جمعرات, مئی 21, 2026

ایم سی ڈی ایوان میں رمیش بدھوڑی کے خلاف لایا گیا مذمتی قرارداد، خوب ہوا ہنگامہ

Share

گزشتہ دنوں ختم ہوئے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران لوک سبھا میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے دانش علی کے خلاف جو نازیبا اور غیر پارلیمانی بیان بازی کی اس پر آج دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ ایم سی ڈی ایوان میں 26 ستمبر کو رمیش بدھوڑی کے خلاف پارلیمنٹ میں بولے گئے قابل اعتراض الفاظ کو لے کر مذمتی قرارداد لایا گیا۔

مذمتی قرارداد ایم سی ڈی ایوان میں عآپ کی کونسلر موہنی جندوال نے پڑھا اور ایوان میں اسے پیشکرتے ہی ہنگامہ شروع ہو گیا۔ ایوان کی میٹنگ منگل کی دوپہر 2 بجے شروع ہونی تھی، لیکن یہ میٹنگ 2.30 بجے شروع ہوئی۔ ایوان شروع ہوتے ہی دیر سے کارروائی شروع ہونے کے سبب اپوزیشن کی طرف سے ہنگامہ ہوا۔ ہنگامہ اتنا بڑھ گیا کہ عآپ کونسلر کی طرف سے ’رمیش بدھوڑی استعفیٰ دو‘ کے نعرے لگنے لگے۔ دوسری طرف بی جے پی کے کونسلروں کی طرف سے کیجریوال کے خلاف بھی خوب نعرے لگے۔ پھر جواب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بھی نعرے بازی شروع ہو گئی۔

دہلی کی میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے ایوان میں ہوئے اس ہنگامے کو لے کر سبھی کو پھٹکار لگائی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہر بار ایوان شروع ہوتے ہی ہنگامہ ہو جاتا ہے۔ کسی بھی ایشو پر بحث نہیں ہو پاتی ہے۔ پھر شکایت ہوتی ہے کہ کسی کو بولنے نہیں دیا جاتا۔ اس لیے ہنگامہ نہ کریں۔‘‘ اس کے بعد 15 منٹ کے لیے ایوان کو ملتوی کر دیا گیا۔

Read more

Local News