جمعہ, جولائی 3, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 364

بہار میں 5 مئی سے 15 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ

0
بہار میں 5 مئی سے 15 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ
بہار میں 5 مئی سے 15 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ

وزیر اعلی نتیش کمار کی زیرصدارت آج کرائسس مینجمنٹ گروپ (سی ایم جی) کی میٹنگ میں 05 مئی سے 15 مئی تک ریاست بہار میں لاک ڈاؤن ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پٹنہ: بہار میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر بدھ سے 15 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی نتیش کمار کی زیرصدارت آج کرائسس مینجمنٹ گروپ (سی ایم جی) کی میٹنگ میں 05 مئی سے 15 مئی تک ریاست میں لاک ڈاؤن ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے خود سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرکے اس تعلق سے اطلاع دی۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل اور میلنڈا گیٹس نے کیا طلاق کا اعلان

0
مائیکرو سافٹ کے بانی بل اور میلنڈا گیٹس نے کیا طلاق کا اعلان
مائیکرو سافٹ کے بانی بل اور میلنڈا گیٹس نے کیا طلاق کا اعلان

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے اعلان کیا ہے کہ ان کی طلاق ہو رہی ہے اور 27 سال بعد ان کی شادی اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ یہ جوڑا دنیا کی سب سے بڑی نجی فلاحی تنظیم ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘ میں مل کر کام کرتا رہے گا۔

سیاٹل: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ طلاق لے رہے ہیں اور 27 سال بعد ان کی شادی ختم ہونے والی ہے۔

یہ جوڑا دنیا کی سب سے بڑی نجی فلاحی تنظیم ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘ میں مل کر کام کرتا رہے گا۔

اس جوڑے نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فاؤنڈیشن کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے لیکن ہم بطور میاں بیوی اپنی زندگیوں کے اگلے مراحل میں ایک ساتھ ترقی نہیں کر سکتے۔‘

انہوں نے ایک بیان میں کہا ’’ہم نے تین ناقابل یقین بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو پوری دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور بارآور زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاسکے‘‘۔

بل گیٹس دنیا کے سب سے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں اور اس کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 124 ارب ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

0
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

دو ماہ بعد منگل کے روز پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 15 پیسے مہنگا ہو کر 90.55 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ ڈیزل کی قیمت 18 پیسے بڑھی اور یہ 80.91 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

نئی دہلی: دو ماہ بعد منگل کے روز پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 15 پیسے مہنگا ہو کر 90.55 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ ڈیزل کی قیمت 18 پیسے بڑھی اور یہ 80.91 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

رواں برس 27 فروری کے بعد پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا 24 مارچ، 25 مارچ، 30 مارچ اور 15 اپریل کو ان کی قیمتوں میں کٹوتی کی گئی تھی، جبکہ باقی دن قیمتیں مستحکم رہیں۔

ممبئی اور چنئی میں پٹرول 12-12 پیسے مہنگا ہو کر بالترتیب 96.95 اور 92.55 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ کولکتہ میں اس کی قیمت 14 پیسے بڑھ کر 90.76 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل ممبئی میں 17 پیسے، چنئی میں 15 پیسے اور کولکتہ میں 17 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں اس کی قیمت 87.98 روپے، چنئی میں 85.90 روپے اور کولکتہ میں 83.78 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر ————— پیٹرول ———— ڈیزل

دہلی ————— 90.55 ———— 80.91
ممبئی ———— 96.95 ———— 87.98
چنئی ———— 92.55 ———— 85.90
کولکتہ ———— 90.76 ————— 83.78

بی جے پی کے کئی سینئر لیڈر، اداکار اور ترنمول کے باغی لیڈروں کو کراری شکست کا سامنا، ممتا بنرجی نے 214 سیٹیں جیت کر بنگال میں رقم کردی تاریخ

