جمعہ, اکتوبر 2, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 337

مغربی بنگال اسمبلی سے قانون ساز کونسل بل منظور، اب لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے منظور کرانا ہوگا

0
مغربی بنگال اسمبلی سے قانون ساز کونسل بل منظور، اب لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے منظور کرانا ہوگا
مغربی بنگال اسمبلی سے قانون ساز کونسل بل منظور، اب لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے منظور کرانا ہوگا

مغربی بنگال اسمبلی نے آج ’’ودھان پریشد‘‘ کی تشکیل کا بل پاس کردیا ہے۔ تاہم بی جے پی نے مالی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ودھان پریشد کی تشکیل کے حالات نہیں ہیں۔ بی جے پی اس کی سخت مخالفت کرتی رہے گی۔

کلکتہ: مغربی بنگال اسمبلی نے آج ’’ودھان پریشد‘‘ کی تشکیل کا بل پاس کردیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے انتخابی منشور میں ودھان پریشد کی تشکیل کا وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے ذریعہ سینئر اور تجربہ کار افراد جو اسمبلی انتخابات نہیں لڑسکتے ہیں انہیں یہاں بھیج کر ان کی خدمات حاصل کرے گی۔ تاہم بی جے پی نے مالی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ودھان پریشد کی تشکیل کے حالات نہیں ہیں۔

بی جے پی نے کہا کہ مالی بحران کے باوجود قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کا کیا جواز ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ وہ اس کی سخت مخالفت کرتی رہے گی۔ جب کہ ترنمول کانگریس نے کہا کہ اترپردیش اور بہار ودھان پریشد ہے تو بنگال میں کیوں نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل و پارلیمانی امور پارتھو چٹرجی نے جو لوگ خود ایک زمانے ودھان پریشد کی تشکیل کی حمایت کرتی تھی آج اس کی مخالفت کررہی ہے۔ کیوں کہ آج وہ اپوزیشن کے بنچ پر ہے اس لئے اس کی مخالفت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ودھان پریشد کی تشکیل بنگال کے مفاد میں ہے۔

بل کے حق میں 198 ووٹ پڑے

بی جے پی نے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بل کو واپس نہیں لیا جاتا ہے تو اس پر ووٹنگ کرائی ہے۔ اس کے بعد ہی اسپیکر نے ووٹنگ کرائی۔ جس میں اس بل کے حق میں 198 ووٹ پڑے جب کہ مخالفت میں 69 ووٹ پڑے۔ اسمبلی میں کل 265 ممبران موجود تھے۔

واضح رہے کہ یہ تجویز 2011 میں ممتا بنرجی کی حکومت کی تشکیل کے بعد ایک ایڈہاک کمیٹی کی بنائی گئی تھی اس کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی آج بل پیش کیا گیا ہے۔

لیکن اس وقت یہ بحث آگے نہیں بڑھ سکی۔ اس وقت ریاستی حکومت کی دلیل یہ تھی کہ حکومت قرضوں کے بہت بڑے بوجھ کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے۔ لہذا، اس وقت قانون ساز کونسل کی تشکیل ممکن نہیں ہے۔ آج پارتھو چٹرجی نے کہا، اسمبلی میں ہر شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندگی کی ضرورت ہے۔ لہذا، حکومت نے قانون ساز کونسل کی تشکیل کے لئے پہل کی ہے۔

اب اس بل کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے منظوری ملنی ضروری ہے۔ قانون کے مطابق اسمبلی کی ایک تہائی سییٹ کونسل میں ہوتی ہے۔ اس لحاظ سے بنگال میں 98 سیٹ ہوگی۔ خیال رہے کہ بنگال میں 1952 میں قانون ساز کونسل کی تشکیل ہوئی تھی مگر 21 مارچ 1969 کو قانون ساز کونسل کو تحلیل کردیا گیا ہے۔

حسب ضرورت ایران کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

0
حسب ضرورت ایران کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع
حسب ضرورت ایران کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اسرائیل جب اور جہاں ضروری ہوا، وہاں کارروائی کرے گا۔

تل ابیب: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور ایک دوسرے کو برباد کرنے کی دھمکی کے درمیان اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اسرائیل جب اور جہاں ضروری ہوا، وہاں کارروائی کرے گا۔

خبر رساں ادارے ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ بیان ایک ایسے موقع پر منظر عام پر آیا ہے جب گزشتہ ماہ ایرانی جوہری تنصیب پر حملے کے ممکنہ ردعمل کے طور پر ایران نے چند دن قبل اسرائیلی کارگو جہاز کو روک لیا تھا۔

