اتوار, مئی 24, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 241

جموں کے ارینہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون سرگرمی

0
جموں کے ارینہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون سرگرمی
جموں کے ارینہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون سرگرمی

بی ایس ایف اہلکاروں نے ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایک مشتبہ ڈورون کی سرگرمی دیکھتے ہی اس کی طرف گولیاں چلائیں

جموں: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے ارینہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر ایک مشتبہ ڈرون کی سرگرمی دیکھتے ہی اس کی طرف گولیاں چلائیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک مشتبہ ڈورن کے گھومنے کی آواز سنی۔

انہوں نے کہا کہ آواز سنتے ہی مستعد اہلکاروں نے اس کی طرف گولیاں چلائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے فوراً بعد پولیس کی مدد سے اس علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں 24 فروری کو ڈرون سرگرمی کے بعد پولیس نے ایک تلاشی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔

دریں اثنا بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ ارینہ سیکٹر میں پاکستانی ڈرون کی نقل وحرکت کے بعد ایل او سی پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی کنٹرول لائن پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے۔

ایران جوہری معاہدے کے مثبت نتائج پر پہنچنے کے خواہاں ہے: گوٹریس

0
ایران جوہری معاہدے کے مثبت نتائج پر پہنچنے کے خواہاں ہے: گوٹریس
ایران جوہری معاہدے کے مثبت نتائج پر پہنچنے کے خواہاں ہے: گوٹریس

اقوام متحدہ نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا، ’’سکریٹری جنرل نے کل ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بات کی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ جے سی پی او اے (جسے ایران جوہری معاہدہ بھی کہا جاتا ہے) کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران اس بارے میں جلد کسی نتیجے پر پہنچنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا، ’’سکریٹری جنرل نے کل ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بات کی۔ انہوں نے یمن میں دو ماہ کی ملک گیر جنگ بندی کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک جامع مذاکرات کے ذریعے تنازع کے سیاسی حل کے حصول کے لیے سنجیدہ سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے ) پر بات چیت کے بعد جلد ہی کسی مثبت نتیجے پر پہنچنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ریلیز کے مطابق گوٹریس نے جمعہ کو ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ دیگر علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مصری صدر کا سینائی میں دہشت گردانہ حملے پر اظہار افسوس

0
مصری صدر کا سینائی میں دہشت گردانہ حملے پر اظہار افسوس
مصری صدر کا سینائی میں دہشت گردانہ حملے پر اظہار افسوس

جزیرہ نما سینائی میں دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 11 مصری فوجی مارے گئے

قاہرہ: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے جزیرہ نما سینائی میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے 11 فوجیوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر نے ہفتہ کو اپنے فیس بک پیج پر لکھا، "میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان غدار دہشت گردوں کے حملے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ملک کے بچوں اور سیکورٹی فورسز کے عزائم کو کمزور نہیں کریں گے‘‘۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصری فوجیوں کی ہمت اور قربانی کو بھی سراہا۔

مصری پارلیمنٹ اور بعض قانون سازوں کی جانب سے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

خیال رہے ہفتے کے روز نہر سوئیز کے مشرق میں واٹر پمپنگ اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 11 مصری فوجی مارے گئے۔

فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فوج کے اہلکار دوسرے علاقے میں دہشت گردوں کو پکڑنے کے کام میں مصروف ہیں۔ تاہم بیان میں اس جگہ کا نام نہیں بتایا گیا۔

متعصب میڈیا کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر اہم سماعت 9 مئی کو

0
متعصب میڈیا کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر اہم سماعت 9 مئی کو
متعصب میڈیا کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر اہم سماعت 9 مئی کو

جانبدار اور متعصب میڈیا ملک کے امن و اتحاد اور سلامتی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے

نئی دہلی: ملک میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا ایک بڑاحلقہ پچھلے کچھ عرصہ سے جس خطرناک روش پر عمل پیرا ہے۔ اس سے پورے ملک کے انصاف پسند لوگ نہ صرف اچھی طرح واقف ہیں بلکہ اس سے بڑی حد تک نالاں و متنفر بھی ہوچکے ہیں۔ جانبدار اور متعصب میڈیا ملک کے امن و اتحاد اور سلامتی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ یہ باتیں ارشد مدنی نے ایک پریس ریلیز میں کہی۔


انہوں نے کہا کہ تمام تر مطالبات اور گزارشات کے باوجود ایسے متعصب اور جانبدار میڈیا پر لگام نہیں لگائی گئی ہے، حالانکہ بیشتر موقعوں پر عدلیہ اس قبیل کے اخبارات اور نیوز چینلوں کے خلاف سخت تبصرے کرچکی ہے، لیکن یہ کچھ اس حد تک بے شرم اور بے خوف ہوچکے ہیں۔

انہوں نے اپنی یہ خطرناک روش اب تک ترک نہیں کی ہے، اس کو لیکر جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں تمام تر ثبوت و شواہد کے ساتھ جو پٹیشن 6 اپریل 2020 کو داخل کی تھی اس پر آئندہ 9 مئی کو دسویں اہم سماعت ہونے والی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ڈیڑھ سو سے زیادہ ٹی وی چینلوں اور اخبارات کے تراشے اور اہم تفصیلات پٹیشن کے ساتھ عدالت میں داخل کی گئی ہیں، جن میں انڈیا ٹی وی، زی نیوز، نیشن نیوز، ری پبلک بھارت، ری پبلک ٹی وی، شدرشن نیوز اور نیوز 18 وغیرہ جیسے بدنام زمانہ چینل بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے صحافتی اصولوں و اخلاق کو تارتار کرتے ہوئے مسلمانوں کی دل آزاری کرتے رہے ہیں اور اپنی اس حرکتوں سے انہوں نے ملک کے امن و اتحاد اور سلامتی کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے۔

متعصب میڈیا ملک کے امن و اتحاد اور سلامتی کے لئے ایک بڑا خطرہ

اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند یہ قانونی لڑائی ہندو و مسلم کی بنیاد پر نہیں لڑ رہی ہے بلکہ اس کی یہ لڑائی ملک اور قومی یکجہتی کے لئے ہے جو ہمارے آئین کی بنیادی روح ہے۔ جس کو میڈیا اپنی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور اشتعال انگیزی سے مسلسل ملک کے ماحول کو خراب کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ٹی وی چینل جو نفرت انگیز مواد پروستے ہیں اور جس طرح کی اشتعال انگیز بحث کرتے ہیں اس سے ملک کی فرقہ وارانہ فضا اور اس کا امن و اتحاد خطرہ میں پڑ جاتا ہے۔ ملک کی اکثریت ایک مخصوص قوم کو اپنے دشمن کے طور پر دیکھنے لگتی ہے، باہمی ٹکڑاؤ، انتشار، مذہبی کشیدگی اور فسادات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

مولانا مدنی نے کہا کہ ہندوستان جیسے سیکولر ملک میں ایک سنگین جرم ہے، بلکہ سچائی یہ ہے کہ اپنی شر انگیز اور جانبدارانہ رپورٹنگ سے میڈیا کے اس حلقے نے ملک کے امن و اتحاد اور سلامتی کو زبردست نقصان پہنچایا ہے، اس کے لئے ان ٹی وی چینلوں کو ہرگز ہرگز معاف نہیں کیا جا سکتا ہے۔

دھولیا اور پاردی والا کو صدر جمہوریہ نے سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا

0
دھولیا اور پاردی والا کو صدر جمہوریہ نے سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا
دھولیا اور پاردی والا کو صدر جمہوریہ نے سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا

صدر رام ناتھ کووند نے سدھانشو دھولیا اور گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمشید برزور پاردی والا کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا ہے

