پیر, مئی 25, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 226

مہاراشٹر میں کورونا کے 2944 نئے معاملے، 7 مریضوں کی موت

0
مہاراشٹر میں کورونا کے 2944 نئے معاملے، 7 مریضوں کی موت
مہاراشٹر میں کورونا کے 2944 نئے معاملے، 7 مریضوں کی موت

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 2944 نئے کیسز سامنے آئے

ممبئی: مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے کم ہوتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں میں 2944 نئے معاملے سامنے آئے اور سات مزید مریضوں کی موت ہو گئی۔

ہفتہ کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 79,98,676 ہو گئی ہے، جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 1,47,971 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں 3499 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 78 لاکھ 31 ہزار 851 ہوگئی ہے۔

ریاست میں اس وقت 18,851 ایکٹیو کیسز ہیں اور اس کے مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

سیتا پور کیس میں محمد زبیر کی عبوری ضمانت منظور

0
سیتا پور کیس میں محمد زبیر کی عبوری ضمانت منظور
سیتا پور کیس میں محمد زبیر کی عبوری ضمانت منظور

جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری کی تعطیلاتی بنچ نے سیتا پور کی ایف آئی آر میں محمد زبیر کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے الٹ نیوز کے شریک ایڈیٹر محمد زبیر کو اتر پردیش کے سیتا پور میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں درج مقدمہ میں پانچ دنوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔

صحافی زبیر اس وقت دہلی میں درج ایک دوسرے مقدمے میں عدالتی تحویل میں ہیں اور انہیں فی الحال جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔

جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری کی تعطیلاتی بنچ نے سیتا پور کی ایف آئی آر میں محمد زبیر کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔ بنچ نے ضمانت کے حکم میں کہا کہ زبیر سیتا پور مجسٹریٹ کی عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر نہیں جائیں گے اور سپریم کورٹ میں اس معاملے پر اگلی سماعت تک کوئی نیا ٹویٹ نہیں کریں گے۔

عدالت عظمی نے محمد زبیر کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنگلور یا کسی اور جگہ اس کیس سے متعلق الیکٹرانک شواہد سے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔ سینئر وکیل کولن گونزالویس نے صحافی زبیر کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ میرے مؤکل کا موقف ہے "میرے خلاف کچھ نہیں ہے۔ میں صرف اشتعال انگیز بیانات کے خلاف بول رہا ہوں۔ میں کسی مذہب کے خلاف نہیں ہوں۔ میں بے قصور ہوں۔ آپ میری ٹویٹس دیکھیں۔ میں ان کی تصدیق کرتا ہوں۔ مجھے بنگلور اور دوسری جگہوں پر لے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں ہے”۔

ٹویٹ پڑھتے ہوئے مسٹر گونزالویس نے کہا کہ یہ کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے۔

محمد زبیر کی جان کو خطرہ

مسٹر گونزالویس نے اپنے مؤکل کی طرف سے کہا، "میری جان کو خطرہ ہے۔ بہت سے لوگ مشورہ دے رہے ہیں کہ پولیس مجھے ٹارچر کرے۔ مجھ کو قتل بھی کیا جا سکتا ہے”۔

کچھ دھمکی آمیز بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، “ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں جیل میں ہونا چاہیے”۔

اتر پردیش حکومت کے وکیل نے زبیر کے وکیل کے دلائل کے جواب میں کہا کہ محمد زبیر کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا، ”آپ سسٹم کے ساتھ نہیں کھیل سکتے ہیں۔ اس نے (زبیر) نے جان بوجھ کر بہت سے حقائق کو چھپا دیا ہے۔ یہ ناقابل قبول ہے۔ اس نے بیرون ملک سے بھی پیسہ لیا ہے۔

طلبا کریڈٹ کارڈ کے لیے والدین کے آمدنی کی سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں ہے: ممتا بنرجی

0

طلبہ کو اس کارڈ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا قرض ملنا ہے، لیکن شکایت یہ ہے کہ کوئی بھی بینک طلبا کریڈٹ کارڈ کی بنیاد پر قرض نہیں دینا چاہتا

