمانت منسوخ، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے نئے سرے سے غور کرنے کو کہا

0
 لکھیم پور کھیری تشدد: آشیش مشرا کی ضمانت منسوخ، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے نئے سرے سے غور کرنے کو کہا
 لکھیم پور کھیری تشدد: آشیش مشرا کی ضمانت منسوخ، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے نئے سرے سے غور کرنے کو کہا

سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کے اہم ملزم آشیش مشرا کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے (آشیش کو) ایک ہفتے کے اندر خودسپردگی کرنے کا حکم دیا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے اور لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کے اہم ملزم آشیش مشرا کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت پیر کو منسوخ کرتے ہوئے اسے (آشیش کو) ایک ہفتے کے اندر خودسپردگی کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بینچ نے آشیش کی ضمانت منسوخ کرنے اور اسے خودسپردگی کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ہی الہ آباد ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ نئے سرے سے غور کریں کہ اسے ضمانت دی جانی چاہئے یا نہیں۔

بینچ نے ضمانت منسوخ کرنے کا حکم پاس کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کئی غیر متعلقہ حقائق پر غور کیا اور جلد بازی میں اپنا فیصلہ کیا۔ متاثرین کو بادی النظر میں ملزم کی ضمانت عرضی کی مخالفت کرنے کے لئے مناسب وقت دئے بغیر ہی اپنا حکم پاس کردیا۔ بینچ نے متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد چار اپریل کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں تین اکتوبر کو اترپردیش کے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ کے ایک پروگرام کی مخالفت کرنے کے دوران تشدد کے واقعات پیش آئے تھے۔ اس تشدد میں مرکز کے اس وقت کے تین زرعی قوانین (اب منسوخ کردئے گئے) کے خلاف لمبے وقت سے تحریک کررہے چار کسانوں سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ معاملے کے اہم ملزم آشیش کو الہ آباد ہائی کورٹ نے دس فروری کو ضمانت دی تھی۔ پولیس نے آشیش کو نو اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔

جہانگیر پوری میں ایک بار پھر پتھراؤ، پولیس نے کیا علاقے کا محاصرہ

0
جہانگیر پوری میں ایک بار پھر پتھراؤ، پولیس نے کیا علاقے کا محاصرہ
جہانگیر پوری میں ایک بار پھر پتھراؤ، پولیس نے کیا علاقے کا محاصرہ

دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ جہانگیر پوری تشدد کے پس منظر میں آج میڈیا کو معلومات دے رہے تھے، اسی دوران جہانگیر پوری علاقے میں پھر سے پتھراؤ ہونے کی رپورٹ ملیں

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں تشدد سے متاثر جہانگیر پوری علاقے میں پیر کو ایک بار پھر پتھراؤ کا واقعہ سامنے آیا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد لوگوں کو امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔

دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ جہانگیر پوری تشدد کے پس منظر میں آج میڈیا کو معلومات دے رہے تھے، اسی دوران جہانگیر پوری علاقے میں پھر سے پتھراؤ ہونے کی رپورٹ ملیں۔ مسٹر استھانہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جہانگیر پوری تشدد معاملے کی جانچ کا کام کرائم برانچ کو سونپا گیا ہے اور اس میں 14 ٹیمیں لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فٹیج، سوشل میڈیا پوسٹ اور دیگر ڈیجیٹل ثبوتوں کی تفتیش کے ساتھ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اب تک 23 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے آٹھ لوگ مختلف معاملوں میں پہلے سے شامل ہیں۔ انہوں نے ابھی اور بھی گرفتاریاں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم معاملے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں۔ حالات معمول پر آنے تک علاقے میں پابندی نافذ رہیں گی۔‘‘

پولیس کمشنر نے بتایا کہ دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں کو جہانگیر پوری سمیت شہر کے دیگر حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

خوردنی تیل، دالوں اور میٹھے میں ملا جلا رجحان

0
خوردنی تیل، دالوں اور میٹھے میں ملا جلا رجحان
خوردنی تیل، دالوں اور میٹھے میں ملا جلا رجحان