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سودھانشو دھولیا اور گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمشید برزور پاردی والا کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔

قانون اور انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف کی جانب سے ہفتے کو اس سلسلے میں ایک نوٹفیکیشن جاری کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر نے آئین کے آرٹیکل 124 کی دفعہ 2 کے تحت دونوں ججوں کی تقرری کو منظوری دی ہے۔

ہندوستان کے چیف جسٹس این وی رمنا کی صدارت والی کالیجیم نے چار مئی کو اپنی میٹنگ میں دونوں ناموں کو منظوری دی تھی۔

دونوں ججوں کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تسلیم شدہ تعداد 23 ہوجائے گی۔

زیلنسکی سے اتوار کو ملاقات کریں گے بائیڈن

0
زیلنسکی سے اتوار کو ملاقات کریں گے بائیڈن
زیلنسکی سے اتوار کو ملاقات کریں گے بائیڈن

بائیڈن جرمن چانسلر اولاف شولز کی صدارت میں جی-7 رہنماؤں کے ساتھ کل ایک ورچوئل میٹنگ میں شرکت کریں گے

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اتوار کو یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ جی-7 ورچوئل میٹنگ میں بات چیت کریں گے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق، مسٹر بائیڈن جرمن چانسلر اولاف شولز کی صدارت میں جی-7 رہنماؤں کے ساتھ کل ایک ورچوئل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ مقامی وقت کے مطابق 11.00 بجے شروع ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جی-7 کے رہنما یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کی تازہ ترین پیش رفت، مہم کے عالمی اثرات اور روس پر سخت پابندیاں عائد کرکے یوکرین کی حمایت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اندور: تین منزلہ مکان میں آتشزدگی، سات افراد ہلاک

0
اندور: تین منزلہ مکان میں آتشزدگی، سات افراد ہلاک
اندور: تین منزلہ مکان میں آتشزدگی، سات افراد ہلاک

ایس پی مسٹر اپادھیائے نے بتایا کہ اس واقعہ میں گھر کی اوپری منزل پر سوئے ہوئے سات افراد آگ لگنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ہیں

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع وجے نگر تھانہ علاقہ کے ایک تین منزلہ مکان میں آتشزدگی سے سات افراد کی موت ہو گئی۔

اندور زون-2 کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سمپت اپادھیائے نے بتایا کہ وجئے نگر تھانہ علاقہ کی سوارن باغ کالونی کے تین منزلہ مکان میں آگ لگنے کے واقعہ میں دم گھٹنے سے سات افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مہلوکین میں دو خواتین اور پانچ مرد بتائے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب گھر کے نیچے جہاں گاڑیاں کھڑی تھیں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔

ایس پی مسٹر اپادھیائے نے بتایا کہ اس واقعہ میں گھر کی اوپری منزل پر سوئے ہوئے سات افراد آگ لگنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں کچھ اور لوگ بھی جھلس گئے ہیں، جنہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد آگ بجھانے والی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولس معاملے میں کیس درج کرنے کے بعد جانچ کر رہی ہے۔

کرناٹک میں 9 مئی کی صبح 5 بجے اذان کے خلاف مندروں میں بھجن: شری رام سینا

0
کرناٹک میں 9 مئی کی صبح 5 بجے اذان کے خلاف مندروں میں بھجن: شری رام سینا
کرناٹک میں 9 مئی کی صبح 5 بجے اذان کے خلاف مندروں میں بھجن: شری رام سینا

کرناٹک میں اذان کے خلاف 9 مئی کی صبح 5 بجے ہزاروں مندروں کے اندر اومکار، بھجن، سپربھات اور ہنومان چالیسا پڑھے جائیں گے

بیلگاوی: شری رام سینا کے بانی پرمود متھالک نے کہا ہے کہ ریاست میں اذان کے خلاف 9 مئی کی صبح 5 بجے ہزاروں مندروں کے اندر اومکار، بھجن، سپربھات اور ہنومان چالیسا پڑھے جائیں گے۔

