جمعرات, اکتوبر 1, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 387

انتخابات کے بعد کانگریس ترنمول کانگریس کی کرے گی حمایت: ابو ہاشم خان چودھری

0
انتخابات کے بعد کانگریس ترنمول کانگریس کی کرے گی حمایت: ابو ہاشم خان چودھری
انتخابات کے بعد کانگریس ترنمول کانگریس کی کرے گی حمایت: ابو ہاشم خان چودھری

ممبر پارلیمنٹ ابو ہاشم خان چودھری نے کہا کہ انتخابات کے بعد اگر صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ہم مغربی بنگال میں حکومت بنانے کے لئے ترنمو ل کانگریس کی حمایت کریں گے۔

کلکتہ: مغربی بنگال میں بائیں بازو کی زیرقیادت کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے درمیان اتحاد میں سست روی کے ساتھ پیش رفت کے درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر و ممبر پارلیمنٹ ابو ہاشم خان چودھری نے انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے کی وکالت مہا جوٹ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

مالدہ جنوب سے ممبر پارلیمنٹ ابو ہاشم خان چودھری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے اتحادی جماعت سی پی آئی (ایم) نے فرورہ شریف کے عالم دین عباس صدیقی کے آئی ایس ایف سے معاہدہ کرلیا کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ وہ ایک بھی سیٹ نہیں جیت پائے گی۔ چودھری نے کہا کہ ہم نے عباس صدیقی کی پارٹی سے اتحاد نہیں کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ انہیں انتخابات میں ایک بھی نشست نہیں مل سکتی ہے، لہذا انہوں نے اس کے ساتھ اتحاد کیا۔

ترنمول کانگریس فرقہ وارانہ پارٹی نہیں

ہم نے پہلے ہی بائیں بازو کے ساتھ اتحاد قائم کیا، پھر وہ گئے اور صدیقی کے ساتھ اتحاد کیا۔ ہم نے انہیں بتایا کہ ہمیں یہ پسند نہیں لیکن انہیں خوف تھا کہ وہ انتخابات میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ لہذا انہوں نے عباس کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ اگر انہوں نے مزید کہا کہ وہ انہیں مذہب کے نام پر آٹھ دس نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔ چودھری نے کہا کہ کانگریس فرقہ وارانہ کارڈ کھیلنے والوں کو پسند نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو اس کے طرز عمل کی وجہ سے پسند نہیں کرتے ہیں جس کا انھوں نے کانگریس کے ساتھ سلوک کیا تھا۔ لیکن ترنمول کانگریس فرقہ وارانہ پارٹی نہیں ہے۔

مغربی بنگال میں حکومت بنانے کے لئے کانگریس ترنمول کانگریس کی حمایت کرے گی

چار بار پارلیمنٹ کے ممبر چودھری نے کہا کہ انتخابات کے بعد اگر صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ہم مغربی بنگال میں حکومت بنانے کے لئے ترنمو ل کانگریس کی حمایت کریں گے اور یہ میری ذاتی رائے ہے۔ بائیں بازو محاذ، کانگریس اور آئی ایس ایف نے حکمراں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کا مقابلہ کرتے ہوئے اور انہیں اقتدار میں پہنچنے میں روکنے کے لئے یہ اتحاد کیا ہے۔

چودھری کے تبصروں نے سنجوکت مورچہ کی صفوں میں کھلبلی پیدا کردی ہے۔ جب کہ تینوں پارٹی اتحاد اور سیٹوں کی تقسیم پر متحد ہوتی جارہی ہے۔ سی پی آئی ایم مالدہ کے ضلع سکریٹری امبر مترا نے کہا کہ دہلی سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی لیفٹ کانگریس-آئی ایس ایف کا سمجھوتہ ہوا ہے اور اس مورچہ کی ریاستی سطح پر تشکیل دیا گیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک ساتھ مل کر یہ الیکشن لڑیں گے وہ سینئر رہنما ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کیا کہا ہے اور اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

