اتوار, اکتوبر 4, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 293

’کوویکسین‘ کو عالمی ادارہ صحت نے دے دی منظوری

0
’کوویکسین‘ کو عالمی ادارہ صحت نے دے دی منظوری
’کوویکسین‘ کو عالمی ادارہ صحت نے دے دی منظوری

طویل انتظار کے بعد ڈبلیو ایچ او نے ہندوستان میں تیار کردہ کووڈ ویکسین ’کوویکسین‘ کو منظوری دے دی ہے۔

نئی دہلی: طویل انتظار کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہندوستان میں تیار کردہ کووڈ ویکسین ’کوویکسین‘ کو منظوری دے دی ہے۔ اب یہ ویکسین کووڈ وبا سے بچاؤ کے لئے عالمی ادارہ صحت کی ایمرجنسی ویکسین لسٹ‘ میں شامل کیا جائے گا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے بدھ کو یہاں کہا کہ تنظیم کی تکنیکی کمیٹی کے اجلاس میں کوویکسین کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

’ کوویکسین‘ ویکسین ہندوستانی کمپنی بھارت بایوٹیک نے تیار کی ہے اور یہ مکمل طور پر دیسی ہے۔ ’کوویکسین‘ کو عالمی ادارہ صحت کی منظوری کے لیے ایک طویل عمل اور مذاکرات کے کئی دور سے گزرنا پڑا اور بات چیت کے کئی دور چلے۔ کوویکسین ٹیکہ 18 برس کے عمر سے زیادہ سبھی افراد کو دیا جاسکتا ہے۔ یہ ٹیکہ آر این اے تکنیک پر مبنی ہے۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کوویکسین کو عالمی ادارہ صحت کی منظوری ملنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بایو ٹیک، انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ، سائنس دانوں اور محققین اس کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر من سکھ مانڈویہ نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ’کوویکسین‘ کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’یہ ہندوستان کی قابل قیادت کی علامت ہے۔ یہ مودی جی کے عزم کی کہانی ہے۔ یہ اہل وطن کے اعتماد کی بات ہے۔ یہ آتم نربھر بھارت کی دیوالی ہے‘‘۔ مسٹر مانڈویہ نے ’کوویکسین‘ کو منظوری دینے کے لیے عالمی ادارہ صحت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

عالمی ادارہ صحت میں جنوبی مشرقی ایشیا کے لیے علاقائی ڈائریکٹر پونم کھترپال سنگھ نے ویکسین حاصل کرنے پر ہندوستان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اب کوویکسین ٹیکے لینے والے شخص کو بین الاقوامی سفر کر سکیں گے

’کوویکسین‘ کے لیے عالمی ادارہ صحت کی منظوری کے بعد اب کوویکسین ٹیکے لینے والے شخص کو بین الاقوامی سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔

دریں اثنا، سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے ہندوستانی کووڈ ویکسین ’کوویکسین‘ کے استعمال کی مدت کو تیاری کی تاریخ سے بڑھا کر 12 ماہ کر دیا ہے۔

’کوویکسین‘ بنانے والی کمپنی بھارت بایوٹیک نے بدھ کو یہاں کہا کہ ’کوویکسین‘ ویکسین کے استعمال کی مدت کو 12 ماہ تک بڑھانے کی تجویز کو سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی منظوری مل گئی ہے۔

بھارت بایوٹیک نے کہا ہے کہ یہ منظوری نئے ڈیٹا اور مطالعہ کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ اس کے لیے تمام ضروری دستاویزات سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کو دستیاب کرائے گئے تھے۔

اقوام متحدہ نے کابل کے اسپتال میں ہوئے ہولناک حملے کی مذمت کی

0
اقوام متحدہ نے کابل کے اسپتال میں ہوئے ہولناک حملے کی مذمت کی
اقوام متحدہ نے کابل کے اسپتال میں ہوئے ہولناک حملے کی مذمت کی

اقوام متحدہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسپتال پر ہوئے مہلک حملے کی مذمت کی ہے۔

کابل: اقوام متحدہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسپتال پر ہوئے مہلک حملے کی مذمت کی ہے، جس میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور تقریباً 50 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی یہ حملہ کیا ہے، انہیں اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

