اتوار, مئی 24, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 239

گیان واپی مسجد: سروے رپورٹ کی بنیاد پر وضو خانہ کو بند کرنے کی ہدایت سراسر ناانصافی، مسلمان اسے ہرگز برداشت نہیں کرسکتے: مسلم پرسنل لاء بورڈ

0
گیان واپی مسجد: سروے رپورٹ کی بنیاد پر وضو خانہ کو بند کرنے کی ہدایت سراسر ناانصافی، مسلمان اسے ہرگز برداشت نہیں کرسکتے: مسلم پرسنل لاء بورڈ
گیان واپی مسجد: سروے رپورٹ کی بنیاد پر وضو خانہ کو بند کرنے کی ہدایت سراسر ناانصافی، مسلمان اسے ہرگز برداشت نہیں کرسکتے: مسلم پرسنل لاء بورڈ

بنارس کے سول کورٹ نے پہلے تو گیان واپی مسجد کے سروے کا حکم جاری کردیا اور پھر اس کی رپورٹ قبول کرتے ہوئے وضوء خانہ کے حصہ کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا، یہ کھلی ہوئی زیادتی ہے اور قانون کی خلاف ورزی ہے، جس کی ایک عدالت سے ہرگز توقع نہیں کی جاسکتی

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ گیان واپی مسجد بنارس، مسجد ہے اور مسجد رہے گی، اس کو مندر قرار دینے کی کوشش، فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے کی ایک سازش سے زیادہ کچھ نہیں۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی حقائق کے خلاف اور قانون کے مغائر ہے، ۷۳۹۱ء میں دین محمد بنام اسٹیٹ سکریٹری میں عدالت نے زبانی شہادت اور دستاویزات کی روشنی میں یہ بات طئے کردی تھی کہ یہ پورا احاطہ مسلم وقف کی ملکیت ہے اور مسلمانوں کو اس میں نماز پڑھنے کا حق ہے۔ عدالت نے یہ بھی طئے کردیا تھا کہ متنازعہ اراضی کا کتنا حصہ مسجد ہے اور کتنا حصہ مندر ہے، اسی وقت وضوء خانہ کو مسجد کی ملکیت تسلیم کیا گیا۔ پھر ۱۹۹۱ء میں (Places of Worship Act 1991) پارلیمینٹ سے منظور ہوا، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ۷۴۹۱ء میں جو عبادت گاہیں جس طرح تھیں ان کو اسی حالت پر قائم رکھا جائیگا۔

2019ء میں بابری مسجد مقدمہ کے فیصلہ میں سپریم کورٹ نے بہت صراحت سے کہا کہ اب تمام عبادت گاہیں اس قانون کے ما تحت ہوں گیں اور یہ قانون دستور ہند کی بنیادی اسپرٹ کے مطابق ہے۔ اس فیصلہ اور قانون کا تقاضہ یہ تھا کہ مسجد کے شبہ میں مندر ہونے کے دعوی کو عدالت فورا (خارج) رد کردیتی، لیکن افسوس کہ بنارس کے سول کورٹ نے اس مقام کے سروے اور ویڈیو گرافی کا حکم جاری کردیا، تاکہ حقائق کا پتہ چلایا جا سکے، وقف بورڈ اس سلسلہ میں ہائی کورٹ سے رجوع کرچکا ہے اور ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ زیر کارروائی ہے۔

سول کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

انہوں نے کہا کہ اسی طرح گیان واپی مسجد کی انتظامیہ بھی سول کورٹ کے اس فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرچکی ہے۔ سپریم کورٹ میں بھی یہ مسئلہ زیر سماعت ہے، لیکن ان تمام نکات کو نظر انداز کرتے ہوئے سول عدالت نے پہلے تو سروے کا حکم جاری کردیا اور پھر اس کی رپورٹ قبول کرتے ہوئے وضوء خانہ کے حصہ کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ یہ کھلی ہوئی زیادتی ہے اور قانون کی خلاف ورزی ہے، جس کی ایک عدالت سے ہرگز توقع نہیں کی جاسکتی۔

عدالت کے اس عمل نے انصاف کے تقاضوں کو مجروح کیا ہے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر اس فیصلہ پر عمل آوری کو روکے، الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کرے اور ۱۹۹۱ء کے قانون کے مطابق تمام مذہبی مقامات کا تحفظ کرے۔ اگر ایسی خیالی دلیلوں کی بناء پر عبادت گاہوں کی حیثیت بدلی جائے گی تو پورا ملک افرا تفری کا شکار ہوجائیگا، کیونکہ کتنے ہی بڑے بڑے مندر بودھ اور جینی عبادت گاہوں کو تبدیل کرکے بنائے گئے ہیں اور ان کی واضح علامتیں موجود ہیں۔ مسلمان اس ظلم کو ہر گز برداشت نہیں کرسکتے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ہر سطح پر اس نا انصافی کا مقابلہ کرے گا۔

