اتوار, اکتوبر 4, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 291

دہلی میں اسکول اور سرکاری دفاتر ایک ہفتے تک رہیں گے بند: کیجریوال

0
دہلی میں اسکول اور سرکاری دفاتر ایک ہفتے تک رہیں گے بند: کیجریوال
دہلی میں اسکول اور سرکاری دفاتر ایک ہفتے تک رہیں گے بند: کیجریوال

بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے پیر سے دہلی میں اسکول اور سرکاری دفاتر کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے پیر سے اسکولوں اور سرکاری دفاتر کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسٹر کیجریوال نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے آج ایک ہنگامی میٹنگ بلائی اور اس کے بعد اسکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا، حالانکہ آن لائن اسکول چلتے رہیں گے۔ میٹنگ میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، وزیر صحت ستیندر جین، وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے چیف سکریٹری موجود تھے۔

اس کے ساتھ ہی دہلی میں تعمیراتی کام 14 سے 17 نومبر تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے ہفتہ کو آلودگی کے معاملے پر دائر ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے جلد از جلد کارروائی کرنے کو کہا۔

میرٹھ: انتظامیہ کی اجازت نہ ملنے سے اویسی کی ریلی ملتوی

0
میرٹھ: انتظامیہ کی اجازت نہ ملنے سے اویسی کی ریلی ملتوی
میرٹھ: انتظامیہ کی اجازت نہ ملنے سے اویسی کی ریلی ملتوی

اویسی کی میرٹھ میں ہونے والی عوامی ریلی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔

میرٹھ: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی میرٹھ میں سنیچر کو ہونے والی عوامی ریلی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔

پارٹی کے ریاستی صدر شوکت علی نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں بتایا کہ ریاستی حکومت کے دباؤ میں میرٹھ ضلع انتظامیہ نے عوامی ریلی کی اجازت نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی انتظامیہ سے اجازت لینے کے بعد ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

علی نے کہا کہ ریلی کی اجازت کے لئے درخواست دینے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے اس بات کا تیقن دیا گیا تھا کہ وہ اپنی تیاریاں کرلیں۔ اجازت دے دی جائے گی لیکن جمعہ کی رات 12 بجے اچانک پولیس انتظامیہ نے تیاریاں رکوا کر ریلی کو ملتوی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ٹینٹ وغیرہ ہٹوانا شروع کردیا۔

اس کی مخالفت میں ناراض پارٹی کارکنوں نے تھانہ نوچندی میں ہنگامہ کرتے ہوئے دھرنا بھی دیا۔ بعد میں پولیس افسران کے ذریعہ کسی دیگر مقام پر ریلی کرائے جانے کی اجازت دینے کا تیقن ملنے کے بعد دھرنے کو ختم کردیا گیا۔

ایس پی (شہر) ونیت بھٹناگر نے بتایا کہ شہر میں جگہ جگہ ہورڈنگ لگا دئیے گئے تھے لیکن نوچندی گراؤنڈ میں ریلی کے انعقاد کے لئے کوئی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ویسے بھی اس جگہ کے سلسلے میں نگر نگم اور ضلع پنچایت دونوں کے درمیان مالکانہ تنازع چل رہا ہے اور ایسے میں انتظامی سطح پر کوئی اجازت نہیں دی جاسکتی تھی۔

کنگنا رناوت کے ہندوستان کی آزادی پر تبصرہ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کا شدید ردعمل

0
کنگنا رناوت کے ہندوستان کی آزادی پر تبصرہ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کا شدید ردعمل
کنگنا رناوت کے ہندوستان کی آزادی پر تبصرہ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کا شدید ردعمل

کنگنا رناوت کو گرفتار کرنے اور ان کے پدم ایوارڈ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

متنازعہ تبصرہ کرنے کے لیے جانی جانے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے برطانوی راج کے خلاف ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کے بارے میں اپنے خیالات کو لے کر ایک بار پھر تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔

34 سالہ پدم شری ایوارڈ یافتہ نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو 1947 میں آزادی نہیں ملی تھی بلکہ وہ ‘بھیک’ تھی اور ملک کو حقیقی آزادی 2014 میں اس وقت ملی جب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت آئی۔ اس تبصرے پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان کی فلم Queen of Jhansi (جھانسی کی رانی) کا بھی مذاق اڑایا ہے، جس کے لیے انہیں قومی ایوارڈ ملا تھا۔

کنگنا رناوت کے اس بیان کی بی جے پی سمیت سیاسی جماعتوں نے سخت مذمت کی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ ایک ملک مخالف تبصرہ ہے اور اسے اسی تناظر میں لیا جانا چاہیے۔

کانگریس نے جمعہ کو مطالبہ کیا کہ مرکز رناوت سے پدم شری واپس لے کیونکہ اس نے ملک کی تحریک آزادی کی توہین کی ہے۔

مہاراشٹر میں حکمراں مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں اتحادی شیوسینا نے کہا کہ کنگنا کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔

مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرکانت پاٹل نے کہا ہے کہ ‘ملک کی آزادی’ کی جدوجہد پر کنگنا رناوت کا تبصرہ بالکل غلط ہے۔ کسی کو بھی تحریک آزادی پر منفی تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہے۔

مہیلا کانگریس نے ان کے خلاف چورو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا

مہیلا کانگریس کی ریاستی صدر ریحانہ ریاض نے جمعہ کو چورو میں کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ مہیلا کانگریس کی ضلع صدر نرملا سنگھل نے اداکارہ کنگنا کے خلاف کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ ریاستی صدر ریحانہ ریاض نے کہا کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ ہندوستان ہزاروں لوگوں کی قربانیوں کے بعد 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا۔

سول سوسائٹی "آزادی کا امرت مہوتسو” کے معنی پر بھی سوال اٹھا رہی ہے، جو حکومت ہند کی طرف سے ترقی پسند ہندوستان کے 75 سال اور ہندوستان کے لوگوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کا جشن منانے کی پہل تھی۔

راجستھان: ضلع باڑمیر میں بس اور ٹریلر میں ٹکر سے 12 افراد ہلاک، 27 زخمی

0
راجستھان: ضلع باڑمیر میں بس اور ٹریلر میں ٹکر سے 12 افراد ہلاک، 27 زخمی
راجستھان: ضلع باڑمیر میں بس اور ٹریلر میں ٹکر سے 12 افراد ہلاک، 27 زخمی

باڑمیر جودھپور ہائی وے پر بھنڈیا واس گاؤں کے قریب آج صبح بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں 12 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔

باڑمیر: راجستھان کے باڑمیر ضلع میں باڑمیر-جودھپور ہائی وے پر بھنڈیا واس گاؤں کے قریب آج صبح بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں 12 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق صبح تقریباً 10.30 بجے پیش آنے والے اس حادثے میں بارہ افراد کی موت ہو گئی۔ آگ لگنے سے دونوں گاڑیوں میں 9 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ بس میں سوار ایک شخص ہلاک اور ایک شخص ٹریلر میں جھلس گیا جب کہ حادثے میں شدید زخمی ایک شخص اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے میں ایک معصوم بچی کی بھی موت ہوگئی۔

حادثے کے زخمیوں کو بلوترا کے ناہٹا اور دیگر اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور کئی زخمیوں کو جودھ پور بھیجا گیا ہے۔ جلنے کی وجہ سے حادثے میں مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی تو ان کی لاشوں کو جودھ پور روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ ڈی این اے ٹیسٹ سے ان کی شناخت کی جاسکے۔

وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، گورنر کلراج مشرا، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے اور کانگریس کے ریاستی صدر اور وزیر تعلیم گووند سنگھ دوتاسرا وغیرہ نے حادثے پر غم کا اظہار کیا، سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے ایشور سے دعا کی۔

ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان کیا۔  ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو 5-5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 1-1 لاکھ روپے اور مرکزی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اس سے پہلے جیسے ہی حادثے کی اطلاع ملی، مسٹر گہلوت نے حادثے کے تعلق سے ضلع کلکٹر، باڑمیر سے فون پر بات کی اور انہیں راحت اور بچاؤ کاموں کے بارے میں ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا بہترین علاج کو یقینی بنایا جائے گا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی جنگلات اور ضلع انچارج وزیر سکھرام وشنوئی، پچ پدرا کے ایم ایل اے مدن پرجاپت، ڈویژنل کمشنر راجیش شرما، ضلع کلکٹر لوک بندھو اور پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک بھارگوا موقع پر پہنچ گئے۔

کوہلی کی بیٹی کی عصمت دری کی دھمکی دینے والا نوجوان حیدرآباد میں گرفتار

0
کوہلی کی بیٹی کی عصمت دری کی دھمکی دینے والا نوجوان حیدرآباد میں گرفتار
کوہلی کی بیٹی کی عصمت دری کی دھمکی دینے والا نوجوان حیدرآباد میں گرفتار

ممبئی پولیس نے ہندوستانی کرکٹر وراٹ کوہلی کی بیٹی کی عصمت دری کرنے کی دھمکی دینے والے نوجوان کو حیدرآباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ اس نوجوان کی شناخت رام ناگیش کے طور پر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: ممبئی پولیس نے ہندوستانی کرکٹر وراٹ کوہلی کی بیٹی کی عصمت دری کرنے کی دھمکی دینے والے نوجوان کو حیدرآباد سے گرفتار کر لیا۔

اس نوجوان کی شناخت رام ناگیش کے طور پر کی گئی ہے۔ اس نے یہ دھمکی آن لائن دی تھی۔ ممبئی پولیس سائبر سیل نے 23 سالہ شخص کو حیدرآباد سے گرفتار کیا۔ اس کو ممبئی لے جایا گیا۔

اس نے ٹی 20 عالمی کپ میں پاکستان کے ہاتھوں ہندوستانی ٹیم کی شکست کے بعد کوہلی کی جانب سے فاسٹ بولر محمد سمیع کی حمایت کے بعد ٹوئٹر پوسٹ پر آن لائن یہ دھمکی دی تھی۔

مختلف میڈیا ایجنسیوں کی جانچ نے اس بات کا اشارہ کیا تھا کہ یہ ٹوئٹر ہینڈل جس سے یہ دھمکی دی گئی تھی، پاکستان سے ہے۔ تاہم کوئنٹ ویب فیکٹ چیکنگ ٹیم نے پتہ چلایا کہ یہ اکاؤنٹ جس سے دھمکی دی گئی تھی وہ جاریہ سال اپریل میں بنایا گیا ہے۔ اس کے یوزرنام اور ٹوئٹر ہینڈل کو کئی مرتبہ تبدیل کیا گیا۔ بعد ازاں پتہ چلا کہ اس ٹوئٹر کو چلانے والے کا تعلق حیدرآباد سے ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کی گرفتاری کو یقینی بنایا گیا۔

ہماچل ضمنی انتخابات میں تین نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف لیا

0
ہماچل ضمنی انتخابات میں تین نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف لیا
ہماچل ضمنی انتخابات میں تین نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف لیا

ہماچل پردیش کی تین اسمبلی سیٹوں پر حالیہ ہوئے ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے تین اراکین اسمبلی نے آج یہاں حلف لیا۔

شملہ: ہماچل پردیش کی تین اسمبلی سیٹوں پر حالیہ ہوئے ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے تین اراکین اسمبلی نے آج یہاں حلف لیا۔ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر وپن پرمار نے اپنے چیمبر میں ایک سادہ تقریب میں ان اراکین اسمبلی کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