یو این اے ایم اے نے ٹویٹ کیا ’’اقوام متحدہ کابل میں ایک اسپتال پر ہوئے ہولناک حملے کی مذمت کرتا ہے۔ طبی عملے اور زیر علاج شہریوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا حملہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کو حساب دینے کی ضرورت ہے‘‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے سب سے بڑے فوجی اسپتال میں منگل کے روز ہوئے دو زبردست دھماکوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کے لئے ذمہ دار داعش خراسان کو ٹھہرایا ہے۔ طالبان کا ایک دیگر عہدیدار مارا گیا ہے۔

اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت

0
اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت
اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت

اسرائیلی وزیر دفاع اور امریکی وزیر دفاع نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

واشنگٹن: اسرائیلی وزیر دفاع بینجامن گانٹز اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

مسٹر گینٹز نے خود ٹویٹر پر اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے منگل کو ٹویٹ کیا، "میں نے اپنے دوست اور ساتھی لائیڈ آسٹن کے ساتھ ایران کی جوہری خواہشات پر اہم بات چیت کی ہے۔”

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ اور مسٹر آسٹن نے اسٹریٹجک امور اور فوجی تعاون پر مزید بات چیت کے لیے جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

افغانستان: کابل کے ہسپتال میں حملہ، 19 افراد ہلاک، 50 زخمی

0
افغانستان: کابل کے ہسپتال میں حملہ، 19 افراد ہلاک، 50 زخمی
افغانستان: کابل کے ہسپتال میں حملہ، 19 افراد ہلاک، 50 زخمی

کابل کے ایک ہسپتال میں دو بم دھماکوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔

کابل: افغانستان میں بدامنی پھیلانے کی ناپاک کوشش کے تناظر میں افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہسپتال میں دو دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے دو دھماکوں کی تصدیق کی گئی جبکہ عینی شاہدین نے فائرنگ کی بھی اطلاع دی۔ افغان وزارت صحت کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’کابل کے ہسپتالوں میں 19 لاشوں اور تقریباً 50 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے‘۔

قبل ازیں وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے کہا کہ دھماکے 400 بستروں پر مشتمل سردار محمد داؤد خان ہسپتال میں ہوئے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ ’سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں تعینات کردیا ہے، جبکہ جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے‘۔

مقامی افراد کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں وسطی کابل کے سابق سفارتی زور کے قریب وزیر اکبر خان علاقے سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا۔ ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ’میں ہسپتال کے اندر ہوں، میں نے پہلے چیک پوائنٹ سے زور دار دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد ہمیں محفوظ کمروں میں جانے کا کہا گیا، میں نے فائرنگ کی آواز بھی سنی‘۔

دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ

ڈان کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی لیکن سرکاری ’بختار‘ نیوز ایجنسی نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے متعدد دہشت گرد ہسپتال میں داخل ہوئے اور ان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔

زخمی طالبان دہشت گردوں اور سابق افغان سیکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکاروں کا علاج کرنے والے ہسپتال میں 2017 میں بھی حملہ کیا گیا تھا اور طبی اہلکاروں کے بھیس میں آنے والے مسلح افراد نے کم از کم 30 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

واضح رہے کہ غیر ملکی افواج اور امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف 20 سال تک برسر پیکار طالبان کو اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں استحکام لانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ طالبان کی عبوری حکومت کے قیام کے بعد گزشتہ چند ہفتے میں داعش کی جانب سے متعدد خوفناک حملے کیے جا چکے ہیں۔

ہماچل ضمنی انتخابات میں کانگریس کی 4-0 سے کلین سویپ، بی جے پی کی کراری شکست

0
ہماچل ضمنی انتخابات میں کانگریس کی 4-0 سے کلین سویپ، بی جے پی کی کراری شکست
ہماچل ضمنی انتخابات میں کانگریس کی 4-0 سے کلین سویپ، بی جے پی کی کراری شکست

کانگریس نے ہماچل پردیش ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو 4-0 سے شکست دی۔ جوبل کوٹکھائی سیٹ پر بی جے پی امیدوار کی ضمانت بھی نہیں بچ سکی۔

شملہ: کانگریس نے ہماچل پردیش میں ایک لوک سبھا اور تین اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں ریاست میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 4-0 سے شکست دی۔