معلق اسمبلی کی صورت میں کانگریس ترنمول کانگریس کی حمایت کرے گی

بی جے پی نے کہا کہ یہ ایک "ناپاک” اتحاد ہے، جو ترنمول کانگریس کو معلق اسمبلی کی صورت میں حکومت بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ ہم شروع سے ہی یہ کہتے رہے ہیں کہ مغربی بنگال میں ایک ناپاک اتحاد قائم ہوا ہے اور اس سے مستقبل میں ترنمول کانگریس کی مدد ہوگی۔ چودھری کے تبصرے سے اس بات کو واضح ہو جاتا ہے کہ وہ معلق اسمبلی کی صورت میں ترنمول کانگریس کی حمایت کریں گے۔

ترنمول کانگریس کے ضلع جنرل سکریٹری ہیمانت شرما نے کہا کہ مغربی بنگال میں جس طرح کی لہر دکھائی دے رہی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کسی اور پارٹی کی حمایت کی ضرورت ہے۔ ہم 200 سے زیادہ نشستوں کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔

ممبئی میں وسیم رضوی کے خلاف تمام مکتبہ فکر کے علماء و معززین نے کرائی ایف آئی آر درج

0
ممبئی میں وسیم رضوی کے خلاف تمام مکتبہ فکر کے علماء و معززین نے کرائی ایف آئی آر درج
ممبئی میں وسیم رضوی کے خلاف تمام مکتبہ فکر کے علماء و معززین نے کرائی ایف آئی آر درج

مبئی میں اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ اس موقع پر پولیس اسٹیشن کے تھانیدار شبانہ شیخ بھی موجود تھیں۔

ممبئی: ممبئی میں اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف ڈونگری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ اس موقع پر پولیس اسٹیشن کے تھانیدار شبانہ شیخ بھی موجود تھیں۔

بتایا جاتا ہے کہ وسیم رضوی نے قرآن پاک کی متعدد آیات کے خلاف زہر افشانی کی ہے اور سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ممبئی امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ نے کہا کہ وسیم رضوی نے فتنہ پھیلانے کی کوشش کی ہے اور یہی سبب ہے کہ سماج میں اشتعال انگیزی کرنے اور دو فرقوں میں تفرقہ ڈالنے کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔

جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے ڈونگری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرانے کے دوران جاوید شراف، مولانا ظہیر عباس رضوی، سراج خان، حبیب بھاٹکر، عبدالجلیل انصاری وغیرہ موجود تھے۔

بینکوں کی نجکاری کے لئے ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

0
بینکوں کی نجکاری کے لئے ہڑتال دوسرے دن بھی جاری
بینکوں کی نجکاری کے لئے ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

بینکوں کی نجکاری کے لئے ہڑتال دوسرے دن میں داخل ہوگئی ہے۔ نوجوان ملازمین اس احتجاجی مظاہرہ میں آگے رہے جس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے نجکاری کے خطرات کو سمجھا ہے۔ وہ ملازمت کی طمانیت کے مستحق ہیں جو بینکس کی نجکاری پر متاثر ہوگی۔

حیدرآباد: عوامی شعبہ کے بینکس کی مجوزہ نجکاری کے مرکز کے فیصلے کے خلاف بطور احتجاج 9 بینک یونینس کی تنظیم یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینس (یوایف بی یو) کی ملک گیر ہڑتال دوسرے دن میں داخل ہوگئی ہے۔ پیر سے ملک بھر میں بینکنگ سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں کیونکہ تقریبا دس لاکھ ملازمین، عہدیدار اور منیجرس ہڑتال پر چلے گئے۔

یو ایف بی یو کا اجلاس ہڑتال کے بعد ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کو ترتیب دینے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آل انڈیا بینک ائمپلائز ایسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے) کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے یو این آئی کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہڑتال کامیاب رہی اور معمول کی بینک سرگرمیاں متاثر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر ریاستوں سے موصول ہونے والی اطلاعات میں کہا گیا کہ ہڑتال کامیاب رہی۔ کئی برانچس بند رہیں۔ صرف چند برانچس جس میں اسکیل چھ اور اسکیل پانچ کے سینئر عہدیدار جیسے چیف منیجرس اور اسسٹنٹ جنرل منیجرس خدمات انجام دیتے ہیں ہی کھلی رہیں۔ ان بینکس نے ہڑتال کا احاطہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان برانچس میں کوئی معاملات نہیں ہوئے کیونکہ دیگر اسٹاف ہڑتال میں شامل ہوگیا۔

