پیر, اکتوبر 5, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 253

یوکرین نے چین سے سکیورٹی گارنٹر بننے کی درخواست نہیں کی: وانگ لوٹونگ

0
یوکرین نے چین سے سکیورٹی گارنٹر بننے کی درخواست نہیں کی: وانگ لوٹونگ
یوکرین نے چین سے سکیورٹی گارنٹر بننے کی درخواست نہیں کی: وانگ لوٹونگ

چین کی وزارت خارجہ کے یورپی امور کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر وانگ لوٹونگ نے کہا ’’یوکرین کی طرف سے ایسی کسی درخواست کی معلومات مجھے نہیں ہے‘‘

بیجنگ: چین نے ہفتے کے روز واضح کیا کہ اسے یوکرین کی جانب سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی کہ چین اس کا سکیورٹی گارنٹر بنے۔

چین کی وزارت خارجہ کے یورپی امور کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل وانگ لوٹونگ نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر وانگ نے کہا ’’یوکرین کی طرف سے ایسی کسی درخواست کی معلومات مجھے نہیں ہے‘‘۔

روس کے ساتھ مذاکرات کرنے والے یوکرائنی وفد کے رکن ڈیوڈ ارخامیا نے منگل کے روز بتایا کہ یوکرین کے لیے سکیورٹی گارنٹی کا ایک نیا نظام تجویز کیا گیا ہے ساتھ ہی کہا کہ ترکی، جرمنی، کینیڈا، اٹلی، پولینڈ اور اسرائیل کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو یوکرین اپنے سکیورٹی گارنٹر کے طور پر دیکھتا ہے۔

مسٹر وانگ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان جمعہ کو ہونے والی میٹنگ کے دوران اس معاملے پر بات نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین یوکرین اور روس کے درمیان صلح کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اس کے کردار کو زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرنا چاہیے کیونکہ جنگ صرف اس لیے نہیں رک جائے گی کہ چین ایسا چاہتا ہے۔

سری لنکا کی حکومت نے ملک بھر میں کیا ایمرجنسی کا اعلان

0
سری لنکا کی حکومت نے ملک بھر میں کیا ایمرجنسی کا اعلان
سری لنکا کی حکومت نے ملک بھر میں کیا ایمرجنسی کا اعلان

سری لنکا میں راشٹرپتی بھون کے باہر لوگوں کے احتجاج کے ایک دن بعد ملک بھر میں ایمرجنسی کا اعلان

کولمبو: سری لنکا کی حکومت نے راشٹرپتی بھون کے باہر لوگوں کے احتجاج کے ایک دن بعد ملک بھر میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ بی بی سی نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

صدر گوٹابایا راجا پکشے نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کی حفاظت اور ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا ہے۔

سب سے پہلے فوج کو پٹرول اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا تاکہ ملک میں عوام کو راشن کی آسان سہولیات فراہم کی جا سکیں اور اسے یہ بھی اختیار دیا گیا کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کر سکے۔

ایک دن کی راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ دوبارہ شروع

0
ایک دن کی راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ دوبارہ شروع
ایک دن کی راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ دوبارہ شروع

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ پھر شروع، تیل کمپنیوں نے گزشتہ 12 دنوں میں ایندھن کی قیمتوں میں 10 بار اضافہ کیا ہے

نئی دہلی: مالی سال 2022-23 کے پہلے دن راحت کے بعد ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ پھر شروع کیا۔ تیل کمپنیوں نے گزشتہ 12 دنوں میں ایندھن کی قیمتوں میں 10 بار اضافہ کیا ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 102.61 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.87 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 85-85 پیسے بڑھ کر بالترتیب 117.57 روپے اور 101.79 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دنوں کے استحکام کے بعد اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ آرہا ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 104.39 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 0.86 فیصد گھٹ کر 99.42 ڈالر فی بیرل پر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:
میٹرو ………….. پٹرول ……….  ڈیزل
دہلی……………102.61……….93.87
کولکتہ …………112.19……….97.02
ممبئی ………….117.57……….101.79
چنئی …………..108.21……….98.28