کانگریس امیدواروں نے منڈی لوک سبھا کے علاوہ کانگڑا ضلع کے فتح پور، سولن ضلع کے آرکی اور شملہ ضلع کے جوبّل کوٹکھائی سے کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ کانگریس نے جہاں منڈی لوک سبھا سیٹ اور جوبّل کوٹکھائی سیٹ بی جے پی سے چھین لی، وہیں دو دیگر سیٹیں برقرار رکھی ہیں۔ تاہم ان نتائج کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

جوبل کوٹکھائی سیٹ پر بی جے پی امیدوار کی ضمانت بھی نہیں بچ سکی

ضمنی انتخابات کے نتائج اکثر حکمراں جماعت کے حق میں جاتے ہیں لیکن ریاست میں جہاں بی جے پی کو دھچکا لگا ہے وہیں وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر کی ذاتی ساکھ اور ان کی حکومت کے کام کرنے کے انداز پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان منڈی پارلیمانی اور آرکی اور فتح پور اسمبلی سیٹوں پر سخت مقابلہ تھا لیکن جوبل کوٹکھائی سیٹ پر بی جے پی امیدوار کی ضمانت بھی نہیں بچ سکی۔

منڈی پارلیمانی حلقہ میں، کانگریس امیدوار اور سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کی بیوی پرتیبھا سنگھ نے براہ راست انتخابی مقابلے میں اپنے قریبی حریف بی جے پی کے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) خوشحال چند ٹھاکر کو 8766 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ کانگریس نے یہ سیٹ بی جے پی سے چھین لی ہے۔

محترمہ سنگھ کو 365650 ووٹ۔ جبکہ بریگیڈیئر ٹھاکر کو 356884 ووٹ ملے۔ اس ضمنی انتخاب میں 12626 لوگوں نے نوٹا کا بٹن دبایا۔ دیگر امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئی۔ اس الیکشن میں کل 742771 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ان میں سے 12626 نے نوٹا دبایا۔ اس ضمنی انتخاب کے نتیجے سے وہ پرانا وہم بھی ختم ہوگیا کہ منڈی کا رکن پارلیمنٹ کبھی اپوزیشن میں نہیں بیٹھا۔ یہاں سے اسی پارٹی کا امیدوار جیتتا ہے جس کی ریاست میں حکومت ہوتی ہے۔

بنگال ضمنی انتخابات: چاروں اسمبلی حلقوں میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت

0
بنگال ضمنی انتخابات: چاروں اسمبلی حلقوں میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت
بنگال ضمنی انتخابات: چاروں اسمبلی حلقوں میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت

ترنمول کانگریس نے ضمنی انتخابات میں چاروں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ادین گوہا نے ضمنی انتخابات میں بڑے فرق سے جیت حاصل کرکے ریکارڈ حاصل کیا ہے۔

کلکتہ: ترنمول کانگریس نے ضمنی انتخابات میں چاروں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ 2021 میں کوچ بہار میںس دن ہاٹا میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کو محض 56 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر اس مرتبہ ترنمول کانگریس کے ادین گوہا نے 189575 ووٹوں سے ریکارڈ جیت حاصل کی ہے جب کہ بی جے پی امیدوار کو محضِ 11 فیصد ووٹ ملے۔ ادین گوہا نے ضمنی انتخابات میں بڑے فرق سے جیت حاصل کرکے ریکارڈ حاصل کیا ہے۔

گوسابا سے ترنمول کانگریس کے امیدوار سبرتو منڈل نے 161474 وو ٹ حاصل کی ہے۔ انہیں کل 87 فیصد ووٹ ملے ہیں جب کہ بی جے پی کے امیدوار پالس رانا کو محض 9.95 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

کھردہ سے ریاستی وزیر شوبھن دیب چٹرجی نے 114086 ووٹ حاصل کرکے جیت درج کی ہے۔دوسری پوزیشن کے لئے بی جے پی اور سی پی آئی کے درمیان زبردست مقابلہ تاہم بعد میں بی جے پی کے امیدوار جے ساہا نے 13 فیصد ووٹ حاصل کیا اور سی پی آئی ایم کے امیدوار کو دیب جیوتی داس کو 10.30 فیصد ووٹ ملے۔

بی جے پی اور سی پی آئی کے درمیان دوسری پوزیشن کے لئے سخت مقابلہ

شانتی پور جہاں گزشتہ انتخاب میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس مرتبہ ترنمول کانگریس کے برجس گوسوامی نے 112087 ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کی ہے۔ یہاں بھی بی جے پی اور سی پی آئی کے درمیان دوسری پوزیشن کے لئے سخت مقابلہ ہوا اور بی جے پی کو 23 فیصد ووٹ ملے تو سی پی آئی ایم کو 19 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

