پیر, اکتوبر 5, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 178

کرناٹک حکومت نے مندروں کو دی جانے والی گرانٹ روکنے کا حکم واپس لیا

0
کرناٹک-حکومت-نے-مندروں-کو-دی-جانے-والی-گرانٹ-روکنے-کا-حکم-واپس-لیا

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے سرکاری ہندو مندروں کے ترقیاتی کاموں کے لیے گرانٹ روکنے کا حکم واپس لے لیا ہے۔کرناٹک کے مجرئی کے وزیر راملنگا ریڈی نے حکم سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کی طرف سے جاری کردہ سرکلر گمراہ کن تھا اور حکومت مندروں کو دی جانے والی کسی بھی گرانٹ کو روکنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

مسٹر ریڈی نے کہا کہ کمشنر اور پرنسپل سکریٹری سمیت مجرئی محکمہ کے عہدیداروں سے حکم واپس لینے کے لئے کہا گیا ہے۔یہ فیصلہ سرکاری ہندو مندروں کو ملنے والی گرانٹ کے خلاف حکم پر عوامی غصے کا سامنا کرنے کے بعد کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ مئی میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد سے اسے اپنے ہندو مخالف موقف کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چیف منسٹر سدارامیا کو اُڈپی کی فلم بندی سے نمٹنے اور مویشیوں کے ذبیحہ کو مجرمانہ قرار دینے کے منصوبے جیسے مسائل پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مجرتی کمشنر نے 14 اگست کو ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام ضلعی منتظمین کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ سرکاری مندروں کو دی جانے والی گرانٹس کو روک دیں۔

یہ رقم مندروں کی مرمت اور ترقیاتی کاموں کے لیے دی جاتی تھی۔ یہ ان مندروں پر نافذ ہوتا ہے جہاں 50 فیصد فنڈز فراہم کیے گئے تھے یا فنڈز منظور کیے گئے تھے، لیکن کام آگے نہیں بڑھا تھا۔کرناٹک میں تقریباً 34,000 اوقافی مندر ہیں جنہیں سالانہ حاصل ہونے والی آمدنی کی مقدار کے لحاظ سے اے، بی اور سی زمروں میں درجہ بندی کی گئی ہے۔

25 لاکھ روپے سے زیادہ کی سالانہ آمدنی والے مندروں کی اے زمرہ کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے، جبکہ 5 لاکھ سے 25 لاکھ روپے کے درمیان سالانہ آمدنی والے مندروں کو بی اور 5 لاکھ روپے سے کم آمدنہ والے مندروں کی سی کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ ریاست کے 34,000 بندوبستی مندروں میں سے 175 زمرہ اے کے مندر، 158 کیٹیگری بی اور باقی کیٹیگری سی کے ہیں۔

بے قصوروں کی قانونی لڑائی لڑنے والے گلزار احمد اعظمی نہیں رہے

0
بے-قصوروں-کی-قانونی-لڑائی-لڑنے-والے-گلزار-احمد-اعظمی-نہیں-رہے

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری گلزار احمد اعظمی آج صبح انتقال کرگئے، چندروز قبل انہیں ممبئی کے مسینا اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیاگیا اور اتوار کو انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔

گلزار اعظمی 89 سال کے تھے،ان۔کے پسماندگان میں چھ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں،گلزار اعظمی 1954ءسے جمعیت سے وابستہ رہے اور 69سال تک خدمت انجام دی،ملک اور خصوصاً فرقہ وارانہ فسادات اور قدرتی آفات کے دوراثراحتی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لیتے رہے،خصوصی طورپرسری کرشناکمشن کی کارروائی اور متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرانے میں ان کا اہم رول رہا،پھر قانونی امدادی کمیٹی کے ذریعے فسادات کے بعد گرفتار بے قصوروں کی رہائی اور بم دھماکوں کے ملازمین کی باعزت رہائی کے لیے تین دہائیوں سے کوشاں رہے بلکہ سینکڑوں نوجوانوں کو باعزت بری کرانے میں بھی ہر طرح کی قانونی کوشش میں مصروف رہے۔بلکہ جوانوں کی طرح جمعیۃ علماء کے لئے آخری دم تک خدمات انجام دیتے رہے۔

