ہفتہ, اکتوبر 3, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 323

ہندوستان سے کناڈا جانے والی تمام براہ راست پروازوں پر عائد پابندی میں 21 ستمبر تک کا اضافہ

0
ہندوستان سے کناڈا جانے والی تمام براہ راست پروازوں پر عائد پابندی میں 21 ستمبر تک کا اضافہ
ہندوستان سے کناڈا جانے والی تمام براہ راست پروازوں پر عائد پابندی میں 21 ستمبر تک کا اضافہ

کناڈا نے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے پیش نظر ہندوستان سے براہ راست کمرشیل اور پرائیویٹ مسافر بردار پروازوں پر عائد پابندی 21 ستمبر تک بڑھا دی ہے۔

ٹورنٹو: کناڈا نے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے پیش نظر ہندوستان سے براہ راست مسافر بردار پروازوں پر عائد پابندی 21 ستمبر تک بڑھا دی ہے۔

کناڈا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ‘‘کناڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کی جانب سے صحت عامہ کے نئے مشورے کی بنیاد پر کناڈا کا محکمہ ٹرانسپورٹ ’نوٹس ٹو ایئرمین‘ (این او ٹی اے ایم) کی توسیع کررہا ہے۔ جس کے تحت ہندوستان سے کناڈا جانے والی تمام براہ راست کمرشیل اور پرائیویٹ مسافر بردار پروازوں پر 21 ستمبر تک پابندی لگا دی گئی ہے‘‘۔

افغانستان میں 570 سے زائد طالبان ہلاک، 161 دیگر زخمی

0
افغانستان میں 570 سے زائد طالبان ہلاک، 161 دیگر زخمی
افغانستان میں 570 سے زائد طالبان ہلاک، 161 دیگر زخمی

افغانستان میں سرکاری سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 570 سے زائد طالبان کو ہلاک کیا ہے۔

کابل: افغانستان میں سرکاری سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 570 سے زائد طالبان کو ہلاک کیا ہے۔ افغان وزارت دفاع نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

وزارت دفاع نے ٹویٹ کیا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ننگرہار، خوست، لوگر، پکتیا، قندھار، ہرات، فراہ، جوزان، سمگن، ہلمند، تخار، قندوز اور پنج شیر صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 579 طالبان مارے گئے اور 161 دیگر زخمی ہوئے۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے آغاز کے بعد سے ملک میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے حملوں کو روکنے کے لیے اپنی کارروائیاں بھی تیز کر دی ہیں۔

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء طے شدہ شکل میں جاری رہے گا: جو بائیڈن

0
افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء طے شدہ شکل میں جاری رہے گا: جو بائیڈن
افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء طے شدہ شکل میں جاری رہے گا: جو بائیڈن

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے حتمی مرحلہ کے دوران امریکہ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس افغانستان پلان پر نظر ثانی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ أفغانستان میں 650 کے لگ بھگ امریکی فوجی موجود ہیں اور انخلاء پروگرام طے شدہ شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔ 

واشنگٹن: افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے حتمی مرحلہ کے دوران امریکہ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس افغانستان پلان پر نظر ثانی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انخلاء طے شدہ شکل میں جاری رکھا جائے گا۔ یہ اطلاع نیویارک ٹائمز نے دی ہے۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلاء طے شدہ شکل میں جاری رکھا جائے گا۔

نیویارک ٹائمز کی، ناموں کو پوشیدہ رکھتے ہوئے اعلیٰ سطحی حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق وائٹ ہاؤس افغانستان پلان پر نظر ثانی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ خبر کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ اس بارے میں تجسس کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ افغانستان میں طالبان کی تیزی سے پیش رفت کے جواب میں واشنگٹن انتظامیہ کیا قدم اٹھاتی ہے۔ لیکن واشنگٹن انتظامیہ انخلاء کے پلان پر ثابت قدم ہے اور قندوز شہر کے حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف محدود پیمانے کا فضائی آپریشن کیا گیا ہے لیکن اس کے علاوہ زیادہ وسیع قدم اٹھائے جانے کی توقع نہیں ہے۔ ایک سرکاری شخصیت نے اخبار کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ أفغانستان میں 650 کے لگ بھگ امریکی فوجی موجود ہیں اور انخلاء پروگرام طے شدہ شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔

حالیہ ایک ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک

واضح رہے کہ افغان حکومتی فورسز کے کنٹرول سے نکلنے والے صوبائی مراکز کی تعداد شمال مشرق میں صوبہ تخار کے شہر تالقان کے بھی طالبان کے کنٹرول میں جانے سے 5 ہو گئی تھی۔

