منگل, اکتوبر 6, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 211

جنوبی کلکتہ کے اقبال پور علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی، دفعہ 144 نافذ

0
جنوبی کلکتہ کے اقبال پور علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی، دفعہ 144 نافذ
جنوبی کلکتہ کے اقبال پور علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی، دفعہ 144 نافذ

آج صبح علاقے میں اضافی پولیس فورسیس تعینات کردیا گیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے دفعہ 144 جاری کر دی گئی۔ مبینہ طور پر مقامی باشندوں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا نے جلد ہی فرقہ وارانہ کشیدگی کی شکل لے لیا

کلکتہ: لکشمی پوجا کے موقع پر اقبال پور، مومن پور میں دو فرقوں کے درمیا ن فرقہ وارانہ کشیدگی کی خبر آئی ہے۔ کل رات اقبال پور پولس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی شکایت ملی ہے۔ بی جے پی لیڈران موقع پر موجود تھے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار کو آج مومن پور جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس صورتحال میں کلکتہ پولیس کے کمشنر بینیت گوئل نے ایک ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبال پور تھانہ علاقے میں دفعہ 144۔۔ 12 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔ علاقے میں اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ امن و امان خراب نہ ہو۔

لکشمی پوجا کے دن جنوبی کلکتہ کے مومن پور علاقے اقبال پور میں دو گروپوں کے درمیان کشیدگی پھیل گئی۔ بم، اینٹیں، شیشے کی بوتلیں پھینکنے کی شکایات تھیں۔ اس واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں آج صبح علاقے میں اضافی پولیس فورسیس تعینات کردیا گیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے دفعہ 144 جاری کر دی گئی۔ مبینہ طور پر مقامی باشندوں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا نے جلد ہی فرقہ وارانہ کشیدگی کی شکل لے لیا۔ لکشمی پوجا کے دن دکانوں، بائکوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ کلکتہ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر گئے اور مظاہرین کو منانے کی کوشش کی۔

شوویندو ادھیکاری نے مرکزی وزیر داخلہ اور گورنر کو لکھا خط

اس دوران سوکانت مومن پور کے علاقے کا دورہ کرنے والے تھے۔ تاہم، درمیان میں روکے جانے کے بعد سکوکانت نے ڈی سی ایسٹ گورو لال سے بات کی۔ بالآخر اسے اور ان کے ساتھ والے بی جے پی لیڈروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری طرف، شوویندو ادھیکاری نے ہفتہ کو مومن پور میں ہونے والی جھڑپ کے حوالے سے مرکزی وزیر داخلہ اور گورنر کو خط لکھا ہے۔

ایک ٹویٹ میں شوویندو ادھیکاری نے لکھا ہے کہ میں نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور گورنر شری لا گنیشن کو خط لکھ کر مومن پور کے تشدد اور اقبال پور پولیس اسٹیشن کی لوٹ مار کے پیش نظر فوری طور پر مرکزی فورسز کو تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ مغربی بنگال میں امن و امان کی صورتحال ہاتھ سے نکل جانے سے پہلے یہ قدم اٹھایا جائے۔

ملائم سنگھ یادو کے آخری رسومات کی ادائیگی میں یوگی ہونگے شریک

0
ملائم سنگھ یادو کے آخری رسومات کی ادائیگی میں یوگی ہونگے شریک
ملائم سنگھ یادو کے آخری رسومات کی ادائیگی میں یوگی ہونگے شریک

یوگی نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ’ریاست کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان کے انتقال سے پورا اترپردیش غمگین ہے۔ میں ریاستی حکومت اور ریاستی باشندوں کی جانب سے آنجہانی ملائم کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ کل ان کے آبائی گاؤں سیفئی میں ہونے والے ان کے آخری رسومات کی ادائیگی میں وہ خود شامل ہوکر ریاست کی عوام کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

ملحوظ رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے میدانتا اسپتال میں زیر علاج ایس پی فاونڈر کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ وہ کئی دنوں سے لائف سپورٹ سسٹم پر تھے۔ ان کے جسم کے کئی اعضاء نے کام کرنا بند کردیا تھا۔

یوگی نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ’ریاست کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان کے انتقال سے پورا اترپردیش غمگین ہے۔ میں ریاستی حکومت اور ریاستی باشندوں کی جانب سے آنجہانی ملائم کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ مغموم اہل خانہ اور ان کے خیرخواہوں کے تئیں بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