جمعیتہ علماء ہند کی تقسیم کے وقت انہوں نے ارشد مدنی گروپ میں شمولیت اختیار کر لی اور قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری مقرر کیے گئے ۔کئی بے قصور ان کی کوشش کے نتیجے میں دو دہائی بعد باعزت بری ہوگئے،جن کی کفالت بھی تنظیم کے ذریعے کی گئی۔

آج مرحوم گلزار اعظمی کی رہائش گاہ پیرو لین بھنڈی بازار پہنچنے والوں میں سابق ریاستی وزیر اور ایم پی سی سی کے کارگزار صدر عارف نسیم خان،سماج وادی پارٹی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی ،مقامی ایم ایل اے امین پٹیل ،کارپوریٹر جاوید جونیجو اور جمعیت علماء کے کارکن اور دیگر تنظیموں کے لیڈروں اور رضاکاروں نے دورہ کیااور تعزیت پیش کی۔تدفین اتوار کی شب بعد نماز عشاء بڑے قبرستان میں کی جائے گی۔

سنجے راوت نے اجیت پوار کو کہا ’کٹھ پھوڑا‘، کہا شندے کی کرسی میں سوراخ کریں گے

0
سنجے-راوت-نے-اجیت-پوار-کو-کہا-’کٹھ-پھوڑا‘،-کہا-شندے-کی-کرسی-میں-سوراخ-کریں-گے

کچھ دن پہلے این سی پی سربراہ شرد پوار اور مہاراشٹر کے نئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی پونے میں ملاقات سے ریاست کی سیاست میں گرمی پیدا ہو گئی ۔ اس پر سیاسی حلقوں میں ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ان کی ملاقات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے،  رکن پارلیمنٹ اور شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے کہا، ‘ان کی ملاقات سیاست سے بالاتر تھی۔ دونوں کی ملاقات کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرد پوار اور اجیت پوار کئی غیر سیاسی تنظیموں کے لیے کام کر رہے ہیں، یہ تنظیمیں وقتاً فوقتاً میٹنگیں کرتی ہیں اور وہ ان کے کام میں شامل ہے۔

سنجے راوت نے سامنا کے ہفتہ وار مضمون میں ان کی ملاقات اور دونوں کے سیاسی طریقوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا، ‘کئی ماہرین مہاراشٹر میں پوار خاندان کی سیاست کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں’۔ ایم پی سنجے راوت نے بالاصاحب ٹھاکرے کے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ‘بالا صاحب ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے سیاسی رہنماؤں پر ایک کارٹون بنایا تھا، جس میں انہوں نے شرد پوار کو  کٹھ پھوڑا  کے طور پر دکھایا تھا۔واضح رہے کٹھ پھوڑا ایک پرندہ ہے جس کا نام ہد ہد ہے اور وہ لکڑی میں سوراخ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے  خیال میں اجیت پوار ایک کٹھ پھوڑا  کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے این سی پی میں سوراخ کر دیا ہے۔

مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم دیویندر فڑنویس پر الزام لگاتے ہوئے، انہوں نے کہا، ‘دیویندر فڑنویس اس کٹھ پھوڑا (اجیت پوار) کو ایکناتھ شندے کی کرسی میں سوراخ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر کے ایک وفد نے دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وفد کا ماننا ہے کہ سی ایم شندے کو مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ بنانا بی جے پی کی سیاسی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ راوت نے کہا کہ اب بھی سی ایم شندے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ 2024 کے اسمبلی انتخابات میں ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعی ایسا ہے تو اجیت پوار کو اس اتحاد میں شامل نہیں ہونا چاہئے تھا۔