گزشتہ ہفتے مونگ پھلی کے تیل کی قیمت میں 146 روپے، سورج مکھی کے تیل کی قیمت میں 366 روپے، سویا ریفائنڈ کی قیمت میں 147 روپے اور پام آئل کی قیمت میں 183 روپے فی کوئنٹل کی کمی ہوئی، جبکہ خوردنی تیل کی قیمت میں 146 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا

نئی دہلی: عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان اور مقامی سطح پر سستی خرید کے سبب گزشتہ ہفتے خوردنی تیل، دالوں اور میٹھے میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، جب کہ بازار میں اناج کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

تیل تیلہن: عالمی سطح پر ملائیشیا میں برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل سات رنگٹ گر کر 6693 رنگٹ فی ٹن ہوگیا۔ وہیںیو ایس سویا آئل فیوچر ویک اینڈ پر 1.66 سینٹ بڑھ کر 74.48 سینٹ فی پاؤنڈ رہا۔

گزشتہ ہفتے مونگ پھلی کے تیل کی قیمت میں 146 روپے، سورج مکھی کے تیل کی قیمت میں 366 روپے، سویا ریفائنڈ کی قیمت میں 147 روپے اور پام آئل کی قیمت میں 183 روپے فی کوئنٹل کی کمی ہوئی، جبکہ خوردنی تیل کی قیمت میں 146 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ سرسوں کے تیل کی قیمتیں سابقہ ​​سطح پر برقرار رہیں۔

سرسوں کا تیل 18754 روپے فی کوئنٹل، مونگ پھلی کا تیل 19267 روپے فی کوئنٹل، سورج مکھی کا تیل 19047 روپے فی کوئنٹل، سویا ریفائنڈ 17435 روپے فی کوئنٹل، پام آئل 15751 روپے فی کوئنٹل اور سبزیوں کا تیل 498 روپے فی کوئنٹل رہا۔

دال دلہن کے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ

دال دلہن: گزشتہ ہفتے دال دلہن کے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ رہا۔ ہفتے کے آخر میں مسور کی دال 100 روپے اور ارہر کی دال 100 روپے فی کوئنٹل سستی ہوئی، جبکہ اُڑد دال کی قیمت میں 200 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی چنے، چنے کی دال اور مونگ دال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ویک اینڈ پر چنا 4750-4850، دال چنا 5750-5850، مسور کالی 8500-8600، مونگ کی دال 9100-9200، اُڑد کی دال 9800-9900، ارہر کی دال 8100-8200 روپے فی کوئنٹل رہی۔

اناج: گزشتہ ہفتے غلہ منڈی میں استحکام رہا۔ ہفتے کے آخر میں گندم اور چاول کی قیمتیں اپنی سابقہ ​​سطح پر برقرار رہیں۔ ویک اینڈ پراناج (قیمت فی کوئنٹل): گیہوں کا ریٹ 2200-2300 روپے اور چاول: 2500-2600 روپے فی کوئنٹل رہا۔

چینی-گڑ: رواں ہفتہ میٹھے بازار میں ملا جلا رجحان رہا۔ ہفتے کے آخر میں چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا جبکہ گڑ کی قیمت میں 50 روپے فی کوئنٹل کی کمی ہوئی۔

ہفتے کے آخر میں چینی ایس 3360-3460، چینی ایم 3700-3800، مل ڈیلیوری 3310-3410 اور گڑ 3200-3300 روپے فی کوئنٹل پر برقرار رہی۔

درشن سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ، 10 افراد زخمی

0
درشن سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ، 10 افراد زخمی
درشن سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ، 10 افراد زخمی

آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دس افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

حیدرآباد: مندر میں درشن کے بعد واپسی کے دوران آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دس افراد زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے پالناپورم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بولیرو گاڑی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی سڑک سے کھیت میں گرپڑی۔

اس حادثہ میں بولیرو گاڑی میں سوار دس افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے جی جی ایچ اسپتال منتقل کیاگیا۔ زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کا تعلق کوتماں دیہات سے ہے۔

