بدھ, ستمبر 30, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 407

دہلی پولیس کی کسانوں سے واپس لوٹنے کی اپیل

0
دہلی پولیس کی کسانوں سے واپس لوٹنے کی اپیل
دہلی پولیس کی کسانوں سے واپس لوٹنے کی اپیل

ٹریکٹر ریلی کے دوران مکربا چوک، ٹرانسپورٹ نگر، آئی ٹی او اور اکشردھام سمیت دیگرمقامات پر ہوئے تصادم کے درمیان کسانوں کا ایک جتھا لال قلعہ احاطے میں پہنچ کر کسانوں کا جھنڈا لہرادیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے مشتعل کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑیں اور امن برقرار رکھیں اور اپنے طے شدہ راستوں سے واپس لوٹ جائیں۔

دہلی پولیس نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ آج کی ٹریکٹر ریلی کے لئے دہلی پولیس نے کسانون کے ساتھ طے ہوئی شرائط کے مطابق کام کیا اور ضروری بندوبست کیا۔

دہلی پولیس آخر تک کافی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن مشتعل کسانوں نے طے شرائط کو ماننے سے انکار کردیا اور طے وقت سے پہلے ہی اپنی مارچ شروع کردی اور مظاہرین نے تشدد و توڑ پھوڑ کا راستہ چنا۔

انہوں نے بتایا کہ مشتعل کسانوں کی تخریب کاری کے پیش نظر دہلی پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تحمل کے ساتھ ضروری اقدامات کیے۔ اس تحریک نے عوامی املاک کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مشتعل افراد سے اپیل ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کریں اور امن برقرار رکھیں اور اپنے طے شدہ راستوں سے واپس لوٹ جائیں۔

کسان ریلی کے دوران متعدد مقامات پر جھڑپیں

واضح رہے کہ کسان ریلی کے دوران کسانوں نے متعدد مقامات پر بیریکیڈ توڑ کر دہلی میں داخل ہوئے اور اس دوران آئی ٹی او، مقبرہ چوک، نانگلوئی سمیت متعدد مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جس میں کچھ کسان اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ٹریکٹر ریلی کے دوران مکربا چوک، ٹرانسپورٹ نگر، آئی ٹی او اور اکشردھام سمیت دیگرمقامات پر ہوئے تصادم کے درمیان کسانوں کا ایک جتھا لال قلعہ احاطے میں پہنچ کر کسانوں کا جھنڈا لہرادیا ہے۔ آئی ٹی او پر ٹکراو کے دوران بڑی تعداد میں کسانوں نے لال قلعہ احاطہ میں داخل ہوکر اپنا جھنڈا لہرا دیا۔ پندرہ اگست کو جس مقام پر جھنڈا لہرایا جاتا ہے اس کے پاس ہی کسانوں نے اپنا پرچم لگادیا۔

کسان ریلی: مکربا چوک پر جھڑپ، پولیس نے آنسو گیس کے چھوڑے گولے اور چلائیں لاٹھیاں

0
کسان ریلی: مکربا چوک پر جھڑپ، پولیس نے آنسو گیس کے چھوڑے گولے اور چلائیں لاٹھیاں
کسان ریلی: مکربا چوک پر جھڑپ، پولیس نے آنسو گیس کے چھوڑے گولے اور چلائیں لاٹھیاں

کسان ریلی: کسانوں کی مکربا چوک پر پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے آنسوں گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھی چارج کی۔ اس دوران کچھ پولیس اہلکار اور کچھ کسان بھی زخمی ہوئے۔

نئی دہلی: زرعی قانون کے خلاف پچھلے دو مہینوں سے تحریک کرنے والے کسانوں کی مکربا چوک پر پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس نے آنسوں گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھی چارج کی۔ اس کے ساتھ اکشردھام کے پاس بھی کسانوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لئے پولیس نے آنسوں گیس کے گولے چھوڑے۔

کسانوں نے سنگھو بارڈر کے پاس پولیس کے ذریعہ طے وقت سے پہلے زبردستی بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مکربا چوک پر بھاری بندوبست کیا تھا تاکہ کسانوں کو دوسرے راستے پر موڑا جا سکے۔ مکربا چوک پر بیری کیڈنگ توڑ کر کچھ کسان آؤٹر رنگ روڈ کی طرف کوچ کر گئے ہیں۔ اس سے پہلے سنجے گاندھی ٹرانسپورٹ نگر میں کسانوں کو تتربتر کرنے کے لئے پولیس آنسو گیس کا استعمال کیا۔

