پیر, اکتوبر 5, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 271

عام بجٹ میں نئی اسکیموں کا اعلان

0

لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کردہ عام بجٹ 2022-23 میں کئی نئی اسکیموں کا اعلان

نئی دہلی: لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پیش کردہ عام بجٹ 2022-23 میں کئی نئی اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اہم نئی اسکیمیں اور پروگرام اس طرح ہیں:

۔ڈیجیٹل روپے کے طور پر ہندوستان میں ورچول کرنسی۔

۔الیکٹرونک چپ والے ای پاسپورٹ کی شروعات۔

۔پہاڑی علاقوں میں نیشنل روپ وے ترقیاتی پروگرام ’پروت مالا‘ کی شروعات۔

۔سرحدی گاووں کی ترقی کا وائبرینٹ ولیج پروگرام۔

۔خواتین اور بچوں کے لئے مشن شکتی، مشن واتسلیہ، سکشم آنگن واڑی، پوشن 2.0۔

۔الیکٹرونک گاڑیوں کے لئے بیٹری سویپنگ پالیسی۔

۔نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام میں 23 ٹیلی مینٹل ہیلتھ ایکسلنس مراکز کا نیٹور ک بنے گا۔

۔اسکل ڈیولپمنٹ اور روزی روٹی کے لئے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کا ای پورٹل دیش۔ اسٹیک کا اعلان۔

۔گنگا کنارے کیمیکل فری فارمنگ کا کوریڈور۔

۔پردھان منتری شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی پہل (پی ایم۔ڈی ای اے آئی این ای) نامی نئی اسکیم کے لئے 1500 کروڑ روپے مختص۔

۔فائیو جی کے لئے سازگار ماحول بنانے کے لئے ڈیزان سے متعلق مینوفیکچرنگ پلان کی تجویز۔

۔شہری ترقی میں بنیادی تبدیلیوں کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز۔

۔کسانوں ڈرون کے ذریعہ فصل کی نگرانی، زمین ریکارڈ، جراثیم کش چھڑکاؤ وغیرہ کی شروعات۔

۔ڈرون شکتی کو سہولت آمیز بنانے کے ساتھ ساتھ ’ایک سیوا کے روپ میں ڈرون‘ (ڈی آر اے اے ایس) کے لئے اسٹارٹ اپ کو فروغ دینا۔

۔ اینمنیشن، وزول ایفیکٹس، گیمنگ اینڈ کامک (اے جی وی سی) ٹاسک فورس کا قیام۔

۔آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن میں صحت سے متعلق تمام قسم کے ڈیٹا کا ڈیجٹلائزیشن۔

۔75 اضلاع میں کمرشیل بینکوں کی 75 ڈیجیٹل بینکنگ شاخیں کھولنے کا اعلان۔

مرکزی بجٹ سے شیئر مارکیٹ میں زبردست تیزی

0
مرکزی بجٹ سے شیئر مارکیٹ میں زبردست تیزی
مرکزی بجٹ سے شیئر مارکیٹ میں زبردست تیزی

لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے سال 2022-23 کے مرکزی بجٹ کی پیش کش کے دوران، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی

ممبئی: لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے سال 2022-23 کا مرکزی بجٹ پیش کرنے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے دوران بی ایس ای سینسیکس نے 830 پوائنٹس اور نفٹی 230 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی۔

بی ایس ای کا 30 حصص والا انڈیکس سینسیکس خریداری کی بنیاد پر 58929.52 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس دوران یہ 658 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58672.86 پوائنٹس پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں یہ 58493.63 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ اس وقت یہ 786.98 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58801 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی خریداری کے زور پر 17529.45 پوائنٹس پر کھلا۔ اس دوران یہ 17596.10 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فروخت کے باعث یہ 17468 پوائنٹس پر آگیا اور فی الوقت یہ 223 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17562 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

کابینہ نے بجٹ 2022-23 کی تجاویز کو منظوری دے دی

0
کابینہ نے بجٹ 2022-23 کی تجاویز کو منظوری دے دی
کابینہ نے بجٹ 2022-23 کی تجاویز کو منظوری دے دی

پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اپریل 2022 سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے لیے حکومتی آمدن اور اخراجات کی تجاویز، سرکاری اسکیموں وغیرہ کی منظوری دی گئی۔

