اتوار, اکتوبر 4, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 163

‘چاند کو ہندو سناتن راشٹر، شیو شکتی پوائنٹ کو اس کی راجدھانی قرار دیں!’ سوامی چکرپانی کا مودی سے مطالبہ

0
‘چاند-کو-ہندو-سناتن-راشٹر،-شیو-شکتی-پوائنٹ-کو-اس-کی-راجدھانی-قرار-دیں!’-سوامی-چکرپانی-کا-مودی-سے-مطالبہ

نئی دہلی: چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس جگہ پر چندریان 3 اترا ہے اسے شیو شکتی پوائنٹ کے نام سے جانا جائے گا۔ اب آل انڈیا ہندو مہاسبھا/سنت مہاسبھا کے قومی صدر سوامی چکرپانی کا بیان سامنے آیا ہے۔

سوامی چکرپانی مہاراج نے کہا کہ چاند کو پارلیمنٹ میں ہندو سناتن راشٹر قرار دیا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ چندریان-3 کے لینڈنگ کی جگہ ‘شیو شکتی پوائنٹ’ کو اس کی راجدھانی کے طور پر تیار کیا جائے، تاکہ ’جہادی ذہنیت کا حامل‘ کوئی ’دہشت گرد‘ وہاں نہ پہنچ سکے۔

سوامی چکرپانی نے کہا ’’میں وزیر اعظم نریندر مودی کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے چاند پر چندریان-3 کے لینڈنگ کی جگہ کو ‘شیو شکتی پوائنٹ’ کا نام دیا اور اس کا اعلان کیا لیکن ساتھ ہی میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ اس سے پہلے کہ کسی دوسرے نظریے کے لوگ اور دوسرے ممالک کے لوگ وہاں جا کر غزوہ ہند کا اعلان کرے، پارلیمنٹ سے قرارداد پاس کر کے چاند کو ہندو راشٹر قرار دیا جائے اور ‘شیو شکتی پوائنٹ’ کو وہاں کی راجدھانی بنایا جائے۔

چکرپانی نے کہا کہ ہندو سناتنیوں کا چندا ماما سے پرانا رشتہ ہے۔ ہمارے صحیفوں میں چاند کے حوالے سے بہت سے حوالہ جات موجود ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ چاند کی پاکیزگی اور تقدس قائم رہے، اس لیے ایک قرارداد منظور کر کے چاند کو ہندو سناتن راشٹر قرار دیا جائے!

منی پور تشدد: کانگریس کی وزیر اعظم مودی پر تنقید، ’کیا سماجی ہم آہنگی بگاڑنے والوں کو سخت وارننگ دی جائے گی؟‘

0
منی-پور-تشدد:-کانگریس-کی-وزیر-اعظم-مودی-پر-تنقید،-’کیا-سماجی-ہم-آہنگی-بگاڑنے-والوں-کو-سخت-وارننگ-دی-جائے-گی؟‘

نئی دہلی: کانگریس نے منی پور معاملے پر ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم کو ان لوگوں کو خبردار کرنا چاہئے جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور سماجی ہم آہنگی کو خراب کرتے ہیں۔

کانگریس نے کہا کہ ’’آج آپ کی 104ویں ‘من کی بات’ ہے۔ آپ نے اسرو، جی20 اور دوسری بات کی لیکن کیا منی پور کے لیے کچھ مرہم، کچھ ہیلنگ ٹچ ہوگا؟‘‘

وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے، کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے لکھا ’’کیا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور سماجی ہم آہنگی کو خراب کرنے والوں کو سخت وارننگ دی جائے گی؟”

اس سے قبل قومی دارالحکومت میں موجود وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا ’’ریاست میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔‘‘ خیال رہے کہ منی پور میں 3 مئی کو نسلی تنازعہ شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے اب تک سو سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

زرمبادلہ کے ذخائر 7.3 ارب ڈالر کم ہو کر 594.9 ارب ڈالر رہ گئے

0
زرمبادلہ-کے-ذخائر-73-ارب-ڈالر-کم-ہو-کر-594.9-ارب-ڈالر-رہ-گئے

ممبئی: غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7.3 بلین ڈالر کم ہو کر 594.9 بلین ڈالر رہ گئے جبکہ اس کے پچھلے ہفتے میں یہ 708 ملین ڈالر کے اضافے سے 602.2 بلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 66 ملین ڈالر کی کمی کے ساتھ 527.8 بلین ڈالر رہ گئے تھے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 515 ملین ڈالر کم ہو کر 43.8 بلین ڈالر رہ گئے۔