سنگھو بارڈر سے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی یہاں پہنچی تھی۔ پولیس نے کسانون کو آؤٹر رنگ روڈ کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لئے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھیاں چلائیں لیکن کسان پولیس بندوبست کو توڑتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔ اس دوران کچھ پولیس اہلکار اور کچھ کسان بھی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ پولیس افسروں اور کسانوں کے درمیان کئی مرحلوں کی بات چیت کے بعد ٹریکٹر ریلی کو اجازت دی گئی تھی۔ اس کے لئے وقت اور راستہ بھی طے کیا گیا تھا لیکن کسان دونوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آگے بڑھے جس کی وجہ سے کچھ مقامات پر تصادم ہوا۔

مولانا وحیدالدین خان اور مولانا کلب صادق کے علاوہ 10 غیر ملکی بھی پدما اوارڈز سے سرفراز

0
مولانا وحیدالدین خان اور مولانا کلب صادق کے علاوہ 10 غیر ملکی بھی پدما اوارڈز سے سرفراز

پدما ایوارڈز 2021: سات پدم وبھوشن، 10 پدم بھوشن اور 102 پدم شری ایوارڈز کا اعلان۔ ایوارڈز میں 29 خواتین، 10 غیر ملکی اور ایک خواجہ سرا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 16 افراد کو بعد از مرگ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

نئی دہلی: حکومت ہند نے سال 2021 کے پدم ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سات پدم وبھوشن، 10 پدم بھوشن اور 102 پدم شری ایوارڈز شامل ہیں۔ ایوارڈز میں 29 خواتین، 10 غیر ملکی اور ایک خواجہ سرا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 16 افراد کو بعد از مرگ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اس سال ملک میں کسی کو بھی بھارت رتن دینے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بلکہ جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے، مولانا وحیدالدین خان، بی بی لال، سدرشن پٹنائک، ایس پی بالا سبرامنیم، بی ایم ہیگڑے، نریندرسنکھ کپانی، بی بی لال، سدرشن ساہو کو پدم وبھوشن کا اعلان کیا گیا ہے۔

سابق لوک سبھا اسپیکر سومترا مہاجن، نرپیندر مشرا کو پدم بھوشن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر آنجہانی رام ولاس پاسوان، مولانا کلب صادق مرحوم، کیشو بھائی پٹیل اور آسام کے سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی،ترلوچن سنگھ، رجنی کانت دیوی داس شراف،چندرشیکھر کمبرا، کے این شانتا کماری چترا وغیرہ کو پدم بھوشن سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بہادری، ممتاز خدمت اور قابل تحسین شراکت کے لئے 946 پولیس اہلکاروں کو یوم جمہوریت کے موقع پر پولیس میڈل سے نوازے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سے دو کو صدر کے بہاری کے میڈل سے نوازاجائے گا۔

بہادری کے لئے صدر کے دونوں ہی میڈل بعد از مرگ دیئے جارہے ہیں۔ ان میڈلوں کے لئے جھارکھنڈ پولیس کے آنجہانی اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر بنوا اوراوں کو اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے آنجہانی اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر موہن لال کو منتخب کیا گیا ہے۔ ایوارڈز سے سرفراز حضرات کی فہرست حسب ذیل ہے:

پدم وبھوشن (سات)

شنزو آبے … پبلک خدمات
ایس پی بالاسوبرامنیم (بعد از مرگ) … فن
ڈاکٹر بیلے مونپا ہیگڑے … میڈیسن
نریندر سنگھ کپانی (بعد از مرگ) سائنس اور ٹکنالوجی
مولانا وحیدالدین خان … روحانیت
بی بی لال … آثار قدیمہ
سدرشن ساہو … فن

پدما وبھوشن (دس)