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے آج بجٹ 2022-23 کی تجاویز کو منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اب سے کچھ دیر بعد ایوان زیریں لوک سبھا میں بجٹ پیش کرنے والی ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اپریل 2022 سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے لیے حکومتی آمدن اور اخراجات کی تجاویز، سرکاری اسکیموں وغیرہ کی منظوری دی گئی۔ اس سے پہلے نرملا سیتا رمن راشٹرپتی بھون گئیں اور صدر کو بجٹ تجاویز پیش کیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیلی وزیر خارجہ کے ساتھ ایران اور فلسطین پر تبادلہ خیال

0
امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیلی وزیر خارجہ کے ساتھ ایران اور فلسطین پر تبادلہ خیال
امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیلی وزیر خارجہ کے ساتھ ایران اور فلسطین پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ سے ایران اور فلسطین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران، مسٹر بلنکن نے اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ کے ساتھ ایران اور فلسطین سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے یہ اطلاع دی۔

پیر کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں مسٹر پرائس نے کہا ’’سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن نے آج اسرائیل کے وزیر خارجہ اور متبادل وزیر اعظم یائر لیپڈ سے بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران سے لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران، مسٹر بلنکن نے اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ مسٹر بلنکن اور مسٹر لیپڈ نے اسرائیل-فلسطین کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مسٹر پرائس کے مطابق مسٹر بلنکن نے ایک دن پہلے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی تھی، جس میں ممالک کے حل کے لیے امریکہ کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پدوچیری میں 28 فروری تک بڑھایا گیا لاک ڈاؤن

0
پدوچیری میں 28 فروری تک بڑھایا گیا لاک ڈاؤن
پدوچیری میں 28 فروری تک بڑھایا گیا لاک ڈاؤن

مرکز کے زیر انتظام علاقے پدوچیری میں نافذ لاک ڈاؤن کی مدت کچھ نرمی کے ساتھ 28 فروری تک بڑھانے کا اعلان

پدوچیری: مرکز کے زیر انتظام علاقے پدوچیری میں پیر کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی مدت 28 فروری تک بڑھانے کا اعلان کیا حالانکہ پابندیوں میں کچھ نرمی بھی دی گئی ہے۔

ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام سماجی/تفریحی اجتماعات پر مکمل پابندی رہے گی۔ تمام تعلیمی ادارے کووڈ کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف اسکول اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے احکامات کے مطابق چلیں گے۔ تمام نجی کاروباری/تجارتی دفاتر کے ملازمین کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہے۔ شادی کے پروگرام میں 100 افراد کو اور جنازے میں 20 افراد کی اجازت ہے۔

تمام سنیما اور ٹی وی شوٹنگ میں 100 افراد کی اجازت ہے۔ سیاحتی مقامات کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے کھل سکتے ہیں۔ سینما، تھیٹر اور ملٹی پلیکس بھی کورونا کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے رات 12:30 بجے تک کھل سکتے ہیں۔ باقی تمام پابندیاں حسب سابق برقرار رہیں گی۔

مغربی بنگال: ممتا بنرجی کا ٹوئٹر پر گورنر جگدیپ دھنکر کو بلاک کرنے کا اعلان

0
مغربی بنگال: ممتا بنرجی کا ٹوئٹر پر گورنر جگدیپ دھنکر کو بلاک کرنے کا اعلان
مغربی بنگال: ممتا بنرجی کا ٹوئٹر پر گورنر جگدیپ دھنکر کو بلاک کرنے کا اعلان

مغربی بنگال حکومت اور گورنر کے درمیان جاری جھگڑا آج اس وقت اپنے عروج پر پہنچ گیا جب ممتا بنرجی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے گورنر کو ٹوئٹر پر بلاک کر دیا ہے۔

کلکتہ: مغربی بنگال حکومت اور گورنر کے درمیان جاری کشمکش آج اس وقت انتہا کو پہنچ گیا ہے جب ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر پر گورنر کو بلاک کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گورنر کو ٹوئٹر پر بلاک کر دیا ہے مجھے بلاک کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے پاس بہت ساری فائلیں ہیں اور بہت سارے بل زیر التوا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گورنر سے ملاقات کی اور بات کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میں نے اس سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ ’’جب دھرم ویر بائیں بازو کے دور میں گورنر تھے تو انہوں نے کسی فائل پر دستخط نہیں کیا تو بائیں محاذ نے تحریک چلائی اور مرکزی حکومت گورنر کو تبدیل کردیا۔ ہم گزشتہ کئی سالوں سے گورنر کی وجہ سے تکلیف اٹھا رہے ہیں مگر مرکزی حکومت کچھ سننے کو تیار نہیں ہے۔