وینکٹ چلم نے کہا کہ ممبئی، دہلی، کولکتہ، حیدرآباد، بنگالورو، احمد آباد، رانچی، آگرہ، بھوپال، چندی گڑھ، جے پور، تروننتاپورم، رائے پور، راجکوٹ، بھونیشور، ناگپور، گوہاٹی، جموں، اگرتلہ، شملہ اور پنجی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ ہڑتال کامیاب رہی۔

نوجوان ملازمین احتجاجی مظاہرہ میں آگے رہے

انہوں نے کہا کہ نوجوان ملازمین اس احتجاجی مظاہرہ میں آگے رہے جس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے نجکاری کے خطرات کو سمجھا ہے۔ وہ ملازمت کی طمانیت کے مستحق ہیں جو بینکس کی نجکاری پر متاثر ہوگی۔

وزیر فائنانس نرملاستیارمن نے یکم فروری کو بجٹ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ حکومت آئی ڈی بی آئی کے علاوہ دیگر دو بینکس کی نجکاری کرے گی۔ یہ نجکاری مرکز کی سرمایہ نکاسی پالیسی کے حصہ کے طور پر کی جائے گی۔ اس ہڑتال کی وجہ سے رقم نکالنے، رقم جمع کرنے، چیکس کلیرنس اور دیگر خدمات متاثر رہیں۔

ساتھ ہی ٹریثری اور دیگر تجارتی معاملات پر بھی اثر پڑا اور صارفین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ عوامی شعبہ کے تمام بینکس بہتر طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور منافع میں ہیں۔ مارچ 2020 تک ان بینکس نے 174,000 کروڑ روپے کا جملہ منافع حاصل کیا ہے۔ تاہم ان بینکس کو 200,000 کروڑ کے قرض واجب الادا ہیں اور اس سے 26,000 کروڑ روپئے کا جملہ نقصان ہوا ہے۔ اسی لئے اگر پرائیویٹ کارپوریٹ اداروں سے یہ رقم وصول کی جاتی ہے تو بینکس مزید آمدنی حاصل کر پائیں گے۔ اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ عوامی شعبہ، بھاری قرض جو واپس نہیں کیا گیا ہے، کے لئے ذمہ دار ہے۔

وینکٹ چلم نے کہا کہ مرکزی ٹریڈ یونینس کے مشترکہ پلیٹ فارمس نے اس ہڑتال کی حمایت کی ہے اور بینکس کی نجی کاری کی مخالفت کی۔ بھارتیہ کامگار سیوا نے اپنے بینکس کی یونینوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہڑتال کریں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر ٹریڈ یونینس جن کا تعلق مختلف صنعتوں سے ہے نے بھی اپنی حمایت دی ہے۔

ایل آئی سی اور جی آئی سی کی تمام یونینس نے بھی اس ہڑتال کی حمایت کی

ایل آئی سی اور جی آئی سی کی تمام یونینس نے بھی اس ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ بینکس کی دو روزہ ہڑتال کے بعد 17 مارچ کو جی آئی سی کمپنیوں کے ملازمین اور عہدیدار ہڑتال کریں گے۔ بعد ازاں اگلے دن ایل آئی سی کے ملازمین اور عہدیدار ایل آئی سی میں سرمایہ نکاسی کے خلاف اگلے دن ہڑتال کریں گے۔ اس طرح تمام مالیاتی شعبہ کی یونینس، بینکس اور انشورنس شعبہ کی نجکاری کی پالیسی کی مخالفت کررہا ہے۔ کانگریس، ڈی ایم کے، سی پی آئی، سی پی ایم، اے آئی ٹی سی، شیوسینا نے بھی اس ہڑتال کی کھل کر حمایت کی ہے۔ بعض ارکان پارلیمنٹ نے بھی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اس مسئلہ کو اٹھایا ہے۔