نیٹو میں شمولیت بھاری غلطی ثابت ہوگی: پیوتن

0
نیٹو میں شمولیت بھاری غلطی ثابت ہوگی: پیوتن
نیٹو میں شمولیت بھاری غلطی ثابت ہوگی: پیوتن

بی بی سی کی خبر کے مطابق، مسٹر پوتن نے ہفتے کے روز فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو سے ٹیلی فون پر بات کی اور کہا کہ فن لینڈ کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے

ہیلسنکی: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے فن لینڈ کو خبردار کیا ہے کہ اپنے غیر جانبدارانہ موقف کو ترک کر کے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت اس کی طرف سے بہت بھاری غلطی ہوگی۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق، مسٹر پوتن نے ہفتے کے روز فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو سے ٹیلی فون پر بات کی اور کہا کہ فن لینڈ کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ دونوں رہنماؤں کی بات چیت کے بعد کریمپلن نے کہا کہ روسی رہنما نے کہا کہ "فوجی غیر جانبداری کی روایتی پالیسی کو ختم کرنا” غلطی ہوگی کیونکہ فن لینڈ کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ملک کے سیاسی رجحان میں اس طرح کی تبدیلی روس اور فن لینڈ کے تعلقات پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، جو گزشتہ برسوں کے دوران شراکت داروں کے درمیان اچھی ہمسائیگی اور تعاون کے جذبے سے پروان چڑھے ہیں۔”

اسی دوران فن لینڈ کے صدر نینیستو نے پیوتن کو بتایا کہ روس کے حالیہ اقدامات، بشمول یوکرین کے خلاف کارروائی، نے فن لینڈ میں سیکورٹی کے ماحول کو تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت سیدھی اور سادہ تھی اور یہ بغیر کسی اشتعال کے کی گئی۔ تناؤ سے بچنا اہم سمجھا جاتا ہے۔” فن لینڈ کے علاوہ سویڈن نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے نیٹو میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ہندوستان نے پہلی بار تھامس کپ جیت کر تاریخ رقم کی

0
ہندوستان نے پہلی بار تھامس کپ جیت کر تاریخ رقم کی
ہندوستان نے پہلی بار تھامس کپ جیت کر تاریخ رقم کی

ہندوستان نے پہلے تینوں میچ جیت کر تھامس کپ جیت لیا۔ لکشیا سین اور کدامبی سری کانت نے سنگلز میچ جیتا اور ستوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے ڈبلز میچ جیتا

بنکاک: ہندوستان نے خطابی مقابلے میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کو انڈونیشیا کو 3-0 سے شکست دے کر باوقار مردوں کا بیڈمنٹن ٹیم مقابلہ تھامس کپ پہلی بار جیت لیا۔

ہندوستان نے پہلے تینوں میچ جیت کر تھامس کپ جیت لیا۔ لکشیا سین اور کدامبی سری کانت نے سنگلز میچ جیتا اور ستوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے ڈبلز میچ جیتا۔

ہندوستان نے جمعہ کو تاریخ رقم کی جب اس نے ڈنمارک کو 3-2 سے شکست دے کر پہلی بار تھامس کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

ہندوستانی ٹیم اس سے قبل 1952، 1955 اور 1979 میں سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

نوجوان شٹلر لکشیا سین نے پہلے میچ میں عالمی نمبر پانچ انتھونی گنٹنگ کو شکست دی۔ لکشیا نے گنٹنگ کے خلاف 8-21، 21-17، 21-16 سے جیت درج کی۔ یہ عالمی نمبر 5 شٹلر کے خلاف ان کی مسلسل دوسری جیت تھی۔ 20 سالہ ہندوستانی نے اس سال کے شروع میں جرمن اوپن راؤنڈ آف 16 میں گنٹنگ کو سیدھے گیمز میں 21-9، 21-9 سے شکست دی تھی۔ گنٹنگ نے پہلا گیم 21-8 سے جیتا، جس کے بعد لکشیا نے دوسرا گیم 21-17 سے جیت کر 1-1 سے برابر کر دیا۔