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ طلبا کو کریڈٹ کارڈ کے لیے والدین کو آمدنی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بکواس ہے۔ ہم نے ایسی کوئی شق نہیں رکھی ہے۔ اس کو ختم کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ اس موقع پر 6000 طلباء کو سٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ دیے گئے۔ انہوں نے اس منصوبے میں حصہ لینے پر بینکوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوآپریٹو بینک کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

2021 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے ممتا حکومت نے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم شروع کی تھی۔ اس کے بعد مختلف اوقات میں کریڈٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ سرکاری کیمپ کے لیے درخواست دینے کے لیے سینکڑوں طلبا نے ”دوارے سرکار“ میں کھڑے ہوکر درخواست دی تھی۔ ان میں سے اکثر کو کارڈ بھی مل چکے ہیں۔

انہیں اس کارڈ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا قرض ملنا ہے۔ لیکن شکایت یہ ہے کہ کوئی بھی بینک طلبا کے کریڈٹ کارڈ کی بنیاد پر قرض نہیں دینا چاہتا۔ وہ حکومت کی طرف سے تجویز کردہ دستاویزات کے علاوہ مختلف دستاویزات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اس سلسلے میں بینکوں کو ایک سے زیادہ بار دھمکی دے چکی ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم جانسن نے استعفیٰ دے دیا

0

نئے وزیر اعظم کے اقتدار سنبھالنے تک برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن حکومت کی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ کے وزراء کے استعفوں کے دوران جمعہ کو استعفیٰ دے دیا۔ نئے وزیر اعظم کے اقتدار سنبھالنے تک وہ حکومت کی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔

مسٹر جانسن نے کہا کہ انہیں استعفیٰ دینے پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ دنیا کی سب سے بہترین پوسٹ تھی، لیکن وقفے ضرور ہوتے ہیں۔ میں اپنی پارٹی کے پارلیمنٹرینز کے اسپیکر سر گراہم بریڈی سے متفق ہوں کہ نئے لیڈر کے انتخاب کا عمل اب شروع ہونا چاہیے۔ نئے قائد کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ میں نے کام کاج کے لیے آج (عارضی طور پر) کابینہ تشکیل دی ہے۔ میں اگلے وزیر اعظم کے اقتدار سنبھالنے تک حکومت کی ذمہ داری ادا کرتا رہوں گا۔

جانسن حکومت میں وزیر خارجہ لز ٹرس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "وزیر اعظم نے درست فیصلہ کیا ہے۔

 

حکومت نے بورس کی قیادت میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بریگزٹ پر عمل درآمد، کورونا ویکسین فراہم کرنا اور یوکرین کو سپورٹ کرنا ان کی بڑی کامیابیاں ہیں۔ ہمیں اب امن کے ساتھ متحد رہنا ہے اور نئے لیڈر کے انتخاب تک حکومت کا کام کاج دیکھنا ہے۔

نوپور شرما کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک بار پھر عرضی دائر

0

عرضی گزار نے اپنی درخواست پر فوری سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس نوپور شرما کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان نوپور شرما کی پیغمبر اسلام کے بارے میں تبصرہ کرنے پر ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والی ایک اور درخواست بدھ کو سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔

جسٹس اندرا بنرجی کی سربراہی میں دو ججوں کی تعطیلاتی بنچ نے فوری سماعت سے انکار کردیا اور عرضی گزار ابو سہیل سے کہا کہ وہ اس معاملے میں فہرست کے لیے منشننگ رجسٹرار سے رجوع کریں۔

عرضی گزار نے اپنی درخواست پر فوری سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس محترمہ شرما کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

ایڈوکیٹ سہیل نے قبل ازیں عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی جس میں جون کے وسط میں بھی بی جے پی کے سابق ترجمان کی گرفتاری کی درخواست کی گئی تھی۔ اس نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ دہلی پولیس کو ہدایت دی جائے کہ وہ پیغمبر اسلام کے خلاف ان کے مبینہ نفرت انگیز تبصروں پر کارروائی کریں اور ان کو گرفتار کریں۔

