پیر, مئی 25, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 228

بہار میں مجلس کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی آرجے ڈی میں شامل

0
بہار میں مجلس کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی آرجے ڈی میں شامل
بہار میں مجلس کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی آرجے ڈی میں شامل

ذرائع کے مطابق مسٹر تیجسوی پرساد یادو نے مسٹر سنہا کو اے آئی ایم آئی ایم کے چار اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑ کر آرجے ڈی میں شامل ہونے کی جانکاری دی

ُپٹنہ: بہار میں اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی بدھ کو راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) میں شامل ہوگئے۔

اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو بدھ کو اپنی گاڑی خود چلاتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی کو ساتھ لیکر اسمبلی پہنچے۔

اس کے بعد چاروں اراکین کے ساتھ انہوں نے اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق مسٹر یادو نے مسٹر سنہا کو اے آئی ایم آئی ایم کے چار اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑ کر آرجے ڈی میں شامل ہونے کی جانکاری دی۔ مسٹر یادو اس سے متعلق شام میں پریس کانفرنس کرکے اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان کو چھوڑ کر کوچادھامن سے رکن اسمبلی محمد اظہار اسفی، جوکی ہاٹ سے رکن اسمبلی شہنواز عالم، بائسی سے رکن اسمبلی رکن الدین، بہادر گنج سے رکن اسمبلی انظار نعیمی آرجے ڈی میں شامل ہوئے ہیں۔

ادے پور: مذہبی جنونیوں کے ہاتھوں درزی کا قتل، دونوں حملہ آور گرفتار

0

ادے پور میں دو افراد نے ایک درزی کو اس کی دوکان میں کپڑے کا ناپ دینے کے بہانے داخل ہوکر تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کردیا

ادے پور: راجستھان کے ادے پور میں منگل کو دو افراد نے ایک درزی کو اس کی دوکان میں کپڑے کا ناپ دینے کے بہانے داخل ہوکر تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کردیا۔

ابتدائی طور پر یہ مذہبی جنون کا معاملہ لگتا ہے کیونکہ حملہ آوروں نے واقعے کی ایک بھیانک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اس فعل کو ‘گستاخ رسول’ کا بدلہ قرار دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ان حملہ آوروں کو راجستھان پولیس نے واقعہ کے چند گھنٹوں کے اندر راجسمند سے گرفتار کر لیا۔

اس واقعہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملک میں ماحول کو بہتر کرنے کے لئے اپیل جاری کرنے کی درخواست کی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مقررہ وقت میں عدالتی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ راجستھان میں گہلوت حکومت ناکام ہے اور جہادی عناصر پر کوئی لگام نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق ادے پور کے دھان منڈی بھوت محل علاقے میں درزی کی دکان چلانے والے کنہیا لال کو قتل کر دیا گیا۔ حملہ آوروں نے تیز دھار ہتھیار سے اس کی گردن کو دھڑ سے الگ کردیا۔ اس وقت دکان میں سات افراد موجود تھے۔ اس حملے میں کنہیا لال کے ایک ساتھی ایشور سنگھ کو شدید چوٹیں آئیں، جنہیں ایم بی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

علاقے میں کشیدگی

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل افراد نے بازار بند کر کے نعرے بازی کی۔ بعض مقامات پر بھیڑ نے سڑکوں پر ٹائر وغیرہ جلا کر احتجاج کیا۔ اس واقعے کے بعد انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ادے پور میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی تھی۔ شہر کے کم از کم سات تھانوں کے علاقوں میں حکم امتناعی کر دیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کنہیا لال نے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں کوئی ٹویٹ کیا تھا اسی کا بدلہ لینے کے لیے اس کا قتل کردیا گیا ہے۔ کنہیا لال کو پہلے بھی دھمکیاں مل رہی تھیں اور اس نے کچھ نوجوانوں کے خلاف پولیس میں شکایت کی تھی۔

تیستا سیتلواڈ اور محمد زبیر کا قصور کیا ہے؟ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟: ممتا بنرجی

0
تیستا سیتلواڈ اور محمد زبیر کا قصور کیا ہے؟ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟: ممتا بنرجی
تیستا سیتلواڈ اور محمد زبیر کا قصور کیا ہے؟ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟: ممتا بنرجی

آسنسول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان گرفتاریوں کے خلاف پوری دنیا میں مذمت ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر ان لوگوں کا قصور کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ محمد زبیر اور تیستا سیتلواڈ کا قصور کیا تھا

کلکتہ: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو لوگ نفرت بڑھا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے اور بے قصور لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آسنسول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان گرفتاریوں کے خلاف پوری دنیا میں مذمت ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر ان لوگوں کا قصور کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ محمد زبیر اور تیستا سیتلواڈ کا قصور کیا تھا۔

ممتا بنرجی نے نوپور شرما کا نام لئے بغیر کہا کہ اگر آپ کا لیڈر مذہب کے بارے میں جھوٹ بولتا ہے تو آپ اسے گرفتار نہیں کرتے، وہ خاموش ہے، اگر آپ اسے مار ڈالیں تو بھی کوئی بات نہیں ہوتی، اور اگر ہم بات بھی کریں تو وہ ہمیں قاتل بنا دیتا ہے۔ بی جے پی آئی ٹی سیل بھی بنا سکتی ہے۔ جعلی ویڈیوز۔ نفرت کرنے والے سوشل میڈیا سے تصاویر لے رہے ہیں، انہیں توڑ مروڑ کر بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا؟

نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں

ممتا نے کہا کہ ”اگر کوئی کچھ کہے تو سی بی آئی اور ای ڈی اسے گرفتار کر کے لے جا رہے ہیں، لیکن اگر کوئی اشتعال انگیز بات کہتا ہے تو آپ اسے گرفتار نہیں کرتے۔ تیستا نے ایسا کیا کیا ہے جس کے لیے آپ کو گرفتار کیا گیا ہے؟۔ ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ آپ گالی دینے والوں کو گرفتار نہیں کرتے؟ ہماری حکومت نے انہیں طلب کیا ہے۔

سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ کو گزشتہ ہفتہ کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔سیتلواڈ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی ہے۔ گجرات اے ٹی ایس نے اسے ممبئی میں گرفتار کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات فسادات کے بارے میں پولیس کو غلط معلومات دینے پر سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ پر تنقید کی تھی۔ چند گھنٹوں کے اندر، تیستا کو گرفتار کیا گیا۔

فوجی جوان پر اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نوجوانوں کو اکسانے کا الزام

0
فوجی جوان پر اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نوجوانوں کو اکسانے کا الزام
فوجی جوان پر اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نوجوانوں کو اکسانے کا الزام

پولیس غیر ضمانتی وارنٹ پر گرفتار جوان کو آگرہ لے کر آرہی ہے۔ پولیس کے مطابق جوان گمان سنگھ نے اگنی پتھ اسکیم کے سلسلے میں نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور انہیں مشتعل کرنے کے لئے وہاٹس ایپ پر انقلاب زندہ باد کے نام سے ایک گروپ بنایا تھا

آگرہ: اترپردیش کے ضلع آگرہ میں پولیس نے آرمی میں تقرری سے وابستہ مرکزی حکومت کی نئی سکیم اگنی پتھ کے خلاف نوجوانوں کو مشتعل کرنے کے الزام میں منگل کو فوج کے ہی ایک جوان کو پنجاب سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس غیر ضمانتی وارنٹ پر گرفتار جوان کو آگرہ لے کر آرہی ہے۔ پولیس کے مطابق جوان گمان سنگھ نے اگنی پتھ اسکیم کے سلسلے میں نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور انہیں مشتعل کرنے کے لئے وہاٹس ایپ پر انقلاب زندہ باد کے نام سے ایک گروپ بنایا تھا۔ موجودہ وقت میں وہ پنجاب میں تعینات ہے اور مستقل طور سے راجستھان کے کرولی کے مانڈئی گاؤں کا رہنے والا ہے۔

گمان سنگھ کے خلاف عدالت سے 26 جون کو غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوئے۔ آگرہ پولیس کی رپورٹ کے بعد آرمی نے بھی جوان سے پوچھ گچھ کی۔ آج آگرہ پولیس کی ٹیم نے پنجاب سے گمان سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ آگرہ کے ایس پی ستیہ جیت گپتا نے بتایا کہ گمان کا بھائی فوج کا امتحان دے چکا تھا۔ اس کا فوج میں تقرری نہ ہوتے دیکھ کر گمان نے وہاٹس ایپ گروپ بنا کر نوجوانوں کو بھڑکایا تھا۔

مرکزی حکومت یکم جولائی سے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی نافذ کرے گی

0
مرکزی حکومت یکم جولائی سے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی نافذ کرے گی
مرکزی حکومت یکم جولائی سے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی نافذ کرے گی

حکومت یکم جولائی سے ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک پر پابندی نافذ کرنے کے لیے قومی اور ریاستی سطح پر کنٹرول روم قائم کرے گی

نئی دہلی: مرکزی حکومت یکم جولائی سے ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک پر پابندی نافذ کرنے کے لیے قومی اور ریاستی سطح پر کنٹرول روم قائم کرے گی۔ یہ کنٹرول روم ایسے پلاسٹک کی غیر قانونی تیاری، درآمد، ذخیرہ، تقسیم اور فروخت کی نگرانی کریں گے۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سرحدی چوکیاں قائم کریں تاکہ کسی بھی ممنوعہ سنگل یوز پلاسٹک اشیاء کے بین ریاستی تبادلے کو روکا جا سکے۔

وزارت نے کہا کہ ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک اشیاء کی وجہ سے آلودگی سے نمٹنا تمام ممالک کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پلاسٹک کے استعمال سے سمندری ماحول، زمینی اور آبی ماحولیاتی نظام دونوں پر پڑنے والے منفی اثرات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اسی کے پیش نظر حکومت نے یہ قدم سنگل یوز پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔

ممنوعہ اشیاء کی فہرست میں پلاسٹک بڈس، غباروں کی پلاسٹک کی سیخ، پلاسٹک کے جھنڈے، کینڈی کی چھڑیں، آئس کریم اسٹیک، سجاوٹ کے لیے پولی اسٹیرین (تھرموکول)، پلاسٹک کی پلیٹیں، کپ، گلاس، کٹلری جیسے کانٹے، چمچ، چاقو وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹرا، ٹرے، ریپنگ یا پیکجنگ فلم، سویٹ بکس، دعوتی کارڈ، سگریٹ کے پیکٹ اور 100 مائکرون سے کم پلاسٹک یا پی وی سی بینرز۔ اس سلسلے میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ترمیمی ایکٹ 2021 اور 2022 کے تحت جامع رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز گراوٹ کے ساتھ

0
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز گراوٹ کے ساتھ
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز گراوٹ کے ساتھ

منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، ہرے نشانات کے ساتھ اوپن اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا

ممبئی: منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس 315.02 پوائنٹس گر کر 52،846.26 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 74.6 پوائنٹس گر کر 15،757.45 پوائنٹس پر کھلا۔

ہرے نشانات کے ساتھ اوپن اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ 36.19 پوائنٹس گر کر 21,955.62 پر اور اسمال کیپ 26.21 پوائنٹس کے اضافے سے 24,932.15 پوائنٹس پر کھلا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 433.30 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 53161.28 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 132.80 پوائنٹس کے اضافے سے 15832.05 پوائنٹس پر تھا۔

روپیہ 4 پیسے گر کر 78.37 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح پر

0
روپیہ 4 پیسے گر کر 78.37 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح پر
روپیہ 4 پیسے گر کر 78.37 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح پر

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باوجود آج انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ چار پیسے گر کر 78.37 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا

ممبئی: بین الاقوامی سطح پر ڈالر کے مقابلے میں دنیا کی اہم کرنسیوں میں نرمی اور گھریلو سطح پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باوجود آج انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ چار پیسے گر کر 78.37 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا۔

پچھلے سیشن میں روپیہ 78.33 روپے فی ڈالر پر تھا۔

آج اسٹاک مارکیٹ کی ابتدائی تیزی کے زور پر روپیہ 9 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 78.24 روپے فی ڈالر پر کھلا اور یہی اس کی بلند ترین سطح بھی رہی۔ سیشن کے دوران، ڈالر کی مانگ کی وجہ سے یہ 78.37 روپے فی ڈالر کی نچلی سطح تک کمزور ہوا اور یہ اس کی آخری سطح بھی رہی۔

مانسون سیشن: بہار اسمبلی میں وقفہ طعام کے بعد بھی اپوزیشن کا ہنگامہ رہا جاری، کاروائی ملتوی

0
مانسون سیشن: بہار اسمبلی میں وقفہ طعام کے بعد بھی اپوزیشن کا ہنگامہ رہا جاری، کاروائی ملتوی
مانسون سیشن: بہار اسمبلی میں وقفہ طعام کے بعد بھی اپوزیشن کا ہنگامہ رہا جاری، کاروائی ملتوی

بہار اسمبلی میں فوج میں بھرتی کی نئی ’اگنی پتھ اسکیم‘ کی مخالفت میں اپوزیشن کا ہنگامہ وقفہ طعام کے بعد بھی جاری رہا، جس کی وجہ سے ایوان کی کاروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی گئی

پٹنہ: بہار اسمبلی میں مانسون سیشن کے دوسرے دن سموار کو فوج میں بھرتی کی نئی ’اگنی پتھ اسکیم‘ کی مخالفت میں اپوزیشن کا ہنگامہ وقفہ طعام کے بعد بھی جاری رہا، جس کی وجہ سے ایوان کی کاروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

اسمبلی میں وقفہ طعام کے بعد کاروائی جب دوبارہ شروع ہوئی تو ایک مرتبہ پھر راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سمیت پوری اپوزیشن اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے کے مطالبے پر شور و ہنگامہ کرنے لگی۔