ملک میں تشدد کے واقعات، حکومت کی خاموشی تشویشناک: کانگریس

0
ملک میں تشدد کے واقعات، حکومت کی خاموشی تشویشناک: کانگریس
ملک میں تشدد کے واقعات، حکومت کی خاموشی تشویشناک: کانگریس

دہلی کے جہانگیر پوری میں پیش آئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں بے حس ہے، اس لیے دہلی کے لوگوں کو اپنی فکر کرنی چاہیے اور اس کے لیے انہیں باہمی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا چاہیے

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں تشدد کے واقعات تشویشناک ہیں، لیکن ان واقعات پر حکومت کی خاموشی اور بھی تشویشناک ہے۔

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کو دہلی کے جہانگیر پوری میں پیش آئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے میں بے حس ہے۔ اس لیے دہلی کے لوگوں کو اپنی فکر کرنی چاہیے اور اس کے لیے انہیں باہمی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا "دہلی ہوشیار رہے.. دہلی محفوظ رہے. دہلی متحد رہے.. تشدد، فسادات اور جنون مذہب کو ‘محفوظ’ نہیں بنائے گا، کوئی بھی مضبوط نہیں ہوگا، ہاں ہمارا ہندوستان کمزور ہوگا۔”

انہوں نے اس واقعہ پر حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ "اقتدار میں ‘حساسیت کی خاموشی’ ہے… لہذا یہ عوام کی ذمہ داری ہے۔”

بہار قانون ساز اسمبلی: بوچہاں ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع

0
بہار قانون ساز اسمبلی: بوچہاں ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع
بہار قانون ساز اسمبلی: بوچہاں ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع

بہار قانون ساز اسمبلی کی بوچہاں سیٹ کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے شروع ہوگئی

پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی کی بوچہاں (ریزرو) سیٹ کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوگئی۔

ریاستی الیکشن آفس کے مطابق بوچہاں (ایس یو) سیٹ کے ووٹوں کی گنتی کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ رام دیالو سنگھ مہاودیالیہ کو کاؤنٹنگ سنٹر بنایا گیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی ہے۔ 14 ٹیبل پر تقریباً 25 راؤنڈز میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔  پوسٹل بیلٹ کی گنتی جاری ہے۔ اس کے بعد ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ ضمنی انتخاب کا نتیجہ دوپہر 2 بجے تک آنے کا امکان ہے۔

اس سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ 12 اپریل کو ہوئی تھی۔ اس دوران 59.20 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بیبی کماری، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے امر کمار پاسوان اور وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کی گیتا کماری سمیت کل 13 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی ہے۔ ان میں سے تین خواتین اور 10 مرد ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وی آئی پی کے ایم ایل اے مسافر پاسوان کی اچانک موت کی وجہ سے خالی ہوئی بوچہاں (ایس یو) سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات ہوا تھا۔

روس نے گوگل پر دوبارہ 144,000 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا

0
روس نے گوگل پر دوبارہ 144,000 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا
روس نے گوگل پر دوبارہ 144,000 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا

ایک عدالتی ذریعے نے خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو بتایا کہ "عدالت کو روس کے انتظامی جرائم کوڈ کے آرٹیکل 13.41 کے حصہ 2 کے تحت گوگل کے خلاف دو انتظامی پروٹوکول موصول ہوئے ہیں۔”

ماسکو: ماسکو کی ایک عدالت نے غیر قانونی مواد کو ہٹانے میں بار بار ناکامی پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر 144000 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

ایک عدالتی ذریعے نے خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو بتایا کہ "عدالت کو روس کے انتظامی جرائم کوڈ کے آرٹیکل 13.41 کے حصہ 2 کے تحت گوگل کے خلاف دو انتظامی پروٹوکول موصول ہوئے ہیں۔”

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی قانون کے تحت نئی خلاف ورزیوں پر جرمانے کی رقم 12 ملین روبل (144000 ڈالر) تک ہوگی۔

سن 2021 کے آغاز سے ہی روسی حکام نے اس غیر ملکی ٹیک کمپنی پر اپنے پلیٹ فارم سے غیر قانونی مواد ہٹانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا، لیکن عدالت نے تعمیل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا۔