زیر نظر ہفتے کے دوران خصوصی ڈرائنگ کے حقوق میں 119 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور وہ کم ہو کر 18.2 بلین ڈالر پر آ گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ذخائر 25 ملین ڈالر کم ہو کر 5.07 بلین ڈالر رہ گئے۔

جی-20 اجلاس سے قبل دہلی میں خالصتان حامیوں کی حرکت، میٹرو اسٹیشنوں پر لکھے ملک مخالف نعرے

0
جی-20-اجلاس-سے-قبل-دہلی-میں-خالصتان-حامیوں-کی-حرکت،-میٹرو-اسٹیشنوں-پر-لکھے-ملک-مخالف-نعرے

نئی دہلی: جی-20 سربراہی اجلاس سے قبل خالصتانیوں کی حرکت منظر عام پر آئی ہے۔ دہلی میٹرو کے پانچ مختلف اسٹیشنوں پر ملک مخالف نعرے لکھے گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں کارروائی شروع کر دی ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق دہلی کے 5 سے زیادہ میٹرو اسٹیشنوں کی دیواروں پر نعرے لکھے گئے ہیں۔

دہلی کے مہاراجہ سورجمل اسٹیڈیم میٹرو اسٹیشن کی دیوار پر بھی خالصتان کے حق میں نعرے لکھے پائے گئے۔ اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور انہیں دیوار سے مٹا دیا۔ نیچے دیے گئے لنک میں ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے۔

دہلی پولیس کے مطابق جی-20 سربراہی اجلاس سے قبل سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) نے دہلی میٹرو اسٹیشنوں کی فوٹیج جاری کی ہے۔ ان پر خالصتان کے حق میں نعرے درج ہیں۔ ایس ایف جے کارکنوں کو شیواجی پارک سے پنجابی باغ تک دہلی کے کئی میٹرو اسٹیشنوں پر خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اسٹیشنوں پر ‘دہلی بنے گا خالصتان’ اور ‘خالصتان زندہ باد’ لکھا گیا ہے۔

امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی توسیع کی ہندوستان کی مانگ کا پرزور حامی: امریکی سفیر

0
امریکہ-اقوام-متحدہ-کی-سلامتی-کونسل-کی-توسیع-کی-ہندوستان-کی-مانگ-کا-پرزور-حامی:-امریکی-سفیر

نئی دہلی: امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی توسیع کی ہندوستان کی مانگ کی پرزور حمایت کرتا ہے۔ ہمیں ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو وقت کے تقاضوں کو پورا کریں۔ ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے یو این آئی اردو کے ساتھ ایک خصوصی انٹریو میں یہ بات کہی۔

اس سوال پر کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی مستقل رکنیت میں کس طرح کی رکاوٹیں ہیں اور یہ کہ ہندوستان کب تک اسکا رکن بن سکتاہے، ہندوستان میں امریکہ کے سفیر نے کہاکہ’’ امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی توسیع کی ہندوستان کی مانگ کی پرزور حمایت کرتا ہے ۔ ہمیں ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو وقت کے تقاضوں کوپورا کریں ۔ جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں نئے ممالک آگے بڑھ رہے ہیں ،ہم نے برکس سربراہ کانفرنس میں دیکھا،صرف چھوٹے گروپوں میں ہی نہیں بلکہ اصل گروپ اقوام متحدہ میں بھی خطوں اور ملکوں کی طاقت اور اہمیت کی یکساں طورپر عکاسی ہونی چاہئے ۔‘‘

انھوں نے کہاکہ ’’ اقوام متحدہ میں ضابطے ہیں، اور ہم زیادہ سے زیادہ ووٹوں کے حصول کی کوشش میں ہندوستان کے بھرپور حامی ہیں، لیکن بنیادی طور پر،بدقسمتی سے ،امریکہ نہیں ،بلکہ کسی اورملک کی طرف سے اعتراض ہوتارہاہے اور ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ مزید ممالک یہ دیکھیں گے کہ جی -20 کے بعد ہندوستان کی قیادت کتنی اہم ہے، اور مجھے امید ہے کہ اس سے زیادہ سے زیادہ حامیوں کواپنی طرف کرنے کی ہندوستان کی مہم میں مدد ملے گی، اور یہ کہ ایک دن جلد ہی ہم بالآخر اسے سچ ہوتا دیکھ سکیں گے۔ ‘‘