سیتارمن اور امریکی وزیر خزانہ کے مابین عالمی معیشت پر تبادلہ خیال

0
سیتارمن اور امریکی وزیر خزانہ کے مابین عالمی معیشت پر تبادلہ خیال

سیتارمن اور امریکی وزیر خزانہ کے مابین ٹیلیفون پر ہوئی اس گفتگو میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں معاشی اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کے لئے بھی اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک جی ۔ 20 سمیت مختلف کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مستحکم کریں گے۔

واشنگٹن: ہندوستان کی مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کے روز امریکی وزیر خزانہ جینٹ ایل یلن کے ساتھ عالمی معاشی نقطہ نظر، کورونا وبا اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلیفون پر ہوئی اس گفتگو میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں معاشی اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کے لئے بھی اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک جی ۔ 20 سمیت مختلف کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مستحکم کریں گے۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے مابین ہوئی بات چیت سے آگاہ کیا۔ بیان کے مطابق محترمہ یلن نے ایشیاء میں امریکہ کے ایک اہم امریکی شراکت دار کی حیثیت سے ہندوستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کورونا کی وبا سے متاثرہ عالمی معیشت کو بہتر بنانے، عدم مساوات کے خلاف جنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے امور پر مل کر کام کریں گے۔

امریکی وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کی مشترکہ ترجیحات کے پیش نظر دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر ہندوستان کے وزیر خزانہ سیتارمن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی عزم بھی ظاہر کیا۔

محترمہ یلن نے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں ہندوستان کی کاوشوں اور تعاون کی بھی سراہنا کی۔

میانمار میں اب تک 138 مظاہرین ہلاک: اقوام متحدہ

0
میانمار میں اب تک 138 مظاہرین ہلاک: اقوام متحدہ
میانمار میں اب تک 138 مظاہرین ہلاک: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے میانمار میں پرامن طور پر احتجاج کر رہے لوگوں کے ساتھ ہوئے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں یکم فروری کو ہوئی فوجی بغاوت کے بعد جاری تشدد میں اب تک کم از کم 138 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ جانکاری دی۔

مسٹر ڈوجارک نے کہا ’’اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق میانمار میں یکم فروری سے جاری تشدد میں کم از کم 138 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں‘‘۔

ترجمان کے مطابق صرف اتوار کو ہوئے تشدد میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ تشدد ینگون کے ہلاینگ تھایئر علاقے میں ہوا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے میانمار میں پرامن طور پر احتجاج کر رہے لوگوں کے ساتھ ہوئے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ مسٹر گوٹیرس نے میانمار کے پڑوسی ممالک سمیت عالمی برادری سے میانمار کے عوام اور ان کے جمہوری حقوق کے تیئں یکجہتی دکھانے کی اپیل کی ہے۔ 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام ممبر ممالک نے بھی گذشتہ ہفتے ایک بیان جاری کرکے میانمار میں فوجی کارروائی کی شدید مذمت کی تھی۔

کشن گنج میں خوفناک آتشزدگی، ایک ہی کنبہ کے 5 لوگوں کی دردناک موت

0
کشن گنج میں خوفناک آتشزدگی، ایک ہی کنبہ کے 5 لوگوں کی دردناک موت
کشن گنج میں خوفناک آتشزدگی، ایک ہی کنبہ کے 5 لوگوں کی دردناک موت

کشن گنج شہر کے سلام کالونی وارڈ نمبر 7 میں خوفناک آگ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

کشن گنج: بہار میں کشن گنج شہر کے سلام کالونی وارڈ نمبر سات میں سموار کو خوفناک آتشزدگی معاملے میں ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سلام کالونی میں واقع ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں نور عالم (44)، آٹھ سال کی بیٹی، چھ سال کی بیٹی ببلی، چار سال کا بیٹا رحمت اور دو سال کے بیٹے شاہد کی موت ہوگئی۔

ذرائع نے بتایاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واقعہ کی جانکاری کے بعد سب ڈویژنل افسر شاہنواز احمد نیازی اور سب ڈویژنل پولیس افسر انور جاوید انصاری نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کاجائزہ لیا۔ وہیں، موقع پر موجود سرکل افسر سمیر کمار کو بلا تاخیر متاثرہ کنبہ کو معاوضہ دینے کی ہدایت دی گئی۔