0
بی جے پی کے کئی سینئر لیڈر، اداکار اور ترنمول کے باغی لیڈروں کو کراری شکست کا سامنا، ممتا بنرجی نے 214 سیٹیں جیت کر بنگال میں رقم کردی تاریخ
بی جے پی کے کئی سینئر لیڈر، اداکار اور ترنمول کے باغی لیڈروں کو کراری شکست کا سامنا، ممتا بنرجی نے 214 سیٹیں جیت کر بنگال میں رقم کردی تاریخ

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے 200 نشستوں پر کامیابی کے دعوے کی ہوا نکل چکی ہے اور پارٹی نے صرف 77 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ممتا بنرجی کی اس جیت نے بی جے پی کے کئی بڑے سورمائوں اور ترنمول کانگریس چھوڑ کر جانے والوں میں سے بیشتر لیڈروں کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کلکتہ: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں 200 سیٹیں جیتنے کے بی جے پی کے دعوے کی ہوا نکل چکی ہے اور پارٹی صرف 77 سیٹیں ہی جیت سکی ہیں۔ ممتا بنرجی 214 سیٹیں جیت کر بنگال میں ایک تاریخ رقم کردی ہے۔ ممتا بنرجی کی اس جیت سے بی جے پی کے کئی بڑے سورمائوں اور ترنمول کانگریس چھوڑ کر جانے والوں میں سے بیشتر لیڈروں کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ہوڑہ کے ڈومجور سیٹ پر 2016 کے اسمبلی انتخابات میں ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے راجیب بنرجی 42 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہار گئے ہیں۔ راجیب بنرجی وزارت سے استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں اور انہیں پارٹی میں شامل کرانے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خصوصی طیارہ کلکتہ بھیجا تھا۔

سینگور تحریک میں ممتا بنرجی کے ساتھ شانہ بشانہ رہنے والے رابندر ناتھ بھٹا چاریہ کو ترنمول کانگریس نے 90 سال عمر ہونے کی وجہ سے ٹکٹ نہیں دیا مگر وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ گرچہ بی جے پی میں ٹکٹ ملنے کی وجہ سے بھی پرانے ورکرو ں نے سخت مخالفت کی تھی۔ وہ سینگور سے اپنے پرانے ساتھی بیچارامنا کے ہاتھوں ہار گئے ہیں۔

اسی طرح آسنسول کے سابق میئر جتیندر تیواری اور ودھان نگر کے سابق میئر اور سابق ممبر اسمبلی سبیاسچی دتہ کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ممبران پارلیمنٹ، بالی ووڈ اور کھیل کی دنیا سے وابستہ کئی اہم شخصیات کو بھی شکست کا سامنا

بی جے پی نے اس مرتبہ اپنے چار ممبران پارلیمنٹ، بالی ووڈ اور کھیل کی دنیا سے وابستہ کئی اہم شخصیات کو ٹکٹ دیا تھا۔ مگر ان میں سے بیشتر لیڈروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مرکزی وزیر بابل سپریہ جو مشہور گلو گار بھی ہیں کو بی جے پی نے ٹالی گنج سے امیدوار بنایا تھا۔ ان کے لئے متھن چکرورتی جیسی اہم شخصیت نے مہم چلائی تھی۔ کئی مرکزی وزراء نے روڈ شو کیا تھا مگر اس کے باوجود ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر ریاستی وزیر کھیل اروپ بسواس نے انہیں 50 ہزار سے زائد ووٹو ں سے شکست دیدیا۔

ہگلی سے رکن پارلیمنٹ اور سابقہ اداکارہ لاکیٹ چٹرجی بھی اپنے پارلیمانی حلقہ انتخاب کے تحت چنسورہ سیٹ سے 18 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہار گئی ہیں۔ اسی طرح اسمبلی انتخاب کے لئے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر انتخاب لڑنے والے سوپن داس گپتا بھی ہگلی کی تارکیشور سیٹ پر سات ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہار گئے۔

سابق ہندوستانی کرکٹر اشوک ڈنڈا مشرقی مدنی پور کی موئینا نشست سے بی جے پی کے ٹکٹ پر کھڑے تھے نو ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہار گئے۔ اسی دوران کلکتہ کے راس بیہاری سیٹ پر بی جے پی نے سابق آرمی ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل سبرت ساہا (ریٹائرڈ) کو امیدوار بنایا تھا انہیں بھی 21 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑٓ ہے۔