وقتاً فوقتاً افغان فوج کے ساتھ تعاون کے لئے امریکی فوجی کاروائیاں مہینے کے آخر میں ختم ہو جائیں گی۔ اقوام متحدہ کے مطابق طالبان کے حملوں اور جھڑپوں میں حالیہ ایک ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

افغانستان آزاد انسانی حقوق کمیشن کے جاری کردہ اعلان کے مطابق ماہِ مئی کے آغاز سے اب تک تقریباً ایک لاکھ شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جا چکا ہے۔

امریکہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے: طالبان

0
امریکہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے: طالبان
امریکہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے: طالبان

طالبان کے ترجمان نے کہا ’’ہم افغانستان میں امریکی مداخلت کے خلاف وارننگ دے رہے ہیں۔

قاہرہ: طالبان نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔
طالبان کے ترجمان نے الجزیرہ سے یہ بات کہی ہے۔

امریکہ نے سنیچر کے روز بی 52 اسٹریٹوفورٹریس طیارہ سے افغانستان کے صوبہ زرنج کے دارالحکومت شبرغان میں طالبان کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے کئے جس میں 200 سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔

طالبان کے ترجمان نے کہا ’’ہم افغانستان میں امریکی مداخلت کے خلاف وارننگ دے رہے ہیں۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی شروع ہونے کے بعد سے اس ملک میں طالبان کے حملے بڑھ گئے ہیں۔ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کی واپسی 11 ستمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

برکینا فاسو میں مسلح افراد کے حملے میں 12 سیکیورٹی افسران ہلاک

0
برکینا فاسو میں مسلح افراد کے حملے میں 12 سیکیورٹی افسران ہلاک
برکینا فاسو میں مسلح افراد کے حملے میں 12 سیکیورٹی افسران ہلاک

برکینا فاسو کے شمالی حصے میں ہوئے مسلح افراد کے حملے میں بارہ سیکیورٹی افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔ سال 2016 سے دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ اسلامی گروپوں کی سرگرمیاں وہاں جاری ہیں۔

ماسکو: مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی صوبے سورو میں ہوئے مسلح افراد کے حملے میں بارہ سیکیورٹی افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔

ریڈیو اومیگا نے اتوار کی دیر رات جاری رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد میں سات فوجی اور پانچ گشتی اہلکار شامل ہیں جبکہ مزید سات سیکیورٹی افسران لاپتہ ہیں۔

برکینا فاسو کے شمالی حصے میں سال 2016 سے دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ اسلامی گروپوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

چاڈ میں فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی

0
چاڈ میں فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی
چاڈ میں فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی

وسطی افریقی ملک چاڈ کے مغربی حصے میں رونما ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

نجا مینا: وسطی افریقی ملک چاڈ کے مغربی حصے میں رونما ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔

الوحدہ اخبار نے اتوار کو مقامی حکام کے حوالے سے خبر دی کہ چاڈ کے حجر لیمس علاقے میں فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھیت کی زمین کے تنازعہ میں کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں، جس سے کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے۔ فسادات سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی فورسز اور ایک وزارتی وفد کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے۔

تشدد بھڑکانے اور جھڑپوں میں ملوث کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذات پر مبنی مردم شماری کا معاملہ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے درمیان کا معاملہ ہے: شاہنواز

0
ذات پر مبنی مردم شماری کا معاملہ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے درمیان کا معاملہ ہے: شاہنواز
ذات پر مبنی مردم شماری کا معاملہ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے درمیان کا معاملہ ہے: شاہنواز

وزیر صنعت سید شاہنواز حسین نے ذات پر مبنی مردم شماری کے معاملے پر کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیا ہے۔ اس لئے یہ اب ان کے درمیان کا معاملہ ہے۔

گیا: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سنیئر لیڈر اور بہار کے وزیر صنعت سید شاہنواز حسین نے ذات پر مبنی مردم شماری کے معاملے پر اتوار کو کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیا ہے۔ اس لئے یہ اب ان کے درمیان کا معاملہ ہے۔

مسٹر حسین نے آج یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں ذات کی مردم شماری کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا، ’’سی ایم صاحب نے پی ایم صاحب کو خط لکھا ہے۔ اب یہ معاملہ انہیں دونوں کے درمیان ہے۔ الگ الگ پارٹی ہے تو بہت سے امور پر الگ الگ رائے ہوتی ہے۔

وزیر صنعت نے حکمراں جنتادل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ کے ملک کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں اتحاد کے تعلق سے دئے بیان پر کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ہمارا اتحاد بہار میں ہے۔ جے ڈی یو پہلے بھی گجرات میں الگ ہوکر لڑی ہے۔ یہ مرکزی قیادت طے کرے گی کہ کس پارٹی سے کہاں اتحاد ہوگا اور کون کہاں الیکشن لڑے گی۔