کئی بل زیر التوا

ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں سے لے کر ڈی جی، ایس پی اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تک کو گورنر کے ذریعے ڈرایا جا رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ گورنر نے ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس، انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین کی فائل کو روک کر رکھا ہے۔ ہوڑہ-بالی میونسپل بل کو روک رکھا ہے۔ بل سے متعلق غیر ضروری معلومات مانگی جاتی ہے اور اس کی تفصیل فراہم کرنے کے باوجود وہ بل کو روک لیتے ہیں۔ ابھی کئی بل زیر التوا ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے کہا کہ ’’گورنر نے آئین کے مطابق کام کیا ہے۔ اس نے ابھی اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔ وزیراعلیٰ دراصل فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ گورنر سپرگارڈ نہیں ہیں۔ وہ اس وقت بی جے پی لیڈروں کے اشارے پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سطح پر جاسوسی کی جا رہی ہے اور یہاں سب کے فوٹیپ ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آج ترنمول کانگریس نے صدر جمہوریہ سے باضابطہ گورنر کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پارلیمانی جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان کا تبادلہ ضروری ہے۔

حکومت اساتذہ کو شراب اسمگلروں کی شناخت کرنے کے حکم سے آزاد کرے: پپو یادو

0
حکومت اساتذہ کو شراب اسمگلروں کی شناخت کرنے کے حکم سے آزاد کرے: پپو یادو
حکومت اساتذہ کو شراب اسمگلروں کی شناخت کرنے کے حکم سے آزاد کرے: پپو یادو

ٹیچر پلاننگ، ٹوائلٹ کی گنتی، درخت لگانے، الیکشن ڈیوٹی، مردم شماری سمیت ہر قسم کے تعلیم دشمن کام سرکاری اساتذہ سے لیے جاتے ہیں

پٹنہ: جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) کے قومی صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے بہار میں اساتذہ کو شراب اور شراب کا کاروبار کرنے کے بارے میں مطلع کرنے کے حکومتی حکم کی سخت مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے اساتذہ کو اس کام سے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر پپو یادو نے اتوار کو پٹنہ میں کہا کہ بہار حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی نظام تباہ ہو گیا ہے۔ ٹیچر پلاننگ، ٹوائلٹ کی گنتی، درخت لگانے، الیکشن ڈیوٹی، مردم شماری سمیت ہر قسم کے تعلیم دشمن کام سرکاری اساتذہ سے لیے جاتے ہیں۔

حکومت کے تعلیم دشمن فیصلے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج

پارٹی کا ماننا ہے کہ حکومت کو اساتذہ سے صرف تعلیم کا کام لینا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو شراب پینے اور فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے حکومتی حکم سے آزاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تعلیم دشمن فیصلے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

بہار کی تعلیم اور اساتذہ مشکل میں

جاپ کے صدر نے کہا کہ جو اساتذہ بچوں کا مستقبل دیکھ رہے ہیں وہ تنخواہ کی کمی کی زندگی گزارتے ہوئے اپنے بچوں کا مستقبل خراب ہوتا دیکھنے پر مجبور ہیں۔ حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی کی وجہ سے بہار کی تعلیم اور اساتذہ مشکل میں ہیں۔ حکومت سے ہی احکامات لے کر اساتذہ غیر تعلیمی کاموں میں مصروف ہیں۔

جاپ کے صدر نے کہا کہ جو اساتذہ بچوں کا مستقبل دیکھ رہے ہیں وہ تنخواہ کی کمی کی زندگی گزارتے ہوئے اپنے بچوں کا مستقبل بگڑتے ہوئے دیکھنے پر مجبور ہیں۔ حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی کی وجہ سے بہار کی تعلیم اور اساتذہ مشکل میں ہیں۔ حکومت سے ہی احکامات لے کر اساتذہ غیر تعلیمی کاموں میں مصروف ہیں۔

اسکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی

مسٹر یادو نے کہا کہ اساتذہ مختلف مقامات پر 30 سے ​​زیادہ غیر تعلیمی کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد بھی حکومت اساتذہ سے توقع رکھتی ہے کہ اسکولوں میں تعلیم ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی ہے اس کے باوجود حکومت اساتذہ کو غیر تعلیمی کاموں میں لگاتی ہے۔