کرشنن نائر شانتا کماری چترا … فن،
ترون گوگوئی (بعد از مرگ) … پبلک خدمات
چندر شیکھر کمبارا … ادب اور تعلیم
سمترا مہاجن … عوامی خدمت،
نریپندر مشرا … عوامی خدمت
رام ولاس پاسوان (پعد از مرگ) … عوامی خدمات،
کیشو بھائی پٹیل (بعد از مرگ) … عوامی خدمات،
کلب صادق (بعد از مرگ)… روحانیت
رجنی کانت دیوی داس شراف … بزنس انڈسٹری
ترلوچن سنگھ … عوامی خدمات

پدم شری (102)

گلفام احمد … فن،
پی انیتا … کھیل،
رام سوامی انورپو … فن،
سبو ارموگم … فن،
پرکاش راؤ آساوادی … ادب اور تعلیم
بھوری بائی … فن،
رادھاشیام بارلے … فن،
دھرم نارائن برما … ادب اور تعلیم
لکشمی بڑوا … سماجی خدمات
بیرین کمار بساک … فن،
رجنی بیکٹر … بزنس اینڈ انڈسٹری
پیٹر بروک … آرٹ،
سنگھ کھومی لچھوآک… معاشرتی خدمات
گوپی رام بی۔برابھکت … فن،
بیجائے چکرورتی … عوامی خدمت،
سوجیت چٹواپادھیائے … ادب اور تعلیم
جگدیش چودھری (بعد ازمرگ) … سماجی کام،
تسل ٹریم چونجور … سماجی کام
موما داس … کھیل
شری کانت داتر … ادب اور تعلیم
نارائن دیب ناتھ … فن،
چٹنی دیوی … سماجی خدمات
دلاری دیوی… آرٹ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایوارڈ یافتگان کو ٹویٹ کرکے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں ان تمام لوگوں پر فخر ہے جنہیں پدما ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ ہندوستان بڑے پیمانے پر قوم اور انسانیت کے فروغ کے لئے ان کی حصہ داری کا احترام کرتا ہے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ان غیر معمولی افراد نے دوسروں کی زندگیوں معیاری تبدیلی لانے کا عظیم کارنامے انجام دیے ہیں۔”

زرعی قوانین کو ختم کرکے بجٹ اجلاس میں نیا بل پیش کیا جائے: ترنمول کانگریس

0
زرعی قوانین کو ختم کرکے بجٹ اجلاس میں نیا بل پیش کیا جائے: ترنمول کانگریس
زرعی قوانین کو ختم کرکے بجٹ اجلاس میں نیا بل پیش کیا جائے: ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر ڈیرک او برائن نے کہا کہ 29 جنوری سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں مرکزی حکومت کو تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے اور اسے ایکٹ میں تبدیل کرنے کے لئے ایک بل پیش کرنا چاہئے۔

کلکتہ: ترنمول کانگریس نے پیر کو مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے لئے آئندہ بجٹ اجلاس میں ایک نیا بل لائے۔

ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر ڈیرک او برائن نے پیر کو میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 29 جنوری سے شروع ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ تینوں زرعی قوانین پر ترنمول کانگریس کا کیا موقف ہے۔ ممتا بنرجی کی زمین اور کسانوں کے معاملے سے وابستگی ہے۔

راجیہ سبھا میں جمہوریت کا قتل کیا گیا تھا

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں مرکزی حکومت کو تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے اور اسے ایکٹ میں تبدیل کرنے کے لئے ایک بل پیش کرنا چاہئے۔ او برائن نے کہا کہ راجیہ سبھا میں جمہوریت کا قتل کیا گیا تھا۔ حکومت کو ایک بل پیش کرنا چاہئے اور تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنا چاہئے۔ ترنمول لیڈر نے وزیر اعظم کسان یوجنا کا موازنہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس حکومت کے ذریعہ چلائے جانے والے کرشک بانڈو اسکیم سے کیا۔

