ہفتہ, جولائی 4, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 359

سینسیکس 50 ہزار پوائنٹس، نفٹی 15 ہزار پوائنٹس کے پار

0
سینسیکس 50 ہزار پوائنٹس، نفٹی 15 ہزار پوائنٹس کے پار
سینسیکس 50 ہزار پوائنٹس، نفٹی 15 ہزار پوائنٹس کے پار

کووڈ ۔ 19 کے نئے معاملات میں جاری گراوٹ سے گھریلو شیئر بازاروں میں منگل کو مسلسل دوسرے دن زوردار خریداری نظر آئی۔ بازار میں شروع سے ہی تیزی رہی۔ بی ایس ای کا سینسیکس 50 ہزار پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 15،000 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ممبئی: کووڈ ۔ 19 کے نئے معاملات میں جاری گراوٹ سے گھریلو شیئر بازاروں میں منگل کو مسلسل دوسرے دن زوردار خریداری نظر آئی۔ بی ایس ای کا سینسیکس پچاس ہزار پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسنچج کا نفٹی پندرہ ہزار پوائنٹ کے پار بند ہوا۔

بازار میں شروع سے ہی تیزی رہی۔ سینسیکس 612.60 پوائنٹ یعنی 1.24 فیصد چڑھ کر 50,193.33 پوائنٹ پر پہنچ گیا جو اس کی 16 مارچ کے بعد کی اونچی سطح ہے۔ اس ہفتہ دو دن میں یہ 1500 پوائنٹ سے زیادہ کی چھلانگ لگا چکا ہے۔

چوطرفہ خریداری سے نفٹی بھی 184.95 پوائنٹ یعنی 1.24 فیصد کی سبقت کے ساتھ 15,108.10 پوائنٹ پر بند ہوا۔ یہ اس کی بھی دس مارچ کے بعد اونچی سطح ہے۔

درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے زیادہ اعتماد دکھایا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 1.87 فیصد بڑھ کر 21,232.21 پوائنٹ پر اسمال کیپ 1.28 فیصد کی سبقت کے ساتھ 22,847.90 پوائنٹ پر رہا۔

کووڈ ۔ 19 کے نئے معاملے مسلسل دوسرے دن تین لاکھ سے کم

کووڈ ۔ 19 کے نئے معاملے مسلسل دوسرے دن تین لاکھ سے کم رہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج صبح آٹھ بجے تک جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2,63,533 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ معاملے کم ہونے سے سرمایہ کاروں میں معیشت کے تئیں اعتماد پیدا ہوا ہے۔

مواصلات اور ایم ایم سی جی گروپوں کو چھوڑ کر دیگر گروپوں کی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے خریداری کی۔ سینسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے 25 کے شیئر سبقت میں رہے۔ مہندرا اینڈ مہندرا میں 5.91 فیصد اور بجاج آٹو میں 5.17 فیصد کی تیزی رہی۔

بیرون ملک بیشتر اہم شیئر بازار سبز نشان میں رہے۔ ایشیا میں جاپان کا نکئی 2.09 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.42 فیصد، جنوبی کوریا کا کوسپی 1.23 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.32 فیصد کی سبقت میں رہا۔ یوروپ میں شروعاتی کاروبار میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.35 فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.34 فیصد چمکا۔

ریاستی وزراء کی گرفتاری کے خلاف ممتا بنرجی ایکشن میں، سی بی آئی کے دفتر میں داخل ہوکر گرفتار کرنے کا دیا چیلنج

0
ریاستی وزراء کی گرفتاری کے خلاف ممتا بنرجی ایکشن میں، سی بی آئی کے دفتر میں داخل ہوکر گرفتار کرنے کا دیا چیلنج
ریاستی وزراء کی گرفتاری کے خلاف ممتا بنرجی ایکشن میں، سی بی آئی کے دفتر میں داخل ہوکر گرفتار کرنے کا دیا چیلنج

ریاستی وزراء کی گرفتاری سے برہم وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سی بی آئی کے دفتر پہنچ گئیں۔ افسران سے ملاقات کرکے کہا ہے نوٹس کے بغیر ان وزراء کی گرفتاری کیوں عمل میں آئی ہے۔ ناردا اسٹنگ آپریشن میں ملوث بی جے پی کے لیڈران مکل رائے اور شوبھندو ادھیکاری کی گرفتار ی کیوں نہیں کی گئی ہے۔