ہندوستان ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق سنجے راوت نے اجیت پوار پر طنز کرتے ہوئے کہا، ‘شرد پوار اجیت پوار کو سیاست میں لائے ہیں، اجیت پوار آج جو کچھ بھی ہیں وہ شرد پوار کی وجہ سے ہیں۔ ان سب کے باوجود اجیت پوار نے شرد پوار کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی ہلچل کے درمیان ملاقات کر رہے ہیں، اس لیے لوگوں میں کنفیوژن پیدا ہونے لازمی  ہے۔ تاہم جہاں تک انہیں  معلوم ہے یہ ملاقات غیر سیاسی تھی۔ شرد پوار کئی تعلیمی اور زرعی اداروں کے لیے کام کر رہے ہیں، اس میں انہوں نے اجیت پوار کو بھی شامل کیا ہے۔ شاید یہ ملاقات ان اداروں کے مستقبل کے پروگرام کے بارے میں تھی۔

منی بالی ووڈ کی جھلک گروگرام گلوبل سٹی میں نظر آئے گی

0
منی-بالی-ووڈ-کی-جھلک-گروگرام-گلوبل-سٹی-میں-نظر-آئے-گی

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ گلوبل سٹی گروگرام بین الاقوامی سطح کی آرٹ کی نمائش کا ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے اور اب وہ دن دور نہیں جب یہاں منی بالی ووڈ کی جھلک نظر آئے گی۔

 وزیر اعلی  کھٹر نے عالمی یوم فوٹوگرافی کے موقع پر یہاں واقع ‘میوزیو کیمرہ’ میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ نو برسوں سے ریاست کے خوشحال فن اور ثقافت کو محفوظ رکھنے کے لیے ریاست کی نئی فلم پالیسی تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گروگرام میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ معاہدہ کرکے یہ عالمی معیار کا میوزیم قائم کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے ‘من کی بات’ پروگرام میں میوزیم کے قیام کی تعریف کی ہے جہاں نہ صرف فوٹوگرافی بلکہ ملک کی سیاسی، ثقافتی اور سماجی تاریخ کے بارے میں بھی معلومات دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہاں نہ صرف ملک و دنیا کے فوٹو شائقین آئیں گے جو فوٹو گرافی میں دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ بالی ووڈ کے فلمساز اور فنکار بھی یہاں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فوٹو گرافی 18ویں صدی میں فرانس کے جوزف نیسفور نیپس نے ایجاد کی تھی جو کہ 21ویں صدی تک پہنچتے پہنچتے ایک سائنس کی شکل اختیار کر چکی ہے۔اس موقع پر میوزیو کیمرہ کے بانی اور ڈائریکٹر آدتیہ آریہ نے چیف منسٹر میوزیم تک پہنچنے اور میوزیم کے قیام میں تعاون کرنے پر ہریانہ حکومت کا خاص طورپر شکریہ ادا کیا۔

پنجاب کو پبلسٹی منسٹر کی نہیں وزیراعلیٰ کی ضرورت ہے : شیرگل

0
پنجاب-کو-پبلسٹی-منسٹر-کی-نہیں-وزیراعلیٰ-کی-ضرورت-ہے-:-شیرگل

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان جےویر شیرگل نے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان پر حملہ کرتے ہوئے ان پر دوسری ریاستوں میں پارٹی کی انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اتوار کو جاری ایک بیان میں مسٹر شیرگل نے چھتیس گڑھ کے رائے پور میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی انتخابی ریلی میں مسٹر بھگونت مان کی شرکت کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ جب پنجاب کو سیلاب کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ہے اس وقت  بھگونت مان اپنے سپر باس اروند کیجریوال کو خوش کرنے کے لیے انتخابی ریاستوں میں سیاسی ریلیاں کرنے میں مصروف ہیں۔

بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ پنجاب کو وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے نہ کہ پبلسٹی منسٹرکی۔ انہوں نے کہا کہ بھگونت مان دوسری ریاستوں کا سفر کر کے پنجاب کے مفادات کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ان کا واحد ایجنڈا پارٹی سپریمو اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سیاسی خواہشات کو پورا کرنا ہے جو کہ نام نہاد جھوٹے پنجاب ماڈل کا دکھاوا کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے مان کو انتخابی ریاستوں میں لے جاتے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر کیجریوال ملک میں اے اے پی کو پھیلانے کے لئے بھگونت مان کا استعمال کر رہے ہیں۔ پنجاب کا پیسہ سیاسی سیاحت کے لیے استعمال ہو رہا ہے، ایسے میں اب کئی محکموں کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی  بھگونت مان نے مسٹر کیجریوال کے ساتھ مشترکہ طور پر 5 مارچ کو رائے پور (چھتیس گڑھ)، 18 جون کو گنگا نگر (راجستھان)، یکم جولائی کو گوالیار (مدھیہ پردیش) اور 2 جولائی کو بلاس پور (چھتیس گڑھ) میں ریلیاں کیں۔ جب پنجاب کے 23 میں سے 19 اضلاع سیلاب کی زد میں تھے۔ بھگونت مان 17 جولائی کو بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے، جو اپنی ریاست کے لوگوں کی تکالیف سے واضح طور پر بے حس تھے اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ظاہر کرتے تھے۔

روسی خلائی مشن لونا-25 کی چاند کے مدار میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

0
روسی-خلائی-مشن-لونا-25-کی-چاند-کے-مدار-میں-داخل-ہونے-کی-کوشش-ناکام

ماسکو: چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 کو چاند پر لینڈنگ سے قبل ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور چاند کے مدار میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ لونا 25 کو روس نے 11 اگست کو لانچ کیا تھا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کا کہنا ہے کہ چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 میں غیرمعمولی ایمرجنسی صورتحال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

روسی خلائی ایجنسی کے مطابق آپریشن کے دوران خودکار اسٹیشن پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، چاند کی سطح پر اترنے سے پہلے ایمرجنسی صورتحال کا پتاچلا ہے، ماہرین لونا 25 میں پیش آنے والی ایمرجنسی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

روسکوسموس کے سربراہ یوری بوریسوف نے جون کے مہینے میں صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ چاند کے مشن جوکھم سے بھرے ہوتے ہیں اور ان کی کامیابی کا امکان صرف 70 فیصد ہوتا ہے۔

ہندوستان کے چاند مشن چندریان 3 کے ساتھ ساتھ روس کا لونا 25 بھی چاند کی سطح پر اترنے کے لیے آگے بڑھ رہا تھا۔ اسی دوران 19 اگست کو لونا 25 میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی اور اسے ایمرجنسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

روسی خلائی ایجنسی کو لونا-25 کی جانچ کے دوران ہی ہفتہ کو ہنگامی صورتحال کا علم ہوا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کا چندریان 3 بھی چاند کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔ اس دوران لینڈر ماڈیول (ایل ایم) کو چاند کے قریب لے جانے کے لیے ڈی بوسٹنگ کا عمل بحفاظت مکمل ہو گیا ہے۔

کھڑگے نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کا کیا اعلان، ان لیڈران کو ملی جگہ

0
کھڑگے-نے-کانگریس-ورکنگ-کمیٹی-کا-کیا-اعلان،-ان-لیڈران-کو-ملی-جگہ

کانگریس نے اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات اور اگلے سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی نئی ٹیم تیار کر لی ہے۔ کانگریس کی نئی ورکنگ کمیٹی کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں کل 39 لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔

سی ڈبلیو سی کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ یہ کانگریس میں فیصلہ سازی کی سب سے بڑی کمیٹی ہے۔ تاہم اس نئی کمیٹی میں پرانی کے مقابلہ زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ فہرست جاری کرنے سے پہلے گزشتہ کئی ماہ سے ملاقاتوں کا دور دورہ ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے کئی ملاقاتیں کیں۔