او برائن نے کہا کہ کرشک بانڈو یوجنا کے تحت، ایک کسان کو ایک ایکڑ پر 5 ہزار روپئے، جبکہ وزیر اعظم کسان یوجنا کے تحت ایک کسان کو ایک ایکڑ پر 214 روپے ملتے ہیں۔ او برائن نے کسانوں کے لئے ریاستی حکومت کے ذریعہ چلانے والی اسکیم کے دیگر اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بنگال میں تمام کسانوں کے لئے گنجائش موجود ہے، جب کہ مرکزی اسکیم کے تحت کسانوں کے چھوٹے طبقے کو فائدہ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کسان بھائیوں کی کوریج 100 فیصد ہے، جبکہ وزیر اعظم کسان کی کوریج صرف 92 فیصد ہے۔ او برائن نے کہا کہ اگر 18 سے 60 سال کے درمیان کاشتکار کرشک بندھو اسکیم کے تحت مر جاتا ہے تو اس کے کنبے کو 2 لاکھ روپے کا فائدہ ہوتا ہے، لیکن وزیر اعظم کسان یوجنا کے تحت ایسی کوئی اسکیم نہیں ہے۔

 

سکم میں ہند-چین سرحد پر دونوں فوجوں کے درمیان جھڑپ

0

 

چینی فوجیوں نے پھر سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ہندوستانی فوجیوں نے ناکام بنا دیا اور چینی فوجیوں کو کرارا جواب دیا۔

نئی دہلی: گزشتہ کافی طویل عرصے سے مشرقی لداخ خطے میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے درمیان بدھ کے روز ہندوستان اور چین کی فوجوں کے درمیان سکم میں پھر سے جھڑپ ہوئی۔ تاہم، فوج کا کہنا ہے کہ یہ معمولی جھڑپ تھی اور مقامی کمانڈروں کی سطح پر مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے۔

دونوں ملکوں کے فوجیوں کے مابین تازہ جھڑپوں سے متعلق میڈیا رپورٹوں پر صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے فوج نے آج کہا کہ شمالی سکم کے نکولہ میں بدھ کے روز دونوں طرف کے فوجیوں کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی۔ دونوں اطراف کے مقامی کمانڈروں نے معاملے کو طے شدہ بندوبست کے تحت حل کرلیا ہے۔

فوجیوں کے مابین تازہ جھڑپیں گزشتہ دس ماہ سے طویل تعطل کو ختم کرنے کے لئے کور کمانڈر کی سطح پر ہونے والی بات چیت سے پہلے ہوئی ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپ میں دونوں اطراف کے فوجی زخمی ہوئے ہیں اور صورتحال کشیدہ مگر قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوجیوں نے پھر سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ہندوستانی فوجیوں نے ناکام بنا دیا اور چینی فوجیوں کو کرارا جواب دیا۔

اتوار کے روز دونوں طرف کے کمانڈروں نے 16 گھنٹے سے زیادہ بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق کمانڈروں کی بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعطل کو ختم کرنے کے بارے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے لیکن فوج کو پیچھے ہٹانے کے بارے میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔

اسے بھی پڑھیں:

فوجی کمانڈر مذاکرات: فوجی دستوں کو پیچھے ہٹانے پر اتفاق نہیں ہوسکا

شہر نبی ﷺ "مدینہ منورہ” کو عالمی ادارہ صحت نے صحت افزا شہر قرار دیا

0

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے صحت افزا شہروں میں سے ایک شہر قرار دے دیا۔

الریاض: دنیا کے مسلمانوں کے انتہائی مقدس سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے صحت افزا شہروں میں سے ایک شہر قرار دے دیا۔

عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور صحت سے متعلق تمام سہولیات کا جائزہ لیکر قرار دیا کہ صحت مند شہر کیلئے جتنے عالمی معیار طے کئے گئے تھے، مدینہ منورہ ان عالمی معیار پر پورا اترتا ہے۔

 

— فوٹو: وزارت صحت سعودی عرب

 

مدینہ منورہ کی آبادی 20 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔ اس حوالہ سے عالمی ادارہ صحت نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ کو جاری کیا گیا صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا۔

افغانستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک

0

وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں سیکیورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور تقریبا 40 طالبان کو ہلاک کردیا۔

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں تقریبا 40 طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
متعلقہ عہدیداروں کے مطابق طالبان صوبہ قندھار کے ضلع ارگندب میں سیکیورٹی چوکیوں پر حملہ اور نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں سیکیورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور تقریبا 40 طالبان کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی فورسز نے اس کارروائی میں طالبان کے 13 مختلف طرح کے اسلحہ، پانچ ٹھکانوں اور دو دیگر ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے 17 دھماکہ خیز مواد کو بھی ناکارہ بنادیا۔
واضح رہے افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری مذاکرات کے باوجود تشدد ہو رہا ہے۔