بی جے پی کے مشہور اداکاروں اور اداکاراؤں کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا

اسی طرح بنگالی فلم انڈسٹری کے بہت سارے مشہور اداکاروں اور اداکاراؤں کو، جنہوں نے حال ہی میں بی جے پی کے ساتھ اپنی سیاسی اننگز کا آغاز کیا، کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے بہالا مغربی سیٹ پر اداکارہ شروونتی چٹرجی کو 41,608 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

اداکارہ پائیل سرکار بھی بہالہ مشرقی نشست پر ترنمول کی رتنا چٹرجی سے 1337 ووٹوں سے ہار گئیں ہیں۔ اسی طرح اداکار رودرانیل گھوش بھی کلکتہ کے بھوانی پور نشست پر 28 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہار گئے ہیں۔ رودرنیل نے انتخابات سے عین قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اداکارہ پاپیا ادھیکاری بھی الوبیڑیا جنوبی نشست سے ہار گئی ہیں۔ اسی طرح ہگلی کی چنڈیٹلہ سیٹ پر اداکار یش داس گپتا بھی 41 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہار گئے۔ اداکار ہیران چٹرجی کھڑگ پور نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ترنمول کے اداکارہ اداکاراؤں میں دو کو چھوڑ کر باقی سب جیتنے میں کامیاب

دوسری طرف، ترنمول نے متعدد اداکارہ اداکاراؤں کو امیدوار بنایا تھا ان میں دو کو چھوڑ کر باقی سب جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں جانے والے شوبھندو ادھیکاری نے کڑے مقابلے میں ممتا بنرجی کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مگر جس طرح وہ دعویٰ کررہے تھے ان کے آنے سے مشرقی مدنی پور کی تمام سیٹیں بی جے پی جیت جائیں گی مگر وہ کچھ خاص کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

رتین چکرورتی جو ہوڑہ کے سابق میئر تھے مگر انتخابات سے قبل وہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ انہیں کرکٹر سے سیاستدان بنے منوج تیواری نے شیب پور سے 32,000 ووٹوں سے شکست دی۔

تاہم بی جے پی کے نائب صدر مکل رائے، جو 2017 میں بی جے پی میں شامل ہوئے، کرشنا نگر شمال سے جیت گئے ہیں۔ انہوں نے ترنمول کے امیدوار کوشانی مکھرجی کو 35 ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ مہیر گوسوامی، جنہوں نے کچھ ماہ قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، نے بھی ناتبری (کوچ بہار) سیٹ سے ترنمول کے امیدوار رابندر ناتھ گھوش کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

کرناٹک میں آکسیجن کی کمی سے مختلف اسپتالوں میں 24 کورونا مریضوں کی موت

0
کرناٹک میں آکسیجن کی کمی سے مختلف اسپتالوں میں 24 کورونا مریضوں کی موت
کرناٹک میں آکسیجن کی کمی سے مختلف اسپتالوں میں 24 کورونا مریضوں کی موت

کرناٹک کے چامراج نگر ضلع میں، آکسیجن کی کمی کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں 24 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ نے اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قصوروار حکام کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔

چامراج نگر: کرناٹک کے چامراج نگر ضلع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں 24 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔

چامراج نگر کے ڈپٹی کمشنر روی نے کہا کہ ان میں سے 23 مریضوں کی موت سرکاری اسپتالوں میں ہوئی جبکہ ایک دیگر مریض نے پرائیویٹ اسپتال میں دم توڑا۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی موت اتوار کو آٹھ بجے سے پیر کے آٹھ کے بجے کے درمیان ہوئی ہے اس کے علاوہ 11دیگر مریضوں کی موت مختلف طرح کی سنگین بیماریوں کی وجہ سے ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

