جمعہ, جولائی 3, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 363

دہلی میں کورونا انفیکشن کے 19133 نئے معاملے، 335 اموات

0
دہلی میں کورونا انفیکشن کے 19133 نئے معاملے، 335 اموات
دہلی میں کورونا انفیکشن کے 19133 نئے معاملے، 335 اموات

دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کو مجموعی طور سے 12،73،035 ہوگئی ہے۔ مزید 335 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 18،398 ہوگئی ہے۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو کورونا انفیکشن کے 19،133 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جبکہ 335 ​​افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

دارالحکومت میں کورونا وائرس انفیکشن کے نئے معاملوں سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کو مجموعی طور سے 12،73،035 ہوگئی ہے۔ مزید 335 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 18،398 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کو دہلی میں کورونا کے 20،960 نئےمعاملے اور 311 مزید افراد کی موت ہوئی تھی۔

دہلی میں پوزیٹو آنے کی شرح 24.29 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 18 دنوں میں یہ پہلا موقع ہے جب یہ شرح 25 فیصد سے نیچے آئی ہے۔ گذشتہ روز دارالحکومت میں کم از کم 78،780 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 20،028 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے اور انہیں اسپتال سے چھٹی دی گئی۔ دارالحکومت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16،64،008 ہوگئی ہے۔

اس وقت شہر میں کورنٹائن میں 50،562 کووڈ مریض ہیں۔ فعال معاملوں کی تعداد 90،629 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد بڑھ کر 49،123 ہوگئی ہے۔

اس دوران حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68،025 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے۔ جن میں سے 56،857 کو کورونا کی پہلی ویکسین دی گئی جبکہ 11،348 کو دوسری خوراک دی گئی۔ قومی دارالحکومت میں اب تک 35،52،037 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

15 مئی تک مدھیہ پردیش میں کورونا کرفیو، دیہی علاقوں میں پھیل رہا ہے کورونا

0
15 مئی تک مدھیہ پردیش میں کورونا کرفیو، دیہی علاقوں میں پھیل رہا ہے کورونا
15 مئی تک مدھیہ پردیش میں کورونا کرفیو، دیہی علاقوں میں پھیل رہا ہے کورونا

مدھیہ پردیش میں کورونا کی دوسری لہر سے پیدا ہوئی صورتحال بڑی حد تک قابو میں آگئی ہے۔ لیکن اس پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے پوری ریاست میں 15 مئی تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے سبب پیدا شدہ صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں آئی ہے۔ لیکن اس پر مکمل قابو پانے کے لیے پورے ریاست میں 15 مئی تک کورونا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسٹر چوہان نے یہاں ’کِل کورونا 2 مہم‘ کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے مختلف عوامی نمائندوں، افسران اور فیلڈ عملے سے خطاب کیا۔

وزیراعلیٰ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اس بار کورونا وائرس گاؤں تک میں پھیل گیا ہے۔ اس وائرس کی چین کو توڑنا ہوگا اور اس کے لیے 15 مئی تک مکمل مدھیہ پردیش میں کرفیو رہے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام عوامی نمائندے، انتظامی عملے کے ساتھ مل کر گاؤں گاؤں تک پہنچیں اور کورونا مریضوں کی شناخت کرکے ان کے گھروں کو چھوٹے چھوٹے علاقے کے طور پر بنائے۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ مریض کا فوراً علاج شروع کیا جائے۔ یہ کام تمام گاؤں کے ساتھ ہی چھوٹے قصبوں اور شہروں میں بھی کیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کرنے کے بعد ہم ریاست میں کورونا کی چین کو توڑ کر اس پر مؤثر ڈھنگ سے قابو پا سکتے ہیں۔

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے تعلق سے بائیڈن کے فیصلے کی دو تہائی امریکیوں نے حمایت کی

0
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے تعلق سے بائیڈن کے فیصلے کی دو تہائی امریکیوں نے حمایت کی
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے تعلق سے بائیڈن کے فیصلے کی دو تہائی امریکیوں نے حمایت کی

