منگل, اکتوبر 6, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 244

مسجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانا بنیادی حق نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ

0
مسجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانا بنیادی حق نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ
مسجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانا بنیادی حق نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ

ہائی کورٹ کے جسٹس وویک کمار برلا اور جسٹس وکاس کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینا آئین میں دیے گئے بنیادی حق کے زمرے میں نہیں آتا ہے

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک عرضی کو خارج کر دیا ہے، جس میں مساجد میں اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر لگانے کو آئین کے تحت بنیادی حق قرار دیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ کے جسٹس وویک کمار برلا اور جسٹس وکاس کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینا آئین میں دیے گئے بنیادی حق کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اذان اسلام کا اٹوٹ حصہ ہے لیکن لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینا اسلام کا حصہ نہیں ہے۔

درخواست گزار عرفان نے ہائی کورٹ میں یہ عرضی داخل کرتے ہوئے گزشتہ سال 3 دسمبر کو بدایوں کے ڈپٹی کلکٹر (ایس ڈی ایم) کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں انہوں نے ضلع کے دھورن پور گاؤں میں واقع نوری مسجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ درخواست گزار نے دلیل دی کہ ایس ڈی ایم کا حکم ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے، اس لیے یہ حکم غیر قانونی ہے۔

یوکرین جنگ: یوروپی یونین کا روس سے تیل کی تمام خریداری روکنے کا اعلان

0
یوکرین جنگ: یوروپی یونین کا روس سے تیل کی تمام خریداری روکنے کا اعلان
یوکرین جنگ: یوروپی یونین کا روس سے تیل کی تمام خریداری روکنے کا اعلان

یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وانڈرلین نے کہا کہ اس چھٹے مرحلے میں یوروپی کمیشن نے دیگر پابندیوں کے علاوہ یہ بھی تجویز کیا ہے کہ روس سے ہر طرح کی تیل کی خریداری روک دی جائے

بروسیلز: یوکرین جنگ کے باعث یوروپی یونین نے روس پر پابندیوں کے چھٹے مرحلے میں روس سے تیل کی تمام خریداری روکنے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وانڈرلین نے آج اسٹراسبرگ میں جاری یوروپی پارلیمنٹ کے سیشن میں روس کے حوالے سے جاری بحث کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس چھٹے مرحلے میں یوروپی کمیشن نے دیگر پابندیوں کے علاوہ یہ بھی تجویز کیا ہے کہ روس سے ہر طرح کی تیل کی خریداری روک دی جائے۔

اس میں پائپ لائنوں اور دیگر تمام ذرائع سے آنے والے خام تیل، ریفائنڈ آئل اور اس کی دیگر مصنوعات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی خریداری روکنے پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔ لیکن خام تیل کی خریداری آئندہ 6 ماہ کے اندر اندر روک دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کچھ ممبر ریاستوں کی معیشت کا بہت بڑا انحصار روس سے تیل کی خریداری پر ہے۔ لیکن یوکرین پر جارحیت کے جواب میں روس کو روکنا ضروری ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پابندیوں کے چھٹے مرحلے میں روس کے کئی بینکوں پر رقوم بھیجنے کے سوئفٹ نظام، اس کے اعلیٰ فوجی حکام اور تین ریاستی ٹی وی چینلز کی یوروپین یونین میں نشریات پر پابندی کا اعلان بھی کیا۔

کیرالہ: کانگریس اور سی پی آئی کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ، 25 زخمی

0
کیرالہ: کانگریس اور سی پی آئی کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ، 25 زخمی
کیرالہ: کانگریس اور سی پی آئی کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ، 25 زخمی

کیرالہ کے ضلع الپوزا میں کانگریس اور سی پی آئی کے کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ میں کچھ پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی

ترواننت پورم: کیرالہ کے ضلع الپوزا کے چاروموڈ میں کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ میں کچھ پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ مبینہ سی پی آئی کارکنوں نے بدھ کی شام کانگریس کے دفتر کے سامنے لگے پرچم کے ستونوں کو توڑ دیا، جس کے بعد کانگریس کارکنوں نے علاقے میں سی پی آئی کے پرچم کے ستونوں کو ہٹا دیا، جس سے دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

بعد ازاں پولیس کو دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا۔ بڑی تعداد میں دونوں جماعتوں کے جمع ہونے والے کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیاں چلائیں اور پتھراؤ کیا۔ پتھراؤ کی زد میں آنے سے کچھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