ہندوستان کی جی -20صدارت کو وہ کس طرح دیکھتے ہیں ، اس سوال پر مسٹر ایرک گارسیٹی نے کہاکہ ’’ یہ حیرت انگیز رہی ہے۔ میں بہت متاثر ہوا ہوں۔ میں مختلف شہروں کودیکھ کر متاثر ہوا ہوں۔ میں جغرافیائی وسعت سے متاثر ہوا ہوں، لیکن میں اس میں پائی جانے والی اصل گہرائی سے بھی متاثر ہوا ہوں، چاہے وہ ٹکنالوجی ہو، ثقافت ہو، تجارت ہو، سیاحت ہو، فنون ہو،سکیورٹی ہو،داخلی سکیورٹی ہو۔ ہم نے 60شہروں میں بہت سے موضوعات کودیکھا اور ہندوستان اس میں خوبصورتی کےساتھ کامیاب ہواہے ہندوستان نے اس میں دنیا بھر سے لوگوں کو جمع کیا ہے۔ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ ہندوستان ماضی اور مستقبل کے درمیان، مشرق اور مغرب کے درمیان، شمال اور جنوب کے درمیان ایک عظیم کڑی رہا ہے۔ ہم دنیا کے لیے نہ صرف ایک کامیاب جی -20 دیکھنا چاہتے ہیں، بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، ماحولیات اور متبادل ادویات جیسے شعبوں میں ہندوستان کی قیادت مستحکم ہو۔ ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ہندوستانی اقدار دنیا کی بہتری میں کس طرح معاون ہو سکتی ہیں۔ ‘‘

اس سوال پر کہ ہندوستان اور امریکہ اس وقت ایک قریبی اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار ہیں ، امریکی سفیر نے کہاکہ ’’ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے شروعات کی ہے ، امریکہ نے ہندوستان کی آزادی کی وکالت کی تھی۔ صدر روزویلٹ نے ونسٹن چرچل کے ساتھ ایک اہم کردار ادا کیا، اور میں سمجھتا ہوں کہ ہم ایک طویل عرصے سے فطری دوست رہے ہیں۔ لوگوں کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی گئی ہے۔ امریکہ ہجرت کرنے والے ہندوستانی، امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی، اور کئی دہائیوں سے یہاں آنے والے امریکی، کمپنیاں اور لوگ۔ امریکی ثقافت یہاں ہر جگہ ہے۔ امریکہ میں ہندوستانی ثقافت کانظارہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ہر چار میں سے ایک امریکی شہری کا علاج ہندوستانی ڈاکٹر کرتا ہے۔ تو یہ اب ذاتی ہے، اور یہ ہمارے لیڈروں، وزیر اعظم مودی اور صدر بائیڈن کے لیے ذاتی ہے۔ یہ ہماری حکومتوں کے لیے ذاتی ہے، اور یہ ہمارے لوگوں کے لیے ذاتی ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم فطری دوست ہیں، بلکہ اس لیے بھی کہ ہمیں ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس وقت ایک دوسرے کی ضرورت ہے، اقتصادی طورپر ، اسٹریٹجک طورپر ، اور ہم تسلیم کرتے ہیں کہ جب ہم ایک ساتھ ہوتے ہیں، تو یہ صرف دو ملکوں ہندوستان اور امریکہ کا قریب آنانہیں بلکہ مستقبل میں اس کے بے پناہ امکانات ہیں ۔ ‘‘

پاکستان سے ہونے والی سرحدپار دہشت گردی کا ہندوستان طویل عرصے سے شکار رہا ہے ، کیاامریکہ پاکستان میں دہشت گردوں پر پابندی لگانے اورانعام کا اعلان کرنے سے زیادہ کچھ کرے گا اس پر مسٹر گارسیٹی نے کہاکہ

’’ جب بات دہشت گردی کے خلاف ہونے کی آتی ہے تو ہم اپنے ہندوستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم نے کبھی اتنے قریب ہوکر کام نہیں کیا جتنااب ہیں ، چاہے رانا کی حوالگی کا معاملہ ہو، چاہے خفیہ معلومات کا تبادلہ ہو، یا عالمی اداروں میں دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہونا ہو۔ اور اس معاملے میں ہماراموقف بہت واضح ہے ، چاہے وہ ہندوستان کے پڑوس میں ہو یا یہ دنیا میں کہیں بھی ہو، آپ جانتے ہیں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں اس کی حدود ہیں۔ ہمارا خیال ہے کہ پابندیاں، خفیہ معلومات کا تبادلہ، بین الاقوامی انصاف کا مطالبہ، آگے بڑھنے کے سب سے مضبوط راستے ہیں۔ لیکن پاکستان کے ساتھ ہم جڑے ہیں کیونکہ یہ دنیا کے لیے اہم ہے، اور یہ ہندوستان کے لیے بھی اہم ہے کہ وہاں ہمارا اثر رہے، اور ہم آواز اٹھاتے رہیں گے، جیسا کہ حالیہ مہینوں میں ہم نے پرزورطریقے سے پاکستان سے پنپنے والی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے، جوہندوستان یا کسی دوسرے ملک کو متاثر کرسکتے ہیں ۔‘‘