واضح رہے کہ محترمہ شرما کے پیغمبر اسلام پر مبینہ قابل اعتراض تبصرہ کے بعد ملک اور دنیا کے مختلف حصوں میں ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

مختار عباس نقوی نے دیا مرکزی وزارت سے استعفی

0

مختار عباس نقوی نے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے پہلے پارٹی صدر جے پرکاش نڈا سے کی ملاقات

نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بدھ کو استعفیٰ دے دیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر نقوی نے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے پہلے پارٹی صدر جے پرکاش نڈا سے ملاقات کی۔ انہوں نے آج آخری بار کابینہ کے اجلاس میں بطور وزیر شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ مسٹر نقوی راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور جھارکھنڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کی میعاد ختم ہونے والی ہے اور اس بار بی جے پی نے انہیں راجیہ سبھا انتخابات میں نہیں اتارا ہے۔ وہ اس سے پہلے اتر پردیش میں رامپور لوک سبھا سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن پارٹی نے انہیں وہاں ہونے والے ضمنی انتخابات میں نہیں اتارا تھا۔

پارٹی یا حکومت میں مسٹر نقوی کے کردار کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان یا سرکاری اشارہ نہیں ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ چرچا ہے کہ مسٹر نقوی کو حکمراں این ڈی اے اتحاد کی طرف سے نائب صدر کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔

 نائب صدر کا انتخاب 6 اگست کو ہوگا۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو کی میعاد 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ اس کے لیے امیدوار 19 جولائی تک فارم بھر سکتے ہیں۔

مہاراشٹر میں کورونا کے 3098 نئے معاملے آئے سامنے، مزید 6 مریضوں کی موت

0
مہاراشٹر میں کورونا کے 3098 نئے معاملے آئے سامنے، مزید 6 مریضوں کی موت
مہاراشٹر میں کورونا کے 3098 نئے معاملے آئے سامنے، مزید 6 مریضوں کی موت

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3098 نئے معاملے، چھ مریضوں کی موت

اورنگ آباد/ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3098 نئے معاملے سامنے آئے اور مزید چھ مریضوں کی موت ہوگئی۔ یہ معلومات بدھ کو ہیلتھ بلیٹن میں دی گئی۔

نئے کیسز کے ساتھ، متاثرین کی کل تعداد 7989909، جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 147949 ہو گئی ہے۔

اس دوران 4207 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 7821140 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست کی صحت یابی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے جو فی الحال 97.87 فیصد ہے اور شرح اموات 1.85 فیصد پر برقرار ہے۔

بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اس وقت 20,820 ایکٹیو کیسز ہیں اور اس کے مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا، اس دوران ریاست کے مراٹھواڑہ علاقے سے 159 فعال معاملات اور ایک موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اورنگ آباد ضلع میں 77 کیسز اور ایک موت، جالنا میں 37 معاملے، عثمان آباد اور لاتور اضلاع سے 14-14 معاملے سامنے آئے ہیں، بیڈ میں 9 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے علاوہ ناندیڑ اور پربھنی میں بالترتیب سات اور ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

راجستھان: اجمیر میں متنازعہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر خادم سلمان چشتی گرفتار

0
راجستھان: اجمیر میں متنازعہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر خادم سلمان چشتی گرفتار
راجستھان: اجمیر میں متنازعہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر خادم سلمان چشتی گرفتار

اجمیر درگاہ تھانہ پولیس نے متنازعہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے میں خادم سلمان چشتی کو گرفتار کرلیا ہے، ابتدائی تفتیش میں اس نے پولیس کو نشے میں ویڈیو بنانے کی بات کہی ہے