امریکہ: کانگریس بلڈنگ پر حملے اور ڈیموکریٹ رکن کانگریس کو قتل کی دھمکی

0

ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے گیریٹ ملر نے اگلی بار بندوق لے کر کیپٹل عمارت میں داخل ہونے کی دھمکی دی۔

واشنگٹن: کانگریس بلڈنگ پر حملے اور ڈیموکریٹ رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کو قتل کی دھمکی دینے والے دائیں بازو کے انتہا پسند پر 5 الزامات عائد کردیئے گئے۔

ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے گیریٹ ملر نے دھمکی دی تھی کہ اگلی بار وہ بندوقوں کے ساتھ کیپٹل عمارت میں داخل ہوگا۔

الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کا انتہا پسندوں سے آمنا سامنا بھی ہوا تھا، رکن کانگریس نے کہا تھا انہیں ایسا محسوس ہوا کہ موت سر پر آگئی ہے۔

دہلی ہی دارالحکومت کیوں؟ کلکتہ سمیت ملک کے چار شہروں کو دارالحکومت قرار دیا جائے: ممتا بنرجی

0
دہلی ہی دارالحکومت کیوں؟ کلکتہ سمیت ملک کے چار شہروں کو دارالحکومت قرار دیا جائے: ممتا بنرجی
دہلی ہی دارالحکومت کیوں؟ کلکتہ سمیت ملک کے چار شہروں کو دارالحکومت قرار دیا جائے: ممتا بنرجی

نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک عظیم پد یاترا کی قیادت کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم ایک عرصے سے مطالبہ کررہے ہیں کہ نیتا جی کے یوم پیدائش پر قومی تعطیل قرار دیا جائے۔ مگر اس کے باوجود قومی تعطیل نہیں قرار دیا جارہا ہے۔

کلکتہ: نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک عظیم پد یاترا کی قیادت کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے آج مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اختیارات کی تمام حدیں صرف دہلی تک محدود نہیں کی جائے گی بلکہ ملک کی چار راجدھانی ہوں اور ان میں ایک کلکتہ میں بھی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اقتدار کا ارتکاز ہونا چاہیے اور چار دارلحکومتوں میں پارلیمانی اجلاس منعقد ہونی چاہیے۔

ممتا کی تجویز کے مطابق کلکتہ کے ساتھ جنوبی ہندوستان، شمالی ہندوستان اور شمال مشرقی ہندوستان کے کسی ایک ایک شہر کو دارالحکومت قرار دیا جانا چاہئے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کیرالہ، اترپردیش، سنٹرل ہندوستان اور مدھیہ پردیش اور شمالی مشرقی ہندوستان کے کسی ایک کو دارالحکومت قرار دینا چاہیے۔

کوئی دو صفحے کی کتاب پڑھ کر نیتا جی کو نہیں جان سکتا ہے

ممتا بنرجی نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد بنگال، بہار سے شروع ہوئی تھی گاندھی بلیا گھاٹ آکر احتجاج کرتے تھے۔ بنگال نے سماجی اصلاحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مغربی بنگال کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کرسکتا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی دو صفحے کی کتاب پڑھ کر نیتا جی کو نہیں جان سکتا ہے۔

نیتا جی کی سالگرہ کے موقع پر ممتا نے شیام بازار سے ریڈ روڈ تک مارچ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ریڈ روڈ پر منعقد میٹنگ سے نیتا جی کو نظرانداز کرنے پر مرکز ی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو نظرانداز کیا ہے۔ ہم ایک عرصے سے مطالبہ کررہے ہیں کہ نیتا جی کے یوم پیدائش پر قومی تعطیل قرار دیا جائے۔ مگر اس کے باوجود قومی تعطیل نہیں قرار دیا جارہا ہے۔ ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ نتیا جی کے نام منسوب بندرگاہ کا نام شیام پرساد مکھرجی کے نام پر کیوں رکھا گیا۔

ممتا بنرجی نے شروع کی ایک نئی سیاسی بحث

ایک ایسے موقع پر وزیر اعظم کلکتہ دورے پر ہیں اور یہ سب اسمبلی انتخابات سے قبل ہورہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے ایک نئی سیاسی بحث شروع کردیا ہے۔ کلکتہ ہندوستان کا ایک عرصے 1911 تک ملک کا دارالحکومت رہا ہے۔