انڈونیشیا کے گنٹنگ نے ابتدائی لمحات میں 11-7 کی برتری حاصل کی

فیصلہ کن میچ میں انڈونیشیا کے گنٹنگ نے ابتدائی لمحات میں 11-7 کی برتری حاصل کی، لیکن لکشیا نے لگاتار پانچ پوائنٹس کے ساتھ واپسی کرتے ہوئے گیم کو 12-12 پر لا کھڑا کیا۔ لکشیا نے میچ کے آخری لمحات میں گنٹنگ پر پوری طرح غلبہ حاصل کرلیا اور میچ 21-17 سے جیت لیا۔

ہندوستان کی بیڈمنٹن مینز ڈبلز جوڑی ستوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے ڈبلز میچ میں محمد احسن اور کیون سنجے سوکامالوجو کی جوڑی کے خلاف جیت درج کر کے ہندوستان کی برتری 2-0 کر دی۔ ساتوک اور چراغ نے یہاں امپیکٹ ایرینا میں ایک گھنٹہ اور 13 منٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں احسن اور سوکامالوجی پر 18-21، 23-21، 21-19 سے جیت درج کی۔

انڈونیشیا کے احسن اور سوکامالوجو نے ابتدائی گیم 17 منٹ میں 21-18 سے جیت لیا۔ دوسرے گیم میں ہندوستانی جوڑی نے کھیل کے وسط تک 11-6 کی برتری حاصل کی۔ وقفے کے بعد انڈونیشیا نے واپسی کی اور 14-18 سے آگے تھی، لیکن ہندوستان نے انہیں 23-21 سے شکست دی۔ فیصلہ کن کھیل میں سخت مقابلہ ہوا اور دونوں ٹیمیں ایک موقع پر 16-16 سے برابر تھیں، لیکن ہندوستان نے منفرد کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیت کر انڈونیشیا پر 2-0 کی برتری حاصل کی۔

منڈکا آتشزدگی: 27 لاشوں میں سے سات کی شناخت

0
منڈکا آتشزدگی: 27 لاشوں میں سے سات کی شناخت
منڈکا آتشزدگی: 27 لاشوں میں سے سات کی شناخت

دہلی پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ نے منڈکا میں چار منزلہ عمارت سے برآمد ہونے والی لاشوں کو کل سنجے گاندھی میموریل اسپتال بھیجا تھا، جہاں ان کی شناخت کی جارہی ہے

نئی دہلی: مغربی دہلی کے منڈکا علاقے میں جمعہ کو لگنے والی زبردست آگ میں ہلاک ہونے والے 27 لوگوں میں سے سات کی شناخت ہو گئی ہے۔

حکام نے ہفتہ کے روز یواین آئی کو یہ معلومات دی۔

دہلی پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ نے منڈکا میں چار منزلہ عمارت سے برآمد ہونے والی لاشوں کو کل سنجے گاندھی میموریل اسپتال بھیجا تھا، جہاں ان کی شناخت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 میں سے 7 لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

اسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ اسپتال لائی گئی لاشیں بری طرح جلی ہوئی حالت میں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 لاشوں میں سے سات کی شناخت ہو چکی ہے، باقی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ شناخت کے عمل کے لیے اب بھی آرہے رشتہ داریہاں پہنچ رہے ہیں۔ ۔ اس درمیان اسپتال نے ان لوگوں کو درست معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔ یہ ڈیسک ان لوگوں کے لیے ہے جن کے خاندان کے افراد لاپتہ یا زخمی اور اسپتال میں داخل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس چار منزلہ عمارت میں لگنے والی زبردست آگ میں 27 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اب بھی 29 افراد لاپتہ ہیں۔

پولیس کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر سی سی ٹی وی کیمرے اور وائی فائی راؤٹرز بنانے والی ایک فرم کا دفتر تھا، جس کے مالکان کو بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیاتھا۔

تریپورہ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے مانک ساہا

0
تریپورہ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے مانک ساہا
تریپورہ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے مانک ساہا

ڈاکٹر مانک ساہا تریپورہ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے، ڈاکٹر ساہا کے لیڈر منتخب ہونے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مسٹر دیو نے ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد دی

اگرتلہ: ڈاکٹر مانک ساہا تریپورہ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ مسٹر بپلب کمار دیو کے ہفتہ کو وزیراعلی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے چند گھنٹے بعد ڈاکٹر ساہا کو ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔

ڈاکٹر ساہا کے لیڈر منتخب ہونے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مسٹر دیو نے ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد دی۔

بی جے پی قیادت کی ہدایت پر مسٹر دیو کے استعفیٰ دینے کے چند گھنٹے بعد مسٹر ساہا کو بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔

مسٹر دیو نے ٹویٹ کیا کہ “ڈاکٹر مانک ساہا کو پارٹی لیجسلیچر پارٹی کا نیا لیڈر بنائے جانے پر مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘

ایک اور ٹویٹ میں مسٹر دیو نے کہا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن اور قیادت میں تریپورہ مزید ترقی کرے گا۔‘‘

وارانسی: گیان واپی مسجد کے تہہ خانوں کی ویڈیو گرافی سروے

0
وارانسی: گیان واپی مسجد کے تہہ خانوں کی ویڈیو گرافی سروے
وارانسی: گیان واپی مسجد کے تہہ خانوں کی ویڈیو گرافی سروے

عدالت کی ہدایت کے مطابق سروے سے وابستہ خفیہ رپورٹ عدالت میں پیش کی جانی ہے۔ عدالت 17 مئی کو اس معاملے میں سماعت کرے گی

وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد کے تہہ خانوں اور دیگر حصوں کی ویڈیو گرافی سروے کا کام ہفتہ کو ہوا۔

ہندو اور مسلم فریق کے وکیلوں کے مطابق پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے 12 بجے تک سروے کا نصف کام مکمل کرلیا گیا۔ بقیہ کام اتوار کو ہوگا۔ ہفتہ کے سروے میں عدالت کے ذریعہ نامزد ایڈوکیٹ کمشنر کی قیادت میں سروے ٹیم مسجد میں واقع چار تہہ خانوں میں گئی۔ ان میں سے کچھ تہہ خانے مسجد انتظامیہ کے قبضے میں ہیں جبکہ دیگر کاشی وشوناتھ مندر کے نیاس پریوار کے قبضے میں ہیں۔ نیاس پریوار گذشتہ کئی سالوں سے اپنے تہہ خانوں میں داخل نہیں ہوسکتا تھا۔

سروے ٹیم کے مطابق اتوار کو مسجد کے اوپری حصے کی ویڈیو گرافی سروے ہوگا۔ دونوں فریقین کے وکیلوں نے آج کے سروے کے بارے میں کوئی بھی جانکاری دینے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق سروے سے وابستہ خفیہ رپورٹ عدالت میں پیش کی جانی ہے۔ عدالت 17 مئی کو اس معاملے میں سماعت کرے گی۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق متعلقہ فریقین نے سروے کے کام میں پورا تعاون کیا اور کاروائی پرامن طریقے سے انجام پذیر ہوئی۔ سروے کے دوران گیان واپی مسجد، کاشی وشوناتھ دھام احاطے اور آس پاس پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔

شمالی کوریا میں کووڈ کے پہلے کیس کے بعد سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

0
شمالی کوریا میں کووڈ کے پہلے کیس کے بعد سخت لاک ڈاؤن کا اعلان
شمالی کوریا میں کووڈ کے پہلے کیس کے بعد سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

شمالی کوریا نے اپنی آبادی کے لیے کسی طرح کی ویکسینیشن مہم نہیں چلائی ہے

پیانگ یانگ: ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا (ڈی پی آر کے) میں جمعرات کو دو برسوں میں پہلا کووڈ-19 معاملہ سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا کے حکام نے سخت قومی لاک ڈاؤن کا حکم دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت پیانگ یانگ میں اومیکرون ویرینٹ کاقہرکافی زیادہ ہے، حالانکہ ابھی تک متاثرہ افراد کی تعداد کے بارے میں معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق یہ سب سے بڑی ایمرجنسی ہے۔ اس معاملے کے تعلق سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ہنگامی بات چیت کر رہے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ وائرس ملک میں کافی عرصے سے موجود ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی آبادی کے لیے کسی طرح کی ویکسینیشن مہم نہیں چلائی ہے۔ ملک نے چین میں بنی سینووک ویکسین اور ایسٹرازینیکا جیبس دونوں ویکسین کو خارج کردیا تھا۔

وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے، ملک نے اپنی سرحدیں بند کرکے انفیکشن سے بچنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی وجہ سے سنگین معاشی حالات اور خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

گوگل ٹرانسلیٹ میں بھوجپوری سمیت 24 نئی زبانیں شامل کی گئیں

0
گوگل ٹرانسلیٹ میں بھوجپوری سمیت 24 نئی زبانیں شامل کی گئیں
گوگل ٹرانسلیٹ میں بھوجپوری سمیت 24 نئی زبانیں شامل کی گئیں