اجمیر: راجستھان میں اجمیر درگاہ تھانہ پولیس نے متنازعہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے میں ہسٹری شیٹر خادم سلمان چشتی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں سلمان کو منگل کی شام اس کے خادم محلہ کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش میں اس نے پولیس کو نشے میں ویڈیو بنانے کی بات کہی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکاس سانگوان، درگاہ سی او سارسوت، سی آئی دلبیر سنگھ نے متنازعہ ویڈیو جاری کرنے کے بعد انڈرگراونڈ اس خادم کو گرفتار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سلمان چشتی نے ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کا گلا کاٹنے والے شخص کو اپنا گھر تحفے میں دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس ویڈیو کے بعد مسلم اور غیر مسلم معاشرے میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ اس کے بعد خادموں کی تنظیم انجمن کمیٹی اور درگاہ کمیٹی کو امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کا پیغام جاری کرنا پڑا۔

کانپور تشدد: مبینہ کلیدی ملزم کے دعوے کے ساتھ حاجی وصی لکھنؤ سے گرفتار

0
کانپور تشدد: مبینہ کلیدی ملزم کے دعوے کے ساتھ حاجی وصی لکھنؤ سے گرفتار
کانپور تشدد: مبینہ کلیدی ملزم کے دعوے کے ساتھ حاجی وصی لکھنؤ سے گرفتار

پولیس کے دعوی کے مطابق حاجی وصی اور مختار بابا کا نام کانپور تشدد کے مبینہ ماسٹر مائنڈ حیات ظفر ہاشمی اور اس کے حامیوں سے پوچھ گچھ کے بعد جوڑا گیا ہے

کانپور: اترپردیش کے ضلع کانپور میں اہانت رسول کے خلاف 3 جون کو نکالے گئے احتجاجی مظاہرے میں تشدد پھوٹ پڑنے کے معاملے میں آج کانپور پولیس نے تشدد کے کلیدی ملزم ہونے کے دعوی کے ساتھ بلڈر حاجی وصی کو لکھنؤ سے گرفتار کیا ہے۔

جوائنٹ کمشنر آف پولیس آنند پرکاش تیواری نے منگل کو بتایا کہ وصی بیکن گنج پولیس اسٹیشن پر درج تین مقدموں میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا اور اس کی گرفتاری کے لئے ہم نے دہلی اور اطراف کے شہروں میں مہم بھی چلائی تھی۔

تیوری نے پیر کی رات کو بتایا کہ وصی کی لوکیشن اموسی ائیر پورٹ کے نزدیک ٹریک کی گئی۔ اس اطلاع پر تیزی سے کاروائی کرتے ہوئے کانپور پولیس نے لکھنؤ سے حاجی وصی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے دعوی کے مطابق حاجی وصی اور مختار بابا کا نام تشدد کے مبینہ ماسٹر مائنڈ حیات ظفر ہاشمی اور اس کے حامیوں سے پوچھ گچھ کے بعد جوڑا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں ملزمین نے 3 جون بروز جمعہ کو ہونے والے مظاہرے کی فنڈنگ کی تھی۔

بریانی کی دوکان چلانے والے مختار بابا کو کانپور کی اسپیشل انوسٹی گیش ٹیم (ایس آئی ٹی) 22 جون کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس ذرائع نے دعوی کیا کہ پوچھ گچھ میں ملزمین نے اقبال جرم کیا ہے کہ انہوں نے نہ صرف تشدد کے لئے فنڈ دیا تھا بلکہ خود بھی اس میں شامل تھے۔

پولیس کے مطابق مختار کے خلاف متعدد مقدمے درج ہیں اور ان کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہے۔ 3 جون کو پیش آئے تشدد میں ابھی تک 60 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

نیپال: بس حادثہ میں 13 لوگوں کی موت

0
نیپال: بس حادثہ میں 13 لوگوں کی موت
نیپال: بس حادثہ میں 13 لوگوں کی موت

نیپال کے ضلع رام چھاپ میں بس حادثہ، 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 4 افراد دھلی کھیل ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے

کھٹمنڈو: نیپال کے ضلع رام چھاپ میں منگل کو ایک بس حادثہ میں 13 افراد ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوگئے۔

‘کھٹمنڈو پوسٹ’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بس کھٹمنڈو جا رہی تھی۔ اس دوران یہ حادثہ کھڑ دیوی- سنا پتی روڈ پر پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ چار خواتین سمیت نو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ چار افراد دھلی کھیل ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

خبر لکھنے جانے تک حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