سیاسی ماہرین ممتا بنرجی کے اسمبلی انتخابات سے قبل کلکتہ کو ملک کا دارالحکومت قرار دینے کے مطالبے کو سیاسی اسٹینڈ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اس کے ذریعہ ریاست کے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش ہے دوسری طرف ممتا بنرجی نے ملک کے دیگر حصوں میں دارالحکومت قرار دے کر دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ممتا بنرجی نے ممبر پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے کو اس معاملے میں دہلی میں سوال اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔

تاہم مرکزی وزیر بابل سپریہ نے وزیر اعلی کے مطالبے کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لائق اعتنا نہیں ہے۔

جو بائیڈن کی اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر ملکی لیڈران میں سب سے پہلے جسٹن ٹروڈو سے گفتگو

0
جو بائیڈن کی اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر ملکی لیڈران میں سب سے پہلے جسٹن ٹروڈو سے گفتگو

امریکی صدر کے منصب پر فائز ہونے کے بعد جو بائیڈن کی سب سے پہلے کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بات کی۔ انہوں نے امریکہ-کناڈا تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر روشنی ڈالی اور ایک اہم اور جامع کارکردگی کی ایجنڈے پر دو طرفہ تعاون کی مضبوطی پر زور دیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر کے منصب پر فائز ہونے کے بعد مسٹر جو بائیڈن نے غیر ملکی لیڈران میں سب سے پہلے کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بات کی۔ وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جمعہ کی دیر شب جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ امریکہ کے صدر کے بطور سب سے پہلے بات کی۔

انہوں نے امریکہ-کناڈا تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر روشنی ڈالی اور ایک اہم اور جامع کارکردگی کی ایجنڈے پر دو طرفہ تعاون کی مضبوطی پر زور دیا۔ وہائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کووڈ-19 کی عالمی وبا پر تعاون، آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے، معاشی اور دفاعی تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی قیادت کو مضبوط کرنے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مسٹر بائیڈن نے کینسٹون ایکس ایل پائپ لائن کے لئے اجازت نامہ منسوخ کرنے کے فیصلے کے بارے میں کناڈائی وزیراعظم کی ’مایوسی‘ محسوس کی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آب و ہوا پالیسی

صدر کی حیثیت سے مسٹر بائیڈن کا پہلا کام متنازعہ تیل پائپ لائن کی تعمیر کو ملتوی کرنا تھا۔ پروجیکٹ کو روزانہ 800000 بیرل تیل کو البرٹا کے ٹار ریت سے امریکی ریاستوں کے کئی ممالک میں لے جانے کا اندازہ تھا۔ انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آب و ہوا پالیسی پر ایک یوٹرن لینے کا وعدہ کیا۔

پائپ لائن کو رد کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے ایگزیکٹو آرڈرز کی اپنی پہلی جھڑی میں ملک کو پیرس معاہدے میں دوبارہ شامل کردیا۔ مسٹر بائیڈن (78) نے بدھ کو ایک تاریخی تقریب میں امریکہ کے 46 ویں صدر کے طور پر حلف لیا۔ ڈیموکریٹک لیڈر کو چیف جسٹس جان رابرٹ نے کیپٹل بلڈنگ کے ’ویسٹ فرنٹ‘ میں عہدے اور رازداری کی حلف دلائی۔ ان سے پہلے کملا ہیرس نے ملک کی پہلی خاتون نائب صدر کی حیثیت سے حلف لیا۔ وہ ملک کی 49 ویں نائب صدر ہیں۔

مسٹر بائیڈن نے حلف برداری کے بعد کہاتھا ’’ہم امریکہ کو متحد کریں گے۔ یہ جمہوریت کا دن ہے، یہ امریکہ کا دن ہے۔ یہ امید، دوبارہ کھڑے ہونے اور چیلنج سے نمٹنے کا دن ہے۔ امریکہ میں ہرشخص کی آواز سنی جائے گی۔ امریکہ تقسیم، مذہبی امتیاز، نسل پرستی کوخارج کرکے اپنا متحدہ چہرہ پیش کرے گا۔