چامراج نگر کے لوگوں میں آکسیجن کی کمی کے سبب دہشت

ڈاکٹر روی نے کہا کہ جن مریضوں کی موت ہوئی وہ تمام وینٹی لیٹر پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہو یہ ضروری نہیں ہے۔ چامراج نگر میں کورونا کے مریضوں کی موت کی وجہ سے یہاں نزدیکی علاقوں کے لوگوں میں آکسیجن کی کمی کے سبب دہشت پھیل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتوار سے پیر کی صبح تک 24 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ تمام کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ضلع انچارج اور پرائمر ی اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر سریش کمار نے بنگلورو میں نامہ نگاروں سے کہا کہ انہوں چامراج نگر ضلع سے اموات کے اعداد و شمار مانگے ہیں اور موت کی صحیح وجہ کا پتہ لگایا جائے گا۔ قصوروار پائے جانے والے لوگوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مرنے والوں کے اہل خانہ نے اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قصوروار حکام کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔

بنگلہ دیش: دو کشتیوں کے درمیان تصادم، 25 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

0
بنگلہ دیش: دو کشتیوں کے درمیان تصادم، 25 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
بنگلہ دیش: دو کشتیوں کے درمیان تصادم، 25 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

بنگلہ دیش میں شبچار شہر کے قریب دریائے پدما میں دو کشتیوں کے درمیان تصادم میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں شبچار شہر کے قریب دریائے پدما میں دو کشتیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دریائے پدما میں گنجائش سے زیادہ مسافروں والی کشتی ریت سے بھری کشتی سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ کے سلسلہ میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں ریسکیو اہلکاروں نے 5 افراد کو بچا لیا جبکہ 25 ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید افراد لاپتہ ہیں جبکہ فائر سروس کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔

سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت

0
سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت
سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت

سعودی عرب وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ صارفین کا رش کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔

الریاض: مملکت سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سعودی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ صارفین کا رش کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔

دریں اثنا سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔

وزارت داخلہ کے مطابق 17 مئی رات ایک بجے سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 4 لاکھ 19 ہزار 348 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 6 ہزار 979 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی ممتا بنرجی کو شاندار جیت درج کرنے پر مبارکباد

0
محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی ممتا بنرجی کو شاندار جیت درج کرنے پر مبارکباد
محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی ممتا بنرجی کو شاندار جیت درج کرنے پر مبارکباد

محبوبہ مفتی نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘آج کی شاندار جیت پر ممتا بنرجی کو مبارکباد۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ‘مغربی بنگال میں قابل ذکر جیت پر دیدی ممتا بنرجی اور آل انڈیا ترنمول کانگریس سے جڑے سبھی لوگوں کو دلی مبارکباد۔

سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے ممتا بنرجی کو مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت درج کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

محبوبہ مفتی نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘آج کی شاندار جیت پر ممتا بنرجی کو مبارکباد۔ خلل انداز اور تقسیمی طاقتوں کو مسترد کرنے پر مغربی بنگال کے لوگ شاباشی کے مستحق’۔

عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ‘مغربی بنگال میں قابل ذکر جیت پر دیدی ممتا بنرجی اور آل انڈیا ترنمول کانگریس سے جڑے سبھی لوگوں کو دلی مبارکباد۔ بی جے پی اور جانبدار الیکشن کمیشن نے آپ کو ہرانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن باوجود اس کے آپ جیت گئے۔ اگلے پانچ سال کے لئے نیک خواہشات’۔

مالدہ میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت، کانگریس کا قلعہ منہدم

0
مالدہ میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت، کانگریس کا قلعہ منہدم
مالدہ میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت، کانگریس کا قلعہ منہدم

مالدہ ضلع کا سوجا پور اسمبلی حلقہ جہاں سے کانگریس کے سینئر رہنما غنی خان چوہدری کی سیاست کا آغاز ہوا تھا اور گذشتہ 50 سالوں سے یہ نشست کانگریس اور غنی خان چوہدری کے خاندان کی نشست رہی ہے۔ لیکن اس بار ممتا بنرجی کی لہر میں، غنی خان چودھری کے بھتیجے عیسیٰ خان چوہدری کو صرف 7781 ووٹ ملے اور ترنمول کانگریس کے امیدوار عبدالغنی نے 50،000 سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