سی ڈبلیو سی میں ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، منموہن سنگھ، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، اے کے انٹونی، امبیکا سونی، ادھیر رنجن چودھری، دگ وجے سنگھ، چرنجیت سنگھ چنی، آنند شرما سمیت کل 39 رہنما شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 32 مستقل مدعو ارکان، 9 خصوصی مدعو ارکان، یوتھ کانگریس، این ایس یو آئی، مہیلا کانگریس اور سیوا دل کے صدور کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

کانگریس کی ورکنگ کمیٹی میں نئے نام سچن پائلٹ، ششی تھرور، اشوک چوان، دیپک باوریا کی شکل میں سامنے آئے ہیں۔ گورو گگوئی، ناصر حسین، دیپا داس منشی کو بھی سی ڈبلیو سی میں شامل کیا گیا ہے۔ خصوصی مدعو کرنے والوں میں پون کھیرا، سپریا شرینے اور الکا لامبا شامل ہیں۔

ہماچل میں حالات قابو میں لیکن آج پھر بھاری بارش کا انتباہ، نقصان کا جائزہ لینے پہنچے جے پی نڈا

0
ہماچل-میں-حالات-قابو-میں-لیکن-آج-پھر-بھاری-بارش-کا-انتباہ،-نقصان-کا-جائزہ-لینے-پہنچے-جے-پی-نڈا

نئی دہلی: ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا کہ ریاست میں حالات اب قابو میں ہیں۔ جب تیز بارش ہوتی ہے تو لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوتے ہیں لیکن اس بار 13 سے 16 اگست کے درمیان ایسے واقعات زیادہ دیکھنے میں آئے ہیں۔ ہماچل میں مٹی کے تودے گرنے سے کئی لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے کافی نقصان ہوا ہے۔ خیال رہے کہ ہماچل پردیش کا راج بھون ہفتہ کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا تھا اور پہلے دن تقریباً 60 طلباء نے اس تاریخی عمارت کا دورہ کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا آج ہماچل پردیش پہنچ رہے ہیں تاکہ حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہوئے بھاری نقصان کا جائزہ لیں۔

وہیں، ہماچل کے شملہ میں شیو مندر کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد ہونے کے بعد ریاست میں بارش سے متعلق واقعات میں جان گنوانے والوں کی تعداد ہفتہ کو بڑھ کر 78 ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ مقامی محکمہ موسمیات نے ‘اورنج الرٹ’ جاری کیا ہے جس میں اگلے دو دنوں کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ہماچل پردیش میں 24 جون کو مانسون کے آغاز سے بارش سے متعلق واقعات اور سڑک حادثات میں 338 افراد ہلاک اور 38 لاپتہ ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 338 مرنے والوں میں سے 221 لوگوں کی موت بارش سے متعلق واقعات میں ہوئی۔ ایمرجنسی سنٹر کی طرف سے بتایا گیا کہ 11600 مکانات کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا ہے اور تقریباً 560 سڑکیں ابھی بھی بند ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 253 ٹرانسفارمر اور 107 واٹر سپلائی سکیمیں رک گئی ہیں۔

مقامی محکمہ موسمیات نے 20 اور 21 اگست کے لیے موسلا دھار بارش کے لیے ‘اورنج الرٹ’ جاری کیا ہے، جب کہ 22 اور 23 اگست کے لیے شدید بارش کے لیے ‘یلو الرٹ’ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شملہ، سرمور اور چمبا اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، طوفانی سیلاب اور دریاؤں اور نالوں کے پانی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

گورنر کے تعلق سے غلط سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف مقدمہ درج کرے گی منی پور پولیس