نیتا جی کی سیاسی خدمات

وزیر اعلی نے کہا کہ آنجہانی ایک جدوجہد کرنے والے لیڈر تھے۔ وہ سماج وادی نظریات سے جڑے ایک اہم ستون تھے۔ وہ جدوجہد سے ہی نکلے اور ریاست کی سیاست کے پانچ دہائیوں تک مرکزی محور بنے رہے۔ ملک اور ریاست کی سیاست میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستانی سیاست میں یادو کے کردار کو یاد کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ یوپی اسمبلی اور ودھان پریشد میں لمبے عرصے تک نمائندگی کرنے اور تین بار اترپردیش کے وزیر اعلی کے طور پر ریاست کی قیادت کرنے، ملک کی پارلیمنٹ میں سات بار نمائندگی کرنے اور ملک کے وزیر دفاع کے طور پر بھی انہوں نے قابل ذکر خدمات انجام دیں۔

یوگی نے کہا ’آج وہ (نیتا جی) ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ میں دعاگوں ہوں کی ایشور ان کی روح کو تسکین بخشے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے نیتا جی کے انتقال پر تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا ئیگی کے ہدایات دئیے گئے ہیں۔

یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود اس موقع پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا اور میں خود بھی سیفئی جاکر ریاستی حکومت کی جانب سے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرونگا۔ ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ریاست کی عوام کی جانب سے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرونگا۔ میں ایک بار پھر ان کی روح کی تسکین کے لئے دعا گو ہوں۔

اس سے قبل لوک بھون میں یوگی کابینہ نے اہم میٹنگ کر کے نیتا جی کے انتقال پر تعزیتی تجویز کو منظوری دی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں ریاستی حکومت کی جانب سے تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کرنے کے ساتھ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آخری رسومات کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا۔

یوکرین جنگ اور ہند-بحرالکاہل خطے پر اس کے اثرات پر ہندوستان-آسٹریلیا کا وسیع تبادلہ خیال

0
یوکرین جنگ اور ہند-بحرالکاہل خطے پر اس کے اثرات پر ہندوستان-آسٹریلیا کا وسیع تبادلہ خیال
یوکرین جنگ اور ہند-بحرالکاہل خطے پر اس کے اثرات پر ہندوستان-آسٹریلیا کا وسیع تبادلہ خیال

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا، "ہم نے یوکرین اور ہند-بحرالکاہل خطے میں اس کے اثرات، کواڈ کی پیشرفت، جی-20 سے متعلق امور، ہمارے سہ فریقی تعلقات، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے متعلق چند چیزوں اور آب و ہوا، مالیات اور پائیدار ترقی کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا

کینبرا: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پیر کو آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ کے ساتھ یوکرین تنازعہ اور ہند-بحرالکاہل کے خطہ پر اس کے اثرات کے موضوع پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے ہندوستان-آسٹریلیا وزرائے خارجہ فریم ورک ڈائیلاگ کی 13ویں میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس دوران ڈاکٹر جے شنکر نے کہا، "ہم نے یوکرین اور ہند-بحرالکاہل خطے میں اس کے اثرات، کواڈ کی پیشرفت، جی-20 سے متعلق امور، ہمارے سہ فریقی تعلقات، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے متعلق چند چیزوں اور آب و ہوا، مالیات اور پائیدار ترقی کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے ساتھ ہی محترمہ وونگ نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کو انڈو پیسفک خطے کے مسائل مل کر حل کرنے چاہئیں۔

تجارت، معیشت، تعلیم، دفاع، سلامتی، صاف توانائی اور کئی دوسرے معاہدوں پر بات چیت

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا، "ہم نے تجارت، معیشت، تعلیم، دفاع، سلامتی، صاف توانائی اور کئی دوسرے معاہدوں پر بات چیت کی۔ یہ ہمارے باہمی مفاد میں ہے کہ ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارتی اثرات کو وسعت دیں۔”

13 ویں وزرائے خارجہ کے فریم ورک ڈائیلاگ کے دوران، دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ مہینوں میں اہم وزارتی دوروں سمیت جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی جاری پیشرفت کا جائزہ لیا اور کواڈ، جی 20، اقوام متحدہ اور دیگر اہم فورم پر میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