امریکی صدر جو بائیڈن کے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے فیصلے کی ملک کی دو تہائی آبادی نے حمایت کی۔ چارلس کوچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سروے میں ان حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔

واشنگٹن: افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے انخلا کے تعلق سے امریکی صدر جو بائیڈن کے فیصلے کی ملک کے دوتہائی آبادی نے حمایت کی ہے۔ چارلس کوچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سروے میں ان حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔

اگلے ستمبر تک، عام لوگوں سے امریکی فوجوں کے انخلا کے بارے میں رائے طلب کی گئی تھی۔ جس میں 66 فیصد نے جواب دیا اور وہ مضبوطی سے یا کسی حد تک اس کی حمایت کرتے ہیں۔

اڑتیس فیصد فوجی خاندانوں کے لوگوں اور بزرگ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے انخلا کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ جبکہ تیس فیصد نے کچھ حد تک حمایت کا اظہار کیا ہے۔

کولمبیا: ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں 31 افراد ہلاک، ہزاروں زخمی

0
کولمبیا: ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں 31 افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
کولمبیا: ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں 31 افراد ہلاک، ہزاروں زخمی

کولمبیا میں 28 اپریل سے 4 مئی کے درمیان ہونے والے مظاہروں کے دوران 31 افراد مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1220 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔ وہیں 87 افراد لاپتہ ہیں۔

میکسیکو سٹی: کولمبیا میں محصول اصلاحات کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ جبکہ 87 افراد لاپتہ ہیں۔ وہیں 1220 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈویلپمنٹ اینڈ پیس اسٹڈی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 28 اپریل سے 4 مئی کے درمیان ہونے والے مظاہروں کے دوران 31 افراد مارے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 1220 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔ وہیں 87 افراد لاپتہ ہیں۔

صدر ایوان ڈوک نے وزارت خزانہ کو ٹیکس اصلاحات کے مسودے میں ترمیم کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اتوار کے روز اسے مسترد بھی کردیا گیا۔ تاہم اس کے باوجود دیگر مختلف مطالبات کے سلسلے میں ملک میں احتجاج جاری ہے۔

ٹریڈ یونینیں اور طلبہ تنظیمیں سینیٹری ایمرجنسی اور طبی اصلاحات کا جائزہ لینے اور مظاہرین کی موت کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

راہل نے کورونا کے حوالے سے غیر ملکی امداد پر اٹھائے سوالات 

0
راہل نے کورونا کے حوالے سے غیر ملکی امداد پر اٹھائے سوالات
راہل نے کورونا کے حوالے سے غیر ملکی امداد پر اٹھائے سوالات

راہل گاندھی نے کورونا سے دوچار لوگوں کے لئے غیر ملکی امداد کی تقسیم میں شفافیت کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہوئے دریافت کیا کہ یہ مدد کہاں جارہی ہے اس بارے میں حکومت کو جواب دینا چاہئے۔

نئی دہلی: سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدھ کو کورونا سے دوچار لوگوں کے لئے غیر ملکی امداد کی تقسیم میں شفافیت کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہوئے دریافت کیا کہ یہ مدد کہاں جارہی ہے اس بارے میں حکومت کو جواب دینا چاہئے۔

مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعہ غیر ملکی امداد سے متعلق کچھ سوالات پوچھے:
– ہندوستان کو بیرون ممالک سے کتنی مدد ملی؟
– کہاں ہے وہ امداد؟
– اس مدد کا فائدہ کن چار لوگوں کو مل رہا ہے؟
– ریاستوں کو یہ کس طرح مختص کیا جارہا ہے؟
– کیوں اس کام میں شفافیت نہیں ہے؟
– حکومت ہند کے پاس اس کا کوئی جواب ہے؟

اس سے پہلے مسٹر گاندھی نے مرکزی حکومت کو کورونا سے لڑائی میں ناکام قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ "کوئی ویکسین نہیں، روزگار نہیں ہے، کورونا نے لوگوں کو مار ڈالا، بالکل ناکام مودی حکومت!۔‘‘