کلکتہ: مغربی بنگال حکومت کے دو سینئر وزرا سبرتو مکھرجی اور فرہاد حکیم کی سی بی آئی کے ذریعہ ناردا اسٹنگ معاملے میں گرفتاری سے برہم وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سی بی آئی کے دفتر پہنچ گئیں۔ سی بی آئی کے افسران سے ملاقات کرکے کہا ہے نوٹس کے بغیر ان وزراء کی گرفتاری کیوں عمل میں آئی ہے۔ ناردا اسٹنگ آپریشن میں ملوث بی جے پی کے لیڈران مکل رائے اور شوبھندو ادھیکاری کی گرفتار ی کیوں نہیں کی گئی ہے۔ سی بی آئی نے مجھے گرفتار کیوں نہیں کیا ہے۔ اگر سی بی آئی غیر قانونی طریقے سے انہیں گرفتار کرسکتی ہے تو مجھے بھی گرفتار کرے۔

کلکتہ شہر میں واقع نظام پلس جہاں سی بی آئی کا دفتر ہے۔ ممتا بنرجی کے پہنچنے کے بعد بڑی تعداد میں ترنمول کانگریس کے کارکنان سی بی آئی کے دفتر کے باہر پہنچ گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باوجود حالات دھماکہ خیز ہوگئے ہیں۔

2 مئی کو آئے بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کے محض 15 دنوں بعد سی بی آئی نے آج ڈرامائی انداز میں ریاستی وزرا فرہاد حکیم اور سبرتو مکھرجی کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری سے قبل بڑی تعداد میں مرکزی فورسیس کے جوان ان کے گھروں کا محاصرہ کرلیا تھا۔ ان دونوں وزرا کے علاوہ ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی مدن مترا اور سابق میئر شوبھن چٹرجی جنہو ں نے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں چلے گئے تھے اور ٹکٹ نہیں ملنے پر بی جے پی چھوڑ دیا تھا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ممبران اسمبلی کے خلاف کارروائی کے لئے سی بی آئی نے اجازت نہیں لی

گورنر جگدیپ دھنکر نے گزشتہ ہفتے ہی ریاستی وزرا کے خلاف کارروائی کی منظوری دی تھی۔ جب کہ بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ ممبران اسمبلی کے خلاف کارروائی کے لئے سی بی آئی نے اجازت نہیں لی ہے۔ گورنر نے کہا کہ انھیں اجازت دینے کا اختیار ہے۔

2014 میں ناردا نیوز پورٹل کے سی ای او میتھوز سیموئل نے ایک صنعت کار کی حیثیت سے ترنمول کانگریس کے ایک درجن لیڈر جن میں کئی ریاستی وزرا، ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی سے ملاقات کرکے انہیں صنعت کھولنے کے نام پر رشوت دیتے ہوئے کیمرہ میں قید کرلیا تھا۔ یہ اسٹنگ آپریشن 2016 میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے عین قبل جاری کیا تھا۔ 2017 میں کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو جانچ کی ہدایت دی تھی۔

ترنمول اور دیگر جماعتوں نے اٹھائے سی بی آئی کی اس کارروائی پر سوال

ترنمول اور دیگر جماعتوں نے سی بی آئی کی اس کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بنگال میں کورونا وائرس عروج پر ہے۔ فرہاد حکیم کلکتہ کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت کے اعتبار سے اہم کردار ادا کررہے ہیں کو بغیر نوٹس کے گرفتار کیسے کیا جا سکتا ہے۔

شوبھندو ادھیکاری جو اس وقت بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں کی گرفتاری نہیں ہونے پر بھی سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ سی بی آئی نے صرف ترنمول کانگریس کے لیڈران کو ہی گرفتار کیوں کیا ہے۔ جب کہ شوبھندو ادھیکاری نے ناردا اسٹنگ آپریشن میں روپے لینے کا اقرار کیا تھا۔ اسی طرح مکل رائے کے خلا ف کارروائی نہیں کئے جانے پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔

جھانسی میں خوفناک سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، چار زخمی

0
جھانسی میں خوفناک سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، چار زخمی
جھانسی میں خوفناک سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، چار زخمی

اترپردیش کے جھانسی کے ایرچ پولیس تھانہ علاقے کے کوٹرا مارگ پر کار اور دو بائیک کے مابین ٹکر میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

جھانسی: اترپردیش کے جھانسی کے ایرچ پولیس تھانہ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاک شدگان میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ اتوار کی رات ایرچ پولیس تھانہ علاقے کے کوٹرا مارگ پر کار اور دو بائیک کے مابین ٹکر میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین سالہ بچہ کرشنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ گھنارام (60)، پریم چندر (40) اور دھرمیندر (28) کی موت ہوگئی۔ جبکہ ایک اور سندیپ جھانسی میڈیکل کالج میں علاج کے دوران چل بسا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے چاروں افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ ایک شدید زخمی شخص کو جھانسی میڈیکل کالج میں علاج کے لئے بھیجا گیا تھا لیکن وہ بھی علاج کے دوران دم توڑ گیا۔

اس حادثے میں گلاب، پردیپ، کلپنا اور پردیومن زخمیوں میں شامل ہیں۔

اسٹیشن انچارج کے مطابق کچھ لوگ شادی کی ایک تقریب سے واپس آرہے تھے، جبکہ کچھ تریودیشی میں حصہ لینے کے بعد لوٹ رہے تھے۔

ناردا اسٹنگ آپریشن کیس میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم گرفتار

0
ناردا اسٹنگ آپریشن کیس میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم گرفتار
ناردا اسٹنگ آپریشن کیس میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم گرفتار

ممتا بنرجی کے کابینہ کے سینئر وزیر فرہاد حکیم کو سی بی آئی نے آج صبح ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔

کلکتہ: ممتا بنرجی کے کابینہ کے سینئر وزیر فرہاد حکیم کو آج صبح سی بی آئی نے ان کے گھر سے ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں گرفتار کرلیا ہے۔

ریاستی وزیر نے کہا ہے کہ یہ پوری کارروائی کسی پیشگی اطلاع کے بغیر کی گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتہ ہی فرہاد حکیم نے وزارت کا حلف لیا تھا۔

اقوام متحدہ کا اسرائیل اور فلسطینیوں سے جلد از جلد جھڑپ روکنے کا مطالبہ

0
اقوام متحدہ کا اسرائیل اور فلسطینیوں سے جلد از جلد جھڑپ روکنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کا اسرائیل اور فلسطینیوں سے جلد از جلد جھڑپ روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران، مسٹر گوٹیرس نے کہا، "لڑائی کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ اسے فوری طور پر روکا جائے۔ ایک طرف راکٹ اور مارٹر اور دوسری طرف فضائی اور توپ کے جملے بند ہونے چاہئے۔ میں تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس اپیل پر دھیان دیں۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری جھڑپ کو جلد از جلد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یہ مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران، مسٹر گوٹیرس نے کہا، "لڑائی کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ اسے فوری طور پر روکا جائے۔ ایک طرف راکٹ اور مارٹر اور دوسری طرف فضائی اور توپ کے جملے بند ہونے چاہئے۔ میں تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس اپیل پر دھیان دیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لئے تنظیم تمام فریقوں سے فوری طور پر بات چیت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا، "اس جھڑپ میں انسانی بحرانوں اور انتہا پسندی کو بڑھاوا دینے کی صلاحیت ہے۔” نہ صرف فلسطین اور اسرائیل بلکہ پورے خطے میں ہی انسانی بحرانوں اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس سے خطرناک طور پر عدم استحکام پیدا ہوگا۔ ”

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا وقت کی ضرورت: ہندوستان

0
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا وقت کی ضرورت: ہندوستان
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا وقت کی ضرورت: ہندوستان

ہندوستان نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لئے وقت کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں طرف سے "انتہائی تحمل” کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

نئی دہلی: ہندوستان نے اتوار کے روز اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے وقت کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں فریقوں کو ‘انتہائی تحمل’ کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

ہندوستان نے دونوں ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کی کارروائیوں سے باز رہیں اور موجودہ جمود کو یک طرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوششوں سے باز رہیں۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ، ٹی ایس تیرومورتی نے مغربی ایشیاء کے بارے میں کھلی بحث میں کہا، "دونوں فریق کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی تباہی کی طرف بڑھنے اور کسی بھی گراوٹ کو روکا جا سکے۔”

انہوں نے کہا کہ غزہ سے بلااشتعال راکٹ فائر کرنے سے اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کی ہندوستان مذمت کرتا ہے۔ اسی دوران، غزہ میں ہونے والے جوابی حملے کرنے  سے بھی زبردست تکلیف کا سامنا ہے اور اس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

ہندوستان نے تشدد، اشتعال انگیزی اور تباہی کی تمام کارروائیوں کی مذمت کی

سفیر نے کہا کہ ہندوستان نے تشدد، اشتعال انگیزی اور تباہی کی تمام کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا، "اس راکٹ فائر سے ہندوستان اسرائیل میں مقیم اپنے ایک شہری کو بھی کھو چکا ہے۔ اشکلون میں ایک نگراں۔ ہم ان تمام شہریوں کے ساتھ ان کے انتقال پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت کرتے ہیں جو موجودہ تشدد کے دور میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ منگل کے روز فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملے میں کیرل کے اڈوکی کی رہائشی 30 سالہ ہندوستانی خاتون ہلاک ہوگئی۔

غزہ کی پٹی پر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 181 ہوگئی ہے، جس میں 52 بچے بھی شامل ہیں۔  تنازعہ کے آغاز سے ہی اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 181 ہوگئی ہے، جس میں 52 بچے اور 21 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی سے حملے میں 10 افراد ہلاک اور 50 کے قریب شدید زخمی اور سیکڑوں دیگر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ سن 2014 کے بعد سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین سب سے پُرتشدد تنازعہ ہے۔

بحیرہ عرب کا طوفان تاوتے انتہائی شدید طوفان میں بدلا، گجرات میں موسلا دھار بارش کی وارننگ

0
بحیرہ عرب کا طوفان تاوتے انتہائی شدید طوفان میں بدلا، گجرات میں موسلا دھار بارش کی وارننگ
بحیرہ عرب کا طوفان تاوتے انتہائی شدید طوفان میں بدلا، گجرات میں موسلا دھار بارش کی وارننگ

بحیرہ عرب میں اٹھا سمندری طوفان تاوتے کے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید خوفناک شکل اختیار کرلینے اور 18 مئی کی صبح گجرات کے مہووا (بھاو نگر) اور پور بندر کے درمیان سے ساحل سے ٹکرانے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔

احمد آباد: بحیرہ عرب میں اٹھا سمندری طوفان تاوتے اب نہایت شدید (ویری سیویر) زمرہ کے طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔ اس کے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید خوفناک شکل اختیار کرلینے اور 18 مئی کی صبح گجرات کے مہووا (بھاو نگر) اور پور بندر کے درمیان سے ساحل سے ٹکرانے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات سے آج موصولہ اطلاع کے مطابق یہ طوفان آج دوپہر ساڑھے گیارہ بجے گجرات کے ویراول ساحل سے 620 کلومیٹر جنوب ۔ جنوب مشرق میں واقع تھا۔  اس کے کل گجرات کے ساحل کے مزید قریب پہنچنے کے دوران ہواوں کی رفتار 155 سے لیکر 185 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساحلی گجرات میں بھاو نگر، گر سومناتھ، امریلی، پوربندر کے علاوہ احمد آباد، ودوڈرہ، بھروچ، ولساڈ وغیرہ میں شدید سے نہایت شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔

سمندر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ماہی گیروں کو اس میں نہیں جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گجرات کی بندرگاہوں پر بھی دو نمبر کا وارننگ سگنل لگا دیا گیا ہے۔