ہندوستان میں اقلیتوں سے متعلق سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے بیان کےبارے میں پوچھے جانے پر امریکی سفیر نے کہا ’’ ہم سب آزادی اظہار پر بہت پختہ یقین رکھتے ہیں۔ لوگوں کی اپنی رائے ہوسکتی ہے اور انھیں اسکے اظہار کی اجازت ہونی چاہئے، چاہے ہم ان سے اتفاق کرتے ہوں یا اختلاف ۔ لیکن میں یہ کہوں گا، جمہوریت اور گوناگونیت مشکل ہے، لیکن وہ متبادل سے بہتر ہیں۔ میں صرف ایک ثقافت یا مذہب یا روایت والے ملک کے بجائے ہندوستان یا ریاستہائے متحدہ امریکہ جیسے گوناگونیت والے ملک میں رہنا پسند کروں گا ۔ اور میں مطلق العنانیت میں رہنے کے بجائے جمہوریت میں رہنا پسند کروں گا۔ اور اس لیے میں امید کروں گا کہ ہمارے پاس اختلاف رائے کو قبول کرنے کی گنجائش اور جگہ ہو، لوگوں سے نہ بولنے کے لیے نہ کہیں ۔ میں نے ہمیشہ کہا، آپ کوجوبات پسند نہیں ہے اس سے اختلاف کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی بات کہنے کے حق کا استعمال کریں۔ ‘‘

مغربی بنگال کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک

0
مغربی-بنگال-کی-پٹاخہ-فیکٹری-میں-دھماکہ،-8-افراد-ہلاک

کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ علاقے میں دتپکور کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 8 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ دھماکے سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ ایگرا، بج بج کے بعد اب ریاست کے دتپکور میں پٹاخے کی ایک غیر قانونی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق واقعے میں آٹھ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے باراسات اسپتال لے جایا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ پٹاخوں کے یہ غیر قانونی کارخانے لیڈروں کی مدد سے چلائے جا رہے ہیں اور اس کے لیے پولیس کو رقم بھی دی جاتی ہے۔ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے پٹاخوں کی ایک اور فیکٹری میں توڑ پھوڑ کی۔

اس سے قبل مئی کے شروع میں، مشرقی مدنی پور ضلع کے ایگرا میں ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا۔ اس واقعے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ ایگرا علاقہ اڈیشہ سرحد کے قریب ہے۔ معاملہ کے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس واقعے کے مرکزی ملزم کی بعد میں اڈیشہ کے کٹک اسپتال میں موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے بتایا تھا کہ یہ ملزم دھماکے کے وقت وہاں موجود تھا اور 80 فیصد جھلس گیا تھا۔ پولیس جب اسے گرفتار کرنے کٹک پہنچی تو ہسپتال میں معلوم ہوا کہ اس کی موت ہو گئی ہے۔

دھماکے میں اپنے رشتہ داروں کو کھونے والے مقامی لوگوں نے الزام لگایا تھا کہ اس فیکٹری میں پٹاخے بنانے کی آڑ میں کروڈ بم تیار کیے جاتے ہیں۔ وہیں، مشرقی مدنی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) امرناتھ کے نے کہا تھا کہ ریاست میں کئی مقامات پر ایسی غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کئی غیر قانونی فیکٹریوں کا بھی پتہ چلا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی پولیس کو ایسی غیر قانونی پٹاخہ فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم، اسی طرح کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کے آئندہ اجلاس میں مستقبل کی سیاست سے متعلق کئی اہم فیصلے لیے جائیں گے: اسٹالن

0
اپوزیشن-اتحاد-’انڈیا‘-کے-آئندہ-اجلاس-میں-مستقبل-کی-سیاست-سے-متعلق-کئی-اہم-فیصلے-لیے-جائیں-گے:-اسٹالن

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کے آئندہ اجلاس میں مستقبل کی سیاست سے متعلق کئی اہم فیصلے لیے جائیں گے۔ وہ اتوار کو یہاں ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ بھارت کے اگلے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی پر بولنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔

اسٹالن نے کہا کہ ڈی ایم کے بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اپنا اتحاد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد ایک نظریاتی اتحاد ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انڈیا فرنٹ اگلے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والے اتحاد کو شکست دے گا۔

तमिलनाडु के मुख्यमंत्री एम.के. स्टालिन ने कहा है कि अगली ‘इंडिया’ की बैठक में भविष्य की राजनीति को लेकर कई महत्वपूर्ण निर्णय लिए जाएंगे। वह रविवार को यहां एक कार्यक्रम में बोल रहे थे।

सीएम ने कहा कि वे इंडिया की अगली बैठक में शामिल होंगे। मुख्यमंत्री ने कहा कि प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी को भ्रष्टाचार पर बोलने का कोई नैतिक अधिकार नहीं है।

स्टालिन ने कहा कि डीएमके वामपंथी राजनीतिक दलों के साथ अपना गठबंधन जारी रखेगी। उन्होंने कहा कि वाम दलों के साथ गठबंधन एक वैचारिक गठबंधन है। तमिलनाडु के मुख्यमंत्री ने कहा कि इंडिया फ्रंट अगले लोकसभा चुनाव में भाजपा के नेतृत्व वाले गठबंधन को हरा देगा।

من کی بات: چندریان 3 کو سب کی کوششوں سے کامیابی ملی، وزیر اعظم مودی

0
من-کی-بات:-چندریان-3-کو-سب-کی-کوششوں-سے-کامیابی-ملی،-وزیر-اعظم-مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ چندریان -3 کی کامیابی ملک کی اجتماعی کامیابی ہے اور ملک کو یہ کامیابی سب کی کوششوں سے حاصل ہوئی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ کے 104ویں ایپی سوڈ میں کہا کہ چندریان -3 کی کامیابی نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اس کامیابی نے تہوار میں کئی گنا اضافہ کیا ہے، اس لیے مہم کی کامیابی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا، ”مشن چندریان-3 نئے ہندوستان کی شناخت بنا ہے۔ ہم چاند تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے کیونکہ آج ہمارے خواب بڑے ہیں اور ہماری کوششیں بھی بڑی ہیں۔ چندریان 3 کی کامیابی میں ہمارے سائنسدانوں کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے شاعرانہ انداز میں کہا، ’’23 اگست کو ہندوستان نے اور ہندوستان کے چندریان مشن نے ثابت کر دیا ہے کہ عزم کے کچھ سورج جانچ پر بھی طلوع ہوتے ہیں۔ مشن چندریان نئے ہندوستان کے اس جذبے کی علامت بن گیا ہے، جو ہر قیمت پر جیتنا چاہتا ہے اور یرقیمت پر جیتنا جانتا بھی ہے۔ ہندوستان کا مشن چندریان، ناری شکتی کی بھی زندہ مثال ہے۔ اس پورے مشن میں بہت سی خواتین سائنسدان اور انجینئرز براہ راست شامل رہی ہیں۔ انہوں نے مختلف سسٹمز کے پروجیکٹ ڈائریکٹر، پروجیکٹر مینیجر جیسی کئی اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ ہندوستان کی بیٹیاں اب لامحدود خلا کو بھی چیلنج کر رہی ہیں۔

اس دوران وزیراعظم نے اپنی ایک نظم بھی سنائی۔ انہوں نے کہا، ’’ آج جب آپ سے بات کر رہا ہوں تو مجھے اپنی ایک پرانی نظم کی چند سطریں یاد آرہی ہیں۔

آسمان میں سر اٹھا کر

گھنے بادلوں کو چیر کر

روشنی کا سنکلپ لے

ابھی تو سورج اُگا ہے

درڑھ نشچئے کے ساتھ چل کر

ہر مشکل کو پار کر

گھور اندھیرے کو مٹانے

ابھی تو سورج اگا ہے

آسمان میں سر اٹھا کر

گھنے بادلوں کو چیر کر

ابھی تو سورج اگا ہے

اوٹی میں چاکلیٹ فیکٹری چلانے والی خواتین سے راہل گاندھی کی ملاقات، دیکھیں ویڈیو…

0
اوٹی-میں-چاکلیٹ-فیکٹری-چلانے-والی-خواتین-سے-راہل-گاندھی-کی-ملاقات،-دیکھیں-ویڈیو…