انہوں نے چینل 13 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارا تنازع چل رہا ہے۔ ہمیں خود اپنا دفاع کرنا ہے۔ ہم ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور خطے میں ایران کا منفی اور جارحانہ رویہ بھی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اتوار کو اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ایران کے حوالے سے دفاعی اور سفارتی عہدیداروں کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔ جس میں خصوصی طور پر ایران کے جوہری منصوبے، امریکہ اور ایران کے حوالے سے اس حوالے سے چل رہی بات چیت پر گفتگو کی گئی۔

2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ہونے والے جوہری معاہدے کو ختم کرتے ہوئے ایران پر سخت پابندیاں عائد کردی تھیں۔

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں دونوں ہی فریقین کا دعویٰ ہے کہ اس حوالے سے خاصی پیشرفت ہوئی ہے لیکن تاحال کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

اس اجلاس کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک مرتبہ ایران کے خلاف اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل خود کو نقصان سے بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو فضا، زمین، سائبر سطح اور سمندر سمیت کہیں سے اسرائیل کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے اور کارروائی کریں گے، ہم ایسا اس وقت اور مقام سے کریں جو ہمیں مناسب معلوم ہو گا اور خطے کے استحکام اور سیکیورٹی کے لیے اپنی فوجی برتری کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ یوسی کوہین نے عندیہ دیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام اور فوجی سائنسدان کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا۔

بورس جانسن کا ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی شرط ختم کرنے کا اعلان

0
بورس جانسن کا ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی شرط ختم کرنے کا اعلان
بورس جانسن کا ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی شرط ختم کرنے کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی سے ماسک پہننا ہر شخص کی اپنی مرضی ہوگی۔

لندن: عالمی وبا کورونا وائرس کے کم ہوتے اثرات کے سبب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی سے ماسک پہننا ہر شخص کی اپنی مرضی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننے کی قانونی پابندی 19 جولائی سے ختم کردیں گے۔ اسی روز سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے انڈین ویرئینٹ کو لاک ڈاؤن نرمی کے راستے میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کی مہلک وبا کی ہندوستانی قسم برطانیہ میں وبا کی تیسری لہر کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کی ہندوستانی قسم پھیل رہی ہے وہاں کورونا ویکسینیشن میں اضافہ کیا جائے گا۔

پروفیسر کرس وٹی نے کہا کہ انڈین ویرئینٹ برطانوی ویرئینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ انڈین ویرئینٹ کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی خطرے میں پڑگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے ویکسین کی دوسر ڈوز 12 کے بجائے 8 ہفتے میں لگائی جائے گی۔

تبیلیسی میں ایل جی بی ٹی اینٹی ریلی میں 50 سے زائد صحافی زخمی

0
تبیلیسی میں ایل جی بی ٹی اینٹی ریلی میں 50 سے زائد صحافی زخمی
تبیلیسی میں ایل جی بی ٹی اینٹی ریلی میں 50 سے زائد صحافی زخمی

جارجیا کے دارالحکومت، تبیلیسی میں ایل جی بی ٹی اینٹی ریلی میں تشدد سے 50 سے زیادہ صحافی زخمی ہوگئے ہیں۔

تبیلیسی: جارجیا کے دارالحکومت تبیلیسی میں ایل جی بی ٹی کے خلاف ریلی میں ہونے والے تشدد میں 50 سے زیادہ صحافی زخمی ہوگئے ہیں۔ جارجیا کی وزارت داخلہ نے پیر کو یہ معلومات دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش میں پولیس نے 55 افراد کے خلاف تشدد کا انکشاف کیا ہے، جس میں مختلف میڈیا گروپس کے 53 نمائندے بھی شامل ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ پولیس نے انتظامی خلاف ورزیوں کے الزام میں آٹھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

نائیجیریا: مسلح افراد نے اسکول میں موجود 165 طلبہ میں سے 140 کو اغوا کرلیا

0
نائیجیریا: مسلح افراد نے اسکول میں موجود 165 طلبہ میں سے 140 کو اغوا کرلیا
نائیجیریا: مسلح افراد نے اسکول میں موجود 165 طلبہ میں سے 140 کو اغوا کرلیا