ہنگامہ کے درمیان ہی ایکسائز اور امتناع منشیات کے وزیر سنیل کمار نے بہار چھوا کنٹرول ترمیمی بل 2022 ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیا، جسے بغیر کسی بحث کے ایوان میں صوتی ووٹ سے پاس کر دیا گیا۔ شور و غل کے درمیان ہی وزیر نے بل سے متعلق اپنی باتیں رکھنے کی کوشش کی لیکن ہنگامہ میں ان کی باتیں نہیں سنی جاسکیں جس کے بعد انہوں نے اسمبلی اسپیکر سے اپنے تحریری بیان کو کاروائی کا حصہ بنانے کی درخواست کی۔

اسمبلی اسپیکر نے ان کی اس درخواست کو قبول کرلیا۔ اس بل کا مقصد گنا کسانوں کو ان کی پیدوار کی بہتر قیمت دلانے میں مدد کرنا ہے۔

بل کے پاس ہونے کے بعد اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا نے فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ایوان میں بحث کرانے کی آر جے ڈی رکن اسمبلی سمیر کمار مہا سیٹھ کی تجویز کو پیش کرنے کیلئے ان کا نام کئی مرتبہ پکارا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

حزب اختلاف کے امیدوار یشونت سنہا نے صدارتی انتخاب میں کاغذات نامزدگی داخل کیا

0
حزب اختلاف کے امیدوار یشونت سنہا نے صدارتی انتخاب میں کاغذات نامزدگی داخل کیا
حزب اختلاف کے امیدوار یشونت سنہا نے صدارتی انتخاب میں کاغذات نامزدگی داخل کیا

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی اپیل پر بلائی گئی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں مسٹر سنہا کو صدارتی انتخاب میں مشترکہ اپوزیشن امیدوار کے طور پر چنا گیا تھا

نئی دہلی: صدارتی انتخاب کے لئے اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنا کاغذات نامزدگی داخل کیا۔

مسٹر سنہا اپوزیشن کے کئی لیڈروں کے ساتھ آج پارلیمنٹ ہاؤس گئے اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کے دفتر میں صدارتی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

مسٹر سنہا کے ساتھ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، ترنمول کانگریس کے سینئر رکن پارلیمنٹ سوگتا رائے، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، ڈی ایم کے کے تروچی شیوا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر راجہ سنگھ بھی موجود تھے۔ پرفل پٹیل اور دیگر کئی سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی اپیل پر بلائی گئی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں مسٹر سنہا کو صدارتی انتخاب میں مشترکہ اپوزیشن امیدوار کے طور پر چنا گیا تھا۔ تاہم عام آدمی پارٹی، تلنگانہ راشٹرا سمیتی، شرومنی اکالی دل، وائی ایس آر کانگریس اور بیجو جنتا دل کے رہنماؤں نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ مسٹر سنہا سابق وزیر اعظم مسٹر اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے جھارکھنڈ کے سابق گورنر اور قبائلی رہنما دروپدی مرمو کو صدارتی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ محترمہ مرمو پہلے ہی اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر چکی ہیں۔

صدارتی انتخاب 18 جولائی کو ہونا ہے اور ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو ہوگی۔

تلنگانہ میں قبائلیوں کی پرگتی بھون یاترا میں کشیدگی، پولیس کا لاٹھی چارج

0
تلنگانہ میں قبائلیوں کی پرگتی بھون یاترا میں کشیدگی، پولیس کا لاٹھی چارج
تلنگانہ میں قبائلیوں کی پرگتی بھون یاترا میں کشیدگی، پولیس کا لاٹھی چارج

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے راماگوڑم میں قبائلیوں کی جانب سے پرگتی بھون یاترا کے پروگرام میں قبائلیوں کی پولیس کے ساتھ بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد بعض قبائلیوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے راماگوڑم میں قبائلیوں کی جانب سے پرگتی بھون یاترا کے پروگرام میں کشیدگی پھیل گئی۔ اراضیات کے مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے شروع کردہ اس پروگرام میں پولیس نے آج صبح رکاوٹ پیدا کی۔ رامناپیٹ سے 200 افراد اراضیات کے مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ حیدرآباد کے لئے روانہ ہوئے۔

انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اراضیات کے مسائل کے حل تک وہ اس پروگرام کو جاری رکھیں گے۔ رامناگوڑم سے حیدرآباد کی سمت پدیاترا کرنے والے کئی قبائلیوں کو اشواراو پیٹ کے حدود میں حراست میں لے لیاگیا جس کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔

قبائلیوں کی پولیس کے ساتھ بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد بعض قبائلیوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ ان احتجاجیوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ان کی اراضیات کے مسائل ہیں جن کو ہنوز حل نہیں کیا گیا ہے۔ رامناگوڑم کے سرپنچ کی قیادت میں قبائلیوں نے احتجاج کا فیصلہ کیا تھا جس کے حصہ کے طور پر چلو پرگتی بھون پدیاترا نکالی گئی تھی۔