ممتا بنرجی نے تیسری مرتبہ لیا وزارت اعلیٰ کا حلف

0
ممتا بنرجی نے تیسری مرتبہ لیا وزارت اعلیٰ کا حلف
ممتا بنرجی نے تیسری مرتبہ لیا وزارت اعلیٰ کا حلف

بنگال اسمبلی انتخابات میں زبردست فتح کے بعد ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی کو راج بھون میں آج ایک سادہ تقریب میں گورنر جگدیپ دھنکر سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔ کورونا بحران کی وجہ سے مہمانوں کی تعداد کو بہت ہی محدود کیا گیا تھا۔

کلکتہ: ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی بنگال اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد آج راج بھون میں ایک سادہ تقریب میں گورنر جگدیپ دھنکر سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔ کورونا بحران کی وجہ سے مہمانوں کی تعداد کو بہت ہی محدود کیا گیا تھا۔

2 مئی کو آئے نتائج میں ترنمول کانگریس نے 294 میں سے 213 سیٹوں پر ریکارڈ جیت حاصل کی تھی۔

ممتا بنرجی نے حلف لینے کے بعد کہا ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر کورونا وائرس اور ریاست میں امن و امان قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر انتظامی امور میں تبدیلی کی جائے گی۔ گزشتہ تین مہینے سے ریاست میں انتظامی امور الیکشن کمیشن کے ہاتھوں میں ہے اس لئے ہمیں اپنے طور پر تبدیلی کرنی ہوگی۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ ریاست میں امن و امان قائم کرنے میں تعاون کریں گے۔

تمام سیاسی جماعتوں سے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل

ممتا بنرجی نے کہا کہ اب وہ تشدد کو برداشت نہیں کریں گی، میں تمام سیاسی جماعتوں سے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتی ہوں۔ بنگال تشدد اور جھڑپ کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ سہ پہر تین بجے کورونا کی صورت حال پر ہنگامی میٹنگ کریں گی جس میں اہم فیصلے لئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ انتظامی ڈھانچے میں بھی کچھ تبدیلیاں اور افسران کا تبادلہ کیا جائے گا۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ انتخابات کے بعد ریاست میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے ممتا بنرجی کو ریاست میں انتخابات کے بعد کی صورتحال کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ چھوٹی بہن کی حیثیت سے، میں توقع کروں گا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی ریاست میں انتخابات کے بعد ہونے والی جھڑپوں کو روکنے کے لئے ضروری اور فوری اقدامات کریں گی۔ بنگال میں انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے ہی تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں۔ اس لئے اس پر قابو پانے کی کوشش ہے۔ اس کے جواب میں ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ فوری طور پر حالات کو قابو میں کریں گی چوں کہ لا اینڈ آرڈر الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں تھا اس لئے اس میں بڑے پیمانے پر تبادلہ کردیا تھا۔ اب میں مضبوط ہاتھوں سے اس میں تبدیلی لاؤں گی اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کروں گی۔

حلف برداری کی تقریب میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے شرکت نہیں کی

حلف برداری کی تقریب میں ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری، بائیں محاذ کے چیئرمین بمان بوس اور بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش شریک نہیں ہوئے جب کہ انہیں دعوت دی گئی تھی۔ سابق ریاستی وزیر اعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ بیماری کی وجہ سے مدعو ہونے کے باوجود ممتا بنرجی کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکے۔ دریں اثنا دلیپ گھوش نے کہا کہ ان حالات میں جب ہمارے ورکر مارے جارہے ہیں تو ہم تقریبب حلف بردار میں کیسے شریک ہوسکتے ہیں۔ جب کہ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ انہیں کوئی دعوت نہیں ملا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار دوسرے دن بھی اضافہ

0
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار دوسرے دن بھی اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار دوسرے دن بھی اضافہ

انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 19 پیسے مہنگا ہو کر 90.74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل منگل کو اس کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ دو ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد منگل کے روز ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 19 پیسے مہنگا ہو کر 90.74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل منگل کو اس کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

ڈیزل کی قیمت آج 21 پیسے بڑھی اور یہ 81.12 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ گزشتہ روز اس کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

ممبئی میں پٹرول 17 پیسے، چنئی میں 15 پیسے اور کولکتہ میں 16 پیسے بڑھ کر بالترتیب 97.12، 92.70 اور 90.92 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

ڈیزل ممبئی میں 21 پیسے، چنئی میں 19 پیسے اور کولکتہ میں 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس کی قیمت ممبئی میں 88.19 روپے، چنئی میں 86.09 روپے اور چنئی میں 83.98 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہوتی ہیں۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر ————— پیٹرول  —————— روپے

دہلی ————— 90.74 —————— 81.12

ممبئی ۔———— 97.12 —————— 88.19

چنئی ———— 92.70 ——————86.09

کولکتہ ———— 90.92 —————— 83.98

کووڈ ۔ 19 سے لڑائی ​​میں امریکہ مختلف طریقوں سے ہندوستان کی مدد کر رہا ہے: بائیڈن

0
کووڈ ۔ 19 سے لڑائی ​​میں امریکہ مختلف طریقوں سے ہندوستان کی مدد کر رہا ہے: بائیڈن
کووڈ ۔ 19 سے لڑائی ​​میں امریکہ مختلف طریقوں سے ہندوستان کی مدد کر رہا ہے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا ’’ہم برازیل کی مدد کر رہے ہیں۔ ہم ہندوستان کی بھی کافی مدد کر رہے ہیں۔ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی ہے۔ ہم ہندوستان کو آکسیجن اور ویکسین تیار کرنے کے کام آنے والی مشینوں کے کچھ پرزے بھیج رہے ہیں‘‘۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک کووڈ ۔ 19 سے نمٹنے کے لئے مختلف طریقوں سے ہندوستان کی کافی مدد کر رہا ہے۔

مسٹر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا ’’ہم برازیل کی مدد کر رہے ہیں۔ ہم ہندوستان کی بھی کافی مدد کر رہے ہیں۔ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی ہے۔ ہم ہندوستان کو آکسیجن اور ویکسین تیار کرنے کے کام آنے والی مشینوں کے کچھ پرزے بھیج رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ یہاں دستیاب ایسٹرا زینیکا ویکسین کینیڈا اور میکسیکو بھیج دی گئی ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ اس کےلئے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ آسٹرا زینیکا کو ہندوستان کے لئے ضروری سپلائی کی ہدایت دی گئی ہے، جس سے ہندوستان کو 2 کروڑ سے زائد خوراکیں ملیں گی۔

ممتا بنرجی کے خلاف ٹویٹ کی وجہ سے کنگنا راناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے معطل

0
ممتا بنرجی کے خلاف ٹویٹ کی وجہ سے کنگنا راناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے معطل
ممتا بنرجی کے خلاف ٹویٹ کی وجہ سے کنگنا راناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے معطل

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ریاست میں ہونے والے تشدد کے بارے میں کنگنا کی متنازعہ ٹویٹ کے تناظر میں ٹویٹر نے یہ کارروائی کی ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی کے لئے، یہ کافی قابل اعتراض سمجھا جاتا ہے اور سیاست سے متاثر ہے۔

نئی دہلی: ٹوئٹر نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کر دیا ہے۔

ٹوئٹر نے مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ریاست میں تشدد کے واقعات سے متعلق کنگنا کے اس متنازعہ ٹویٹ کے تناظر میں یہ کاروائی کی ہے۔ جسے ریاست کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے لیے کافی قابل اعتراض اور سیاست سے متاثر مانا گیا ہے۔