0
گورنر-کے-تعلق-سے-غلط-سوشل-میڈیا-پوسٹ-کے-خلاف-مقدمہ-درج-کرے-گی-منی-پور-پولیس

امپھال: منی پور پولیس سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں گورنر انوسویا یوکی کے تعلق سے فرضی سوشل میڈیا پوسٹس کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گی۔ حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ایکس سے اس پوسٹ کو ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے، جس میں جھوٹے تبصروں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گورنر نے اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے والی آر ایس ایس کے زیر اہتمام میٹنگ میں شرکت کی۔

ایک ٹوئٹ میں منی پور پولیس نے کہا ’’بیٹھی ہوئی خاتون منی پور کی گورنر نہیں ہے جیسا کہ پوسٹ میں کہا گیا ہے۔ سائبر کرائم میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔‘‘

امپھال پولیس حکام نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ سوشل میڈیا پر غلط تبصروں کے ساتھ فوٹو پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔

آج سے 40 روپے فی کلو میں ملیں گے ٹماٹر، دہلی سمیت کئی شہروں میں کم ہوئے دام

0
آج-سے-40-روپے-فی-کلو-میں-ملیں-گے-ٹماٹر،-دہلی-سمیت-کئی-شہروں-میں-کم-ہوئے-دام

نئی دہلی: مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور اس کی وجہ سے ٹماٹر کھانے کی پلیٹ سے غائب ہو چکا ہے۔ ایسے میں عوام کو راحت دینے کے لیے حکومت کئی شہروں میں سستے داموں ٹماٹر فروخت کر رہی ہے۔ این سی سی ایف اور این اے ایف ای ڈی جیسی سرکاری ایجنسیاں بہت سے شہروں میں ٹماٹر خوردہ کے مقابلے بہت کم قیمت پر فروخت کر رہی ہیں۔ آج یعنی اتوار 20 اگست کو حکومت نے ٹماٹر کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے اسے 40 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستان کے کئی شہروں میں گزشتہ دو تین ماہ کے اندر ٹماٹر کی قیمت 200 سے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔ ایسے میں عام لوگوں کو راحت دینے کے لیے حکومت نے جولائی سے ہی نافیڈ اور این سی سی ایف کی مدد سے کئی شہروں میں سستے داموں ٹماٹر فروخت کرنا شروع کر دیے تھے۔ لائیو منٹ کی خبر کے مطابق اب تک یہ دونوں ایجنسیاں ملک بھر میں 15 لاکھ کلو سے زائد ٹماٹر فروخت کر چکی ہیں۔ یہ ایجنسیاں دہلی این سی آر، راجستھان کے جے پور، کوٹا، اتر پردیش کے لکھنؤ، کانپور، پریاگ راج، بہار کے پٹنہ اور مظفر پور، آرہ اور بکسر میں کم قیمتوں پر ٹماٹر فروخت کر رہی ہیں۔ حکومت مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور کرناٹک کی منڈیوں سے بڑی تعداد میں ان ٹماٹروں کی خریداری کر رہی ہے۔

اس سے قبل 13 اگست 2023 کو این سی سی ایف نے بتایا تھا کہ اس نے دہلی میں دو دن کے اندر 71500 کلو سے زیادہ ٹماٹر فروخت کیے ہیں۔ اس میں سے 12 اگست کو 35 ہزار کلو اور 13 اگست کو 36 ہزار 500 کلو ٹماٹر فروخت کئے گئے۔ گزشتہ ہفتے حکومت نے عوام کو ٹماٹر 70 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب کرائے تھے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں ٹماٹر کی قیمت پر حکومت کے اقدامات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ملک میں غذائی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نیپال سے بڑی تعداد میں ٹماٹر درآمد کر رہی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد نیپال سے ٹماٹروں کی کھیپ وارانسی، کانپور اور دہلی پہنچ گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 1400 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد سب وے، میکڈونلڈز اور برگر کنگ ریستورانوں نے اپنے ہندوستانی آؤٹ لیٹس میں ٹماٹروں کے استعمال پر روک لگا دی ہے۔