محترمہ وونگ نے کہا، "ہندوستان اور آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ ہم کواڈ پارٹنرز ہیں۔ ہم دوسرے کئی طریقوں سے شراکت دار ہیں… ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی ملک کو حاوی ہوتے یا کسی ملک کا غلبہ نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا بنگلورو میں "اگلے سال کسی وقت” ایک قونصل خانہ کھولنا چاہتا ہے۔

خیال ر ہے کہ ڈاکٹر جے شنکر اس سال دوسری بار آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔ اس سے قبل وہ فروری 2022 میں کواڈ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے میلبورن آئے تھے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا، "علاقائی اور عالمی سلامتی پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ ہمارا بڑھتا ہوا دفاعی اور سیکورٹی تعاون ایک پرامن، خوشحال اور قواعد پر مبنی ہند-بحرالکاہل خطے کو یقینی بناتا ہے۔”

دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش کے ساتھ گلابی سردی کی دستک

0
دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش کے ساتھ گلابی سردی کی دستک
دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش کے ساتھ گلابی سردی کی دستک

جمعہ کی دوپہر سے ہی دہلی-این سی آر میں سیاہ بادل دکھائی دینے لگے تھے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے

نئی دہلی: قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں جمعہ کے روز سے ہونے والی وقفے وقفے کی بارش کے سبب ہفتہ کی صبح لوگوں کو گلابی سردی کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت میں گزشتہ تین دنوں میں درجہ حرارت میں تقریباً سات ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ہفتہ اور اتوار کے روز ہلکی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ جمعہ کی دوپہر سے ہی دہلی-این سی آر میں سیاہ بادل دکھائی دینے لگے تھے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ کے مطابق مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دارالحکومت میں چار سے پانچ روز تک بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ نے 8 سے 12 اکتوبر کے درمیان بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

واضح ر ہے کہ مانسون نے 29 ستمبر کو راجدھانی سے واپسی شروع کی ہے اور مانسون کے بعد یہ پہلی بارش ہوگی۔ یہ بارش خلیج بنگال کے اوپر تیار ہونے والے مانسون سسٹم کے اثرات کی وجہ سے ہوگی۔ اس کے اثر سے دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف مقامات پر بارش ہوگی۔

درجہ حرارت میں کمی کا یہ سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا

مسلسل بادل چھائے رہنے اور بارش کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔ درجہ حرارت میں کمی کا یہ سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برسات کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری کے قریب رہے گا اور اس میں تقریباً چھ ڈگری کی کمی واقع ہوگی۔ کم سے کم درجہ حرارت بھی 20 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔

جمعہ کے روز دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.1 ڈگری درج کیا گیا تھا جو معمول سے سات ڈگری کم تھا۔ کم از کم درجہ حرارت 21.8 ڈگری سیلسیس رہا جو کہ معمول کے مطابق ہے۔ ہوا میں نمی کی شرح 81 سے 96 فیصد کے درمیان درج کی گئی۔ دارالحکومت کے کچھ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے میں بارش ہوئی اور صبح 8:30 بجے صفدرجنگ میں 25.3 ملی میٹر، پالم میں 0.4 ملی میٹر، لودی روڈ میں 19.4 ملی میٹر، آیا نگر میں 10.4 ملی میٹر، منگیش پور میں 1.0 ملی میٹر، نجف گڑھ میں 5.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج دارالحکومت میں عام طور پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس تک اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔

وقف بورڈ امسال سری نگر میں عید میلاد النبی کا جلوس نکالے گا: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

0
وقف بورڈ امسال سری نگر میں عید میلاد النبی کا جلوس نکالے گا: ڈاکٹر درخشاں اندرابی
وقف بورڈ امسال سری نگر میں عید میلاد النبی کا جلوس نکالے گا: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس موقعہ پر جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے لوگوں کو مبارک بادی پیش کی

سری نگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس موقعہ پر لوگوں کو مبارک بادی دیتے ہوئے کہا کہ امسال بورڈ کی قیادت میں سری نگر میں میلاد جلوس بر آمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میلاد جلوس ایک روایت کی ابتدا ہوگی۔

موصوفہ نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کے امن، ہم آہنگی، راست بازی اور روحانیت کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کے سامنے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ایمان کے حقیقی چہرے کو پیش کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن انسانیت کے لئے امن اور روحانیت کے جشن کا دن ہے اور امن و ہم آہنگی کے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وسلم) کے صحیح پیغام کو پھیلاتے ہوئے ہمیں اپنے روحانی ماضی کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔

گجرات: وندے بھارت سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین کا انجن بھینسوں کے ریوڑ سے ٹکرایا

0
گجرات: وندے بھارت سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین کا انجن بھینسوں کے ریوڑ سے ٹکرایا
گجرات: وندے بھارت سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین کا انجن بھینسوں کے ریوڑ سے ٹکرایا

وندے بھارت سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین  گجرات کے واٹوا اور منی پور کے درمیان پٹری کو پار کرنے والی بھینسوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی، لیکن کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا

نئی دہلی: ممبئی-گاندھی نگر وندے بھارت سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین جمعرات کو گجرات کے واٹوا اور منی پور کے درمیان پٹری کو پار کرنے والی بھینسوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی، لیکن کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔

ویسٹرن ریلوے کے سینئر پبلک ریلیشن آفیسر جے کے جینت نے بتایا کہ یہ واقعہ واٹوا اور منی نگر اسٹیشنوں کے درمیان صبح تقریباً 11.15 بجے اس وقت پیش آیا جب بھینسوں کا ایک غول ریلوے کی پٹریوں کو پار کر رہا تھا۔ ٹکر میں انجن کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔

ریلوے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھینسوں کی لاشوں کو پٹریوں سے ہٹانے کے بعد ٹرین آٹھ منٹ کے اندر روانہ ہوئی اور وقت پر گاندھی نگر پہنچ گئی۔

واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ گاندھی نگر-ممبئی وندے بھارت ایکسپریس سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا اور مسٹر مودی نے گاندھی نگر سے احمد آباد کے کالوپور ریلوے اسٹیشن تک ٹرین میں سفر بھی کیا تھا۔

جلپائی گوڑی حادثہ: مورتی وسرجن کے لئے بنگال حکومت کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری 

0
جلپائی گوڑی حادثہ: مورتی وسرجن کے لئے بنگال حکومت کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری 
جلپائی گوڑی حادثہ: مورتی وسرجن کے لئے بنگال حکومت کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری 

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جلپائی گوڑی میں مال ندی میں مورتی وسرجن کے دوران مرنے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کا معاوضہ بھی کہا گیا ہے

کلکتہ: جلپائی گوڑی میں مال ندی میں مورتی وسرجن کے دوران طغیانی کی وجہ سے 8 افراد کی موت ہونے کے بعد ریاستی سیکریٹریٹ ندی کے گھاٹ پر مورتی وسرجن کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ واقعہ کے بعد چیف سکریٹری نے ضلع مجسٹریٹوں کو گھاٹوں کی حفاظت کے لئے خصوصی ہدایات دی ہیں۔

ریاستی سیکریٹری کے ذرائع کے مطابق چیف سکریٹری نے مختلف اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ آخری رسومات کے دوران گھاٹوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ تاکہ غوطہ خوری کے دوران کوئی حادثہ پیش نہیں آئے۔

ذرائع کے مطابق ضلع مجسٹریٹس کو ضرورت پڑنے پر گھاٹوں کا دورہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹس کے ساتھ ساتھ مختلف سب ڈویژنوں کے سب ڈویژنل مجسٹریٹس کو بھی ضرورت پڑنے پر گھاٹوں کا دورہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

نوانا ذرائع کے مطابق چیف سکریٹری نے حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ ضلع انتظامیہ کے افسران وسرجن کے دوران موجود رہیں۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جلپائی گوڑی میں مال ندی میں مورتی وسرجن کے دوران مرنے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کا معاوضہ بھی کہا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے دفتر نے بھی متاثرہ افراد کو ایک لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے بھی ٹویٹ کیا کہ اس واقعہ میں کوئی لاپتہ نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مال ندی حادثے میں 13 افراد زیر علاج ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس اور سول ڈیفنس نے 70 افراد کو بچا لیا ہے۔

اس واقعہ میں ایک ہیلپ لائن نمبر پہلے ہی شروع کیا گیا ہے۔

نمبر 03561230780 ,9073936815 ہیں۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو پہلے ہی جلپائی گوڑی ضلع جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوانا کے اعلیٰ عہدیدار اس واقعہ میں پہلے ہی ایک جائزہ میٹنگ منعقد کر چکی ہے۔

اگست ماہ میں گیس کی عالمی قیمتوں میں 250 فیصد اضافہ

0
اگست ماہ میں گیس کی عالمی قیمتوں میں 250 فیصد اضافہ
اگست ماہ میں گیس کی عالمی قیمتوں میں 250 فیصد اضافہ