نئے مالی سال کا گھریلو شیئر بازار نے کیا زبردست خیرمقدم

0
نئے مالی سال کا گھریلو شیئر بازار نے کیا زبردست خیرمقدم
نئے مالی سال کا گھریلو شیئر بازار نے کیا زبردست خیرمقدم

رواں مالی سال کے پہلے دن گھریلو شیئر بازار میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ

ممبئی: رواں مالی سال کے پہلے دن سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خرید کی بنیاد پر گھریلو شیئر بازار میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ اس دوران بی ایس ای کے سینسیکس اور نفٹی دونوں اوپر تھے۔

بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 708.18 پوائنٹس بڑھ کر 59 ہزار کی سطح کو 59276.69 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 205.70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17670.45 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زبردست خریداری ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.39 فیصد بڑھ کر 24443.59 پوائنٹس اور سمال کیپ 1.71 فیصد بڑھ کر 28699.41 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای میں شامل تمام گروپس تیزی رہی جس میں یوٹیلٹی 3.44 فیصد، پاور 3.16 فیصد، آئل اینڈ گیس 2.73 فیصد، ریئلٹی 2.34 فیصد، فنانس 2.13 فیصد، انرجی 2.10 فیصد اور بینکنگ 2.02 فیصد شامل ہیں۔ بی ایس ای پر کل 3501 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2721 سبز نشان میں اور 674 سرخ نشان میں تھیں جبکہ 106 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر، جاپان کے نکئی میں 0.56 فیصد کے علاوہ، زیادہ تر اہم انڈیکس اوپر رہے، جن میں چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.94 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.32 فیصد، برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.16 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.19 فیصد رہا۔

آدھار سے لنک نہ کرنے پر بند پین کو شروع کرنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

0
آدھار سے لنک نہ کرنے پر بند پین کو شروع کرنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا
آدھار سے لنک نہ کرنے پر بند پین کو شروع کرنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

آدھار سے لنک نہ کرنے پر بند پین کو شروع کرنے کے لیے مقررہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، جو پہلے تین ماہ کے لیے 500 روپے اور اس کے بعد ایک ہزار روپے ہوگا

نئی دہلی: جو لوگ پرماننٹ اکاؤنٹ نمبر (پی اے این) کو آدھار کے ساتھ لنک نہیں کراتے ہیں، انہیں پین کے استعمال پر روک لگادی جائے گی اور اسے شروع کرنے کے لیے مقررہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، جو پہلے تین ماہ کے لیے 500 روپے اور اس کے بعد ایک ہزار روپے ہوگا۔

سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز کے مطابق انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے سیکشن 234 ایچ کے تحت ڈیوٹی کا تعین کرنے کے لیے انکم ٹیکس رولز، 1962 کی دفعات میں ترمیم کی گئی ہے۔ پین کو آدھار سے جوڑنے کا آج آخری دن ہے اور ابھی تک اس تاریخ میں توسیع کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

اتھارٹی کو آدھار نمبر کے بارے میں مطلع کرنا ضروری

انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعات کے تحت ہر وہ شخص جسے یکم جولائی 2017 کو ‘پین’ الاٹ کیا گیا ہے اور جو ‘آدھار نمبر’ حاصل کرنے کا اہل ہے، 31 مارچ 2022 کو یا اس سے پہلے جمع کرائے گا۔ مقررہ اتھارٹی یا اتھارٹی کو آدھار نمبر کے بارے میں مطلع کرنا ضروری ہے۔ ایسا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں اس شخص کے پین کو غیر فعال کر دیا جائے گا اور پین کی ضرورت کے تمام عمل کو معطل کر دیا جائے گا۔ پین کو صرف اسی وقت دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے جب اس شخص کے ذریعہ مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد آدھار نمبر کی اطلاع مقررہ اتھارٹی کو دی جائے۔