نتیس کمار کی قیادت میں حکومت پورے پانچ برسوں کا اپنا دور مکمل کرے گی

گیا ضلع کے انچارج وزیر نے مگدھ کے علاقے میں صنعت کاری پر کہا کہ گیا میں کھادی مال کی تعمیر ہو رہی ہے جو نہ صرف مقامی لوگوں کو بلکہ غیر ممالک سے آنے والے سیاحوں کو بھی راغب کرے گا۔ گیا میں ڈوبھی کے پاس سبل بیگھہ گاوں میں انڈسٹریل پارک تیار کیا جارہا ہے جو نہ صرف بہار کے لئے بلکہ پورے ملک کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے بہار اور گیا میں کئے جارہے ترقیاتی کاموں کی بات کرتے ہوئے ایک بار پھر دہرایا کہ نتیس کمار کی قیادت میں حکومت پورے پانچ برسوں کا اپنا دور مکمل کرے گی۔

اس موقع پر جے ڈی یو رکن پارلیمنٹ وجے مانجھی، سابق وزیر ڈاکٹر پریم کمار، باراچٹی کی ایم ایل اے جیوتی مانجھی بھی موجود تھیں۔

انڈیگو کا اولمپک میں گولڈ حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کو ایک سال کے لئے مفت ٹکٹ دینے کا اعلان

0

ہندوستان کی معروف ایئر لائن انڈیگو کی طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کو یہ پیشکش 8 اگست 2021 سے 7 اگست 2022 کی مدت کے لیے ویلڈ ہوگی۔

نئی دہلی: ہندوستان کی معروف ایئر لائن انڈیگو نے ٹوکیو اولمپکس کے طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کو ایک سال کی مدت کے لیے مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

انڈیگو کی یہ پیشکش 8 اگست 2021 سے 7 اگست 2022 کی مدت کے لیے ویلڈ ہوگی۔

اس کا اعلان کرتے ہوئے انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو افسر اور ڈائریکٹر رنجے دتہ نے بتایا کہ ہم سب آپ کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ آپ قوم کے لیے فخر کا باعث بنے ہیں اور ہم آپ کے لیے ایک سال کے لیے انڈیگو کا ٹکٹ پیش کرتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ انڈیگو کے تمام ملازمین ہماری کسی بھی پرواز میں آپ کا استقبال کرتے ہوئے خوش ہوں گے۔

طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک

0
طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک
طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک

امریکی بی 52 بمبار طیاروں نے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے، جس میں 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

کابل: امریکی بی 52 بمبار طیاروں نے افغانستان کے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے، جس میں 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے ہفتے کی شب ٹویٹ کیا کہ امریکی بمباروں نے آج شام صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان میں طالبان کے گڑھوں پر فضائی حملے کیے، جس میں 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ فضائی حملے میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور 100 سے زائد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی طیارے نیمروز، جوزجان، قندھار، ہرات، لشکرگاہ اور ہلمند پر طالبان کی گرفت کمزور کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے۔

طالبان نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے جنوب مغربی صوبے نیمروز اور شمالی صوبے جوزجان پر قبضہ کر لیا ہے۔ نیمرز کا دارالحکومت زرنج 2016 میں طالبان کے قبضہ میں آنے والا پہلا صوبائی مرکز بن گیا ہے۔

ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.27 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.39 فیصد

0
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.27 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.39 فیصد
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.27 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.39 فیصد

مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے39070 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 34 ہزار 455 ہو گئی ہے۔ وہیں ایکٹو کیسز 5331 گھٹ کر چار لاکھ چھ ہزار 822 ہو گئے ہیں۔

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے 40 ہزار سے کم نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایکٹو کیسز 5331 گھٹ کر چار لاکھ چھ ہزار 822 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے صحت یاب ہونے کی شرح متاثرہ افراد کی تعداد سے زیادہ ہے۔ یہ شرح 97.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ہفتے کے روز ملک میں 55 لاکھ 91 ہزار 657 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 50 کروڑ 68 لاکھ 10 ہزار 492 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے39070 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 34 ہزار 455 ہو گئی ہے۔ اس دوران 43 ہزار 910 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 10 لاکھ 99 ہزار 771 ہو گئی ہے۔

ایکٹو کیسز 5331 گھٹ کر چار لاکھ چھ ہزار 822 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 491 مریضوں کی موت کے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 27 ہزار 862 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.27 فیصد، شفا یابی کی شرح 97.39 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