کانپور: سٹی بس اور ای رکشہ تصادم میں 6 افراد ہلاک، 11 زخمی

0
کانپور: سٹی بس اور ای رکشہ تصادم میں 6 افراد ہلاک، 11 زخمی
کانپور: سٹی بس اور ای رکشہ تصادم میں 6 افراد ہلاک، 11 زخمی

کانپور میں ایک بے قابو سٹی بس کے ای رکشہ کی زد میں آنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 11 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

کانپور: اتر پردیش میں کانپور کے بابو پوروا علاقے میں ایک بے قابو سٹی بس کے ای رکشہ کی زد میں آنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 11 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کانپور میں حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کے مناسب علاج کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے واقعہ کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایات دی ہیں۔

پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی دیر رات ایک ای بس گھنٹہ گھر سے ٹاٹ مل چوراہے کی جانب تیز رفتاری سے آ رہی تھی کہ ایک ای رکشہ سے ٹکرانے کے بعد ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس ڈیوائیڈر کو پار کرکے مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں کو روندتے ہوئے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں شبھم سونکر (26)، ٹوئنکل (25)، ارسلان (24) اور اجیت کمار (60) کے علاوہ دو دیگر افراد کی موت ہوگئی۔ حادثے میں زخمی دیگر گیارہ افراد کو ہالیٹ اسپتال اور ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہو گیا تاہم بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پلوامہ اور چرار شریف میں جاری جھڑپوں میں جیش کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک: آئی جی کشمیر

0

پلوامہ اور چرار شریف میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں جیش کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

سری نگر: پلوامہ اور چرار شریف میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں جیش کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ جنوبی ضلع پلوامہ کے نائرہ گاؤں اور وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر فوراً ان علاقوں کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نائرہ پلوامہ اور چرار شریف میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں جیش کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔

اُن کے مطابق تصادم کی جگہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی نعشیں برآمد کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں لشکر طیبہ اور جیش سے وابستہ 5 ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نائرہ پلوامہ میں جیش کا انتہائی مطلوب کمانڈر زاہد وانی اور پاکستانی دہشت گرد کو مار گرایا گیا۔

جیش کمانڈر زاہد وانی کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کے لئے بڑی کامیابی

اُن کے مطابق جیش کمانڈر زاہد وانی کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ وہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب تھا۔

آئی جی کشمیر کے مطابق پاکستانی دہشت گرد کی شناخت کفیل عرف چھوٹو کے بطور ہوئی ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج کا کہنا ہے کہ کفیل نامی پاکستانی ملی ٹینٹ سال 2020 سے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں سرگرم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان دو جھڑپوں میں مارے گئے مزید تین ملی ٹینٹوں کی شناخت اور ان کی تنظیمیں وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے۔ کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

افغانستان: طالبان خواتین کے حقوق کا تحفظ کریں: اقوام متحدہ

0
افغانستان: طالبان خواتین کے حقوق کا تحفظ کریں: اقوام متحدہ
افغانستان: طالبان خواتین کے حقوق کا تحفظ کریں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں ہر لڑکی اور عورت کے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کرے اور اس کو برقرار رکھے۔

جنیوا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اتوار کو طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں ہر لڑکی اور عورت کے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کرے اور اس کو برقرار رکھے۔

مسٹر گوٹریس نے ٹوئٹر پر کہا ’’افغانستان میں، خواتین اور لڑکیوں کو ایک بار پھر تعلیم، روزگار اور مساوی انصاف کے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا، "عالمی برادری کا حصہ بننے اور حقیقی عزم کا مظاہرہ کرنے کے لیے طالبان کو بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کرنا اور ان کی پاسداری کرنا چاہیے جو ہر لڑکی اور عورت سے متعلق ہیں۔”

افغانستان گزشتہ سال اگست کے وسط میں طالبان کے قبضے کے بعد سے خشک سالی اور معاشی بحران سے دوچار ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس سال 97 فیصد آبادی کے غربت کی لکیر سے نیچے آنے کی توقع ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی جہنم بن چکی ہے۔ ہم انہیں اخلاقی لحاظ سے تنہا نہیں چھوڑ سکتے، خاص طور پر علاقائی اور عالمی سلامتی اور خوشحالی کے تناظر میں۔ انہیں (افغان عوام) امن کی ضرورت ہے، انہیں امید کی ضرورت ہے، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔”