ہفتہ, مئی 23, 2026

بکرو گینگسٹر معاملہ: عدالت نے 23 ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا، سنائی 10-10 سال قید کی سزا، 7 کے خلاف نہیں ملا ثبوت

Share

اتر پردیش میں کانپور دیہات کے مشہور بکرو کے گینگسٹر معاملے میں عدالت نے 30 میں سے 23 ملزمین کو قصوروار قرار دیا ہے۔ انھیں 10-10 سال قید کی سزا سنانے کے ساتھ سبھی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ دیگر 7 ملزمین کے خلاف کوئی پختہ ثبوت نہیں ملا جس کا انھیں فائدہ ہوا اور بری الذمہ قرار دیا گیا۔

آج جب ایڈیشنل ضلع اینڈ سیشن کورٹ پنجم میں اس معاملے کی سماعت ہو رہی تھی تو عدالت کے باہر سیکورٹی کا سخت انتظام نظر آیا۔ پہلے تو عدالت نے 30 میں سے 23 ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا اور دیگر 7 کو بری کر دیا، اور پھر کچھ دیر بعد قصورواروں کے خلاف سزا کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ یہ معاملہ 2 جولائی 2020 کا تھا جب چوبے پور علاقہ کے بکرو گاؤں میں پولیس ٹیم چھاپہ ماری کے لیے پہنچی تھی جس پر وکاس دوبے گینگ نے فائرنگ کر دی تھی۔

بکرو واقعہ میں 30 ملزمین پر گینگسٹر کی کارروائی کی گئی تھی۔ عدالت نے جن 23 ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا ہے ان میں بکرو گاؤں کے ہیرو دوبے، شیامو باجپئی، جہان یادو، دیا شنکر اگنیہوتری، ببلو مسلمان، رامو باجپئی، ششی کانت پانڈے، شیوم دوبے، گووند سینی، اوماکانت، شیوم دوبے عرف دلال، شیو تیواری، ضلعدار، رام سنگھ یادو، جئے باجپئی، دھیریندر کمار، منیش، سریش، گوپال، ویر سنگھ، راہل پال، اکھلیش عرف شیام جی، چھوٹو شکلا کے نام شامل ہیں۔ جن 7 کو اس معاملے سے بری قرار دیا گیا ہے، ان کے نام ہیں گڈّن، پرشانت، سوشیل کمار، بال گووند، راجندر مشر، رمیش چندر اور سنجے۔

Read more

Local News