اگست میں ایندھن کی قیمتوں میں 78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ قدرتی گیس کی قیمتوں میں 250 فیصد اضافہ ہوا

جنیوا: اگست میں ایندھن کی قیمتوں میں سال بہ سال 78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اسی مدت کے دوران گیس کی قیمتوں میں 250 فیصد اضافہ ہوا۔

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے بدھ کو اپنی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ یوکرین کے تنازعے کی وجہ سے اجناس کی قیمتوں خاص طور پر ایندھن، خوراک اور کھادوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اگست میں ایندھن کی قیمتوں میں 78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ قدرتی گیس کی قیمتوں میں 250 فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 36 فیصد اضافہ ہوا جو توانائی کے دیگر وسائل میں اضافے سے کم ہے۔

بائیڈن کا زیلنسکی کو مزید فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان

0
بائیڈن کا زیلنسکی کو مزید فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان
بائیڈن کا زیلنسکی کو مزید فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان

بلینکن نے کہا کہ اسلحہ کی اس تازہ ترین ترسیل سے جنوری 2021 سے اب تک یوکرین کو امریکہ کی جانب سے مہیا کی جانے والی مجموعی فوجی امداد 17.5 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی ہوجائے گی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے جلد ہی یوکرین کو 62 کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک ٹیلی فون بات چیت میں اس پیکج کی اطلاع دی ہے اور یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کو جب تک امریکی امداد کی ضرورت ہے، یہ جاری رہے گی۔ انھوں نے زیلنسکی کو مطلع کیا کہ یوکرین کو اضافی ہتھیاروں اور سازوسامان، بشمول ہیمارس، آرٹلری سسٹم، گولہ بارود اور بکتربند گاڑیاں دینے کا اعلان آج کیا جارہا ہے۔

دریں اثناء امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ یہ ہتھیار اگست 2021 سے یوکرین کے لیے امریکہ سے ہتھیاروں کی بائیسویں کھیپ کے تحت مہیا کیے جائیں گے۔ بلینکن نے کہا کہ اسلحہ کی اس تازہ ترین ترسیل سے جنوری 2021 سے اب تک یوکرین کو امریکہ کی جانب سے مہیا کی جانے والی مجموعی فوجی امداد 17.5 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی ہوجائے گی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ روس کے ساتھ یوکرینی علاقوں کے مبیّنہ الحاق کی حمایت کرنے والے کسی بھی فرد، ادارے یا ملک پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے لیے امریکہ کی مسلسل تیاری جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر ولادیمیر پوتین نے روس کے حامی یوکرین کے چار علاقوں میں نام نہاد ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد یک طرفہ طور پر ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

اتراکھنڈ: باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 25 لوگوں کی موت

0
اتراکھنڈ: باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 25 لوگوں کی موت
اتراکھنڈ: باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 25 لوگوں کی موت

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال میں بس کے وادی میں گرنے کے حادثے میں جانی ہلاکتوں سے میں غمزدہ ہوں

پوڑی گڑھوال/دہرا دون: اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی گڑھوال میں منگل کی دیر شام باراتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے سے اب تک 25 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور پولیس اہلکاروں اور گاؤں والوں کے ذریعہ رات بھر کی راحت رسانی کارروائی میں 21 باراتیوں کو زخمی حالت میں قریبی صحت مراکز میں لے جایا گیا ہے۔ ریسکیور آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) اشوک کمار نے بدھ کی صبح یو این آئی کو بتایا کہ اس حادثے میں اب تک پچیس لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ بس میں تقریباً 45 سے 50 افراد سوار تھے۔

واضح رہے کہ ہریدوار کے شیام پور علاقہ کے گاؤں لالڈھنگ میں واقع شیو مندر کے پاس رہنے والے سندیپ کے بیٹے نند رام کی بارات منگل کی دوپہر ایک بجے ضلع پوڑی گڑھوال کے کنڈا گاؤں کے لیے گھر سے نکلی تھی۔ بارات میں جانے والے افراد ایک بس میں تھے، جب کہ دولہا سندیپ کار سے گیا تھا۔ باراتیوں کی بس پوڑی کے بیرونکھال سمدی بینڈ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال میں بس کے وادی میں گرنے کے حادثے میں جانی ہلاکتوں سے میں غمزدہ ہوں۔ اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے تئيں میری گہری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