انہوں نے نو منتخب اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے اور ایوان میں ہونے والی بحث میں حصہ لینے اور اپنے علاقوں کے مسائل اجاگر کرنے اور انہیں حل کرنے پر زور دیا۔

ضمنی انتخابات میں تینوں اراکین اسمبلی کانگریس پارٹی کے جیت کر آئے ہیں۔ یہ ضمنی انتخابات کانگڑا ضلع کی فتح پور اسمبلی سیٹ، سولن ضلع کی آرکی اور شملہ ضلع کی جبل کوٹ کھائی اسمبلی سیٹوں کے لیے ہوئے تھے، جو کانگریس رکن اسمبلی سوجن سنگھ پٹھانیا، رکن اسمبلی اور سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ اور حکمراں بی جے پی کے چیف وہپ اور رکن اسمبلی نریندر باگٹا کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

فتح پور میں سوجن سنگھ کا بیٹا بھوانی سنگھ پٹھانیا، آرکی میں سنجے اوستھی اور جبل پور میں روہت ٹھاکر نے جیت حاصل کی ہے۔ اس طرح کانگریس نے ایوان میں ایک سیٹ کا اضافہ کیا ہے جبکہ بی جے پی کو ایک سیٹ کا نقصان ہوا ہے۔

بی جے پی لیڈروں کی زبان سن کر لگتا ہے کہ طالبان سے ان کا تعلق ہے: ٹکٹ

0
بی جے پی لیڈروں کی زبان سن کر لگتا ہے کہ طالبان سے ان کا تعلق ہے: ٹکٹ
بی جے پی لیڈروں کی زبان سن کر لگتا ہے کہ طالبان سے ان کا تعلق ہے: ٹکٹ

کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے ایم پی اروند شرما کے مبینہ متنازعہ بیان پر رد عمل میں آج کہا کہ بی جے پی لیڈروں کی زبان سن کر لگتا ہے کہ طالبان سے ان کا تعلق ہے۔

حصار: کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے ایم پی اروند شرما کے مبینہ متنازعہ بیان پر رد عمل میں آج کہا کہ بی جے پی لیڈروں کی زبان سن کر ایسا لگتا ہے کہ کہیں ان کا تعلق طالبان سے تو نہیں ہے۔

مسٹر ٹکیت یہاں ہانسی میں ایم پی اور بی جے پی لیڈر رام چندر جانگڑا کے خلاف پولیس کیس درج کرنے اور کسانوں کے خلاف درج کیس کو واپس لینے کا مطالبہ کرنے کے لیے متحدہ کسان مورچہ کے دھرنے میں آئے تھے۔ مسٹر اروند شرما کے ‘آنکھیں نکال لینے…’ کے تبصرے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے تمام لیڈر اس طرح کی بات کرتے ہیں۔ انہیں اسی کی تربیت دی جاتی ہے۔ ان کی زبان سن کر لگتا ہے کہ طالبان سے ان کا تعلق ہے۔

ادھر کسانوں کے ذریعہ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے گھیراؤ کا اعلان کیے جانے بعد ہانسی کے ایس پی آفس کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی آفس کی طرف جانے والی سڑکوں پر رکاوٹیں لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ حصار کے آئی جی راکیش کمار بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے صبح ہی ہانسی پہنچ گئے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے 2 اے ایس پی، 7 ڈی ایس پی، پیرا ملٹری فورس کی 2 کمپنیاں اور چار اضلاع کی پولیس تعینات کی گئی ہے۔

