جمعہ, مئی 22, 2026

مودی نے کناڈا میں ہند مخالف سرگرمیوں پر ٹروڈو سے گہری تشویش کا اظہار کیا

Share

وزیر اعظم نریندر مودی نے کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو اپنے ملک میں انتہا پسند عناصر کی ہندوستان مخالف سرگرمیوں کے بارے میں گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس سے نمٹنے میں ان سے تعاون طلب کیا ہے۔

وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ ان کارروائیوں کے پیچھے موجود قوتیں غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے سرگرم ہیں اور یہ کناڈا کے مفادات کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ جی 20 سربراہی اجلاس کے سلسلے میں نئی دہلی آنے والے مسٹر ٹروڈو نے کل مسٹر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مودی نے انہیں بتایا کہ اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو تعاون کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ ہندوستان اور کناڈا کے تعلقات کے استحکام کے لئے باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی رشتہ ضروری ہے۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مودی نے "مسٹر ٹروڈو کو کناڈا میں انتہا پسند عناصر کی طرف سے ہند مخالف سرگرمیوں کے بارے میں شدید تشویش سے آگاہ کیا ہے۔” کناڈا کے وزیر اعظم کے ساتھ اپنی گفتگو میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کے احترام اور عوام کے درمیان مضبوط روابط پر مبنی ہیں۔

ریلیز کے مطابق مسٹر مودی نے کہا کہ وہاں ہندوستان مخالف سرگرمیاں انجام دینے والے عناصر ہندوستان میں علیحدگی پسندی کو فروغ دے رہے ہیں اور ہندوستانی سفارت کاروں کے خلاف تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، سفارتی احاطے کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور کناڈا میں ہندوستانی کمیونٹی اور ان کی عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔

Read more

Local News