کلکتہ: مالدہ ضلع کا سوجا پور اسمبلی حلقہ جہاں سے کانگریس کے سینئر لیڈر غنی خان چودھری کی سیاست شروع ہوئی تھی اور گزشتہ 50 سال سے یہ سیٹ کانگریس اور غنی خان چودھری کے خاندان کی سیٹ تھی۔ مگر ممتا بنرجی کی لہر میں اس مرتبہ غنی خان چودھری کے بھتیجے عیسی خان چودھری محض 7781 ووٹ حاصل کرسکے اور ترنمول کانگریس کے امیدوار عبد الغنی 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیا ہے۔

کسی بھی سیاسی تجزیہ کار کو مالدہ کے سوجا پور حلقے میں ایسی توقع نہیں تھی۔ تاہم، ترنمول کے رہنماؤں نے پہلے ہی اس کی پیش گوئی کی تھی۔ ترنمول کے لیڈروں نے کہا تھا کہ اس بار سوجا پور کے عوام دونوں ہاتھوں سے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ووٹ دیں گے اور ایسا ہی ہوا ہے۔ سوجا پور سے کانگریس اور غنی خان چودھری کے خاندان کے فرد کا ہار جانا اپنے آپ میں حیرت انگیز ہے۔ عیسی خان چودھری نے کہا کہ وہ عوام کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔

یہاں سے بی جے پی نے مسلم امیدوار کو ہی ٹکٹ دیا تھا۔ انہیں محض 6 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ جبکہ انڈین سیکولر فرنٹ جو ریاست کے دیگر حصوں میں کانگریس کی حلیف جماعت ہے نے یہاں سے امیدوار دیا تھا۔

مالدہ کی 9 سیٹوں میں سے 8 پر ترنمول کانگریس کو سبقت حاصل ہے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان ووٹوں کی تقسیم کا فائدہ بی جے پی کو ملا تھا اور مالدہ شمال کی سیٹ پر جیت حاصل کی تھی۔

بنگال میں ترنمول کانگریس کو 202 سیٹوں پر سبقت، ممتا بنرجی کو نندیگرام سیٹ پر ہلکی برتری

0
بنگال میں ترنمول کانگریس کو 202 سیٹوں پر سبقت، ممتا بنرجی کو نندیگرام سیٹ پر ہلکی برتری
بنگال میں ترنمول کانگریس کو 202 سیٹوں پر سبقت، ممتا بنرجی کو نندیگرام سیٹ پر ہلکی برتری

مغربی بنگال میں برسراقتدار ترنمول کانگریس نے 202 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی 77 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ ابتدائی راؤنڈ میں اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے شوبھندو ادھیکاری کو پیچھے چھوڑنے کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نندیگرام سیٹ پر ہلکی برتری حاصل کرلی ہے۔

کولکتہ: مغربی بنگال میں برسراقتدار ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے 202 نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی 77 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔

ابتدائی راؤنڈ میں اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے شوبھندو ادھیکاری کو پیچھے چھوڑنے کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نندیگرام سیٹ پر ہلکی برتری حاصل کرلی ہے۔

ریاستی اسمبلی میں 294 نشستیں ہیں جن میں سے 292 انتخابات ہوئے ہیں۔ دوامیدواروں کی موت کی وجہ سے ان نشستوں پر انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

کانگریس اور اے جے ایس یو ایک نشست پر برتری اور دو سیٹوں پر آزاد امیدوار آگے ہیں۔

ترنمول کانگریس شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور جنگل محل علاقوں میں برتری حاصل کررہی ہے۔ دوسری جانب ہوڑہ، ہگلی، بانکورہ، پوربا اور مغربی بردوان اضلاع میں بھی ٹی ایم سی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