مظاہرین کو پولیس کی جانب سے سخت ہدایات

منی سیکرٹریٹ کے سامنے سے گزرنے والی پرانی قومی شاہراہ کو دونوں طرف سے رکاوٹیں لگا کر مکمل طور پر بندکر دیا گیا ہے۔ نیز اس راستے کو سیکٹر 5 کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ کسان صبح سے ہی ہانسی میں احتجاج کے لیے جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ اس دوران انہیں پولیس کی جانب سے سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنی گاڑیاں ایس پی آفس سے 300 میٹر دور کھڑی کرکے پیدل چل کر منی سیکرٹریٹ کے سامنے پرامن احتجاج کر سکتے ہيں۔ مگر منی سیکرٹریٹ میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری طرف، ہانسی پولیس نے وضاحت کی ہے کہ پولیس نے کوئی لاٹھی چارج نہیں کیا۔ پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کلدیپ ساتروڑ نامی کسان کو پولیس کی کارروائی میں کوئی چوٹ نہیں آئی، بلکہ اسے مرگی کے دورے پڑے، جس کی وجہ سے اسے برین ہیمرج ہوا۔ اس بیان سے ناراض مظاہرین نے ایس پی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل مسٹر جانگڑا نارنود میں ایک پروگرام میں آئے تھے، جہاں تین زراعتی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان بھی پہنچ گئے۔ الزام ہے کہ پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا جس کے دوران کلدیپ ساتروڑ بری طرح زخمی ہوگئے اور وہ آئی سی یو میں ہیں۔

مدھیہ پردیش میں کورونا کے 100 ایکٹو کیسز

0
مدھیہ پردیش میں کورونا کے 100 ایکٹو کیسز
مدھیہ پردیش میں کورونا کے 100 ایکٹو کیسز

مدھیہ پردیش میں کورونا کے کل ایک سو فعال مریض ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا کے چھ نئے معاملے آنے اور 13 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ریاست میں کل ایک سو فعال مریض ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔

یہاں ریاستی ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ کی طرف سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 34362 نمونوں کی جانچ میں کل چھ نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے تین معاملے بھوپال میں، دو اندور اور ایک سیہور میں سامنے آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 13 مریض صحت یاب ہو گئے، جس کے بعد ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد ایک سو ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انفیکشن کی شرح بھی 0.01 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریاست میں اب تک کل 792907 کورونا مریض پائے گئے جن میں سے اب تک 782283 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور اب تک 10524 مریض جان گنوا چکے ہیں۔

عراقی وزیر اعظم الکاظمی ڈرون حملے میں زخمی

0
عراقی وزیر اعظم الکاظمی ڈرون حملے میں زخمی
عراقی وزیر اعظم الکاظمی ڈرون حملے میں زخمی

سلامتی دستوں نے بتایا کہ الکاظمی کے گھر پر حملے میں شامل ایک ڈرون کو پکڑ لیا گیا ہے۔

بغداد: عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اتوار کی صبح ایک ڈرون حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ العربیہ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے میں عراق کے وزیر اعظم کے گھر کو ہدف بناکر راکٹ داغا گیا۔ اس حملے میں الکاظمی اور ان کے کئی محافظین بھی زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں گرین زون کے پاس بھی شدید گولہ باری ہوئی ہے۔

سلامتی دستوں نے بتایا کہ الکاظمی کے گھر پر حملے میں شامل ایک ڈرون کو پکڑ لیا گیا ہے۔

میکسیکو: کار اور ٹرک کی ٹکر میں 19 افراد ہلاک

0
میکسیکو: کار اور ٹرک کی ٹکر میں 19 افراد ہلاک
میکسیکو: کار اور ٹرک کی ٹکر میں 19 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی کو پیوبلا شہر سے ملانے والی ہائی وے پر کار اور ٹرک کی ٹکر سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں میکسیکو سٹی کو پیوبلا شہر سے ملانے والی ہائی وے پر ایک ٹرک کے کئی کاروں سے ٹکرا جانے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

فیڈرل ہائی وے اتھارٹی نے اس حادثہ کی اطلاع دی۔

حکام نے بتایا کہ حادثہ ہفتہ کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب ایک بے قابو ٹرک ہائی وے پر ٹول بوتھ پر کھڑی کاروں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ٹرک کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