گوگل ٹرانسلیٹ میں 24 نئی زبانیں شامل کی گئیں ہیں، جس میں شمالی ہندوستان میں بولی جانے والی بھوجپوری بھی شامل ہے، جسے تقریباً پانچ کروڑ لوگ بولتے ہیں

واشنگٹن: گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے گوگل ٹرانسلیٹ پلیٹ فارم میں تین کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعے بولی جانے والی 24 نئی زبانیں شامل کی ہیں۔ یہ اطلاع بی بی سی نے جمعرات کے روز دی ہے۔

ان میں افریقہ میں بولی جانے والی دس نئی زبانیں لینگالا، ٹووی، ٹگرینیا سمیت دیگر زبانیں شامل ہیں۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ زبان کی رکاوٹوں کو ختم کرنے اور دنیا بھر کے فرقوں کو جوڑنے میں مدد کرنے کی اپنی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب وہ ان زبانوں کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہتی ہے جو زیادہ تر ٹیکنالوجی میں نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس میں شمالی ہندوستان میں بولی جانے والی بھوجپوری بھی شامل ہے، جسے تقریباً پانچ کروڑ لوگ بولتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نیپالی، فجی اور دھیویہی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ اب گوگل ٹرانسلیٹ پر کل 133 زبانیں دستیاب ہو گئی ہیں۔

غداری قانون پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

0
غداری قانون پر سپریم کورٹ نے لگائی روک
غداری قانون پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

بنچ نے واضح کیا کہ جب تک ملک سے غداری قانون پر نظر ثانی نہیں ہوتی، اس دفعہ کے تحت کوئی مقدمہ درج یا کسی بھی قسم کی تفتیش نہیں کی جائے گی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کو غداری قانون پر روک لگا دی اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 124- اے کے تحت ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں تین ججوں کی بنچ نے غداری کے قانون کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کے بعد اپنے عبوری حکم میں کہا کہ آئی پی سی کی دفعہ 124- اے کے تحت تمام کارروائیاں ملتوی کی جاتی ہیں۔

بنچ نے کہا کہ دفعہ 124- اے کے تحت جیل میں نظر بند افراد راحت اور ضمانت کے لیے مجاز عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔ بنچ نے مرکز سے غداری کے قانون پر دوبارہ غور کرنے کو بھی کہا ہے۔ بنچ نے واضح کیا کہ جب تک ملک سے غداری قانون پر نظر ثانی نہیں ہوتی، اس دفعہ کے تحت کوئی مقدمہ درج یا کسی بھی قسم کی تفتیش نہیں کی جائے گی۔

معاملے کی اگلی سماعت جولائی کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔

ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا، سابق میجر جنرل ایس جی وومبٹکیرے، ترنمول کانگریس ایم پی مہوا موئترا، صحافی انیل چامڑیا اور دیگر نے عدالت عظمیٰ میں غداری کے قانون کے آئینی جواز کو چیلنج کیا ہے۔ سینئر صحافی اور سابق مرکزی وزیر ارون شوری نے بھی اپنی درخواست میں کہا ہے کہ غداری قانون آئین کے آرٹیکل 14 اور 19(1)(اے) کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

31 مئی تک چھوڑ دیں غیر قانونی قبضے: پنجاب وزیر اعلی

0
31 مئی تک چھوڑ دیں غیر قانونی قبضے: پنجاب وزیر اعلی
31 مئی تک چھوڑ دیں غیر قانونی قبضے: پنجاب وزیر اعلی

وزیر اعلیٰ نے پنجابی زبان میں ٹویٹ کیا کہ وہ ان تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں جو سرکاری اور پنچایت کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کر رہے ہیں، خواہ وہ سیاست دان ہوں، افسران ہوں یا بااثر لوگ، 31 مئی تک ان زمینوں پر قبضہ چھوڑ کر حکومت کو زمین واپس کر دیں

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے بدھ کے روز سرکاری اور پنچایتی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کو 31 مئی تک اپنا قبضہ چھوڑنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ زمین واپس نہ کرنے پر مقدمات درج کیے جا سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے پنجابی زبان میں ٹویٹ کیا کہ وہ ان تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں جو سرکاری اور پنچایت کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کر رہے ہیں، خواہ وہ سیاست دان ہوں، افسران ہوں یا بااثر لوگ، 31 مئی تک ان زمینوں پر قبضہ چھوڑ کر حکومت کو زمین واپس کر دیں۔ ورنہ پرانے خرچے اور نئے پرچے ڈالے جا سکتے ہیں۔