راجستھان: بھیلواڑہ میں دو نوجوانوں پر حملہ کے بعد کشیدگی

0
راجستھان: بھیلواڑہ میں دو نوجوانوں پر حملہ کے بعد کشیدگی
راجستھان: بھیلواڑہ میں دو نوجوانوں پر حملہ کے بعد کشیدگی

ضلع بھیلواڑہ میں دو افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردینے اور ان کی موٹر سائیکلوں کو جلانے کے بعد کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو دن بھر کے لیے معطل کر دیا گیا ہے

بھیلواڑہ: راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں دو افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردینے اور ان کی موٹر سائیکلوں کو جلانے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔

پولیس کے مطابق بدھ کی رات تقریباً 10 بجے شہر کے علاقے سانگانیر کے کربلا روڈ پر نقاب پوشوں نے دو نوجوانوں پر حملہ کردیا، جس میں دونوں زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں ان لوگوں نے نوجوان کی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔ جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔

واقعہ کے بعد پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

ضلع کلکٹر آشیش مودی کے مطابق علاقے میں ایک مقام پر بیٹھے دو نوجوانوں پر کچھ نقاب پوشوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ اس معاملے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جاری ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ آدرش سدھو نے بتایا کہ سانگانیر کے کربلا روڈ پر دو نوجوان بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر علاقے میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور علاقے میں کسی قسم کی کارروائی میں خلل کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو سی سی ٹی وی وغیرہ سے کچھ سراغ ملے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو دن بھر کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
اس واقعے میں چار نوجوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یوکرین کو جنگ چھڑنے کے بعد سے 4.5 ارب یورو کی بین الاقوامی امداد ملی

0

یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمہل نے کہا کہ ہم اس طرح کی حمایت کے لئے خاص طور پر شکر گزار ہیں

کیف: یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ ​​کے بعد سے مالیاتی بین الاقوامی امداد کے طور پر 4.5 ارب یورو (تقریباً 4.73 ارب امریکی ڈالر) حاصل ہوئے ہیں۔

سرکاری پریس سروس نے یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمہل کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

مسٹر شمہل نے منگل کو کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران یوکرین کو ورلڈ بینک سے گرانٹ کے طور پر 50 کروڑ ڈالر ملے۔ انہوں نے کہا، "ہم اس طرح کی حمایت کے لئے خاص طور پر شکر گزار ہیں۔ اس سے ہمیں تمام سماجی فوائد کو مکمل طور پر جاری رکھنے میں مدد حاصل ہوتی ہے، ساتھ ہی نئے امدادی پروگرام شروع کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ایک پلیٹ فارم شروع کیا ہے، جو ملک کو جنگ سے ابرنے کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد کرے گا۔

کووڈ ٹیکہ کاری کے لئے کسی بھی شخص کو مجبور نہیں کیا جا سکتا: سپریم کورٹ

0
کووڈ ٹیکہ کاری کے لئے کسی بھی شخص کو مجبور نہیں کیا جا سکتا: سپریم کورٹ
کووڈ ٹیکہ کاری کے لئے کسی بھی شخص کو مجبور نہیں کیا جا سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا، کووڈ ٹیکہ کاری کے لئے کسی بھی شخص کو مجبور نہیں کیا جا سکتا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے لئے کسی بھی شخص کو مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس ایل ناگیشور راو اور جسٹس بی آر گوئی کی بینچ نے قومی ٹیکہ کاری تکنیکی مشیر گروپ کے سابق رکن جیکب پولین کی عرضی اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف ٹیکہ نہیں لگایا جا سکتا۔ لیکن عوامی صحت کے مفاد کے پیش نظر حکومت جزوی پابندی لگا سکتی ہے۔ ڈاکٹر پولین نے حکومت کے کووڈ-19 ویکسینیشن کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت کی موجودہ ویکسی نیشن پالیسی کو من مانی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

کووڈ-19 کے پیش نظر عدالت میں پیش کیے گئے دستاویزات، ماہرین کی رائے وغیرہ کی بنیاد پر صحت عامہ کے پیش نظر حکومت کی موجودہ ویکسینیشن پالیسی کو آئین کے خلاف نہیں کہا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ مختلف اداروں، نجی تنظیموں اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے عائد پابندیوں کو واپس لیا جانا چاہئے، کیونکہ وہ پالیسی کے مطابق نہیں ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ بچوں کو ٹیکے لگانے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے۔