مسٹر متھالک نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شری رام سینا مسلسل اذان کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہے اور یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ ہم نے تحصیلداروں اور ضلع مجسٹریٹ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کوئی کارروائی نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ہم اومکار، بھجن اور ہنومان چالیسا پڑھیں گے۔ اس سلسلے میں تمام ہندو تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا تو جدوجہد تیز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مساجد میں نصب لاؤڈ سپیکر کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے بھی ہمت کرکے لاؤڈ اسپیکر کو بند کرنے کی اپیل کی۔

مسجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانا بنیادی حق نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ

0
مسجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانا بنیادی حق نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ
مسجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانا بنیادی حق نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ

ہائی کورٹ کے جسٹس وویک کمار برلا اور جسٹس وکاس کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینا آئین میں دیے گئے بنیادی حق کے زمرے میں نہیں آتا ہے

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک عرضی کو خارج کر دیا ہے، جس میں مساجد میں اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر لگانے کو آئین کے تحت بنیادی حق قرار دیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ کے جسٹس وویک کمار برلا اور جسٹس وکاس کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینا آئین میں دیے گئے بنیادی حق کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اذان اسلام کا اٹوٹ حصہ ہے لیکن لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینا اسلام کا حصہ نہیں ہے۔

درخواست گزار عرفان نے ہائی کورٹ میں یہ عرضی داخل کرتے ہوئے گزشتہ سال 3 دسمبر کو بدایوں کے ڈپٹی کلکٹر (ایس ڈی ایم) کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں انہوں نے ضلع کے دھورن پور گاؤں میں واقع نوری مسجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ درخواست گزار نے دلیل دی کہ ایس ڈی ایم کا حکم ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے، اس لیے یہ حکم غیر قانونی ہے۔

یوکرین جنگ: یوروپی یونین کا روس سے تیل کی تمام خریداری روکنے کا اعلان

0
یوکرین جنگ: یوروپی یونین کا روس سے تیل کی تمام خریداری روکنے کا اعلان
یوکرین جنگ: یوروپی یونین کا روس سے تیل کی تمام خریداری روکنے کا اعلان

یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وانڈرلین نے کہا کہ اس چھٹے مرحلے میں یوروپی کمیشن نے دیگر پابندیوں کے علاوہ یہ بھی تجویز کیا ہے کہ روس سے ہر طرح کی تیل کی خریداری روک دی جائے

بروسیلز: یوکرین جنگ کے باعث یوروپی یونین نے روس پر پابندیوں کے چھٹے مرحلے میں روس سے تیل کی تمام خریداری روکنے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وانڈرلین نے آج اسٹراسبرگ میں جاری یوروپی پارلیمنٹ کے سیشن میں روس کے حوالے سے جاری بحث کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس چھٹے مرحلے میں یوروپی کمیشن نے دیگر پابندیوں کے علاوہ یہ بھی تجویز کیا ہے کہ روس سے ہر طرح کی تیل کی خریداری روک دی جائے۔

اس میں پائپ لائنوں اور دیگر تمام ذرائع سے آنے والے خام تیل، ریفائنڈ آئل اور اس کی دیگر مصنوعات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی خریداری روکنے پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔ لیکن خام تیل کی خریداری آئندہ 6 ماہ کے اندر اندر روک دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کچھ ممبر ریاستوں کی معیشت کا بہت بڑا انحصار روس سے تیل کی خریداری پر ہے۔ لیکن یوکرین پر جارحیت کے جواب میں روس کو روکنا ضروری ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پابندیوں کے چھٹے مرحلے میں روس کے کئی بینکوں پر رقوم بھیجنے کے سوئفٹ نظام، اس کے اعلیٰ فوجی حکام اور تین ریاستی ٹی وی چینلز کی یوروپین یونین میں نشریات پر پابندی کا اعلان بھی کیا۔