کنگنا نے ٹویٹ کرکے کہا، ’یہ خوفناک ہے۔ ہمیں غنڈئی کو مارنے کے لیے سپرغنڈئی چاہیے۔ وہ تاڑکا کی طرح ہے۔ مودی جی سنہ 2000 کے آغاز والے اپنے ’وراٹ روپ‘ کو دکھاؤ!‘۔ انہوں نے بنگال میں صدر راج ہیش ٹیگ بھی کیا۔

ٹویٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ کنگنا راناوت مسلسل ’ہیٹ فل کنڈکٹ پالیسی‘ کی خلاف ورزی کر رہی تھیں لہٰذا ان کا اکاؤنٹ اب ہمیشہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

کووڈ 19 کے بڑھتے معاملوں کے بعد آئی پی ایل 2021 غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

0
کووڈ 19 کے بڑھتے معاملوں کے بعد آئی پی ایل 2021 غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی
کووڈ 19 کے بڑھتے معاملوں کے بعد آئی پی ایل 2021 غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

دوپہر تقریباً 12 بجے بی سی سی آئی کو ٹورنامنٹ کی قسمت پر حتمی فیصلہ کرنا تھا۔ بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کو ایک شہر میں لے جانے پر غور کررہا تھا لیکن آئی پی ایل ڈھانچے میں تازہ پازیٹو معاملوں نے بی سی سی آئی منیجرس کے پاس زیادہ سوچنے کے لئے کچھ نہیں چھوڑا۔

نئی دہلی: بایو ببل میں کووڈ 19 کے بڑھتے معاملوں کے بعد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

تازہ واقعات میں سن رائزرس حیدرآباد کے ردھمن ساہا اور دہلی کیپٹلس کے امت مشرا کے کووڈ 19 کی رپورٹ پازیٹو آئی ہیں۔

ان واقعات کی وجہ سے ٹورنامنٹ پر پوری طرح غور کیا گیا۔ دوپہر تقریباً 12 بجے بی سی سی آئی کو ٹورنامنٹ کی قسمت پر حتمی فیصلہ کرنا تھا۔ بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کو ایک شہر میں لے جانے پر غور کررہا تھا لیکن آئی پی ایل ڈھانچے میں تازہ پازیٹو معاملوں نے بی سی سی آئی منیجرس کے پاس زیادہ سوچنے کے لئے کچھ نہیں چھوڑا۔

سمجھا جاتا ہے کہ کچھ آئی پی ایل حکام نے کچھ فرنچائیزی کو ٹورنامنٹ کے مستقبل پر ان کے خیالات جاننے کے لئے فون کئے اور ان میں سے کچھ کا خیال تھا کہ ٹورنامنٹ کو پوری طرح سے رد کردیا جائے۔

آئی پی ایل چیئرمین برجیش پٹیل نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ فیصلہ سبھی شیئر ہولڈروں کی سیکیورٹی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ شیئر ہولڈروں کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا 

آئی پی ایل نے ایک میڈیا بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ٹورنامنٹ کی گورننگ کونسل اور بی سی سی آئی کے اعلی حکام نے اتفاق رائے سے کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے بی سی سی آئی کھلاڑیوں، اسپورٹس اسٹاف اور آئی پی ایل کے انعقاد میں شامل دیگر حصہ داروں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی ہے۔ بیان کے مطابق یہ فیصلہ سبھی شیئر ہولڈروں کے تحفظ، صحت اور ان کے مفاد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے، یہ کافی مشکل وقت ہے، خاص طور پر ہندوستان میں، ہم ٹورنامنٹ کے ذریعہ کم مثبت اور خوشی لانے کی کوشش کررہے تھے لیکن ٹورنامنٹ اب ملتوی کردیا گیا ہے اور ہر کوئی اب اس مشکل گھڑی میں اپنی فیملی کے ساتھ رہ سکتا ہے۔

بی سی سی آئی اپنے حقوق کے تحت آئی پی ایل 2021 کے سبھی شرکا کی حفاظت اور کامیاب واپسی کا بندوبست کرے گا۔