مالی سال 2021-22 میں بینک کریڈٹ میں 10458 ارب روپے کا اضافہ درج کیا گیا: ایس بی آئی ریسرچ رپورٹ

0
مالی سال 2021-22 میں بینک کریڈٹ میں 10458 ارب روپے کا اضافہ درج کیا گیا: ایس بی آئی ریسرچ رپورٹ
مالی سال 2021-22 میں بینک کریڈٹ میں 10458 ارب روپے کا اضافہ درج کیا گیا: ایس بی آئی ریسرچ رپورٹ

مسٹر گھوش نے لکھا، ایسا لگتا ہے کہ معیشت میں کووڈ-19 کی وبا کے اثرات کو جھٹک کر دور کردیا ہے۔ بینک کریڈٹ میں تمام شعبوں میں توسیع نظر آئی ہے

نئی دہلی: مالی سال 2021-22 میں ملک میں بینک کریڈٹ میں 10,458 ارب روپے کا اضافہ درج کیا گیا، جو پچھلے سال کے دوران 5767 ارب روپے کے اضافہ کا 1.8 گنا ہے۔

یہ معلومات اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے چیف اکانومسٹ سومیا کانتی گھوش کے ذریعہ تیار کردہ ایس بی آئی ریسرچ کی ایکوریپ رپورٹ میں دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم ایس ایم ای اور انفراسٹرکچر سیکٹر کو بینک لون میں 2,300 ارب روپے کا زبردست اضافہ ہوا، جبکہ ہاؤسنگ اور غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی کے شعبے این بی ایف سی کو بینک قرض میں سال کے دوران 2,000 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

مسٹر گھوش نے رپورٹ میں کہا کہ ریٹیل لون میں اس دوران 3,700 ارب روپے کا زبردست اضافہ ہوا۔ اس میں ایک بڑا حصہ ہاؤسنگ لون کے کاروبار میں تیزی تھی۔ زرعی شعبے کے قرضے میں 1,325 ارب کا اضافہ ہوا۔

انہوں نے لکھا، ایسا لگتا ہے کہ معیشت میں کووڈ-19 کی وبا کے اثرات کو جھٹک کر دور کردیا ہے۔ بینک کریڈٹ میں تمام شعبوں میں توسیع نظر آئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا، "ہمیں بینک کریڈٹ میں ایک دلچسپ رجحان ملا ہے جو مالی سال 2022-23 میں معیشت کے لیے اچھا اشارہ ہے۔” اب یہ نظر آرہا ہے کہ پبلک سیکٹر کے بینکوں کی جانب سے دئے جانے والے قرض میں توسیع سے نجی شعبے کے بینکوں کے قرضے کے کاروبار میں بھی تیزی آئی ہے۔

یوکرین میں جاری تنازعہ سے افریقہ میں بھاری بحران: اقوام متحدہ

0
یوکرین میں جاری تنازعہ سے افریقہ میں بھاری بحران: اقوام متحدہ
یوکرین میں جاری تنازعہ سے افریقہ میں بھاری بحران: اقوام متحدہ

مسٹر گوٹیرس نے خاص طور سے افریقہ میں بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، ترقیاتی بینکوں اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو متحد کرنے کے لیے ایک عالمی ردعمل گروپ قائم کیا ہے

ڈاکار، سینیگال: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری تنازعہ نے افریقہ میں خوراک، توانائی اور مالیاتی بحران کو اور بڑھا دیا ہے۔

مسٹر گوٹیرس نے اتوار کی شام سینیگال کے صدر میکی سال کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خاص طور سے افریقہ میں بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، ترقیاتی بینکوں اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو متحد کرنے کے لیے ایک عالمی ردعمل گروپ قائم کیا ہے۔

مسٹر گوٹیرس نے کھلی منڈیوں میں ‘کھانے اور توانائی کا مستقل بہاؤ قائم کرنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام غیر ضروری برآمدی پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی زرعی پیداوار کے ساتھ ساتھ روس اور بیلاروس کی خوراک اور کھاد کی پیداوار کو عالمی منڈیوں میں دوبارہ ضم کیے بغیر غذائی تحفظ کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہو گا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کی ضرورت والے ممالک کو اسٹریٹجک اسٹاک اور اضافی ذخائر جاری کریں۔ مسٹر گوٹیرس ہفتے کی شام ڈاکار پہنچے۔ وہ نائجر کا بھی دورہ کریں گے۔

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 3 مئی کو

0
شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 3 مئی کو
شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 3 مئی کو

آج 29 رمضان المبارک 1443 ہجری یکم مئی 2022 عیسوی کو شوال المکرم کا چاند نہیں ہوا ہے۔ اس لئے کل 30 واں روزہ ہے اور عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی

لکھنؤ: مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محلی کے صدر، قاضی شہر مولانا خالد رشید فرنگی محلی، امام عیدگاہ، لکھنؤ نے اعلان کیا ہے کہ آج 29 رمضان المبارک 1443 ہجری یکم مئی 2022 عیسوی کو شوال المکرم کا چاند نہیں ہوا ہے۔ اس لئے کل 30 واں روزہ ہے اور عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی۔ انشاء اللہ

نئی دہلی/ لکھنؤ:

مرکزی چاند کمیٹی لکھنؤ، مرکزی جمعیت اہل حدیث دہلی اور رؤیت ہلال کمیٹی حیدر آباد نے آج شام میٹنگ کے بعد اعلان کیا ہے کہ 29 رمضان المبارک مؤرخہ یکم مئی 2022 بروز اتوار شوال المکرم کا چاند نظر نہيں آیا، بنابریں کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل منائی جائے گی۔

مرکزی چاند کمیٹی کے صدر مولانا خالد رشید فرنگی محلی، مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے صدر شاہی امام سید احمد بخاری اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی رؤیت ہلال کمیٹی نے پریس ریلیز جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ تمام متعلقہ اہلکاروں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ملک کے کسی بھی صوبہ یا علاقے سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہیں ہوئی۔

تمام رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اہلکاروں نے متفقہ اعلان کیا ہے کہ آج 29 رمضان بموافق یکم مئی بروز اتوار شوال المکرم کا چاند نہيں دیکھا گیا ہے اس لیے 2 مئی 2022 کو رمضان المبارک کی 30 تاریخ ہوگی اور عید الفطر کی نماز 3 مئی 2022 کو ادا کی جائے گی۔

پٹنہ پھلواری شریف کا اعلان

امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے قاضی شریعت مولانا محمد انظار عالم قاسمی نے اعلان کیا ہے کہ 29 رمضان المبارک 1443ھ مطابق یکم مئی 2022ء بروز اتوار کو شوال المکرم کا چاند پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں نظر نہیں آیا اور پورے ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس لئے 3 مئی 2022ء بروز منگل کو شوال المکرم کی پہلی تاریخ ہوگی، تمام مسلمان 3 مئی بروز منگل کو عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔

ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چھٹے ہفتے کمی

0
ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چھٹے ہفتے کمی
ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چھٹے ہفتے کمی

ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں لگاتار چھٹے ہفتے 3.27 بلین ڈالر کم ہوکر 600.4 بلین ڈالر رہ گئے

ممبئی: ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں لگاتار چھٹے ہفتے 3.27 بلین ڈالر کم ہوکر 600.4 بلین ڈالر رہ گئے۔ اس سے قبل 15 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل پانچویں ہفتے گر کر 311 ملین ڈالر کم ہو کر 603.7 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔

اسی طرح 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 2.47 بلین ڈالر کم ہو کر 604 بلین ڈالر اور یکم اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 11.17 بلین ڈالر کم ہو کر 606.48 بلین ڈالر رہ گیا تھا۔ اسی طرح 25 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 2.03 بلین ڈالر کم ہو کر 617.65 بلین ڈالر رہ گیا۔

ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا حصہ ہے، 22 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.84 بلین ڈالر کم ہو کر 533.9 بلین ڈالر رہ گئے۔ اس دوران سونے کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور یہ 377 ملین ڈالر کمی کے ساتھ 42.77 بلین ڈالر رہ گیا۔

اسپیشل ڈرائنگ رائٹس زیر جائزہ ہفتے میں 33 ملین ڈالر کی کمی سے 18.66 بلین ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر 26 ملین ڈالر کم ہو کر 5.06 بلین ڈالر رہ گئے۔