یشونت سنہا ترنمول کانگریس پارٹی کے نائب صدر منتخب

0
یشونت سنہا ترنمول کانگریس پارٹی کے نائب صدر منتخب
یشونت سنہا ترنمول کانگریس پارٹی کے نائب صدر منتخب

ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری سبرتو بخشی نے آج پارٹی کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یشونت سنہا کو پارٹی کا نائب صدر اور قومی ورکنگ کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

کلکتہ: ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو آج پارٹی نے نائب صدر مقرر کیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری سبرتو بخشی نے آج پارٹی کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یشونت سنہا کو پارٹی کا نائب صدر اور قومی ورکنگ کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

سنہا نے 13 مارچ کو ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے بعد ترنمول بھون جاکر پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یشونت سنہا نے کہا تھا کہ وہ ترنمول کانگریس میں ملک اور اس کے جمہوری روایات و اقدار کو بچانے کے لئے پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

بینکوں کی نجکاری کے خلاف دو روزہ ہڑتال شروع، ملک بھر میں بینکاری خدمات متاثر

0
بینکوں کی نجکاری کے خلاف دو روزہ ہڑتال شروع، ملک بھر میں بینکاری خدمات متاثر
بینکوں کی نجکاری کے خلاف دو روزہ ہڑتال شروع، ملک بھر میں بینکاری خدمات متاثر

صبح سے ہی کامیابی کے ساتھ  بینکوں کی نجکاری کے خلاف دو روزہ ہڑتال جاری ہے۔ ملازمین، عہدیدار اور منیجرس اس ہڑتال میں بڑے پیمانہ پر جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

حیدرآباد: ملک بھر میں بینکنگ خدمات متاثر اور مفلوج رہیں کیونکہ بینک ملازمین، عہدیداروں اور منیجرس نے عوامی شعبہ کے بینکس کی نجکاری کرنے کے مرکز کے اعلان کے خلاف یونائیٹڈ فورم آف بینکس یونین (یو ایف بی یو) کی اپیل پر دو روزہ ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔

یو ایف بی یو، 9 بینک ٹریڈ یونینوں جیسے اے آئی بی ای اے، اے آئی بی او سی، این سی بی ای، اے آئی بی او اے، بی ای ایف آئی، آئی این بی ای ایف، آئی این بی او سی، این او بی ڈبلیو اور این او بی او پر مشتمل تنظیم ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے دو عوامی شعبہ کے بینکس کی نجی کاری کے اعلان کے پیش نظر یو ایف بی یو نے 15 اور 16 مارچ کو دو دن مسلسل احتجاج کی اپیل کی تھی۔

آل انڈیا ائمپلائز ایسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے) کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 4,9,10 مارچ کو ایڈیشنل چیف لیبر کمشنر ایس سی جوشی کے ساتھ ہوئے اجلاس میں یو ایف بی یو نے حکومت کی جانب سے اس فیصلہ پر دوبارہ غور کی صورت میں ہڑتال پر دوبارہ غور کی پیشکش کی۔

صبح سے ہی کامیابی کے ساتھ ہڑتال جاری

مسٹر وینکٹ چلم نے کہا کہ حکومت یو ایف بی یو کی پیشکشن پر رضامند نہیں ہوئی۔ اسی لئے ہم ہڑتال کرنے پر مجبور ہوگئے۔ وینکٹ چلم نے کہا کہ صبح سے ہی کامیابی کے ساتھ ہڑتال جاری ہے۔ ملازمین، عہدیدار اور منیجرس اس ہڑتال میں بڑے پیمانہ پر جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بینکنگ سرگرمیاں متاثر اور مفلوج ہوگئیں اور بیشتر برانجس نہیں کھولے گئے۔ چیکس کا کلیرنس بھی نہیں ہو سکا کیونکہ کئی برانجس نہیں کھولی گئیں۔ اوسطا تقریبا دو کروڑ چیکس جن کی مالیت 16,500کروڑ روپئے ہے، کلیر نہیں کئے جاسکے۔