موسم مرکز کی طرف سے جاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ طوفان، شدید بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں کچے و پکے مکانات، سڑکوں، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور فصلوں وغیرہ کو نقصان ہو سکتا ہے۔ اس میں خطرے والے علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، ماہی گیروں میں سمندر میں نہیں جانے، سڑک اور ریل آمد و رفت کو بھی کنٹرول کرنے، طوفان کے دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

دہلی میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 24 مئی تک کی توسیع

0
دہلی میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 24 مئی تک کی توسیع
دہلی میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 24 مئی تک کی توسیع

کووڈ 19 کے پیش نظر دہلی میں لاک ڈاؤن کی مدت 24 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں 19 اپریل سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

نئی دہلی: کووڈ 19 کے پیش نظر دہلی میں لاک ڈاؤن کی مدت 24 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو اس کا اعلان کیا۔

مسٹر کیجریوال نے صحافیوں کو بتایا کہ دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کی مدت 17 مئی تک نافذ ہے اور اس میں ایک ہفتہ کی توسیع 24 مئی تک کی جا رہی ہے۔ میٹرو خدمات کی معطلی سمیت تمام پابندیاں اب 24 مئی تک نافذ العمل ہوں گی۔

دہلی میں کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لئے میٹرو خدمات بھی 10 مئی سے معطل ہیں۔

واضح رہے کہ 19 اپریل سے قومی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری جدوجہد کے دوران 360 فلسطینی زخمی

0
اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری جدوجہد کے دوران 360 فلسطینی زخمی
اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری جدوجہد کے دوران 360 فلسطینی زخمی

 اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری جدوجہد کے دوران دونوں اطراف کے کئی شہریوں کی موت ہوئی ہے اور سیکڑوں کی تعدادا میں زخمی ہوئے ہیں۔

تل ابیب: اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری جدوجہد کے دوران مشرقی یروشلم میں کم از کم 360 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل ریڈ کریسنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ جاری جدوجہد میں 1330 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ پٹی میں 100 سے زیادہ جبکہ ویسٹ بینک میں 900 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطینی کے مابین جاری جدوجہد کے دوران دونوں اطراف کے کئی شہریوں کی موت ہوئی ہے اور سیکڑوں کی تعدادا میں زخمی ہوئے ہیں۔ جدوجہد کے دوران مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں نئی ​​بلندیوں پر، ممبئی میں پٹرول 99 روپے کے قریب

0
پٹرول ڈیزل کی قیمتیں نئی ​​بلندیوں پر، ممبئی میں پٹرول 99 روپے کے قریب
پٹرول ڈیزل کی قیمتیں نئی ​​بلندیوں پر، ممبئی میں پٹرول 99 روپے کے قریب

اتوار کے روز، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک بار پھر ریکارڈ کی نئی سطح پر آگئیں۔  ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں، پٹرول 24 پیسے اور ڈیزل 29 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں، پٹرول 99 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے، جبکہ ڈیزل پہلی بار 90 روپے کو عبور کرچکا ہے۔

نئی دہلی: اتوار کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ کر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول 24 پیسے اور ڈیزل 29 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں پٹرول 99 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے، جبکہ ڈیزل پہلی بار 90 روپے کو عبور کرچکا ہے۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، آج قومی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 24 پیسے کے اضافے سے 92.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 27 پیسے کے اضافے سے 83.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ اس مہینے دہلی میں پٹرول 2.18 روپے اور ڈیزل 2.49 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

ممبئی اور کولکتہ میں پٹرول 23-23 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 98.88 روپے اور کولکتہ میں 92.67 روپے رہی۔ چنئی میں، یہ 22 پیسے مہنگا ہوکر 94.31 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 29 پیسے اضافے سے 90.40 روپے، چنئی میں 26 پیسے بڑھ کر 88.07 روپے اور کولکاتہ میں 27 پیسے کے اضافے سے 86.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ دونوں ایندھنوں کی قیمتیں چاروں میٹرو شہروں میں مستقل طور پر نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ رہی ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں:

شہر  —————  پٹرول     ————— ڈیزل 

دہلی ————— 92.58 —————— 83.22

ممبئی ————— 98.88 —————— 90.40

چنئی ————— 94.31 —————— 88.07

کولکاتا ———— 92.67 —————— 86.06