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تمل ناڈو کے نیلگری میں چاکلیٹ فیکٹری چلانے والی خواتین سے متعلق ایک کہانی شیئر کی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’’70 ناقابل یقین خواتین کی ایک ٹیم اوٹی کی مشہور چاکلیٹ فیکٹریوں میں سے ایک کو چلاتی ہے! موڈیز چاکلیٹس کی کہانی ہندوستان کے ایم ایس ایم ایز کی عظیم صلاحیت کا ایک قابل ذکر ثبوت ہے۔ میں نے اپنے حالیہ نیلگری کے سفر کے دوران جو دیکھا وہ پیش خدمت ہے۔‘‘

خیال رہے کہ 13 اگست کو راہل گاندھی نے نیلگری میں تھلائی کوندھا کے قریب ٹوڈا قبائلی بستی موتھنادمنڈ کا بھی دورہ کیا تھا اور قبائلی برادری کے ارکان سے بات چیت کی تھی۔ یہاں انہوں نے مندروں کا بھی دورہ بھی کیا تھا۔

کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ حال ہی میں وائناڈ کا دورہ کرتے ہوئے مجھے اوٹی کے مشہور برانڈز میں سے ایک موڈیز چاکلیٹس کی فیکٹری کا دورہ کر کے خوشی ہوئی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اس چھوٹے سے کاروبار کے پیچھے جوڑے مرلیدھر راؤ اور سواتی کا کاروباری جذبہ متاثر کن ہے۔ اس کے ساتھ کام کرنے والی تمام خواتین کی ٹیم یکساں طور پر قابل ذکر ہے۔ 70 خواتین کی یہ سرشار ٹیم بہترین چاکلیٹ بناتی ہے، جس کا میں نے بھی ذائقہ لیا۔

انہوں نے کہا ’’تاہم، ملک بھر میں ان گنت دیگر چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کی طرح ان کا کاروبار بھی گبر سنگھ ٹیکس (جی ایس ٹی) کے بوجھ سے دوچار ہے۔ ایک ایسے منظر نامے میں جہاں حکومت ایم ایس ایم ای سیکٹر کو نقصان پہنچاتے ہوئے بڑے کارپوریٹس کی حمایت کرتی نظر آتی ہے۔ یہ ان خواتین جیسے محنتی ہندوستانیوں کی ہمت ہے، جن سے میں نے یہاں ملاقات کی جو ہندوستان کو ترقی کے راستہ پر گامزن رکھتے ہیں۔‘‘

مدھیہ پردیش کے ساگر میں دلت نوجوان کا قتل، کھڑگے نے مودی اور شیوراج پر کیا حملہ

0
مدھیہ-پردیش-کے-ساگر-میں-دلت-نوجوان-کا-قتل،-کھڑگے-نے-مودی-اور-شیوراج-پر-کیا-حملہ

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ایک دلت نوجوان کے قتل کے معاملے میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان پر حملہ بولا ہے۔

کھڑگے نے ایکس کیا، ‘مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ایک دلت نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار دیا گیا۔ غنڈوں نے اس کی ماں کو بھی نہیں بخشا۔ ساگر میں سنت روی داس مندر بنوانے کا ڈرامہ کرنے والے وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں مسلسل ہو رہے دلت اور قبائلی ظلم اور ناانصافی پر چوں تک نہیں کرتے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ صرف کیمرے کے سامنے غریبوں کے پاؤں دھو کر اپنا جرم چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بی جے پی نے مدھیہ پردیش کو دلت مظالم کی تجربہ گاہ بنا دیا ہے۔ بی جے پی کی حکومت والی مدھیہ پردیش میں دلتوں کے خلاف جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے، جو قومی اوسط سے بھی تین گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار مدھیہ پردیش کے لوگ بی جے پی کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں، سماج کے محروم اور استحصال زدہ طبقوں کو تڑپانے-ترسانے کا جواب چند ماہ بعد مل جائے گا۔ بی جے پی کی رخصتی یقینی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے بھی اس معاملے پر بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے غریب لوگوں پر بی جے پی کے مظالم بڑھ رہے ہیں۔ سنت رویداس مہاراج کا مندر بنانے سے ان غریبوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہیں حقوق دینا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود رکھشا بندھن پر متاثرہ خاندان سے ملنے جائیں گے۔ ساگر ضلع کے کھرائی تھانہ علاقے میں واقع گاؤں برودیا نوناگیر میں 24 اگست کی رات ایک نوجوان نتن اہیروار کو ملزمان نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔ واقعے کے دوران بیٹے کو بچانے آئی ماں کو بھی ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