یونین کے سرکردہ لیڈر نے کہا کہ حکومت کے ٹریژری آپریشن اور دیگر تمام معمول کی بینکنگ سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ کل بھی ہڑتال جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہڑتال ہمارے کسی بھی ملازم کے مطالبہ پر نہیں ہے۔ یہ ہڑتال نجی مفادات حاصلہ کے ہاتھوں میں بینکس کو جانے سے روکنے کے لئے کی جارہی ہے۔ یہ ہڑتال عوام کو بچانے کے لئے کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہڑتال کے سلسلہ میں عوام سے تعاون اور تائید کے ہم خواہشمند ہیں تاکہ عوامی شعبہ کے بینکس کو نجکاری سے بچایا جاسکے۔ وینکٹ چلم نے یہ بات بتائی۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کے دوران مزید 38 مظاہرین ہلاک اور 80 زخمی

0
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کے دوران مزید 38 مظاہرین ہلاک اور 80 زخمی
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کے دوران مزید 38 مظاہرین ہلاک اور 80 زخمی

میانمار میں فروری میں بغاوت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 126 مظاہرین کی موت ہو چکی ہے۔ احتجاج کے آغاز کے بعد سے کم از کم 2،156 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر مختلف الزام عائد کرکے مقدمات رپورٹ درج کئے گئے ہیں۔

ینگون: میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے کم از کم 38 مظاہرین ہلاک اور 80 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم اسسٹنس ایسوسی ایشن فار پولیٹیکل پرزنرز (اے اے پی پی) نے یہ اطلاع دی۔ ان مظاہرین کی ہلاکت اتوار کے روز سیکیورٹی فورسز کے خلاف مظاہرے کے درمیان ہوئی ہے۔

میانمار میں سب سے بڑا احتجاج ینگون، منڈالے، باگو اور ہپاکن میں ہوا۔

خیال رہے میانمار میں فروری میں بغاوت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 126 مظاہرین کی موت ہو چکی ہے۔ احتجاج کے آغاز کے بعد سے کم از کم 2،156 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر مختلف الزام عائد کرکے مقدمات رپورٹ درج کئے گئے ہیں۔

میانمار کی فوج کے زیر انتظام ایم آر ٹی وی کے مطابق اسی عرصے کے دوران ینگون میں دو سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یکم فروری کو میانمار کی فوج نے سویلین حکومت کو برخاست کرنے کے بعد ایک سال کے لئے ہنگامی حالات کا اعلان کیا تھا۔ فوج نے بغاوت کے بعد ملک کے کئی اہم رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

حماس پولیٹکس بیورو میں پہلی بار کوئی خاتون منتخب

0
حماس پولیٹکس بیورو میں پہلی بار کوئی خاتون منتخب
حماس پولیٹکس بیورو میں پہلی بار کوئی خاتون منتخب

حماس پولیٹکس بیورو میں منتخب ہونے والی خاتون کا نام جمیلہ الرنتیسی ہے، جو حماس کے رہنما عبد العزیز الرنتیسی کی بیوہ ہے، جسے اسرائیل نے دوسرے انتفاضہ کے دوران شہید کردیا تھا۔

غزہ: حماس پولیٹیکل بیورو میں پہلی بار ایک خاتون منتخب ہوئیں ہیں۔ یہ اطلاع اتوار کو تنظیم نے دی۔ تنظیم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں حماس کا انتخابی عمل تنظیم کے اعلی ترین فیصلہ سازی یونٹ میں پہلی بار کسی خاتون کے انتخاب کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حماس پولیٹکس بیورو میں منتخب ہونے والی خاتون کا نام جمیلہ الرنتیسی ہے، جو حماس کے رہنما عبد العزیز الرنتیسی کی بیوہ ہے، جسے اسرائیل نے دوسرے انتفاضہ کے دوران شہید کردیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ حماس فلسطینی سنی عسکریت پسندوں کی تنظیم ہے، جو غزہ پٹی کو کنٹرول کرتی ہے اور اسرائیل کے ساتھ ان کا تصادم ہے۔