دن ہاٹا میں ریکارڈ ووٹوں سے جیت حاصل کرنے کے بعد نو منتخب ممبر اسمبلی ادیان گوہا نے کہا کہ یہاں کے عوام کا قرض بڑھ گیا ہے۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم بھی دن ہاٹا کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دن کے وقت سرحدی علاقے کا دورہ کیا تھا۔ میں نے لوگوں کا جوش دیکھا۔ بی جے پی کا کوئی وجود نہیں ہے۔ بی جے پی بنگال کو شمالی بنگال میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ عام آدمی نے جواب دیا ہے۔

خیال رہے کہ بی جے پی کے کوچ بہار کے ممبر پارلیمنٹ نے یہاں سے ادیان گوہا کو محض 56 ووٹوں سے ہرایا تھا مگر بعد میں انہوں نے پارلیمنٹ کی رکنیت برقرار رکھتے ہوئے ممبر اسمبلی کا عہدہ رکھا۔ بعد میں انہیں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بنایا گیا۔ ضمنی انتخاب کا شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی وہ اس حلقے میں سرگرم تھے۔ انہیں مبصر مقرر کیا گیا تھا۔ مگر اس بوتھ پر جہاں ان کا ووٹ ہے وہاں پر بھی بی جے پی کے امیدوار کو جیت نہیں دلا سکے۔

کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس بوتھ پر بی جے پی امیدوار اشوک منڈل کو صرف 95 ووٹ ملے۔ ترنمول کانگریس کے اُدین گوہا کو اس بوتھ پر 360 ووٹ ملے۔ اس بوتھ میں کل ووٹوں کی تعداد 492 ہے۔ مرکزی وزیر کے اپنے بوتھ پر بی جے پی 275 ووٹوں سے ہارگئے۔ ترنمول کانگریس کے پولنگ ایجنٹ پارتھا پرتیم رائے نے کہا کہ نشیتھ پرمانک کے لیے یہ شرم کی بات ہے۔

منی لانڈرنگ معاملہ: مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ گرفتار

0
منی لانڈرنگ معاملہ: مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ گرفتار
منی لانڈرنگ معاملہ: مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ گرفتار

ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی طرف سے بدعنوانی کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد انیل دیشمکھ نے اس سال اپریل میں ریاست کے وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو منی لانڈرنگ معاملہ میں 13 گھنٹے سے زائد کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا۔

ذرائع نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی نے اس سے پہلے مسٹر دیشمکھ کو پانچ سمن جاری کئے تھے۔ مسٹر دیشمکھ پیر کے روز ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ پوچھ گچھ کے دوران وہ ای ڈی کے ساتھ مکمل تعاون نہیں کر رہے تھے اور سوالات کے جواب دینے میں ٹال مٹول کر رہے تھے۔ انہیں رات میں تقریباََ ڈیڑھ بجے گرفتار کر لیا گیا۔

ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی طرف سے بدعنوانی کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد مسٹر دیشمکھ نے اس سال اپریل میں ریاست کے وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مدھیہ پردیش میں چار اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع

0
مدھیہ پردیش میں چار اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع
مدھیہ پردیش میں چار اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع

مدھیہ پردیش میں چار اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے آج صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہو گئی۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا پارلیمانی حلقہ، رائےگاؤں، پرتھوی پور اور جوبٹ اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے آج صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہو گئی۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جائے گی۔

کھنڈوا پارلیمانی حلقہ کی حدود میں آنے والی باگلی اسمبلی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی ضلع دیواس ہیڈکوارٹر، مندھاتا اور پندھانا کے ووٹوں کی گنتی کھنڈوا میں، برہان پور اور نیپا نگر کے ووٹوں کی گنتی برہان ضلع ہیڈکوارٹر میں کی جا رہی ہے۔ اسی طرح بڑوہا اور بھیکھن گاوں اسمبلی حلقوں کی گنتی کھرگون میں شروع ہو گئی ہے۔ وہیں پرتھوی پور اسمبلی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی نیواڑی میں، رائےگاؤں کی ستنا اور جوبٹ کی علی راج پور میں کی جا رہی ہے۔