ٹیکس دہندگان کو 31 مارچ 2023 تک مقررہ اتھارٹی کو اپنے آدھار نمبر کے بارے میں مطلع کرنے کا موقع دیا گیا ہے، تاکہ وہ آدھار نمبر اور پین کو اپنے اوپر کسی بھی طرح کے منفی اثر کے بغیر لنک کر سکیں۔ اس کے نتیجے میں ٹیکس دہندگان کو یکم اپریل 2022 سے تین ماہ کے لیے 500 روپے اور اس کے بعد 1000 روپے ادا کرنے ہوں گے، جبکہ اپنے آدھار نمبر کو مقررہ اتھارٹی کو مطلع کرنا پڑے گا۔

ٹیکس دہندگان کا پین

تاہم، ان ٹیکس دہندگان کا پین جنہوں نے 31 مارچ 2023 تک اپنے آدھار نمبر کے بارے میں مقررہ اتھارٹی کو مطلع نہیں کیا ہے، اس ایکٹ کے تحت درکار تمام طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان عمل میں آپ کی آمدنی سے متعلق ٹیکس ریٹرن فائل کرنا، رقم کی واپسی کی کارروائی وغیرہ شامل ہیں۔

31 مارچ 2023 کے بعد ان ٹیکس دہندگان کا پین جو پہلے سے طے شدہ ضرورت کے مطابق اپنے آدھار نمبر کے بارے میں مقررہ اتھارٹی کو مطلع کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور ساتھ ہی اپنا آدھار نمبر فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں، اس قانون کے تحت مقرر کردہ تمام سختیاں ایسے ٹیکس دہندگان پر نافذ ہوں گے۔

روس نے یوکرین کی فوجی تنصیبات پر داغے بیلسٹک میزائل

0
روس نے یوکرین کی فوجی تنصیبات پر داغے بیلسٹک میزائل
روس نے یوکرین کی فوجی تنصیبات پر داغے بیلسٹک میزائل

حملے میں تین ائیر ڈیفنس سسٹم، تین ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، 2 ہاؤٹزر گنز اور 49 بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہوگئے

ماسکو: روس نے یوکرین کی متعدد عسکری تنصیبات پر اسکندر بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جس سے اس حملے میں یوکرین کے ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوگئے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق دو مختلف مقامات پر روسی فوج نے اسکندر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا، حملے میں یوکرین کے ایمونیشن ذخائر بھی تباہ ہوگئے۔

حملے میں تین ائیر ڈیفنس سسٹم، تین ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، 2 ہاؤٹزر گنز اور 49 بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہوگئے۔

دریں اثنا روسی فوج نے کیف کا محاصرہ نرم کر کے فوج کو مشرقی محاذ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

0
ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

تیل کمپنیوں نے پچھلے دس دنوں میں اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نو بار اضافہ کیا ہے

نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو لگاتار ساتویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 101.81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 93.07 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ قومی راجدھانی میں بدھ کو پٹرول کی قیمت 101.01 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.27 روپے فی لیٹر تھی۔

ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 84 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کی وجہ سے یہاں پٹرول کی قیمت 116.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

تیل کمپنیوں نے پچھلے دس دنوں میں اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نو بار اضافہ کیا ہے۔ 137 دنوں کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ آ رہا ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 4.54 فیصد گھٹ کر 108.30 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 5.50 فیصد گھٹ کر 101.89 ڈالر فی بیرل پر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

میٹرو………… پٹرول…………ڈیزل

دہلی……….  101.81………93.07

کولکتہ……….111.35………96.22

ممبئی………. 116.72………100.94

چنئی ………. 107.45………97.52

سبز نشان کے ساتھ کھلا اسٹاک مارکیٹ

0
سبز نشان کے ساتھ کھلا اسٹاک مارکیٹ
سبز نشان کے ساتھ کھلا اسٹاک مارکیٹ

ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں بی ایس ای کا 30 حصص کا انڈیکس سینسیکس 740.34 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 58683.99 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 172.95 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 17498.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا

ممبئی: بی ایس ای کا سینسیکس جمعرات کو 95.72 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58,779.71 پوائنٹس پر کھلا۔ دوسری طرف نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی نے بھی دن کا آغاز 20.95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17519.20 پوائنٹس پر کیا۔

مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی سبز نشان پر اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ 79.09 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 24116.89 پوائنٹس پر کھلا اور اسمال کیپ 127.73 پوائنٹس بڑھ کر 28257.20 پوائنٹس پر کھلا۔

بدھ کو ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں بی ایس ای کا 30 حصص کا انڈیکس سینسیکس 740.34 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 58683.99 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 172.95 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 17498.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس میں بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خرید و فروخت کا زور رہا۔

گزشتہ روز بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3509 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2121 کی قیمتوں میں اضافہ، 1281 کی قیمتوں میں گراوٹ آئی جبکہ 107 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 32 کمپنیاں سبز نشان پر، جبکہ 18 سرخ نشان پر تھیں۔

پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں قید کشمیری طلبہ کو ملی ضمانت

0
پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں قید کشمیری طلبہ کو ملی ضمانت
پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں قید کشمیری طلبہ کو ملی ضمانت

ہندوستان کے خلاف پاکستان ٹیم کی جیت کا مبینہ جشن منانے کے الزام میں آگرہ جیل میں قید تین کشمیری طلبہ کو الہ آباد ہائی کورٹ نے دی ضمانت

الہ آباد: گذشتہ سال ٹی۔20 کرکٹ عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان ٹیم کی جیت کا مبینہ جشن منانے کے الزام میں گذشتہ 5 مہینوں سے آگرہ جیل میں قید تین کشمیری طلبہ کو الہ آباد ہائی کورٹ نے آج ضمانت دے دی۔

طلبہ کے وکیل سدھاکر یادو نے یو این آئی سے تصدیق کی کہ تینوں طلبہ کی الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرلی ہے۔ اور کچھ دستاویزاتی کاروایوں کے بعد طلبہ جیل سے رہا ہونگے۔ طلبہ کی ضمانت کی عرضی دسمبر میں داخل کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق آگرہ میں وکلاء نے ان کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ملزمین نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

ہندوستان۔پاکستان کے درمیان میچ

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال دبئی میں ٹی۔20 ورلڈ کپ کے دوران 24 اکتوبر کو ہندوستان۔پاکستان کے درمیان میچ ہوا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان کو پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ الزام ہے کہ پاکستان کی جیت پر آگرہ میں واقع آر بی ایس انجینئرنگ کالج کے بچ پوری کیمپس میں پڑھنے والے تین کشمیری طلبہ ارشد یوسف، عنایت الطاف اور شوکت احمد غنی نے پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کی تھی۔ ان کے درمیان وہاٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ جس کے پاداش میں کالج انتظامیہ نے انہیں معطل کردیا تھا۔

معاملہ ہندووادی تنظیموں کے علم میں آنے پر انہوں نے کیمپس پہنچ کر ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔ بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے عہدیدار گورو راجاوت کی تحریر پر جگدیش پورا تھانے میں تینوں کشمیری طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے 27 اکتوبر کو تینوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔

ان کی گرفتاری کے بعد ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے خود ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ’پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے گا‘۔ تینوں کشمیری طلبہ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 اے، 505 اے بی اور آئی ٹی ایکٹ 2008 کی دفعہ 66 ایف کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ تینوں طلبہ نے ملک مخالف نعرے بازی کی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے ماحول خراب ہوسکتا تھا‘۔

مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں 3 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

0
مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں 3 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ
مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں 3 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا

نئی دہلی: حکومت نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی بھتے کی شرح بڑھ کر 34 فیصد ہوگئی ہے۔

اس اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔

تجویز میں مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے مہنگائی بھتہ (ڈی اے) اور پنشنرز کے لیے مہنگائی ریلیف (ڈی آر) کی اضافی قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جو یکم جنوری سے لاگو ہوگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ منظور شدہ اصولوں کے مطابق ہے، جو ساتویں مرکزی پے کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔

مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف کی وجہ سے سرکاری خزانے پر 9,544.50 کروڑ روپے کا مشترکہ اثر پڑے گا۔ اس سے تقریباً 47.68 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 68.62 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