نائیجیریا میں اسکول پر حملہ اور بچوں کا اغوا معمول کی بات بن چکی ہے۔ تازہ واقعے میں نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں مسلح افراد نے 140 طلبا کو اغوا کرلیا۔

ابوجا: نائیجیریا میں اسکول پر حملہ اور بچوں کا اغوا معمول کی بات بن چکی ہے۔ تازہ ترین واقعے میں نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں مسلح افراد نے 140 طلبہ کو اغوا کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسکول انتظامیہ نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کی۔ کڈونا میں بیتھل باپٹسٹ ہائی اسکول پر دھاوا بول دیا اور سیکیورٹی گارڈز پر قابو پالیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے اسکول میں موجود 165 میں سے اکثر بچوں کو اغوا کرلیا۔

اسکول کے ایک استاد ایمانوئیل پاول نے کہا کہ حملہ آوروں نے 140 بچوں کو اغوا کرلیا۔ جبکہ صرف 25 طلبہ بچ گئے اور ہمیں تاحال کچھ معلوم نہیں ہے کہ بچے کہاں ہیں۔

اب تک ایک خاتون استاد سمیت 26 افراد بازیاب

ریاست کڈونا کی پولیس کے ترجمان محمد جلیگ نے اسکول پر حملے کی تصدیق کی لیکن مغوی بچوں کی تعداد اور دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملزمان کے تعاقب میں ہیں اور ہم ریسکیو مشن پر ہیں اور اب تک ایک خاتون استاد سمیت 26 افراد کو بازیاب کروایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نائیجیریا میں مسلح گینگز اکثر دور دراز گاؤں میں حملہ آور ہوتی ہیں جہاں لوٹ مار، مویشیوں کی چوری کے ساتھ ساتھ تاوان کے لیے اسکول کے بچوں اور شہریوں کو اغوا کیا جاتا ہے۔

نائیجیریا میں دسمبر 2020 سے اب تک ایک ہزار سے زائد طلبہ کو اغوا کیا گیا

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں دسمبر 2020 سے اب تک ایک ہزار سے زائد طلبہ کو اغوا کیا گیا اور ان میں سے اکثر کو مقامی عہدیداروں سے مذاکرات کے بعد رہا کر دیا گیا۔ جبکہ کئی اب بھی ان کی حراست میں ہیں۔

مسلح افراد مضافات میں قائم اسکولوں اور کالجوں کو نشانہ بناتے ہیں جہاں بچوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے۔ لیکن سیکیورٹی کے ناقص انتظامات ہوتے ہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان کارروائی کرتے ہیں اور بچوں کو باآسانی اپنے ٹھکانوں میں پہنچا کر تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ترنمول کانگریس کا ریاست بھر میں احتجاج

0
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ترنمول کانگریس کا ریاست بھر میں احتجاج
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ترنمول کانگریس کا ریاست بھر میں احتجاج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ترنمول کانگریس نے اپنے ممبران اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے احتجاجی جلوس نکالیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف مہم چلارہی ہے۔

کلکتہ: کلکتہ میں پٹرول کی قیمت 39 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 99.74 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ڈیزل 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہے۔ کلکتہ کو چھوڑ کر ریاست کے 23 میں سے 19 اضلاع میں پٹرول کی قیمت پہلے ہی سنچری عبور کرچکی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کئی اضلاع میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے احتجاج کیا ہے۔

ترنمول کانگریس نے اپنے ممبران اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف مہم چلارہی ہے۔ تفصیل پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت کا 33.21 روپے مرکز اور 19.18 روپے ریاستی حکومت بطور ٹیکس لیتی ہے۔ مرکز ڈیزل کی بنیادی قیمت پر 33.54 ٹیکس لگا رہی ہے اور ریاست 14.18 ٹیکس لیتی ہے۔ اس موقع پر ترنمول کانگریس نے ٹوئٹر ہیش ٹیگ مودی بابو پٹرول پر قابو کرو بھی چلارہی ہے۔

دوسری طرف ترنمول نے ممبران اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ وہ مختلف سماجی کاموں میں شرکت کو لے کر زیادہ محتاط رہیں، جعلی ویکسین معاملے سے سبق لیں۔ پارٹی نے کہا ہے کہ اگر کسی پروگرام میں مدعو کیا جاتا ہے تو پارٹی کے درائع سے تصدیق کرائیں اس کے بغیر کسی بھی تقریب میں شرکت نہ کریں۔ پروگرام کے کنوینر سے متعلق مکمل معلومات حاصل کریں۔

اتراکھنڈ: دھامی کابینہ نے پہلی میٹنگ میں چھ قراردادیں اور سات فیصلے لیے

0
اتراکھنڈ: دھامی کابینہ نے پہلی میٹنگ میں چھ قراردادیں اور سات فیصلے لیے
اتراکھنڈ: دھامی کابینہ نے پہلی میٹنگ میں چھ قراردادیں اور سات فیصلے لیے

اتراکھنڈ میں نئی تشکیل شدہ کابینہ کے حلف برداری کے چند گھنٹوں بعد، ریاست کے پہلے نوجوان وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کی زیرصدارت پہلی میٹنگ میں چھ اہم قراردادیں اور سات فیصلے منظور ہوئے۔

دہرادون: اتراکھنڈ میں نو ​​تشکیل شدہ کابینہ کی اتوار کے روز حلف برداری کے محض چند گھنٹوں بعد ریاست کے پہلے نوجوان وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں پہلی میٹنگ میں چھ اہم قراردادیں اور سات فیصلے لیے گئے۔

پیر کے روز سیکرٹریٹ میں واقع میڈیا سنٹر میں صحافیوں کو کابینہ وزیر اور حکومت کے ترجمان سبودھ انیال نے ان قراردادوں اور فیصلوں سے معلومات فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بدعنوانی سے مبرا گورننس کو یقینی بنائے گی۔ اطلات اور ٹکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ذریعے ریاست کے عوام کو شفاف، حساس اور تیز تر خدمات فراہم کرنے کے لئے حکومت پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس سے ایک طرف نوجوانوں کو سرکاری سروس میں روزگار کے مواقع دستیاب کرائے جائیں گے۔ وہیں دوسری طرف نوجوانوں کو انٹرپینور بنانے کے لئے خود روزگار کے مواقع کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

کابینہ میں کہا گیا کہ حکومت عالمی وبا کووڈ 19 کی موثر روک تھام اور عام آدمی کی سہولت کے لئے طبی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ عام لوگوں کی سہولت کے لئے خصوصی طور پر تمام اضلاع میں حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کو کیمپوں کے ذریعے عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے حکومت پرعزم ہے۔

صومالیہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم، الشباب کے 15 دہشت گرد ہلاک

0
صومالیہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصاد، الشباب کے 15 دہشت گرد ہلاک
صومالیہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصاد، الشباب کے 15 دہشت گرد ہلاک

صومالیہ کی وسطی ریاست، گلمدوگ کے دارالحکومت دھسامریب میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں الشباب کے 15 دہشت گرد مارے گئے۔

مغادیشو: صومالیہ کی وسطی ریاست، گلمدوگ کے دارالحکومت دھسامریب میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں الشباب کے 15 دہشت گرد مارے گئے۔

صومالی نیشنل آرمی (ایس این اے) کے ترجمان علی ہاشی عابدی نے بتایا کہ دھسامریب قصبے کے قریب اتوار کے روز ہونے والے مقابلے میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھسامریب قصبے اور الذہری گاؤں کے درمیان علاقے میں ایس این اے اہلکاروں پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔

مسٹر عابدی نے ایس این اے ریڈیو کو بتایا کہ ایس این اے فورسز نے وسطی صومالیہ کے علاقے گلمدوگ میں گوریئل اور دھسامریب کے قصبوں کے مابین ایک مقابلے میں الشباب کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اس مقابلے میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے اور 10 بندوقیں برآمد ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی ایس این اے کو خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کی گئی ہے کہ الشباب عسکریت پسندوں نے مرکزی سڑک پر بارودی سرنگیں نصب کی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر حمایت یافتہ حکومت سے لڑنے والے دہشت گرد گروہ نے حملے میں آرمی کے ایک سینئر کمانڈر سمیت 8 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ اس قدر مہلک حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک کی ریاستوں میں انتخابی عمل شروع ہونے والا ہے، جو اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اختتام پذیر ہوگا۔ ان دنوں سرکاری افواج نے وسطی اور جنوبی علاقوں میں الشباب کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

الشباب کو آسٹریلیا، کینیڈا، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ نے ایک دہشت گرد تنظیم کا نامزد کیا ہے۔

دہلی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کے بے حد قریب

0
دہلی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کے بے حد قریب
دہلی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کے بے حد قریب

انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اضافے کے بعد یہ فی لیٹر 99.86 روپے کی سطح پر آ گیا۔ ڈیزل 89.36 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اس کی وجہ سے دہلی اور کولکتہ میں اس کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کے بے حد قریب پہنچ گئی ہے۔ ممبئی اور چنئی میں پٹرول پہلے ہی اس سطح کو عبور کرچکا ہے۔ اسی دوران، ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوگیا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اضافے کے بعد یہ فی لیٹر 99.86 روپے کی سطح پر آ گیا۔ ڈیزل 89.36 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ عمل 4 مئی سے شروع

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ عمل 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں پٹرول کی قیمت میں 1.05 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

ممبئی میں، پٹرول 34 پیسے مہنگا ہوکر 105.92 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ ڈیزل 96.91 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

چنئی میں، پٹرول 31 پیسے مہنگا ہوگیا اور 100.75 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ ڈیزل بغیر کسی تبدیلی کے 93.91 روپے فی لیٹر پر رہا۔

کولکتہ میں، پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوگیا اور یہ فی لیٹر 99.84 روپے پر پہنچ گیا۔ وہیں، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 92.27 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 99.86 —————— 89.36
ممبئی ————— 105.92 —————— 96.91
چنئی —————- 100.75 -—————- 93.91
کولکتہ ———— 99.84 —————— 92.27

فیس ماسک کا کووڈ کو پھیلنے سے روکنے میں نمایاں کردار: نئی تحقیق

0
فیس ماسک کا کووڈ کو پھیلنے سے روکنے میں نمایاں کردار: نئی تحقیق
فیس ماسک کا کووڈ کو پھیلنے سے روکنے میں نمایاں کردار: نئی تحقیق

برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی، آکسفورڈ یونیورسٹی اور کوپن ہیگن یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں فیس ماسک کے اثرات کا جائزہ 6 براعظموں میں لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی۔

لندن: عالمی وبا کورونا سے تحفظ میں فیس ماسک کی اہمیت ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے کہ فیس ماسک کا استعمال نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔

برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی، آکسفورڈ یونیورسٹی اور کوپن ہیگن یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں فیس ماسک کے اثرات کا جائزہ 6 براعظموں میں لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی۔

تحقیق کے مطابق فیس ماسک کا استعمال کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اہم ترین رکاوٹ کا کردار ادا کرتا ہے۔ تجرباتی تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس سے کسی کے بات کرنے سے بننے والے ذرات یا ہوا میں موجود ذرات کی روک تھام ہوتی ہے۔ تاہم اب تک اس وبائی بیماری کے پھیلاؤ پر اس اثر کا وبائی ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر جائزہ نہیں لیا گیا تھا۔

تحقیقی ٹیم نے فیس ماسک کے اثرات کا تجزیہ کیا جو اپنی طرز کا سب سے بڑے سروے بھی ہے جس میں 2 کروڑ افراد اور 6 براعظموں کے 92 خطوں کے ڈیٹا کو دیکھا گیا۔ محققین نے ماضی کے تحقیقی کام کا بھی تجزیہ کیا ہے۔

فیس ماسک کے استعمال سے کیسز کی شرح میں 25 فیصد تک کمی کا امکان 

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق محققین نے ایک تیکنیک hierarchical Bayesian ماڈلنگ کو استعمال کرکے فیس ماسک پہننے اور اس کے استعمال کی پابندی کے اثرات کا ان خطوں میں کیسز کی تعداد سے موازنہ کیا۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر کسی خطے میں سب لوگ اس کا استعمال کریں تو کووڈ 19 کے کیسز کی شرح میں 25 فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فیس ماسک کے لازمی استعمال کی پابندی لوگ بتدریج کرتے ہیں۔ کیسز کی تعداد سے کسی علاقے میں اس کے پہننے کی شرح کی پیش گوئی بھی کی جاسکتی ہے۔

محققین نے کہا کہ اس وقت جب فیس ماسک کا استعمال گھٹ رہا ہے اور ان کو پہننے کی پابندی بھی بتدریج ختم ہورہی ہے، اس وقت ہماری تحقیق سے تصدیق ہوتی ہے کہ کسی آبادی میں فیس ماسکس کووڈ 19 کی روک تھام میں اہم اثرات مرتب کرتیے ہیں۔

اس تحقیقی ٹیم کا کام ابھی جاری ہے اور اب کورونا کی نئی اقسام پر فیس ماسک کے اثرات کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ جبکہ یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ کس قسم کے ماسک کو پہننا بیماری سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