ہر اسمبلی حلقہ میں ووٹوں کی گنتی کے لیے دو ہال بنائے گئے ہیں جن میں سات سات میزیں لگائی گئی ہیں۔ پوسٹل بیلٹ پیپرز کے ووٹوں کی گنتی کے لیے نیواڑی، علی راج پور، ستنا اور کھنڈوا میں الگ الگ کمرے بنائے گئے ہیں۔ پرتھوی پور میں 22 راؤنڈ، رائےگاؤں میں 23 اور جوبٹ میں 30 راؤنڈ میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ اسی کھنڈوا پارلیمانی حلقہ میں باگلی میں 26، مندھاتا میں 22، کھنڈوا میں 28، پندھانا میں 28، نیپا نگر میں 27 اور برہان پور میں 32، بھیکن گاؤں میں 25 اور بڑوہا اسمبلی حلقہ میں 22 راؤنڈ میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

گنتی کے تمام مقامات پر ضلعی پولیس اور مرکزی نیم دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران اور نتائج کے اعلان کے بعد کوئی بھی جیت کا جلوس نہیں نکالا جائے گا۔ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جیتنے والے امیدوار کو انتخابی سرٹیفکیٹ فراہم کرایا جائے گا ، جس میں جیتنے والے امیدوار کے ساتھ زیادہ سے زیادہ دو افراد ہوں گے۔

دہرادون: امت شاہ کو کالے جھنڈے دکھانے جا رہے کانگریس کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

0
دہرادون: امت شاہ کو کالے جھنڈے دکھانے جا رہے کانگریس کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
دہرادون: امت شاہ کو کالے جھنڈے دکھانے جا رہے کانگریس کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

دہرادون پہنچے امت شاہ کو کالے جھنڈے دکھانے جا رہے کانگریس کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دہرادون: اتراکھنڈ کے دہرادون پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ہفتے کو کالے جھنڈے دکھانے جا رہے کانگریس کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

یہ کارکنان اسٹوڈنٹ لیڈر ہمانشو راوت کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک پر کالے جھنڈے لے کر جمع ہوکر پروگرام کی جگہ بنو اسکول جانے والے تھے۔ نعرے بازی کرنے والے کارکنان کو پولیس نے آگے نہیں جانے دیا تو وہ پولیس اہلکاروں سے الجھنے لگے۔ ہلکی کہا سنی کے بعد سبھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

کانگریس رہنما ہمانشو راوت نے کہا کہ ریاست میں پچھلے دنوں آئی آفت میں مرکز نے کوئی مدد نہیں کی، نہ ہی ریاست میں روزگار دینے کے لئے مرکز اور ریاست کی جانب سے کوئی پختہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ بی جے پی کا ایجنڈا صرف الیکشن جیتنے کا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ملک میں بڑھتی بے روزگاری اور دیگر مسئلوں سے کوئی واستہ نہیں۔ گرفتار کارکنان کو گرفتار کرکے پولیس لائن لے جایا گیا، جہاں سے سبھی کو نجی مچلکے پر رہا کردیا گیا ہے۔

مودی کانگریس کی وجہ سے طاقتور بنے: ممتا

0
مودی کانگریس کی وجہ سے طاقتور بنے: ممتا
مودی کانگریس کی وجہ سے طاقتور بنے: ممتا

ممتا بنرجی نے دعوی کیا کہ کانگریس کی وجہ سے مودی زیادہ طاقتور بن پائے ہیں۔ مغربی بنگال میں کانگریس نے میرے خلاف الیکشن کیوں لڑا۔

پنجی: مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ہفتے کو دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کانگریس کی وجہ سے طاقتور بنتے جا رہے ہیں۔

ترنمول سربراہ نے یہاں ایک تقریب میں کہا، ’’میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی۔ ان کے پاس کئی سارے موقع تھے، لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ مودی کانگریس کی وجہ سے زیادہ طاقتور بن پائے ہیں۔ مغربی بنگال میں کانگریس نے میرے خلاف الیکشن کیوں لڑا۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’کانگریس مودی جی کی ٹی آر پی ہے۔ اب بہت ہوگیا۔ میں کانگریس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتی۔ میری خود کی اپنی پارٹی ہے۔‘‘

محترمہ بنرجی سے اسمبلی اور لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